سلسلہ کی تحریکات سے ہر فرد کو آگاہ کرنا اہم قومی فرائض میں سے ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 جون 1938ء
سلسلہ کی تحریکات سے ہر فرد کو آگاہ کرنا اہم قومی فرائض میں سے ہے
55
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جون 1938ء
سلسلہ کی تحریکات سے ہر فرد کو آگاہ کرنا اہم قومی فرائض میں سے ہے۔میں نے تحریک
جدید کے سلسلہ میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان اس سال کے لئے نہیں کیا کیونکہ میں نے محسوس کیا تھا کہ یہ
جلسے بھی رسمی ہو کر رہ گئے تھے۔لوگ شوق سے شریک نہیں ہوتے تھے۔جہاں ساٹھ ستر احمدی ہوئے ان
میں سے چند ایک آگئے۔میں غور کر رہا تھا کہ اس نقص کا ازالہ کس طرح کیا جائے؟ چنانچہ اس کی اصلاح کی
تجاویز پر غور کرنے کے بعد میں نے مناسب سمجھا کہ تحریک جدید کے الگ سیکرٹری ہوں جن کے ذمہ خالص
یہی کام ہو۔ایک سیکرٹری عام تحریکات کے لئے ہو اور دوسرا سیکرٹری چندوں کیلئے ہو اور ان کا فرض ہو کہ اس
تحریک سے نہ صرف جماعت کے ہر فرد کو بلکہ عورتوں اور بچوں کو بھی واقف کریں۔اگر چہ اب تک ساری
جماعتوں نے سیکرٹری مقرر نہیں کئے مگر ایک معتد بہ حصہ نے سیکرٹری مقرر کر دیئے ہیں۔اس لئے اب میں
اعلان کرتا ہوں کہ جولائی کے آخری ہفتہ میں جو اتوار آئے یہ 31 جولائی کا دن ہو گا ، اس میں تحریک جدید
کے جلسے کئے جائیں اور اس دوران میں متواتر جلسے ہوتے رہیں جن میں اس جلسہ میں لوگوں کو شامل ہونے
کے لئے تیار کیا جائے۔اس عرصہ میں کم از کم تین جلسے تو ضرور ہی کئے جائیں۔ایک مردوں کیلئے ، ایک
عورتوں کیلئے اور ایک بچوں کیلئے۔پس سیکرٹریان تحریک جدید کا یہ فرض ہے، جس میں اگر دوسرے سیکرٹری
بھی مدد دیں تو وہ بھی ثواب میں شریک ہو جائیں گے ، کہ اس بڑے جلسہ تک کم سے کم تین جلسے ایسے کرا
دیں جن میں سے ایک خالص عورتوں کیلئے ، ایک خالص مردوں کیلئے اور ایک خالص بچوں کیلئے ہو اور ان
میں علیحدہ علیحدہ وہ حصے بیان کئے جائیں جو ان سے تعلق رکھتے ہوں۔اگر زیادہ جلسے ہوسکیں تو اور بھی اچھا ہے۔جب جماعت کے ان تینوں حصوں کو اچھی طرح
تحریک جدید کی اغراض سے واقف کر دیا جائے گا تو پھر بڑا جلسہ کیا جائے اور اس صورت میں امید ہے کہ
جماعت کے تمام افراد میں خاص جوش پیدا ہو چکا ہوگا اور وہ اس کی اہمیت سمجھ لینے کی وجہ سے خاص طور پر
اس میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گے اور اس آخری بڑے جلسہ کا جو خواہ مرد عورت کا بالالتزام پردہ
561

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 جون 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
مشترک ہو یا الگ الگ بہت فائدہ ہوگا۔اب تو یہ حالت ہے کہ مثلا جن باتوں کا تعلق عورتوں سے ہے ہم
ان پر زور نہیں دے سکتے کیونکہ مردوں نے ان کو اطلاع بھی نہیں دی۔سادہ زندگی اختیار کرنے اور اسراف سے بچنے میں عورتیں بہت بڑی روک ہوتی ہیں اور اگر ہم
نے دنیا میں اسلام کے صحیح نقش و نگار کو قائم کرنا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ سب روکوں کو دور کریں میں نے دیکھا
ہے کہ چونکہ ہماری جماعت کی عورتوں اور بچوں کی تربیت صحیح رنگ میں نہیں ہوتی اس لئے مرد جب کوئی کام
کرنے لگتے ہیں تو وہ ان کے رستہ میں روک ہو جاتی ہیں۔اس میں شک نہیں کہ بعض عورتیں مردوں سے
بھی بڑھی ہوئی ہیں بلکہ بعض میرے پاس شکایتیں کرتی رہتی ہیں کہ ہمارے مردست ہیں۔فلاں مرد نماز
نہیں پڑھتا، فلاں چندہ میں ست ہے اور ان میں مردوں سے بھی زیادہ اخلاص ہے۔یہ عورتیں اللہ تعالیٰ
کے دفتر میں یقیناً اپنے مردوں سے افضل ہیں اور ان کے مرد خدا تعالیٰ کے دفتر میں ان کی رعایا ہیں۔اور وہ
جبرا ان سے وصول کر کے دیتی ہیں۔پس عورتوں اور بچوں کی تربیت اگر صحیح رنگ میں کی جائے تو بہت
اچھے نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔اس لئے میری یہ تجویز ہے کہ آج سے لے کر جولائی (1938ء) کے آخری
ہفتہ تک قادیان کی بھی اور بیرون جات کی بھی تمام جماعتیں جلسے کریں اور تحریک جدید کے مطالبات کی
طرف مردوں، عورتوں اور بچوں کو متوجہ کریں اور جنہوں نے چندے لکھوائے ہوئے ہیں ان کو تحریک
کریں کہ فوراً ان کو ادا کریں بلکہ کوشش کریں کہ اس جلسہ تک تمام چندے ادا ہو جا ئیں اور جنہوں نے
گزشتہ وعدے پورے نہیں کئے ان کو تحریک کریں کہ وہ آئندہ ہی پورے کریں اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے وارث بنیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اگر کسی نے پہلے ستی کی ہے تو وہ آئندہ اس کا
ازالہ کر کے آگے بڑھ سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید رضی
اللہ عنہ کے متعلق لکھا ہے کہ آپ پیچھے آئے مگر بہتوں سے آگے نکل گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی
حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ پہلے
ایمان لائے تھے مگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ بعد میں ایمان لائے مگر سب سے آگے بڑھ گئے۔پس اگر کسی کے اندر کچی تو بہ اور حقیقی ایمان اور تبدیلی پیدا ہو جائے تو وہ اپنی گزشتہ ستوں اور
غفلتوں کا ازالہ کر سکتا ہے۔ہاں اس کے لئے بہت زیادہ کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنے دل کا خون
کرنا ہوتا ہے اور اگر چند گھنٹے کے لئے بھی کوئی دل کو خون کر دے تو اللہ تعالیٰ معاف کر دیتا ہے۔پس مت
562

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 جون 1938ء
خیال کرو کہ جو گزشتہ سالوں میں اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکے ان کے لئے رحمت کے دروازے بند ہو
چکے ہیں۔تو بہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔جو شخص نیکی کو شروع کر کے آخر تک لے جاتا ہے یا درمیان
میں شامل ہو کر آخر تک لے جاتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔نا کام وہی ہوتا ہے جو رستہ میں چھوڑ کر بیٹھ
جاتا ہے۔ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ بھی کہتا ہے کہ تم نے ہمیں چھوڑ دیا اس لئے ہم تمہیں چھوڑتے ہیں مگر جو
وو
دیر سے آتا ہے اور تو بہ کرتا اور کوشش کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے مل سکے وہ ضائع نہیں کیا جاتا۔لوگ آنے والے کو طعنہ دیتے ہیں کہ جھک مار کر واپس آگیا اور کہتے ہیں کہ کم بخت جب
طاقت اور ہمت تھی اس وقت تو ساتھ نہ دیا اور اب آیا ہے لیکن جب کوئی گنہ گار تو بہ کر کے اللہ تعالیٰ کے حضور
آئے تو وہ اسے یاد بھی نہیں دلاتا کہ تم نے کیا قصور کئے تھے بلکہ خوش ہوتا ہے کہ اس کا کھویا ہوا بندہ واپس
آیا۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں اس کا نام غفار، ستار اور مُكَفِّرْ عَنِ السَّيِّئَاتِ آیا ہے۔غفار کے
معنی ہیں کہ وہ معاف کر دیتا ہے اور سزا نہیں دیتا۔ستار کے معنی ہیں کہ وہ بندے کے گناہوں کو بعد میں یاد
بھی نہیں دلاتا اور مکفر کے معنی ہیں کہ مستقبل میں گناہوں کے بد نتائج کو بھی مٹاڈالتا ہے۔مثلاً ایک شخ
نے ایسی روٹی کھائی کہ جس کے نتیجہ میں اس کے پیٹ میں درد ہونے والا ہے تو وہ اگر تو بہ کرے تو خدا تعالیٰ
ان نتائج کو مٹا دیتا ہے جو اس روٹی سے نکلنے والے تھے اور انسان کے گزشتہ گناہوں کو نہ صرف یہ کہ اللہ تعالیٰ
خود یاد نہیں دلاتا بلکہ دوسرے جن انسانوں کو ان کا علم ہوتا ہے ان کے دلوں سے بھی ان کو مٹا دیتا ہے۔پس
تم مت خیال کرو کہ تم سے پہلے کوتاہی ہوئی ہے اگر تم سچی توبہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ سب بھلا دے گا بلکہ
دوسرے جاننے والوں کے دلوں سے بھی مٹا دے گا۔پس دوست جولائی کے آخری اتوار تک جلسے
کریں۔عورتوں، بچوں اور مردوں کا کم سے کم ایک ایک جلسہ ضرور کیا جائے جن میں تحریک جدید کے چندہ
نیز دوسرے مقاصد کے متعلق کھول کر بیان کیا جائے اور پھر کوشش کی جائے کہ اس جلسہ تک چندہ کا بہت سا
حصہ جمع ہو جائے۔احباب نے شروع شروع میں چندوں کی ادائیگی میں سستی کی تھی مگر میرے اعلانوں کے
نتیجہ میں بہت حد تک چندے ادا ہو گئے ہیں۔سیکرٹریان تحریک جدید کو سمجھنا چاہئے کہ اب ان کی ذمہ داری
کے امتحان کا وقت آ گیا ہے۔ثواب صرف نام سے نہیں بلکہ کام سے ہوتا ہے۔اس لئے کوشش سے کام
کریں اور کم سے کم ایک ایک جلسہ عورتوں ، مردوں اور بچوں کا کرا دیں جس میں تحریک جدید کے تمام شعبے
کھول کھول کر بیان کئے جائیں اور پھر جولائی کے آخر میں جو جلسہ ہو وہ رسمی نہ ہو بلکہ حقیقی ہو۔مجھے افسوس ہے کہ پچھلے جلسے قادیان میں بھی رسمی ہوتے رہے ہیں اور بہت کم لوگ شامل ہوتے
563

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود 18 جون 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
رہے ہیں حالانکہ چاہئے تھا کہ بیرون جات سے بھی لوگ شامل کئے جاتے اور قادیان سے بھی سب
دوست شامل ہوتے۔اب میں امید کرتا ہوں کہ باہر کے بھی اور قادیان کے دوست بھی اس کو تا ہی کو دور
کریں گے۔مجلس خدام الاحمدیہ کیلئے خدمت کا یہ ایک موقعہ ہے۔اس کے والنٹیئر لوگوں کے گھروں میں
جائیں اور مردوں اور بچوں کو شریک کریں اور لجنہ اماء اللہ بھی عورتوں میں تحریک کرے اور سب کوشش
کریں کہ یہ جلسے بہتر سے بہتر صورت میں ہوں اور ہر احمدی تک یہ پیغام پہنچ جائے کوئی نہ کہہ سکے کہ مجھے
پتہ نہیں تھا۔ابھی سفر سندھ کے دوران مجھے بعض خطوط ملے جن میں ذکر تھا کہ ہمیں تو چار سال میں تحریک
جدید کا علم بھی نہیں ہوا اور جب ہم ایک چھوٹی سی جماعت تک بھی یہ پیغام نہیں پہنچا سکے تو ساری دنیا تک
کس طرح پہنچا ئیں گے۔پس ضروری ہے کہ ہر ایک کو پوری طرح واقف کر دیا جائے تا عمل کرنے کی
روح پیدا ہو سکے اور آخری جلسہ میں لوگوں سے اس عہد کی تجدید کرائی جائے کہ وہ اسلامی تعلیم کے مطابق
اپنی زندگیاں بسر کریں گے اور اپنے وعدے پورے کریں گے۔تجدید عہد رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اورصوفیاء سے ثابت ہے جسے بیعت ارشاد کہا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کئی دفعہ لوگوں سے فرمایا
کرتے تھے کہ دوبارہ بیعت کر لو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ
ہم نے ستر ستر اور سوسو مرتبہ بیعت کی تھی یعنی جب بھی موقعہ ملتاوہ شامل ہو جاتے تو تجدید عہد خوبی کی بات
ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ دوست اس ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں جماعت میں نئی بیداری اور نئی روح
پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ عہدہ داران کے بھی امتحان کا وقت ہے اور مجلس خدام الاحمدیہ کے
ممبروں کا بھی اور باقی جماعت کا بھی۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دے کہ میں
سچائیوں کو کھول کھول کر بیان کر سکوں اور جماعت کو بھی توفیق دے کہ ان کو قبول کر سکے اور ان پر عمل کر
سکے۔آمین۔( مطبوع الفضل 22 جوان 1938 ء )
564

آج 10 میں سے 10 باقی