تحریک جدید کے مطالبے، ہجرت اور وقف زندگی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1938ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

دید - ایک الہی تحریک جلد اول
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1938ء
تحریک جدید کے مطالبے ، ہجرت اور وقف زندگی
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1938ء۔۔۔۔۔۔۔پس آج میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ ہجرت کے مسئلہ کی اہمیت کو پوری طرح
سمجھا جائے اور ایسے ہی لوگوں کو ہجرت کے طور پر قادیان آنے کیلئے بھیجا جائے جو ہجرت کے اصول کے
مطابق آنے کیلئے تیار ہوں اور جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں کہ اگر ایسے لوگ ہجرت کر کے آئیں تو ہم اس وقت
تک ان کی امداد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں جب تک کہ عارضی وقتیں ان کے راستہ سے دور نہ ہو جائیں
اور یہ ہجرت کا معاملہ میری تحریک جدید کے مطالبات میں شامل ہے۔چنانچہ میں نے جماعت سے جو
مطالبات کئے ہیں ان میں سے ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ لوگ یہاں رہائش کے لئے مکان بنائیں اور اسی جگہ
رہائش اختیار کریں۔بعض لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا ہے کہ ادھر تو آپ نے کہا ہے کہ قادیان میں رہائش
اختیار کرو اور ادھر ہجرت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔میں نے اس خطبہ میں اسی اعتراض کا جواب دیا ہے
اور بتایا ہے کہ میں ہجرت کا مخالف نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ زور کے ساتھ اس بات کی تحریک کرتا ہوں کہ
قادیان میں اپنے مکان بناؤ اور یہیں کی رہائش اختیار کرونگر میں کہتا ہوں کہ محض خدا اور اس کے رسول کی
رضا کے لئے آؤ۔نفسانی اغراض اور دنیوی لالچوں کیلئے یہاں مت آؤ۔اگر تم خدا تعالیٰ کے لئے یہاں آکر
مکان بناؤ گے تو تم کو بھی فائدہ ہوگا اور دین کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کی محبت کو ضائع نہیں
کرتا اور نہ اس کی خاطر قربانی کرنے والے رد کئے جاتے ہیں۔ایسا شخص اگر جنگل میں بھی ہوگا تو اللہ تعالٰی
اس کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دے گا اور لوگ آپ ہی آپ اس کی طرف کھینچے چلے جائیں
گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہی دیکھو آپ ایک گوشہ میں پڑے ہوئے تھے اور آپ نہیں
چاہتے تھے کہ خلوت سے نکل کر جلوت میں آئیں مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہام کیا اور کہا کہ
فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ۔کہ اے شخص اب وہ وقت آگیا ہے کہ خدا تیری نصرت کرے اور تیرے نام کو دنیا میں
پھیلائے۔پس اب تو گوشے میں نہیں بیٹھ سکتا بلکہ اب تجھے نکلنا پڑے گا اور لوگوں کے سامنے ظاہر ہونا
649

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پڑے گا۔تو جو شخص اللہ تعالیٰ کا ہو جائے خدا تعالیٰ خود اس کا حافظ و ناصر ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے لئے
ہجرت کرو اور یا درکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کیلئے ہجرت کرتا ہے اسے کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتا۔وہ قادیان میں
رہے تب بھی اس کی ترقی ہوگی اور اگر وہ شیروں کی کچھار میں رہے تب بھی خدا تعالیٰ اس کی حفاظت کرے
گا۔ہاں یہ بالکل ممکن ہے کہ شیر اس کے جسم کو پھاڑ دیں مگر اس طرح پھاڑے جانا کوئی بڑی بات نہیں۔اس
کا جسم بے شک پھاڑا جائے گا مگر اس کی روح اللہ تعالیٰ کے ابدی انعامات کی وارث ہو جائے گی۔پس
ایسے شخص کیلئے اگر موت مقدر ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اس کی اولاد کو یا اس کی اولاد کی اولاد کو اپنے دنیوی
انعامات سے محروم نہیں رکھے گا اور آخرت میں جو اسے انعامات ملیں گے وہ اس کے علاوہ ہیں۔پس آج میں تحریک جدید کے اس حصہ کو پھر دہراتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہر کام میں عقل سے کام
لو۔دیکھو ہماری شریعت نے نماز کا حکم دیا ہے مگر بعض دفعہ نماز پڑھنی بھی منع ہے ، ہماری شریعت نے
روزے رکھنے کا حکم دیا ہے مگر بعض دفعہ روزہ رکھنا بھی منع ہے ، اسی طرح میں کہتا ہوں کہ تم بے شک ہجرت
کرو بلکہ پہلے سے زیادہ زور کے ساتھ میں تحریک کرتا ہوں کہ تم ہجرت کر کے یہاں آؤ مگر میں کہتا ہوں وہ
ہجرت کرو جو خدا اور اس کے رسول کے لئے ہو ، وہ ہجرت کرو جس میں یہ عہد مصم ہو کہ ہم دین کی خدمت
کریں گے اور اپنی عمر میں سے ایک کافی حصہ خدمت خلق اور خدمت اسلام کیلئے خرچ کریں گے۔میرے
پاس شکایت کی گئی ہے کہ جب بعض لوگوں سے یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں گاؤں میں جا کر بیٹھ رہو اور تبلیغ کرو تو
وہ کہتے ہیں کہ ہم وہاں نہیں جاسکتے ، ہمیں وہاں تکلیف ہوگی یا ہمارے کاروبار کو نقصان ہوگا۔حالانکہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں جن صحابہ رضی اللہ عنہم نے مدینہ میں ہجرتیں کی تھیں وہ سارے مدینہ
میں نہیں رہتے تھے بلکہ ارد گرد کے گاؤں میں بھی رہتے تھے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی مدینہ میں نہیں رہتے
تھے بلکہ مدینہ کے قریب ایک گاؤں تھا جہاں وہ رہتے تھے مگر یہاں کے لوگ تو بھینی اور منگل کا نام سن کر
کانپ اٹھتے ہیں۔حالانکہ اگر انسان خدا تعالیٰ کو روزی رساں سمجھے تو اس قسم کے وساوس اس کے پائے
ثبات میں لغزش پیدا نہیں کر سکتے۔پس ان معمولی معمولی باتوں کی طرف مت دیکھو بلکہ جب بھی تمہیں کہا
جائے کہ تم تبلیغ کے لئے باہر جاؤ تو فوراً نکل کھڑے ہو اور وہیں اپنا کام کرو۔اس میں تمہارا بھی فائدہ ہے،
دین کا بھی فائدہ ہے اور لوگوں کا بھی فائدہ ہے۔اسی سلسلہ میں میں آج یہ بھی اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وقف زندگی کے متعلق میں نے اپنی
جماعت کے نوجوانوں سے جو یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو پیش کریں اس کے ماتحت بہت سی
درخواستیں مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کی آرہی ہیں مگر ابھی اور بھی بہت سے نوجوانوں کی ضرورت
650

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1938ء
ہے۔اس لئے جو دوست مولوی فاضل یا گریجوایٹ ہوں اور وہ بلا شرط اپنی تمام زندگی خدمت اسلام
اور خدمت احمدیت کے لئے وقف کرنے کی خواہش رکھتے ہوں وہ اپنے نام جلد سے جلد پیش کریں۔درخواستوں کی ایک کافی تعداد جب ہمارے پاس پہنچ جائے گی تو اس کے بعد ان میں سے مناسب
نو جوانوں کا انتخاب کیا جائے گا لیکن اس دوران میں ایک اور تجویز میرے ذہن میں آئی ہے اور میں اس کا
بھی آج اعلان کر دینا چاہتا ہوں اور وہ تجویز یہ ہے کہ ان مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کے علاوہ چند ایسے
آدمیوں کی بھی ضرورت ہے جو عمر کے لحاظ سے ہیں سے چالیس سال تک کے ہوں۔مڈل پاس ہوں
اور شادی شدہ ہوں یا ان کی شادی کی کہیں تجویز ہو چکی ہو اور چھ ماہ یا سال میں ان کی شادی ہو جانے والی
ہو۔یہ جو واقفین زندگی ہوں گے ان کو گاؤں میں رکھا جائے گا۔پس یہ ایسے ہی آدمی ہونے چاہئیں جو محنت
کرنے اور ہاتھ سے کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ان سے کام زیادہ تر مدارسی کا لیا جائے گا لیکن ان کو جو
ٹرینینگ اور تربیت دی جائے گی اس میں زراعت کا سب قسم کا کام جیسے ہل چلانا، غلائی کرنی فصل کاٹنی نیز
اس کے علاوہ لوہاراور بڑھئی کا کام بھی ان
کو سکھایا جائے گا اور جب ٹریننگ کے بعد ان کو کہیں کام پر مقرر
کیا جائے گا تو اس وقت بھی یہ کام بدستور جاری رہیں گے اور بعد میں بھی ہل چلانے کا کام اور لوہارے
اور تر کھانے کا کام ان کے ساتھ لگا رہے گا۔فی الحال ایسے چھ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ہماری جماعت
میں بہت سے دوست ایسے ہیں جو مجھے لکھتے رہتے ہیں کہ ہم زیادہ پڑھے لکھے نہیں، ہماری تعلیم مڈل یا
انٹرنس تک ہے مگر ہمیں بھی دین کی خدمت کا شوق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اگر خدمت دین کا کوئی موقعہ ہو
تو ہمیں اس سے محروم نہ رکھا جائے۔ایسے لوگوں کے لئے اب موقعہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو پیش کریں۔چاہے وہ مڈل پاس ہوں اور چاہے انٹرنس پاس، دونوں صورتوں میں وہ اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں مگر کم
سے کم انہیں مڈل پاس ضرور ہونا چاہئے کیونکہ ان کا ایک کام مدرسی بھی ہوگا۔میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تجویز کے مطابق ایک ایسی سکیم سوچ لی ہے کہ اگر وہ کامیاب
ہوگئی تو ہم بہت قلیل عرصہ میں تعلیم و تربیت کا ایک وسیع جال دنیا میں پھیلا سکتے ہیں۔ایسے لوگوں کو تحریک
جدید کے ماتحت ہی ٹریننگ دی جائے گی اور تحریک جدید کے ماتحت ہی انہیں تعلیم دی جائے گی اور جب وہ
ٹریننگ حاصل کر لیں گے تو انہیں مختلف گاؤں میں مقرر کر دیا جائے گا۔ان کے وہاں کیا کام ہوں گے؟ یہ
بعد میں بتایا جائے گا۔سر دست میں اسی قدر بتا دیتا ہوں کہ ان سے زیادہ تر ایسا کام لیا جائے گا جو ہاتھ سے
کرنے والا ہوگا کیونکہ گاؤں میں ایسے لوگ کبھی مفید نہیں ہو سکتے جوصرف کتابی حد تک اپنی کوششوں کو محدود
651

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
رکھنے والے ہوں بلکہ کتابی حد تک کام کرنے والے بالعموم گاؤں والوں کے کیریکٹر کو بگاڑ دیتے
ہیں۔گاؤں والوں کی ترقی اس شخص کے ذریعہ ہو سکتی ہے جو انہی میں سے ہو، ان کے ساتھ مل کر ہل
چلائے ، ان کے ساتھ مل کر بڑھئی کا کام کرے اور ان کے ساتھ مل کر لو ہارے کا کام کرے اور پھر اس کے
ساتھ ہی انہیں تعلیم بھی دیتا چلا جائے اور انہیں تبلیغ بھی کرتا چلا جائے۔جب تک گاؤں والوں کے سامنے
اس رنگ میں کام نہ کیا جائے اس وقت تک نہ صرف ان کی ترقی نہیں ہو سکتی بلکہ ان میں پستی رونما ہونے
کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔مثلاً مدرسہ لگا ہو اور استاد کے منہ میں حقہ کی نالی ہو اور وہ بیٹھا کہیں ہانکتا چلا جارہا
ہو تو ایسے شخص کے نمونہ کو دیکھ کر لوگوں نے کیا ترقی کرنی ہے؟ وہ تو اس کے برے نمونہ کو دیکھ کر اپنی اچھی
عادتوں کو بھی ترک کردیں گے لیکن اگر یہ ان کے ساتھ ہی ہل چلا رہا ہو اور ساتھ ہی یہ بتاتا جاتا ہو کہ
تمہارے بیج میں یہ نقص ہے مگر میرے بیچ میں یہ خوبی ہے یا میر اہل اچھا ہے اور تمہارے بل میں وہ نقص
ہے تو یہ مدرس پہلے مدرس سے زیادہ مفید اور زیادہ نفع بخش ثابت ہوگا۔پس میری اس تحریک پر جو لوگ اپنے
آپ کو پیش کرنے والے ہوں وہ میں سے چالیس سال تک کی عمر کے ہوں ، ہاتھ سے کام کرنے والے
ہوں اور محنت کیلئے تیار ہوں۔ہم ایسے لوگوں کو گزارہ بھی اسی صورت میں دیں گے یعنی ہم روپیہ کی صورت
میں انہیں تنخواہ نہیں دیں گے بلکہ کام کی صورت میں دیں گے تاکہ وہ گاؤں والوں کے لئے نیک نمونہ بنیں
اور ان کی ترقی اور اقبال مندی کا موجب ہوں۔اسی طرح ان کے ذریعہ گاؤں والوں کو اصلاح دیہات
کے طریق بتائے جائیں گے۔کئی پیشے سکھائے جائیں گے اور کئی ترقی کی تدابیر بتائی جائیں گی۔غرض یہ
گاؤں میں اس طرح رہیں گے جس طرح باپ اپنے بچوں میں رہتا ہے اور یہ اپنا بھی گزارہ کریں گے
اور دوسروں کو بھی ایسے پیشے سکھائیں گے جن کے ذریعہ وہ روزی کما سکیں۔گویا یہ زمینداروں کے لڑکوں کو
صرف کتابی تعلیم دے کر آرام طلب نہیں بنائیں گے بلکہ انہیں زیادہ محنتی ، زیادہ کمانے والا اور زیادہ ہوشیار
بنا ئیں گے۔یہ سکیم اگر کامیاب ہوگئی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے قدم دیہات میں نہایت مضبوط ہو
جائیں گے۔اب تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گاؤں میں بعض احمدی ہوتے ہیں تو چونکہ وہ اسلام کی تعلیم سے
ناواقف رہتے ہیں۔کچھ عرصہ کے بعد ان کے دلوں پر زنگ لگنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر وہ احمدیت سے
ارتداد اختیار کر لیتے ہیں۔بے شک جو مخلص ہوں وہ اپنے اخلاص میں ترقی کرتے رہتے ہیں مگر اس میں
بھی کوئی شبہ نہیں کہ ایک حصہ ایسے کمزوروں کا بھی ہوتا ہے اور وہ بجائے ترقی کرنے کے تنزل میں گر
جاتے ہیں۔ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہوتی ہے جیسے درختوں پر جب آم کا بور لگتا ہے تو اس کا اکثر حصہ
652

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1938ء
آندھیوں اور بارشوں کی وجہ سے گر کر ضائع ہو جاتا ہے۔اسی طرح بہت سے آدمی احمدی ہوتے ہیں مگر پھر
مناسب ماحول نہ ملنے کی وجہ سے گر جاتے ہیں کیونکہ وہ بور کی طرز پر ہوتے ہیں اور جس طرح بور کا ایک
حصہ آندھیوں وغیرہ کی وجہ سے گر جاتا ہے اسی طرح وہ بھی پکنے نہیں پاتے اور گر جاتے ہیں مگر میں چاہتا
ہوں کہ اس سکیم کے ذریعہ ایسا سامان ہو جائے کہ بور کا کوئی حصہ ضائع نہ ہو اور سب پکے ہوئے پھل کی
شکل اختیار کرلے مگر یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی جگہ ایسی نہ رہے جہاں احمدیت کا مرکز نہ ہو بلکہ ہر جگہ
ایسے تعلیم یافتہ لوگ موجود ہوں جو اپنی روزی بھی کمائیں اور ساتھ ساتھ لوگوں کو تعلیم بھی دیتے چلے
جائیں۔اس غرض کیلئے پہلی جماعت چھ آدمیوں پر مشتمل ہوگی۔پس وہ دوست جو اس تحریک میں حصہ لیتا
چاہتے ہوں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی زندگی وقف کریں اور اپنے نام میرے سامنے پیش کریں اور یا درکھیں
کہ منہ سے خدمت کرنے کا دعویٰ کرنا اور عملی رنگ میں کوئی کام کرنا ان دونوں باتوں میں زمین و آسمان کا
فرق ہوتا ہے۔منہ سے دعوی کرنا آسان ہوتا ہے لیکن عمل کرنا مشکل ہوتا ہے اور درحقیقت عمل ہی ایک ایسی
چیز ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ میں اس طرح ان
لوگوں کی خواہشات کو بھی ایک حد تک پورا کر سکوں گا جو کہتے ہیں کہ مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کیلئے تو
خدمت دین کا موقع نکالا جاتا ہے مگر ہم جو کم تعلیم یافتہ ہیں ہمارے لئے کیوں کوئی راستہ نہیں نکالا جاتا ؟ اگر
یہ سکیم کامیاب ہوگئی تو میں سمجھتا ہوں کہ تربیت کے لحاظ سے جماعت میں ایک تغیر پیدا ہو جائے گا۔باقی
کام تو سب اللہ تعالیٰ نے کرنے ہیں۔ہم ہزاروں کام کرتے ہیں مگر اپنی سستی اور غفلت کی وجہ سے ان کے
نیک نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔پس یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے اور میں اس سے دعا
کرتا ہوں کہ وہ مجھے اس سکیم کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ ہر گاؤں میں ہمارا کوئی نہ کوئی مبلغ کام
کر رہا ہو اور اس کے فضل ہم پر نازل ہوں اور اس سکیم میں ہماری دینی اور دنیوی دونوں
قسم کی بہتری کے
سامان پوشیدہ ہوں“۔مطبوعہ الفضل 24 دسمبر 1938 ء )
653

آج 10 میں سے 10 باقی