پر زور تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1939ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 جنوری 1939ء
پر زور تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1939ء
میں نے پچھلے سے پچھلے جمعہ میں قادیان کی جماعت کو تبلیغ احمدیت کے لئے اپنے آپ کو
بطور والینٹیر پیش کرنے کی تحریک کی تھی اور اس کے مطابق واقفین کی لسٹیں میرے پاس پہنچ گئی ہیں۔میں
نے تحریک جدید اور نظارت دعوۃ و تبلیغ کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ وہ پہلے ایسے علاقوں کے لئے جہاں
تبلیغ کے
لئے خاص طور پر ضرورت ہے، آدمی چن لیں اور پھر بقیہ لوگوں کو ان علاقوں میں کام کرنے کی اجازت
دے دیں جن کو وہ خود ترجیح دیتے ہیں۔تبلیغ ایسا ضروری فرض ہے کہ جو الہی جماعتوں کے ابتدائی زمانہ میں سب سے زیادہ اہم ہوتا
ہے کیونکہ وہ پروگرام جو اللہ تعالی کی طرف سے الہی جماعتوں کو دیا جاتا ہے اس
کو تفصیلی طور پر پورا کرنے
کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ بعض علاقوں میں یا ملکوں میں اس جماعت کی اکثریت ہو۔خالی شہروں کی
اکثریت کافی نہیں ہوتی بلکہ وسیع علاقوں اور ملکوں میں ہی وہ احکام نافذ کئے جا سکتے ہیں جو سوسائٹی کے
ساتھ بحیثیت جماعت تعلق رکھتے ہیں۔پس اسلام کی وہ تشریح جو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ہمیں ملی ہے اور اسلام کا وہ دور جو دنیا میں
آج سے تیرہ سو سال قبل گزرا ہے۔اس تشریح پر عمل اور اس دور کا قیام اسی صورت میں ممکن ہے کہ جبکہ ہم
وسیع علاقہ میں اپنی اکثریت پیدا کر لیں اور پھر باہمی اتحاد اور فیصلہ کے ساتھ اس قانون اور شریعت کو رائج
کریں جس کو اسلام نے ہم میں رائج کرنا چاہا ہے۔وو
و قرآن کریم کی تعلیم کو عملی صورت میں کسی علاقے میں ظاہر کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ کوئی وسیع علاقہ ایسا ہو جہاں جماعت احمدیہ کلی طور پر موجود ہو یا بہت بڑی اکثریت رکھتی ہو اور یہ غرض
پوری نہیں ہوسکتی جب تک کہ منتظم صورت میں تبلیغ نہ کی جائے مختلف علاقے لے لئے جائیں اور ان
میں منظم طور پر پورے زور کے ساتھ تبلیغ کی جائے یہاں تک کہ وہ علاقہ ظاہر ہو جائے جسے اللہ تعالیٰ نے
اس سعادت کے لئے مقرر فرمایا ہو۔681
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 جنوری 1939ء
دو
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول۔۔۔۔اس کے بعد میں بیرونی جماعتوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد از جلد واقفین کی فہرستیں
تیار کر کے بھجوا دیں تا ان کے علاقوں میں بھی تبلیغ کے نظام کو مکمل کیا جائے۔شروع میں کام کرنے والوں
کے لئے بے شک وقتیں ہوں گی لیکن اگر ہمت اور ارادہ ہو تو مشکلات خود بخود دور ہو جایا کرتی ہیں“۔صرف ضرورت ارادہ کی ہے اور اخلاص کی۔پس میں بیرونی جماعتوں کی بھی توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ہر بالغ مرد ، عورتوں کو میں ابھی مجبور نہیں کرتا۔گو وہ اپنی خدمات
پیش کریں تو شکریہ کے ساتھ قبول کی جائیں گی مگر ان کی یہ خدمت طوعی ہوگی لیکن ہر بالغ مرد احمدی سے
میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنا وقت اس کام کے لئے دے گا اور یہ ذمہ داری لے گا کہ خواہ کتنا وقت کیوں نہ
دینا پڑے وہ ایک یا دو یا تین یا ان سے زیادہ احمدی سال میں ضرور بنائے گا۔پس تمام جماعتیں ایسی
فہرستیں تیار کر کے جلد بھجوا دیں تا ان کے لئے کام کی سکیم بنادی جائے اور اگر اس سکیم کی اہمیت کو مد نظر رکھا
جائے تو چند سال میں ہی ہندوستان
کی کایا پلٹ سکتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ سیاسی طور پر اسلام اس وقت نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ایسے نازک دور سے کہ اگر اس وقت اس کی حفاظت کے لئے کوئی جماعت کھڑی نہ ہوگی تو اس کے مٹ
جانے میں کوئی شبہ نہیں۔یوں تو مسلمان بے شک دنیا میں رہیں گے مگر نام کے مسلمانوں سے اسلام کو کیا
فائدہ؟ قرآن دنیا میں اس لئے نہیں آیا تھا کہ اسے جزدانوں میں بند کر کے رکھا جائے اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ لوگ منہ سے آپ کو خدا کا رسول تسلیم کر لیں بلکہ
اس لئے آئے تھے کہ خدا تعالی کی تعلیم کو دنیا میں قائم کریں۔اگر یہ نہیں تو مسلمانوں
کا وجود تعداد میں خواہ کتنا
کیوں نہ بڑھ جائے ، بے فائدہ ہے۔"
اس نازک موقعہ پر ایک جماعت احمدیہ ہی ہے جس سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ
داری کو سمجھتے ہوئے مقابلہ کے میدان میں آگے آئے گی اور جلد اسلام کے حقیقی پیروؤں کی اتنی تعداد پیدا
کرلے گی کہ جو دنیا کا مقابلہ آسانی سے کر سکے۔گو باہر سے بھی اطلاعات آنی شروع ہوگئی ہیں مگر اس کے
لئے آخری تاریخ 8 مارچ مقر ر ہے۔یہ خطبہ دیر سے چھپ رہا ہے اس لئے میں ہندوستان کے لئے 8 مارچ
کی تاریخ مقرر کر دیتا ہوں۔دعوت وتبلیغ کو چاہئے جس طرح تحریک جدید کا عملہ محنت کر کے سب جماعتوں
سے وعدہ لکھوا چکا ہے وہ بھی خاص زور دے کر فہرستیں مکمل کریں اور سلسلہ کے اخبار اس کام میں ان کی پوری
مدد کریں اور اس لحاظ سے وقت بہت کم ہے۔اس لئے میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس سے بہت
682
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1939ء
زیادہ جدو جہد کی ضرورت ہے جو وہ کر رہے ہیں۔قادیان سے فہرستیں آچکی ہیں اور ان کو بہت جلد تحریک
جدید و نظارت دعوۃ وتبلیغ کی طرف سے ان کے فرائض سے مطلع کر دیا جائے گا اور میں ہر ایک احمدی سے
امید رکھتا ہوں کہ وہ پوری محنت ، و ہمت اور کوشش سے کام کرے گا۔اس کے بعد میں قادیان کے دوستوں کو بھی اور باہر والوں کو بھی تحریک جدید کے مالی
حصہ کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔یاد رکھنا چاہئے کہ دس فروری کے بعد کوئی وعدے قبول نہیں کئے جائیں
گے۔میں نے کل دفتر سے لسٹ منگوائی تھی اور مجھے افسوس ہے کہ قادیان میں بھی ابھی بہت سے ایسے
دوست ہیں جنہوں نے توجہ نہیں کی۔وہ ایسے نہیں کہ ہم خیال کریں کہ مالی مشکلات کی وجہ سے حصہ
نہیں لے سکے بلکہ ایسے ہیں جو کسی نہ کسی صورت میں حصہ لے سکتے ہیں۔باہر کی بعض بڑی جماعتوں کی
فہرستیں بھی تاحال نہیں آئیں جیسا کہ دفتر کی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے۔میں جانتا ہوں کہ وعدوں کا
زور آخری دنوں میں بہت ہوتا ہے۔جو مخلص ہیں وہ تو پہلے دنوں میں ہی توجہ کرتے ہیں۔پھر درمیان میں
رو کم ہو جاتی ہے اور پھر جب آخری دن ہوتے ہیں تو پھر رو تیز ہو جاتی ہے کیونکہ دوستوں کو خیال ہوتا ہے
کہ اب وقت ختم ہونے کو ہے مگر ان کو اچھی طرح یا درکھنا چاہئے کہ دس فروری کے بعد یا با ہر کے جس خط پر
گیارہ فروری کے بعد کی مہر ہوگی ایسا کوئی وعدہ قبول نہیں کیا جائے گا جبکہ حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی سے
ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک جماعت خدمت کرنے والوں کی تیار کرنا چاہتا ہے اور کئی لوگوں کے
خوابوں میں اس کی تائید ہو چکی ہے۔سینکڑوں لوگوں کو اس کے متعلق الہامات ہو چکے ہیں تو پھر پیچھے رہنا
کس قدر بدنصیبی ہے؟ پس ہر ایک شخص جو تھوڑا بہت بھی حصہ لے سکتا ہے مگر نہیں لیتا اس کی بدقسمتی میں کوئی
شبہ نہیں۔کئی لوگ محض اس لئے چکچاتے ہیں کہ وہ خیال کرتے ہیں کہ پہلے ہم نے زیادہ حصہ لیا تھا اب کم
کس طرح لیں؟ حالانکہ شرائط کے مطابق ایسا کرنا جائز ہے۔اس سے زیادہ حماقت اور کیا ہو سکتی ہے کہ جو
شخص سابقون میں شامل نہ ہو سکے وہ دوسرے درجہ میں بھی نہ ہو۔ایسا خیال کرنا نادانی اور ثواب کی ہتک
ہے۔ثواب خواہ کتنا ہی تھوڑا کیوں نہ ہو ، حاصل کرنا چاہئے۔اگر کسی نے پچھلے سال سور و پیر دیا مگر اس سال
وہ سمجھتا ہے کہ میں پانچ ہی دے سکتا ہوں اس لئے چندہ لکھوانے سے رکتا ہے کہ اس سے میری ہتک ہوگی تو
وہ عزت کو ثواب پر مقدم کرتا ہے حالانکہ ثواب کو عزت پر مقدم کرنا چاہئے۔اگر تو وہ واقعی معذور ہے تو اللہ
تعالیٰ کے نزدیک اس کے پانچ روپے بھی پانچ سو کے برابر ہیں اور اگر وہ معذور نہیں تو جو درجہ وہ ایمان کا
اپنے لئے تجویز کرتا ہے اسی کے مطابق اللہ تعالیٰ سے اجر پائے گا۔683
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 جنوری 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس قادیان کے دوستوں کو بھی اور باہر والوں کو بھی میں ایک دفعہ متوجہ کرتا ہوں کہ بہت تھوڑے
دن باقی رہ گئے ہیں۔بعد میں بیسیوں لوگ خط لکھتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوگئی معاف کر دیں اور وعدہ قبول
کر لیں حالانکہ جب ہم نے ایک قانون بنا دیا تو معافی کے کیا معنی؟ پس جنہوں نے بعد میں معافی مانگنی
ہے ، وہ ابھی ہوشیار ہو جائیں۔اس سال چونکہ اس سکیم کی پوری وضاحت کر دی گئی ہے۔اس لئے آئندہ کوئی نیا وعدہ قبول
نہیں کیا جائے گا سوائے ان کے جو ثابت کر دیں گے کہ وہ نئے احمدی ہوئے ہیں یا بے کار تھے۔مثلاً کوئی
اب طالب علم ہے اور اگلے سال کام پر لگے یا جن کو اس تحریک کا پہلے علم نہیں ہوا تھا۔بیسیوں ایسے لوگ ہیں
جو اس سال لکھتے ہیں کہ پہلے ہم نے حصہ نہیں لیا تھا مگر اب اس سکیم کی اہمیت ہم پر واضح ہوگئی ہے اس لئے
شامل ہونا چاہتے ہیں۔اس سال تو میں نے ایسے لوگوں کو اجازت دے دی ہے مگر آئندہ سال نہیں دی
جائے گی کیونکہ اب اس کی پوری وضاحت کر چکا ہوں سوائے ان کے جو ثابت کر دیں گے کہ وہ نئے احمدی
ہوئے ہیں یا پہلے کوئی آمد نہ رکھتے تھے یا ان کو اس تحریک کا علم ہی نہیں ہوا۔ایسے لوگوں کے سوا کسی احمدی کا
وعدہ قبول نہ کیا جائے گا خواہ وہ کتنی منتیں کیوں نہ کرے۔جو اس سال شامل ہوگا وہی آئندہ شامل ہو سکے گا
کیونکہ وہی اس قابل ہے کہ اس کا نام تاریخ میں محفوظ رہے۔پس یہ آخری اعلان ہے جس سے دوستوں کو پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ممکن ہے کہ بعض جماعتوں
کے سیکرٹری یا پریزیڈنٹ ستی کر رہے ہوں اور دوست سمجھتے ہوں کہ ہمارے وعدے پہنچ چکے ہیں۔دفتر کو
چاہئے کہ ایسے مقامات پر کئی لوگوں کو اطلاع بھیج دے کہ ان کے وعدے تاحال نہیں پہنچے اور جن
کو وعدوں کی منظوری کی اطلاع دفتر سے نہیں پہنچی ان کو بھی چاہئے کہ اچھی طرح اطمینان کر لیں۔ایسا نہ ہو
کہ رہ جائیں۔ابھی وقت ہے کہ اصلاح کر لیں لیکن اگر انہوں نے نہ کرائی تو پھر یہ عذر نہیں سنا جائے گا کہ
ہم نے تو وعدہ بھیج دیا تھا۔سیکرٹری یا پریزیڈنٹ پر ذمہ داری ہے۔یہ تحریک چونکہ طوعی ہے اس لئے ہر فرد
براہ راست ذمہ دار ہے۔پس ہر فرد کو یہ اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ صرف انہی کے وعدے قبول کئے جائیں گے جو
وقت پر پہنچا دیں گے۔اگر کسی جماعت کے سیکرٹری یا پریذیڈنٹ ستی کرتے ہیں تو دوستوں کو چاہئے کہ
خود براه راست وعدے بھیج دیں اور اگر انہوں نے خود بھی نہ بھیجے تو ہم یہی سمجھیں گے کہ عہدیداروں کی
ستی میں وہ خود بھی شامل ہیں۔684
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 جنوری 1939ء
خطبہ تاریخ گزشتہ کے بعد شائع ہو رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے مخلصین
غیر معمولی اخلاص کا ثبوت دے چکے ہیں اور وعدے گزشتہ سال سے بڑھ گئے ہیں۔الحمد للہ علی ذلک۔میں
اس خطبہ کی شرائط میں اس قدر اصلاح کرتا ہوں کہ جنہوں نے سیکرٹریوں سے وعدے لکھنے کو کہا اور انہوں
نے وعدہ نہ بھجوایا۔اگر وہ بعد میں اس
کا علم ہونے پر نام لکھوانا چاہیں تو لکھوا سکتے ہیں۔نیز یہ بھی یادر ہے کہ
چونکہ اب دس سالہ میعاد مقرر ہے اور حقیقی طور پر الہی فوج کے سپاہی وہی کہلا سکتے ہیں جو دسوں سال حصہ
لیتے رہے ہیں اس لئے جن لوگوں نے سابق میں معافی لے لی تھی وہ اگر ان کامل سپاہیوں میں شامل
ہونا چاہتے ہیں تو انہیں گزشتہ رقوم بھی ادا کرنی چاہئیں ورنہ وہ دس سالہ قربانی کرنے والوں میں شامل
نہیں ہو سکتے۔ہاں اپنی قربانی کے مطابق ثواب ضرور حاصل کر لیں گے۔پس جنہوں نے کسی سابق سال کا
چندہ نہیں دیا یا معافی لے لی تھی اور اب وہ دس سالہ سکیم میں شامل ہونے کی تڑپ رکھتے ہیں انہیں اب
گزشتہ کی تلافی کر لینی چاہئے۔ہاں ان کی سابقہ رقوم کی ادائیگی کے لئے محکمہ مناسب سہولت دے سکتا
ہے۔جس کا فیصلہ وہ محکمہ سے بذریعہ خط و کتابت کرلیں۔( مطبوعه الفضل 3 مارچ 1939 ء )
685