تحریک جدید خلیفہ کی طرف سے جماعت کی آزمائش ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جنوری 1939 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
"
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 20 جنوری 1939ء
تحریک جدید خلیفہ کی طرف سے جماعت کی آزمائش ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جنوری 1939ء
میں پہلے تو تحریک جدید کے چندہ کے متعلق دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اب
وعدوں کی میعاد ختم ہونے کے قریب آرہی ہے لیکن بہت سی جماعتیں ابھی ایسی ہیں جنہوں نے ابھی تک
جوابات نہیں دیئے۔گوجن جماعتوں کے جواب آئے ہیں یا جن دوستوں نے اس چندہ میں شمولیت اختیار
کی ہے انہوں نے گزشتہ سالوں سے زیادہ حصہ لیا ہے لیکن پھر بھی ابھی تین سو کے قریب جماعتیں ایسی ہیں
جن کی طرف سے جوابات موصول نہیں ہوئے۔گو یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ وہ فہرستیں تیار کر رہی ہیں اور
جلد ہی تیار ہونے کے بعد بھیج دیں گی۔اسی طرح قادیان میں بھی محلہ جات کی فہرستیں ابھی مکمل
نہیں ہوئیں۔جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں۔قادیان کے لوگوں کے لئے خصوصا اور بیرون جات
کے لوگوں کے لئے عموماً 1939ء اور 1940 ء مالی لحاظ سے امتحان کے سال معلوم ہوتے ہیں کیونکہ اس
میں اتنی چندہ کی تحریکیں ہوئی ہیں کہ شاید اس سے پہلے جماعت میں کبھی بھی اتنی تحریک میں نہیں ہوئیں۔ماہواری چندوں کی باقاعدہ ادائیگی بلکہ ان میں زیادتی کا اعلان مرکز سلسلہ کی طرف سے کیا جا چکا ہے اور
بہت سے دوست اس میں زیادتی کی طرف مائل ہیں۔گو بہت سے ست بھی ہیں۔اسی طرح تحریک جدید
کا چندہ علاوہ ان ماہواری چندوں کے ہے۔"
22
چندہ عام جو ہے یہ جماعت کی طرف سے چندہ ہے یعنی ایک جماعتی اور نظامی فیصلہ کے
ماتحت لوگ چندہ دیتے ہیں اور یہ جماعت کے افراد کی ایک آزمائش ہے۔جماعت کہتی ہے آؤ ہم اپنے اندر
شامل ہونے والوں کی آزمائش کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ کہاں تک قربانی کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں۔تحریک جدید خود خلیفہ کی طرف سے ہے۔گویا دوسری آزمائش خلیفہ کی طرف سے شروع ہے اور
اس نے کہا ہے کہ آؤ میں بھی اس سال جماعت کی آزمائش کروں۔خلافت جو بلی کی تحریک نہ جماعت کی
طرف سے ہے اور نہ خلیفہ کی طرف سے۔بعض دوستوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا اور جماعت کے باقی
677
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 20 جنوری 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
دوستوں نے اس خیال کے ساتھ اتفاق کا اظہار کر دیا۔پس یہ ایک ایسی تحریک ہے جس میں ہر شخص اپنا
آپ امتحان لیتا ہے اور دیکھتا ہے کہ وہ کس قدر قربانی کا مادہ اپنے اندر رکھتا ہے۔غرض ہماری جماعت کے
تمام دوستوں نے اپنے آپ کو انفرادی طور پر اس امتحان کے لئے پیش کر دیا۔انہوں نے کہا ہمارا امتحان
نظام سلسلہ نے بھی لیا ، ہمارا امتحان خلیفہ نے بھی لیا، آؤ ہم آپ بھی اپنا امتحان لیں۔تب اللہ تعالیٰ نے عرش
سے کہا ہم بھی اس امتحان میں اپنی طرف سے ایک سوال ڈال دیتے ہیں۔پس یہ کیسا عظیم الشان ابتلا ہے
جو اس سال ہماری جماعت پر آیا ہے۔خدا نے بھی ہماری جماعت کا ایک امتحان لیا ہے، خلیفہ نے بھی
جماعت کا ایک امتحان لیا ہے، نظام سلسلہ نے بھی جماعت کا ایک امتحان لیا ہے اور ہر فرد نے بھی انفرادی
طور پر اپنا اپنا امتحان لیا ہے۔گویا چاروں گوشے جو تکمیل کے لئے ضروری ہیں، وہ اس امتحان میں پائے
جاتے ہیں۔آخر انسان کے تعلقات کی کیا نوعیت ہے۔اس کے چار ہی قسم کے تعلقات ہوتے ہیں یا اس کا
اپنے نفس کے ساتھ تعلق ہوتا ہے یا دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلق ہوتا ہے یا روحانی یا جسمانی حاکم سے
اس کا تعلق ہوتا ہے اور یا پھر خدا تعالیٰ سے تعلق ہوتا ہے۔اس سال یہ چاروں ہی ابتلا آ گئے۔جماعتی امتحان بھی جاری ہے، خلیفہ کا امتحان بھی جاری ہے، خود اپنے نفس کے امتحان کے لئے
بھی جماعت کے ہر فرد نے اپنے آپ کو پیش کر دیا ہے۔صرف اللہ تعالیٰ کا ایک امتحان رہتا تھا۔سو یہ
تینوں ابتلا دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے کہا آؤ ہم بھی ان کے سامنے ایک امتحانی پرچہ رکھ دیتے ہیں۔پس اس نے
بھی جماعت کا ایک امتحان لیا اور اس طرح ہمارے امتحان کے چار پرچے ہو گئے۔اب وہ شخص جو ان
چاروں پر چوں میں پاس ہو جائے اس سے زیادہ خوش نصیب اور کون شخص ہو سکتا ہے؟
پس آج ہماری جماعت میں سے ہر شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ جماعتی امتحان میں بھی
کامیاب ہو، خلیفہ کے امتحان میں بھی کامیاب ہو نفس کے محاسبہ کے امتحان میں بھی کامیاب ہواور
خدا تعالیٰ کے امتحان میں بھی کامیاب ہو۔بے شک امتحان سخت ہے۔ایک نہیں چار امتحان ہیں لیکن پھر ان
چاروں امتحانوں کے بعد کوئی قسم امتحان کی باقی نہیں رہ جاتی۔اٹھی امتحان بھی اس سال ہو رہا ہے، ملی
امتحان بھی اس سال ہو رہا ہے، ذاتی امتحان بھی اس سال ہو رہا ہے اور خلیفہ وقت کی طرف سے بھی امتحان
اس سال ہو رہا ہے۔بندوں کے ابتلاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ابتلا کا شامل ہو جانا ایک بہت بڑی برکت کا
پیش خیمہ ہے کیونکہ بندوں کو دوسرے بندوں پر رحم آئے یا نہ آئے۔کیونکہ کسی انسان کو کیا پتہ کہ دوسرے کو
678
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جنوری 1939ء
کیا تکلیف ہے اور اس نے کن مخالف حالات میں قربانی کی ہے؟ اللہ تعالیٰ کو ضرور رحم آجاتا ہے کیونکہ وہ
عالم الغیب ہے اور وہ جب کوئی ابتلا اپنے بندوں پر وارد کرتا ہے تو ساتھ ساتھ عالم الغیب ہونے کی وجہ سے
ان کے حالات بھی دیکھتا جاتا ہے اور جب اسے رحم آتا ہے تو وہ اگلی پچھلی تمام کسریں نکال دیتا ہے۔جیسے
قرآن کریم میں آتا ہے کہ حضرت یوسف کے زمانے میں ایک بادشاہ کو یہ خواب دکھایا گیا کہ سات سال قحط
پڑے گا مگر جب سات سال گزر جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کو رحم آئے گا اور وہ پچھلے سارے نقصانات پورے
کردے گا تو اگر صرف بندوں کے امتحان ہوتے تو وہ تم کو بدلہ نہیں دے سکتے تھے۔مثلاً جماعت
چندوں کے مقابلہ میں تمہیں کیا دے سکتی ہے یا میں تحریک جدید کے بدلہ میں تمہیں کیا دے سکتا ہوں یا
خلافت جوبلی فنڈ میں حصہ لینے کی وجہ سے وہ لوگ تمہیں کیا بدلہ دے سکتے ہیں جنہوں نے یہ تحریک کی ؟
انسانوں میں سے کوئی ان چیزوں کا بدلہ نہیں دے سکتا۔پس جب کوئی انسان اس کا بدلہ نہیں دے سکتا تو اللہ تعالیٰ نے خود اپنا حصہ اس میں ڈال دیا اور
خدا تعالیٰ جب لیا کرتا ہے تو وہ دیا بھی کرتا ہے۔خدا تعالیٰ نے کہا جماعت پر اس وقت تین ابتلا ہیں۔آؤ
میں بھی ان ابتلاؤں میں اپنی طرف سے ایک اور ابتلا کا اضافہ کر کے شامل ہو جاؤں تا کہ ان کی
قربانیاں بے بدلہ کے نہ رہیں اور میری طرف سے انہیں اتنا کثیر بدلہ مل جائے جو باقی کی تین قربانیوں کے
بدلہ پر بھی حاوی ہو جائیں۔۔۔۔۔( مطبوعه الفضل 8 فروری 1939 ء )
679