تحریک جدید میں کامیابی عورتوں اور بچوں کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1938ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
زیک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
الی تحریک۔۔۔جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اپریل 1938ء
تحریک جدید میں کامیابی عورتوں اور بچوں کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتی
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1938ء
ایسے ذرائع کو اختیار کرنا چاہئے جن سے قوم کے دماغ کی تربیت ہوا اور خصوصاً
نوجوانوں کے دماغ کی تربیت ہو کیونکہ زیادہ تر کاموں کی ذمہ داری آئندہ نوجوانوں پر ہی پڑنے والی
ہوتی ہے۔اگر نو جوانوں میں بری باتیں پیدا ہو جائیں۔مثلاً سکھے پن کی عادت پیدا ہو جائے یا ستی کی
عادت پیدا ہو جائے یا جھوٹ کی عادت پیدا ہو جائے تو یقیناً آج نہیں تو کل وہ قوم تباہ ہو جائے
گی۔بالخصوص جھوٹ تو ایسا خطرناک مرض ہے کہ یہ انسان کے ایمان کو جڑ سے اکھیڑ دیتا ہے۔بعض دفعہ
پندرہ پندرہ سال تک ہم ایک شخص کے متعلق یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ بڑا بزرگ اور راستباز انسان ہے مگر
پھر پتہ لگتا ہے کہ وہ بڑا کذاب ہے۔دیکھتا کچھ ہے اور بیان کچھ کرتا ہے مگر یہ باتیں بچپن میں ہی
پیدا ہوتی ہیں۔پس نو جوانوں میں اگر اس قسم کی باتیں پیدا کر دی جائیں اور ان کے اخلاق
کو صحیح رنگ میں ڈھالا
جائے تو یقیناً قوم کی ترقی میں بہت مدد مل سکتی ہے۔مثلاً میں نے تحریک جدید جاری کی، اس میں اگر
غور کر کے دیکھا جائے تو کامیابی عورتوں اور بچوں کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتی۔اگر عورتیں اور بچے ہمارے
ساتھ تعاون نہ کریں تو یقیناً جماعت کا ایک حصہ اس پر عمل کرنے سے رہ جائے گا لیکن اگر عور تیں اور بچے
اس میں شامل ہوں تو ہمارے کام میں بہت سہولت پیدا ہو سکتی ہے۔مثلاً سادہ کپڑے ہیں یا زیورات کی کمی
ہے یا ایک خاص عرصہ تک زیور نہ بنوانا ہے۔اب جب تک عورتیں اس میں شریک نہ ہوں ان باتوں پر کس
طرح عمل ہو سکتا ہے یا ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ہے۔اس میں اگر بچے اور نو جوان شریک نہ ہوں تو یہ
سکیم کس طرح چل سکتی ہے یا مثلا نکمانہ رہنا ہے۔اب نکھے پن کی عادت بچوں میں ہی ہو سکتی ہے بڑے
تو اپنی اپنی جگہ کام کر رہے ہوتے ہیں اور ان میں سے کئی آسودہ حال ہوتے ہیں لیکن ان کی نئی نسل یہ کہنا
شروع کر دیتی ہے کہ ہمارے ابا نواب، ہمارے ابا فلانے ، ہم فلاں کام کیوں کریں؟ اس میں ہماری ہتک
ہے اور پھر تمام خرابیاں اسی سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔حالانکہ اگر ان کے ذہنوں میں یہ بات ڈال دی جائے
557
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اپریل 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور ان کے قلوب پر اس کا نقش کر دیا جائے کہ جو شخص کام کرتا ہے وہ عزت کا مستحق ہے اور جو کام نہیں کرتا
بلکہ نکما رہتا ہے وہ اپنی قوم اور اپنے خاندان کے لئے عار اور نگ کا موجب ہے اور یہ کہ معمولی دولت مند یا
زمیندار تو الگ رہے۔اگر ایک بادشاہ یا شہنشاہ کا بیٹا بھی نکما رہتا ہے تو وہ بھی اپنی قوم اور اپنے خاندان کے
لئے عار کا موجب ہے اور اس چہار کے بیٹے سے بدتر ہے جوکام کرتا ہے، تو یقینا الی نسل درست ہوسکتی ہے
اور پھر وہ نسل اپنے سے اگلی نسل کو درست کر سکتی ہے اور وہ اپنے سے اگلی نسل کو۔یہاں تک
کہ یہ باتیں قومی
کریکٹر میں شامل ہو جائیں اور ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں“۔"
تو اولادوں کی درستی اور اصلاح اور نو جوانوں کی درستی اور اصلاح اور عورتوں کی درستی اور
اصلاح یہ نہایت ہی ضروری چیز ہے۔اگر دوست چاہتے ہیں کہ وہ تحریک جدید کو کامیاب بنا ئیں تو ان کے
لئے ضروری ہے کہ جس طرح ہر جگہ لجنہ اماء اللہ قائم ہیں اسی طرح ہر جگہ نو جوانوں کی انجمنیں قائم
کریں۔قادیان میں بعض نوجوانوں کے دل میں اس قسم کا خیال پیدا ہوا تو انہوں نے مجھ سے اجازت
وو
حاصل کرتے ہوئے ایک مجلس خدام الاحمدیہ کے نام سے قائم کر دی ہے۔“
میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تحریک جدید کے اصول پر کام کرنے کی عادت
ڈالیں، نوجوانوں کے اخلاق کی درستی کریں، انہیں اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی ترغیب دیں، سادہ زندگی
بسر کرنے کی تلقین کریں، دینی علوم کے پڑھنے اور پڑھانے کی طرف توجہ کریں اور ان نوجوانوں کو اپنے
ساتھ شامل کریں جو واقعہ میں کام کرنے کا شوق رکھتے ہوں۔بعض طبائع صرف چودھری بننا چاہتی
ہیں۔کام کرنے کا شوق ان میں نہیں ہوتا۔ایسوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں“۔وو
اگر تم ہر بات مجھ سے دریافت کرو گے اور اپنی عقلوں پر زور نہیں ڈالو گے تو تمہارے
قوائے دماغیہ کمزور اور بے کار ہو جائیں گے کیونکہ جس عضو سے کام نہ لیا جائے وہ بے کار ہو جاتا
ہے۔ہاتھ سے کام نہ لیا جائے تو ہاتھ خشک ہو جاتا ہے، دماغ سے کام نہ لیا جائے تو دماغ کمزور ہو جاتا
ہے۔پس فرماتا ہے اگر تم ہم سے پوچھو گے تو گو ہم تمہیں وہ بات بتادیں گے مگر پھر تم فقہیہ نہیں رہو گے بلکہ
نقال بن جاؤ گے۔حالانکہ قوم کی ترقی کے لئے فقیہوں کا ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے مگر وہ یہ بھی یاد رکھیں کہ
کام تحریک جدید کے اصول پر کریں۔میں نے بارہا کہا ہے کہ
الْإِمَامُ جُنَّةٌ وَيُقَا تَلُ مِنْ وَرَائِهِ
تمہارا کام بے شک یہ ہے کہ تم دشمن سے لڑو گے مر تمہارا فرض ہے کہ امام کے پیچھے ہو کر لڑو۔558
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اپریل 1938ء
تحریک جدید- ایک الی تحریک۔۔۔جلد اول
پس کوئی نیا پروگرام تمہارے لئے جائز نہیں۔پروگرام تحریک جدید کا ہی ہوگا اور تم تحریک جدید
کے والٹر ز ہو گے۔تمہارا فرض ہوگا کہ تم اپنے ہاتھ سے کام کرو تم سادہ زندگی بسر کرو تم دین کی تعلیم دو تم
نمازوں کی پابندی کی نوجوانوں میں عادت پیدا کر و تم تبلیغ کے لئے اوقات وقف کرو
اسی طرح ہر جگہ ان کا یہ کام ہوگا کہ وہ سلسلہ کا لٹریچر پڑھیں ، نو جوانوں کو دینی اسباق
دیں۔مثلاً صبح کے وقت یا کسی اور وقت ایک دوسرے کو پڑھایا جائے ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتابیں پڑھنے کے لئے کہا جائے اور پھر ان کا امتحان لیا جائے۔اسی طرح وہ خدمت خلق کے کام کریں
اور خدمت خلق کے کام میں یہ ضروری نہیں کہ مسلمان غریبوں اور مسکینوں اور بیماروں کی خبر گیری کی جائے
بلکہ اگر ایک ہندو یا سکھ یا عیسائی یا کسی اور مذہب کا پیروکسی دکھ میں مبتلا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اس کے دکھ
کو دور کرنے میں حصہ لو۔“
""
پس یہ مت خیال کرو کہ تمہارے ممبر کم ہیں یا تم کمزور ہو بلکہ تم یہ سمجھو کہ ہم جو خادم احمد بیت
ہیں ہمارے پیچھے اسلام کا چہرہ ہے۔تب بے شک تم کو خدا تعالی کی طرف سے ایک ایسی طاقت ملے گی
جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا۔پس تم اپنے عمل سے اپنے آپ کو مفید وجود بناؤ۔“
وو
اسی طرح تمہیں چاہئے کہ تم تحریک جدید کے متعلق میرے گزشتہ خطبات سے تمام
ممبران کو واقف کرو اور ان سے کہو کہ وہ اور وں کو واقف کریں اور پھر ہر شخص اپنی ماں ، اپنی بہن، اپنی بیوی
اور اپنے بچوں کو ان سے واقف کرے۔اسی طرح میں لجنات اماءاللہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس رنگ میں
کام کریں اور جہاں جہاں لجنہ ابھی تک قائم نہیں ہوئی وہاں کی عورتیں اپنے ہاں لجنہ اماء اللہ قائم
کریں اور وہ بھی اپنے آپ کو تحریک جدید کی والٹیر زسمجھیں اور اسلام کی ترقی کے لئے اپنی زندگی کو وقف
قرار دیں۔اگر تم یہ کام کرو تو گودنیا میں تمہارا نام کوئی جانے یا نہ جانے اور اس دنیا کی زندگی کی حقیقت ہے
ہی کیا، چند سال کی زندگی ہے اور بس ؟ مگر خدا تمہارا نام جانے گا اور جس کا نام خدا جانتا ہو اس سے زیادہ
مبارک اور خوش قسمت اور کوئی نہیں ہو سکتا۔(مطبوعہ الفضل 10 اپریل 1938ء)
559