مبلغ وہ ہے جس کے دل کی ایمان کی حالت انبیاء کے ایمان کی مثل ہو۔ تقریرفرمودہ 16 اپریل 1938ء بر موقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
مبلغ وہ ہے جس کے دل کی ایمان کی حالت انبیاء کے ایمان کی مثل ہو
تقریر فرمودہ 16 اپریل 1938ء بر موقع مجلس شوری
تحریک جدید کے پہلے مبلغین کے انتخاب کے وقت صرف دیکھا جاتا تھا کہ جرات کے ساتھ
کام کرنے کا مادہ ہو، لیاقت کا زیادہ خیال نہیں رکھا گیا تھا۔اس وقت ایسے آدمی کی ضرورت تھی جو دلیری
کے ساتھ آگ میں اپنے آپ کو ڈال دینے والا ہو۔چنانچہ ایسے لوگوں کو منتخب کر کے ہم نے بھیج دیا اور وہ
مقصد حاصل بھی ہو گیا۔ان میں سے بعض دینی علوم اور عربی سے بھی اچھی طرح واقف نہ تھے بلکہ بعض کا
تقویٰ کا معیار بھی اتنا بلند نہ تھا مگر اس وقت ہمیں صرف آواز پہنچانا تھی اور دشمن کو یہ بتانا تھا کہ ہمارے پاس
ایسے نوجوان ہیں جو اپنا آرام و آسائش اپنا وطن عزیز واقارب، بیوی بچوں غرضیکہ کسی چیز کی پروانہ کرتے
ہوئے نکل جائیں گے۔بھوکے پیاسے رہیں گے اور دین کی خدمت کریں گے۔ایسی قوم کو جس میں ایسے
نو جوان ہوں مار دینا ناممکن ہوتا ہے۔چنانچہ ہم نے یہ دکھا دیا۔بعض نو جوان برائے نام گزارے لے کر اور
بعض یونہی باہر چلے گئے اور اس طرح ہمارا خرچ بارہ مشنوں پر قریباً ایک مشن کے خرچ برابر ہے۔لیکن
جب وہ زمانہ گزر گیا اور جب ہم نے یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس ایسے نوجوان ہیں جو ہر وقت لبیک کہنے پر
آمادہ ہیں تو اس کے بعد اب دوسرا انتخاب کیا جاتا ہے۔باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے۔زیادہ معین قانون بنا
دیئے گئے ہیں اور اب بھی ہمیں ایسے نو جوان مل رہے ہیں۔پس اس جماعت کو مد نظر رکھتے ہوئے تبلیغ میں
کمی نہیں ہوئی بلکہ صرف طریق تبدیل کیا گیا ہے اور زیادہ خرچ والا طریق چھوڑ کر کم خرچ والا اختیار کیا گیا
ہے۔وقف کرنے والے نوجوانوں سے کام لیا جارہا ہے۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ وقف کا صحیح مفہوم
بھی نہیں سمجھتے۔وہ اپنے چھوٹے بچوں کو جو دین کے نام سے بھی ناواقف ہوتے ہیں، لے آتے ہیں کہ ہم
اسے وقف کرتے ہیں اور میں کہہ دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی نیت کا آپ کو بدلہ دے اور لڑکے کو تو فیق
دے کہ بڑا ہو کر آپ کے خیالات سے اتفاق کرنے والا ہو اور یہ وقف کی رسم ختم ہو جاتی ہے لیکن بعض لوگ
عزت کو دین کا جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔وہ محض اس لئے وقف کا لفظ استعمال کرتے ہیں کہ لڑکے کی تعلیم کا
انتظام ہو جائے۔میں جب کہتا ہوں کہ اچھا ہم اسے کسی کام پر لگا لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ نہیں جی ہم نے تو
663
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد اوّل
سمجھا تھا کہ یہ پڑھے گا تو ان کی اصل غرض تعلیم دلانا ہوتی ہے۔مگر نام وقف کا لیتے ہیں اور ظاہر ہے کہ ایسے
لڑکوں پر مبلغین کے انتخاب کو حاوی کرنا نقصان دہ امر ہے۔ایک وقت ہم مجبور تھے کہ ایسے مبلغ لیں۔چنانچہ تین سال پہلے ہم نے لئے مگر آج نہیں لے سکتے۔جنگ عظیم کے دنوں میں رنگروٹوں کو صرف دو ماہ کی
ٹرینگ کے بعد آگے بھیج دیا جاتا تھا۔حالانکہ عام حالات میں یہ عرصہ دو سال کا ہوتا ہے۔اس وقت صرف
ید دیکھا جاتا تھا کہ اسے بندوق کندھے پر رکھنا آتی ہواور وہ ڈرے نہیں اور یہ اس لئے کیا جاتا تھا کہ میدان
خالی نہ رہے۔میں نے جنگ عظیم کے متعلق پڑھا ہے کہ ایک موقع ایسا آ گیا تھا کہ سات میل کا رقبہ بالکل خالی
ہو گیا تھا۔اس موقعہ میں انگریزی فوج کے آدمی یا تو شکست کھا کر ہٹ چکے تھے اور یا مارے جاچکے تھے۔اگر جرمن افواج کو اس کا علم ہو جاتا تو جنگ کا نقشہ بالکل بدل جاتا۔جب جنرل Haug کو اس کا علم ہوا تو
اس نے ایک ماتحت جرنیل کو جو شاید آسٹرین یا کینیڈین تھا بلایا اور کہا کہ ایسا ایسا واقعہ ہو گیا ہے۔ہمارے
پاس اس وقت فوج نہیں جو اس خلا کو پورا کر سکے۔میں یہ کام تمہارے سپرد کرتا ہوں کہ جس طرح بھی
ہو سکے انتظام کرو کہ یہ خلا پر ہو جائے۔چنانچہ وہ جرنیل موٹر میں بیٹھا اور دھوبیوں اور باورچیوں اور دوسرے
ملازموں سے جو فوج کے پیچھے کام کرتے ہیں جا کر کہا کہ تم لوگ ہمیشہ جنگ میں شریک ہونے کی خواہش
کیا کرتے ہو۔آج تمہارے لئے بھی حو صلے نکالنے کا موقعہ آ گیا ہے۔جو ہتھیار جس کے ہاتھ میں آئے
لے لو اور چلو۔بعض کو بندوق چلانی آتی تھی انہیں تو بندوقیں دے دی گئیں۔مگر دوسروں نے کرالیں اور
پھاوڑے وغیرہ لے لئے۔بعض نے کفگیر ہی اٹھائے اور چار پانچ گھنٹے اس خلا کو پر کئے رکھا اور دشمن کو یہ
خیال بھی نہ ہوا کہ یہاں کوئی فوج نہیں ہے۔حتی کہ پیچھے سے کمک آگئی۔اس طرح گزشتہ تحریک کے موقعہ
پر میں نے بعض ایسے مبلغ بھی لئے تھے جو ہر گز اس ذمہ واری کے اٹھانے کے قابل نہ تھے۔لیکن ہم نے کہا
کہ جاؤ اور صرف اتنا کہ دو کہ مسیح آگیا اور اس بات میں ان کی طرف سے غلطی کا کیا امکان ہوسکتا تھا۔گو
ان میں سے بعض نے غلط مسائل بھی بیان کر دیئے اور بعد میں ہمیں سنبھالنا پڑا مگر اب وہ حالات بدل
رہے ہیں۔سالہا سال کے غور کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں
کہ مبلغ بننا بڑی ذمہ داری ہے۔مبلغ پیدا
نہیں کیا جاسکتا بلکہ وہ پیدا ہوتا ہے۔یہ خیال کہ کوئی کالج مبلغ پیدا کر سکتا ہے، بالکل غلط ہے۔مبلغ وہ ہے
جس کے دل کی ایمان کی حالت انبیاء کے ایمان کی مثل ہو اور ظاہر ہے کہ یہ چیز خدا کی دین ہے۔ہم کسی
کے اندر سے پیدا نہیں کر سکتے۔یہ خیال کرنا کہ قدوری یا هدایا یا تفسیریں پڑھنے سے یہ بات پیدا ہو سکتی
664
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
ہے بالکل غلط ہے۔کتا بیں پڑھ کر ایک شخص عالم تو بن سکتاہے مگر مبلغ ہیں۔مبلغ کے حقیقی انتخاب کا وقت وہ
ہوتا ہے جب اس کی فطرت کی گہرائیوں کا اندازہ ہو جائے۔اس کے جو ہر ظاہر ہو جائیں اور اس کا ایمان
آزمائشوں کی بھٹی میں پڑ چکا ہو۔میں مانتا ہوں کہ دینی تعلیم کا انتظام بھی ضروری ہے لیکن مدرسہ میں
پڑھنے کے وقت تو طالب علم کو خود بھی اپنے جو ہر
کا علم نہیں ہوتا۔پس تعلیم دینی کا انتظام تو ہونا چاہئے لیکن یہ
ضروری نہیں کہ تعلیم حاصل کرنے والوں کو مبلغ بنادیا جائے۔صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں یہ سہولت تھی کہ
ان
کا دین بھی عربی زبان میں تھا اور ان کی اپنی زبان بھی یہی تھی مگر ہمارے لئے یہ دفقت ہے کہ دین تو عربی
میں ہے مگر زبان اردو ہے۔اس لئے وہ ساری قوم میں سے مبلغین انتخاب کر سکتے تھے مگر ہم ایسا نہیں
کر سکتے۔اس لئے ضروری ہے کہ اس مدرسہ کو جاری رکھا جائے تا انتخاب کے لئے میدان موجود رہے۔اس کے ساتھ میں نے تجویز کی ہے کہ ان لوگوں کے لئے ایسا انتظام بھی ہونا چاہئے کہ وہ تعلیم سے فارغ
ہونے کے بعد اپنے گزارہ کی صورت بھی نکال سکیں۔ہم انہیں ملک کے مختلف گوشوں میں پھیلا دیں اور وہ
اپنا گزارہ کریں اور ساتھ ساتھ تبلیغ بھی کرتے رہیں اور جب یہ ثابت کر دیں کہ ان کے دل میں جوش ہے،
ان پر وہی مثال صادق آتی ہے کہ دست با کار دل با یار اور دین کی اشاعت کے لئے ان کے دل میں تڑپ
ہے تو پھر انہیں بلا کر تبلیغ کے کام پر لگا دیا جائے۔وہ خواہ باہر جا کر کوئی پیشہ اختیار کریں تب بھی ہمیں یہ پتہ
لگ سکتا ہے کہ وہ مبلغ بن سکتے ہیں یا نہیں۔جماعت کے بعض دکان دار اور بعض ملازم پیشہ دوست بھی تبلیغ
کرتے ہیں اور ایسے لوگوں
کو تبلیغ کرنے والوں سے کم کام نہیں کرنا پڑتا۔دونوں اتنا ہی وقت دفتر میں یا
دکان میں کام کرتے ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ جس کے دل میں شوق ہوتا ہے وہ دفتر سے فارغ ہو کر تبلیغ
کے لئے نکل جاتا ہے اور جسے شوق نہیں ہوتا وہ گھر جا کر لیٹ جاتا ہے۔غرض اپنا اپنا کام کرنے والوں کی
نسبت بھی آسانی سے پتہ لگ سکتا ہے کہ کسے تبلیغ کا شوق ہے اور کسے نہیں اور اس طرح بیسیوں آزمودہ
مبلغوں میں سے کسی کا پورے وقت کا مبلغ بنانے کے لئے انتخاب کیا جاسکتا ہے اور ایسا انتخاب یقیناً
بابرکت ہوگا۔پس بہتر طریق یہ ہے کہ علماء کو پیشے سکھا کر باہر بھیج دیا جائے کہ اپنا اپنا کام کریں اور پھر دیکھا
جائے کہ وہ دین کے کام میں لگے ہوئے ہیں یا نہیں اور اپنے عمل سے یہ ثابت کرتے ہیں یا نہیں کہ ان کے
دل میں اللہ تعالیٰ اور اس کے دین کی محبت ہے۔اس طرح انہوں نے علم تو پہلے سیکھا ہوا ہوگا اور ایمان کا
ثبوت اپنے عمل سے دے دیں گے۔ایسے لوگ مبلغ بنائے جائیں گے تو وہ بہترین مبلغ ثابت ہوں گے۔ب بھی بعض وہ علماء جو باہر سے بطور مبلغ لئے ہوئے ہیں نسبتاً زیادہ بہتر ہیں مثلاً مولوی راجیکی صاحب،
665
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
مولوی بقا پوری صاحب، مولوی نذیر محمد صاحب لائل پوری۔یہ ہمارے کالج کے پڑھے ہوئے نہیں ہیں مگر
اپنے عمل سے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل میں دین کا جوش ہے۔بعض لوگ مبلغین میں بھی
ہیں جو بہت اچھے ہیں اور موجودہ ضرورت کے لئے جس لیاقت کی ضرورت ہے اس میں وہ بڑھے ہوئے
ہیں۔اس لئے مدرسہ اور کالج کی ضرورت تو بہر حال ہے۔صرف مبلغین کے انتخاب کے سسٹم میں تبدیلی
کی ضرورت ہے۔ہم ان لوگوں کو لے لیتے ہیں جو اچھا بولنے والے ہوں۔حالانکہ نہ اچھے بولنے والوں
سے یہ کام چلتا ہے اور نہ اچھے لکھنے والوں سے۔ضرورت ایمان اور اخلاص کی ہوتی ہے۔جب دل میں
اخلاص ہو تو بولنا اللہ تعالیٰ خود ہی سکھا دیتا ہے۔دیکھو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اچھا بولنا نہیں آتا تھا اور
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کہا بھی کہ میرے بھائی کو بولنا آتا ہے لیکن وہی موسیٰ علیہ السلام جنہیں بولنا نہیں آتا
تھا اور جن کے متعلق مفسرین لکھتے ہیں کہ ان کی زبان میں لکنت تھی اور قرآن شریف سے بھی معلوم ہوتا ہے
کہ ان
کو تقریر کی مشق نہ تھی ، مگر جب خدا تعالیٰ نے ان کو نبوت دی، ایمان کا چشمہ ان کے اندر سے پھوٹ
پڑا تو فرعون کے سامنے جا کر خود ہی تقریر کی۔حضرت ہارون بھی ساتھ تھے مگر ان کو ایک لفظ تک آپ نے
بولنے نہیں دیا اور خود اس زور سے اور ایسی شان سے تقریر کی کہ بڑے سے بڑا مقرر تسلیم کرے گا کہ آپ
نے کمال کر دیا۔دیکھ مصیبت زدہ عورتیں جن کو ایک لفظ بھی بولن نہیں آتا۔غیر مرد کے سامنے ایک لفظ منہ
سے نہیں نکال سکیں بلکہ رشتہ داروں سے بھی بات نہیں کر سکتیں۔جب ان کا بچہ کسی مصیبت میں ہو تو ایسی
تقریر کرتی ہیں کہ سننے والا دنگ رہ جاتا ہے تو ضرورت یہ ہوتی ہے کہ دل میں زخم ہو، بولنا خود بخود آ جاتا
ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ دعا سکھائی
:26 تا 29)
رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى وَيَسْرْ لِي أَمْرِى وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي
يَفْقَهُوا قَوْلِي
اس میں شرح صدر کو پہلے رکھا، جب شرح صدر ہو تو سہولتیں آپ ہی آپ پیدا ہو جاتی ہیں۔لیکن میرا یہ مطلب نہیں کہ سکول اور کالج بریکار ہیں۔یہ یقیناً ایسی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں جن کو ہمارے
پرانے
علماء نہیں کر سکتے اور اگر ان کو بند کر دیا جائے تو نقصان ہوگا۔ان کی ضرورت ہے تا کہ علوم ایسے رنگ
پڑھائے جائیں کہ اگر کسی وقت کسی کے دل میں ایمان کا چشمہ پھوٹ پڑے تو اس سے فائدہ اٹھایا
جا سکے۔گو یہ میچ نہیں کہ علم ایمان دار بنا سکتا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے انسان
کا تعلق
محض علم کوئی چیز نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب وحی نے جب آپ پر الہام نازل ہورہا تھا۔ہو۔666
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
آیت کے مضمون کی رو سے متاثر ہو کر خاتمہ کے الفاظ بے ساختہ خود بول دیئے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم |
نے فرمایا کہ درست ہے، یہی الفاظ میں لکھو تو یہ بات اس کی ٹھوکر کا موجب ہوگئی۔اس نے کہا کہ یہ تو سن
سنا کر الہام بنا لیتے ہیں۔پس نیکی انسان کے قلب میں پیدا ہوتی ہے ، دوسری چیزیں تو بطور امداد کے ہوتی
ہیں۔اگر دل میں نیکی نہ ہو تو بیرونی چیزوں سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔نہیں ان حالات میں میں سمجھتا ہوں کہ
کالج کو ایسے طریق پر لانے کی ضرورت ہے کہ اس کے فارغ التحصیل نو جوانوں کو ہم باہر بھیج دیں تو وہ جاکر
اپنا کام کر سکیں اور پھر ہم حسب ضرورت ان میں سے مبلغ منتخب کر کے ان سے کام لے سکیں۔یہ میچ نہیں کہ
اپنا کام کاج چلانے کے بعد اسے چھوڑ نا مشکل ہوگا۔جس کے دل میں ایمان اور اخلاص ہوگا اسے جب
بھی خدا تعالی کی آواز پہنچے گی خواہ دس ہزار ماہوار آمد کیوں نہ ہو اس پر لات مار کر آجائے گا۔لیکن جس کے
دل میں میل ہوگی ، وہ کہہ دے گا کہ اب میری تجارت چل پڑی ہے، زمیندارہ کام چل نکلا ہے اب میں
نہیں آسکتا۔ایسا شخص ہمارے اندر رہ کر بھی کام نہیں کر سکتا۔پس جو ہمارے کام کا ہے، وہ کہیں جائے گا
نہیں اور جو کام کا نہیں اسے رکھ کر ہم نے کیا کرنا ہے۔اس وقت ہمارے پاس مبلغ کافی ہیں اور آئندہ کے
لئے اگر کوئی صحیح معنوں میں مبلغ مل سکا تو اسے لے لیا جائے گا، ورنہ نہیں۔جو سچا مبلغ ہوگا اس کا رکھنا بھی بھی
بوجھ کا موجب نہ ہوگا۔وہ اپنا گزارہ ساتھ لائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دنیا دار کا قصہ سنایا
کرتے تھے کہ اس کے بہت سے نوکر چاکر تھے۔ایک دن اس نے خیال کیا کہ انہیں علیحدہ کر کے بچت کی
صورت کی جائے لیکن رات کو اس نے خواب دیکھا کہ اس کا خزانہ کھلا پڑا ہے اور کچھ لوگ گڑے بھر بھر کر
مال اس میں سے نکالتے جارہے ہیں۔اس نے پوچھا کہ تم لوگ کون ہو اور میرا مال کہاں لے جارہے ہو۔انہوں نے کہا ہم فرشتے ہیں۔پہلے کچھ لوگوں کا رزق تمہارے پاس تھا مگر اب تم نے ان کو نکالنے کا ارادہ کیا
ہے۔اس لئے ان کے حصہ کا رزق اب دوسری جگہوں پر بھیجا جائے گا تو رزق ہر ایک کا خدا تعالیٰ کی طرف
سے آتا ہے اور جب عام حالت میں یہ ہے تو خدا تعالیٰ کے دین کا کام کرنے والے کیوں اپنا رزق ساتھ نہ
لائیں گے۔کون ہے جو خدا تعالیٰ کا بندہ کہلائے اور پھر خدا تعالیٰ اسے فاقہ سے مرنے دے۔پس جو اس قسم
کے مبلغ ہوں گے ، وہ خزانہ پر کوئی بار نہیں ڈالیں گے۔اگر ان کا خرچ ایک ہزار ہوگا تو خدا تعالی ڈیڑھ ہزار
دے گا۔لیکن یہ طریق کہ ہر سال جبری طور پر مبلغ رکھے جائیں، چونکہ وقتی ضرورت پوری ہو چکی ہے، اب
بدل
دینا چاہئے۔تعلیم حاصل کرنے کے بعد مبلغین باہر جا کر اپنا اپنا کام کریں۔اگر ان میں سے ہمیں کوئی
موزوں آدمی نظر آیا تو اسے لے لیا جائے گا۔اول تو ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات ، زمانہ طالب علمی سے ہی
667
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
کچھ نہ کچھ اندازہ ہونے لگ جائے گا کہ کون سا طالب علم مبلغ بنے کی اہلیت رکھتا ہے لیکن باہر جا کر کام
کرنے کی صورت میں تو اس کے بارہ میں پورا علم ہو جائے گا اور جب ہم دیکھیں گے کہ اپنا کام کرنے کے
ساتھ اس نے خدا تعالیٰ کے کام کو نہیں چھوڑا تو پھر اسے رکھ لیا جائے گا اور اس طرح آئے ہوئے مبلغ حقیقی
مبلغ ہوں گے اور دوسری طرف تحریک جدید میں مبلغین کو رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان کے انتخاب
میں بھی اس بات کو مدنظر رکھا جائے گا کہ دین کا علم رکھتے ہیں یا نہیں یا سیکھ سکتے ہیں یا نہیں اور ایسے مبلغ
دوسروں سے بہت زیادہ مفید ہوں گے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرا یہ مطلب نہیں کہ الاؤنس پر مبلغ نہ رکھے جائیں۔میں
اس چیز کا مخالف ہوں کہ دکھایا کچھ جائے اور حقیقت کچھ اور ہو۔نام تو یہ ہو کہ مبلغوں
کو کرایہ دیا جارہا ہے اور
در حقیقت الاؤنس یا تنخواہ ہو۔جو ضرورت ہو اس کا دلیری سے مطالبہ کرنا چاہئے۔“
وو
میں سمجھتا ہوں اب جبکہ دشمنوں نے اندرونی و بیرونی حملوں سے سلسلہ پر یورش کی ہے۔ہمیں پورے طور پر مالی پریشانی کے سوال کو حل کر دینا چاہئے تا کہ پوری طاقت سے مخالف پروپیگینڈا کا
مقابلہ کیا جا سکے اور کام کو پہلے سے بہتر بنایا جا سکے۔اس غرض کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نمائندگان مجلس مشاورت سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مجھے
اپنے مشوروں سے آگاہ کریں اور بعض تجاویز اپنی طرف سے بھی ان کے غور کے لئے پیش کرتا ہوں۔جب بار پڑ رہا ہو تو سب سے پہلے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ خرچ کی زیادتی کو روکیں تا کہ
گزشتہ بار کو دور کرنے میں سہولت ہو اور اب ایسے حالات ہو چکے ہیں کہ جن کی موجودگی میں اس
قسم کا انتظام
ضروری ہے۔پس میں تجویز کرتا ہوں کہ خرچ کی مستقل طور پر زیادتی کے موجبوں کو بند کر دیا جائے۔مثلاً :-
ا۔جب تک مالی حالت میں درستی پیدا نہ ہو تمام ترقیات روک دی جائیں۔سر دست تین سال
کے لئے یہ فیصلہ کیا جائے۔اگر اس سے پہلے حالات درست ہو جائیں تو پھر اس سوال پر غور کر لیا جائے اور
اگر تین سال کے خاتمہ سے پہلے درست نہ ہوں تو تین سال کے ختم ہونے پر پھر حالات پر غور کر لیا جائے۔۲- آئندہ کے لئے تین مبلغوں کی سالانہ زیادتی کو ملتوی کر دیا جائے۔بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ
اس طرح ہم قدم پیچھے ہٹاتے ہیں لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ قاعدہ اس وقت جاری کیا گیا تھا
جبکہ تحریک جدید جاری نہیں ہوئی تھی۔تحریک جدید کے اجرا کے پہلے تین سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
چالیس کے قریب مبلغ کام کر رہے ہیں یا تیار ہور ہے ہیں۔گویا دس بارہ مبلغوں کی زیادتی سالا نہ ہوئی ہے
668
تحریک
جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ زیادتی بڑھتی جائے گی۔پس جبکہ تبلیغ کا کام پہلے سے وسیع ہورہا ہے اور آئندہ
اس کے وسیع ہونے کی صورت خدا تعالیٰ کے فضل سے نظر آ رہی ہے تو ان مبلغوں کی باقاعدہ بھرتی کے قاعدہ
کو ملتوی کر دیا جائے اور صرف یہ قاعدہ رکھا جائے کہ حسب ضرورت مبلغ لئے جائیں گے تو اس سے ہم کام
میں
کمی نہیں کرتے بلکہ صرف کام کی ترقی کی صورت بدلتے ہیں جو جائز ہی نہیں بلکہ بعض حالات میں
ضروری اور زیادہ نفع رساں ہوتی ہے۔۳۔مبلغوں کے دورے بند کر دیے جائیں۔ان کے مقام مقرر کر کے وہاں پہنچا دیا جائے۔آگے یا وہ پیدل سفر کریں یا گھوڑے وغیرہ پر دوستوں سے بطور امداد لے کر علاقہ میں سفر کریں۔خرچ
والے سفر صرف اس صورت میں ہوں کہ ان کو جماعتیں خود خرچ بھجوا دیں۔۔کچھ مبلغوں کو چھانٹ کر دوسرے کاموں پر لگایا جائے یا فارغ کر دئیے جائیں۔کیونکہ ایک
حصہ مبلغوں میں ایسا ہوتا ہے جو در حقیقت بوجھ بنا ہوتا ہے۔محکمہ ان سے کام نہیں لے رہا ہے۔میرے
نزدیک جس طرح نظارت دعوت و تبلیغ کام کر رہی ہے۔موجودہ مبلغوں کی ایک چوتھائی موجودہ کام سے
زیادہ اچھا کام کر سکے گی بشرطیکہ اچھے آدمی چنے جائیں۔اس وقت تبلیغ بذریعہ مبلغین قریباً بند ہے اور سب
سے زیادہ بے فیض اس بارہ میں یہ محکمہ ہے۔دوسرے لوگ ان سے زیادہ افراد کو جماعت میں لانے میں
کامیاب ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ان سے صحیح طور پر کام نہیں لیا جاتا اور بعض ایسے لوگ مبلغ بن
گئے ہیں جو تبلیغ کے اہل نہیں کیونکہ انتخاب میں پوری توجہ سے کام نہیں لیا گیا۔(1) ہائی سکول اور مدرسہ البنات کے اخراجات جس طرح ہو رہے ہیں، وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں۔تمام قومی سکولوں میں اخراجات کی ذمہ داری ایک حد تک خود عملہ پر ہوتی ہے اور اکثر جگہ تو کلی طور پر عملہ پر
ہی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں عملہ کو آمد سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔میرے نزدیک ہائی سکول اور مدرسہ
بنات کی امداد کی ایک رقم مقرر کر کے آئندہ آمد کے پیدا کرنے کی ذمہ داری عملہ پر ڈالی جائے تا کہ خرچ اور
آمد کو برابر رکھنے کا انہیں احساس پیدا ہو۔مدرسہ بنات میں تو اندھیر ہے کہ دس ہزار کا خرچ سب کا سب
سلسلہ کو ادا کرنا پڑتا ہے۔اگر عملہ پر ذمہ داری ہوتی تو کب کا وہ امدادسرکاری لینے میں کامیاب ہو جاتا۔اس
بارہ میں خاص قوانین تجویز کئے جائیں جن کی امداد سے جلد سے جلد یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔(۲) تجارتی صیغے سب کے سب گھاٹے پر چل رہے ہیں اور اس کی وجہ صدر انجمن احمد یہ کی
ہے تو جہی ہے۔ہمارا کتب خانہ جو ہزاروں کی آمد کا موجب ہونا چاہئے تھا۔اس کا روپیہ بہت سا ضائع
669
اقتباس از تقریر فرمود : 16 اپریل 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ہا ہے اور کبھی بھی اس سے نفع حاصل نہیں ہوا۔حالانکہ چاہئے تھا کہ پانچ دس ہزار سالانہ اس سے منافع سلسلہ
کو ملتا۔یہ افسوسناک امر ہے اور اس کی اصلاح فور ہونی چاہئے۔رسائل واخبارات کا بھی یہی حال ہے۔عملہ
اپنی کوئی ذمہ داری نہیں سمجھتا اور یقینا ستی سے کام لیتا ہے۔سب کاموں میں عملہ پر آمد کی ذمہ واری ڈالنی
چاہئے اور آمد کا اثر عملہ کے گزارہ پر بھی اسی طرح پڑنا چاہئے جس طرح انجمن پرتا کہ دونوں کو توجہ رہے۔(۳) ایک قربانی کارکن کریں اور اس کے بالمقابل ویسی ہی قربانی جماعت کرے یعنی بحث کو
پورا کرنے کے لئے کارکن بھی ایک کٹوتی اپنی تنخواہوں میں منظور کریں اور جماعت بھی اس کے مقابل پر
ویسی ہی زیادتی اپنے چندوں میں کرے۔آئندہ بجٹ کے متعلق میرے نزدیک اصول یہ ہونا چاہئے کہ ایک اصل آمد نکالی جائے۔یعنی
کل آمد سے سب زائد آمد نیاں جو عارضی طریق سے حاصل کی گئی ہوں خارج کر دی جائیں اور فیصلہ یہ کیا
جائے کہ بجٹ بہر حال اس اصل آمد سے دس فی صدی کم رکھنا ہے۔اس غرض کے لئے کارکنوں کی تنخواہوں
اور سائز میں مناسب کمی کر دی جائے۔تنخواہوں کی کمی تین درجوں میں تقسیم ہو مثلاً 20،25،33 یا مثلاً
25 ، 20 ،15 یا مثلاً 15،20، 10 یعنی ان تین قسم کی کمیوں میں سے جس قسم کی کمی سے یہ کام ہو سکتا ہو،
اسے استعمال کر لیا جائے۔اس تجویز سے جو دس فیصدی بچت بجٹ سے ہو نیز وہ سب رقوم جو غیر معمولی
مدات آمد سے حاصل ہوں قرضہ کی ادائیگی میں خرچ کی جائیں۔مرکزی کارکنوں کی اس قربانی کے بالمقابل جماعت کے مخلصین بھی تین سال کے لئے
غیر معمولی بوجھ اپنے پر قبول کر کے اس قربانی کے مساوی قربانی اپنی آمد نیوں میں کریں یعنی اپنی آمدنیوں
میں سے زائد چندے ادا کریں اور یہ چندے بھی قرض کی ادائیگی پر خرچ ہوں۔کارکنوں کی کٹوتی کو قرض سمجھا جائے جو تو فیق پر انجمن ادا کرے۔کوشش کی جائے کہ ریٹائر
ہونے والے کارکن کو یہ قرض پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ ادا کر دیا جائے۔علاوہ اوپر کی مستقل تجویزوں کے
غیر ضروری جائیدادوں کو بھی فروخت کر دیا جائے اور اس آمد سے قرض اتارا جائے۔(۱) یہ قانون کر دیا جائے کہ دورانِ سال میں جو تغیر انجمن بجٹ میں کرے اس کے لئے خود بجٹ
میں سے گنجائش نکالے۔بجٹ کو زائد نہ کیا جائے۔(۲) کسی افسر کو کسی سہ ماہی میں ۱/۴ بجٹ سے زائد خرچ کرنے کا اختیار نہ ہو، سوائے خاص
منظوری کے اور انجمن ہر اس درخواست کو رد کر دے جو خرچ کرنے کے بعد منظوری کے لئے دی گئی ہو۔670
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
(۳) بجٹ میں زیادتی کی کوئی تجویز دوران سال میں پیش نہ ہو۔سوائے مندرجہ ذیل صورتوں کے:
(الف) جو تجویز خلیفہ وقت کی طرف سے ہو۔(ب) انجمن کی طرف سے ہو اور ناظر بیت المال اس کی ذمہ داری لے۔میں نے تجویز کیا ہے کہ آئندہ تین مبلغوں کا باقاعدہ لینا بند کیا جائے۔اس بارہ میں یہ سوال پیدا
ہوتا ہے کہ کیا جامعہ کی آخری دو جماعتیں اڑادی جائیں۔اگر ایسا کیا گیا تو ایک تو جامعہ کا موجودہ عملہ بے
کار ہو جائے گا، دوسرے بوقت ضرورت مشکلات پیش آئیں گی۔سو اس بارہ میں میری تجویز یہ ہے کہ عملہ کو
بیکار نہ کیا جائے اور جماعتیں جاری رہیں۔صرف یہ کیا جائے کہ ان جماعتوں میں طب اور دوا سازی کا علم
بڑھا دیا جائے مثلاً 2/3 وقت تحصیل طب میں طلبا خرچ کریں اور ۳/ ۱ دوسرے علوم کی تحصیل میں اور فارغ
ہو کر مناسب جگہوں پر مطب کھول دیں۔چونکہ یہ طلبا عربی زبان میں اچھے ماہر ہوں گے تھوڑی محنت سے
علم طب کے مبادی اور اصول سیکھ سکیں گے۔جس کی مدد سے وہ خود مطالعہ سے علم بڑھا سکیں گے۔اس وقت
طبیبوں کی لیاقت کا جو معیار عام طور پر پایا جاتا ہے اس سے زیادہ لیاقت یہ پیدا کر سکتے ہیں۔بشرطیکہ
ہوشیار ہوں۔خصوصاً جبکہ ہمارا اپنا ہسپتال ہے اور تشریح اور مرہم پٹی اور تھوڑی سی کمپونڈری بھی وہ وہاں سیکھ
سکتے ہیں۔اس طریقہ سے ایک وسیع جال طبیبوں کا پھیلایا جا سکتا ہے۔یہ لوگ عربی مدارس قائم کر کے بھی
مفید کام کر سکتے ہیں۔میری رائے میں یہ بہتر ہوگا کہ ان طلبا میں نے مستحق اور لائق طلباء کو تکمیل تعلیم کے
بعد کچھ رقم کام کی ابتدائی مشکلات پر قابو پانے کے لئے دے دی جائیں۔بے شک اس صورت میں ہمیں
ایک اچھا طبیب ملازم رکھنا ہوگا لیکن یہ خرچ زیادہ نہ ہوگا۔کیونکہ انجمن کے کئی عہدہ دار ریٹائر ہونے والے
ہیں اور اس عملہ میں سے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔اس تجویز کے ماتحت اگر دیکھا جائے تو خرچ اور آمد کی
صورت یہ ہوگی۔ایک طبیب فرض کرو ساٹھ روپیہ ماہوار کا، چالیس روپے دوائیوں وغیرہ کے لئے کل سو
روپیہ ماہوار۔تین لڑکے جن کو وظیفہ دیا جائے (بشرطیکہ اس کے بغیر گزارہ نہ چلے ) تمہیں روپیہ ماہوار۔اس
میں سے آخری خرچ اب بھی ہورہا ہے۔پس صرف سو روپیہ ماہوار خرچ بڑھے گا جو میں نے بتایا ہے انجمن
کے موجودہ عملہ کی تبدیلیوں سے پورا ہو سکتا ہے اور اسی سال ہو سکتا ہے جب طالب علم پاس ہوں تو جیسا کہ
میں نے اوپر ذکر کیا ہے ضرورت مند اور وقف کنندہ طلبا کو کچھ رقم جو میرے خیال میں سو روپیہ سے دوسو
رو پیر تک مناسب ہوگی اور امداد یا قرض دے کر کسی خاص مقام پر جو تبلیغ اور طب دونوں کے لحاظ سے اچھا
ہو بٹھا دیا جائے۔اگر اس امداد کی اوسط سورو پیہ فی طالب علم سمجھی جائے تو یہ تین سو روپیہ ہوا۔جب کبھی
671
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
سلسلہ کو مزید مبلغوں کی ضرورت پیش آئے ان طلبا میں سے ایک یا ایک سے زیادہ طالب علموں کو حسہ
ضرورت منتخب کر کے ایک سال کے زائد مطالعہ کے بعد کام پر لگا دیا جائے۔اس طرح نئے مبلغ بھی وقت
پرپل سکیں گے اور جن کی ضرورت نہ ہوگی ان کی عمر بھی ضائع نہ ہوگی۔اس وقت تین مبلغ سالانہ لئے جاتے ہیں۔ان کی تنخواہ 45 سے 65 تک ہوتی ہے اور اوسط 55
فرض کر کے پونے دو سو روپیہ ماہوار کی بچت صرف پہلے سال میں نکل آتی ہے۔جو دس سال میں ہیں ہزار
سالانہ کی بچت بن جاتی ہے۔زائد تین سو کا خرچ جو طب کا کام چلانے کے لے دیا جانے کی تجویز ہے، وہ
بھی اگر ضرورت ہو صرف سفر خرچ کی کمی سے نکل آتا ہے، کیونکہ قریبافی مبلغ ایک سو روپیہ سالانہ سفر کے
اخراجات میں خرچ ہوتے ہیں۔پس ان تین مبلغوں کے اڑ جانے سے تین سو روپے سفر خرچ کے بچ جاتے
ہیں اور یہی رقم حسب ضرورت فارغ التحصیل طلبا کو کام چلانے کے لئے دی جاسکتی ہے اور ہندوستان میں
مختلف جگہوں پر مطلب کھولے جاسکتے ہیں۔اگر جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے یہ لوگ علاوہ طب کے عربی کی
تعلیم کی جماعتیں بھی کھول دیں تو تھوڑے ہی عرصہ میں مختلف علاقوں میں احمدیت کے مرکز قائم ہو سکتے
ہیں۔انشاء اللہ تعالی۔در حقیقت طب تعلیم اور تجارت یہ تین بہترین ہتھیار تبلیغ کے ہیں اور انہی کے ذریعہ
تبلیغ کو وسعت دی جاسکتی ہے۔ہم نے تحریک جدید کے کام میں تجربہ کیا ہے کہ تعلیم کا ہتھیار اور علاج کا
ہتھیارا کثر جگہ نہایت کامیاب ہوا ہے اور اشد ترین دشمن جو پہلے نفرت کرتے تھے، محبت سے پیش آنے
لگ گئے ہیں۔اسی طرح یہ بھی فیصلہ کر لینا چاہئے کہ جو طلبا جامعہ کی آخری جماعتوں سے فارغ ہو کر نکلیں ان کو
سلسلہ کی کارکنی کے لئے دوسروں پر ترجیح دی جائے۔اس طرح بھی ان جماعتوں کے طلبا کے لئے کام نکل
سکتا ہے اور یہ جماعتیں بند کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے گی۔اس فوری بچت کے علاوہ بعض اور اصلاحات بھی میرے ذہن میں ہیں جن پر غور کر لیا جائے۔یہ اصلاحات بھی آئندہ چند سال میں جا کر اخراجات میں خاص کمی کر دیں گی اور موجودہ حالات کے لحاظ
سے کام میں بھی ان سے ترقی ہو جائے گی۔(۱) مدرسہ احمدیہ کی نسبت میرا ہمیشہ یہ خیال رہا ہے اور اب بھی ہے کہ اگر حالات مساعدت
کریں تو اس کی جماعتیں شروع سے الگ رہیں تا کہ دین کا خالص ماحول پیدا ہو جائے اور میں ہمیشہ اس
امر پر زور دیتارہا ہوں کہ اس کی چھوٹی جماعتیں بھی الگ رہیں۔لیکن عملاً آکر ایک وقت معلوم ہوئی ہے
672
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرمودہ 16 اپریل 1938ء
جس کا حل اس وقت ہمارے پاس نہیں ہے اور وہ یہ کہ مالی وقت کی وجہ سے مدرسہ کا عملہ ہمیشہ ایسا مقرر ہوتا
رہا ہے جو حساب، جغرافیہ وغیرہ کی اعلیٰ لیاقت پیدا کرنے کا اہل نہ تھا اور اسی طرح انگریزی کی اعلیٰ تعلیم
جس کے نتیجہ میں مبلغ انگریزی لیکچر وغیرہ دے سکیں کبھی نہیں دی گئی اور موجودہ حالت میں نہیں دی جاسکتی۔نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مدرسہ احمدیہ کے سات سالہ نصاب اور جامعہ کے چار سالہ نصاب کے باوجود ان کی
انگریزی اور دنیوی واقعیت بالکل کم ہوتی ہے۔دوسری طرف ہائی سکول میں یہ نقص ہوا ہے کہ اس کے لئے
دینیات کا اعلیٰ عملہ مہیا نہیں کیا گیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ وہاں سے طلبا د مینیات کی نا مکمل تعلیم پا کر نکلتے
ہیں۔پس ان حالات کو دیکھتے ہوئے ) کہ ابھی ہماری مالی حالت ایسی نہیں کہ دو بوجھ ایک وقت میں اٹھا
سکیں) اس وقت تک کے لئے کہ اللہ تعالیٰ ہماری مالی حالت کو اچھا کرے، میری تجویز یہ ہے کہ آئندہ
انٹرنس پاس طلبا مدرسہ احمدیہ میں داخل کئے جائیں اور صرف تین سال کا کورس ہو۔آئندہ چار سال تک
ترتیب کے ساتھ نئی جماعت کا داخلہ روک دیا جائے۔اس طرح چار سال میں مدرسہ کی تین جماعتیں رہ
جائیں گی اور انٹرنس پاس طلبا لئے جانے شروع ہو جائیں گے۔آج سے چار سال بعد انٹرنس پاس طلباء
پانچویں جماعت میں داخل کئے جائیں جو آئندہ مدرسہ کی پہلی کلاس ، ہوگی تمام و نیوی علوم جواب پڑھائے
جاتے ہیں، وہ اڑادیئے جائیں۔سوائے انگریزی کے جو کالج کی لیاقت کے برابر ہو۔جس کے لئے ایک
لائق پروفیسر مقرر کیا جائے۔اگر کسی وقف کنندہ کو انگلستان میں تعلیم دلائی جائے تو وہ معمولی گزارہ لے کر
کام کر سکے گا اور خرچ میں بھی کوئی خاص زیادتی نہ ہوگی۔نصاب میں اس امر کو مد نظر رکھا جائے کہ انگریزی
میں کم سے کم ایف۔اے تک کی لیاقت مولوی فاضل پاس کرنے تک لڑکوں میں پیدا ہو جائے۔جو پانچ
سال کے تعلیمی عرصہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی مشکل امر نہیں۔صرف اچھے پروفیسر کی ضرورت ہوگی۔اس
دوران میں موجودہ عملہ کو دوسری جگہوں میں جذب کرنے کی کوشش کی جائے اور آہستہ آہستہ جب سب عملہ
جذب ہو جائے یا ریٹائر ہو جائے تو یہ بھی کوشش کی جائے کہ مدرسہ کو کالج میں جذب کر دیا جائے اور صرف
چار جماعتیں کر دی جائیں یا پانچ ہی رہیں اور شروع سے ہی طب کی تعلیم کو نصاب میں شامل کر لیا جائے۔اس تجویز پر عمل کر کے چار سال کے عرصہ تک مدرسوں اور وظائف وغیرہ کی تخفیف سے میں سمجھتا
ہوں کافی تخفیف ہو جائے گی اور چونکہ بنیاد اس تعلیم کی ہائی سکول ہو گا۔اس کی دینیات کی طرف زیادہ توجہ
ہو جائے گی اور یہ زائد فائدہ ہوگا۔جیسا میں نے کہا ہے میں دینیات کے ماحول کو بچپن سے شروع کرنا پسند کرتا ہوں۔لیکن
673
اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سر دست مالی مشکلات اور عملہ کی وقتوں کو دور کرنے کا یہ اچھا ذریعہ ہے۔اس کے بعد جب حالات درست
ہوں، بالکل ممکن ہے کہ ضروری ماحول ہائی سکول میں ہی پیدا کرنے کی رائج الوقت قانون اجازت دے
دے یا پھر نئے سرے سے مدرسہ کی جماعتیں کھول دی جائیں۔چھوٹی جماعتیں ہر وقت آسانی سے کھولی
جاسکتی ہیں۔اس میں کوئی دقت نہیں ہے۔اس تجویز سے یہ بھی فائدہ ہوگا کہ انگریزی تعلیم کی زیادتی کی وجہ سے ان طلباء کو مولوی فاضل کے
بعد بی۔اے کرنے میں دقت نہ ہوگی اور جوسرکاری ملازمتیں کرنا چاہیں گے ، انہیں اس میں آسانی رہے گی۔(۲) آئندہ جو نئے کارکن لئے جائیں ، وہ حتی الوسع وقف کنندگان میں سے لئے جائیں جو
تحریک جدید کی شرائط کے ماتحت اپنے آپ کو پیش کریں اور اس طرح ایسے بجٹوں سے چھٹکارا حاصل کیا
جائے جو باقاعدہ بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ہاں یہ اصول مد نظر رہنا چاہئے کہ ایک خاص فنڈ ایسے لوگوں کی
خاص ضرورتوں کے لئے کھول دیا جائے جیسے شادی بیاہ ہے، خاص بیماری ہے یا وفات کی صورت میں بچوں
کا گزارہ ہے۔مکان کی ضروریات ہیں اور ایسے فنڈ کے لئے مثلاً دس فیصدی سلسلہ کی آمد ریز روفنڈ کے طور
پر جمع ہوتی جائے۔موجودہ کارکنوں میں بھی اس قسم کے اصول پر کام کرنے کی تحریک کی جائے۔لیکن جو اپنی خوشی
سے اس کے لئے تیار نہ ہوں انہیں مجبور نہ کیا جائے۔جو پرانے کارکنوں میں سے وقف کریں ان کی
تنخواہوں میں تنزل نہ کیا جائے۔ہاں آئندہ ترقیات بند کی جائیں اور امداد صرف اس اصل پر دی جائے
کہ رقم زیادہ ہو جائے تو بطور خاص بونس یعنی عطیہ کے رقم دی جائے۔اگر روپیہ آ گیا تو امداد ملے ورنہ نہیں۔ایسے لوگوں کو جو وقف کنندہ نہ ہوں ملازمت میں توسیع نہ دی جائے۔بناوٹ اور نمائش کو بند کرنے کے لئے یہ قاعدہ ہو کہ صرف وہی لوگ وقف کر سکتے ہیں جو ابھی
اپنے گریڈ کی انتہاء کو نہیں پہنچے۔جو گریڈ کی انتہاء کو پہنچ چکے ہوں ان کے لئے وقف بے معنی ہو جاتا ہے۔(۱) ہر غیر شادی شدہ کارکن کو پندرہ روپیہ ماہوار ، شادی شدہ کو ہمیں اور چار بچوں تک تین روپیہ
ماہوار کی زیادتی ہو کر آخری رقم گزارہ کی بتیس روپیہ ہوگی۔یہ رقم گریجوایٹ اور غیر گریجوایٹ سب کے لئے
یکساں ہوگی۔(۲) اگر کسی نفع رساں کام پر کسی وقف کنندہ کو لگایا جائے گا تو علاوہ گزارہ کے نفع میں سے بھی
اسے حصہ دیا جائے گا۔(۳) اگر خدانخواستہ کسی وقت اس قدر گزارہ بھی ان کو نہ دیا جا سکے تو حسب وعده وقف کنندگان
674