تحریک جدید اور خدام الاحمدیہ ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 مارچ 1939 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
تحریک جدید اور خدام الاحمدیہ
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 1939ء
خطبہ جمعہ فرمودہ 7 مارچ 1939ء
میں نے خدام الاحمدیہ کے سامنے ایک پروگرام پیش کر دیا ہے اور میں انہیں توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ ان باتوں
کو یا درکھیں جو میں نے بیان کی ہیں اور ہمیشہ اپنے آپ کو قومی اور ملکی خدمات کے
لئے تیار رکھیں۔دنیا میں قریب ترین عرصہ میں عظیم الشان تغییرات رونما ہونے والے ہیں اور درحقیقت
ایک ہنگامی چیز کے طور پر میرے ذہن میں آئی تھی اور جب میں نے اس تحریک کا اعلان کیا ہے اس وقت
خود مجھے بھی اس تحریک کی کئی حکمتوں کا علم نہیں تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک نیت اور ارادہ کے ساتھ میں
نے یہ حکیم جماعت کے سامنے پیش کی تھی کیونکہ واقعہ یہ تھا کہ جماعت کی ان دنوں حکومت کے بعض
افسروں کی طرف سے شدید ہتک کی گئی تھی اور سلسلہ کا وقار خطرے میں پڑ گیا تھا۔پس میں نے چاہا کہ
جماعت کو اس خطرے سے بچاؤں مگر بعض اوقات اللہ تعالیٰ کی رحمت انسانی قلب پر تصرف کرتی اور روح
القدس اس کے تمام ارادوں اور کاموں پر حاوی ہو جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں میری زندگی میں بھی یہ ایسا ہی
واقعہ تھا جبکہ روح القدس میرے دل پر اترا اور وہ میرے دماغ پر ایسا حاوی ہو گیا کہ مجھے یوں محسوس ہوا گویا
اس نے مجھے ڈھانک لیا ہے اور ایک نئی سکیم، ایک دنیا میں تغیر پیدا کر دینے والی سکیم میرے دل پر نازل کر
دی اور میں دیکھتا ہوں کہ میری تحریک جدید کے اعلان سے پہلے کی زندگی اور بعد کی زندگی میں زمین آسمان
کا فرق ہے۔قرآنی نکتے مجھ پر پہلے بھی کھلتے تھے اور اب بھی کھلتے ہیں مگر پہلے کوئی معین سکیم میرے سامنے
نہیں تھی جس کے قدم قدم کے نتیجہ سے میں واقف ہوں اور میں کہہ سکوں کہ اس اس رنگ میں ہماری
جماعت ترقی کرے گی مگر اب میری حالت ایسی ہی ہے کہ جس طرح انجینئر ایک عمارت بناتا اور اسے یہ علم
ہوتا ہے کہ یہ عمارت کب ختم ہو گی ، اس میں کہاں کہاں طاقچے رکھے جائیں گے، کتنی کھڑکیاں ہوں گی،
کتنے دروازے ہوں گے، کتنی اونچائی پر چھت پڑے گی۔اسی طرح دنیا کی اسلامی فتح کی منزلیں اپنی بہت
سکی تفاصیل اور مشکلات کے ساتھ میرے سامنے ہیں ، دشمنوں کی بہت سی تدبیریں میرے سامنے
بے نقاب ہیں ، اس کی کوششوں کا مجھے علم ہے اور یہ تمام امور ایک وسیع تفصیل کے ساتھ میری آنکھوں کے
سامنے موجود ہیں۔تب میں نے سمجھا کہ یہ واقعہ اور فساد خدا تعالیٰ کی خاص حکمت نے کھڑا کیا تھا تا وہ
689
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 7 مارچ 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ہماری نظروں کو اس عظیم الشان مقصد کی طرف پھر ادے جس کے لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو بھیجا۔پس پہلے میں صرف ان باتوں پر ایمان رکھتا تھا مگر اب میں صرف ایمان ہی نہیں رکھتا بلکہ میں تمام
باتوں کو دیکھ رہا ہوں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ سلسلہ کو کس کس رنگ میں نقصان پہنچایا جائے گا، میں دیکھ رہا
ہوں کہ سلسلہ پر کیا کیا حملہ کیا جائے گا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری طرف سے ان حملوں کا کیا کیا جواب دیا
جائے گا۔ایک ایک چیز کا اجمالی علم میرے ذہن میں موجود ہے اور اس کا ایک حصہ خدام الاحمدیہ ہیں اور
در حقیقت یہ روحانی ٹریننگ اور روحانی تربیت ہے اس فوج کی جس فوج نے احمدیت کے دشمنوں سے مقابلہ
میں جنگ کرنی ہے، جس نے احمدیت کے جھنڈے کو فتح اور کامیابی کے ساتھ دشمن کے مقام پر گاڑنا ہے۔بے
شک وہ لوگ جو ان باتوں سے واقف نہیں وہ میری ان باتوں
کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ ہر شخص قبل از وقت ان
باتوں
کو سمجھ نہیں سکتا۔یہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے جو وہ اپنے کسی بندے کو دیتا ہے۔میں خود بھی اس وقت تک ان
باتوں کو نہیں سمجھا تھا جب تک اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ان امور کا انکشاف نہ کیا۔پس تم ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتے اور
بے شک تم کہہ سکتے ہو کہ ہمیں تو کوئی بات نظر نہیں آتی لیکن مجھے تمام باتیں نظر آ رہی ہیں۔آج نو جوانوں کی
ٹریننگ اور ان کی تربیت کا زمانہ ہے اور ٹرینگ کا زمانہ خاموشی کا زمانہ ہوتا ہے۔لوگ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ
کچھ نہیں ہورہا مگر جب قوم تربیت پا کر عمل کے میدان میں نکل کھڑی ہوتی ہے تو دنیا انجام دیکھنے لگ جاتی
ہے۔در حقیقت ایک ایسی زندہ قوم جو ایک ہاتھ اٹھنے پر اٹھے اور ایک ہاتھ گرنے پر بیٹھ جائے دنیا میں عظیم
الشان تغیر پیدا کر دیا کرتی ہے اور یہ چیز ہماری جماعت میں ابھی پیدا نہیں ہوئی۔ہماری جماعت میں
قربانیوں کا مادہ بہت کم ہے مگر ابھی یہ جذبہ ان کے اندر کمال کو نہیں پہنچا کہ جونہی ان کے کانوں میں خلیفہ
وقت کی طرف سے کوئی آواز آئے اس وقت جماعت کو یہ محسوس نہ ہو کہ کوئی انسان بول رہا ہے بلکہ ان کو
محسوس ہو کہ فرشتوں نے ان
کو اٹھا لیا ہے اور صور اسرافیل ان کے سامنے پھونکا جارہا ہے۔جب آواز آئے
کہ بیٹھو تو اس وقت انہیں یہ معلوم نہ ہو کہ کوئی انسان بول رہا ہے بلکہ یوں محسوس ہو کہ فرشتوں کا تصرف ان
پر ہو رہا ہے اور وہ ایسی سواریاں ہیں جن پر فرشتے سوار ہیں۔جب وہ کہے کہ بیٹھ جاؤ تو سب بیٹھ جائیں،
جب کہیں کہ کھڑے ہو جاؤ تو سب کھڑے ہو جائیں۔جس دن یہ روح ہماری جماعت میں پیدا ہو جائے
گی اس دن جس طرح باز چڑیا پر حملہ کرتا ہے اور اسے توڑ مروڑ کر رکھ دیتا ہے، اسی طرح احمدیت اپنے شکار
پر گرے گی اور تمام دنیا کے ممالک چڑیا کی طرح اس کے پنجہ میں آجائیں گے اور دنیا میں اسلام کا پر چھم پھر
نئے سرے سے لہرانے لگ جائے گا“۔( مطبوعہ الفضل 7 اپریل 1939ء)
690