قربانی وہی ہے جو انتہا تک پہنچے ۔ خطبہ جمعہ مورخہ 7 جنوری 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه مورخہ 7 جنوری 1938ء
قربانی وہی ہے جو انتہا تک پہنچے
خطبہ جمعہ مورخہ 7 جنوری 1938ء۔اس کے بعد میں قادیان کی جماعت کو اور باہر کی جماعتوں کو بھی اس امر کی طرف توجہ
دلانا چاہتا ہوں کہ اب تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد میں بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے نومبر کے آخر میں
میں نے یہ تحریک کی تھی اور اب جنوری ہے گویا اس تحریک پر ڈیڑھ مہینہ کے قریب گزر چکا ہے اور ہماری
طرف سے جو میعاد مقرر ہے اس میں بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ہندوستان کے لوگوں کے لئے سوائے
بنگال اور مدراس کے کہ وہاں غیر زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان علاقوں میں اتنی جلد اس تحریک سے ہر شخص
آگاہ نہیں ہوسکتا۔31 جنوری آخری تاریخ ہے لیکن چونکہ ایسا ہو سکتا ہے کہ بعض دوست 31 جنوری کی
شام کو اپنا وعدہ لکھوائیں اور وہ خط یکم فروری کو ڈالا جائے اس لئے جس خط پر یکم فروری کی مہر ہو گی اسے بھی
لے لیا جائے گا لیکن اس کے بعد کوئی وعدہ قبول نہیں کیا جائے گا اور چونکہ اس میعاد میں اب بہت قلیل دن
رہ گئے ہیں اس لئے دوستوں کو بہت جلد وعدے لکھوا دینے چاہئیں۔آج جنوری کی سات تاریخ ہے اور
اس مہینے کے 24 دن رہتے ہیں اور 38 39 دن پہلے گزر چکے ہیں۔گویا ساٹھ فیصدی سے زیادہ وقت
گزر چکا ہے اور صرف چالیس فیصدی وقت باقی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ اب تک اکثر جماعتوں نے اپنے
وعدے نہیں بھجوائے اور ان جماعتوں میں بعض بڑی بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں۔چند دن ہوئے دفتر کی
طرف سے جور پورٹ مجھے ملی تھی اس سے ظاہر ہوتا تھا کہ صرف تمہیں فیصدی جماعتوں کے وعدے آئے
ہیں اور ستر فیصدی جماعتیں ابھی تک خاموش ہیں۔قادیان میں سے اکثر وعدے اگر چہ آچکے ہیں مگر پھر
بھی مکمل وعدے نہیں آئے۔ابھی بعض محلے ایسے باقی ہیں جنہوں نے پوری کوشش نہیں کی۔اسی طرح
لجنہ اماءاللہ نے بھی پوری کوشش کر کے عورتوں سے وعدے نہیں لکھوائے لیکن پھر بھی ایک معقول رقم قادیان
والوں کی طرف سے پیش ہو چکی ہے۔جنہوں نے ستی کی ہے اور ابھی تک اپنے وعدے نہیں بھیجوائے ان کو مستقلی کرتے ہوئے جو
وعدے آچکے ہیں اور جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے انہوں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اخلاص
کا نہایت ہی اعلی نمونہ دکھایا ہے۔چنانچہ بہت کی جماعتوں نے اپنے تیسرے سال کے وعدہ سے بھی زیادہ
523

اقتباس از خطبهہ جمعہ مورخہ 7 جنوری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
چندہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور بہت سے افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے سال کے چندہ سے دو گنا بلکہ
تکنا اور تیسرے سال سے بھی کچھ زیادہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس کے مقابلہ میں جو لوگ سابقون الاولون
میں شامل نہیں ہو سکے اور پیچھے رہ گئے ہیں ان میں سے بعض کی حالت نمایاں طور پر قابل اعتراض ہے۔چنانچہ بعض دوست اس دفعہ جلسہ پر آئے اور انہوں نے بیان کیا کہ ہمارے سیکرٹری اور پریذیڈنٹ نے چونکہ
خود چندہ نہیں دیا اس لئے جب اس تحریک کا ان سے ذکر ہو تو وہ کہہ دیتے ہیں میاں یہ طوعی چندہ ہے جس کی
مرضی ہو اس میں حصہ لے اور جس کی مرضی ہو نہ لے۔ایسے سیکرٹریوں اور پریذیڈنٹوں کو دیکھتے ہوئے
میں نے پہلے سے دوستوں کو ہوشیار کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ جب وہ اپنے کسی سیکر ٹری کو سست دیکھیں تو اس کی
جگہ کسی اور کوتحریک جدید کا سیکریٹری مقرر کر لیں اور اپنے سیکرٹری یا پریذیڈنٹ کی غفلت اور ستی کی وجہ سے
ثواب کے اس موقعہ کو نہ کھوئیں۔پس جس جس جگہ کی جماعتوں کے سیکرٹریوں نے اپنے فرائض کی طرف
کما حقہ توجہ نہیں کی انہیں چاہئے کہ وہ اگر دیکھیں کہ ان کے سیکرٹری اپنے فرائض کی ادائیگی میں سستی کر رہے
ہیں تو ان کی بجائے کسی اور کو سیکرٹری مقرر کر دیں اور اگر ساری جماعت میں سے کوئی ایک ہی دوست ایسا ہے
جو چست ہے تو وہی آگے آجائے اور اپنے آپ کو پریذیڈنٹ اور سیکرٹری تصور کر کے کام شروع کر دے کیونکہ
خدا تعالیٰ کی دین بعض دفعہ ایسے رنگ میں آتی ہے کہ انسان کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔ممکن ہے پہلے سیکرٹری
اور پریذیڈنٹ کو اللہ تعالیٰ ثواب سے محروم رکھنا چاہتا ہو اور اب اس نئے شخص کو ثواب کا موقعہ دینا
چاہتا ہو؟ پس وہ پیچھے نہ رہے بلکہ آگے آئے اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی مجلس کا سیکرٹری سمجھ لے۔میں نے پچھلے سالوں میں بتایا تھا کہ قربانی وہی ہے جو انتہا تک پہنچے۔پس یہ مت خیال کرو کہ
فلاں شخص جس نے پہلے اتنا چندہ دیا تھا اس نے چونکہ اس دفعہ اپنا چندہ نہیں لکھوایا اس لئے ہم بھی اس کی تقلید
کریں۔بہت لوگ بظاہر بڑے نیک ہوتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ گر جانے والے ہوتے ہیں اور بہت
بظاہر کمزور اور بے حقیقت نظر آتے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ کی نظر میں وہ بہت طاقتور ہوتے ہیں۔پس ایسا نہ ہو کہ تم
کہو جب فلاں شخص نے اس کام کو نہیں کیا۔جو وعدے دار ہے تو ہم کیوں کریں۔شاید خدا اب اسے گرانے کا
ارادہ رکھتا ہو کہ تمہیں اٹھائے اور بلند کرے۔پھر یہ امر اچھی طرح یا درکھو کہ قربانی وہی ہے جو موت تک کی جاتی
ہے۔پس جو آخر تک ثابت قدم رہتا ہے وہی ثواب پاتا ہے۔اگر کوئی کہے کہ پھر نئے دور کو سات سال تک
کیوں محدود رکھا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ قربانیاں کئی رنگ میں کرنی پڑتی ہیں۔موجودہ سکیم کو میں نے
سات سال کے لئے مقرر کیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ بعض پیشگوئیوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ 1942ء
یا 1944 ء تک کا زمانہ ایسا ہے جس تک سلسلہ احمدیہ کی بعض موجودہ مشکلات جاری رہیں گی۔اس کے
524

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه مورخہ 7 جنوری 1938ء
بعد اللہ تعالیٰ ایسے حالات بھی پیدا کر دے گا کہ بعض قسم کے ابتلاء دور ہو جائیں گے اور اس وقت تک اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ایسے نشانات ظاہر ہو جائیں گے کہ جن کے نتیجہ میں بعض مقامات کی تبلیغی روکیں دور ہو
جائیں گی اور سلسلہ احمد یہ نہایت تیزی سے ترقی کرنے لگ جائے گا۔پس میں نے چاہا کہ اس پیشگوئی کی
جو آخری حد ہے یعنی 1944 ء اس وقت تک تحریک جدید کو لئے جاؤں اور جماعت سے قربانیوں کا مطالبہ
کرتا چلا جاؤں تا آئندہ آنے والی مشکلات میں اسے ثبات حاصل ہو۔پس آج میں پھر خصوصیت کے ساتھ تمام جماعتوں کو خواہ وہ بڑی جماعتیں ہیں یا چھوٹی ، قریب
کی جماعتیں ہیں یا دور کی توجہ دلاتا ہوں کہ جلد سے جلد وہ اپنی لسٹوں کو مکمل کر کے بھیج دیں کیونکہ
ہندوستان کی جماعتوں کیلئے جو آخری تاریخ مقرر ہے اس میں اب بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں اور کوشش
کریں کہ اگر وہ سابقون الاولون میں شامل نہیں ہو سکے تو کم از کم پھڈی بھی نہ رہیں اور اپنے اخلاص سے
کام لیتے ہوئے قربانیوں میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کریں۔کیا یہ افسوس کی بات نہیں کہ
ہندوستان سے باہر کی جماعتیں جن کو اپریل تک مہلت حاصل ہے وہ تو اپنے وعدے بھجوا رہی ہیں مگر
ہندوستان کی کئی جماعتیں جو بغل میں بیٹھی ہوئی ہیں وہ بالکل خاموش ہیں اور انہوں نے وعدے بھجوانے کی
کوئی کوشش نہیں کی۔اگر افریقہ کے لوگ اس قسم کی چستی دکھا سکتے ہیں اور ایسی جگہوں سے اپنے وعدے
اس عرصہ میں بھیج سکتے ہیں جہاں سے خط بھی پندرہ بیس دن میں پہنچتا ہے تو کیا یہ افسوس اور شکوہ کی بات نہ
ہوگی کہ پنجاب اور ہندوستان کی جماعتوں کے عہدیدار ستی دکھا ئیں اور وہ خاموشی سے بیٹھے رہیں؟
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ 31 جنوری 1938 ء تک انہیں مہلت حاصل ہے مگر اس میعاد کے
ابتدائی وقت میں شامل ہونے کی بجائے آخری وقت شامل ہونے کی کوشش کرنا بھی کوئی اچھی علامت
نہیں۔بے شک بہت جلدی بھی اچھی نہیں ہوتی اور ان لوگوں کو جو معمولی توجہ سے بیدار ہو سکتے ہیں ترک
کردینا کوئی خوبی نہیں مگر اس کے یہ معنی بھی نہیں کہ انسان ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھا ر ہے اور کہے کہ ابھی کافی
وقت ہے۔آخری تاریخ کو خط لکھ دیں گے۔حیدر آباد کی جماعت کافی دور ہے مگر وہ بڑی جماعتوں میں
سے ایک ہے جنہوں نے بہت جلد اپنے وعدے بھجوا دیئے۔بے شک اس میں بھی بعض کمزور ہیں ،مگر ایسے
بھی لوگ ہیں جو قربانی کی حقیقت کو سمجھتے ہیں اور وہاں سے جو چندہ آتا ہے وہ مقدار کے لحاظ سے بڑی بڑی
جماعتوں کے چندوں کے برابر ہوتا ہے۔وہاں سے یہاں پانچ دن میں خط آتا ہے لیکن میری اس تحریک
کے دسویں بارہویں دن حیدر آباد کی جماعت کے وعدوں کا بہت سا حصہ پہنچ چکا تھا۔525

اقتباس از خطبہ جمعہ مورخہ 7 جنوری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
نومبر کے آخر میں میں نے یہ تحریک کی تھی اور ابھی اس تحریک پر دس بارہ روز نہیں گزرے تھے کہ
اس جماعت نے اپنے وعدوں کی لسٹ بھیج دی جو بہت حد تک مکمل تھی اور جو چند اور دوست باقی رہتے تھے
ان کی لسٹ 2015 دسمبر تک پہنچ گئی بلکہ پہلے انہوں نے بذریعہ تار اپنے وعدے بھجوائے اور پھر تفصیلی
فہرستیں بعد میں بھیجیں۔ان کی اس سرگرمی اور اخلاص کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ پہلے سال انہوں نے چھتیں سو
روپیہ داخل کیا تھا مگر اس سال پہلے پینتیس سو کی لسٹ بھیجی اور اب تک چار ہزار کی لسٹ بھجوا چکے ہیں اور
ابھی کہہ رہے ہیں کہ اور وعدے بھجوائیں گے۔تو اگر دور کی جماعتیں اس عرصہ میں کام کر سکتی تھیں تو کیا وجہ
ہے کہ قریب کی جماعتیں فہرست مکمل نہ کر سکیں اور اس خیال میں بیٹھی رہیں کہ ابھی کافی وقت ہے۔پس محض اس لئے سستی کرنا کہ 31 جنوری 1938 ء تک ابھی کافی وقت ہے ایک خطر ناک
علامت ہے جس کا نتیجہ بعض دفعہ یہ نکلتا ہے کہ انسان آخری وقت میں بھی شامل نہیں ہو سکتا اور ثواب حاصل
کرنے سے محروم رہ جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں جو تین صحابی ایک جنگ سے
پیچھے رہ گئے تھے وہ اس لئے پیچھے رہے تھے کہ پہلے وہ خیال کرتے رہے کہ ابھی کافی وقت ہے ہم تیاری
کر لیں گے مگر آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جہاد کے لئے چل پڑے اور چونکہ ان کی تیاری مکمل نہیں
تھی اس لئے وہ محروم رہ گئے۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ہوشیار ہو جائیں اور اپنے اپنے وعدے جلد لکھ کر دفتر میں
بھجوا دیں اور جس جماعت کے دوست یہ سمجھتے ہوں کہ ان کے سیکر ٹری سست ہیں میں انہیں کہتا ہوں کہ خدا
تعالیٰ کی طرف سے جو ثواب کے مواقع آتے ہیں وہ سیکرٹریوں اور پریذیڈنٹوں کے لئے نہیں ہوتے بلکہ
ہر شخص کے لئے ہوتے ہیں۔پس وہ اپنے آپ کو سلسلہ کے کاموں کا ذمہ دار سمجھتے ہوئے سیکرٹری یا پریذیڈنٹ تصور کر لیں اور کام
شروع کردیں۔خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی سیکرٹری اور پریذیڈنٹ ہوں گے۔پس تم دوسروں کے مونہوں کی
طرف مت دیکھو تم اپنی زبان کو خدا کی زبان اور اپنے ہاتھوں کو خدا کا ہاتھ سمجھوتا اللہ تعالیٰ کی رحمت تم پر نازل ہو۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت سے شرک کو کلی طور پر دور کر کے توحید کامل
کا مقام ہمیں عطا کرے ہمیں بچی قربانیوں کی توفیق دے اور ہم میں سے ہر شخص کا حوصلہ اتنا بڑھائے کہ وہ
سمجھے کہ سلسلہ کی تمام ذمہ داریاں اسی پر ہیں اور دوسروں کی سستی ہماری چستی کو دور کرنے والی نہ ہو بلکہ ہماری
چستی دوسروں کی سستی دور کرنے والی ہو۔اللهم آمین
( مطبوعہ الفضل 13 جنوری 1938ء)
526

آج 10 میں سے 10 باقی