دنیا کی تمام زبانیں سیکھو اور اسلام کے لیے ہر قربانی کو عین راحت سمجھو ۔ خطاب فرمودہ 17 جون 1937 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطاب فرموده 17 جون 1937ء
دنیا کی تمام زبانیں سیکھو اور اسلام کے لئے ہر قربانی کوعین راحت سمجھو
خطاب فرمودہ 17 جون 1937ء
مولوی ناصرالدین عبد اللہ صاحب کے اعزاز میں دی گئی دعوت کے موقع پر
بورڈنگ تحریک جدید میں احمدی نوجوانوں اور بچوں سے خطاب
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
ابھی مولوی عبد اللہ صاحب نے آپ کے سامنے اپنے واقعات بیان کئے ہیں اور بتایا ہے کہ کس
طرح اسلام کی خدمت کے ارادہ سے انہوں نے اپنے وطن کو چھوڑا، اپنے عزیز واقارب کو چھوڑا
اور ساڑھے سات سال تک وطن سے باہر رہ کر سنسکرت اور ویدوں کی تعلیم حاصل کی۔یہ عرصہ گو اپنی ذات
میں لمبا نہیں، دنیا میں اس سے بہت زیادہ لمبے عرصہ تک باہر رہنے والے لوگ بھی ہوتے ہیں، لیکن جس
صحت کی حالت میں انہوں نے یہ کام کیا اور جن مشکلات میں انہوں نے یہ کام کیا اور جس مالی تنگی میں
انہوں نے یہ کام کیا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے اپنے ہم عصروں اور اپنے ہم
جولیوں کیلئے ایک نہایت ہی عمدہ مثال قائم کی ہے۔اگر ہمارے دوسرے نو جوان بھی اس بات کو مدنظر
رکھیں کہ آرام طلبی اور باتیں بنانے سے کچھ نہیں بنتا بلکہ کام کرنے سے ہی حقیقی عزت حاصل ہوتی ہے تو
میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں مختلف زبانوں کے ماہر نہایت سہولت کے ساتھ مہیا ہو سکتے ہیں۔ہماری جماعت حضرت مسیح موعود کی جماعت ہے جو مثیل مسیح ہیں اور مسیح ناصری کے متعلق
انجیلوں میں آتا ہے کہ ان
کا بڑا معجزہ یہ تھا کہ ان کے پیراؤں اور حواریوں
کو مختلف زبانیں بولنی آگئی تھیں۔انجیل میں اس معجزہ کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ ایک جلسہ میں حضرت مسیح کے چند حواری بیٹھے آپس میں
باتیں کر رہے تھے کہ اچانک وہ مختلف زبانوں کے فقرات بولنے لگ گئے اور ایک دوسرے سے مختلف
زبانوں میں باتیں کرنے لگے۔لیکن مختلف زبانوں کو جان لینا کوئی بڑی بات نہیں اور نہ اس سے کوئی فائدہ
پہنچ سکتا ہے جب تک کہ انہیں تبلیغ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔ان لوگوں نے اس پیشگوئی کا مطلب بھی
یہی سمجھا۔چنانچہ وہ عیسائیت کی اشاعت کیلئے نکل کھڑے ہوئے اور مسیح کی تعلیم کو دور دراز تک پہنچانے کے
439
خطاب فرموده 17 جون 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
لئے انہوں نے مختلف زبانیں سیکھیں۔پس یہی وہ معجزہ ہے جس کی پہلوں کو ضرورت تھی اور یہی وہ معجزہ
ہے جس کی ہم کو ضرورت ہے۔ہمیں ضرورت ہے کہ ہمارے نو جوان مختلف ملکوں میں نکل جائیں اور وہاں
جا کر مختلف زبانیں سیکھیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ صرف ہندوستان ہی میں کئی سو مختلف زبانیں ہیں اور اگر تمام
ملکوں کی زبانوں کو شمار کیا جائے تو ان کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔جب تک یہ تمام زبانیں ہمارے
نو جوان نہیں سیکھ لیتے اس وقت تک تمام ملکوں میں تبلیغ نہیں کی جاسکتی۔میرا مقصد تحریک جدید سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمارے نوجوان دنیا کی تمام زبانیں سیکھیں تا کہ ہر
ملک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کی جا سکے۔گو اس وقت بھی یہ مقصد ایک حد تک پورا ہو رہا ہے مثلاً چین
میں ہمارے آدمی ہیں جو چینی زبان سیکھ رہے ہیں، جاپان میں ہمارے مبلغ جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں، جاوا
میں ہمارے مبلغ وہاں کی زبان سیکھ رہے ہیں۔اسی طرح سٹریٹ سیٹلمنٹ ، ہنگری، اٹلی ، سپین، امریکہ کے
ایک حصہ، ارجنٹائن اور افریقہ کے بعض حصوں میں ہمارے آدمی موجود ہیں جو ان ملکوں کی زبانیں سیکھ
رہے ہیں، لیکن ابھی ہمارا بہت سا کام باقی ہے اور بیسیوں ملک ابھی رہتے ہیں۔اس وقت تک ہم نے
جو کچھ کیا ہے وہ سمندر کے مقابلہ میں ایک چلو کے برابر ہے اور ابھی بہت سے ملک ایسے موجود ہیں جن
میں ہماری تبلیغ نہیں ہورہی۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمارے مبلغ ان ممالک
کی زبا نہیں نہیں جانتے اور ہمارے
پاس اتنے آدمی بھی نہیں کہ ان ملکوں میں چلے جائیں اور وہاں جا کر زبانیں سیکھیں اور تبلیغ کریں۔پس میں
جماعت کے نو جوانوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جو جوش اور ولولہ مولوی عبد اللہ صاحب نے سنسکرت کی
تعلیم کے حصول کے لئے دکھایا ہے اسے وہ بھی اپنے اندر پیدا کر یں۔پھر میں یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ مولوی
عبداللہ صاحب نے نہایت کمزور صحت کی حالت میں جو تعلیم حاصل کی ہے وہ دوسروں کے لئے بھی
مفید ہو اورصدقہ جاریہ کا کام دے، کیونکہ کسی کام کا ثواب اسی صورت میں ہوتا ہے کہ دوسروں کو بھی اس
سے مستفیض کیا جائے۔خالی کسی علم کا سیکھنا کچھ فائدہ نہیں دیتا۔وہ شخص بڑا ہی خوش قسمت ہے جو دوسروں کو
اس قابل بنائے کہ وہ اور وں کیلئے مفید ثابت ہوسکیں۔پس مولوی صاحب کو چاہئے کہ وہ اپنا علم دوسرں کو
سکھانے کیلئے بھی ویسی ہی محنت اور جانفشانی سے کام لیں جو انہوں نے اس علم کو سیکھنے میں دکھائی ہے۔یہ
نہایت ہی خوشی کی بات ہوگی اگر وہ اپنی زندگی میں اس علم کو دوسروں تک پہنچادیں۔اس کے بعد ان بچوں اور نوجوانوں کو مخاطب کرتا ہوں جن کی طرف سے آج یہ مہمان نوازی کی
گئی ہے۔مہمان نوازی سے مراد پانی اور شربت وغیرہ نہیں۔ہمارے مہمان نواز وہ بچے ہیں جو اس وقت
440
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطاب فرموده 17 جون 1937ء
یہاں موجود ہیں اور مہمان نوازی سے مراد یہ ہے کہ ہم ان کے مکان میں آکر ٹھہرے ہیں یعنی میرے
مخاطب بورڈ نگ تحریک جدید کے زیر انتظام تعلیم حاصل کرنے والے بچے ہیں جو اپنے والدین کو چھوڑ کر
یہاں آئے ہوئے ہیں۔کچھ دن ہوئے بورڈ نگ تحریک جدید کے چند چھوٹے بچے میرے پاس آئے۔میں نے ان سے پوچھا یہ تو بتاؤ تمہارے بورڈ نگ تحریک جدید میں داخل ہونے کا کیا مقصد ہے۔انہوں
نے کہا یہاں آنے سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم دین سیکھیں۔میں نے کہا یہ تو تم اپنے گھروں میں بھی سیکھ
سکتے تھے۔اس پر انہوں نے کہا یہاں رہ کر تعلیم حاصل کرنے سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ دین کی تعلیم حاصل
کریں۔میں نے کہا یہ تمہارے ماں باپ بھی تمہیں سکھا سکتے تھے۔غرض میں نے کئی ایک سوال ان سے
کئے۔بالآخر انہوں نے کہا آپ ہی بتائیے کہ ہمارے یہاں آنے کا مقصد کیا ہے۔میں نے انہیں کہا کہ
آپ اس کے متعلق اپنے دوسرے ساتھیوں اور سپرنٹنڈنٹوں سے پوچھ کر بتا ئیں۔کچھ دنوں کے بعد جب
وہ دوبارہ مجھ سے ملے تو انہوں نے کہا کہ ہمارے سپرنٹنڈنٹ صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں آنے
کا مقصد مساوات پیدا کرنا ہے۔چونکہ امیر اور غریب لڑکے سب مل کر ایک رنگ میں یہاں رہتے ہیں اس
لئے جو مساوات یہاں پیدا ہو سکتی ہے وہ گھر میں رہنے سے نہیں ہو سکتی۔میں نے کہا گو یہ بھی درست ہے
لیکن مساوات
تبھی قائم ہو سکتی ہے جب تمہاری ہر بات مساوی ہو، لیکن ابھی تمہارے کھانے میں اختلاف
ہے۔کپڑوں میں اختلاف ہے۔بعض بچے ہر روز دودھ پیتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جنہیں بہت کم دودھ
میسر آتا ہے۔غرض اختلافات ابھی موجود ہیں اور امتیاز کی دیوار ابھی تک نہیں مٹ سکی۔میں یہ ضرور کہوں
گا کہ جو جواب انہیں سکھایا گیا وہ معقول ہے کیونکہ مساوات جو وہ یہاں رہ کر حاصل کر سکتے ہیں گھروں میں
رہ کر انہیں حاصل نہیں ہو سکتی، مگر اس کے علاوہ بھی اور چیزیں ہیں جو بورڈ نگ تحریک جدید کے قیام کی
اغراض میں داخل ہیں۔میں چاہتا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اور ٹیوٹروں کو توجہ دلاؤں کہ آخر وہ کونسی چیز ہے جو
بچوں
کو گھر پر میسر نہیں آسکتی اور جس کے حصول کیلئے انہیں یہاں لایا گیا ہے اور وہ کونسی تعلیم ہے جس کا
حاصل کرنا وہاں آسان نہیں لیکن میں اس موقع پر تو بیان نہیں کر سکتا کیونکہ وقت تھوڑا ہے، اس کے متعلق
کبھی پھر یہاں آکر بیان کروں گا۔اس وقت میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سلسلہ کے نو جوانوں کو بورڈنگ
تحریک جدید میں اس لئے داخل کیا گیا ہے کہ وہ اسلام کے بچے خادم بنیں اور سلسلہ کی تعلیم ان کے اندر گھر
کر جائے۔وہ اسلامی تعلیم کا زندہ نمونہ ہوں تا کہ جہاں جہاں وہ جائیں لوگ ان سے متاثر ہوں اور ان
441
خطاب فرمودہ 17 جون 1937 ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کے اسوہ کی تقلید اپنے لئے فخر سمجھیں مگر یاد رکھو منہ کی باتوں سے کچھ نہیں بنتا۔ہم نے دیکھا ہے کہ جماعت
کے لوگوں میں سے بھی بعض نے اور دوسروں میں سے بھی بہتوں نے بڑے بڑے زبانی دعوے کئے۔میری عمر اس وقت سینتالیس سال کی ہوگی۔میں نے اپنی عمر میں بہت لوگوں
کو باتیں کرتے ہوئے دیکھا
ہے۔وہ دعوے کرتے کہ بہت قربانیاں کریں گے۔ان کا دعویٰ تھا کہ وہ خدا کے راستہ میں اپنی جانیں دے
دیں گے لیکن جب ان کے دعوی کو عملی رنگ میں دیکھنے کا وقت آیا تو وہ تقویٰ میں بھی کچے ثابت ہوئے
اور قربانی کے موقع پر بھی کچے ثابت ہوئے۔پس ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت
نہیں بلکہ ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اپنی زندگیوں کو ملی طور
پر اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں اور اسلام میں غرق ہو جائیں۔ان کی قربانیاں کسی شرط کے ساتھ
مشروط نہ ہوں۔کیونکہ ایمان وہ شے ہے جس میں کوئی حد بندی نہیں ہوسکتی۔ایک دفعہ حضرت عمر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ یارسول اللہ مجھے
آپ سے بہت محبت ہے۔اتنی محبت جتنی مجھے اپنی جان سے ہو سکتی ہے۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا۔عمر تم ابھی ایمان میں کامل نہیں ہوئے اور تمہارا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک تم
مجھ سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت نہیں کرتے۔حضرت عمرؓ کے دل میں ایمان تھا۔وہ اسی وقت بول
پڑے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اب آپ مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ پیارے ہیں۔یہی وہ ایمان ہے
جو حقیقی ایمان کہلا سکتا ہے۔شرطوں والا ایمان کوئی ایمان نہیں اور نہ وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک قبول ہوتا ہے۔پس میں بچوں سے کہتا ہوں کہ ان کی یہاں آنے کی غرض یہ ہے کہ ان کے اندر ایمان کی محبت
جاگزین ہو جائے۔وہ اسلام کیلئے ہر قربانی کرنے کو عین راحت اور ہر تکلیف کو آرام سمجھیں، کیونکہ ہم نے
ہر ایک قربانی کر کے اسلام کو پھیلانا ہے۔پس کوئی قربانی ایسی نہ ہو جو تمہاری نظروں میں بیچ نہ ہو اور کوئی
کام نہ ہو جو تمہیں بڑا نظر آئے۔تمہیں صرف ایک چیز کی دھن ہو اور وہ یہ کہ قرآن کریم کی تعلیم کو دنیا میں
پھیلانا ہے۔اس راستے میں تمہارے لئے کوئی مشکل مشکل نہ رہے اور کوئی مصیبت مصیبت نہ رہے۔تم
تمام تکالیف اور تمام مشکلات پر حقارت سے مسکرا دو، کیونکہ مومن کی نظر ان تمام چیزوں سے بالا تر ہوتی
ہے۔تمہارے دعوے محض زبان تک محدود نہ ہوں بلکہ تمہارے دلوں میں اسلام کی محبت جاگزین ہو۔تمہارے لئے کوئی تکلیف تکلیف نہ رہے اور تمام آگیں تمہارے لئے ٹھنڈی ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود
کو ایک دفعہ نہایت سنگین مقدمہ میں مبتلا کیا گیا۔یہ مقدمہ مشہور مارٹن کلارک عیسائی پادری کی طرف سے
442
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطاب فرمودہ 17 جون 1937ء
66
قتل کا تھا۔حضرت مسیح موعود کی عادت تھی کہ اس قسم کے واقعات میں بچوں کو بھی دعا کے لئے
فرما دیا کرتے تھے۔مجھ سے بھی کہا کہ دعا کرو۔میں نے دعا کی اور انہی ایام میں ایک رؤیا دیکھا۔ہمارے
گھر میں ایک تہہ خانہ تھا جس کی تنگ سی سیڑھیاں تھیں۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں باہر سے آرہا
ہوں۔جب میں گھر کے پاس آیا تو میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے سامنے چند پولیس والے کھڑے ہیں
اور مجھے اندر جانے سے روکتے ہیں۔میں نے باہر سے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود اندر بیٹھے ہیں اور پولیس
کے آدمی آپ کے اردگرد اوپلوں کا ڈھیر لگا رہے ہیں اور وہ ڈھیر اس قدر اونچا ہو گیا کہ حضور اس کے پیچھے
اوجھل ہو گئے ہیں۔پھر وہ اس ڈھیر کو دیا سلائی سے آگ لگانا چاہتے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ آگ کو
بجھاؤں۔ایک سپاہی نے دیا سلائی جلائی مگر وہ نہ جلی۔اس نے پھر جلائی لیکن پھر بھی نہ جلی۔پھر جلائی پھر
بھی نہیں جلی۔غرض وہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ آگ لگا ئیں اور میں اس کوشش میں ہوں کہ بجھاؤں۔اس
کے بعد یکدم میری نظر ایک فقرہ پر پڑی جو یہ تھا ” خدا کے پیاروں کو کون جلا سکتا ہے۔مجھے اب یہ یاد نہیں
رہا کہ پیاروں
تھا یا ماموروں۔بہر حال ان میں سے ایک لفظ تھا۔جو نہی یہ فقرہ میں نے پڑھا اسی وقت
حضرت مسیح موعود با ہر نکل آئے اور میری آنکھ کھل گئی۔پس مومن مصیبتوں سے ڈرا نہیں کرتے اور نہ مصیبتیں ان کا کچھ بگاڑ سکتی ہیں۔خدا تعالیٰ جب
مومن کو ابتلا میں ڈالتا ہے اور وہ اسے بخوشی جھیلنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کا صلہ اس جہان
میں یا اگلے جہان میں ضرور دیتا ہے لیکن وہ جو جھوٹا ہوتا ہے اور جس کے دل میں ایمان نہیں ہوتا وہ نہ اس
جہان میں کامیاب ہوتا ہے اور نہ اگلے جہان میں اسے کوئی صلہ ملتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ قربانیوں کا صلہ
اس جہان میں ملے۔پس جو شخص سمجھتا ہے کہ اس نے فلاں فلاں قربانیاں کی ہیں مگر اسے اس جہان میں
اس کا صلہ نہیں ملا۔وہ حقیقی ایمان سے محروم ہے وہ قربانیاں کرتا ہے لیکن وہ دن جس کی شام کو اس کے لئے
جنت کے دروازے کھلنے والے ہوتے ہیں اپنے اوپر بند کر لیتا ہے۔کس قدر بد بخت ہے وہ انسان کہ جب
اس
کی محنتوں کے پھل لانے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے ہاتھوں سے اسے ضائع کر دیتا ہے۔خدا کی راہ میں
ہمیشہ وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو ہر قسم کے ڈر اور خوف سے بالا ہواور جو یہ فیصلہ کرے کہ خواہ اسے اس
دنیا میں صلہ ملے یا نہ ملے اور خواہ وہ دکھ سہتے سہتے مرجائے۔وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں تکالیف برداشت سے
مونہہ نہیں موڑے گا۔کتنا نادان ہے وہ شخص جو یہ سمجھتا ہے کہ اسی دنیا میں اسے بدلہ ملنا چاہئے۔اگر
یک شخص یہاں تمام عمر تکالیف اٹھاتا ہے لیکن آخرت میں اسے نہایت عمدہ صدیل جاتا ہے تو یہاں کی تکلیف
س صلہ کے مقابلہ میں کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتی اور وہ شخص گھاٹا پانے والا نہیں۔پس اپنے اندر استقلال کی
443
خطاب فرمودہ 17 جون 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
روح
پیدا کرو کیونکہ استقلال کے بغیر صلہ سے بے پروائی ممکن نہیں۔اگر اس دنیا میں بدلہ کا ملنا ضروری ہوتا تو
کیا تم سمجھتے ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چا حضرت حمزہ جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی
محبت تھی اور جنہوں نے جوانی کی عمر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے بڑی بڑی قربانیاں کیں اور اسی عمر
میں شہید ہو گئے صلہ سے محروم رہے جو کہ اسلام کی محبت میں اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ ایک دفعہ جب
ایک مجلس میں ایک دشمن اسلام نے ان کے چہرے پر تھپڑ مارا جس سے انکی ایک آنکھ نکل گئی اور ایک شخص
نے ان سے کہا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میری حفاظت میں آجاؤ مگر تم نے نہ مانا اور اپنی آنکھ ضائع کرالی۔اس پر انہوں نے کہا کہ اگر اسلام کی راہ میں میری دوسری آنکھ بھی ضائع ہو جائے تو مجھے کوئی پروا نہیں۔انہوں نے اسلام کی فتح کا ایک دن بھی نہیں دیکھا تھا۔لیکن کیاتم یہ سمجھتے ہو کہ وہ خدا کے فضل سے محروم رہے
اور انہیں کوئی صلہ نہ ملا نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے بے انتہا فضلوں کے وارث ہوئے۔پس یہ مت خیال کرو کہ
اس دنیا کی کامیابیاں حقیقی کامیابیاں ہیں۔مومن کا کام یہ نہیں کہ وہ اس دنیا کے صلہ کی طرف نگاہ
رکھے۔اس کا کام صرف یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ رکھتا ہوا کام کرتا چلا جائے۔پس جاؤ
اور اس یقین سے کام کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں تمہارے کاموں کا صلہ ضرور دے گا۔اس دنیا کی کامیابیوں کی
طرف نگاہ مت کرو اگر تم پچاس سال تک کوشش کرتے رہو اور نا کام رہو یہاں تک کہ مرجاؤ تو مت سمجھو کہ تم
ناکام رہے۔خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اگلے جہان میں اس کا صلہ دے گا۔ہمارا خدا رحیم و کریم خدا ہے۔اس
پر بدظنی مت کرو بلکہ ہمیشہ اس پر یقین رکھو کہ وہ بدلہ کے دن ضرور بدلہ دے گا۔پس خدا پر شک لائے بغیر
قربانی کرو۔بالکل ممکن ہے کہ تمہاری قربانیوں کا اس جہان میں صلہ نہ ملے لیکن خدا تعالیٰ کے وعدہ پر شبہ نہ
کرو۔تمہاری قربانیاں محض خدا تعالیٰ کے لئے ہوں اور تم خدا تعالیٰ سے سودا کرنے والے مت بنو۔جب
تمہاری ہر چیز اسی کی دی ہوئی ہے تو اس سے زیادہ بے حیائی اور کیا ہوگی کہ تم اسے کہو کہ آاور ہمارے ساتھ
سودا کر ، جو شخص ایسا کرے گا خدا تعالیٰ اس کو دھتکار دے گا، کیونکہ وہ شخص خدا تعالیٰ کے دروازے سے
را نداہ جاتا ہے جو اس قسم کا شبہ کرتا ہے اور اس سے سودا کرنا چاہتا ہے لیکن جو شخص ایسا نہیں کرتا وہ یا تو اس
دنیا میں بھی بدلہ پالیتا ہے یا پھر آخرت میں یقیناً پالیتا ہے اگر وہ اس دنیا میں بدلہ نہیں پاتا تو آخرت
میں اسے مل جاتا ہے۔پس تمہیں چاہئے کہ سچے مومن بن جاؤ تا کہ تمہاری زندگی اسلام کے کام آنے والی
ہو اور خود تمہارے لئے بھی بابرکت ثابت ہو۔“
( مطبوع الفضل 23 جون 1937ء )
444