تحریک جدید…. قرآن کریم میں موجود ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1937 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 نومبر 1937ء
تحریک جدید۔قرآن کریم میں موجود ہے
خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1937 ء۔۔۔۔۔دوسرا امر جس کی طرف میں توجہ دلاتا ہوں یہ ہے کہ تحریک جدید کے تین سال اب ختم
ہور ہے ہیں۔جب میں نے یہ تحریک شروع کی تھی اس وقت جماعت کے لئے ایک نیا صدمہ تھا اور
دوستوں کیلئے یہ ایک حیرت انگیز بات تھی کہ گورنمنٹ کے بعض افسر بھی ہمارے خلاف ہو گئے تھے۔اس
نے ان کی آنکھیں کھول دی تھیں اور انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ ہمارا یہ خیال غلط ہے کہ ہمارے لئے ہی مقدر
ہے کہ ہم امن سے اپنا کام کرتے جائیں گے۔سرکاری حکام کا یہ سلوک اس قدر آنکھیں کھولنے والا تھا کہ
بہت سے سوئے ہوئے بیدار ہو گئے اور لازمی طور پر ہماری بیداری کے ساتھ ہمارے دشمن بھی بیدار ہوئے
خواہ وہ حکام میں سے تھے اور خواہ دوسرے مولویوں میں سے انہوں نے باہر سے بھی ہم پر حملے کرنے
شروع کئے اور اندرونی طور پر بھی ہم میں سے بعض کو اپنے ساتھ ملانا چاہا Divide and Rule ایک
پر انا اصول حکمرانی ہے۔رومن حکومت کی بنیاد اس اصول پر تھی یعنی محکوموں میں با ہم تفریق پیدا کرو اور ان
پر حکومت کرتے جاؤ اور بعض انگریز سیاستدانوں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی حکومت کی بنیاد بھی اسی اصول پر
ہے۔چنانچہ اس اصول کے ماتحت ہم میں سے بعض لوگوں کے اندر بھی منافقت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی
چنانچہ پنجاب کے جیلوں کے ایک بڑے افسر کے ذریعہ بالواسطہ طور پر مجھے معلوم ہوا یعنی اس نے ایک
معزز احمدی افسر کو بتایا ہے کہ احرار کے ایک اہم اور ذمہ دار قیدی نے اسے 35ء میں کہا کہ یہ مت خیال
کرو۔قادیان کے خلاف ہماری تحریک ناکام ہوئی ہے بلکہ ہم نے ان میں سے ہیں پچھپیں آدمی اپنے ساتھ
ملالئے ہیں اور اس طرح جماعت کے اندر تفرقہ پیدا کر چکے ہیں یہ 1935ء کی بات ہے مگر یہ تدبیریں
انہوں نے انسانوں کی طاقت کا اندازہ کر کے کی تھیں خدائی طاقتوں کا ان
کو علم نہ تھا انسانی طاقتوں کو نقصان
پہنچانے کیلئے یہ اصول بے شک صحیح ہے مگر خدائی طاقتوں
کیلئے نہیں کیونکہ خدائی طاقتوں کی جڑ خود خدا تعالیٰ
ہوتا ہے اور انسان محض فروع ہوتے ہیں اور جب درخت کی جڑ کٹ جائے تو اسے نقصان پہنچتا ہے لیکن
شاخیں کاٹنے سے اکثر درخت پھیلتا ہے بلکہ بعض درخت تو ترقی ہی اس طرح کرتے ہیں کہ ان کی شاخیں
457
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کائی جائیں۔ہمارے مخالفوں نے سمجھا تھا کہ یہ انسانی کام ہے حالانکہ ایسا نہیں وہ اگر میں چھپیں تو کیا دس
لاکھ کو بھی گمراہ کر لیتے تو بھی اس درخت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے کیونکہ اسکی جڑ خدا تعالیٰ ہے۔پس
پہلی شاخیں کٹتے ہی اس میں سے نئی شاخیں نکل آئیں۔کئی درخت ایسے ہوتے ہیں کہ جڑ کے کاٹنے پر بھی
دوبارہ پھوٹ آتے ہیں۔نیکی کا بیج جو انبیاء کے ذریعہ بویا جاتا ہے وہ بھی اسی قسم کا سخت ہوتا ہے تم اسے
کاٹ دیتے ہومگر وہ پھر نکلتا ہے تم اسے زمین کے اندر گھس کر بھی کاٹ دو پھر بھی وہ قائم رہتا ہے بظاہر معلوم
ہوتا ہے کہ اب یہ درخت نہیں اگ سکتا مگر خدا تعالیٰ پھر بھی اس میں سے نیا شگوفہ نکال دیتا ہے تو دشمنوں نے
ہم پر حملے کئے اور ہمیں متواتر تین سال تک ان کا مقابلہ کرنا پڑا اور انکے جواب کے لئے اور جماعت کو اس
نئے رستہ پر ڈالنے کیلئے میں نے یہ تحریک شروع کی جو اس لحاظ سے تحریک جدید ہے کہ اسے اب شروع کیا
گیا ورنہ وہ قرآن کریم میں موجود ہے اس تحریک کے ماتحت ہم نے کئی نئے تجربے کئے ہیں۔کئی نئے مشن
قائم کئے گئے اور یہ نیا تجربہ تھا۔میں نے تحریک کی تھی کہ نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں اور باہر نکل
جائیں۔یہ بھی نیا تجربہ تھا۔دوست اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں۔یہ بھی نیا تجربہ تھا۔تجارت
شروع کی جائے یہ بھی نیا تجربہ تھا۔پھر صنعتی اداروں کا اجرا بھی نیا تجربہ تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہمیں ان سب میں کم و بیش کامیابی ہوئی۔سینکڑوں نوجوانوں نے اپنی زندگیاں وقف کیں اور بیسیوں باہر
نکل گئے۔کوئی کہیں چلا گیا اور کوئی کہیں۔بعض تین تین سال سے بمبئی اور کراچی میں بیٹھے ہیں وہ کسی
بیرونی ملک میں جانے کے ارادہ سے گھروں سے نکلے تھے لیکن چونکہ اب تک کوئی صورت نہیں بن سکی اس
لئے ابھی تک اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ان کے والدین چٹھیاں لکھتے ہیں اور مجھ سے بھی
سفارشیں کراتے ہیں مگر وہ یہی التجا کرتے ہیں کہ جو ارادہ ایک دفعہ کر لیا اب اسے پورا کرنے کی اجازت
دی جائے۔بعض ان میں سے اتنی چھوٹی عمر کے ہیں کہ ابھی داڑھی مونچھ تک نہیں نکلی مگر اس راہ میں وہ
ٹوکری تک اٹھاتے ہیں۔پھر بعض نوجوان بیرونی ممالک میں پہنچ گئے ہیں اور وہاں بھی کئی نئے تجربے ہمیں
حاصل ہوئے ہیں۔آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے لئے مدنی طبع لوگوں کی تلاش
کرنی ہے چنانچہ اس سلسلہ میں اب تک مختلف ممالک میں قریباً پندرہ مشن ہمارے قائم ہو چکے ہیں۔امریکہ، اٹلی، ہنگری، پولینڈ، یوگوسلوویہ، یہ مشن البانیہ کیلئے ہے۔لیکن چونکہ البانوی حکومت نے ہمارے
مبلغ کو نکال دیا تھا۔وہ وہاں کام کر رہا ہے فلسطین ، جاوا، سٹریٹ سیٹلمنٹ ، جاپان، چین، افریقہ ان میں
سے کئی مبلغ ایسے ہیں جو ہمارے خرچ پر گئے ہیں۔بعض تجارتوں کے ذریعہ سے اچھے گزارے کر رہے ہیں
458
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود: 15 نومبر 1937ء
اور بہت خوش ہیں۔بعض ابھی مشکلات میں ہیں اور مختلف ممالک کے متعلق بھی ہمیں نئے تجربے ہوئے
ہیں۔مشرقی ممالک میں سوائے جاوا، سماٹرا اور سٹیٹس سیٹلمنٹ کے ہمیں ابھی کامیابی نہیں ہوئی۔چین اور
جاپان میں ابھی تک بالکل کامیابی نہیں ہوئی بلکہ تازہ اطلاع جو آج ہی بذریعہ تار مجھے ملی ہے یہ ہے کہ
جاپانی گورنمنٹ نے صوفی عبد القدیر صاحب کو قید کر لیا ہے اور ضمنا میں ان کے لئے دعا کی تحریک بھی کرتا
ہوں۔اسکے متعلق ہم اب تحقیقات کرائیں گے کہ ایسا کیوں ہوا ہے لیکن بہر حال چوتھے سال کے ابتداء
میں یہ واقعہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک قسم کا اندار ہے کہ سب حالات پر غور کر کے ہمیں سمجھ لینا چاہئے
کہ اس قسم کی مشکلات بھی تبلیغ کے رستہ میں حائل ہوں گی۔صوفی عبد القدیر صاحب تحریک جدید کے تجارتی
صیغہ کے نمائندہ تھے گویا وہ با قاعدہ مبلغ نہیں تھے اور ابھی زبان ہی سیکھ رہے تھے اور اب تو ان کی واپسی کا
حکم بھی جاری ہو چکا تھا کیونکہ دوسرے مبلغ یعنی مولوی عبد الغفور صاحب برادر مولوی ابوالعطاء صاحب
ہاں جاچکے ہیں تو تجارتی اغراض کے ماتحت جانے والے ایک احمدی کیلئے جب اس قدر مشکلات ہیں تو
تبلیغ کیلئے جانے والوں کیلئے کس قدر ہوں گی۔جہاں تک معلوم ہو سکا ہے ان پر الزام یہ لگایا گیا ہے کہ وہ
جاپانی گورنمنٹ کے مخالف ہیں اور یہ بھی ہمارے لئے ایک نیا تجربہ ہے۔انگریز ہمیں کہتے ہیں کہ تم
ہمارے خلاف ہو اور دوسری حکومتیں یہ کہتی ہیں کہ تم انگریزوں کے خیر خواہ ہو۔بہر حال یہ سب نئے
تجربے ہیں جو ہمیں حاصل ہو رہے ہیں اور ان سے پتہ لگ سکتا ہے کہ کس کس قسم کی روکاوٹیں ہمارے
رستہ میں پیدا ہونے والی ہیں۔پھر ایک نیا تجربہ یہ ہوا ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے ہمارے مبلغ محمد ابراھیم
ناصر کو اس بناء پر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی کہ وہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے قائل ہیں تو
ہمیں ان مبلغوں کے ذریعہ سے نئی نئی مشکلات کا علم ہوا ہے۔انکے علاوہ اور بھی کئی باتیں ہیں جن سے
جماعت کے اندر بیداری پیدا ہوئی ہے۔سادہ زندگی ہے سینما اور تھیٹروں وغیرہ کی ممانعت ہے۔اپنے
ہاتھ سے کام کرنے کا حکم ہے۔اس سے قوم میں نئی روح پیدا ہوتی ہے اور یہ سب ایسی چیزیں ہیں کہ ان
کے بغیر کوئی قوم قوم ہی نہیں بن سکتی۔دنیا میں دوستم کی رفتار میں ہیں ایک تو یہ کہ جہاز کسی منزل کو سامنے رکھ کر چلے اور دوسری یہ کہ ایک
شہتیر پانی میں بہا جارہا ہو۔پانی جس طرف لے جائے وہ ادھر ہی چل پڑے۔ہم نے جماعت میں صرف
روانی نہیں پیدا کرنی بلکہ جہاز والی روانی پیدا کرنی ہے۔ہمارے لئے ضروری ہے کہ جماعت کیلئے کوئی
مقصود قرار دیں اور مراقبہ کرتے رہیں کہ ہماری روانی جہازوں والی ہے یا شہتیر والی۔اگر ہم الہی جماعت
459
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 15 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ایک مقصود کو سامنے رکھ کر جہاز کو اس لائن پر چلائیں کہ خدا تعالیٰ کی مقرر کردہ منزل پر
پہنچ سکیں اور تحریک جدید سے میری غرض یہی ہے کہ جن امور کی طرف جماعت کو توجہ کی ضرورت ہے اور
ابھی اس طرف دھیان نہیں اس طرف جماعت کو متوجہ کیا جائے اور ہوشیار کیا جائے تاہم اسلامی نظام کی
روح کو قائم کریں۔اس میں شک نہیں کہ نظام حکومت سے کامل ہوتا ہے۔مگر جب تک حکومتوں کو مسلمان
بنانے میں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس وقت تک جتنا بھی اسلامی نظام ہم قائم کر سکتے ہیں۔اتنا ہی کام
ہمیں کرتے رہنا چاہئے اور ایسا کرنے میں کسی شخصیت کی پروانہ کرنی چاہئے۔اگر ایک بادشاہ بھی ہمارے
ساتھ شامل ہے مگر ہمارے ساتھ نہیں چلتا تو اسے ایک گندہ عضو سمجھ کر الگ کر دینا چاہئے اور اس بات کو
بالکل بھول جانا چاہئے کہ یہ جماعت بڑوں اور چھوٹوں اور عالموں اور جاہلوں کی جماعت ہے اور صرف
ایک ہی بات کو یا درکھنا چاہئے کہ یہ خدا تعالیٰ کی جماعت ہے۔اگر کوئی آدمی بڑا ہے اور وہ نظام کی پروا نہیں
کرتا تو اُسے بھی الگ کر دیں اور اگر کوئی چھوٹا ہے جو ایسا ہے تو اسے بھی الگ کر دیں۔اگر کوئی جاہل
ہمارے ساتھ نہیں چلتا تو اسے بھی الگ کر دیں اور کوئی عالم نہیں چلتا اسے بھی۔مجھ سے ایک دفعہ ایک شخص
نے سوال کیا۔چونکہ اب وہ فوت ہو چکے ہیں میں ان کا نام بھی لے دیتا ہوں وہ صاحب شیخ غلام احمد صاحب
واعظ مرحوم تھے انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ کے نزدیک کن لوگوں سے تعلق رکھنے میں جماعت کی
مضبوطی ہو سکتی ہے امیروں سے یا غریبوں سے۔یہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے زمانہ کے آخری ایام
کی بات ہے انہوں نے صوفیانہ رنگ میں یہ سوال کیا۔میں نے انہیں جواب میں لکھا کہ جماعت کی مضبوطی
ان لوگوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے ہو سکتی ہے جو خدا تعالیٰ کے ہوں خواہ وہ امیر ہوں یا غریب۔کئی دفعہ
خدا تعالیٰ کے سلسلہ کا کام کرنے والا ایک غریب ہوتا ہے اور کئی دفعہ امیر کسی کو کیا پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
ترقی کس کیلئے مقدر کی ہوئی ہے۔پس جو خد تعالی کا ہے وہی ہمارا ہے۔اگر امیر خدا تعالی کا ہے تو ہمارے سر
آنکھوں پر اور اگر غریب ہے تو وہ ہمارے سر آنکھوں پر اور جو خدا تعالی کا نہیں اُسے ہمارا سلام ہے۔ہم نہ
سوشلسٹ ہیں کہ غریبوں کو ابھارنا ہمارا کام ہو اور نہ کیپٹیلسٹ ہیں کہ سرمایہ داروں کی مدد کریں۔ہماری
جماعت کوئی کسان موومنٹ نہیں کہ ہم کسانوں کیلئے اپنی سعی کو وقف کر دیں اور نہ یہ کیپٹیلسٹوں کی سوسائٹی
ہے کہ تاجروں اور طاقتوروں کی مدد کریں۔جو لوگ اس قسم کی باتوں میں پڑتے ہیں وہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے
ہیں۔یہاں بھی بعض لوگ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں کوئی کہتا ہے کہ یہاں غریبوں کی کوئی قدر نہیں اور
کوئی کہتا ہے کہ یہاں کسی بڑے چھوٹے کی عزت ہی نہیں حالانکہ ایسی باتیں کرنے والوں میں خود
460
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 نومبر 1937ء
استقلال نہیں ہوتا جو کہتے ہیں کہ غریبوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔جب مصری صاحب کا فتنہ اٹھا تو یہی کہتے تھے۔کہ دیکھو جی اتنے بڑے آدمی کی پروانہیں کی گئی۔ایسے لوگوں کو صرف باتیں کرنے کی عادت ہوتی
ہے۔حقیقت کو وہ نہیں سمجھتے۔جو شخص خدا تعالیٰ کے سلسلہ کے لئے مفید ہے۔ہم اسے اونچا کرتے ہیں اور جو
مضر ہے اسے الگ کر دیتے ہیں۔صرف یہ دیکھنا چاہئے کہ جدا کر نا ظلم کے رنگ میں نہ ہو بلکہ خیر خواہی کے
رنگ میں ہو۔دانت آدمی ہمیشہ رنج سے ہی نکلواتا ہے۔وہ اس کے جسم کا حصہ ہوتا ہے مگر وہ مجبور ہوتا
ہے۔اسی طرح ہم بھی جسے نکالتے ہیں افسردہ دلی کے ساتھ ہی نکالتے ہیں خوشی سے نہیں۔ہمارے دل غمگین
ہوتے ہیں کہ جو چیز ہماری تھی وہ اب ہماری نہیں رہی۔پس چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی محبت ہمارے دل میں ایسی
ہو کہ ہم کہیں کہ جس کی وجہ سے ہمیں درد پہنچا ہے وہ سب سے بڑا ہے۔صاحبزادہ مرزا امبارک احمد صاحب
کی وفات پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک نظم لکھی۔جس کا ایک مصرعہ یہ ہے کہ
بلانے والا
اُسی
ہے سب
سے پیارا
اے دل تو جان فدا کر
یعنی بے شک مبارک احمد کی وفات کا صدمہ بڑا ہے مگر اے دل جس نے اسے اپنے پاس بلایا
ہے وہ اس سے بھی زیادہ پیارا ہے۔یہی وہ حقیقی معرفت کا مقام ہے جو مومن کو حاصل کرنا چاہئے۔جو شخص
سچائی کو چھوڑتا ہے اُسے دلیری کے ساتھ مگر افسردگی کے جذبات کے ساتھ الگ کر دیا جائے۔ی تحریک ابتدا تین سال کے لئے تھی اور یہ تین سال تجربہ کے تھے اور اس کے شروع میں ہی میں
نے کہہ دیا تھا کہ یہ نہ سمجھو کہ یہ ختم ہو جائے گی بلکہ تین سال کے بعد یہ اس سے بھی زیادہ تعہد کے ساتھ
جاری ہوگی اور زیادہ گراں اور بوجھل سکیم پیش کی جائے گی۔آج میں اس نئی تحریک کو بیان تو نہیں
کرتا۔صرف احباب جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے نفسوں پر غور کریں کہ ان تین سالوں میں انہوں
نے اس پر عمل کیا ہے یا نہیں اور اگر کیا ہے تو اس کا کیا نتیجہ ہوا اور اگر نہیں کیا تو وہ سوچیں کہ انہوں نے بیعت
ہی کیوں کی ہوئی ہے۔جو شخص بیعت میں شامل ہوتا ہے وہ اسی لئے ہوتا ہے کہ میں کچھ سیکھوں اور اس کے
باوجود اگر وہ بے پروائی کرتا ہے تو اس کے صاف معنی ہیں کہ وہ مجھے اپنا استاد بنا کر اور ہاتھ میں ہاتھ دے کر
بھی دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اور اپنے نفس کو بھی دھوکا دے رہا ہے۔سکول میں جا کر وہی لڑکا کچھ سیکھ
سکتا ہے جو سمجھتا ہے کہ استاد مجھ سے زیادہ جانتا ہے اور اس کی عزت اور احترام کرتا ہے۔اسی طرح خلافت
ایک مدرسہ ہے اور خلیفہ استاد ہے اور جو یہ خیال کرتا ہے کہ یہ استاد مجھے کچھ نہیں سکھا سکتا اس کا اس مدرسہ
میں داخل ہونا فضول ہے
461
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 15 نومبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس میں نے جو تحریک کی تھی ہر شخص کو چاہئے کہ دیکھے اس پر عمل کرنے سے مجھے فائدہ ہوا ہے یا
نقصان۔اگر اسے نقصان نظر آئے اور وہ سمجھے کہ اس پر عمل کر کے وہ خدا تعالی سے دور ہو گیا ہے تو اُسے
چاہئے کہ الگ ہو جائے مثلاً میں نے کہا تھا کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالو۔ایک ہی کھانا
کھاؤ۔کپڑوں میں کمی کرو۔یہ نہیں کہ امرا بھی کھدر پ نہیں بلکہ یہ کہ جو چار کوٹ بنوا تا تھا وہ اب تین ہی
بنوائے اور جو تین بنوا تا تھا وہ دو سے ہی گزارہ کرے اور جو پیسے بچیں وہ غریبوں پر خرچ کرے یا مثلاً سینما
میں کوئی نہ جائے۔اب ہر شخص غور کرے کہ ان باتوں پر عمل کرنے سے اس کی روحانیت پر ضرب لگی
ہے۔تو پھر وہ اس امر پر غور کرے کہ اُس کا میرے ہاتھ میں ہاتھ دینا کس کام کا اور اگر سمجھے کہ فائدہ ہوا ہے
تو اسے چاہئے کہ پھر آئندہ پیش ہونے والی سکیم پر عمل کرنے کیلئے تیار ہو جائے اور اگر وہ دیکھے کہ تحریک تو
مفید تھی مگر اُس نے عمل نہیں کیا تو پھر اسے غور کرنا چاہئے کہ جوشخص چشمہ پر بیٹھنے کے باوجود پانی نہیں پیتا وہ
کس قدر بے وقوف ہے۔پس جن کو فائدہ ہوا ہے وہ پہلے سے زیادہ عمل کرنے کیلئے تیار ہو جائیں اور جس
نے عمل ہی نہیں کیا وہ اپنی اصلاح کرے۔اس کے علاوہ دوستوں کو چاہئے کہ اپنے وعدے جلد پورے کریں۔اس سال قادیان کی
جماعت پر بھی بقایا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اقتصادی تغیرات ہوئے ہیں۔ان
کی تنخواہیں پہلے ہی کم تھیں اور
اس سال اُن میں بھی تخفیف کر دی گئی ہے۔پھر غلہ بھی گراں رہا ہے۔مگر مومن کے وعدے ایسے نہیں ہوتے
کہ ایسی باتیں اُن کے پورا ہونے میں روک بن سکیں۔لاہور کی جماعت بھی اپنے وعدوں کو پورا کرنے
میں اچھی ثابت نہیں ہوئی۔پھر ہندوستان کے باہر کی جماعتوں کے ذمہ 25000 کی رقم بقایا ہے۔اس
میں شک نہیں کہ ابھی ان کی مدت جون 1938 ء تک ہے۔مگر رقم بھی ابھی بہت زیادہ ہے اور ان کے
بقائے ان کو مجرم نہیں تو سست ضرور ثابت کرتے ہیں۔پس انہیں چاہئے کہ وعدے پورے کرنے کی طرف جلد توجہ کریں۔اسی طرح ہندوستان کی اکثر
جماعتوں کے ذمہ ابھی بقائے ہیں۔انہیں چاہئے کہ وہ بقائے جلد ادا کریں۔جو شخص پہلا قدم صحیح اٹھاتا ہے
اسے اگلا قدم بھی صحیح طور پر اٹھانے کی توفیق ملاتی ہے۔اس لئے دوستوں کو چاہئے کہ اپنے بقائے صاف
کریں تا اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ اور نیکیوں کی توفیق دے۔آخر میں میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی زندگیوں کو عملی زندگیاں بناؤ۔اب خالی دعووں کا
462
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمود: 15 نومبر 1937ء
وقت گزر چکا۔ایسا نمونہ دکھاؤ کہ دشمن کے دل میں بھی یہ لالچ پیدا ہو کہ کاش ہم بھی ایسے ہی ہوں۔قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِينَ (الحجر: 3)
یعنی کئی دفعہ کا فروں کے دل میں بھی یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ یہ ایسے اچھے لوگ ہیں اور دنیا کے
بہترین وجود ہیں کاش ہم بھی ایسے ہوتے۔یہی وہ مقام ہے جس پر پہنچ کر کامیابی حاصل ہوتی ہے۔جس
دن کفار کے دل میں یہ خواہش پیدا ہو۔جس دن ارد گرد کے لوگ ہندو، سکھ، غیر احمدی۔ہمارے
اعمال نظام، تقومی اور صداقت کو دیکھ کر یہ خیال کریں کہ کاش ہم بھی ایسے ہوں۔اس دن اور صرف اس
دن خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم ہوگی۔66
( مطبوع الفضل 18 نومبر 1937ء )
463