اپنی زندگیاں خدمت دین کے لیے بلا شرط وقف کرو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 دسمبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 دسمبر 1938ء
اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے بلا شرط وقف کرو
خطبہ جمعہ فرمودہ 2 دسمبر 1938ء
ایک اہم امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلا دیتا ہوں۔میں بتا چکا ہوں کہ
بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کیلئے اور اس ملک میں بھی اللہ تعالیٰ کا نام بلند کرنے اور سلسلہ کے کاموں کو
مضبوطی سے چلانے کے لئے مجھے ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے
وقف کریں۔میں شروع سے بتاتا چلا آرہا ہوں کہ تحریک جدید کا کام وسیع کرنے کیلئے ہمارے پاس روپیہ
نہیں۔اگر ساری جماعت اپنی ساری دولت بھی دے دے تب بھی اتنا رو پہیہ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکتا
جس کے ذریعہ ہم اس کام کو سر انجام دے سکیں جو اس وقت ہمارے سامنے ہے۔اگر ہم کام کر سکتے ہیں تو
اسی طرح کہ نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں اور جو قلیل گزاروں پر جو ان کی حیثیت کے لحاظ سے قلیل
ہوں کام کریں۔چونکہ حقیقت بھی یہی ہے اور تجربہ سے بھی یہی ثابت ہوا ہے کہ جب تک مبلغ اعلی پایہ کی
علمی قابلیت نہ رکھتے ہوں اس وقت تک تبلیغ سے چنداں فائدہ نہیں ہوتا۔اس لئے ہمارے لئے ضروری ہو
گا کہ ہم ان نوجوانوں
کو تعلیم دلائیں۔نہ صرف دینی بلکہ دنیوی بھی تا کہ بیرونی ممالک میں جب وہ کام
کرنے کے لئے نکلیں تو ان کی راہ میں کوئی روک واقع نہ ہو۔پس ہر نوجوان کو دو تین سال تک تعلیم دینے
کے بعد پھر کام پر لگایا جائے گا بلکہ ڈیڑھ دو سال تو قادیان کی تعلیم پر ہی جو نہ ہی اور دینی تعلیم ہے خرچ ہو
جائیں گے اور ڈیڑھ دو سال انہیں بیرونی ممالک میں سے کسی ملک میں انگریزی یا عربی کی تعلیم دلانی
پڑے گی تب کہیں جا کر وہ کام کے قابل بن سکیں گے۔پس اس کے لئے آج ہی تیاری کی ضرورت ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس بارہ نوجوان ہیں۔جو یا تو انگریزی کے گریجوایٹ ہیں یا عربی
کے گریجوایٹ ہیں لیکن ابھی اور بہت سے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔پہلے کام کو شروع کرنے کیلئے بھی
اور آئندہ کے کام کو وسیع کرنے کے لئے بھی۔پس میں آج پھر اپنی جماعت کے نوجوانوں کو توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ ہمت کر کے آگے آئیں اور اس جوش کا ثبوت دیں جس کا اظہار وہ اس طرح کیا کرتے ہیں کہ ہم
اپنی جانیں احمدیت کی عزت کی حفاظت کے لئے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔آج کل اسلام کو اس کی
643

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 2 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ضرورت نہیں کہ تلوار اور بندوق سے جنگ کر کے جان قربان کی جائے بلکہ آج کل اپنی جان قربان کرنے
کا صرف یہی ذریعہ ہے کہ نوجوان اپنی تمام زندگی اللہ تعالیٰ کے حکم کے اعلا کے لئے صرف کر دیں۔اگر
ہماری جماعت کے نوجوان اپنی زندگیاں خدمت دین کیلئے وقف کر دیں تو وہ دشمن کو کہہ سکتے ہیں کہ تم تو
کہتے تھے کہ یہ جماعت گندی ہوگئی، اس جماعت میں کوئی قربانی کی روح نہیں رہی، یہ دین سے غافل اور
لا پروا ہو چکی ہے۔پھر اگر یہ جماعت ایسی ہی ہے تو ہم لوگ کہاں سے پیدا ہو گئے جنہوں نے اپنی زندگی کی
ہر گھڑی خدا تعالیٰ کے دین کے اعلا کیلئے وقف کر دی ہے؟ یہ بہترین جواب ہوگا جو ہمارے نوجوان اپنے
عمل سے دشمنوں کو دے سکتے ہیں لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ اس وقف کی شرائط وہی ہیں جو شائع ہو چکی
ہیں۔بعض لوگ یونہی اپنے نام پیش کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ مجبوریاں اور کچھ شرطیں بھی لکھ دیتے
ہیں یہ بالکل نادرست طریق ہے۔ہماری طرف سے جس قدر شرائط ہیں وہ چھپی ہوئی موجود ہیں، وہ دیکھ
لی جائیں اور ان پر غور کرنے کے بعد اگر کوئی شخص تیار ہوتو وہ ہماری طرف آئے یونہی اپنا نام پیش کر دینا
اور پھر عذرات بیان کرنے لگ جانا مومنانہ طریق نہیں بلکہ اس طرح اپنے آپ
کو پیش کرنا گناہ کا موجب
ہے کیونکہ اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ شخص جھوٹی شہرت چاہتا ہے۔میں بتا چکا ہوں کہ اب کی دفعہ صرف
ایسے لوگ ہی لئے جائیں گے جو یا تو انگریزی کے گریجوایٹ ہوں یا عربی کے۔اگر کوئی نوجوان اپنی تعلیم کے
ایسے حصہ میں ہو جس سے وہ عنقریب فارغ ہونے والا ہو تو وہ بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتا ہے۔گو فیصلہ اسی
وقت ہو گا جب وہ اپنی تعلیم سے فارغ ہو جائے گا۔مثلاً وہ نوجوان جنہوں نے اب کی دفعہ بی۔اے کا امتحان
دینا ہے یا جو وکالت یا ڈاکٹری کی تیاری کر رہے ہیں۔وہ اگر چاہیں تو اپنے آپ کو وقف کر سکتے ہیں۔ان کے
بقیہ زمانہ تعلیم میں ہمیں بھی علم ہو جائے گا کہ ہم انہیں لے سکتے ہیں یا نہیں اور انہیں خود بھی علم ہو جائے گا کہ وہ
امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔اس زمانہ میں نوکریوں کا ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور اگر کسی کو نوکری ملتی بھی ہے تو معاوضہ اتنا
قلیل ملتا ہے کہ گزارہ ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔پس اگر انسان نے تعلیم سے فارغ ہو کر گھر میں بیٹھ کر ہی
روٹی کھانی ہے تو کیوں نہیں وہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کیلئے وقف کر دیتا اور سمجھ لیتا کہ گھر
میں بے کار بیٹھنے سے یہ کروڑ درجے بہتر ہے کہ انسان دین کی خدمت کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خوشنودی حاصل کرے اور آئندہ آنے والی نسلوں کی دعا حاصل کرتا
یہ کتنا بڑا اعزاز ہے جو اسے حاصل ہوسکتا ہے مگر کئی آدمی گھر میں بیٹھے کھیاں مارتے رہیں گے اور ہر
644

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 دسمبر 1938ء
روز اخبارات دیکھتے رہیں گے کہ کہیں اس میں کوئی ملازمت کا اعلان تو نہیں؟ اور جب انہیں کوئی اعلان
نظر آئے گا تو فوراً درخواست بھیج دیں گے۔چند دن کے بعد جواب آجائے گا کہ جگہ پر ہو گئی ہے یا ہمیں
جس لیاقت کا آدمی چاہئے تھا وہ تم میں نہیں یا انٹرویو کے لئے آجاؤ مگر آنے جانے کا خرچ تمہارا ہوگا۔یہ
پندرہ بیس روپے خرچ کر کے وہاں پہنچیں گے تو معلوم ہوگا کہ وہاں چار پانچ سوامیدوار ہیں جو ان سے
لیاقت میں
کہیں بڑھ چڑھ کر ہیں اور یہ ان میں ایسے معلوم ہوتے ہیں جیسے اونٹوں میں بلی۔چنانچہ یہ وہاں
سے ناکام و نامراد واپس آئیں گے۔ماں باپ گالیاں دیں گے کہ بے حیا ہمیں تجھ سے امید تھی کہ تو ہماری
مدد کرے گا مگر تو نے الٹا ہم پر دس پندرہ روپے کا مزید قرضہ چڑھا دیا۔یہ حالات ہیں جو آج کل عام طور پر
نو جوانوں
کو پیش آتے رہتے ہیں۔پھر کیوں وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ جب خدا نے ہمیں ایک ایسی جماعت
میں پیدا کیا ہے جو دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہے تو اپنے آپ کو دین کی خدمت کیلئے وقف کر دیا جائے
اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا وہ اعزار حاصل کیا جائے جس سے بڑا اور کوئی اعزاز نہیں مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے
ہم ایسے ہی لوگ لیں گے جو ہمارے معیار پر پورے اتریں گے اور جن کے متعلق ہمیں یہ یقین ہوگا کہ وہ
ہمارے کام کے اہل ہیں۔بعض ممکن ہے محنتی نہ ہوں، بعض ممکن ہے اچھی تقریر نہ کر سکتے ہوں ، اسی طرح
ممکن ہے کہ بعض میں دین کی محبت اور اخلاص کم ہو ، بعض کے متعلق شبہ ہو کہ وہ سچائی کے معیار پر پورا نہیں
اتریں گے بعض علوم میں ترقی کی قابلیت نہ رکھتے ہوں اور چونکہ اس قسم کے تمام امکانات ہو سکتے ہیں اس
لئے جو نو جوان اپنے آپ کو پیش کریں گے ان میں سے ہم مناسب حال نوجوانوں کو چنیں گے مگر بہر حال
جو اپنے آپ کو پیش کریں گے انہی میں سے ہم چنیں گے جو اپنے آپ کو پیش ہی نہیں کریں گے ان کا
انتخاب ہم کس طرح کر سکتے ہیں؟ پس میں آج کے خطبہ کے ذریعہ پھر اعلان کرتا ہوں کہ جو دوست
گر بیجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل ہوں یا فنون عالیہ سیکھ رہے ہوں وہ اپنے آپ کو پیش کریں تا ہم انتخاب
کر کے اس تعداد کو پورا کر سکیں جس تعداد کو پورا کرنا اس دوسرے دور میں میرا منشا ہے۔اگر ایسے نوجوان
ہمیں جلد میسر آجائیں تو وہ موجودہ نو جوانوں کے ساتھ ہی تعلیم سے فارغ ہو جائیں گے۔گو ان کی نو ماہ
سے پڑھائی شروع ہے مگر نو ماہ کی پڑھائی کی کمی کو پورا کرنا ان کیلئے کوئی زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔اگر وہ توجہ
اور محنت سے کام کریں گے تو امید ہے کہ یہ کمی بہت جلد پوری کر لیں گے اور اس طرح ہمارے لئے بھی
آسانی رہے گی کہ ہمیں دو دفعہ سکول نہیں کھولنا پڑے گا اور نہ دو دفعہ مدرسوں کو ان کی تعلیم کیلئے مقرر کرنا
پڑے گا لیکن اگر جلد یہ تعداد پوری نہ ہوئی تو دو سال ان کی تعلیم اور پیچھے جا پڑے گی اور اس کام میں زیادہ
645

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
وقفہ پڑ جائے گا۔میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح پہلے نو جوانوں نے اپنے آپ کو دلیری سے پیش کیا ہوا
ہے اسی طرح اور نوجوان بھی اپنے آپ کو پیش کریں گے۔میرے پہلے اعلان کے بعد اس وقت تک پانچ
سات درخواستیں آچکی ہیں مگر یہ تعداد کافی نہیں اور انتخاب کیلئے اس سے بہت زیادہ تعداد کی ضرورت
ہے۔پس دوست اپنے آپ کو وقف کریں مگر یہ ضروری ہوگا کہ وہ بلا شرط اپنی زندگی وقف کریں جو شخص کسی
شرط کے ساتھ اپنے آپ کو وقف کرتا ہے اس کا وقف بالکل فضول ہے۔یہ ساری عمر کا وقف ہوگا اور ان کا یہ
اختیار نہیں ہوگا کہ وہ پیچھے ہیں۔ہاں ہمیں یہ اختیار ہر وقت حاصل رہے گا کہ ہم چاہیں تو انہیں شروع میں
ہی رد کر دیں اور چاہیں تو کام کے دوران میں ان کو فارغ کر دیں۔ہم ایسے نو جوانوں کو پہلے دین کی تعلیم
دلائیں گے اور صحیح اسلامی تمدن ان کو بتائیں گے۔اس کے بعد انہیں دنیوی تعلیم دلائیں گے اور پھر ہم ان
سے یہ امید رکھیں گے کہ وہ اپنی زندگی اسلام اور احمدیت کی اشاعت، بنی نوع انسان کی ہمدردی اور سلسلہ
احمدیہ کی ترقی کیلئے صرف کر دیں۔ہمیں ایسے نوجوان نہیں چاہئیں جو حکومت کے طالب ہوں بلکہ ہمیں وہ
نو جوان چاہئیں جو بچے طور پر غربا کی خدمت اور اپنے سلسلہ کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔میں ان
واقفین کے ذریعہ وہ جماعت تیار نہیں کرنا چاہتا جو افسروں کی جماعت ہو بلکہ وہ جماعت تیار کرنا چاہتا ہوں
جس کے ہر فرد کو یہ احساس ہو کہ میں نے جماعت احمدیہ کی خصوصاً اور بنی نوع انسان کی عموماً خدمت کرنی ہے
ہے۔جب تک اس رنگ میں کام کرنے والے ہمیں نہیں ملیں گے اس وقت تک وہ تمدن قائم نہیں ہو سکتا جو
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانے میں قائم کیا تھا اور جس کے قائم کرنے کی آپ نے تعلیم دی ہے۔ہاں یہ یاد رکھو کہ وہ شخص جو خدا تعالیٰ کے لئے ذلت اختیار کرتا ہے۔وہ بہت زیادہ عزت حاصل
کرتا ہے۔کوئی تم میں سے یہ خیال نہ کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کے دین کیلئے اپنے آپ کو وقف کر کے اپنے
آپ کو اور اپنے خاندان کو لوگوں کی نگاہ میں ذلیل کرے گا۔ذلیل وہی ہوتا ہے جس کے دل میں دوغلی
حکومت ہوتی ہے، آدھی خدا کی اور آدھی شیطان کی۔ایسا شخص کبھی ذلت بھی دیکھ لیتا ہے مگر وہ ، جس کے
دل پر خالص خدا تعالیٰ کی حکومت ہو وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا۔کئی ہیں کہتے ہیں کہ غربا کی کوئی قدر نہیں۔بے شک دنیا میں غربا کی کوئی قدر نہیں مگر وہ جو خالص خدا تعالیٰ کے لئے غریب ہو اس کی پھر بھی عزت ہوتی
ہے مگر وہ جود وفلی چال چلے وہ اگر کسی وقت عزت پالیتا ہے تو دوسرے وقت ذلیل بھی ہو جاتا ہے۔آخر خود
ہی غور کرو حضرت مسیح موعود کون سے امیر تھے ؟ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا اتنا سادہ لباس ہوا کرتا تھا
کہ اس کی کوئی حد نہیں مگر باوجود اس کے بڑے سے بڑا آدمی آپ کی عزت کرنے پر مجبور ہوتا تھا۔اس
646

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 دسمبر 1938ء
طرح مجھے دنیوی لحاظ سے کون سی دولت حاصل ہے؟ مگر دنیا میں کون ہے جو مجھے ذلیل سمجھ سکے؟ کسی علم
کا ماہر میرے سامنے آجائے خدا تعالیٰ کے فضل سے اسے شکست ہی کھانی پڑتی ہے۔تو عزت کے مختلف
موجبات ہوا کرتے ہیں۔کبھی دولت عزت کا موجب ہوتی ہے اور کبھی علم عزت کا موجب ہوتا ہے اور کبھی
عرفان عزت کا موجب ہوتا ہے۔دولت ہمارے پاس نہیں مگر علم روحانی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے
پاس بہت ہے۔اگر ہمارے پاس امرا آتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ وہ ہم سے کسی جائیداد کے طالب ہوتے
ہیں بلکہ اس لئے کہ روحانی فائدہ حاصل کریں، اگر نواب آتے ہیں تو وہ بھی اسی لئے اور یہ خزانہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہمارے پاس بہت ہے۔اسی طرح اگر کوئی عالم ہمارے پاس آئے گا تو اس لئے نہیں کہ ہم
اس کا کوئی وظیفہ مقرر کر دیں بلکہ وہ کوئی علمی فائدہ ہم سے اٹھانا چاہے گا یا اپنے علمی خیالات کے متعلق ہم
سے تبادلہ خیالات کرنا چاہے گا اور یہ ذخیرہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت دیا ہوا ہے۔اس کے مقابلہ میں ہم کسی
کے دروازے پر جاتے ہی نہیں۔پس اس بات کا کوئی سوال ہی نہیں کہ وہ کیا سمجھے گا ؟ وہ جو جی میں آئے
سمجھے مگر جو ہمارے پاس آئے گا وہ وہی چیز لینے آئے گا جو علمی رنگ میں ہمارے پاس ہے اور وہ خدا تعالیٰ
کے فضل سے ہمارے پاس تھوڑی نہیں بلکہ بہت کافی ہے۔اسی لئے صوفیاء نے کہا ہے کہ سالکین کو امرا کے
دروازوں پر نہیں جانا چاہئے۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ
بِئْسَ الْفَقِيرُ عَلَى بَابِ الْأَمِيرِ۔وہ فقیر جو کسی امیر کے دروازے پر جاتا ہے وہ بہت ہی ذلیل ہوتا ہے۔اسے کس نے کہا تھا کہ وہ
اپنا گھر چھوڑے اور دوسرے کے دروازے پر جا کر بھیک مانگے ؟ پس اگر یہ دوسرے کے دروازے پر جاتا
نہیں اور اگر خود اس کے پاس دولت نہیں تو جو شخص اس کے پاس آئے گا روحانی علم سیکھنے ہی آئے گا اور
جب وہ علم سیکھنے کے لئے آئے گا تو لازما عزت کرنے پر بھی مجبور ہوگا۔“
وو
ی همت خیال کرو کہ دنیوی دولت کے نہ ہونے کی وجہ سے تم ذلیل ہو جاؤ
گے۔ذلیل وہی ہوتا ہے جو آدھا خدا کا ہوتا ہے اور آدھا شیطان کا اور آدھا تیتر آدھا بٹیر خدا تعالیٰ کو
پسند نہیں ہوتا۔یہ ادھر خدا تعالیٰ کی محبت کا دعویٰ کرتا ہے اور ادھر بندوں کے آگے اپنے ہاتھ پھیلاتا ہے کہ
مجھ پر رحم کرو! مگر وہ جو دنیا کی محبت اپنے دل سے بالکل نکال دیتا ہے اور کہتا ہے اگر مجھے بادشاہت ملی تو میں
بادشاہت لے لوں گا اور اگر فقیری ملی تو فقیری قبول کرلوں گا ، اگر تخت ملا تو تخت پر بیٹھ جاؤں گا اور اگر
پھانس کا تختہ ملاتو اس پھانسی کے تختہ پر چڑھ جاؤں گا۔ایسے شخص کو کوئی نہیں جو ذلیل سمجھ سکے۔یہ خود کسی کے
پاس اپنی کوئی غرض لے کر جائے گا نہیں اور جو اس کے پاس آئے گا وہ اس سے کوئی علمی فائدہ حاصل کرنے
647

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کیلئے ہی آئے گا اور اگر یہ سچا مومن ہے تو یہ خزانہ اس کے پاس اس کثرت سے ہوگا تو با وجود خرچ کرنے
کے ختم ہونے میں نہیں آئے گا۔پس دین کی خدمت اور خدا تعالیٰ کی محبت میں ہر قسم کی عزت ہے بشرطیکہ
دنیا کا رعب دل سے مٹ جائے اور خدا تعالیٰ کا رعب دل پر چھا جائے اور دراصل ایسے شخص کا وقف ہی
حقیقی وقف ہے۔پس میں آج پھر جماعت کے نوجوانوں کے سامنے یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنی زندگیاں خدمت
دین کے لئے وقف کرو اور اپنے عمل سے دشمن کو یہ جواب دو کہ ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے دین کی خدمت
میں تم سے ہزاروں گنے بڑھ کر ہیں۔اس وقت تک ہی جس قدر نوجوانوں نے ہماری جماعت میں سے
اپنی زندگیاں وقف کی ہیں، اگر مولوی محمد علی صاحب جو یہ دعوی کرتے رہتے ہیں کہ ان کی جماعت شب و
روز تبلیغ اسلام کر رہی ہے، ان
کا مقابلہ اپنی جماعت کے نوجوانوں سے کریں تو انہیں پتہ لگ جائے کہ کون
سی جماعت ہے جو اسلام کی خدمت کر رہی ہے اور کونسی جماعت ہے جس میں خدمت اسلام کی تڑپ ہے؟
اگر ان میں ہمت ہے تو وہ بتائیں کہ ان کی جماعت کے کتنے گریجوایٹ اور مولوی فاضل ہیں جنہوں نے
ان شرطوں پر اپنے آپ کو وقف کیا ہے جن شرائط پر ہماری جماعت کے نو جوانوں نے اپنے آپ
کو وقف کیا
ہوا ہے؟ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ اس رنگ میں بھی ہماری جماعت کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن میں کہتا ہوں
جتنا کام ہو چکا ہے تم اس سے بھی زیادہ شاندار نمونہ دکھاؤ۔پس میں پھر جماعت کے نو جوانوں کو اس امر کی
طرف توجہ دلاتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی شاندار قربانیوں کے ذریعہ اس امر کو ثابت کر دیں گے کہ
ہماری جماعت دین کو دنیا پر مقدم رکھتی ہے اور جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ تقویٰ اس جماعت کے
دلوں میں سے نکل گیا۔تقویٰ کا نمونہ اگر اس وقت روئے زمین پر کوئی جماعت دکھا رہی ہے تو وہ صرف
ہماری ہی جماعت ہے۔وَ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ لَا رَادْ لِفَضْلِهِ إِلَّا هُوَ يُعِزُّ مَنْ يَّشَاءُ وَ
يُذِلُّ مَنْ يَّشَاءُ وَبِيَدِهِ الْخَيْرُ۔648
( مطبوعہ الفضل 8 دسمبر 1938ء)

آج 10 میں سے 10 باقی