حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام جہاں جہاں ممکن ہو جلدی پہنچایا جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1937ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1937ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام جہاں جہاں ممکن ہو جلدی پہنچایا جائے
22
خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1937ء
اس کے بعد میں دوستوں کو اختصار کے ساتھ اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک
جدید کے مالی حصہ کے نئے دور کا اعلان میں گزشتہ جمعہ میں کر چکا ہوں اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے میری
سکیم یہ ہے کہ اس کی مالی تحریک کو سات سال کے عرصہ میں ختم کر دیا جائے اور اسے درجہ بدرجہ اس طرح کم
کرتے جائیں کہ آخری تین سالوں میں یہ چندہ پچاس فیصدی رہ جائے گا اور پھر سات سال کے بعد
بالکل چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ کوشش ہو رہی ہے کہ ایک ایسا مستقل سرمایہ مہیا ہو جائے کہ تحریک جدید کے
کاموں
کیلئے کسی علیحدہ چندے کی ضرورت ہی نہ رہے۔سوائے اس کے کہ کبھی کوئی خاص ضرورت پیدا
ہو جائے لیکن عام ضروریات
کیلئے مستقل سرمایہ ہو۔اس وقت تحریک جدید کے ماتحت ہم گیارہ بارہ مشن
قائم کر چکے ہیں اور ان کا کام اس قدر کفایت سے چلایا جاتا ہے کہ ان پر اس رقم سے بھی کم خرچ ہوتا ہے
جو ہمارے پرانے دو تین مشوں پر خرچ ہوتی ہے۔ان مشنوں میں سے تین تو یورپ میں ہیں، جس کے
ممالک کی گرانی مشہور ہے اور ایک امریکہ میں جہاں یورپ سے بھی زیادہ گرانی ہے مگر ان سب پر روپیہ
اس سے بھی کم خرچ ہو رہا ہے جو پرانے دومشنوں پر ہوتا ہے اور یہ ان نو جوانوں کے تعاون کی وجہ سے ہے
جو باہر گئے ہوئے ہیں اور جنہوں نے یہ وعدہ کیا ہے کہ خود تکالیف اٹھا کر بھی دین کا کام کریں گے۔اسلئے
ان چار مشنوں پر ہمارا اتنا بھی خرچ نہیں ہوتا جتنا صرف انگلستان کے مشن پر ہورہا ہے۔انگلستان کے مشن
پر قریباً سات آٹھ سوروپیہ ماہوار خرچ ہوتا ہے اور یہ بھی اب کم ہوا ہے۔پہلے گیارہ بارہ سو ہوتا تھا مگر ان چار
مشنوں پر قریباً 275 روپے ماہوار خرچ ہورہا ہے اس میں شک نہیں کہ یہ خرچ لٹریچر کے علاوہ ہے یعنی
رسالے اور کتب وغیرہ ان مشنوں
کو علیحدہ مہیا کی جاتی ہیں مگر یہ خرچ انگلستان کے مشن پر بھی الگ ہوتا ہے
اور یہ خرچ ایسا ہے کہ ہم جتنا چاہیں کر سکتے ہیں۔جتنا لٹریچر چھپوا ئیں اسی کے لحاظ سے خرچ ہو گا۔خواہ دس
لاکھ کریں یا ایک سوکریں۔جہاں تک کام کرنے والوں کا تعلق ہے چار مشنوں پر صرف پونے تین سو روپے
ماہوار کے قریب خرچ ہے۔ان میں سے ایک مشن یعنی امریکہ کا مشن تو ایسا ہے جہاں
اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بہت کامیابی ہو رہی ہے وہاں کا مشنری خود محنت کر کے اپنا گزارہ کرتا ہے اور اسے اللہ تعالیٰ نے ایک
483

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
مخلص جماعت عربوں کی بھی ایسی دے دی ہے جو چندہ دیتی ہے اور ان کا چندہ اب یہاں بھی آنا شروع
ہو گیا ہے اور امید ہے کہ وہاں جلد تر ترقی ہوتی جائے گی، کیونکہ وہاں ایک خاصی تعدا د عربوں کی ہے جو
سلسلہ کی طرف متوجہ ہیں۔ان کے علاوہ چین میں، جاپان میں اور سٹریٹ سیٹلمنٹ میں بھی ہمارے مشن
قائم ہو چکے ہیں اور دو دو مبلغ وہاں کام کرتے ہیں اور پھر مصر اور افریقہ میں بھی مبلغین پہنچ چکے ہیں اور ان
میں سے بعض ایسے ہیں جو اپنے خرچ پر ہی کام کر رہے ہیں یا برائے نام امداد لیتے ہیں اور بعض تو گئے بھی
اپنے خرچ پر ہیں۔جن مبلغوں کو خرچ جاتا ہے انہیں بھی ہماری ہدایت ہے کہ خرچ بہت کم کریں۔ان کے
علاوہ کچھ مشن ہندوستان میں بھی تحریک جدید کے ماتحت قائم ہیں۔مثلاً ویروال ضلع امرتسر میں یا مکیریاں
ضلع ہوشیار پور میں۔ایک مشن کراچی میں ہے۔ان میں بعض لوگ برائے نام گزارہ پر کام کرتے ہیں
اور باقی جماعت کے دوست مہینہ مہینہ یا بیس بیس یا دس دس دن جا کر کام کرتے ہیں۔ان مشنوں کے علاوہ
انگریزی لٹریچر کی ضرورت کو بھی پورا کیا جارہا ہے۔دو انگریزی اخبار ایک سن رائز لاہور سے اور ایک مسلم
ٹائمنر لنڈن سے شائع ہوتے ہیں۔ان میں سے بالخصوص سن رائز کی ضرورت اور اہمیت کو بہت محسوس
کیا جارہا ہے اور یہ پر چھا اگر چہ ہمیں قریباً مفت ہی دینا پڑتا ہے مگر فائدہ بہت ہے۔امریکہ سے نو مسلمین نے
لکھا ہے کہ یہ اخبار بہت ضروری ہے اور اسے پڑھ کر ہمیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم لوگ بھی جماعت کا ایک
حصہ ہیں۔خصوصاً اس میں جو خطبہ جمعہ کا ترجمہ ہوتا ہے وہ ہمارے لئے ایمانی ترقیات کا موجب ہے۔پہلے
ہم یوں سمجھتے تھے کہ ہم جماعت سے کٹے ہوئے الگ تھلگ ہیں مگر اب خطبہ پہنچ جاتا ہے اور ہم یہ محسوس
کرتے ہیں کہ ہم بھی گویا جماعت کا ایک حصہ ہیں۔اسکے علاوہ کتا بیں بھی شائع کی جاتی ہیں۔پہلے احمدیت
کو شائع کیا گیا اور دو تین کتابیں اس سال بھی شائع کی جارہی ہیں۔قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ جس کے
لئے مولوی شیر علی صاحب ولایت گئے ہوئے ہیں اس
کیلئے بھی تحریک جدید سے ایک معقول رقم علیحدہ کر دی
گئی ہے۔اس کے علاوہ غربا کیلئے کارخانے بھی جاری کئے گئے ہیں تا یتامی اور مساکین بچے تو
پاسکیں۔اس وقت ہیں بائیس ایسے طالبعلم ہیں جن میں سے بعض کا تو تمام خرچ ہمیں برداشت کرنا
پڑتا ہے اور بعض کو امداد دینی پڑتی ہے اور ان
کیلئے دینی تعلیم کا سارا خرچ ہمیں کرنا پڑتا ہے۔یہ ایک مستقل
کام ہے جسے تین سال کے بعد چھوڑا نہیں جاسکتا۔پھر ابھی تک کئی ممالک ایسے ہیں جہاں مبلغ پہنچنے
چاہئیں مگر نہیں پہنچے۔مومن کسی نیک کام کو شروع کر کے بند نہیں کرتا بلکہ اسے بڑھاتا ہے اور یہی نیت میری
ہے اگر خدا تعالیٰ توفیق دے تو ہر ملک میں مشن قائم کر دیئے جائیں اب تک تو صرف یہ کوشش کی گئی ہے کہ
زیادہ سے زیادہ ممالک میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام پہنچا دیا جائے اور اس میں بعض نا تجربہ کار
تعلیم
484

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
لوگوں سے بھی کام لینا پڑا ہے۔بعض کام ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں تجربہ کاروں کا انتظار نہیں
کیا جا سکتا۔کسی شخص کے مکان پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا ہو، تو کیا وہ یہ انتظار کرتا ہے کہ سپاہی آئیں تو ان سے
لڑائی کریں نہیں بلکہ اس کے گھر کے لوگوں میں سے جس کے ہاتھ میں لٹھ آجائے وہ الٹھ لے کر جس کے
ہاتھ میں کدال ہو وہ کدال لے کر مقابلہ کیلئے کھڑا ہو جاتا ہے۔اس وقت تجربہ کاروں کے انتظار میں وقت
ضائع نہیں کیا جاتا۔تو یہ جومشن ہیں یہ نا تجربہ کار نو جوانوں کو بھیج کر قائم ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان سے
غلطیاں بھی ہوتی رہتی ہیں اور کچھ انہیں خود بخود تجربہ ہوتا جاتا ہے اور کچھ ہم اصلاح کرتے ہیں مگر اس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام ان ممالک میں پھیل رہا ہے اور خدا کا یہ کلام پورا ہورہا ہے کہ
میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اور ہم اس کے پورا کرنے میں ممد ہورہے ہیں مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایسے عظیم الشان کام
کے لئے تجربہ کار مبلغ ہی زیادہ مفید ہو سکتے ہیں مگر ایسے مبلغین ہمارے پاس ہیں نہیں جو مبلغ جامعہ احمدیہ
سے نکلتے ہیں وہ انگریزی نہیں جانتے۔اسی دن کے لئے میں برابر دس سال سے اس بات پر زور دے رہا
تھا کہ مبلغین کے لئے انگریزی لازمی رکھی جائے۔گویہ دین کا حصہ نہیں مگر دین کا کام فی زمانہ اس کے بغیر
نہیں کیا جا سکتا مگر افسوس ہے کہ محکموں نے میرے ساتھ تعاون نہیں کیا اور جو مبلغ نکلتے ہیں وہ اس کا چوتھا
حصہ بلکہ دسواں حصہ انگریزی بھی نہیں جانتے۔جتنی کے بیرونی ممالک میں کام کرنے کے لئے جاننا
ضروری ہے اور اس لئے ہمیں ایسے نوجوانوں سے کام لینا پڑتا ہے جو انگریزی دان ہوتے ہیں مگر وہ
دینیات سے اچھی طرح واقف نہیں ہوتے۔اس لئے ہم ان کو چند کتابیں ہی پڑھا سکتے ہیں حالانکہ یہ کافی
نہیں۔باہر کئی پیچیدہ مسائل پیش آ جاتے ہیں۔جنہیں ایسے لوگ حل نہیں کر سکتے کیونکہ چند کتا بیں دینیات
کی پڑھنے سے دین کے لاکھوں مسائل کا علم نہیں ہوسکتا اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یا تو ان کو سبکی ہوتی ہے اور یا
پھر وہ غلط مسائل بتا دیتے ہیں۔یہ بات بالخصوص یورپ میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور پھر غلط
مسائل کا نکالنا مشکل ہو جاتا ہے لوگ یہی کہتے ہیں کہ سب سے پہلا فقیہہ جو آیا اس نے ہمیں یہ بتایا تھا۔پس ضروری ہے کہ ایسے مبلغ ہوں جو دین کے پورے ماہر ہوں۔( مجھے یاد آیا کہ یورپ میں تین
نہیں بلکہ چار مشن تحریک جدید کے ماتحت قائم ہیں پولینڈ البانیہ، ہنگری اور اٹلی اور ان سب پر اس خرچ
سے آدھے سے بھی کم خرچ ہوتا ہے جو انگلستان کے مشن پر ہوتا ہے )۔تو ہمیں اس امر کی سخت ضروت ہے
کہ ایسے آدمی مہیا کریں جو دین کے ماہر ہوں اور غیر ملکی زبانیں بھی جانتے ہوں اور اس کے لئے ہمیں ایک
485

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1937ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خاص حکیم تیار کرنی پڑے گی یا تو ایسے آدمیوں کو جو مولوی ہوں انگریزی پڑھانی پڑے گی اور یا پھر انگریزی
دانوں
کیلئے عربی اور دینیات کی تعلیم کا انتظام کرنا پڑے گا۔پہلے تو جو بھیجے گئے ہیں وہ اسی نقطہ نگاہ کو مدنظر
رکھ کر بھیجے گئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام جہاں جہاں بھی ممکن ہو جلد سے جلد پہنچایا
جائے۔اسلئے فوراً جو مل سکے وہ بھیج دیئے گئے تا وہ نام پہنچا ئیں اور تعلیم دینے والے بعد میں
آئیں گے۔اس وقت جو پانچ مشن مغربی ممالک میں ہیں، ان میں سے دو میں تو مولوی فاضل مبلغ کام
کر رہے ہیں اور تین انگریزی دان ہیں جنہیں دینی تعلیم حاصل نہیں اور ہم نے ان کو یونہی بھیج دیا ہے ان کی
جگہ ہمیں ایسے لوگ بھیجنے ہونگے جو عالم ہوں اور ان کو بلا کر یا تو فارغ کرنا پڑے گا اور یا ایسے رنگ میں ان
کو تعلیم دینی پڑے گی کہ وہ پھر واپس جا کر مشن کا چارج لے سکیں۔نئے مشنوں کیلئے ہمیں ابھی سے انتظام
کرنا چاہئے کہ یا تو مولوی انگریزی پڑھ سکیں اور یا پھر انگریزی دان عربی اور دینیات کی تعلیم حاصل کر سکیں
اور یہ سالہا سال کا مسلسل کام ہے۔اب ہم ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اکثر ممالک میں تین چار سال کے عرصہ میں مفت مشن کھول
سکیں گے۔اب بھی کئی جگہ مبلغین یا تو کلی طور پر اپنا خرچ خود برداشت کر رہے ہیں یا کچھ ہم دیتے ہیں
اور باقی وہ خود کھاتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ کچھ مزید تجربہ کے لئے کوئی نہ کوئی صورت ایسی پیدا ہو جائے
گی کہ مبلغین اپنے گزارے آپ کر سکیں۔صرف تبلیغی لٹریچر یا مبلغین کی ٹریننگ ہمارے ذمہ ہوگی۔ان
کے علاوہ ہندوستان کیلئے ہمیں پیشہ ور مشنری تیار کرنے ضروری نہیں اور یہ چمڑے کے کام، بوٹ سازی
وغیرہ اور لوہار ترکھان کے کام سکھانے کیلئے جو کارخانہ جاری کیا گیا ہے اس کی غرض یہی ہے کہ ہم اچھے
بوٹ ساز ، اچھے لوہار اور اچھے ترکھان پیدا کریں، جو دین کے بھی عالم ہوں تا وہ جہاں جائیں، خواہ بسلسلہ
ملازمت یا اپنے طور پر کام کرنے کیلئے وہ اچھے عالم اور مبلغ بھی ہوں۔اس میں شک نہیں کہ ایسے کاموں پر
مبلغوں سے زیادہ خرچ آتا ہے کیونکہ ان کو سکھانے کیلئے لکڑی، لوہا اور چھڑ ا ضائع کرنا پڑتا ہے کیونکہ اگر وہ
ضائع نہ کیا جائے تو وہ سیکھ نہیں سکتے۔اس لئے یہ کام بہت اخراجات چاہتے ہیں اور اس کیلئے بہت توجہ کی
ضرورت ہے مگر کچھ تو روپیہ کی کمی کی وجہ سے اور کچھ دوسرے کاموں کی طرف توجہ کی وجہ سے ہم اس کی
طرف پوری توجہ نہیں دے سکے۔میرا ارادہ ہے کہ اس کام کو بھی مستقل بنیاد پر قائم کیا جائے اور اگر یہ سکیم
کامیاب ہو جائے تو سینکڑوں نوجوان کام پر لگ سکتے ہیں، جو ساتھ ہی مبلغ بھی ہوں گے۔میں نے سوچا
ہے کہ ان سب باتوں کیلئے کم سے کم سات سال کی مہلت ہمیں ملنی چاہئے۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے
486

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
یقین ہے کہ ایسا فنڈ قائم ہو جائے کہ سب کام آسانی سے چل سکیں اور مزید چندوں کی بھی ضرورت نہ رہے
اور ہم بغیر چندوں کے ہی اس قابل ہو سکیں کہ ایک طرف تو بیرونی ممالک میں ایسے مبلغ بھیج سکیں ، جو
واقف دین ہوں اور دوسری طرف سینکڑوں ایسے لو ہار، ترکھان اور چمڑے کا کام کرنے والے نو جوان پیدا
کردیں جو دین کے عالم بھی ہوں اور جو ہندوستان کی سب منڈیوں میں پھیل جائیں اور اپنا کام کرنے
کے علاوہ وہاں قرآن کریم اور احادیث کا درس بھی دے سکیں اور تبلیغ بھی کریں اسلام کی تبلیغ در اصل اسی
طرح ہوئی ہے۔ان بزرگوں کے اگر ناموں کو دیکھا جائے جنہوں نے اسلام پھیلایا ہے تو ان کے ناموں
کے ساتھ ایسے القاب ہیں کہ فلاں رسیاں بٹنے والا تھا، فلاں بوٹ بنانے والا تھا، فلاں گھی بیچنے والا
تھا۔دراصل صوفیاء نے تبلیغ اسلام کا یہ ذریعہ نکالا تھا کہ وہ اپنے شاگردوں کو ایسے پیشے سکھاتے کہ اپنا پیٹ
پالنے کے قابل ہوسکیں اور پھر انہیں باہر بھیج دیتے تھے کہ جا کر اپنا کام بھی کریں اور ساتھ تبلیغ اسلام
بھی۔یہی ایک ذریعہ ہے جس میں اگر ہم کامیاب ہو جائیں تو لاکھوں مبلغ مفت ملک کے کونہ کونہ میں بھیج
سکتے ہیں۔مردم شماری کے اعداد و شمار کی رُو سے جو اس سال شائع ہوئے ہیں۔ہمارے ملک کی آبادی
ساڑھے سینتیس کروڑ ہے۔اس میں سے اگر نصف بھی مرد ہوں تو گویا پونے انیس کروڑ مرد ہیں۔ان
میں سے اگر آدھے جوان ہوں تو قریبا نو کروڑ جوان مرد ہیں اور اندازہ کیا گیا ہے کہ ہر سو میں سے کم سے کم
ہیں پیشہ ور ہیں اور باقی جو دس فیصدی ہیں وہ زراعت یا تجارت یا ملازمت کرتے ہیں۔گویا ہمارے ملک
میں کم سے کم ایک کروڑ اسی لاکھ انسان پیشہ ور ہیں یعنی دھوبی ، نائی، درزی، موچی، لوہار ، ترکھان وغیرہ
اور اگر ہم پوری کوشش کریں اور ان ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے سواں حصہ بھی لے لیں۔تو بھی گویا ہمارے
لئے اس میدان میں ایک لاکھ اسی ہزار اپنے آدمی داخل کر دینے کی گنجائش ہے اور اگر اتنے آدمی سارے
ملک میں پھیل جائیں تو ہمیں چھپیں سال میں سارا ملک احمدی ہو سکتا ہے اور یہ سکیم ایسی ہے کہ جتنا اسے
پھیلایا جائے اتنی ہی کامیابی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ تیموں اور بیواؤں کی پرورش کا سوال بھی میرے
سامنے ہے اور یہ بہت بڑے ثواب کا کام ہے اور اس طرح وہ طبقہ جو عام طور پر نظر انداز ہوتا ہے وہ نمایاں
طور پر آگے آسکتا ہے اور ایسے لوگ دین کے خادم بننے کے علاوہ اپنی روزی بھی کما سکتے ہیں مگر یہ کام ایسے
ہیں کہ جن پر مبلغین کی تیاری سے زیادہ خرچ آتا ہے، کیونکہ اول تو پیشہ ور استاد بہت مشکل سے ملتے ہیں
اور پھر یہ کام سکھانے کیلئے بہت سامان ضائع کرنا پڑتا ہے اس لئے جب تک اس سکیم کو ایسا مکمل نہ
کر لیا جائے کہ یہ اپنا بوجھ خود اٹھالے اس وقت تک کامیابی مشکل ہے۔شروع میں اس سکول میں نو طالب
487

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
علم لئے گئے تھے اور میرا خیال تھا کہ ہر سہ ماہی پر ہم مزید نوٹر کے لیتے جائیں گے اور اگر اس میں کامیابی |
ہوتی تو اس وقت اتنی طالبعلم ہوتے مگر اس وقت ہیں صرف ہیں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ مجھے جو مشورہ دیا گیا
تھا وہ بیچ نہ تھا اور جتنے عرصہ میں مجھے بتایا گیا تھا کہ یہ لڑ کے اپنی روزی کمانے کے قابل ہوسکیں گے وہ غلط تھا
کیونکہ وہ لڑکے ابھی تک بھی اپنی روزی کمانے کے قابل نہیں ہو سکے۔دراصل اس قابل ہونے کیلئے تین
چار سال درکار ہیں اور یہ طالب علم جوں جوں کام سیکھتے جائیں گے اپنی روزی کمانے کے قابل ہوتے
جائیں گے اور اس طرح بیواؤں اور یتیموں کا سوال خود بخود حل ہوتا جائے گا اور مبلغ بھی تیار ہوتے
جائیں گے۔ان سب باتوں پر غور کر کے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سکیم کو کم سے کم سات سال تک ممتد کیا
جائے اور اس عرصہ میں ہم کوشش کریں گے کہ یہ کام اپنا بوجھ آپ اٹھا سکیں اور یہ ایک ایسی بات ہے کہ اگر
ہم اس میں کامیاب ہو جائیں تو یہ ہمارا اتنا بڑا کارنامہ ہو گا کہ جس کی کوئی مثال موجودہ زمانہ میں نہیں مل
سکے گی۔اس میں شک نہیں کہ دیال باغ وغیرہ میں ایسی سکیمیں کامیاب ہو چکی ہیں مگر وہ کوششیں صرف ایک
گاؤں کے متعلق ہیں اور ان پر لاکھوں روپیہ خرچ ہو رہا ہے مگر ہم نے ساری دنیا میں مبلغ بھیجنے ہیں ایک گاؤں
کی اصلاح کرنا اور بات ہے اور ساری دنیا میں مبلغین کا پھیلانا اور اس کی مثال ایسی ہے کہ کوئی شخص کہے
کہ دیکھو فلاں عورت تو اپنے گھر میں بڑے اطمینان کے ساتھ روٹیاں پکا لیتی ہے اور تم جلسہ سالانہ پر روٹیوں
کے انتظامات کیلئے اس قدر گھبراہٹ کا اظہار کرتے ہو۔آگرہ کے پاس ایک گاؤں خاص سکیم کے ماتحت نیا
بنا لینا اور ساری دنیا میں تبلیغ کے لئے آدمی تیار کرنا اور پھر ان کی علمی اور اخلاقی نگرانی کرنا ان دونوں باتوں
میں بہت فرق ہے۔اس وقت امریکہ میں کئی ایسے سکول ہیں جو دیال باغ کی طرح کام کر رہے ہیں مگر ہم
نے تو دنیا میں مبلغین پھیلانے ہیں اور پھر ایک بہت بڑی دقت یہ ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو تجارتی اور صنعتی
کاموں سے واقف نہیں ہیں میں خود جو اس کام کو چلا رہا ہوں زراعت پیشہ ہوں اور نامعلوم سینکڑوں
ہزاروں سال سے ہمارا خاندان تجارتی کاموں سے بے تعلق چلا آرہا ہے۔اس لئے اگر خدا تعالیٰ ہمیں اس
میں کامیاب کر دے تو یہ ایک ایسا کام ہو گا جس کی نظیر دنیا میں نہیں مل سکے گی مگر یہ ساری کامیابی
توجہ، دیانت داری اور تعاون چاہتی ہے اور مجھے افسوس ہے جماعت میں تعاون کی روح پیدا نہیں
ہوئی۔عورتوں کے متعلق میں نے ایک سکیم بنائی تھی اور اس کے لئے خورد و پیہ دیا تھا اور لجنہ کے ذریعہ کوشش
کی تھی کہ غریب عورتیں کام کریں اور میں جانتا ہوں کہ یہاں بہت سی عورتیں ایسی ہیں کہ جن کو وہ کام کرنا
چاہئے تھا مگر میں نے دیکھا ہے کہ وہ گزارہ کیلئے مانگتی توتھیں مگر کام یہ کہہ کر کرنے سے انکار کر دیتی تھیں کہ
488

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
مزدوری تھوڑی ہے۔حالانکہ یہاں جو مزدوری ہم دیتے تھے وہ اس سے ڈیوڑھی تھی جو امرتسر میں اسی کام
کے لئے ملتی ہے مگر وہ اس اجرت پر کام نہیں کرتی تھیں اور گھر میں بیٹھی درخواستیں لکھوا لکھوا کر بھیجتی رہتی
تھیں کہ ہمیں فلاں ضرورت ہے، فلاں حاجت ہے۔ہماری مدد کی جائے ، حالانکہ میں نے یہ بھی کہ دیا تھا
کہ اس کام سے جو آمدنی ہوگی وہ بھی غربا پر ہی خرچ ہوگی۔انہیں تو چاہئے تھا کہ اگر مزدوری کم بھی تھی تو کام
کرتیں۔امرتسر میں اگر ایک ازار بند بنانے کی اجرت ایک پیسہ ہو اور یہاں صرف دھیلا بلکہ دمڑی ملتی پھر
بھی ان کو چاہئے تھا کہ کام کرتیں کیونکہ وہ آمدنی پھر غربا میں جانی تھی مگر انہوں نے ڈیوڑھی دگنی مزدوری
لے کر بھی کام کرنا پسند نہیں کیا اور یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہماری جماعت تاجر
نہیں۔ہمارے لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ کام وہ کرنا چاہئے جس میں پورا گزارہ ہو سکے، حالانکہ بہتر یہ ہے
کہ جو کام بھی ملے وہ کر لیا جائے اور پوری محنت کرنے کے بعد اور پورا وقت کام کرنے کے باوجود اگر گزارہ
نہ ہو تو انسان کا حق ہے کہ امداد کی درخواست کرے۔ایک شخص پورا کام کرتا ہے مگر پھر بھی دو روپیہ ہی کما سکتا
ہے تو اس کا حق ہو جاتا ہے کہ اس کی باقی ضرورتیں جماعت پوری کرے، کیونکہ جوشخص بتا دیتا ہے کہ روزانہ
چھ گھنٹے کام کرنے کے باوجود اسے دو روپے ہی مل سکے ہیں۔وہ سائل نہیں اور اس کا حق ہے کہ جماعت
اس کی امداد کرے لیکن جو اس خیال سے کام ہی نہیں کرتا کہ دوروپے میں اس کا گزارہ نہیں ہو سکتا اور پھر
خواہش رکھتا ہے کہ اس کی ضرورتیں جماعت پوری کرے وہ سائل ہے اور سائل کو روکنے کی اسلام نے حد
درجہ کوشش کی ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ جماعتیں اپنی ذمہ داری کو سمجھیں گی اور کوشش کریں گی کہ اس معیار
کے مطابق جو چندہ کا میں نے مقرر کیا ہے چندہ دیں۔میں جانتا ہوں کہ اگر میں یہ تحریک کرتا کہ گزشتہ سال
جتنا چندہ دیا گیا ہے اس سے زیادہ دیا جائے تو جماعتیں یقینا زیادہ دیتیں مگر اب کہ میں نے کم کے لئے کہا
ہے۔بعض لوگ ستی کریں گے اور خیال کرلیں گے کہ شاید اب ایسی ضرورت نہیں رہی۔اقوام جب کمی کی
طرف آتی ہیں تو اس وقت ان کا قدم تنزل کی طرف اٹھا کرتا ہے اس لئے یہ سال چندہ کے لحاظ سے نازک
سال ہے کیونکہ کئی لوگ کمی کا نام سن کر ہی خیال کر لیں گے کہ اب ضرورت نہیں اس لئے کمی کے وقت ہمیشہ
یہ احتیاط کرنی چاہئے کہ بالکل بند ہی نہ ہو جائے۔تحریک جدید کے سب سے پہلے سال میں ایک لاکھ سات ہزار روپیہ کا وعدہ ہوا تھا اور اس سال
بھی میں نے کہا ہے کہ اتنی ہی رقم جمع کی جائے۔اگلے سال اس سے دس فیصدی کم یعنی 94000۔اس
489

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سے اگلے سال اس سے دس فیصدی کم اور اس طرح یہ رقم کم ہوتی جائے گی مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے کی
کے لفظ کے ساتھ ہی سستی پیدا ہو جاتی ہے۔اگر میں اس سال گزشتہ سال سے زیادہ کی تحریک کرتا تو میں
سمجھتا ہوں مجھے اس کے متعلق دوسرے خطبہ کی ضرورت پیش نہ آتی اور لوگ خود بخود ہی خیال کر لیتے کہ
ابھی تک نازک وقت موجود ہے۔پہلے سال ایک لاکھ سات ہزار کے وعدے ہوئے تھے۔دوسرے سال
ایک لاکھ ستر ہزار کے اور تیسرے سال ایک لاکھ پینتالیس ہزار کے اور اگر چہ یہ پورے کے پورے وصول
نہیں ہوئے مگر بہر حال وصولی میں بھی ہر سال پہلے سال سے زیادتی ہوتی چلی گئی ہے اور اگر اب بھی زیادہ
کی تحریک ہوتی تو یقیناً دوست زیادہ جمع کر دیتے مگر کمی کی طرف آنے وجہ سے یہ خطرہ ہے کہ سستی نہ
کریں۔پھر جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا ہے دوستوں کو چاہئے اپنے بقائے صاف کریں اور یا پھر
معاف کرالیں۔اگر وہ ادا کر سکتے ہوں تو اب بھی ادا کر دیں اگر چہ اب ادائیگی کا ثواب اتنا تو نہیں ہو سکتا
مگر اب بھی ادا کر کے وہ گناہ سے بچ سکتے ہیں اور یقیناً کچھ تو اب بھی حاصل کر سکتے ہیں اور جو ادا نہ کر سکتے
ہوں وہ کم سے کم معاف ضرور کرالیں، کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ اس طرح ایک تو وہ گناہ سے بچ جائیں
اور دوسرے آئندہ کے لئے ان کو خیال ہو کہ غلط وعدہ نہیں کرنا چاہئے۔معافی مانگنے سے انہیں بے احتیاطی
سے وعدہ کرنے پر شرم آئے گی اور آئندہ وہ ایسا نہیں کریں گے اور دوسرے معافی لے لینے سے خدا تعالیٰ
کی طرف سے انہیں وعدہ توڑنے کا گناہ نہیں ہوگا اور تیسرے میری غرض یہ کہنے سے یہ بھی ہے کہ جو دے
سکتا ہے وہ دے دے اور یہ دین کا فائدہ ہے اور جو واقعی نہیں دے سکتے وہ اگر معافی لے لیں تو اس میں ان
کا اپنا فائدہ ہے۔پس وہ تمام لوگ جو پہلے سال کا چندہ نہیں دے سکے جو دوسرے سال کا نہیں دے سکے
اور جو تیسرے سال کا نہیں دے سکے وہ یا تو معافی لے لیں اور یا ادا کر دیں۔تیسرے سال کیلئے تو ابھی
بعض کے لئے میعاد باقی ہے۔بعض کی میعاد جنوری تک ہے اور بعض کی جون تک لیکن جو سمجھتے ہیں کہ میعاد
کے اندر نہیں دے سکیں گے، وہ معاف کرالیں۔اس سال کی تحریک کے متعلق میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ کمی کا وقت نازک ہوتا ہے اور یہ امتحان اور آزمائش کا وقت ہوتا ہے۔اس لئے سستی نہ کریں۔گواس
وقت تک جو وعدے آ رہے ہیں ان میں سے ایک کافی تعداد ایسی ہے جنہوں نے اب بھی تیسرے سال
کے وعدہ سے زیادہ لکھایا ہے اور یہ ایمان کا ایک مظاہرہ ہے کہ جس کی نظیر دوسری جگہ نہیں مل سکتی۔جو لوگ
اعتراض کرتے ہیں کہ جماعت گر رہی ہے اور دہریت کی طرف جارہی ہے ، ان سے میں کہتا ہوں کہ وہ غور
کریں۔کیا یہ دہریوں کی علامت ہے؟ اس وقت جب ہر طرف مالی تنگی ہے۔غلوں کی قیمتیں گر رہی
490

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
ہیں۔پھر قادیان کے لوگوں پر جبری قرضہ لگا دیا گیا ہے اور ساتھ امانتیں جمع کرانے کی بھی تحریک ہے اور ایسے
وقت میں جب انجمن کے کئی لاکھ کے چندے بھی ہیں پھر بھی دوست کہہ رہے ہیں کہ ہم پہلے سے زیادہ دیں
گے۔کیا یہ دہریوں اور بے دینوں کی علامت ہے نہیں، بلکہ یہ چیز بتاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اس
زمانہ میں جب کہ خدا تعالیٰ پر ایمان بالکل مٹ چکا تھا اور دنیا کو دین پر مقدم کیا جاتا تھا ایک غریب ملک
میں جو غیر ملکی لوگوں کے قبضہ میں ہے اور غلام ملک ہے ایک ایسی زندہ جماعت قائم کر دی جو دین کیلئے ہر قسم کی
قربانی کرنے کے لئے تیار ہے اور یہ ایک بہت بڑا معجزہ ہے۔پہلے سال میں نے صرف 27000 روپے کی
تحریک تین سال کے لئے کی تھی اور کئی لوگوں نے کہا تھا کہ جماعت یہ روپیہ کہاں سے دے گی اور صدر انجمن
احمدیہ کے چندوں کے بقالوں کی وجہ سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ تین سال کے عرصہ میں بھی یہ رقم پوری نہیں
ہو سکے گی مگر تحریک پر ایک ہفتہ بھی نہ گزرا کہ جماعت نے 27000 روپیہ نقد جمع کر دیا۔یہ ایک ایسا زندہ
نشان موجود ہے کہ جس کی مثال نہیں مل سکتی۔کسی معترض کو یہ نظر آئے یا نہ آئے مگر یہ ایک ایسی بات ہے کہ
اگر اسے کسی غیر شخص کے سامنے رکھا جائے تو وہ تسلیم کرے گا کہ ایسے مردہ ملک میں یہ ایک زندہ جماعت
ہے۔بیشک میں کہتا رہتا ہوں کہ جماعت سنتی کرتی ہے مگر یہ ستی نسبتی ہے۔دوسروں کے مقابلہ میں سستی
نہیں۔میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس معیار کی نسبت سے سستی ہے جس کا خدا تعالیٰ مطالبہ کرتا ہے ورنہ
دوسری اقوام کی طوعی قربانیوں سے یہ قربانی بہت بڑھ کر ہے۔(بے شک جماعت کا ایک حصہ ایسا بھی ہے
جو فی الواقع سستی کرتا ہے لیکن ایک حصہ ایسا بھی ہے جو قرآن کریم کی اس آیت کا مصداق ہے کہ
فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ ( الاحزاب : 24)
یعنی بعض ایسے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے راستہ میں جان دے چکے ہیں یا یہ کہ اپنی نذریں اور اپنے
وعدے پورے کر چکے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں مرنے کیلئے یا اپنے وعدوں کو وقت آنے پر پورا کرنے
کے لئے منتظر ہیں )۔بعض روایات میں ہے کہ یہ آیت ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے متعلق ہے جو بدر کی لڑائی
میں شامل نہ ہوئے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی مصلحت کی وجہ سے لوگوں کو بتایا نہیں تھا کہ اس
موقعہ پر ایسی سخت جنگ ہونے والی ہے اس لئے بعض لوگ شامل نہ ہو سکے۔جب صحابہ رضی اللہ عنہ لڑائی
سے واپس آئے اور لڑائی کے حالات سنائے۔تو ایک صحابی جو انصاری تھے اور بڑے مخلص تھے وہ سنتے
اور انہیں رہ رہ کر غصہ آتا اور بار بار کہتے کہ کاش میں وہاں ہوتا اور تمہیں بتاتا کہ میں کیا کرتا۔سننے والے
خیال کرتے تھے کہ انہیں یوں ہی غصہ آرہا ہے۔آخر احد کی لڑائی کا وقت آگیا اور پھر اس لڑائی کا وہ موقعہ
آیا، جب ایک غلطی کی وجہ سے فتح کے بعد اسلامی لشکر تر بتر ہو گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد
491

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
صرف بارہ صحابی رہ گئے اور پھر ایک ایسار یلا آیا کہ وہ بارہ بھی پیچھے دھکیلے گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اکیلے رہ گئے اور کفار نے پتھر مار مار کر آپ کو بے ہوش کر دیا۔اس وقت جو صحابہ آگے بڑھ سکے بڑھے
اور شہید ہو ہو کر آپ کے اوپر گرتے گئے اور اس طرح آپ لاشوں کے نیچے دب گئے اور یہ خیال ہو گیا کہ
آپ شہید ہو چکے ہیں، لیکن یہ صحابی فتح کے بعد پیچھے ہٹ کر کچھ کھانے میں مشغول ہو گئے تھے اور انہیں ان
حالات کا علم نہ تھا۔انہوں نے فتح کے وقت شاید یہ خیال کیا کہ اب تو صرف مال میں سے ہی حصہ لینا باقی
ہے۔وہ نہ لیا تو کیا ، وہ بھوکے تھے۔اس لئے ایک طرف جا کر کھجوریں کھانے لگے۔انہیں یہ معلوم ہی نہ
تھا کہ جنگ کا نقشہ پھر بدل گیا ہے۔جب یہ خیال پیدا ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو
حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا بہادر شخص بھی صبر کھو بیٹھا اور ایک پتھر پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رونے لگا۔وہ
صحابی ادھر سے گزرے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر کہا کہ عمر کیا بات ہے؟ مسلمانوں کو فتح حاصل
ہو چکی ہے اور تم بیٹھے اور ہے ہو۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تمہیں یہ پتہ نہیں کہ جنگ کا نقشہ
بدل چکا ہے اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو چکے ہیں۔اس کے ہاتھ میں اس وقت ایک دو
کھجور میں باقی تھیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے یہ بات سنی تو کھجور میں پھینک دیں اور کہا کہ عمر رضی اللہ عنہ
پھر یہ رونے کا وقت نہیں۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے تو اب ہمارا بھی اس دنیا میں کوئی کام
نہیں۔چنانچہ انہوں نے تلوار نکال لی اور ہزاروں کے لشکر میں جا گھسے اور شہید ہو گئے۔جب ان کی لاش
نکالی گئی تو اس کے ستر ٹکڑے تھے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ آخر تک تلوار چلاتے رہے۔اس لئے بیسیوں
کافروں نے غصہ میں آکر ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔بعض روایات میں ہے کہ یہ آیت ان کے متعلق ہے مگر
یہ بات غلط ہے کہ قرآن کریم کی کوئی آیت کسی خاص آدمی کے لئے ہو جب تک خدا تعالیٰ خود اس کا اظہار
نہ کرے مگر اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ ایسے ہی لوگوں کے لئے ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض لوگ
ایسے ہیں جو اپنی جانیں قربان کر چکے اور بعض اس انتظار میں ہیں کہ کب موقع ملے اور قربان کریں۔( تو
خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے ہزاروں لوگ جماعت میں موجود ہیں۔بے شک بعض کمزور بھی ہیں مگر ایسے
بھی ہیں۔جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ
یعنی وہ جو اپنے وعدے پورے کر گئے اور ایسے لوگوں کی موجودگی جماعت کی ترقی کا موجب
اور فتح کی ضمانت ہے۔وہ لوگ جو اپنے قول کے پکے ہیں جو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے اس کے بعض
بندوں کے ہاتھ پر وعدہ کرتے ہیں اور پھر اسے پورا کر کے ہی چھوڑتے ہیں۔یہی لوگ ہیں جو خدا کے فضل
( الاحزاب : 24)
492

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
کو کھینچتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے ہی لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ انہوں نے میرے لئے اپنے آپ کو قربان
کر دیا۔اس لئے ان کی کوششیں ناکام نہیں جانی چاہئیں)۔پس میں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ کمی کے لفظ سے جماعت سستی نہ کرے اور دوسری طرف جیسا کہ
میں نے کہا ہے یہ کام بہت بڑا ہے اور اس میں تعاون کی ضرورت ہے۔نہ صرف چندہ کے ذریعہ سے بلکہ
کام کے ذریعہ سے بھی قادیان کے لوگوں کو خصوصاً اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔غربا کے لئے کام مہیا کرنے کی سکیم کا اس میں کیا شبہ ہے پہلا فائدہ قادیان کے لوگوں کو پہنچے
گا۔اس لئے انہیں اس میں زیادہ قربانی کرنی چاہئے۔مثلاً عورتوں کے لئے کام کی سکیم ہے۔اس کا بڑا
فائدہ قادیان کے غریب خاندانوں کو پہنچے گا یا کم سے کم جب تک ہم اس سکیم کو باہر نہ پھیلا سکیں یہاں کی
غریب عورتوں کو ہی اس وقت تک فائدہ پہنچ سکے گا۔پس انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کے فائدہ کی جو سکیم ہے
اس میں وہ شوق اور قربانی سے حصہ لیں اگر تھوڑی مزدوری ہے تو بھی ان کو کوئی نقصان نہیں کیونکہ تھوڑی
مزدوری سے یہی ہوگا کہ کام میں نفع زیادہ ہوگا اور یہ نفع سب کا سب ان پر ہی خرچ ہوگا کیونکہ میں نے لجنہ
اماءاللہ سے کہہ دیا تھا کہ اگر کوئی نفع ہو تو سلسلہ اس میں سے کوئی حصہ نہ لے گا بلکہ یہ نفع بھی غربا میں تقسیم کیا
جائے گا بلکہ نفع کی صورت میں اس مال کو میں انشاء اللہ بڑھاتا جاؤں گا تا یہاں ایک بھی ایسی لاوارث یا
بیوہ عورت نہ رہے جو بیکار ہو اور جو اپنا گزارہ اچھی طرح نہ چلا سکے مگر چونکہ میرے ساتھ تعاون نہ کیا گیا اس
لئے یہ کام اچھی طرح نہیں چلا۔پس اس کام کے چلانے کیلئے قادیان والوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔اس طرح دوسرے
کاموں میں بھی تعاون کی ضرورت ہے۔کیا ہمارے پیشہ وروں سے میں ایسے لوگ نہیں ہیں جو کچھ وقت
خرچ کر کے ہماری مدد کر سکیں۔ہمیں تو یہ پتہ نہیں کہ یہ کام کس طرح جلدی سکھائے جا سکتے ہیں اور کس
طرح ان میں بچتیں ہوسکتی ہیں۔ہماری مثال تو ان کاموں میں ایسی ہے جیسے کوئی شخص اندھیرے میں ہاتھ
مارے۔خواہ اس کا ہاتھ سانپ پر پڑ جائے۔خواہ ہیرے پر۔اس لئے ضروری ہے کہ پیشہ ور دوست تعاون
کریں اور ان کاموں کو اپنار قیب نہ سمجھیں کیونکہ یہ ان کیلئے بھی نفع کا موجب ہو نگے۔نقصان کا نہیں۔اگر
یہ محکمے ترقی کریں گے تو اس میں ان کی اولادوں کی بہتری ہوگی کیونکہ پیشہ ور لوگوں کی اولادیں ہی زیادہ تر
کام سیکھتی ہیں۔کسی کو کیا پتہ کہ کل ہی اس کی موت ہو جائے اور اس کی اولاد کو اس کی ضرورت پیش
آجائے۔یہ محکمے تو اس امر کی ضمانت ہیں کہ کل اگر اس کی اولاد کو ضرورت ہو تو اس کے کام آئیں گے۔پس
نه ور دوست اپنے اوقات خرچ کر کے مشورہ دیں اور امداد کریں کہ تھوڑے ہی عرصہ میں ان کاموں کو ترقی
493

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
حاصل ہو جائے۔انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ جب کسی کا جتھہ بن جائے تو اس پیشہ کی ترقی ہوتی ہے، نقصان
نہیں۔دیکھو ایک گھر کا ملازم اگر کام چھوڑ دے تو کسی کو پتہ بھی نہیں لگتا، لیکن اگر کسی کارخانہ کے مزدور کام
چھوڑ دیں اور سٹرائیک کر دیں تو گورنر تک ان کو منانے کے لئے آتے ہیں۔پس یہ بے وقوفی کی بات ہے
کہ اگر ترکھان بڑھ جائیں گے تو مجھے کام کہاں سے ملے گا۔وہ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ آبادی بھی اس وقت
تک بڑھ جائے گی اور اس لئے کام بھی بڑھ جائے گا مثلاً اگر کوئی یہ خیال کرے کہ ہم اس وقت یہاں دس
ترکھان ہیں۔اگر ہمیں ہو گئے تو ہمارے لئے کام نہیں رہے گا تو یہ بے وقوفی ہے وہ یہ کیوں نہیں سمجھتا کہ
اس وقت تک یہاں کی آٹھ ہزار آبادی بھی تو سولہ ہزار ہو جائے گی۔یہ باتیں اللہ تعالیٰ پر بدظنی
ہیں۔حضرت خلیفہ اسیج اول رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں صدر انجمن احمدیہ کے بعض ممبروں نے تحریک کی
کہ جلسہ کے دن بجائے تین کے دو کر دیے جائیں۔کسی نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے بھی اس کا
ذکر کر دیا۔آپ کا یہ طریق تھا کہ بعض اوقات جب آپ صدر انجمن احمد یہ پر قابض جماعت پر ناراض
ہوتے اور ان سے کوئی بات کہنا چاہتے تو ان کی بجائے مجھے مخاطب کر کے کہہ دیتے اور مطلب یہ ہوتا تھا کہ
میں ان کو پہنچا دوں۔جب آپ کو یہ بات پہنچی تو آپ نے مجھے لکھا کہ میاں میں نے سنا ہے کہ اب جلسہ
کے دن تین کی بجائے دو کر دینے کی تجویز ہے مگر میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ
لا تخشى عن ذى العرش اقلالاً۔یعنی عرش والے خدا سے تم کمی کا خیال کیوں کرتے ہو۔لوگ آئیں گے ان کے ایمان
اور اخلاص میں ترقی ہوگی اور اس طرح مال بھی زیادہ آئیں گے۔چنانچہ میں نے یہ بات انجمن کو لکھ بھیجی
اور جلسہ بجائے دو دن ہونے کے تین دن ہی کے لئے رہنے دیا گیا۔پس پیشہ ور خدا تعالیٰ پر کیوں بدظنی
کرتے ہیں ان کاموں کی ترقی جماعت کی ترقی ہوگی اور پیشہ وروں کو بھی تقویت ہوگی۔یہاں ایک زمانہ
میں صرف ایک دو راج ہی تھے مگر اب بیسیوں ہیں اور خدا تعالیٰ سب کو رزق دیتا ہے اور اس زمانہ کے لحاظ
سے ان کی آمدنی دوگنی تین گنی ہے۔اس زمانہ میں مزدور تین چار آنہ روزانہ لیتا تھا اور راج اور ترکھان کی
آمدنی آٹھ نو آنہ تھی مگر اب سوا اور ڈیڑھ روپیہ راج اور ترکھان کی اجرت ہے اور آٹھ نو آنہ تو مزدور کوئل
جاتے ہیں۔پیشہ ور اپنی اولادوں کو جو کام سکھا سکتے ہیں ان محکموں میں اس سے بہت بہتر سکھانے کا انتظام
ہوگا کیونکہ ہم باہر سے ماہرین بلائیں گے اس لئے تمام افرادکو پورا پورا تعاون کرنا چاہئے کہ یہ محکمہ مضبوط ہو
تا ہم اس قابل ہو سکیں کہ جلد سے جلد تمام ملک میں مبلغین پھیلا سکیں۔“
( مطبوع الفضل 11 دسمبر 1937 ء )
494

آج 10 میں سے 10 باقی