جماعت سے قربانی کے مطالبہ کی پہلی قسط ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1938ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه فرمودہ 28 جنوری 1938ء
"
جماعت سے قربانی کے مطالبہ کی پہلی قسط
خطبہ فرمودہ 28 جنوری 1938ء
تحریک جدید کے دوسرے دور کے متعلق میں نے جو یہ کہا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے
کہ دنیا میں اسلامی اخلاق قائم کر سکیں۔یہ بات بھی اس کا ایک حصہ ہے۔میں نے پچھلے سال بعض خطبات
بیان کئے تھے۔جن میں بتایا تھا کہ زبانی دعووں سے ہم دنیا کو مرعوب نہیں کر سکتے۔یہ کام عمل سے ہی ہو سکتا
ہے۔عقائد کے لحاظ سے ہم نے دنیا میں غلبہ حاصل کر لیا ہے۔مگر عملی لحاظ سے ابھی ایسا نہیں کر سکے۔پس
ہمیں سوچنا چاہئے کہ ابھی تک ہم ایسا کیوں نہیں کر سکے؟ اس کی ایک وجہ یہی ہے کہ ایمان سے عادت کا
گہرا تعلق نہیں ہوتا مگر عمل سے ہوتا ہے مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کا مسئلہ ہے۔اس سے عادت کا
کوئی تعلق نہیں۔جس دن کسی شخص کے دماغ میں یہ بات آجائے کہ آپ فوت ہو گئے ہیں اس کے بعد اس
پر عادت کے حملہ کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا کیونکہ خیالات کا تعلق عادت سے بہت ہی کم ہوتا ہے اور جب
خیال کی اصلاح ہو جائے تو عادت خود بخود پیچھا چھوڑ دیتی ہے مگر عمل کے ساتھ عادت کا بہت گہرا تعلق
ہے۔اس لئے صرف عقائد کی اصلاح سے اعمال کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔"3
میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوان جو ہمیشہ ایسے مواقع پر اپنے ایمان کا ثبوت دیتے
چلے آتے ہیں۔آج بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔اس وقت پانچ انگریزی کے بعد دس بارہ عربی کے گریجوایٹ
اس صیغے میں کام کر رہے ہیں اور یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ قربانی نو جوانوں کے لئے ناممکن نہیں۔میرا انشاء
یہ ہے کہ تحریک جدید کے ماتحت وقف کرنے والے نوجوانوں کو دینی و دنیوی علوم میں پوری مہارت پیدا
کرائی جائے تاوہ حسب ضرورت سلسلہ کے ہر کام کو سنبھالنے کے قابل ہوں
اور اگر مالی طور پر انہیں دوسروں
سے زیادہ قربانیاں کرنی پڑیں تو عملی طور پر انہیں بدلہ بھی دوسروں سے زیادہ مل جائے۔یہ پہلی قسط ہے، جماعت سے قربانی کے مطالبہ کی جو میں جماعت کے سامنے پیش کرتا ہوں اور
پھر خلاصہ اسے دہرا دیتا ہوں۔1۔سچائی اور دیانت کا اقرار اپنے تمام کاموں میں عملاً اس کا اظہار حتی کہ غیر لوگ بھی اس کا
533
اقتباس از خطبه فرموده 28 جنوری 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقرار کریں کہ احمدی راستباز اور دیانت دار ہوتے ہیں اور ہمارے مخالفوں کے پروپیگنڈا کو قبول کرنے
سے انکار کر دیں۔2 تبلیغ اس طرح نہیں کہ فرصت کا وقت نکال کر کی جائے بلکہ کام کا حرج کر کے بھی (سوائے
اس کے کہ انسان دوسرے کا ملازم ہو اس صورت میں اپنے آقا کے مفاد کا خیال رکھنا اس کے لئے ضروری
ہے) تبلیغ کی جائے مگر یادر ہے کہ یہ تبلیغ صرف زبانی نہیں ہونی چاہئے۔احمدیت کی فوقیت ثابت کرنے
کیلئے ضروری ہے کہ دوست خدمت خلق کے کام بھی کیا کریں۔کیونکہ ملی تبلیغ زبانی تبلیغ سے زیادہ موثر ہوتی
ہے۔اس لئے میں نے خدام الاحمدیہ کو قائم کیا ہے۔جو بعض جگہ اس بارہ میں نہایت اچھے کام کر رہے ہیں۔-3 چندوں میں باقاعدگی اور باقاعدگی کے بعد مسابقت کی روح پیدا کرنا میرا مطلب اس سے
یہ ہے کہ ہر احمدی مالی قربانی میں دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے حتی کہ سلسلہ کی مالی پریشانیاں
دور ہو جائیں اور اس کی اشاعت کا دامن وسیع ہو جائے۔4۔بی۔اے ایم۔اے مولوی فاضل، ڈاکٹر ، وکیل نوجوان اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے
لئے وقف کریں تا انہیں سلسلہ کے کاموں اور تبلیغ کے لئے تیار کیا جائے اور وہ سلسلہ کا نام دنیا کے کناروں
تک پہنچانے کا کام کریں اور اسکے علاوہ سلسلہ کے جن اور کاموں میں ان کی خدمات کی ضرورت ہو ان کا
کے لئے وہ اپنے آپ کو پیش کریں۔اگر کوئی نوجوان ان اغراض کے لئے طالب علمی کی زندگی بسر کر رہے
ہوں اور وہ ایک دو سال میں فارغ ہونے والے ہوں تو وہ بھی اپنے نام پیش کر سکتے ہیں۔5۔ہر حکومت اور ہر نظام کی پابندی کرتے ہوئے دین کی ترقی کے لئے کوشش کرنا اور اس پر عمل
کرنے کے بغیر ہم احمدیت کی تعلیم کی برتری ثابت نہیں کر سکتے۔6 چھٹی بات جو در حقیقت تبلیغ کا ہی ایک حصہ ہے۔میں اس کے بعد اس کا بھی ذکر کر دینا
چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ چونکہ مخالف ہر جگہ حکام اور دیگر با اثر لوگوں کے کان بھرتارہتا ہے اور نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ بہت سے بارسوخ لوگ اور افسر متواتر غلط باتیں سن کر احمد یوں کے خلاف متاثر ہو جاتے ہیں۔اس
لئے ہر ضلع میں پرو پیگنڈا کمیٹیاں بنائی جائیں۔جو اپنی اپنی جگہ مختلف اقوام کے چیدہ چیدہ لوگوں سے اور حکام
سے ملتی رہیں اور احمدیت کے خلاف جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔اس کی حقیقت سے انہیں آگاہ کرتی رہیں۔“
مطبوعہ الفضل 5 فروری 1938ء)
534