تحریک جدید کے چندوں کے متعلق ایک اعتراض کا جواب۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 1937 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 18 جون 1937ء
تحریک جدید کے چندوں کے متعلق ایک اعتراض کا جواب
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 1937ء
ایک شخص نے حضور کے پاس شکایت کی تھی اسکے متعلق حضور فرماتے ہیں:
"۔اب جو باتیں اس نے لکھی ہیں انکے متعلق تحقیق تو میں بعد میں کروں گا۔لیکن ان میں
سے ایک بات ایسی ہے۔جس کے متعلق میں آج ہ
کچھ کہنا چاہتا ہوں۔کیونکہ ممکن ہے، وہ بات کسی اور
کے کان میں بھی ڈالی گئی ہو وہ یہ ہے کہ کسی کہنے والے نے کہا ہے کہ خلیفہ اسیح نے جوتحریک جدید جاری کی
ہے یہ اپنے لیے روپیہ جمع کرنے کے لیے جاری کی ہے اور انہوں نے اس ذریعہ سے جماعت سے بہت سا
رو پیدا کٹھا کر لیا ہے۔مجھ پر خلافت سے پہلے بھی کئی قسم کے اعتراضات ہوتے چلے آئے ہیں اور اب بھی کئی لوگ
اعتراض کرتے ہیں اور بہت سے اعتراض ایسے ہوتے ہیں جو معترض پوشیدہ طور پر کرتا ہے اور سمجھتا ہے، کہ
شایدان پر پردہ پڑا ر ہے مگر مالی معاملات میں شروع سے میں نے ایسی احتیاط رکھی ہوئی ہے کہ شدید سے
شدید دشمن کے سامنے بھی اعتراضات کو غلط ثابت کیا جاسکتا ہے۔مثلاً بعض لوگ مجھ کو ہدیہ کے طور پر رقم
بھجواتے ہیں ایسی رقوم کے متعلق بھی میں نے یہ اصل مقرر کیا ہوا ہے کہ وہ پہلے محاسب کے دفتر میں درج
ہو کر پھر میرے کام آتی ہیں، تا کہ اگر کوئی اعتراض کرے تو دفتر کے رجسٹر کھول کر اس کے سامنے رکھدئے
جائیں کہ دیکھو کتنا رو پید آیا اسی طرح تحریک جدید کے تمام اموال صدر انجمن احمدیہ کے رجسٹرات میں درج
ہوتے اور خزانہ میں داخل ہو کر بلوں کے ذریعہ نکلتے ہیں۔غرض تحریک جدید کے تمام روپیہ کے متعلق
انتظام یہی ہے کہ جو تم بھی تحریک جدید کی خرچ ہو وہ پہلے صدر انجمن احمدیہ کی طرف منتقل ہو اور اس کی
وساطت سے خرچ ہو اور اس سب
کا تفصیلی حساب رکھا جاتا ہے۔صرف ایک مد خاص ایسی ہے جس کے اخراجات مخفی ہوتے ہیں ،مگر میں اسکے متعلق بھی بتا
دینا چاہتا ہوں کہ ان مخفی اخراجات کی مد میں سے جو بعض دفعہ خبر رسانیوں اور ایسی ہی اور ضروریات پر جو ہر
شخص کو بتائی نہیں جاسکتیں خرچ ہوتی ہے۔تین سال کے عرصہ میں صرف چار ہزار کے قریب رو پیدا ایسا ہے
445

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جو میرے توسط سے خرچ ہوا۔اس مد کا باقی تمام روپیہ دفتر کی وساطت سے خرچ ہوا ہے۔لیکن اس کے
مقابلہ میں تین سال کے عرصہ میں چھ ہزار ایک سوستانوے روپیہ چندہ تحریک جدید میں میں نے اور میری
بیویوں اور بچوں نے دیا ہے اور اس تین سال کے عرصہ میں آٹھ ہزار کے قریب وہ چندہ ہے جو صدر انجمن
احمدیہ کو دیا گیا یا جس کا وعدہ ہے۔اب تم اس اعتراض کی معقولیت کو خود سمجھ لو کہ میں نے تحریک جدید اس
لئے جاری کی کہ چار ہزار روپیہ لوں اور چودہ ہزار اپنے پاس سے دیدوں۔بھلا چار ہزار روپیہ کمانے کے
لئے مجھے اتنی بڑی تحریک کی کیا ضرورت تھی۔تحریک جدید کے رجسٹرات کھلے ہیں۔وہاں سے ہر شخص دیکھ
سکتا ہے کہ چار ہزار کے لگ بھگ رقم میرے توسط سے خرچ ہوئی ہے۔یہ نہیں کہ اس چار ہزار کا حساب
نہیں۔حساب اس کا بھی ہے مگر وہ مخفی ہے۔اگر کوئی ایسا شخص ہو جسے آگے بات بیان کرنے کی عادت
نہ ہوتو یہ حساب بھی اس شخص کو بتایا جا سکتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ یہ
چار ہزار روپیہ میں نے اپنی ذاتی ضروریات پر خرچ کیا تو جب یہ دیکھا جائے کہ اس عرصہ میں صرف
تحریک جدید میں میں نے چونتیس سو چورانوے روپے چندہ دیا ہے۔پہلے سال سات سو میں دیا تھا۔دوسرے سال ایک ہزار چونتیس روپیہ اور اس دفعہ سترہ سو ساٹھ روپیہ دیا۔گویا چونتیس سو چورانوے خالص
میرا ذاتی چندہ ہے جو میں نے تحریک جدید میں دیا۔بیویوں، بچوں کا چندہ ستائیس سو روپیہ کے قریب اس
سے الگ ہے۔یہ کل رقم چندہ کی میری اور میرے بیوی بچوں کی چھ ہزار ایک سو ستاون بنتی ہے۔اسکے
مقابل پر چار ہزار کے قریب کی رقم میرے توسط سے خرچ ہوئی ہے اور گو حساب اسکا موجود ہے مگر عام
حساب سے مخفی نہیں لیکن کیا میرے چندہ کو دیکھ کر اور مجھ پر جو اعتراض کیا گیا ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی شخص
کہہ سکتا ہے کہ تحریک جدید کے نام پر میں نے اپنے لیے روپیہ بٹورنے کی کوشش کی۔اس اعتراض کو
درست تسلیم کر لینے کا مطلب تو یہ ہوا کہ میں نے چار ہزار کمانے کے لیے چھ ہزار ایک سو ستاون روپیہ
خرچ کیا۔پھر میں ان لوگوں کو جنہوں نے یہ اعتراض کیا کہتا ہوں کہ ہمارے سارے خاندان کا صرف
تحریک جدید کا چندہ اس عرصہ کا ہیں ہزار سات سو پچانوے روپیہ بنتا ہے۔اب اگر یہ درست ہے کہ ہم
نے اس چندہ سے چار ہزار روپیہ چرالیا تو ایسی چوری یہ معترض خود کیوں نہیں کرتے۔اس چوری میں میں
انکی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔وہ اکیس اکیس ہزار کی رقم دیئے جائیں اور چار چار ہزار کی تھیلیاں نکال
کر ہم باہر رکھ دیں گے۔وہ انہیں چرا کر لیتے جائیں اور خوب مزے اڑائیں۔پھر تین سال میں چار ہزار
روپیہ لینے کے معنے یہ بنتے ہیں کہ میں نے قریب سوا سوروپیہ ماہوار اس تحریک سے لیا مگر کیا تم مجھتے ہو تم نے
446

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 18 جون 1937ء
ایک ایسے شخص کے ہاتھ پر بیعت کی ہے جو سوا سوروپیہ ماہوار کھانے کیلئے ساری جماعت میں ایک شور پیدا
کر دیتا ہے۔پس ایسا اعتراض کرنا اسکی ذلت نہیں تمہاری اپنی ذلت ہے کہ تم نے ایک ایسے شخص کو اپنا امام
چنا جس نے (نعوذ باللہ ) سوا سوروپیہ ماہوار کھانے کیلئے اتنا بڑا ہنگامہ برپا کر دیا۔پھر رجسٹرات موجود ہیں
وہ جا کر دیکھو تمھیں معلوم ہوگا کہ سوا سور و پیہ ماہوار سے زیادہ تو میں نے چندہ ہی دیا ہے۔اب اگر اسی کا نام
لوٹ ہے تو یہ لوٹ تم بھی شروع کر دو ہمیں منظور ہے۔تم بھی چار چار ہزار روپیہ لوٹ کر لیتے جاؤ اور اکیس
اکیس ہزار روپیہ دیتے جاؤ اگر معترض اسی طرح کرنے لگیں تو ہمیں فی ایسی چوری میں سترہ سترہ ہزار کا نفع
ہوگا اور اگر ایک ہزار آدمی ہمیں ایسا مل جائے تو کئی لاکھ روپے سالانہ کی بچت ہو جائے۔میں نے جیسا کہ بتایا ہے اس الزام کی تحقیق تو بعد میں کروں گا۔ممکن ہے یوں ہی دوسرے پر
اتہام لگا دیا گیا ہو اور اس نے یہ بات نہ کہی ہو لیکن چونکہ ممکن ہے کہ کسی شخص کے دل میں ایسا خیال موجود ہو
اور اس نے کسی سے اسکا ذکر کیا ہو اسلئے ایسے لوگوں کے پراپیگنڈا کو رد کرنے کیلئے میں نے بتایا ہے کہ
تحریک جدید کا تمام رو پی صدر انجمن احمدیہ کے خزانہ میں جاتا اور اسی کی معرفت خرچ ہوتا ہے اور وہ رقم جو
خفیہ اخراجات کیلئے رکھی گئی ہے وہ البتہ میرے ذریعہ سے خرچ ہوتی ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہ
ساری رقم تین سال میں چار ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے حالانکہ تین سال میرا چندہ قریب ساڑھے تین ہزار
اور میرے بیوی بچوں کا ملا کر چھ ہزار ایک سو ستاون کے قریب ہے اور اگر اپنے بھائیوں، بہنوں اور
دوسرے رشتہ داروں کا چندہ ملا لیا جائے تو ہم نے ان تین سالوں میں اکیس ہزار کے قریب چندہ دیا ہے
اور میرے ذمہ جور د پیہ آتا ہے وہ چار ہزار ہے۔اب تم خود ہی اس اعتراض کی معقولیت سوچ لو کہ میں نے
ی تحریک جدید اس لئے جاری کی کہ میں نے چاہا ہم اکیس ہزار دیکر سلسلہ کا چار ہزار روپیہ لوٹ لیں گے اگر
کہو کہ بیوی بچوں کا چندہ اس میں کیوں ملاتے ہو انہوں نے اپنے اخلاص سے الگ دیا تھا تو اس کا جواب
یہ ہے کہ بہر حال میں نے بھی تو ساڑھے تین ہزار چندہ دیا ہے۔اب اگر میں نے چار ہزار روپیہ کھا لیا ہے
اور جو کچھ کام ہوا ہے وہ سب معترضین کی توجہ سے ہوا ہے تو اس کے یہ معنی ہیں کہ چار ہزار میں نے کھایا اور
ساڑھے تین ہزار دیا یعنی تین سال میں میں نے پورے پانچ سوروپے زائد وصول کئے جو سالانہ ایک سو
چھیاسٹھ روپے ہوتے ہیں اور ماہوار کے حساب سے پونے چودہ روپے ماہوار بنتے ہیں گویا تحریک جدید
کے متعلق میں نے جس قدر خطبات پڑھے، جتنی تقریریں کیں، جتنی سکیمیں سوچیں، جتنا شور اور ہنگامہ برپا
کیا وہ محض اس لئے تھا کہ کسی طرح میں پونے چودہ روپے ماہوار سلسلہ کے کھا جاؤں حالانکہ اگر میں خطبے
447

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 جون 1937ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
اور تقریریں نہ کرتا اور صرف ایک کتاب لکھ دیتا تب بھی اس سے دوگنی بلکہ چوگنی رقم ماہوار کما سکتا تھا مگر میں
نے تو یہ بھی کبھی نہیں کیا اور کتابیں لکھ کر سلسلہ کو دے دیتا ہوں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں کماتا ہوں اور
خدا نے مجھے عقل اور فہم دیا ہے۔ابھی پچھلے سال میں نے تحریک جدید کا گیارہ ہزار روپیہ ایک نفع مند کام پر
لگایا اور سات مہینوں میں دو ہزار روپیہ نفع کا ان کو دلایا جو سال بھر میں تین ہزار بن جاتا ہے اور تئیں فیصدی
کے قریب نفع بنتا ہے۔جب ایک شخص ان کو اس قدر کما کر دے سکتا ہے تو وہ خود بھی روپیہ کما سکتا ہے اور
میں نے جیسا کہ بتایا ہے کماتا ہوں مگر اعتراض جو کیا گیا اس میں معقولیت کا شائبہ تک نہیں اور اس کا
مطلب سوائے اسکے کچھ نہیں بنتا کہ میں نے پونے چودہ روپے ماہانہ کیلئے یہ تمام پاکھنڈ مچایا۔غرض ان
لوگوں کو جو اس قسم کے اخلاقی حملے کرتے ہیں میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ شاید وہ اس قسم کے اعتراضات سے
کسی نا واقف کو دھوکا دے لیں مگر مالی معاملات کے متعلق میں جو بھی کام کرتا ہوں رجسٹروں کے ذریعہ کرتا
ہوں۔اس لئے جب بھی کوئی شخص حملہ کرے۔اسے وہ رجسٹرات دکھائے جاسکتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے ہمیشہ میرا ہی دینا نکلے گا۔میرے ذمہ کسی کا کچھ نہیں نکلے گا۔پس اس قسم کے حملہ کرنے والوں کو
یا درکھنا چاہئے کہ جب ان کے اعتراضات کی حقیقت لوگوں پر کھل گئی ان کیلئے سخت ذلت و رسوائی ہوگی۔باقی میں
کبھی لوگوں کے پاس مانگنے نہیں گیا اور گوسلسلہ کی ترقی اموال پر موقوف نہیں۔پھر بھی چندہ تحریک
جدید کا مالی نظام نہایت محفوظ ہے۔میں نے جب بھی کوئی تحریک کی ہے مرضی کی کی ہے۔اگر کسی کا جی چاہتا
ہے تو میری تحریکات میں شامل ہو اور اگر نہیں چاہتا تو نہ ہولیکن اگر کوئی روپیہ دیتا اور پھر اعتراض کرتا ہے تو
میں اس شخص سے کہوں گا کہ تجھے کس نے کہا تھا کہ تو روپیہ دے میں تو اس سے روپیہ مانگتا ہوں جو اگر مجھے
دس کروڑ روپیہ بھی دے تو وہ یہ مجھ کر دے کہ یہ روپیہ اسکے اپنے پاس اتنا محفوظ نہیں جتنا میرے پاس محفوظ
ہے۔میں تو کچھ عرصہ سے امانت بھی اپنے پاس نہیں رکھتا۔صدرا مجمن احمد یہ کے خزانے میں رکھواتا ہوں۔اسی طرح جس قدر چندے آتے ہیں صدر انجمن کے پاس جاتے ہیں۔تحریک جدید کا روپیہ بھی اسی کے
خزانہ میں ہے اور اسی کے ذریعہ خرچ ہوتا ہے مگر معلوم ہوتا ہے بعض لوگوں نے یہ سمجھا ہوا ہے کہ تحریک
جدید کا روپیہ صدر انجمن میں نہیں جاتا کہیں الگ چھپا کر رکھ لیا جاتا ہے حالانکہ تحریک جدید کی تمام رقم پہلے
صدر انجمن احمدیہ کے خزانہ میں جاتی اور پھر بلوں کے ذریعہ دفتروں میں جاتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
مد خاص کے اخراجات عام لوگوں سے پوشیدہ رکھے جاتے ہیں لیکن اس مد میں جو میرے ذریعہ سے خرچ
ہوا وہ تین سال میں صرف چار ہزار روپیہ کی رقم ہے اس کے مقابل پر اکیس ہزار کی رقم ہمارا خاندان دے
448

تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 جون 1937ء
چکا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ ان معترضوں کی وجہ سے مجھے ان حقائق کو ظاہر کرنا پڑا اورنہ مجھے تو دینی خدمات کا
ذکر کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔میں آخر میں ان لوگوں کو جو یہ اعتراض کرتے ہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ
ان کا مجھ پر اس قسم کے حملے کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔وہ مجھ پر نہیں بلکہ اللہ تعالی پر حملے کر رہے ہیں۔مجھے
اللہ تعالی نے خلیفہ بنایا ہے اور اسی نے اپنی تائید اور نصرت کو ہمیشہ میرے شامل حال رکھا ہے اور سوائے
ایک نابینا اور مادر زاد اندھے کے اور کوئی نہیں جو اس بات سے انکار کر سکے کہ خدا نے ہمیشہ آسمان سے
میری مدد کیلئے اپنے فرشتے نازل کئے۔پس تم اب بھی اعتراض کر کے دیکھ لو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ ان
اعتراضات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔اس قسم کے اعتراضات حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی کئے گئے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ جب کسی نے ایسا ہی اعتراض کیا تو آپ نے فرمایا تم پر حرام ہے کہ آئندہ سلسلہ کے لئے
ایک جیہ بھی بھیجو۔پھر دیکھو خدا کے سلسلے کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے۔میں بھی ان لوگوں کو اسی طریق پر کہتا
ہوں کہ تم پر حرام ہے کہ آئندہ ایک پیسہ بھی سلسلہ کی مدد کیلئے دو اور گو میری عادت نہیں کہ میں سخت الفاظ
استعمال کروں مگر میں کہتا ہوں اگر تم میں ذرہ بھی شرافت باقی ہو تو اس کے بعد ایک دمری تک سلسلہ کو نہ دو
اور پھر دیکھو کہ سلسلہ کا کام چلتا ہے یا نہیں چلتا۔اللہ تعالیٰ غیب سے میری نصرت کا سامان پیدا فرمائے گا
اور غیب سے ایسے لوگوں کو الہام کرے گا جو مخلص ہوں گے اور جو سلسلہ کیلئے اپنے اموال قربان کرنا اپنے کا
لیے باعث فخر سمجھیں گے۔کیا تمھیں معلوم نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے اسی مقام کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ مقبرہ میں دفن ہونے کے بارہ میں میرے اہل وعیال کی نسبت خدا
تعالی نے استثنار کھا ہے اور وہ وصیت کے بغیر بہشتی مقبرہ میں داخل ہوں گے اور جو شخص اس پر اعتراض کریگا
وہ منافق ہو گا اگر ہم لوگوں کا روپیہ کھانے والے ہوتے تو اللہ تعالیٰ ہمارے لئے ایک امتیازی نشان کیوں
قائم فرما تا اور بغیر وصیت کے ہمیں مقبرہ بہشتی میں داخل ہونے کی کیوں اجازت دیتا پس جو ہم پر حملہ کرتا
ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ کرتا ہے وہ خدا پر حملہ کرتا ہے۔مجھے خوب یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ باغ میں گئے اور فرمایا مجھے یہاں چاندی
کی بنی ہوئی قبریں دکھلائی گئی ہیں اور ایک فرشتہ مجھے کہتا ہے کہ یہ تیری اور تیرے اہل وعیال کی قبریں ہیں
اور اسی وجہ سے وہ قطعہ آپ کے خاندان کیلئے مخصوص کیا گیا۔گو یہ خواب اس طرح چھپی ہوئی نہیں لیکن
مجھے یاد ہے کہ آپ نے اسی طرح ذکر فرمایا۔پس خدا نے ہماری قبریں بھی چاندی کی کر کے دکھا دیں اور
لوگوں کو بتا دیا کہ تم تو کہتے ہو یہ اپنی زندگی میں لوگوں کا روپیہ کھاتے ہیں اور ہم تو ان کے مرنے کے بعد بھی
لوگوں کو ان کے ذریعہ سے فیض پہنچائیں گے۔449

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
پس اللہ تعالٰی ہماری مٹی کو بھی چاندی بنا رہا ہے اور تم اعتراضات سے اپنی چاندی کو بھی مٹی
بنارہے ہو چونکہ منافق عام طور پر پوشیدہ باتیں کرنے کا عادی ہوتا ہے اس لئے میں نے کھلے طور پر ان
باتوں پر روشنی ڈال دی ہے ورنہ مجھے اس بات سے سخت شرم آتی ہے کہ میں خدا تعالیٰ کیلئے کچھ چندہ دوں
اور پھر کہتا پھروں کہ میں نے اتنا چندہ دیا مگر چونکہ یہ ایک سوال اٹھایا گیا تھا اس لئے مجھے مجبور بتانا پڑا کہ
اگر اپنے تمام خاندان کا چندہ ملا لیا جائے تو اس رقم کے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ میں نے کھالی پانچ گنا
زیادہ رقم ہم چندہ میں دے چکے ہیں اور جور تم صرف میرے اہل وعیال کی طرف سے
خزانہ میں داخل ہوئی
ہے وہ بھی اس سے زیادہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کوئی عقلمند یہ تسلیم نہیں کرے گا کہ ہم نے پانچ گنے زیادہ رقم
اس لیے خرچ کی تا اس کا پانچواں حصہ کسی طرح کھا جائیں۔پس ان لوگوں کو جو اعتراض کرتے ہیں خدا تعالیٰ کا خوف کرنا چاہئے اور اس وقت سے پیشتر اپنی
اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے جبکہ ان کا ایمان اڑ جائے اور وہ دہریہ اور مرتد ہو کر مریں۔“
(مطبوعہ الفضل 2 جولائی 1937 ء )
450

آج 10 میں سے 10 باقی