تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف توجہ کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

یک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 جولائی 1938ء
تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف توجہ کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1938ء
میں جماعت قادیان کو بھی اور بیرونی جماعتوں کو بھی الفضل“ کے ذریعہ اس امر کی
-
،
طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے جلسوں کا دن بہت قریب آرہا ہے۔میں نے اعلان کیا تھا کہ
تحریک جدید کے سیکرٹریوں کو چاہئے کہ کوشش کریں کہ اس دن سے پہلے سارا یا بہت سا حصہ موعودہ
چندوں کا ادا ہو جائے۔اس اعلان کے بعد پہلے مہینہ میں تو معلوم ہوتا ہے کوشش کی گئی ہے کیونکہ اس مہینہ
میں وصولی کی رفتار پہلے کی نسبت زیادہ رہی ہے مگر بعد میں جیسا کہ ہمارے ملک میں عام طور پر ہوتا ہے یہ
رفتار پھر ست ہوگئی ہے۔ہندوستان میں یہ مرض عام ہے کہ کچھ دنوں تک کام کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا
جاتا ہے اور یہی عادت دراصل ہندوستان کی تباہی کا موجب ہے۔یہاں
انجمنیں بنتی ہیں ، سال دو سال
کام کرتی اور پھر ختم ہو جاتی ہیں۔حالانکہ یورپ میں بعض انجمنیں سوسو اور دو دوسو سال سے کام کر رہی
ہیں اور ہمیشہ مضبوط تر ہوتی رہتی ہیں مگر ہندوستان میں ایسا نہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ ملیریا کا اثر ہے۔اس سے طاقت عمل میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔بعض اسے گرمی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ
منزل کا اثر ہے۔جب تو میں گرا کرتی ہیں تو پھر یہ سب خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اسی ملیریا اور گرمی کے
باوجود ہندوستان نے ترقی بھی کی ہے۔ایک زمانہ وہ بھی تھا کہ جب انگلستان کی عورتوں کے پہننے کے
کپڑے ہندوستان میں بنتے تھے اور اہل انگلستان کی بیٹھکوں کے لئے زیبائش کی چیزیں بھی یا تو ہندوستان
سے جاتی تھیں یا شام سے۔گویا اس وقت ہندوستان نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرتا تھا بلکہ دوسرے
ممالک کی بھی۔اس وقت بھی یہاں گرمی اسی طرح پڑتی تھی اور ملیر یا پیدا کرنے والے مچھر موجود تھے۔یہ
سب کچھ تھا مگر اس کے ساتھ ہمت بھی تھی۔اب بھی وہ چیزیں ہیں مگر ہمت نہیں۔اس کے نہ ہونے سے
اب ہندوستانی کچھ روز کام کرتے ہیں اور پھر ست ہو کر بیٹھ جاتے ہیں کیونکہ ان کے سامنے کوئی بڑا مقصود
نہیں ہوتا لیکن ہماری جماعت کو تو غور کرنا چاہئے کہ ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے کتنا بڑا مقصود پیدا کیا
ہے۔زمین و آسمان میں تغیر پیدا کر دینا کوئی معمولی بات نہیں۔۔66
565

اقتباس از خطبه جمعه فرمود 22 جولائی 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
" تم لوگوں نے بھی کبھی غور کیا ہے کہ تمہارے سپر د جو کام کیا گیا ہے وہ صرف ایک قوم کو تم
پہلے جب سے کہ آدم پیدا ہوا سپر د کیا گیا تھا۔حضرت نوح علیہ السلام آئے مگر ان کی تبلیغ کا دائرہ بہت
محدود تھا، پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے وہ بڑے عظیم الشان نبی تھے مگر صرف بنی اسرائیل کے لئے ، ہم
داؤد علیہ السلام اور سلیمان علیہ السلام کا ذکر کس عظمت کے ساتھ پڑھتے ہیں مگر وہ بھی محدود دائرہ کے لئے
مبعوث ہوئے تھے ، پھر حضرت عیسی علیہ السلام کی ہم کس قدر عزت کرتے ہیں مگر ان کا دائرہ بھی کتنا محدود
تھا، پھر ہم حضرت کرشن اور رام چندرعلیہ السلام کی کتنی عزت کرتے ہیں مگر وہ بھی صرف ہندوستان کے لئے
ہادی بن کر آئے تھے۔صرف ایک ہی قوم ہے جسے ساری دنیا کی ہدایت سپرد ہوئی اور وہ صحابہ نہیں اور ان
کے بعد تم ہو۔اگر تم اس بات کو محسوس کرو اور اس عظمت کا خیال کرو کہ تم کو وہ فخر دیا گیا ہے جو صرف ایک قوم
کو پہلے ملا ہے تو تمہارے اندر ایسی آگ پیدا ہو جائے جو تمہیں رات دن بے چین رکھے اور کبھی سستی نہ پیدا
ہونے دے مگر مشکل یہ ہے کہ حقیقت کو سمجھنے والے بہت ہی کم ہیں۔بہت لوگوں نے احمدیت کو مان تو لیا
ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سلسلہ کی عظمت کا احساس ان کے اندر پیدا نہیں ہوا۔وہ چھوٹی چھوٹی
باتوں پر آپس میں جھگڑتے ہیں لڑتے ہیں، ذرا ذراسی باتوں پر ٹھوکریں کھاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ان کو
تخت پر بٹھایا مگر وہ اس تختہ کے ساتھ چھٹے بیٹھے ہیں جس پر مردہ کی لاش قبرستان کو لے جائی جاتی ہے۔میں پھر ایک دفعہ جماعت کو متوجہ کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف تحریک جدید کے مالی حصہ کی طرف توجہ
کریں، بے شک وہ بھی بہت ضروری ہے مگر دوسرے مطالبات پر عمل کرنے بھی بہت ضرورت ہے۔جب
تک سب دوست ذاتی اصلاح کے علاوہ نظام کو مضبوط کرنے میں نہ لگ جائیں اور تمام افراد اپنے آپ کو
ایک عضو سمجھیں ، مستقل وجود نہ سمجھیں، شرعی احکام کی پوری طرح پابندی نہ کریں اور نہ کرنے والوں کے
خلاف ایسا اقدام نہ کریں کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو۔اس وقت تک جماعت وہ فرض ادا نہیں کر سکتی جس
کے لئے اللہ تعالیٰ نے اسے قائم کیا ہے۔پس میں مختصر الفاظ میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ تحریک جدید کے مالی حصہ کی طرف بھی
اور دوسرے حصوں کی طرف بھی توجہ کریں اور اپنے قلوب میں ایسی صفائی پیدا کریں کہ بار بار یاد دہانی کی
ضرورت نہ رہے۔جو شخص یاد دہانی کا محتاج ہو اس کا ایمان ہر وقت خطرہ میں ہے۔کیا خبر ہے کہ یاد کرانے
والا کس وقت اس سے جدا ہو جائے اور اس صورت میں جس وقت وہ یاد کرانے والا گیا اس کا ایمان بھی
ساتھ ہی جائے گا۔وہی ایمان وقت پر کام آ سکتا ہے جس کیلئے کسی بیرونی یاد دہانی کی ضرورت نہ ہو
566

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود 22 جولائی 1938ء
اور جو آپ اپنے کو بیدار کرنے والا ہو۔جو دوسرے کے سہارے کا محتاج ہے وہ ہر وقت خطرہ میں ہے۔اصل سہارا اللہ تعالیٰ کا ہی ہے جو کام آسکتا ہے۔پس ہر فردِ جماعت اپنے اندر یہ احساس پیدا کرے کہ
سلسلہ کی ترقی مجھ پر منحصر ہے اور جب بچوں ، جوانوں، بوڑھوں اور مردوں عورتوں میں یہ احساس پیدا ہو
جائے تو پھر تمہیں کوئی قوم ہلاک نہیں کر سکتی اور شیطان تم پر حملہ آور نہیں ہو سکتا۔جب انسان کے اندر غیرت
پیدا ہو جائے تو وہ بڑے سے بڑے دشمن کی بھی پروا نہیں کرتا۔اس کے دل سے ڈرمٹ جاتا ہے۔یہی
حال محبت کا ہے ان دونوں کے ہوتے ہوئے خوف کبھی انسان کے پاس نہیں آسکتا۔چھوٹے بچوں کو دیکھ لو
کوئی مضبوط جوان آدمی ان پر حملہ کرتا ہے تو وہ ڈر کر بھاگتے ہیں مگر کبھی مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتے
ہیں اور مقابلہ کر لیتے ہیں اس لئے کہ وہ ارادہ کر لیتے ہیں اور ارادہ کی مضبوطی سے قومی کی مضبوطی بھی حاصل
ہو جاتی ہے۔وو
جس طرح پاگل پر جب جنون کا دورہ ہو تو اسے آٹھ دس آدمی بمشکل قابو کر سکتے ہیں اسی
طرح مومن کو بھی جب وہ جوش کی حالت میں ہو اس کے مخالف دبا نہیں سکتے اور جتنا کسی کا ایمان مضبوط ہو
اتنی ہی زیادہ طاقت اس کے اندر ہوتی ہے۔حتی کہ جب وہ نبی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے تو ساری دنیامل
کر اسے پکڑنا چاہتی ہے مگر نہیں پکڑ سکتی۔پس اپنے اندر یہ ایمان پیدا کرو پھر کوئی خطرہ باقی نہیں رہے
گا۔تحریک جدید کیلئے علیحدہ سیکرٹری مقرر کرنے کے لئے جو میں نے کہا تھا اس کی غرض یہ تھی کہ ایسے آدمی
جو مستقل مزاج ہوں اور رات دن اپنے آپ کو اس کام میں لگائے رکھیں لیکن افسوس ہے کہ بعض
سیکرٹری صرف نام کیلئے بن گئے ہیں اور کام کچھ نہیں کرتے۔ان کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خالی نام خدا تعالیٰ
کے حضور کوئی فائدہ نہیں دے سکتا بلکہ نام حاصل کرنے سے پہلے ان پر کوئی الزام نہ تھا لیکن نام لینے کہ بعد
اگر وہ کام نہیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی لعنت کے مستحق ہوں گے۔اس لئے ہر سیکرٹری کو چاہئے کہ تن دہی
سے کام کرے۔پہلے خود تحریک جدید اور اس کی ہدایتوں کا مطالعہ کرے اور پھر اس کے مطابق جماعت سے
کام لے۔دیکھو یہ کتنا اہم کام ہے۔جلسہ سالانہ کے موقعہ پر دوستوں نے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ ورثہ کی تقسیم
شریعت کے مطابق کیا کریں گے اور عورتوں کو حصہ دیا کریں گے مگر منہ سے کہنا آسان ہے اور عمل مشکل
ہے۔سیکرٹریوں کو دیکھنا چاہئے تھا کہ کیا اس کے مطابق کام ہوا اور اس عرصہ میں جو لوگ فوت ہوئے ان
کا ورثہ مطابق شریعت تقسیم ہوا ؟ اگر نہیں تو انہوں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔میرے پاس ایک مثال بھی ایسی نہیں آئی کہ کوئی زمیندار فوت ہوا ہو اور اس کا ترکہ شرع
567

اقتباس از خطبه جمعه فرمود 22 جولائی 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کے مطابق تقسیم ہوا ہو۔تو تحریک جدید کے کارکن جب تک اپنی ذمہ داری کو محسوس نہ کریں گے خالی نام ان
کو کچھ فائدہ نہ دے سکے گا۔انہیں چاہئے کہ اپنے کام کاج کا ہرج کر کے بھی اس طرف متوجہ ہوں۔اپنے
اندر ایک جنون پیدا کریں۔مجنون کو بعض اوقات وہ چیزیں نظر آجاتی ہیں جو دوسروں
کو نہیں آتیں۔جس
طرح نبی کو بھی وہ چیزیں دکھائی دیتی ہیں جو دوسری دنیا نہیں دیکھ سکتی۔یہی وجہ ہے کہ لوگ کئی مجنون لوگوں
کو مجذوب قرار دے کر ولی اللہ بنا دیتے ہیں۔"
پس ہمارے سیکرٹری اگر اخلاص اور مذہبی جنون سے کام کریں تو یہی عہدے ان کو ولی اللہ
بنا سکتے ہیں اور ان پر رویا و کشوف کے دروازے کھل سکتے ہیں لیکن اگر وہ صرف دفتری طور پر کام کریں،
جوش اور جنون سے نہیں تو اللہ تعالیٰ کا سلوک بھی ان کے ساتھ ویسا ہی ہوگا۔اگر وہ سمجھیں کہ سلسلہ کی ساری
ذمہ داری ہم پر ہے اور محنت سے کام کریں تو یقیناً یہی کام ان کیلئے بڑا مجاہدہ بن سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں
وہ اللہ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں۔مجاہدات بھی ہر زمانہ کے لئے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔اس زمانہ میں
تبلیغ اور نظام جماعت کی تکمیل کے مجاہدے زیادہ مقبول ہیں اور اگر ہمارے سیکرٹری تند ہی سے کام کریں تو
اسی میں وہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں۔اب کہ وقت بہت ہی کم رہ گیا ہے۔میں پھر ایک بار توجہ دلاتا ہوں کہ عہد یدار ستیاں چھوڑ کر
کام کریں اور نہ صرف مالی مطالبات پورے کرائیں بلکہ دوسرے بھی۔اس میں شک نہیں کہ ان تین
سالوں کے اندر قربانیوں کا بوجھ جماعت پر بڑا ہے مگر کون کہ سکتا ہے کہ ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف
سے بھی فضل نہیں آنے والا ؟“۔568
(مطبوعہ الفضل 28 جولائی 1938 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی