رمضان کو تحریک جدید سے ایک گہری مناسبت ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 4 نومبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
55
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
رمضان کو تحریک جدید سے ایک گہری مناسبت ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 نومبر 1938ء
رمضان
کو تحریک جدید سے ایک گہری مناسبت ہے۔میں نے صرف ایک کھانا کھانے
کا اصل تحریک جدید میں شامل کیا ہے۔اب دیکھو دو کھانے حرام تو نہیں ہیں لیکن میں نے تم کو کہا کہ جو چیز
حلال ہے اس
کو بھی تم چھوڑ دوتا امیر اور غریب کا فرق دور ہو اور تا خدا ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے
کہ ہم اپنے روپیہ کو بچاتے ہوئے اسے خدمت دین کیلئے خرچ کر سکیں اور تا ہمیں توفیق ملے کہ ہم اپنے
نفس کو عیاشی اور آرام طلبی سے بچا سکیں۔یہی رمضان کی غرض ہے۔رمضان بھی یہی کہتا ہے کہ آؤ تم خدا
تعالی کے لئے حلال چیزوں کو چھوڑ دو۔بے شک دوسرا کھانا حرام نہیں ہے مگر ہم نے اسے اس لئے چھوڑ
دیا ہے تا اس کے ذریعہ ہم بہت بڑا دینی اور دنیوی فائدہ حاصل کریں۔سادہ غذا کے استعمال کرنے میں نہ
صرف دنیوی لحاظ سے فائدہ ہے بلکہ ہماری روح کا بھی اس میں فائدہ ہے اور وہ خلیج جو غر با اور امرا میں
حائل ہے وہ اس کے ذریعہ سے بالکل پائی جاتی ہے۔دو
دوسرا فائدہ رمضان کا یہ ہے کہ اس کے ذریعہ لوگوں کو استقلال کی عادت ڈالی جاتی ہے کیونکہ
نیکی متواتر ایک مہینہ تک چلتی ہے۔پس روزوں سے دوسرا عظیم الشان سبق استقلال کا ملتا ہے اور یہ بھی تحریک جدید سے ایک
گہراتعلق رکھتا ہے۔تحریک جدید میں میں نے جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ ہماری قربانیاں عارضی نہیں بلکہ
مستقل ہیں۔بے شک قربانیوں کی شکلیں بدل سکتی ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی وقت یہ کہا جائے کہ اب
قربانیوں کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ بغیر مستقل قربانیوں کے کوئی شخص خدا تعالیٰ کو نہیں پاسکتا۔جس شخص
کے دل میں بھی یہ خیال آیا ہو کہ میں سانس لے لوں
وہ سمجھ لے کہ اس کا ایمان ضائع ہو گیا۔تم میں سے کئی ہیں
جنہوں نے بڑی دیانت داری کے ساتھ قربانیاں کیں تم میں سے کئی ہیں جو خدا تعالیٰ کے حضور چلائے
اور انہوں نے آہ وزاری کی تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے روزے رکھے، تہجد پڑھے ، نوافل ادا کئے اور خدا
تعالیٰ کے حضور روئے اور گڑ گڑائے تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے چندے دیئے اور اپنے بیوی بچوں کے
پیٹ کاٹ کر دیئے تم میں سے کئی ہیں جنہوں نے خود بھوکے اور ننگے رہ کر ز کو تیں دیں اور دوسرے فرائض
575

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ادا کئے مگر انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کے وہ نتائج انہیں حاصل نہیں ہوئے جو ایسی قربانیوں کے نتیجہ میں
ملا کرتے ہیں اور جن کی وہ امید لگائے بیٹھے تھے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے قربانی تو کی مگر استقلال
سے قربانی نہیں کی۔ان کا جوش ایسا ہی تھا جیسے عوام الناس جب کوئی پر جوش تقریر سنتے ہیں تو لڑنے مرنے
کیلئے تیار ہو جاتے ہیں مگر تھوڑی دیر کے بعد ہی جب دیکھا جائے تو ان کے دل بالکل ٹھنڈے ہو چکے
ہوتے ہیں اور ان میں کوئی گرمی نہیں ہوتی۔اگر ان قربانیوں کا محرک حقیقی اخلاص اور حقیقی جوش ہوتا تو
چاہئے تھا کہ وہ اپنی قربانیوں میں بڑھتے چلے جاتے اور کسی واعظ یا کسی یاد دلانے والے کی ضرورت محسوس
نہ کرتے کیونکہ حقیقی محبت جوش دلانے سے تعلق نہیں رکھتی اور نہ وہ عارضی ہوتی ہے بلکہ حقیقی محبت استقلال
سے تعلق رکھتی ہے۔تم اپنے بچہ سے محبت کرتے ہو مگر کیا تم بچوں سے محبت کرنے کے لئے کسی کے یاد
دلانے کی ضرورت محسوس کیا کرتے ہو؟ کیا تم نے کبھی محسوس کیا کہ سال دو سال گزرنے کے بعد اپنے بچہ
کی محبت تمہارے دل میں کم ہونی شروع ہوگئی ہو اور تمہیں اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی ہو کہ کوئی واعظ
آئے اور تمہیں جگائے اور کہے کہ اپنے بچہ سے محبت کرو؟“
وو۔۔۔پس اگر تمہاری قربانیوں نے کوئی نیک نتائج پیدا نہیں کئے تو سمجھ لو کہ تمہارا خدا تعالیٰ سے
عارضی تعلق تھا اور جب تم نے کسی عارضی تحریک کے ماتحت قربانی کی تو اس کا وہ نتیجہ کس طرح پیدا ہوسکتا
تھ جو دائمی قربانی کے نتیجہ میں پیدا ہوا کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے سامنے ذکر کیا گیا کہ فلاں شخص بڑا عبادت گزار ہے کیونکہ اس نے چھت میں ایک رستہ لڑکا رکھا ہے
جب نماز پڑھتے پڑھتے اسے نیند آنے لگتی ہے تو رستہ پکڑ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا یہ کوئی عبادت نہیں۔عبادت وہی ہے جس میں انسان کو دوام اور استقلال نصیب ہو۔پس بے شک تم
میں سے بعض نے بڑی بڑی قربانیاں کیں مگر جب تم نے ان قربانیوں کے بڑے نتائج نہیں دیکھے تو سمجھ لو
کہ اس کی وجہ یہی ہے کہ تم میں استقلال نہ تھا جس کے معنی یہ ہیں کہ تم میں حقیقی محبت نہ تھی ورنہ اگر تمہارے
اندر حقیقی محبت ہوتی تو یقیناً تمہاری نمازیں اور تمہارے روزے اور تمہاری زکو تیں اور تمہارے حج اور
تمہارے چندے بہت زیادہ شاندار اور اعلیٰ نتائج پیدا کرتے اور تم اپنی موت سے پہلے اپنے خدا کو دیکھ
لیتے اور تمہاری موت شبہ کی موت نہ ہوتی بلکہ مرتے وقت انتہائی راحت اور آرام کی گھڑی تمہیں نصیب
ہوتی،
55
تحریک جدید بھی استقلال سکھانے کیلئے ہے اور رمضان بھی لوگوں کے اندر استقلال
576

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
کا مادہ پیدا کرتا ہے۔پس تم رمضان سے سبق حاصل کرتے ہوئے استقلال والی نیکی اختیار کرو اور اپنی وہ
حالت نہ بناؤ کہ کبھی کھڑے ہو گئے اور کبھی گر گئے۔کم سے کم چند نیکیاں تو اپنے اندر ایسی پیدا کرو جن میں تم
مستقل ہو اور جن کو تم کسی صورت چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہو۔بے شک انسان کیلئے ہر وقت نیکی کے قدم
مختلف ہوتے ہیں اور ہر لحظہ اسے نیکی کرنی چاہئے مگر کم سے کم کچھ نیکیاں ایسی ضرور ہونی چاہئیں جن کے
متعلق انسان یہ کہہ سکے کہ میں نے جب سے انہیں کرنا شروع کیا ہے کبھی انہیں نہیں چھوڑا۔55
اگر کم سے کم یہ تین نیکیاں انسان میں پیدا ہو جائیں یعنی عبادت کے ذریعہ خدا تعالٰی
کے قرب میں بڑھنا، مالی خدمات کے ذریعہ مخلوق خدا کو نفع پہنچانا اور روزہ کے ذریعہ اپنے جذبات اور
احساسات کی قربانی کرنا، تو وہ کہہ سکتا ہے کہ تین ایسی عظیم الشان نیکیاں مستقل طور پر میرے اندر پائی جاتی
ہیں جن کے ہوتے ہوئے کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ میرے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت نہیں۔میں نے اپنی
مرضی اور اختیار سے کبھی کوئی نماز نہیں چھوڑی، میں نے اپنی مرضی اور اختیار سے کبھی کوئی روزہ نہیں
چھوڑا اور
کبھی کوئی چندہ کا ایسا موقع نہیں نکلا جس میں میں نے حصہ نہیں لیا۔اگر ان تینوں نیکیوں پر کسی شخص
کا قدم مضبوطی سے قائم ہو اور باقی نیکیوں میں اس کا قدم کبھی ڈگمگا بھی جائے تو کم سے کم وہ یہ ضرور یقین
رکھے گا کہ میرا ان تین نیکیوں کے عوض جنت میں مکان ضروری ہے اور کوئی نہ کوئی ٹھکانہ میر اوہاں موجود
ہے کیونکہ ہر مستقل نیکی جنت کا ایک مکان ہے۔بے شک وہ شخص بہت زیادہ خوش قسمت ہے جس کے
جنت میں
کئی محل ہوں مگر جس کا ایک محل ہو وہ بھی تو خوش قسمت ہے۔دنیا میں ہزار ہا نیکیاں ہیں جن
کا استقلال سے بجالانا جنت میں مختلف محلات تیار کر دیتا ہے مگر ادنی نیکی یہ ہے کہ روزہ کے ذریعہ اپنے
جذبات کا ہد یہ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کیا جائے ، نماز کے ذریعہ اس کے قرب کو تلاش کیا جائے اور مالی
قربانیوں کے ذریعہ بنی نوع انسان کے حقوق ادا کئے جائیں۔اگر کوئی شخص استقلال کے ساتھ بغیر ناغہ،
بغیر وقفہ، بغیر تنزل اور بغیر قدم ڈگمگانے کے یہ نیکیاں کرتا ہے اور کرتا چلا جاتا ہے تو ہم اس کے متعلق یقین
کر سکتے ہیں کہ اس کے نفس کو اطمینان حاصل ہو گیا اور اس کی موت کی گھڑیاں دبد ہا اور شک کی گھڑیاں
نہیں ہوں گی۔یہ تین زبردست شاہد ہیں جو ایک انسان کے ایمان کی شہادت دینے کیلئے کافی ہیں۔دنیوی
عدالتوں میں بعض جگہ دو اور بعض جگہ چار گواہ کافی سمجھے جاتے ہیں۔الہی عدالت میں بھی ان تین
گواہوں کی گواہی رد نہیں کی جاسکتی بلکہ ان کے ساتھ اگر کوئی چوتھی نیکی بھی ملالی جائے تو یقیناً وہ اللہ تعالیٰ
کی محبت کا وہ بہترین ثبوت پیش کرے گا جو کسی قضا میں خطا نہیں جاتا اور کہیں نا کام نہیں ہوتا۔577

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 4 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تیر اسبق ہمیں رمضان سے یہ حاصل ہوتا ہے کہ کوئی بڑی کامیابی بغیر مشقت برداشت کئے
حاصل نہیں ہو سکتی۔جس کا اظہار لَعَلَّكُمْ تَتَّقُون میں کیا گیا ہے۔گویا رمضان جہاں ہمیں یہ بتا تا ہے
کہ کوئی قربانی استقلال کے بغیر قبول نہیں ہوتی وہاں ہمیں وہ یہ بھی بتاتا ہے کہ بغیر مشقت برداشت کئے
کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی اور وہ شخص جو چاہتا ہے کہ بغیر مشقت برداشت کئے دین و دنیا میں کامیابی
حاصل کرلے وہ پاگل اور احمق ہے اور اسے کسی جگہ بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔آج ہمارے سامنے دنیا کی تین قومیں موجود ہیں جن میں سے دو ہمارے سامنے گریں اور پھر
ہمارے سامنے ہی بلند ہوئیں اور ایک جو پہلے کمزور تھی مگر ہماری زندگیوں میں بیدار ہوئی اور اس نے ترقی
کی۔ہم میں سے وہ لوگ جو میں چالیس سال کی عمر کے ہیں وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ قومیں ان کی آنکھوں
کے سامنے گریں اور پھر ان کی آنکھوں کے سامنے ہی اٹھیں۔وہ اٹلی اور جرمنی ہیں اور جو پہلے کمزور تھی اور دیکھتے
دیکھتے بڑھ گئی جاپان ہے۔جرمن قوم ہماری آنکھوں کے سامنے 1918 ء میں گری 1928ء میں اس نے اٹھنا شروع
کیا اور 1935ء یا 1938ء میں وہ منتہائے طاقت کو جا پہنچی لیکن کن قربانیوں کے ساتھ ؟ ایسی قربانیوں
کے ساتھ جو ایک یا دو نے نہیں بلکہ سارے ملک نے کیں۔ہماری جماعت بھی قربانیاں کرتی ہے لیکن ان
قربانیوں کو اگر دیکھا جائے جو جرمن قوم نے کیں تو ایک نقطہ نگاہ سے ہماری قربانیاں ان کے مقابلہ میں
بالکل بیچ ہو جاتی ہیں۔گو ایک دوسرے نقطہ نگاہ سے ہماری قربانیاں ان سے بڑھی ہوئی ہیں۔اخلاقی لحاظ
سے ہماری قربانیاں بڑی ہیں اور عملی لحاظ سے ان کی قربانیاں بڑی ہیں۔انہوں نے اپنے کھانے پینے ،
پہنے اور قریباً زندگی کے ہر عمل پر ایسی حد بندیاں لگائی ہوئی ہیں جن کو سن کر حیرت ہوتی ہے اور کوئی شخص ان
حد بندیوں کو نہیں تو ڑسکتا۔گورنمنٹ ایک قانون بنادیتی ہے اور تمام لوگوں کو کیا مرد اور کیا عورتیں اور کیا بچے
اس قانون کی اتباع کرنی پڑتی ہے اور رات دن وہ قربانیاں کرتے چلے جاتے ہیں اس لحاظ سے یقیناً ان کی
قربانیاں بہت زیادہ ہیں لیکن ایک لحاظ سے ہماری قربانیاں ان سے بڑھی ہوئی ہیں اور وہ اس طرح کہ ان
کو طاقت کے زور سے چلایا جاتا ہے اور ہم میں سے ہر شخص اخلاص اور اپنی مرضی سے قربانی میں حصہ
لیتا ہے اور اصل قربانی دراصل وہی ہوتی ہے جو اپنی رضا اور اپنی مرضی سے کی جائے۔پس اخلاقی اور مذہبی
لحاظ سے ہماری قربانی ان سے بہت زیادہ ہے کیونکہ مرضی سے قربانی کرنا ہی اصل قربانی ہے وہ قربانی جو
جبر اور زور سے کرائی جائے وہ قربانی نہیں کہلا سکتی۔578

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
جرمن قوم کی تعریف نہیں کی جائے گی کیونکہ جبر سے اس سے قربانیاں کرائی جاتی ہیں
لیکن تمہاری تعریف کی جائے گی کیونکہ تم نے خدا تعالیٰ کیلئے اپنے نفس پر پابندیاں عائد کیں۔پس گوان کی
تکلیف زیادہ ہے مگر ان کا ثواب کم ہے کیونکہ طاقت اور قانون کے زور سے ان سے یہ قربانیاں کرائی
جارہی ہیں اور گوتمہاری تکلیف کم ہے مگر تمہارا ثواب زیادہ ہے کیونکہ تم اپنی مرضی سے خدا تعالیٰ کیلئے
قربانیاں کر رہے ہو۔وو
یہی حال اٹلی کا ہے۔اٹلی کی قوم بھی مردہ تھی مگر اس نے بھی مشقتوں کا اپنے آپ
کو عادی بنا کر اور متواتر قربانیاں کر کے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی عزت حاصل کی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ
دبدبہ اور رعب حاصل کر لیا۔اسی طرح جاپان بھی مردہ تھا مگر جب ان میں قربانی کی روح پیدا ہوگئی تو وہ بھی ترقی یافتہ ممالک
کی صف میں کھڑا ہو گیا۔تو رمضان میں قربانی اور استقلال کے ساتھ قربانی کا سبق مومنوں کو سکھایا جاتا ہے اور انہیں
مشقت برداشت کرنے کا عادی بنایا جاتا ہے۔اگر اس سے فائدہ اٹھایا جائے اور تحریک جدید کے
مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے تو یقیناً وہ اہم شمرات پیدا ہوں گے جو انہی قوموں کی جدو جہد کے نتیجہ میں
پیدا ہوا کرتے ہیں۔ہمارے ثمرات یقیناً دیر کے بعد آنے والے ہیں اور ہماری مثال اٹلی اور جرمن اور
جاپان کی سی نہیں۔وجہ یہ کہ اٹلی اور جرمنی اور جاپان نے ملکوں کو فتح کیا مگر ہم نے دلوں کو فتح کرنا ہے
اور دلوں
کو فتح کرنا ملکوں کے فتح کرنے سے زیادہ مشکل ہوا کرتا ہے۔پس ہماری فتح کویقینی ہے مگر وہ کچھ
دیر کے بعد دیر آید درست آید کے مقولہ کے مطابق آنے والی ہے۔اس کے علاوہ ہم میں اور ان میں ایک
اور فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ اگر جرمنی نے ترقی کی تو صرف جرمن قوم کو اس نے عروج پر پہنچایا ، اگر اٹلی نے
ترقی کی تو صرف اٹلی کی قوم کو اس نے عزت کا مستحق بنایا اور اگر جاپان نے ترقی کی تو صرف جاپانیوں کو اس
نے معراج کمال تک پہنچایا لیکن اگر ہماری کوششوں
کو اللہ تعالیٰ بار آور فرمائے تو وہ صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ
ساری دنیا کو فائدہ پہنچائیں گی اور ہماری فتح جسموں پر نہیں بلکہ دلوں پر ہوگی اور ہماری فتح انسانوں پر نہیں
بلکہ فرشتوں پر ہوگی بلکہ اگر بے ادبی نہ ہو تو ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا خدا بھی ہمارے قبضہ میں آ جائے
گا۔پس ہماری کوششوں کے نتائج بہت اہم ہیں اور ہماری ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں اور ہماری منزل بہت
دور ہے۔کئی بے وقوف نو جوان ہیں جو کہہ دیا کرتے ہیں کہ جاپان نے تمیں سال میں ترقی کر لی ، اٹلی نے
579

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
میں سال میں ترقی کرلی اور جرمنی نے دس سال میں ترقی کر لی مگر ہم نے ان کے مقابلے میں کچھ بھی ترقی
حاصل نہیں کی۔وہ بے وقوف یہ نہیں جانتے کہ وہاں قوم کی قوم ایک مقصد کیلئے کھڑی تھی اور یہاں صرف
ایک آدمی سے جدوجہد شروع ہوئی۔جاپان نے جب دوڑ شروع کی تو اس نے چار کروڑ لوگوں کو اپنے
ساتھ لے کر دوڑ لگائی اور میں سال کی جدو جہد کے بعد اس نے چار کروڑ کو چھ کروڑ بنا دیا ، اٹلی نے جب
دوڑ شروع کی تو اس نے چار پانچ کروڑ لوگوں کو ساتھ لے کر دوڑ شروع کی اور بیس سال کے عرصہ کے بعد
انہیں چار سے پانچ کروڑ یا پانچ سے چھ کروڑ بنا دیا۔اسی طرح جرمنی نے جب دوڑ شروع کی تو اس نے
سات کروڑ لوگوں کے ساتھ شروع کی اور دس سال بعد انہیں آٹھ کروڑ بنا دیا۔گویا وہ اس جدو جہد میں
صرف چودہ فیصدی سے لے کر پچاس فیصدی تک بڑھے۔حالانکہ کروڑوں لوگ ایک ہی مقصد اور ایک ہی
مدعا کو لے کر کھڑے ہوئے تھے۔اس کے مقابلہ میں کیا تم نہیں دیکھتے کہ ہماری دوڑ صرف ایک شخص سے
شروع ہوئی ؟ ایک شخص نے قادیان میں کھڑے ہو کر جو تمام متمدن دنیا سے الگ ایک گوشہ میں پڑا ہوا
گاؤں تھا ، ساری دنیا کے مقابلہ میں لڑائی شروع کر دی اور پھر وہ بڑھا اور بڑھتا چلا گیا یہاں تک کہ پہلے وہ
ایک تھا مگر آج کئی لاکھ آدمی اس کے ساتھ ہیں۔پس اٹلی اور جرمنی اور جاپان نے پچاس فیصدی ترقی کی
لیکن یہاں ایک سے کئی لاکھ بن گئے۔اب پچاس فیصدی اور لاکھ فیصدی میں بھلا کوئی بھی نسبت ہے؟ پھر
جس جس میدان میں قربانی کی ضرورت تھی ان تمام میدانوں میں جماعت احمدیہ نے قربانی کی۔پس
ہماری جماعت نے بھی حیرت انگیز ترقی کی ہے لیکن چونکہ ہماری جدوجہد کا دائرہ بہت وسیع ہے اس لئے گو
ہماری موجودہ کامیابی بھی بہت بڑی ہے مگر ہمارا اصل مقصد ابھی دور ہے اور گروہ دیر میں آنے والا ہے لیکن
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کے مقابلہ میں تمام دنیا کی فتوحات بھی بیچ ہیں کیونکہ اس کا دائرہ بہت وسیع اور
اس کا حلقہ اثر عالمگیر ہے۔چوتھا سبق رمضان سے ہمیں یہ حاصل ہوتا ہے کہ کوئی بڑی کامیابی بغیر دعا کے حاصل نہیں ہو
سکتی۔بالخصوص دین میں تو کوئی کامیابی اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک دعا نہ کی جائے۔دنیا بغیر
دعا کے حاصل ہو جائے تو ہو جائے دین حاصل نہیں ہو سکتا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیوی کا میابیوں کے لئے
بھی عملی دعا ضروری ہوتی ہے جسے لفظوں میں قوت ارادی کہتے ہیں۔قوت ارادی اور عزم در اصل دعا ہی کا
ایک نام ہے۔دعا کیا ہے؟ اپنے عزم اور ارادہ کا لفظوں میں اظہار۔بہر حال کوئی دینی جماعت دعا کے بغیر
ترقی نہیں کر سکتی۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں روزوں کے احکام کے ذکر میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ :-
580

یک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
(البقرة:187)
جب مومن روزے رکھیں، قربانیاں کریں اور استقلال سے قربانیاں کرتے چلے جائیں اور اس
کے بعد دعاؤں سے کام لیں تو وہ دعا خالی نہیں جاتی بلکہ ضرور ان کو ان کے مقاصد میں کامیاب کرتی ہے مگر
فرمایا جب استقلال اور قربانیوں کے بعد دعا کریں گے تب ان کی دعاسنی جائے گی یونہی نہیں۔گو یا اللہ
تعالیٰ نے استقلال، قربانیوں اور دعا کو لازم و ملزوم قرار دیا ہے۔بغیر دعا کے استقلال کے ساتھ قربانی کرنا
دینی عالم میں بیچ ہے اور بغیر استقلال والی قربانیوں کے دعا انسان
کو کوئی نفع نہیں پہنچا سکتی۔وہ فرماتا ہے :-
أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ
(البقرة:187)
جو اس رنگ میں دعا کرنے والے ہوں میں ان کی دعاؤں کو سنا کرتا ہوں یعنی جو استقلال کے
ساتھ قربانیاں کریں اور پھر کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی کامیابی کیلئے دعائیں بھی کریں ان کی
دعا ضرور قبول ہو کر رہتی ہے۔بعض لوگ غلطی سے اس آیت سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر
پکارنے والے
کی پکار کوسنتا ہے اور وہ حیران ہوتے ہیں کہ جب خدا کا یہ وعدہ ہے تو پھر ان کی بعض دعائیں
قبول کیوں نہیں ہوتیں؟ مگر یہ استدلال درست نہیں اس جگہ تمام دعاؤں کی قبولیت کا خدا تعالیٰ نے کوئی
وعدہ نہیں کیا بلکہ فرمایا ہے :-
أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ
(البقرة:187)
میں اس دعا کرنے والوں کی دعا سنتا ہوں جس کا ذکر اوپر ہوا ہے اور اس سے پہلے رمضان اور
روزوں کا ذکر ہے جو استقلال سے خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں کرنے کا سبق دیتا ہے اور اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ اگر ان شرائط کوملحوظ رکھتے ہوئے جن کا اس آیت میں
اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے۔کوئی شخص دعا
کرے تو اس کی دعا ضرور قبول ہو جاتی ہے۔اگر کوئی مجھے مقدس سے مقدس مقام میں بھی کھڑا کر دے تو
میں وہاں کھڑا ہو کر یہ قسم کھانے کے لئے تیار ہوں کہ اس قسم کی دعا ہر گز رد نہیں ہوتی۔کوئی قوم جو خدا تعالیٰ
کے لئے مستقل قربانیاں کرنے کے ارادہ سے کھڑی ہو جائے اور پھر قربانیاں کرتی چلی جائے اور دعا سے
بھی کام لے وہ ضرور کامیاب ہو جاتی ہے۔سابق انبیاء علیہم السلام کی جماعت کا نمونہ ہمارے سامنے
ہے۔کیا دنیا میں کوئی بھی نبی ایسا گزرا ہے جو نا کام ہوا ہو؟“
وو
گزشتہ سالوں میں جماعت پر کیسے کیسے فتنے آئے۔ہر دفعہ لوگوں نے یہ سمجھا کہ اب یہ
581

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سلسلہ مٹ جائے گا مگر ہر دفعہ تم نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ کی معجزانہ رنگ میں حفاظت کی اور کوئی دن
ایسا نہیں چڑھا جس میں پہلے سے زیادہ جماعت نے ترقی نہیں کی۔مختلف ممالک میں احمدیت پھیلتی جا رہی
ہے اور اسی طرح پھیلتی پھیلتی انشاء اللہ ساری دنیا کو ایک دن ادھر پھینچ لائے گی۔یہ چوتھا سبق جو رمضان سے حاصل ہوتا ہے اس کا تعلق بھی تحریک جدید کے ساتھ ہے کیونکہ میں
نے انیسواں مطالبہ یہی رکھا ہے کہ دعا کرو کہ اللہ تعالٰی سلسلہ کو ترقی دے۔دعا کے بغیر ہماری قربانیوں کے
وہ نتائج پیدا نہیں ہو سکتے جو ہم دیکھنے کے خواہش مند ہیں کیونکہ ان نتائج کا پیدا کرنا ہمارے اختیار میں
نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ایک ملک جو بارش کا محتاج ہو تم اگر محنت کر کے اس کی زمین میں ہل
بھی چلا دو، عمدہ بیج بھی ڈال دو لیکن آسمان سے بارش نہ اترے تو تمہاری محنت کیا نتیجہ پیدا کر سکتی ہے؟ اسی
طرح جس نتیجہ کے ہم امید وار ہیں وہ آسمانی بارش چاہتا ہے اور وہ آسمانی بارش دعاؤں سے ہی نازل ہوسکتی
ہے۔پس رمضان میں نازل ہو سکتی ہے۔پس رمضان میں تحریک جدید سے اور تحریک جدید میں رمضان
سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔یہ چار بڑی بڑی مناسبتیں رمضان کی تحریک جدید سے ہیں اور یہ چار مناسبتیں
تحریک جدید کی رمضان سے ہیں۔پس اگر تم رمضان سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو تحریک جدید پر عمل کرو اور
اگر تحریک جدید کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہو تو روزوں سے صحیح رنگ میں فائدہ اٹھاؤ تحریک جدید یہی ہے کہ سادہ
زندگی بسر کرو اور محنت و مشقت اور قربانی کا اپنے آپ کو عادی بناؤ اور یہی سبق رمضان تمہیں سکھانے آتا
ہے۔پس جس غرض کے لئے رمضان آیا ہے اس غرض کے حاصل کرنے کی جدو جہد کر وایسا نہ ہو کہ اپنی
زندگی ایسی طرز میں گزار دو کہ رمضان کا آنا نہ آنا تمہارے لئے برابر ہو جائے۔دو
پس ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ رمضان تحریک جدید والا ہو اور تحریک جدید رمضان
والی ہو۔رمضان ہمارے نفس کو مارنے والا ہو اور تحریک جدید ہماری روح کو تازگی بخشنے والی ہو۔پس جب
میں نے کہا کہ رمضان سے فائدہ اٹھاؤ تو دراصل میں نے تمہیں یہ سمجھایا ہے کہ تم تحریک جدید کے اغراض
و مقاصد کو رمضان کی روشنی میں سمجھو اور جب میں نے کہا کہ تحریک جدید کی طرف توجہ کرو تو دوسرے لفظوں
میں میں نے تمہیں یہ کہا ہے کہ تم ہر حالت میں رمضان کی کیفیت اپنے اوپر وارد رکھو اور صحیح قربانی اور مسلسل
قربانی کی اپنے اندر عادت ڈالو۔جو رمضان بغیر کچی قربانی کے گزر جاتا ہے وہ رمضان نہیں اور جو تحریک جدید
بغیر روح کی تازگی کے گزر جاتی ہے وہ تحریک جدید نہیں۔۔۔اب پھر وہ وقت آگیا ہے جب کہ تحریک جدید کے پانچویں سال کی مجھے تحریک کرنی
ہے مگر اس وقت میں صرف اصولی رنگ میں اس طرف توجہ دلا دیتا ہوں۔آج میں نے چاہا
33
582

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 4 نومبر 1938ء
کہ تمہیں تحریک جدید کے اصول کی طرف توجہ دلا دوں اور بتا دوں کہ بغیر ان اصول کو اختیار کئے وہ فوائد
حاصل نہیں ہو سکتے جن فوائد کو حاصل کرنے کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں۔دراصل جب تک انسان کسی
امر کی حکمت سے واقف نہیں ہوتا اس وقت تک باوجود اس کے کہ اس کا کام اچھا ہوا چھے نتائج پیدا نہیں ہوا
کرتے۔اب نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج سب کام اچھے ہیں اور سب مومن ان احکام کو بجالاتے ہیں مگر سارے
یکساں فائدہ نہیں اٹھاتے۔ساروں کی نمازیں وہ نتیجہ پیدا نہیں کرتیں جو نمازوں سے مقصود ہے، نہ ساروں
کے روزے وہ نتیجہ پیدا کرتے ہیں جو روزوں کا مقصود ہے اور نہ ساروں کی زکو میں وہ نتیجہ پیدا کرتی ہیں جو
زکوۃ کا مقصد ہے۔بعض لوگ بہت زیادہ چندہ دیتے ہیں مگر ان کا نتیجہ بہت کم نکلتا ہے اور بعض لوگ تھوڑا
چندہ دیتے ہیں مگر نتیجہ بہت زیادہ نکلتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ مسجد میں بعض لوگوں کی
آواز سنی کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ہم پر کون سی وہ زیادہ فضیلت حاصل ہے؟ جیسے نیکی کے کام وہ کرتے ہیں اسی
طرح نیکی کے کام ہم کرتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا اے لوگو! ابو بکر رضی اللہ عنہ
کو فضیلت نماز اور روزہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس نیکی کی وجہ سے ہے جو اس کے دل میں ہے۔پس نماز
روزہ، حج اور زکوۃ کی بظاہر ایک ہی شکل ہے اور جس طرح ایک شخص ان احکام پر عمل کرتا ہے اس طرح
دوسرا عمل کرتا ہے مگر پیچھے جو محبت ہوتی ہے وہ نتائج کو بدل کر کہیں کا کہیں لے جاتی ہے۔اسی طرح نماز
روزہ کا فائدہ ہر شخص اپنے ظرف کے مطابق اٹھاتا ہے۔ایک شخص نماز پڑھتا ہے اور اسے
نماز کا بدلہ بھی مل
جاتا ہے لیکن اگر اس کے دل کا ظرف چھوٹا ہے تو جتنا نور اس کے دل میں سما سکتا ہے اتنا سما جائے گا اور باقی
بہہ کر ضائع ہو جائے گا۔جیسے اگر کوئی ساقی دودھ تقسیم کر رہا ہو اور اس کے ہاتھ میں ایک گلاس ہو جس کے
مطابق اس نے سب کو یکساں دودھ دینا ہو تو وہ شخص جس کے پاس بڑا کٹورا ہو گا وہ تمام دودھ کٹورے میں
ڈلوا لے گا اور پھر بھی اس کا کٹورا کچھ خالی رہے گا۔دوسرے کے پاس فرض کرو اتنا ہی پیالہ ہے جتنے میں
گلاس بھر دودھ آ سکتا ہے تو جب وہ دودھ پیالہ میں ڈلوائے گا تو گو اس کا پیالہ بھر جائے گا مگر اور دودھ کے
لئے اس کے پاس کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔اسی طرح اگر کسی کے پاس تین چوتھائی جگہ ہوگی 3/4 حصہ تو
پڑ جائے گا مگر باقی چوتھائی ادھر ادھر کناروں سے بہہ جائے گا اور اگر کسی کے پاس نصف گلاس دودھ کی
گنجائش ہے تو نصف گلاس دودھ لے لے گا اور باقی دودھ زمین پر گر جائے گا اور اگر کسی کے پاس بہت ہی
چھوٹی سی کٹوری ہے تو اس میں چند گھونٹ دودھ پڑ جائے گا اور باقی ضائع ہو جائے گا اسی طرح بے شک
نماز یکساں فائدہ لاتی ہے، روزہ یکساں فائدہ لاتا ہے، حج اور زکوۃ یکساں فائدہ لاتے ہیں لیکن اگر کسی کا
583

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 نومبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ظرف چھوٹا ہو اور دل ان انوار کو سمیٹ نہ سکے جو نماز روزہ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اترتے
ہیں تو وہ ضائع چلے جائیں گے۔تو اللہ تعالیٰ کے انعامات کا حصول بھی ظرف کے مطابق ہوتا ہے۔جتنا
ظرف کوئی اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کرتا ہے اتنی چیز اس کے ظرف میں پڑ جاتی ہے اور جو زائد ہوتی ہے وہ
بہ جاتی ہے۔یہ ظرف کی وسعت اور تنگی، حکمت کو سمجھنے اور جڑ کو پکڑنے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے جیسے جیسے
انسان احکام کی حکمت سمجھتا جاتا ہے اس کے دل کا پیالہ بڑھتا چلا جاتا ہے اور جتنا جتنا وہ احکام کی جڑ کو پکڑتا
ہے اتنا ہی اس کے پیالہ میں مضبوطی پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔گویا پیالے کی وسعت ، حکمت کو سمجھنے اور اس
کی مضبوطی جڑ کو پکڑنے سے پیدا ہوتی ہے۔حکمت کے سمجھنے سے ظرف وسیع ہوتا ہے اور جڑ کے پکڑنے
سے اس میں دوام اور استقلال پیدا ہو جاتا ہے۔جولوگ احکام کی جڑ کو پکڑ لیتے اور حکمت کو سمجھ لیتے ہیں ان
کی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ واعظوں کے وعظ سے مستغنی ہو جاتے ہیں۔انہیں ضرورت نہیں ہوتی کہ
واعظ آئیں اور انہیں جگائیں یا حادثات آئیں تو انہیں بیدار کریں۔وہ بغیر واعظوں کے جگانے کے خود ہی
ہوشیار ہوتے ہیں اور بغیر حادثات کے بیدار کرنے کے خود ہی بیدار ہوتے ہیں تو حکمتوں کو جاننا اور جڑ کو
پکڑنا کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہوتا ہے۔جب تک انسان کسی کام کی حکمت نہیں سمجھتا، اس کے دل
میں بشاشت پیدا نہیں ہوتی اس وقت تک انسان اللہ تعالیٰ کے انوار کو جذب بھی نہیں کر سکتا۔( مطبوع الفضل 11 نومبر 1938ء)
584

آج 10 میں سے 10 باقی