تحریک جدید کے چندہ کے متعلق چند باتیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1938ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 دسمبر 1938ء
تحریک جدید کے چندہ کے متعلق چند باتیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1938ء
پہلے تو میں تحریک جدید سال پنجم کی میعاد کے متعلق آج یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس سال کا
چندہ لکھوانے کی آخری تاریخ دس فروری ہے، میں نے خطبہ میں 31 جنوری کہا تھا مگر چونکہ خطبہ دیر سے
شائع ہورہا ہے دس فروری آخری میعاد ہے، اس وقت تک میں یہ اعلان نہیں کر سکا تھا۔کیونکہ پہلے خطبہ میں تو یہ بات مجھ سے نظر انداز ہوگئی اور بعد میں میں نے سمجھا کہ اب تو دوست
جلسہ سالانہ پر آنے ہی والے ہیں اب اگر اس چندہ کی میعاد کے متعلق اعلان کیا گیا تو اس کا چنداں فائدہ
نہ ہو گا۔سو آج میں اعلان کرتا ہوں کہ تحریک جدید کے پانچویں سال کا چندہ لکھوانے کی آخری تاریخ
ہندوستان میں رہنے والوں کے لئے بنگال اور مدر اس کے اصل باشندوں
کو مستی کرتے ہوئے کہ وہاں کی
زبان مختلف ہے اور ہم ہمیشہ کے رہنے والوں کو زیادہ عرصہ دیا کرتے ہیں، دس فروری ہے۔پس دوستوں
کی طرف سے وہی وعدے قبول کئے جائیں گے جو یا تو اس عرصہ میں دفتر پہنچ جائیں گے یا جن پر ڈاکخانہ
کی مہر 11 فروری کی ہوگی کیونکہ دس فروری جو آخری تاریخ ہے۔اس لئے شام کو اگر کوئی وعدہ لکھانا چاہے
تو اسی روز اس کا خط ڈاکخانہ سے روانہ نہیں ہوسکتا۔اس کا خط بہر حال گیارہ فروری کو روانہ ہو سکے گا۔پس یکم فروری کی مہر جس خط پر ہوگی اس کے وعدہ کو قبول کر لیا جائے گا۔ہاں ہندوستان کے
صوبوں میں سے بنگال اور مدراس کی جماعتوں کے وعدے اور اس کے علاوہ ان تمام جماعتوں کے
وعدے جو ایشیا اور افریقہ میں ہیں۔30 اپریل تک قبول کئے جاسکتے ہیں جیسے ایسٹ افریقہ ہے، عراق
ہے، یوگنڈا ہے، ٹانگانیکا ہے۔اسی طرح دوسری طرف سماٹرا اور جادا و غیرہ ہیں۔مغربی ممالک کیلئے جو زیادہ
فاصلہ پر ہیں آخری میعاد 30 جون ہوگی۔جیسا کہ گزشتہ سالوں سے ہوتا چلا آیا ہے۔یہ رعایت اس لئے
ہے کہ وہاں خطبوں کے پہنچنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔پھر ان کی زبان اور ہے اور ان تک بات
پہنچانے میں وہاں کے کارکنوں کو تحریک کا ترجمہ کرنا پڑتا ہے۔اسی سلسلہ میں میں بعض اور باتیں بھی واضح
کر دینا چاہتا ہوں جو ملاقات کے ایام میں تحریک جدید کے متعلق میرے سامنے آئیں اور جلسہ سالانہ کے
ایام میں لوگ ان کے متعلق مجھ سے پوچھتے رہے ہیں۔یہ سوالات میرے اس اعلان کے متعلق ہیں جو میں
655
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 30 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر کیا تھا۔چندہ تحریک جدید میں آخر تک حصہ لینے والوں کی جولسٹ بنائی جائے
گی وہ دو حصوں میں منقسم ہو گی۔ایک تو ان لوگوں کی فہرست ہوگی جنہوں نے اس تحریک میں قانون کے
مطابق کمی کر کے باقاعدہ دس سال تک چندہ دیا ہوگا یا یکساں دیتے چلے گئے ہوں گے۔اپنے چندہ میں کمی
کرنے والوں کی وجہ میری سمجھ میں آجاتی ہے مگر ہر سال یکساں چندہ دینے والوں
کی وجہ میری سمجھ میں نہیں
آتی۔مثلاً یہ تو سمجھ میں آسکتا ہے کہ ایک شخص جسے پانچ روپے چندہ دینے کی تو فیق بی تھی اس نے دوسرے
دور کے دوسرے سال میں ساڑھے چار کر دیئے اور اس سے اگلے سال قانون کے مطابق اس کے ذمہ چار
روپے رہ گئے۔پھر اس سے اگلے سال ساڑھے تین رہ گئے اور پھر تین تین روپے وہ تین سال متواتر دیتا رہا
یا دوسرے دور کے پہلے سال اس نے دس روپے دیئے تو اگلے سال نو روپے رہ گئے پھر نو کے آٹھ رہ گئے
پھر آٹھ کے سات رہ گئے ، سات کے چھو رہ گئے اور چھ چھ روپے وہ با قاعدہ تین سال تک دیتارہا لیکن میں
یہ
نہیں سمجھ سکتا کہ وہ شخص جو سابقون الاولون میں نہایت معمولی زیادتی کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے وہ چندہ
ہر سال برابر کیوں دیتا رہا؟ مثلاً وہ شخص جس نے پہلے سال پانچ روپے چندہ میں دیئے اور پھر ہر سال وہ
پانچ روپے ہی دیتا رہا اس نے یقینا اس بات کو نہیں سمجھا کہ وہ بہت ہی معمولی قربانی کے ساتھ سابقون
الا ولون میں شامل ہو سکتا تھا مگر اس نے اس طرف توجہ نہیں کی مثلاً وہ شخص جس نے پہلے سال پانچ روپے ہے
دیئے جبکہ وہ دوسرے سال پانچ روپے ایک آنہ دے کر، تیسرے سال پانچ روپے دو آنہ دے کر ، چوتھے
سال پانچ روپے تین آنے دے کر، پانچویں سال پانچ روپے چار آنے دے کر، چھٹے سال پانچ روپے پانچ
آنے دے کر ، ساتویں سال پانچ روپے چھ آنے دے کر سابقون اور ہر سال قدم آگے بڑھانے والوں
میں شامل ہوسکتا تھا۔تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ کیوں وہ چند آنوں کی زیادتی میں بخل سے کام لے کر سابقون
کے درجہ میں شامل نہ ہوا اور ہر سال پانچ روپے ہی دیتا چلا گیا۔جب ہر سال کے چندہ میں محض ایک آنہ کی
زیادتی اسے سابقون الاولون میں شامل کر سکتی ہے تو یقینا اگر کوئی شخص یہ زیادتی نہیں کرے گا تو اس کے
متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ یا تو اس نے ناواقفیت اور عدم علم کی وجہ سے ایسا نہیں کیا اور یا پھر اس کے دل
میں سابق ہونے کی ایسی قدر نہیں ہے۔تو قاعدہ کے مطابق جن دوستوں نے اپنے چندہ میں کمی کی ہے ان
کی اس کمی کی حکمت تو میری سمجھ میں آسکتی ہے اور میں مان سکتا ہوں کہ مالی مشکلات کی وجہ سے وہ کمی کرنے
پر مجبور ہوئے ہیں مگر وہ لوگ جو ہر سال برابر چندہ دیتے رہے ہیں ان کے اس یکساں چندہ دینے کی حکمت
میری سمجھ میں نہیں آتی کیونکہ وہ بلا وجہ ایک عظیم الشان ثواب کے حصول سے محروم رہتے ہیں۔بے شک
ایک شخص کہہ سکتا ہے کہ پچھلے سال میں نے پانچ روپے چندہ میں دیئے تھے، اس سال چھ روپے چندہ دینے
656
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 30 دسمبر 1938ء
کی مجھے توفیق نہیں مگر ہم کب کہتے ہیں کہ زیادتی ضرور ایک روپیہ ہی کی ہونی چاہئے ہم نے زیادتی کے
متعلق کوئی تعیین نہیں کی اور جب زیادتی کے متعلق ہماری طرف سے کوئی تعین نہیں تو یہ زیادتی پانچ روپے
ایک آنہ دے کر بھی ہو سکتی ہے بلکہ پانچ روپے ایک پیسہ دے کر بھی ہو سکتی ہے اور اگر صرف ایک پیسہ کی
زیادتی کی وجہ سے کوئی شخص سابقون الاولون میں شامل ہو سکتا ہو تو کیا یہ نادانی نہیں ہوگی کہ دس روپے چندہ
دینے والا ہمیشہ دس روپے ہی دیتا رہے یا سو روپے چندہ دینے والا ہمیشہ سو روپیہ ہی دیتا رہے اور نہایت
معمولی سی زیادتی کر کے وہ سابقون الاولون میں شامل نہ ہو جائے؟
ہماری جماعت کے ایک دوست ہیں جو نہایت ہی مخلص اور سادہ طبیعت کے ہیں۔کئی موقعوں پر
میں نے ان میں سلسلہ سے اخلاص اور محبت کا تجربہ کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال 115 روپے چندہ میں
دیئے۔اس سال پھر انہوں نے 115 روپے کا وعدہ کیا۔اس پر میں نے انہیں لکھا کہ آپ بڑی آسانی
سے اس سال 116 روپے دے کر سابقون الاولون میں شامل ہو سکتے ہیں۔چنانچہ گو میں نے انہیں ایک
روپیہ کی زیادتی کیلئے ہی مشورہ دیا تھا مگر انہوں نے جوش اخلاص میں اپنے وعدہ کو اور زیادہ بڑھا دیا۔تو
بعض لوگ اصل حقیقت کو سمجھے نہیں۔وہ سمجھتے ہیں شاید اگر ہم نے ایک سال پانچ روپے چندہ میں دیئے
ہیں تو دوسرے سال جب تک دس روپے نہیں دیں گے، زیادتی نہیں تبھی جائے گی۔حالانکہ ہمیں تو ایمان
کی زیادتی کا ثبوت چاہئے۔خواہ وہ ایک پیسہ سے ہو، خواہ ایک آنہ سے ہو، خواہ دو آنہ سے ہو، خواہ تین آنہ
سے ہو، خواہ چار آنہ سے ہو اور خواہ وہ دس بیس یا سو دو سو روپیہ کے ذریعہ سے ہو۔تو کمی کرنے والوں کی
حکمت میری سمجھ میں آجاتی ہے کیونکہ وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اور ہماری مالی حالت اس
بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم زیادتی کریں مگر جو ہر سال یکساں چندہ دیتے ہیں، ان کے اس فعل کی
حکمت سمجھ سے بالا ہے جبکہ وہ نہایت ہی معمولی زیادتی کر کے سابقون الاولون میں شامل ہو سکتے ہیں۔مثلاً وہ شخص جس نے سات سالہ دور میں سے پہلے سال پانچ روپے چندہ دیا ہے وہ اگر ہر سال قاعدہ کے
مطابق دس فی صدی کمی کرتا اور آخری تین سالوں میں چالیس فیصدی کی پر ٹھہر کر دو سال مسلسل چندہ دیتا تو
وہ نو روپے بچاتا ہے، دس روپے دینے والا سات سال میں اس کمی کے نتیجہ میں اٹھارہ روپے بچاتا ہے،
میں روپے دینے والا چھتیس روپے بچاتا ہے اور اگر کوئی سوروپے دینے والا تھا تو وہ سات سال میں ایک سو
اسی روپے بچاتا ہے۔پس اس کے فعل کی حکمت تو میری سمجھ میں آسکتی ہے مگر یہ جو برابر چندہ دیتے چلے جاتے ہیں اور
ہر سال مثلاً پانچ روپے یا دس روپے ہی چندہ دے دیتے ہیں ان کا یہ طریق میری سمجھ میں نہیں آتا کیونکہ وہ
657
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 30 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
محض پیسے کی زیادتی سے بھی یا ایک آنہ یا چار آنہ یا ایک روپیہ کی زیادتی سے بھی سابقون میں شامل ہو سکتے
تھے۔اگر وہ ہر سال ایک پیسہ کی ہی زیادتی کریں تو سات سال میں سوا پانچ آنے زیادتی بنتی ہے۔اب
میرے لئے یہ تسلیم کرنا بالکل ناممکن ہے کہ وہ شخص جو سات سال میں 35 روپے چندہ دے دیتا ہے وہ سوا
پانچ آنے زائد چندہ نہیں دے سکتا تھا۔یقینا سات سال میں 35 روپے چندہ دینے والوں میں سے ایک
شخص بھی ایسا نہیں ملے گا جو سات سال میں سوا پانچ آنے زائد نہ دے سکتا ہومگر افسوس ہے کہ معمولی سی
غفلت کی وجہ سے لوگ سابقون الاولون کے ثواب سے محروم ہو جاتے ہیں اور اگر کوئی شخص ایک پیسے کی
بجائے ایک آنہ کی زیادتی کرے تو وہ یوں کر سکتا ہے کہ اگر اس نے پہلے سال پانچ روپے دیئے ہیں تو
دوسرے سال
پانچ روپے ایک آنہ دے دے، تیسرے سال پانچ روپے دو آنے ، چوتھے سال پانچ روپے
تین آنے، پانچویں سال پانچ روپے چار آنے ، چھٹے سال پانچ روپے پانچ آنے اور ساتویں سال پانچ
روپے چھ آنے۔اس طرح سات سالوں میں ایک روپیہ پانچ آنہ کی زیادتی ہوتی ہے اور یہ زیادتی کوئی
ایسی نہیں جو نا قابل برداشت ہو بلکہ جو شخص سات سال میں ستر روپے چندہ دے سکتا ہے وہ آسانی سے
ایک روپیہ نو آنہ سات سال میں اور بھی ادا کر سکتا ہے۔پس میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جو دوست یکساں چندہ دے رہے ہوں وہ ذراسی زیادتی
کر کے سابقون الاولون میں شامل ہو سکتے ہیں۔اگر انہوں نے پچھلے سال پانچ روپے دیئے تھے تو اس
سال وہ اپنے چندہ کو پانچ روپے ایک آنہ بنا سکتے ہیں یا اگر اتنی زیادتی بھی وہ نہیں کر سکتے تو پانچ روپے ایک
پیسہ کر دیں کیونکہ سابقون
کیلئے محض زیادتی کی شرط ہے مقدار کی تعیین نہیں۔بعض لوگ الفاظ غور سے نہیں
سنتے اور اس وجہ سے دھو کہ کھا جاتے ہیں جیسے امانت فنڈ میں حصہ لینے والے اب شور مچارہے ہیں کہ ہمیں
ہمارا روپیہ ہی واپس کیا جائے حالانکہ اگر وہ غور سے میرے خطبات کو پڑھتے تو متواتر کئی خطبات میں میں
نے بتایا تھا کہ یہ میرا اختیار ہو گا کہ میں اگر چاہوں تو امانت روپیہ کی صورت میں ہی انہیں واپس کروں اور
اگر چاہوں تو جائیداد کی صورت میں واپس کروں مگر انہوں نے اس بات کو نہ سمجھا اور اب شور مچارہے ہیں
کہ ہمیں روپیہ ہی دیا جائے ، جائیداد ہم لینے کیلئے تیار نہیں۔اسی طرح چندہ میں زیادتی کے متعلق بھی بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید سابقون میں شامل ہونے
کے لئے یہ شرط ہے کہ انہوں نے اگر پہلے پانچ روپے چندہ دیا ہے تو اب چھ دیں یا سات دیں۔حالانکہ
سابقون میں شامل ہونے کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں۔صرف زیادتی کی شرط ہے خواہ وہ پیسے سے ہو یا آنہ
سے ہو یا زیادہ سے ہو بلکہ پیسہ سے کم ہمارے ہاں کوئی سکہ استعمال نہیں ہوتا ور نہ میں تو کہتا کہ ایک ادھی یا
658
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1938ء
ایک پائی سے بھی زیادتی کی جاسکتی ہے۔پرانے زمانہ میں کوڑیاں استعمال ہوا کرتی تھیں۔آج کل ان کا
رواج نہیں لیکن اگر ان کا رواج ہوتا تو سابقون الاولون میں شامل ہونے کے لئے یہی کافی تھا کہ وہ ایک
کوڑی زائد دے دیتے۔مقصد یہ ہے کہ چندہ پہلے سے زیادہ دیا جائے خواہ یہ زیادتی ایک ادھی سے ہو ، خواہ
پائی سے، خواہ ایک کوڑی سے ہو۔یہ انسان کے اپنے حالات پر منحصر ہے کہ وہ جس قسم کی چاہے زیادتی
اختیار کر سکتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ چندہ میں زیادتی کے متعلق وہ میرا نقطہ نگاہ سمجھ لیں اور جن دوستوں
سے اپنے گزشتہ سالوں کے چندہ میں غلطی ہوئی ہے وہ اس کی اصلاح کر لیں۔میں نے بتایا ہے کہ یہ
اصلاح اتنی آسان ہے کہ بغیر کسی بوجھ کے اسے اختیار کر سکتے ہیں اور سوائے ان لوگوں کے جو اپنے حالات
کی وجہ سے کمی کرنے پر مجبور ہیں، باقی سب دوست چند پیسوں یا چند آنوں کے ساتھ ہی اپنی غلطی کو دور کر
سکتے اور سابقون الاولون میں شامل ہو سکتے ہیں۔تو یہ بات میں واضح کر دینی چاہتا ہوں تا کہ جو دوست
غلطی کی وجہ سے سابقون الاولون میں شامل ہونے سے محروم رہے ہیں۔وہ اب اپنی غلطی کا ازالہ کر کے
سابقون میں شامل ہو جائیں۔دوسری بات اس سلسلہ میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زیادتی بھی دو قسم کی ہے۔ایک تو وہ دوست کو
ہیں جنہوں نے پہلے سال جتنا چندہ دیا تھا اس سے زیادہ چندہ انہوں نے دوسرے سال دیا اور دوسرے
سال جتنا چندہ دیا تھا اس سے زیادہ چندہ انہوں نے تیسرے سال دیا اور تیسرے سال جتنا چندہ دیا تھا اس
سے زیادہ چندہ انہوں نے چوتھے سال دیا اور چوتھے سال جتنا چندہ دیا تھا اس سے زیادہ چندہ انہوں نے
پانچویں سال دیا۔ان کے لئے اگر وہ سابقون میں شامل ہونا چاہیں تو یہی قاعدہ ہے کہ وہ اب دسویں سال
تک اپنے چندہ کو پہلے سالوں سے بڑھاتے چلے جائیں کیونکہ انہوں نے چوتھے سال میں آکر تیسرے
سال سے کم چندہ نہیں دیا تھا بلکہ زیادہ دیا تھا۔پس چونکہ انہوں نے ایک حلقہ اپنے لئے پسند کر لیا ہے اس
لئے اب ان کی زیادتی اس صورت میں زیادتی متصور ہوگی جب وہ ہر سال پہلے سال سے زیادہ چندہ
دیں گے لیکن ایک وہ لوگ ہیں جنہوں نے پہلے تین سالوں میں تو اپنے چندوں میں زیادتی کی لیکن چوتھے
سال آکر میری رعایت سے فائدہ اٹھا کر انہوں نے اتنا ہی چندہ دیا جتنا انہوں نے تحریک جدید کے سال
اول میں دیا تھا۔مثلاً پہلے سال انہوں نے پانچ روپے دیئے تھے، دوسرے سال انہوں نے دس روپے
دیئے اور تیسرے سال پندرہ لیکن چوتھے سال آکر پھر انہوں نے پہلے سال کے چندہ کے مطابق میری
رعایت سے فائدہ اٹھا کر صرف پانچ روپے ہی چندہ دیا۔ایسے لوگوں نے چونکہ میری مقرر کردہ رعایت اور
659
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
قانون کے مطابق چوتھے سال اپنے چندہ میں کمی کی اس لئے اب
ان کی زیادتی پانچویں سال سے شمار ہوگی
اور وہ اگر چاہیں تو اب کے پانچ روپے کی جگہ پانچ روپے ایک آنہ دے کر یا پانچ روپے چار آنے دے کر یا
چھ روپے دے کر یا سات روپے دے کر یا آٹھ روپے دے کر سابقون الاولون میں شامل ہو سکتے ہیں بلکہ
جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ پانچ روپے ایک پیسہ دے کر بھی ایک شخص اپنے چندہ میں اضافہ کر سکتا ہے اور
ایسا شخص زیادتی کرنے والوں میں ہی شمار ہوگا بشرطیکہ اب وہ آئندہ سالوں میں
کمی نہ کرے بلکہ ہر سال
اپنے چوتھے سال کے چندہ پر اضافہ کرتا چلا جائے۔غرض شرط یہ نہیں کہ تیسرے سال اس نے جتنا چندہ دیا
تھا اس پر اضافہ کرے بلکہ چوتھے سال اس نے جتنا چندہ دیا تھا اگر آئندہ سالوں میں وہ اس پر زیادتی کرتا
رہتا ہے تو وہ بھی سابقون میں ہی شمار کیا جائے گا۔پس ایسے لوگوں کے لئے اصل زیادتی تیسرے سال پر
نہیں بلکہ چوتھے سال کے چندہ پر بھی جائے گی۔مثلاً اگر کسی شخص نے پہلے سال پانچ روپے چندہ دیا تھا۔دوسرے سال اس نے دس دے دیئے اور تیسرے سال ہیں لیکن چوتھے سال پھر اس نے پانچ دے دیئے تو
اب اگر وہ زیادتی کرنا چاہے تو پانچ پر ہی کر سکتا ہے۔اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ ہیں پر زیادتی
کرے کیونکہ اس نے چوتھے سال اپنے چندہ میں جو کمی کی تھی وہ اجازت اور قانون کے ماتحت کی تھی۔میں
نے اس امر کا ذکر اس لئے کیا ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں
کو یہ فکر لگ گیا ہے کہ ہم نے جو چوتھے
سال چندہ دیا تھاوہ تیسرے سال سے بہت کم ہے۔اب اگر ہم تیسرے سال کے چندہ پر زیادتی کریں تو
ہم پر بہت زیادہ بار پڑ جائے گا۔میں ایسے دوستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہوں نے چوتھے سال کم
چندہ دیا ہے تو یہ ان کی زیادتی میں حارج نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے یہ کی میری دی ہوئی رعایت کے مطابق
کی تھی۔پس وہ اب تیسرے سال کے چندہ پر نہیں بلکہ چوتھے سال کے چندہ پر اگر دسویں سال تک زیادتی
کرتے چلے جائیں گے تو سابقون الاولون کی فہرست میں آجائیں گے۔بشرطیکہ پہلے تین سالوں میں بھی
ہر سال زیادتی ہوتی چلی گئی ہو یا اب وہ زیادتی کر دیں مگر شرط یہی ہے کہ انہوں نے چوتھے سال قانون
کے مطابق کمی کی ہو لیکن اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ جس نے چوتھے سال بھی کمی نہیں کی تو اسے اجازت نہیں کہ
وہ پیچھے ہٹے بلکہ اب وہ اسی صورت میں سابقون الاولون میں شامل رہ سکتا ہے جب ہر سال وہ اپنے چندہ
میں اضافہ کرتا چلا جائے۔جیسے میں نے دوسرے سال پہلے سال سے زیادہ چندہ دیا تھا، تیسرے سال
دوسرے سال سے زیادہ چندہ دیا، چوتھے سال تیسرے سال سے زیادہ چندہ دیا اور پانچویں سال چوتھے
سال سے زیادہ چندہ لکھایا ہے۔پس میں اور میری قسم کے دوسرے دوست جنہوں نے چوتھے سال بھی کمی
660
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 30 دسمبر 1938ء
نہیں کی بلکہ تیسرے سال کے چندہ پر زیادتی کی تھی وہ اس بات پر مجبور ہیں کہ اب آئندہ ہر سال اضافہ ہی
کرتے چلے جائیں اور پانچویں سال میں چوتھے سے اور چھٹے سال میں پانچویں سے اور ساتویں سال
میں چھٹے سے اور آٹھویں سال میں ساتویں سے اور نویں سال میں آٹھویں سے اور دسویں سال میں نویں
سے زیادہ چندہ دیں۔خواہ زیادتی کتنی ہی قلیل ہو لیکن جنہوں نے چوتھے سال اپنا چندہ پہلے سال کے برابر
کر دیا تھا لیکن دوسرے اور تیسرے سال بڑھتے چلے گئے تھے ان کی راہ میں چوتھے سال کے چندہ کی کمی
کوئی روک نہیں ہوگی بلکہ چوتھے سال سے ان کا نیا دور شروع ہوگا اور ان کی زیادتی زیادتی ہی تصور
ہوگی۔اگر انہوں نے چوتھے سال کے چندہ سے پانچویں سال میں کچھ زیادہ چندہ دیا ہو۔یہ دو تشر یکیں ہیں جو آج میں کر دینا چاہتا ہوں کیونکہ بہت سے دوستوں نے ملاقات کے
وقت مجھ سے اس بارے میں دریافت کیا ہے اور بعض نے رقعے لکھ کر بھی سوالات کئے ہیں اور چونکہ
میں دیکھتا ہوں تحریک جدید کی اہمیت معلوم ہونے کے بعد بہت سے دوستوں کے دلوں میں یہ احساس پیدا
ہو گیا ہے کہ وہ بھی سابقون الاولون میں شامل ہوں۔اس لئے میں نے یہ تشریحات کر دی ہیں اور ان کی
راہ میں جو روکیں حائل تھیں انہیں دور کر دیا ہے۔میں ان دونوں قسم کی زیادتی کو ایک نقشہ کے ذریعہ سے
بھی حل کر دیتا ہوں اور پانچ روپے چندہ دینے والوں کی مثال کی دونوں صورتیں بیان کر دیتا ہوں۔اول
نقشہ یہ ہے کہ ایک شخص نے پہلے سال پانچ روپے دیئے، دوسرے سال پانچ روپے ایک آنہ یا دو آنہ
یا چار آنہ زیادتی کی ، تیسرے سال پھر زیادتی کی مگر چوتھے سال پھر پانچ روپے چندہ دیا، چھٹے سال پانچ
روپے ایک آنہ یا دو آنہ یا چار آنہ چندہ دیا اور پانچویں سال اس سے زیادہ اور آخر تک پھر بڑھاتے چلے
گئے ان کا چوتھے سال کا چندہ گوتیسرے سال سے کم ہے لیکن چونکہ یہ پہلے تین سالہ دور میں بھی چندہ
بڑھاتے رہے ہیں اور دوسرے سات سالہ دور میں بھی چندہ بڑھاتے رہے ہیں۔باوجود چوتھے سال میں
کمی کر دینے کے یہ لوگ سابقون میں شمار ہوں گے کیونکہ دونوں دور مستقل صورت رکھتے ہیں اور
دونوں دور میں وہ چندہ بڑھاتے چلے گئے ہیں۔دوسری مثال یہ ہے کہ ایک شخص نے پہلے سال میں پانچ
روپے چندہ دیا دوسرے میں پانچ روپے ایک آنہ، تیسرے میں پانچ روپے 2 آنے، چوتھے میں پانچ
روپے تین آنے اور پانچویں میں پانچ روپے 4 آنے اور آخر دور تک وہ کچھ نہ کچھ زیادتی پہلے سال کے
چندہ میں کرتے چلے گئے۔یہ بھی سابقون میں سمجھے جائیں گے۔کارکنوں کو چاہئے کہ وہ اس امر کو اچھی
طرح جماعت کے ذہن نشین کر دیں تا کہ عدم علم کی وجہ سے وہ دوست جو زیادہ ثواب میں حصہ لینا چاہیں
661
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1938ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اس سے محروم نہ رہ جائیں۔میں یہ بھی کہ دینا چاہتا ہوں کہ جو دوست اس دوران میں فوت ہو جائیں ان کی نسبت سمجھا
جائے گا کہ وہ آخر تک چندہ دیتے رہے ہیں اور وہ اپنی زندگی میں جس قسم کے چندہ دہندوں کی قسم میں
آرہے تھے اسی قسم میں ان کا نام شامل کیا جائے گا اور یہ نہ کہا جائے گا کہ انہوں نے پورے دس سال چندہ
نہیں دیا کیونکہ ثواب نیت پر ہوتا ہے نہ کہ اس عمل پر جو انسان کے اختیار میں نہ ہوں“۔( مطبوعه الفضل 17 جنوری 1939 ء )
662