دوست خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جون 1937 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل
خطبہ جمعہ فرموده 11 جون 1937ء
دوست خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جون 1937ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں تحریک جدید کے گزشتہ جلسہ کے موقع پر بوجہ بیماری شامل نہ ہو سکا تھا اور گواب بھی اس
بیماری کے اثر کے ماتحت میں اس قابل نہیں ہوں کہ زیادہ بول سکوں۔بلکہ اس بیماری کے بعد اب تک یہ
حالت ہے کہ اگر مجھے کھڑا ہونا پڑے تو سر میں ایسا شدید چکر آتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید گر جاؤں گا۔س لئے صحت کے لحاظ سے زیادہ کھڑا ہونے کی طاقت اب بھی نہیں رکھتا۔مگر چونکہ اس وقت میں حصہ نہ
لے سکا تھا اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس کے بجائے آج اختصار کے ساتھ کوئی بات کہہ دوں تا اس ثواب
میں شریک ہوسکوں اور وہ بات جو میں کہنی چاہتا ہوں، انہی روزوں اور دعاؤں کے متعلق ہے جن کی تحریک
کوئی دو ماہ ہوئے ، میں نے کی تھی۔تحریک جدید کا انیسواں مطالبہ یہ ہے کہ دوست خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں اور اس کے
لئے میں نے یہ طریق اختیار کر رکھا ہے کہ ہر سال کچھ روزے رکھے جائیں اور دعائیں کی جائیں اور یہ
روزے جہاں تک ممکن ہو مقررہ دنوں میں ہی رکھے جائیں سوائے اس کے کہ کوئی شخص بیمار ہو یا کوئی اور وجہ
پیش آ جائے۔اس میری تجویز کے مطابق سات ماہ میں چودہ روزے مخلصین جماعت رکھیں گے اور رکھ
رہے ہیں میں نے نصیحت کی تھی اور اب پھر اسے دہراتا ہوں کہ ان دنوں میں دوست خصوصیت کے ساتھ
دعائیں کریں کہ اللہ تعالٰی ان بعض فتن کو جو خواہ احرار کی طرف سے ہوں یا بعض حکام کی طرف سے، اپنے
فضل سے دور کرے۔اس کے علاوہ ایک زائد بات جو میں کہنی چاہتا ہوں۔یہ ہے کہ دوست دعا کریں،
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو منافقین کا رنگ رکھتے ہیں یا تو ہدایت دے دے یا ان کو الگ کر دے اور ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ ہماری عاجزانہ دعائیں قبول ہو رہی ہیں اور اب ایسے لوگ یا تو ظاہر ہو جائیں گے اور یا تو بہ
کرلیں گے۔ہماری ذاتی خواہش تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو توبہ کی توفیق دے اور ہدایت نصیب کرے،
لیکن اگر مشیت الہی یہی ہو کہ جہاں بیرونی فتنوں میں جماعت کی آزمائش ہوئی ہے اندرونی فتنوں میں بھی
435

خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جون 1937ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ان کی آزمائش کرے اور منافقوں کو بھی زور لگانے کا موقع دے۔تو جو اس کی مرضی اور مشیت ہے ہم بھی
اسی پر رضامند ہیں۔پس دوست خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں اور جن کیلئے ممکن ہو روزے رکھیں
اور کوشش کریں کہ سوائے بیماری کے یا کسی اور وجہ کے انہی ایام میں رکھیں تا دعائیں کثیر تعداد میں ہوں
اور اکٹھی آسمان کو جائیں۔یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کا سلسلہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آخری جنگ ہے جو اسلام کو دنیا
میں دوبارہ قائم کرنے کیلئے لڑی جارہی ہے۔افترا کی جتنی صورتیں انسانی ذہن میں آسکتی ہیں۔فریب
اور دعا کے جتنے طریق انسانی دماغ ایجاد کر سکتا ہے اور گمراہ کرنے اور ورغلانے کیلئے شیطان جتنی تدابیر
اختیار کر سکتا ہے وہ سب احمدیت کے خلاف کی گئیں اور اختیار کی جارہی ہیں مگر باوجود اس کے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے اس سلسلہ کی حفاظت کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔نہ دشمنوں کی طاقت اس وعدہ کے پورا
ہونے میں روک ہوسکتی ہے اور نہ ہمارے ضعف یا کمزوری سے اس کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے۔جب
اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کی ترقی کے وعدے کئے تو یہ جانتے ہوئے کئے تھے کہ جماعت کتنی کمزور ہے اور اس
علم کے ساتھ کئے تھے کہ ہمارے دشمن کتنے طاقتور ہیں۔وہ عالم الغیب خدا جانتا ہے کہ اس جماعت پر کتنے
حملے ہونے والے ہیں اور کہ وہ ان کے دفاع کی کس قدر طاقت رکھتی ہے۔مگر اس نے باوجود یہ جاننے کے
کہ جماعت میں کتنی طاقت ہے اور یہ کہ دشمن اسے نقصان پہنچانے کیلئے ہر وہ طریق اختیار کرے گا جو پہلے
انبیاء کے سلسلوں کے مقابل پر اختیار کئے گئے اس کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے جو پورا ہو کر رہے گا اور خدا کی
نصرت تمام تاریکیوں کو پھاڑ کر اس کا نور ہزار ہا بادلوں کو چیرتا ہوا ظا ہر ہو گا۔دشمن کی تخویف ہمارا کچھ نہ بگاڑ
سکے گی اور اس کے تمام مکر و فریب ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو پورا ہو کر
رہے گا۔یہ کلام اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود پر نازل کیا۔پھر ہزاروں احمدیوں اور غیر احمد یوں پر اس کی
تصدیق کے لئے اسی کا کلام نازل ہوا۔ہم اگر دعا کرتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ ہمیں خدا کی نصرت پر شبہ
ہے، بلکہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت جلد آئے۔تا اس میں ہمارا بھی ہاتھ ہو اور اللہ تعالیٰ اس میں شامل
ہونے کا موقعہ ہمیں بھی عطا کر دے۔ہماری یہ دعا ئیں اس خوف سے نہیں کہ دشمن ہمیں نقصان پہنچائے گا اور شبہ سے نہیں کہ سلسلہ کی
ترقی کس طرح ہوگی بلکہ اس یقین کے ساتھ ہیں کہ ترقی ضرور ہوگی۔پس آؤ ہم سب مل کر وہ سب سے
بڑا حربہ اور سب سے زبر دست ہتھیار جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے، استعمال کریں اور اپنی کمزوریوں کو اس
436

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمود ه 11 جون 1937ء
کے حضور پیش کر کے اس کے فضلوں کو ڈھونڈیں تا وہ ہمارے دشمنوں کو زیر کر دے اور سلسلہ کا مؤید و ناصر ہو
اور ہر اس کمزوری کو جو جماعت میں پائی جاتی ہے دور کرے اور منافقین کو یا تو ہدایت دے اور یا انہیں ظاہر
کر دے تا سلسلہ کی ترقی کے رستہ سے ہر قسم کی روکیں دور ہوں۔اسی طرح بیرونی دشمنوں کیلئے ہمیں دعا
کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہدایت نصیب کرے اور ان کی گالیوں کو دعاؤں میں بدل دے
اور اگر ان کے اعمال کو دیکھتے ہوئے وہ ان کی تباہی کا ہی فیصلہ کر چکا ہے تو پھر ہماری دعا یہ ہے کہ وہ ہمارے
ہاتھوں سے تباہ ہوں اور ہماری زندگیوں میں ہوں تا ہم اس کے ثواب میں حصہ دار ہو سکیں۔“
( مطبوع افضل 19 جون 1937 ء )
437

آج 10 میں سے 10 باقی