اپنے آپ کو فنا سمجھ کر وقف کریں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 دسمبر 1937 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1937ء
اپنے آپ کو فنا سمجھ کر وقف کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 دسمبر 1937 ء
جیسا کہ میں کہہ آیا ہوں۔تفاصیل تو انشاء اللہ جلسہ کے بعد بیان کروں گا مگر بعض
چھوٹی چھوٹی چیزوں کا ذکر اس اثناء میں بھی کرتا رہوں گا۔چنانچہ ایک آج بیان کرتا ہوں جو یہ ہے کہ
نوجوان نکلیں اور باہر جائیں۔تحریک جدید کے شروع میں بھی میں نے دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی
اور بہت سے نوجوان نکلے بھی تھے مگر ان کے نکلنے کا طریق زیادہ مفید نہ تھا اور اس لئے جن ممالک میں ہم
جانا چاہتے تھے اور جس رنگ میں کام کرنا چاہتے تھے نہیں کیا جاسکا۔بے شک انہوں نے قربانیاں کیں مگر
صحیح طریق پر ان کی قربانیوں کو استعمال نہیں کیا جاسکا۔اس لئے میں دوستوں
کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس
رنگ میں اپنے آپ
کو وقف کریں کہ دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مبلغ بن سکیں۔میں نے پچھلے سے پچھلے
خطبہ میں بھی بیان کیا تھا کہ ہمیں ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو یا تو انگریزی دان ہوں اور ہم انہیں
دینی تعلیم دلا دیں یا ایسے عالم ہوں جن کو یورپین زبانیں سکھا لیں۔پہلا حملہ تو ہو چکا۔اس وقت ہمیں جو
ملا اور اسے جہاں بھیجنا پسند کیا بھیج دیا۔اس سے ہم نے تجربہ حاصل
کیا۔نتیجہ نکلا۔خطرات دیکھے۔فوائد کا
مشاہدہ کیا اور آئندہ کے لئے نقائص کو دور کرنے کے لئے اپنے ذہن میں بعض تدابیر کا اندازہ کیا۔اب
دوسرا قدم ہمیں ایسے رنگ میں اٹھانا چاہئے کہ یا تو یورپین زبانوں کے ماہرین کو دین سکھائیں اور یا علاء کو
زبانیں سکھا کر باہر بھیجیں تا وہ باہر جاکر مکمل تبلیغ کر سکیں۔پس جماعت کے نوجوانوں کو میں پھر توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ آگے آئیں۔پہلا تجربہ ان کے سامنے موجود ہے۔اس لئے وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے
اپنے آپ کو پیش کریں۔جس وقت فوری ضرورت ہو اس وقت کا معیار اور ہوتا ہے اور دوسرے وقت کا
اور اس وقت ہم صرف تجربہ کرنا چاہتے تھے کہ کس طرح آواز کو غیر ممالک میں پہنچا سکتے ہیں اور دنیا کو
دکھانا چاہتے تھے کہ ہم میں ایسے نو جوان موجود ہیں جو خطرات سے بے پروا ہو کر اسلام کی تبلیغ کے لئے باہر
نکل جائیں۔لیکن اب ہم مستقل صورت قائم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس
مستقل طریق پر کام کرنے والے ہوں اور جو ایسے اخلاص اور جذبہ اطاعت کے ماتحت اپنے آپ کو پیش
کریں کہ جس میں کوئی کیا اور کیوں نہ ہو۔جو شخص کیا اور کیوں کہتا ہے وہ کبھی سپاہی نہیں بن سکتا۔سپاہی وہی
495
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہو سکتا ہے جو ان الفاظ کو بھول جائے اور جو شخص اطاعت اور فرمانبرداری کا مفہوم جانتا ہے وہ سوال نہیں کیا
کرتا۔حکم کے معاملہ میں کیوں اور کیا نہیں پوچھا کرتا۔پس کامل اطاعت اور فرمانبرداری نہایت ضروری
ہے اور یہ صرف خلیفہ سے ہی مخصوص نہیں۔بعض لوگ اس وہم میں مبتلا ہوتے ہیں کہ بس خلیفہ کی بات ماننا
ہی ضروری ہے اور کسی کی ضروری نہیں۔خلیفہ کی طرف سے مقرر کردہ لوگوں
کا حکم بھی اسی طرح ماننا ضروری
ہوتا ہے جس طرح خلیفہ کا۔کیونکہ خلیفہ تو براہ راست ہر ایک شخص تک اپنی آواز نہیں پہنچا سکتا۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
مَنْ أَطَاعَ أَمِيُرِى فَقَدْ اَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيُرِئُ فَقَدْ عَصَانِي۔جس نے میرے مقرر کردہ افسر کی اطاعت کی اس نے گویا میری اطاعت کی اور جس نے
میرے مقرر کردہ افسر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔ایسا خلیفہ کونسا ہوسکتا ہے جو براہ راست اپنی
آواز پہنچا سکے ایسا تو نبی بھی نہیں کر سکتا۔بلکہ خدا تعالیٰ گواس پر قادر ہے مگر عملاً ہر ایک تک اپنی
آواز نہیں پہنچا تا اس قسم کی باتیں کرنے والوں کے اندر بھی وہی روح ہوتی ہے جو حضرت موسی کی قوم
نے ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ اگر خدا ہم سے کہے تو ہم مانیں گے۔خدا تو ایسا کر سکتا ہے مگر کرتا نہیں لیکن
خلیفہ تو کر ہی نہیں سکتا۔پس جب خدا جو کر سکتا ہے وہ ایسا نہیں کرتا اور جو کر ہی نہیں سکتا وہ کس طرح
کرے۔خدا تعالیٰ کے لئے کر نہ سکنے کا سوال نہیں بلکہ حکمت کا سوال ہے مگر خلفاء تو نہ ایسا کر سکتے ہیں اور نہ
ہی حکمت ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔سوائے اس کے کہ ملاؤں کی طرح پانچ سات طالبعلم لے کر
بیٹھ جائے۔اس لئے ضروری ہے کہ خلیفہ کے ماتحت افسر ہوں جن کی اطاعت اسی کی طرح کی جائے۔پس
وہی نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں جو اس بات پر آمادہ ہوں کہ کامل اطاعت اور فرمانبرداری کا نمونہ
دکھا ئیں گے۔عقل سے کام لیں گے۔تیسرے محنت کر سکتے ہوں۔چوتھے اخلاص سے کام کرنے والے
ہوں اور پانچویں قابلیت رکھتے ہوں۔ان اوصاف کے ساتھ یہ وقف مفید ہو سکتے ہیں۔قابلیت
اور اطاعت کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا اور اگر اخلاص نہ ہو تو بھی انسان ایسے ایسے اعتراض کرتا رہتا ہے کہ
بجائے مفید ہونے کے نقصان کا موجب ہو جاتا ہے۔پھر محنت بھی ضروری ہے جو شخص محنت نہیں کرتا اس
کے ہاتھ سے کئی چیزیں چھوٹ جاتی ہیں اور کئی سوراخ ایسے رہ جاتے ہیں جن سے خرابی پیدا ہو جاتی
ہے۔جیسے کوئی شخص کنویس کی چادر میں پانی ڈال لے تو اگر اس کے چاروں کونوں کو پکڑ کر رکھے تو وہ محفوظ
رہے گا، لیکن اگر ایک بھی چھوٹ جائے تو پانی گر جائے گا۔پھر عقل بھی ضروری ہے اگر عقل نہ ہو تو علم
اور اخلاص بھی کام نہیں دے سکتا۔بعض احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا
496
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 17 دسمبر 1937ء
گیا کہ زاہد بہتر ہے یا عاقل۔آپ نے فرمایا عاقل کئی گنا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ زاہد تو صرف اپنی ذات کو ہی
فائدہ پہنچاتا ہے مگر عاقل دوسروں کو بھی۔بعض لوگوں نے کتابیں تو رٹی ہوئی ہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ علم کو
استعمال کہاں کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔قابلیت سے میری مراد در اصل علم ہے جس سے کام اور اس کے
کرنے کا طریق معلوم ہوتا ہے اور عقل اس علم کے استعمال کا محل بتاتی ہے اور اخلاص استقلال
اور مداومت سے
سے عقل کو کام پر لگائے رکھتا ہے۔جب یہ چیزیں جمع ہو جا ئیں اور پھر ساتھ محنت کی عادت اور
اطاعت کا جذ بہ ہو تو پھر کامیابی ہی کامیابی ہوتی ہے لیکن ان کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔میں نے دیکھا ہے کہ تحریک جدید کے تمام کاموں سے زیادہ وقتیں تحریک جدید کے بورڈنگ
میں پیش آئی ہیں۔اتفاق سے ہمیں وہاں کام کرنے کیلئے ایسے آدمی ملے جنہوں نے محنت سے کام نہ کیا یا
عقل سے نہ کیا اور یہ نہ سمجھا کہ اس کا مقصد کیا ہے اور میں کیا چاہتا ہوں۔ان کی مثال ” من چہ سرائم وطنبورہ
من چدے سرائید کی تھی۔اگر وہ ذمہ داری کا احساس کرتے اور خیال کرتے کہ لوگوں کے کام تو اس زمانہ
میں نتائج پیدا کریں گے اور ہمارے آئندہ زمانہ میں جا کر۔تو یہ حالت نہ ہوتی مگر انہوں نے نہ خود کام کو
سمجھا اور نہ ہی طالب علموں کی ذہنیت میں مناسب تبدیلی پیدا کی۔حتی کہ ان
کو بتایا بھی نہیں گیا کہ ان
کو یہاں کیوں جمع کیا گیا ہے۔پس محض وقف سے کام نہیں بنتا۔ایسے وقف سے کام بنتا ہے کہ انسان
محنت مشقت ، قربانی اور اطاعت سے کام کرنے کے لئے تیار ہو۔تحریک جدید کے بورڈنگ کا کام ہی ایسا
کام ہے کہ میں سمجھتا ہوں اگر ہم اس میں کامیاب ہو جاتے تو ایک ایسا انقلاب پیدا کر دیتے جس کی قیمت
اور عظمت کا اندازہ الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر مجھے چالیس
خالص مومن مل جائیں تو میں ساری دنیا کو فتح کر سکتا ہوں اور اس قسم کے بورڈنگ میں موقع ہے کہ ایک
زمانہ میں ایسے سوسو مومن پیدا کر سکیں۔پس آئندہ جو لوگ اپنے آپ کو وقف کریں وہ یہ سمجھ کر کریں کہ اپنے آپ کو نا سمجھیں گے اور جس
کام پر ان کو لگایا جائے گا اس پر محنت، اخلاص اور عقل و علم سے کام کریں گے۔عقل اور علم کا اندازہ کرنا تو
ہمارا کام ہے مگر محنت ، اخلاص اور اطاعت سے کام کا ارادہ ان کو کرنا چاہئے اور دوسرے یہ بھی خیال کر لینا
چاہئے کہ وقف کے یہ معنی نہیں کہ وہ خواہ کام کیلئے موزوں ثابت ہوں یا نہ ہوں ہم ان کو علیحدہ نہیں
کریں گے یا سزا نہیں دیں گے۔صرف وہی اپنے آپ کو پیش کریں جو سزا کو برداشت کرنے کے لئے تیار
ہوں۔جن قوموں کے افراد میں سزا برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہوتی وہ ہمیشہ ہلاک ہی ہوا کرتی
497
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
صحابہ کو دیکھو۔وہ بعض اوقات ضرورت سے زیادہ سزا برداشت کرتے تھے اور خود بخود کرتے
تھے۔ایک دفعہ ایک صحابی سے کوئی غلطی ہوگئی تو انہوں نے مسجد میں جا کر اپنے آپ کو ستون سے باندھ
لیا اور کہا کہ جب تک اللہ تعالیٰ مجھے معاف نہ کر دے میں یہاں سے نہیں ہٹوں گا مگر ایسا کرنے کیلئے بھی
ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔کئی وہمی آدمی ہوتے ہیں جو ایسی بات سن کر فوراً اچھل پڑتے ہیں کہ بہت
اچھا گر مل گیا ہے۔آئندہ اگر ہم سے کبھی کوئی غلطی ہوئی تو ہم بھی اسی طرح کریں گے مگر جو اپنے آپ کو
باندھتا اور پھر ادھر ادھر دیکھتا ہے کہ کوئی آئے اور مجھے چھڑائے وہ بھی دھوکا خوردہ ہے۔اس کی مثال تو
ایسی ہی ہے جیسے کانگرسی قانون شکنی کرتے اور پھر کہتے ہیں کہ گورنمنٹ ہمیں گرفتار کیوں کرتی ہے۔اس
صحابی رضی اللہ عنہ نے تو اپنی نیست پوری کر دی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے
اور فرمایا ہے کہ یہ جائز نہیں۔لیکن بہر حال سزا برداشت کرنا قومی زندگی کیلئے بہت اہم چیز ہے۔ایک شخص کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سزادی کہ یہ ہماری مجلس میں کبھی نہ آئے اور وہ ساری عمر نہ آسکا۔اسی طرح
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو سزا دی کہ ہمارے زمانہ میں کبھی مدینہ میں نہ آئے۔چنانچہ وہ نہیں
آیا مگر کام اسی قربانی سے کرتا رہا۔تو سزا کا برداشت کرنا ہر مومن کیلئے ضروری ہے۔خاص کر وقف زندگی کی
صورت میں تو بہت ہی ضروری ہے۔جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ اسے سزا دی ہی نہ جائے۔خواہ کچھ ہو۔وہ
گویا چاہتا ہے کہ ہر حال میں اس کا لحاظ کیا جائے اور اس کیلئے دوسروں
کو تباہ کر دیا جائے۔پس وقف کرنے
والوں کیلئے ان پانچوں اوصاف کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ سزا برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں اور بعد
میں یہ نہ کہیں کہ اس وقت ہمیں نوکری مل سکتی تھی۔یونہی ہمارے دو سال ضائع کئے گئے۔پس وہی آگے آئے
جس کی نیت یہ ہو کہ میں پوری کوشش کروں گا لیکن اگر نکھا ثابت ہوں تو سزا بھی بخوشی برداشت کر لوں گا۔میں پھر ایک بار دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ ثواب کا ایک نہایت اہم موقع ہے۔انگریزی دان
اور عربی دان دونوں قسم کے نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں۔انٹرنس پاس یا اس سے اوپر یا گریجوایٹ
انگریزی دان اور مولوی فاضل یا بعض ایسے جو اگرچہ مولوی فاضل کی ڈگری تو نہ رکھتے ہوں مگر عربی میں
اچھی استعداد ہو اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں۔انتخاب کرنے کا اختیار تو ہمارا ہے مگر جو اپنے آپ کو پیش
کریں وہ محنت اور قربانی کیلئے تیار ہو کر اوراللہ تعالیٰ کی رضا کے سوا اور ہر طرف سے آنکھیں بند کر کے اپنے
آپ کو پیش کریں اور اپنے سامنے ایک ہی مقصود یعنی اشاعت اسلام رکھیں اور اس بات کے لئے بھی
تیار ہوں کہ اگر بھی وہ نظام کیلئے موزوں ثابت نہ ہوں تو بے شک ان کو الگ کر دیا جائے۔خواہ دنیوی لحاظ
سے ان کو کیسا بھی نقصان کیوں نہ پہنچ چکا ہو۔498
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 دسمبر 1937ء
مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان ان شرائط کے ماتحت جلد از جلد اپنے نام پیش کریں گے تا اس کو
سکیم پر کام کریں جو میرے مد نظر ہے۔ہم آدمی تو تھوڑے ہی لیں گے مگر جو چند آدمی سینکڑوں میں سے
چنے جائیں گے۔وہ بہر حال ان سے بہتر ہونگے جو پانچ سات میں سے چنے جائیں۔پچھلی مرتبہ قریباً دو
سونو جوانوں نے اپنے آپ کو پیش کیا تھا اور مجھے امید ہے کہ اب اس سے بھی زیادہ کریں گے۔جنہوں نے
چھلی مرتبہ اپنے آپ کو پیش کیا تھا وہ اب بھی کر سکتے ہیں۔بلکہ جو کام پر لگے ہوئے ہیں وہ بھی چاہیں تو
اپنے نام پیش کر سکتے ہیں۔کیونکہ ان کی تین سال کی مدت ختم ہو گئی ہے۔بعض ان میں سے ایسے ہیں جو
سمجھتے ہیں کہ تین سال تو ہم جانتے نہیں۔جب ایک دفعہ اپنے آپ کو پیش کر دیا تو پھر پیچھے کیا ہٹنا ہے۔ان
کو بھی قانون کے ماتحت پھر اپنے نام پیش کرنے چاہئیں۔کیونکہ پہلے ہمارا مطالبہ صرف تین سال کے لئے
تھا اور جو بھی اپنے آپ کو پیش کریں۔پختہ عزم اور ارادہ کے ساتھ کریں کیونکہ ڈھلمل آدمی اپنے لئے بھی
اور دوسرں کے لئے بھی مصیبت کا موجب ہوتا ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سے ہر ایک بچے، بوڑھے، جوان، مرد، عورت،
چھوٹے ، بڑے کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ عزم صمیم کے ساتھ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کھڑا ہو جائے
جس کا مطالبہ ہم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ کیا گیا ہے اور وہ ہمارے کاموں میں برکت
دے تاہم اس میں کامیاب ہو سکیں۔آمین۔مطبوعہ الفضل 22 دسمبر 1937 ء )
499