مجاہدین تحریک جدید کو حضور کی اہم ہدایات ۔ تقریر فرمودہ 13 ستمبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تقریر فرموده 13 ستمبر 1938ء
مجاہدین تحریک جدید کو حضور کی اہم ہدایات
حضور نے فرمایا:
تقریر فرمودہ 13 ستمبر 1938ء
ایک نہایت اہم امر یا د رکھنے کے لائق یہ ہے اور میں نے اس کا تجربہ کیا ہے کہ محنت صرف
اچھی صحت سے نہیں ہوتی بلکہ بشاشت قلب سے ہوتی ہے۔اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح محسوس کرنا چاہئے ،
عذرات تلاش نہیں کرنے چاہیں کہ ان وجوہ کی بنا پر نا کامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔صرف عام روزانہ معمول کے کام پر ہی اپنی توجہ کو ملتی نہیں کرنا چاہئے بلکہ ترقی کرنے والی
قوموں کی طرح اپنا ہر ایک قدم ترقی کی طرف بڑھانا چاہئے اور نئے نئے کام سوچنے چاہئیں کیونکہ عام
مقررہ کام کسی سلسلہ کی زندگی کو تو برقرار رکھ سکتے ہیں لیکن اس کا قدم ترقی کے مینار کی طرف نہیں بڑھا سکتے۔ہمیں ہر وقت یہ امر سوچنا چاہئے کہ کون کون سے کام اور ہیں جنہیں ہم نے کرنا ہے۔اس وقت کے
مخالفین سلسلہ کیا کیا تدبیریں کر رہے ہیں اور ہمیں ان کے دفاع کے طور پر کون کون سا اقدام کرنا
چاہئے۔اسی غرض کو پورا کرنے کیلئے میں نے وقف زندگی کی تحریک کی تھی۔تحریک جدید سے ایک غرض یہ بھی ہے کہ اس امر کی کوشش کی جائے کہ روپیہ کے بغیر کام
کیا جائے یا حتی الوسع نہایت کم خرچ سے کام کو چلایا جائے کئی نامور مالدار تاجروں نے نہایت معمولی
پیمانے سے کام شروع کیا اور اسی سے بہت بڑی ترقی کی۔جب تک ہم یہ نہیں سمجھ لیتے کہ نتیجہ کے ذمہ دار ہم ہیں اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے۔دو
مسائل کے غلط مفہوم نے مسلمانوں کو ترقی سے روک رکھا ہے۔(1) اس مقولہ نے کہ کام کرنا انسان کا کام ہے اور نتیجہ نکالنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔بندے کا اس
میں کوئی دخل نہیں۔(2) مسئلہ تقدیر کے غلط مفہوم نے کہ کسی چیز کا حاصل کرنا انسان کے اپنے بس کی بات نہیں۔می دونوں باتیں اپنے صحیح مفہوم کے لحاظ سے بالکل درست ہیں لیکن جس طرح حضرت علی رضی
اللہ عنہ نے خارجیوں کی نسبت فرمایا تھا کہ
571

تقریر فرموده 13 ستمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
كلمة الحكمة اريد بها الباطل
اسی طرح ان کا مفہوم غلط لیا جاتا ہے۔حالانکہ انسان کیلئے ضروری ہے کہ سرتوڑ کوشش کرنے کے
بعد نتیجہ خدا کے سپر د کر دے مگر ایسا کوئی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔قومی ترقی کے لئے انفرادی قربانی بھی نہایت ضروری ہے تا کہ قوم سست نہ ہو جائے آج کل تو
لڑائی میں ذمہ دار آدمی جب کسی کام میں کامیاب نہیں ہوتے تو یا تو حکومت ان کو گولی سے اڑا دیتی ہے یاوہ
خود اپنے آپ کو مار لیتے ہیں یا لڑتے لڑتے خود مر جاتے ہیں لیکن تاریخ اسلام میں بھی حضرت ابو بکر رضی
اللہ عنہ نے ایک سالا رلشکر یعنی حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ کو جب کہ وہ فتح پا کر واپس نہ آئے تو باوجودیکہ وہ
فتح حاصل نہ کر سکتے میں معذور تھے پھر بھی ان کو یہ سزا دی کہ وہ مدینہ میں ان کے سامنے نہ آیا کریں اور اسی
لشکر میں شامل ہو کر لڑنے والے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے فتح نہ حاصل کر سکنے کی وجہ سے جزیرہ عرب میں
رہائش چھوڑ دی اور چین اور افغانستان میں چلے گئے اور اس طرح ان علاقوں میں اسلام پھیلانے کا ذریعہ
ہوئے۔شریعت نے بھی لڑائی میں پیچھے ہٹنے والے کی سزا جہنم رکھی ہے۔تعداد کی قلت اور کسی دوسری
معذوری کا سوال ہی نہیں ہوتا۔پس جو کامیاب نہیں ہوتا اسے اپنی اس ناکامی کی سزا بھگتنے کے لئے تیار رہنا
چاہئے۔اسی واسطے فارم وقف زندگی میں اس شرط کو رکھا گیا ہے کہ پیش کرنے والا ہر قسم کی سزا کو بخوشی
برداشت کرے گا اور اپنی ذمہ داری کا صیح اندازہ نہ لگانے کا ہی نتیجہ ہوتا ہے کہ ہمارا دماغ کام کا راستہ تلاش
نہیں کرتا بلکہ بھاگنے کا راستہ ڈھونڈتا ہے۔پس ہمیں یہ ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ بہادر انسان وہ ہے جو ہر
قسم کی قربانی کر سکے نہ کہ کوئی خاص قسم کی قربانی تو کر سکے لیکن دوسری قسم کی قربانی نہ کرے۔اسی طرح وقت کی قربانی بھی ایک اہم ترین چیز ہے جس کا ایک نام waste of time
ہے دنیا اسے گناہ کہتی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ جب قربانی کے مقام پر کی جائے تو اعلیٰ درجہ کی قربانی ہے۔یہ شرعی مسئلہ ہے کہ جب کوئی شخص نماز کے انتظار میں ہوتا ہے تو اس کا وقت نماز میں ہی شمار ہوتا
ہے اور اسے جہاد کا ثواب ملتا ہے۔بظاہر ایسا کرنا وقت کا زیاں کرنا ہوتا ہے حالانکہ اصل میں اس میں مقصود
کی عظمت کا اقرار ہوتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہر وقت مسجد میں بیٹھے رہتے تھے اگر چہ بظاہر یہ
ایک بے کا رسا کام معلوم ہوتا ہے لیکن اس کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے تین سال کے عرصہ بیعت میں اس قدر
باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہیں کہ سابقون الاولون صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے بھی کسی
572

تحریک جدید-ایک ابی تحریک۔۔۔جلد اول
تقریر فرمود 13 ستمبر 1938ء
نے اس قدر روایات بیان نہیں کیں کیونکہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں
کی عظمت کو سمجھتے تھے لہذا آپ انتظار میں رہتے تھے۔اس قسم کا انتظار وقت کا ضیاع نہیں ہوتا بلکہ اس کے علم اور معرفت میں ترقی کا ذریعہ ہوتا ہے
اور علم اپنی اہمیت سے آتا ہے۔جب تک کسی علم کی اہمیت کسی شخص کے نزدیک نہ ہو اس وقت تک وہ اسے
حاصل کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتا۔ہندوستان میں جھوٹ بہت بولا جاتا ہے بلکہ ایک طرح سے لوگ عادی ہو گئے ہیں۔میری غرض
مطالبہ وقف زندگی سے ایک یہ بھی ہے کہ جھوٹ کو مٹایا جائے اور خواہ کتنا چھوٹے سے چھوٹا ہوا گر کسی شخص
کے متعلق جھوٹ ثابت ہو تو اسے ہر ممکن سزادی جائے گی۔اس کے معاہدہ وقف زندگی تو ڑ دینے کے علاوہ
جماعت میں ہی اعلان ہو سکتا ہے۔خواہ وہ دین کی خاطر کرے یا کسی اور چیز کی خاطر بلکہ دین کی خاطر
جھوٹ بولنا تو سخت پاگل پن ہے کیونکہ سلسلے کا فائدہ جھوٹ سے وابستہ نہیں ہے۔اسلام کی بنیاد
قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا
(الاحزاب : 71)
پر ہے۔جھوٹ کے خلاف اس قدر احساس ہونا چاہئے اور اگر کسی وقت واقفین زندگی میں سے
کسی سے جھوٹ سرزد ہو تو اسے خود آ کر کہنا چاہئے کہ میرا وقف منسوخ کر دیں، میں نے جھوٹ بولا ہے
اور پھر اس کی سزا برداشت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔واقفین زندگی کو یہی کریکٹر جماعت احمد یہ میں بھی
66
پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔“
( مطبوعه الفضل 20 ستمبر 1938 ء )
573

آج 10 میں سے 10 باقی