خدا تعالی اپنا چہرہ ہمیشہ قربانیوں کے آئینہ میں دکھاتا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جنوری 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک ہو ہے۔ایک المی تحریک - جلد اول
جدید
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 21 جنوری 1938ء
خدا تعالیٰ اپنا چہرہ ہمیشہ قربانیوں کے آئینہ میں دکھاتا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جنوری 1938ء
تحریک جدید کے دوسرے دور کے مالی وعدے کا زمانہ اب چند دنوں میں ختم ہونے
والا ہے اور جیسا کہ میں اعلان کر چکا ہوں 31 جنوری کے بعد ہندوستان کے ان علاقوں کے، جن میں اردو
بولی جاتی ہے یا کبھی جاتی ہے، مزید وعدے وصول نہیں کئے جائیں گے۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس خطبہ
کے ذریعہ سے جو اس دوران میں چھپ کر جماعت تک پہنچنے والے خطبوں میں سے آخری خطبہ ہوگا۔جماعت
کو پھر ایک دفعہ ان کی مالی خدمات کے سلسلہ میں ذمہ داریوں اور دوسری ذمہ داریوں کی طرف توجہ دوں۔خدا تعالیٰ کے کام ہو کر رہیں گے اور بندوں کی سستی یا غفلت ان میں کوئی حرج پیدا نہیں کر
سکتی۔وہ جو ستی کرتا ہے خود اپناہی نقصان کرتا ہے اور اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو خدا تعالیٰ کے فضلوں سے
محروم کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کا دین زید یا بکر کا محتاج نہیں۔اگر زید یا بکر پہلی آواز دینے والوں میں سے
بنیں تو خدا تعالیٰ دوسرے ثواب کی پہلی آواز بھی انہیں تک پہنچاتا ہے لیکن اگر وہ اس
آواز کونہ نہیں اور اس
کی طرف سے اپنے کان بہرے کر لیں تو پھر وہ اور دوسرے شخصوں کو آگے لے آتا ہے تا کہ وہ اس کے دین
کی خدمت کریں کہ خدا تعالیٰ کی فوج میں تھک جانے والے اور ملال پیدا کرنے والے اور ہتھیار پھینک
دینے والے اور نتائج کے متعلق جلد بازی کرنے والے
کبھی قبول نہیں ہوتے۔تھوڑی سی قربانیوں کے بعد بڑی امنگوں کے ساتھ تو ادنیٰ سے ادنی آدمی بھی کھڑے ہو جاتے
ہیں اور وقتی قربانی خواہ کتنی ہی عظیم الشان ہو کمزور سے کمزور انسان بھی پیش کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے
بلکہ سچ یہ ہے کہ تھوڑے سے وقت میں کسی اشتعال کے ماتحت یا جوش کے ماتحت بڑی سے بڑی قربانی کرنا
کمزوروں ہی کا کام ہے اور طاقتور اور مضبوط ایمان والے وہی ہوتے ہیں جن کا قدم مضبوطی کے ساتھ
ایسے مقام پر قائم ہوتا ہے کہ دن کے بعد دن اور ہفتے کے بعد ہفتہ اور مہینے کے بعد مہینہ اور سال کے بعد
سال اور دسیوں سال کے بعد دسیوں سال مصائب اور قربانی کے گزرتے چلے جاتے ہیں لیکن ان کے دل
میں اپنے آرام کی خاطر کبھی یہ خیال بھی نہیں آتا کہ منزل مقصود کب آنے والی ہے اور انہیں بیٹھنے کا موقعہ
کب ملے گا ؟ وہ اگر کبھی دعا کرتے ہیں اور منی نصر اللہ کہتے ہیں تو صرف اس لئے کہ خدا کا جلال ظاہر
527

اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 21 جنوری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہو نہ اس لئے کہ ہماری قربانیوں کا زمانہ ختم ہو کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے بچے شیدا ہوتے ہیں ان کی منزل مقصود
کوئی دنیا کی کامیابی نہیں ہوتی بلکہ وصال الہی ان کا منزل مقصود ہوتا ہے اور وہ ہر دم اور ہر لحظہ انہیں حاصل
ہوتا چلا جاتا ہے۔پس وہ یہ کبھی نہیں دیکھتے کہ ان کی مادی قربانیوں نے کیا مادی نتائج پیدا کئے ہیں اور وہ
اپنے بوئے ہوئے درختوں کو اس لالچ سے نہیں دیکھتے کہ وہ ان کے ثمرات کھا ئیں گے بلکہ وہ انہیں چھوڑ
دیتے ہیں دوسروں کے لئے کہ وہ ان کے ثمرات کھائیں اور وہ اپنی کوششوں کا ثمرہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا
ہی کی صورت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کس نے قربانیاں کی ہیں اور کون قربانیاں کر سکتا ہے؟
لیکن آپ کو ہم دیکھتے ہیں کہ انہی قربانیوں میں آپ اس جہان سے گزر گئے اور اس دنیا کی ترقیات
کا زمانہ آپ کی زندگی میں نہیں آیا۔قیصر و کسری کے خزانے جو اُن قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل ہوئے
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھیں وہ جا کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں فتح ہوئے اور ان
کا فائدہ زیادہ تر ان لوگوں نے حاصل کیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ابو جہل اور ابوسفیان
کے لشکر میں شامل ہو کر مسلمانوں کا مقابلہ کرتے رہے تھے۔وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری
عمر میں ایمان لائے اور فتوحات کے زمانہ میں تھوڑے سے عرصہ کے لئے لڑائیوں میں بھی شامل ہوئے
اور پھر فتوحات میں حصہ دار بن کر ہر قسم کی راحت و آرام حاصل کرنے والے ہو گئے اور وہ جنہوں نے
قربانیاں کی تھیں اور جو آسمان سے اس بہشت کو کھینچ کر لائے تھے وہ اپنے خدا کے پاس مدتوں پہلے جاچکے
تھے یا ان چیزوں سے مستغنی ہو کر اپنے رب کی یاد میں بیٹھے تھے یا خدمت خلق میں مشغول تھے۔کیا عجیب
نظارہ ہمیں نظر آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد
معاویہ ہزاروں مسلمانوں کے درمیان کھڑے ہوتے ہیں۔وہی معاویہ جو فتح مکہ تک برابر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے خلاف لڑتے رہے تھے اور کھڑے ہو کر مسلمانوں سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ اے مسلمانو ! تم
جانتے ہو ہمارا خاندان عرب کے رؤسا میں سے ہے اور ہم لوگ اشراف قریش میں سے ہیں۔پس آج مجھے
سے زیادہ حکومت کا کون مستحق ہو سکتا ہے اور میرے بیٹے سے زیادہ کون مستحق ہو سکتا ہے؟ اس وقت
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ مسجد کے ایک کو نہ میں بیٹھے ہوئے تھے وہ عبداللہ بن عمر جن کو
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں صحابہ رضی اللہ عنہم نے خلافت کا حق دار
قرار دیا تھا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے خواہش کی تھی کہ آپ اپنے بعد ان کو خلافت پر مقررفرما ئیں کیونکہ
مسلمان زیادہ سہولت سے ان کے ہاتھ پر جمع ہو جائیں گے اور کسی قسم کے فتنے پیدا نہیں ہوسکیں گے لیکن
528

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 21 جنوری 1938ء
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میں اس کی نیکی کو جانتا ہوں اور اس کے مقام کو پہچانتا ہوں لیکن یہ
رسم میں نہیں ڈالنا چاہتا کہ ایک خلیفہ اپنے بعد اپنے بیٹے کو خلیفہ مقرر کر دے اور خصوصاً جب کہ اکابر
صحابہ رضی اللہ عنہم زندہ موجود ہیں اس لئے میں اس کو مشورہ میں تو شامل رکھوں گا لیکن خلافت
کا امید وار قرار نہیں دوں گا۔یہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اس وقت مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے وہ فرماتے
ہیں کہ جب میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات کہتے سنا تو وہ چادر جو میں نے اپنے پاؤں کے گرد لپیٹ
رکھی تھی اس کے بند کھولے اور ارادہ کیا کہ کھڑا ہو کر کہوں کہ اے معاویہ رضی اللہ عنہ! اس مقام کا تجھ سے زیادہ
حق دار وہ ہے جس کا باپ تیرے باپ کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے کھڑا
ہو کر لڑتا رہا ہے اور جو خود اسلامی لشکر میں تیرے اور تیرے باپ کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے کلمہ کے اعلا کے
لئے جنگ کرتا رہا ہے مگر پھر مجھے خیال آیا کہ یہ دنیا کی چیزیں ان کے لئے رہنے دو اور اسلام میں ان باتوں کی
وجہ سے
فتنہ مت پیدا کرو اور میں پھر بیٹھ گیا اور معاویہ رضی اللہ عنہ کے خلاف میں نے کوئی آواز نہ اٹھائی۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام کی خاطر قربانیاں کیں اور یا تو وہ ان کے دنیوی ثمرات پیدا
ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گئے یا پھر ان کے زمانہ میں وہ ثمرات ظاہر ہوئے لیکن انہوں نے یا تو با وجود
مقدرت کے ان ثمرات میں سے حصہ نہیں لیا اور یا پھر وہ ثمرات دوسروں کے ہاتھوں میں جاتے ہوئے
دیکھے مگر اپنا حصہ خدا کی رضا میں سمجھ کر ان ثمرات کی طرف سے آنکھیں پھیر لیں اور حقارت سے ان کو ٹھکرا
دیا۔یہی لوگ ہیں جو ایمان کا سچا نمونہ دکھانے والے ہیں اور انہی کے نقش قدم پر چل کر انسان مومن
کہلا سکتا ہے لیکن وہ شخص جو تھوڑی سی قربانی کرتا اور اس کے بعد تھک جاتا ہے اور اس امید میں لگ جاتا
ہے کہ خدا کی طرف سے اس کے لئے کیا بدلہ آیا ہے؟ اس کو خدا کی رحمتیں نہیں آتیں بلکہ بزعم خود
قربانیاں خود اسی کے منہ پر ماری جاتی ہیں کیونکہ گو خدا قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہے لیکن اس کا مطالبہ
سائلوں کی طرح نہیں ہے۔خدا کا مانگتے وقت ہاتھ نیچا نہیں ہوتا بلکہ اس کا ہاتھ اوپر ہوتا ہے جس طرح
حکومتیں لوگوں سے ٹیکس لیتی ہیں مگر وہ ذلت کے ساتھ نہیں مانگتیں۔خدا تعالیٰ اس سے بھی زیادہ شان کے
ساتھ مطالبہ کرتا ہے کیونکہ حکومتیں تو لوگوں کے روپیہ سے فائدہ اٹھاتی ہیں مگر خدا تعالیٰ بندوں کی
قربانیوں سے کسی قسم کا فائدہ نہیں اٹھاتا بلکہ اس کا سارا فائدہ بندوں کو ہی پہنچتا ہے۔جو عقلمند ہوتے ہیں وہ تو
کوشش کرتے ہیں کہ ہماری جسمانی قربانیوں کا روحانی فائدہ ہمیں مل جائے اور جو کم عقل ہوتے ہیں وہ
جسمانی فائدے کی تلاش میں لگ جاتے ہیں اور قومی لحاظ سے وہ بھی ان کو مل ہی جاتا ہے۔ایسا کبھی نہیں ہوا
کہ خدا کا کوئی نبی آیا ہو اور جلد یا بدیر اس کی قوم میں حکومت نہ آگئی ہو۔پس حکومتیں تو آتی ہیں اور دنیوی
529

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جنوری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
فائدے تو پہنچتے ہی ہیں مگر دنیوی فوائد سے زیادہ متمتع ہونے کی خواہش ان لوگوں کو ہوتی ہے جو روحانی
فوائد کی قیمت نہیں جانتے لیکن دوسرے لوگ جن کو روحانی آنکھیں عطا ہوتی ہیں وہ اپنے انعامات کو
روحانی شکل میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔پس وہ لوگ جو کہ قربانیوں میں تھک جاتے ہیں ایسے لوگ ہیں جو کہ خدا تعالیٰ سے سودا کرنا
چاہتے ہیں اور ان کی غرض خدا تعالیٰ کی محبت نہیں ہوتی بلکہ دنیوی فوائد ہوتے ہیں۔جب کچھ عرصہ کی
قربانیوں کے بعد وہ خیال کرتے ہیں کہ اب ہمیں دنیوی انعامات مل جانے چاہئیں لیکن وہ انعامات حاصل
ہوتے نہیں تو وہ تھک کر بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے قربانیوں میں جو حصہ لینا تھا لے لیا اب
ہمیں مزید قربانیوں کی ضرورت نہیں۔حالانکہ وہ لوگ جو کل کی غذا کو آج کی غذا کیلئے کافی نہیں سمجھتے اور آج
کے لئے نئی غذا کے طالب ہوتے ہیں بلکہ دن میں کئی کئی دفعہ کھانے اور پینے کی طرف رغبت کرتے ہیں وہ
کبھی نہیں کہتے کہ ہمارا کل کا کھانا اور کل کا پینا ہمارے آج کے لئے کافی ہو گیا ہے بلکہ وہ آج کل سے بھی
زیادہ اچھے کھانے اور زیادہ شیریں پانی کی جستجو کرتے ہیں لیکن خدا کے دین کی قربانیوں کے موقعہ پر جو کہ
انسان کے لئے روحانی غذا ہیں وہ یہ خیال کرنے لگتے ہیں کہ ہماری کل کی غذا آج کے لئے بھی کافی ہوگی
اور آئندہ آنے والے دنوں میں بھی ہماری طاقت کو بڑھاتی چلی جائے گی۔حالانکہ وہ نہیں جانتے۔جس کا
طرح جسم کو بار بار غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روح کو بھی بار بار غذا کی ضرورت ہوتی ہے اور جب
تک روح
کو بار بار غذا نہ پہنچے جو بار بار کی قربانیوں اور متواتر قربانیوں کے ذریعہ پہنچ سکتی ہے اس وقت تک
روحانی زندگی قائم نہیں رہ سکتی۔اگر آج تم ظہر کے وقت بارہ رکعتیں پڑھ لو اسی طرح عصر کے وقت بارہ
پڑھ لو اور پھر مغرب کے وقت نو پڑھ لو اور پھر عشاء کے وقت بارہ پڑھ لو اور دوسرے دن صبح چھ پڑھ لو اور یہ
امید رکھو کہ آئندہ دو دن یہ پانچوں نمازیں تم چھوڑ سکتے ہو کیونکہ تم نے خدا کا حق وقت سے پہلے ادا کر دیا تو
یہ مت سمجھو کہ یہ بات تمہارے ایمان کے بڑھانے کا موجب ہوگی بلکہ وہ سب سے پہلی نماز جسے تم اس وہم
کی وجہ سے چھوڑ دو گے تمہارے ایمان کو باطل کرنے والی ہو جائے گی اور تم یہ نہیں کہہ سکو گے کہ ہم نے تو یہ
نماز پہلے ہی دن ادا کر دی تھی۔تم اگر پہلے دن فرض رکعتوں کے علاوہ سوسو رکعت بھی اور پڑھ جاؤ تو
دوسرے دن اپنے وقت پر نئے فرض ادا کرنے پڑیں گے۔وہ سور کعتیں سورکعتوں کے قائم مقام تو الگ
ر ہیں وہ دوسرے دن چار رکعتوں کے قائم مقام بھی نہیں ہو سکتیں، وہ دو رکعتوں کے قائم مقام بھی
نہیں ہوسکتیں، وہ ایک رکعت کے قائم مقام بھی نہیں ہوسکتیں، وہ سجدہ کی ایک تسبیح کے قائم مقام بھی
نہیں ہوسکتیں۔جس طرح کل کی کھائی ہوئی دس روٹیاں آج صبح کے وقت ناشتہ کے ایک لقمہ کی کفایت بھی
530

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جنوری 1938ء
نہیں کر سکتیں اسی طرح روحانی عبادتیں یا جسمانی قربانیاں جو انسان ماضی میں کرتا ہے اور ان پر توکل کر کے
چاہتا ہے کہ مستقبل کی قربانیوں سے آزاد ہو جائے۔وہ اس کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتیں وہ اگر ایسی بے وقوفی
کرے گا تو یقیناً اپنے آپ کو ہلاک کرنے والا ہوگا۔وہ جو خدا کی جماعتوں میں داخل ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ
ہر آن انہیں اپنا چہرہ دکھانا چاہتا ہے اور خدا تعالیٰ اپنا چہرہ ہمیشہ قربانیوں کے آئینہ میں ہی دکھاتا ہے۔میں نے گزشتہ سالوں میں کہا تھا وہ شخص جو یہ خیال کرتا ہے کہ میں موت سے پہلے کسی وقت بھی
قربانیوں سے آزاد ہو سکتا ہوں وہ سمجھ لے کہ اس کا ایمان کمزور ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی فوج کا سپاہی بننے
کے قابل نہیں ہے۔مجھے افسوس ہے کہ جہاں جماعت کے ایک حصہ نے میری اس بات کو انہی معنوں میں
سمجھا ہے جن معنوں میں کہ میں نے اسے بیان کیا تھا وہاں ایک حصہ جماعت کا ایسا ہے جس نے یہ خیال
کیا کہ شاید میں یہ باتیں صرف اس وقت کے لئے اور ان قربانیوں کے لئے جوش پیدا کرنے کی خاطر کہہ
رہا ہوں جن کا اس وقت مطالبہ کیا گیا تھا اور وہ اپنے دلوں میں یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید ہماری تین سال کی
قربانیاں جو صرف چند حقیر رقموں پر مشتمل تھیں وہ زمین و آسمان کا نقشہ بدل ڈالیں گی اور ان چند روپوں سے وہ
کام ہو جائے گا جو تئیس سال کی ہر قسم کی قربانیوں کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان میں
صحابہ رضی اللہ عنہم کر سکے تھے۔پس جو شخص چاہتا ہے کہ ایمان پیدا کرے اس کو اپنی لذت اور اپنی راحت خدا میں بنانی
چاہئے اور ذرا بھی امید نہیں کرنی چاہئے کہ کوئی ایک قربانی یا دوسری قربانی اس کے حقوق کو ادا کرے گی
کیونکہ حقوق قربانیوں سے ادا نہیں ہوتے بلکہ قربانیوں کے متواتر اور مستقل ارادوں سے ادا ہوتے
ہیں۔پس جو کچھ میں نے کہا تھا وہ کسی کو جوش دلانے کیلئے نہیں کہا تھا بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایمان کی
سلامتی کیلئے متواتر قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور موت سے پہلے کوشش کے چھوڑ دینے کا خیال اندرونی
بے ایمانی کی علامت ہے اور ایسے شخص کے لئے خطرہ ہے کہ اگر آج اس کا ایمان سلامت ہے تو کل
سلامت نہ رہے اور مرنے سے پہلے کسی وقت وہ ٹھوکر کھا جائے اور اپنے انعامات جو پہلی قربانیوں سے اس
نے جمع کئے تھے اس کی اس غفلت کی وجہ سے کسی اور مومن کو مل جائیں جو کہ پہلے ٹھو کر کھایا ہوا تھا لیکن
مرنے سے پہلے خدا کی طرف متوجہ ہو گیا کیونکہ نتائج انسان کی زندگی کے کاموں کے مطابق نہیں ہوتے
بلکہ انسان کے انجام کے مطابق ہوتے ہیں۔یہ مت خیال کرو کہ یہ ظلم ہے کہ خدا انسان کی زندگی کے کاموں کو تو نظر انداز کر دیتا ہے لیکن
آخری گھڑیوں کے کاموں
کو قبول کر لیتا ہے کیونکہ آخری گھڑی کی حالت در حقیقت پہلے کاموں کا نتیجہ ہوتی
531

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جنوری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہے۔وہ جس کی پہلی زندگی اچھی نظر آتی ہے لیکن اس کا انجام خراب نظر آتا ہے۔اس کا انجام اس لئے
خراب ہوتا ہے کہ اس کی پہلی زندگی گو بظاہر خوشنما تھی لیکن خدا کی نگاہ میں وہ گندی تھی۔تم کبھی بھی یہ امید
نہیں کر سکتے کہ گوبر کی گولیوں پر کھانڈ چڑھا کر مریضوں کو شفا دے سکو یا بھوکوں کے پیٹ بھر دو کیونکہ باہر
کی کھانڈ اندر کے خبث کا علاج نہیں ہو سکتی۔پس وہ جس کا انجام خراب ہوتا ہے یا کمزور نظر آتا ہے۔وہ اسی
لئے خراب ہوتا ہے اور اسی لئے کمزور ہو جاتا ہے کہ اس کی پہلی زندگی بناوٹی تھی اور منافقانہ تھی اور خدائے علیم
و خبیر جو دلوں کا بھید جاننے والا ہے اس نے نہ چاہا کہ یہ غیرمستحق حق والوں کا حق لے جائے۔پس اس نے
مرنے سے پہلے، اگر یہ ایمان ضائع ہو جانے کا مستحق تھا، تو اس کے ایمان کو ضائع کردیا اور اگر یہ ایمان
کے کمزور ہونے کا مستحق تھا تو اس نے اس کے ایمان کو کمزور کر دیا۔یہی حال اس کا ہے جس کا نتیجہ اس کے
بر عکس ہوتا ہے یعنی اس کی پہلی زندگی تو خراب ہوتی ہے لیکن اس کا انجام اچھا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے
انجام کو اس لئے اچھا نہیں کرتا کہ وہ بغیر کسی مقصد کے ایک شخص کے ساتھ رعایت کرنا چاہتا ہے بلکہ اس
لئے اچھا کرتا ہے کہ دوسرے شخص کے اعمال یا اس کا ایمان گو بظاہر کمزور نظر آتا ہے لیکن اس کے دل کی
گہرائیوں میں کوئی ایسا جو ہر ہی تھا، کوئی ایسی قابلیت چھپی ہوئی تھی، کوئی ایسی محبت کی ٹیس اٹھ رہی تھی جس
کو خدا تعالیٰ نظر انداز نہیں کر سکتا تھا۔پس اس نے اس کی موت کو پیچھے کر دیا اور اس وقت تک ملک الموت کو
آنے نہ دیا جب تک اس کا مخفی جو ہر ظاہر نہ ہو گیا اور اس کی چھپی ہوئی محبت عیاں نہ ہو گئی۔پس خدا نے بلا
بہ اس کی حالت کو نہیں بدلا بلکہ جو قابلیتیں اس کے اندر مخفی تھیں اور جو درد محبت اس کے اندر نہاں تھا اسی کو
ظاہر کر کے انصاف قائم کیا ہے نہ کہ رعایت۔پس انجام کے مطابق ہی خدا کے بدلے ملتے ہیں اور اسی
طرح ہونا چاہئے۔یہی انصاف ہے اور اسی میں عدل ہے اور یہی رحمت کا تقاضا ہے۔پس جس کو خدا تعالیٰ
توفیق دیتا ہے کہ اس کا قدم قربانیوں میں آگے ہی بڑھتا چلا جائے۔خدا کا فیصلہ اس کے ایمان پر مہر لگاتا
چلا جاتا ہے اور ہم اس کی اس ترقی کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ یہ اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر رہے گا لیکن
وہ جو چلتا ہے اور کھڑا ہو جاتا ہے اور قربانی کرتا اور پھر آسمان کی طرف بدلہ کے لئے نگاہ اٹھاتا ہے اور اپنی
موت سے پہلے ہی اپنے پھل حاصل کرنا چاہتا ہے یا تھک کر بیٹھ جاتا ہے یا پہلے سے اس کا قدم سست ہو
جاتا ہے، جیسا کہ اس سال بعض جماعتوں اور بعض افراد کی حالت سے نظر آرہا ہے، اس کا پھل اس کا خدا
نہیں بلکہ اس کی دنیا ہے۔دنیا تو شاید اس کو مل جائے مگر خدا اس
کو نہیں ملے گا اور کبھی نہیں ملے گا“۔مطبوع الفضل 25 جنوری 1938ء)
532

آج 10 میں سے 10 باقی