ہمیں صداقت کا اعلی ترین معیار قائم کرنا چاہیے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 ستمبر 1937ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 24 ستمبر 1937ء
ہمیں صداقت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کرنا چاہئے
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 ستمبر 1937ء
میرے ان خطبات کو نکال کر دیکھ لو جو تحریک جدید کی سکیم کو بیان کرتے ہوئے میں نے
دیئے تھے۔میں نے ان میں بتایا تھا کہ یہ ابتلا چھوٹے اور معمولی ہیں ان کے بعد بڑے ابتلا آئیں گے۔دیکھو اس وقت کسے اس مصری، پیغامی، احراری، فتنہ کی خبر تھی مگر اسی طرح ہوا جس طرح میں نے کہا تھا اب
پھر میں یہی کہتا ہوں کہ یہ فتنے معمولی ہیں ان سے بھی بڑے ابھی آنے والے ہیں اور جب تک وہ نہ
آئیں قوم بن ہی نہیں سکتی۔جب تک ایسی دلیری ہمارے اندر پیدا نہ ہو جائے کہ اپنی جان دینا اور اپنے
مال اور وطن کو قربان کر دینا ہمارے لیے آسان ہو جائے اس وقت تک یہ دور برابر آتے رہیں گے۔اب تو
یہ حالت ہے کہ معمولی چوٹ پر بھی ہم میں سے بعض رونے لگتے ہیں۔یاد رکھو کہ جب تک زندگی اور
موت ، غنا اور فقر جنگی و آسائش ہمارے لئے یکساں نہ ہوں۔جب تک ہمارے دن بھی راتیں اور راتیں
بھی دن نہ ہو جائیں اس وقت تک ہم اس آخری لڑائی کیلئے تیار نہیں ہو سکتے جو اسلام اور شیطان کے مابین
مقدر ہے اور ابھی تو ہم نفس کی لڑائی سے بھی فارغ نہیں ہوئے۔تحریک جدید کے شروع میں ہی میں نے نصیحت کی تھی کہ ہمیں صداقت کا اعلیٰ ترین معیار قائم
کرنا چاہئے مگر تم اپنے دلوں میں سوچو کہ کیا تم سچ بولتے ہو اور ہمیشہ سچ بولتے ہو۔جب تک جماعت کی
اکثریت ایسی نہ ہو جو سچ بولے اور ہر حالت میں سچ بولے اس وقت تک ہم اس جنگ میں کامیاب نہیں
ہو سکتے۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے سچائی دیکر کھڑا کیا ہے قرآن کریم کا نام بھی حق ہے اور اصل جہاد وہی ہے جو
قرآن کریم کو لیکر کیا جائے جیسا کہ فرمایا
وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
(الفرقان: 53)
اور اصل جہاد اسی کا ہے جو قران کریم ہاتھ میں لیکر لڑتا ہے۔بدروحنین کی لڑائیاں معمولی تھیں۔اصل لڑائی وہی تھی جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن
کریم کی تلوار سے کی اور قرآن کریم نام ہے سچائی کا جب تک تم اپنے نفسوں میں، اپنے بیوی بچوں میں،
451

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اپنے بیٹوں اور بیٹیوں میں، اپنے بھائیوں اور بہنوں میں، اپنے محلہ والوں میں اور اپنے ہمسائیوں میں،
اپنے شاگردوں میں اور اپنے اپنے حلقہ کی جماعتوں میں سچائی کو قائم نہیں کر لیتے اس وقت تک تم اس لڑائی
کیلئے تیار نہیں ہو سکتے اور جب بھی مقابلہ ہو گا تم شکست کھاؤ گے گو یہ علیحدہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت
اسے ظاہر نہ ہونے دے۔میں نے دیکھا ہے ذراسی بات ہو تو بعض نادان کہنے لگ جاتے ہیں کہ آجکل سچ
سے گزاراہ نہیں ہوتا جھوٹ بول دو اور اتنا بھی نہیں سوچتے کہ یہ تلقین کرتے ہوئے وہ نہ صرف اس شخص کو
ہی بلکہ جماعت کو بھی ساتھ ہی قتل کر رہے ہیں وہ شکایت کرتے ہیں کہ احراری حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
کو گالیاں دیتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ وہ تو گالیاں دیتے ہیں مگر ی لوگ آپ کی تعلیم میں رخنہ ڈال کر آپ
کے قتل کے مرتکب ہورہے ہیں جو شخص اس چیز کومٹاتا ہے جسے قائم کرنے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مبعوث ہوئے تھے وہ آپ کو قتل نہیں کرتا تو کیا کرتا ہے حالانکہ وہ اپنے آپ کو سچائی پر قائم بتا تا ہے اور
احمدیت کی فوج میں شامل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے غیر تو اس واسطے آپ پر حملہ کرتا ہے کہ وہ آپ کو جھوٹا سمجھتا
ہے لیکن یہ دوستی کا دم بھرتا ہوا آپ کے کام
کو تباہ کرتا ہے اس نے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ہاتھ میں ہاتھ دیا تھا کہ آپ کی لائی ہوئی صداقتوں کو دنیا میں قائم کرنے میں مدد دے گا لیکن جب پہلا ہی
موقع ملایه ای دیوار کو گرانے کے لئے کھڑا ہو گیا جو آپ نے تعمیر کی تھی۔پس اچھی طرح یا درکھو کہ احمدیت
کی فتح سچائی سے ہوگی۔جب تک تم سچائی پر اس طرح قائم نہ ہو جاؤ کہ کسی بات کے متعلق محض اس وجہ سے
کہ وہ ایک احمدی نے کہی ہے قسم کھا سکو کہ سچ ہے اس وقت تک تمھاری فتح نہیں ہو سکتی۔یہ کافی نہیں کہ
جب میں جگاؤں تم ہوشیار ہو جاؤ اور کچھ عرصہ بعد پھر سو جاؤ۔اس طرح تو ایک افیونی بھی کر لیتا ہے۔وہ
بھی کسی نہ کسی وقت ہوشیار ہو جاتا ہے۔تمہیں چاہئے کہ کسی کے جگانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔میں نے
بتایا تھا کہ ہمیں عقائد کے میدان میں جس طرح فتح حاصل ہو چکی ہے اس طرح اعمال کے میدان میں نہیں
ہوئی۔ہمارے اعمال کو دیکھ کر لوگ اتنے متاثر نہیں ہوتے جتنا عقائد سے متاثر ہوتے ہیں۔وفات مسیح کے
دلائل سن کر لوگ کہہ دیتے ہیں اس کا ہمارے پاس جواب نہیں لیکن جب ہم ان کو سچائی کی طرف بلاتے ہیں
تو کہہ دیتے ہیں کہ اس پر تم بھی پوری طرح قائم نہیں ہو۔قرآن کریم کے کامل ہونے کے جب دلائل دیتے
ہیں تو کہتے ہیں کہ اسکا جواب
کوئی نہیں۔لیکن جب امانت کا سبق دیتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ اس پر ابھی تم
بھی قائم نہیں ہو۔عقائد کے میدان میں ہم نے دشمن کو مار دیا ہے مگر جہاں عمل کا سوال ہو ہم میں سے بعض
کی کمزوریوں سے وہ فائدہ اٹھاتا ہے۔اگر جماعت کے دوست پختہ عہد کر لیں جس طرح زبان دانتوں
452

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 ستمبر 1937ء
میں لیکر انسان تکلیف برداشت کرنے کیلئے آمادہ ہو جاتا ہے کہ آئندہ ہم استقلال پر قائم ہونگے سچائی پر
قائم ہوں گے ( در اصل سچائی پر قائم رہنے کا نام ہی استقلال ہے ) تو عمل کے میدان میں بھی ہم اسی طرح
غلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔جس طرح عقائد کے میدان میں کیا ہے صرف عہد کی ضرورت ہے ہمیں صداقت
پر اس طرح قائم ہونے کا عہد کرنا چاہئے کہ دشمن بھی محسوس کریں کہ ایک احمدی کے منہ سے نکلی ہوئی بات
پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں ایسے نمونے ہیں کہ باہم لڑائی
کے موقعہ پر دشمن کہہ دیتا ہے کہ جو بات فلاں احمدی کہے گا ہم مان لیں گے مگر ایسے نمونے کم ہیں۔بہتوں کا
چال چلن لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہے اور بعض اپنے جھوٹ سے لوگوں کیلئے ابتلا کا موجب بن رہے
ہیں یا ابتلا کا موجب بنے کیلئے وہ تیار رہتے ہیں گو ابھی تک ان کا گند ظاہر نہ ہوا ہو۔دین کے لئے قربانیوں
میں میں دیکھتا ہوں کہ بہت سستی ہے۔کچھ عرصہ ہوا میں نے جماعت کے ساتھ نمازوں کی پابندی کی ہدایت کی تھی باہر کا تو مجھے علم نہیں
لیکن قادیان میں اس خطبہ کا دو چار ماہ تک اچھا اثر رہامگر بعد میں پھر زائل ہو گیا حالانکہ نماز تو ایسی ضروری
چیز ہے کہ اگر خلافت بھی باقی نہ رہے تب بھی اسکی پابندی لازمی ہے۔آدمی جنگل میں ہو تب بھی اسے نہیں
چھوڑا جاسکتا اور سمندر میں ہو تب بھی نہیں یہ منتقل ہدایت ہے جسے کسی جگہ بھی چھوڑنے کی اجازت نہیں۔پھر میں نے سچائی کی ہدایت کی تھی۔اس کا بھی کچھ عرصہ خیال رہا دوستوں نے ایک دوسرے کی نگرانی شروع
کی۔ایک دوسرے کو سنبھالنے لگے مگر کچھ عرصہ بعد بھول گئے۔اسی طرح تحریک جدید کے وعدے
ہیں گزشتہ دنوں میں میں نے ”الفضل“ کو ایک مستقل نوٹ لکھ کر دیدیا تھا کہ شائع ہوتار ہے۔اسکے نتیجہ میں
پندرہ روز تک تو آمد قریب دو گنی ہوگئی لیکن پھر ستی پیدا ہونے لگی حالانکہ تحریک جدید کوئی پہلی دفعہ نہ ہوئی تھی
یا اس میں چندوں کے وعدے جبرانہ لئے گئے تھے۔دوستوں نے اپنی مرضی سے وعدے کئے تھے۔پھر کوئی
وجہ نہ تھی کہ ادا کرنے کے لئے میری طرف سے یاددہانیوں کے منتظر رہیں۔“
( مطبوع الفضل یکم اکتوبر 1937 ء )
453

آج 10 میں سے 10 باقی