یاد رکھو کہ یہ تحریک خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1939ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
"
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1939ء
یا درکھو کہ یہ تحریک خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1939ء۔میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تک تحریک جدید کی اہمیت اور ضرورت کو میں اس حد تک
واضح کر چکا ہوں کہ اب کسی لمبی تحریک کی ضرورت باقی نہیں اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ نے
دین کی محبت پیدا کی ہے اور جو اپنی ذمہ واری کو سمجھتے ہیں اور جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت
کی تڑپ ہے انہیں اب کسی مزید تحریک کی ضرورت نہیں۔ان پر یہ امر اچھی طرح کھل چکا ہے کہ اس
میں کیا فوائد مخفی ہیں اور اس کے ذریعہ کس طرح کوشش کی جارہی ہے کہ ایک ایسا مستقل فنڈ قائم کر دیا جائے
جو ہماری تبلیغی ضرورتوں کو ہمیشہ کے لئے تو نہیں مگر موجودہ ضرورتوں کو ایک عرصہ تک پورا کرتا رہے۔یہ فنڈ
اتنا قلیل ہوگا کہ آئندہ ضرورتوں کے عشر عشیر کے لئے بھی کافی نہیں ہو سکتا۔عیسائیوں کو دیکھو، وہ ایک غلط
عقیدہ کی اشاعت کے لئے کئی کروڑ روپیہ سالانہ خرچ کر رہے ہیں لیکن اس تحریک کے ماتحت اگر کوئی فنڈ
قائم بھی کیا جا سکے تو وہ اتنا محدود ہو گا کہ ہماری آئندہ کوششوں اور ضرورتوں پر حاوی نہیں ہوسکتا۔آج ہماری
جماعت چند لاکھ ہے اور اس کی کوششیں بھی چند لاکھ روپیہ تک محدود ہیں مگر جب اس کی تعداد کروڑوں کی
ہوگی تو رو پی بھی کروڑوں کی تعداد میں خرچ کرنا پڑے گا اور پھر جب یہ اربوں کی تعداد میں ہو جائے گی تو
اس نسبت سے ضروریات کے لئے روپیہ بھی اربوں خرچ ہوگا۔ہماری جماعت کے قیام کی اصل غرض یہ
ہے کہ یہ پہلے مسلمانوں کی تربیت کریں اور جو مسلمان نہیں کہلاتے ان میں اشاعت اسلام کریں اور اس کی
راہ میں جو روکیں ہیں انہیں دور کریں اور نئے سرے سے اسلام کی ترقی کے سامان کریں اور جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے الہاماً بتایا ہے کہ اپنی کوششوں کو اس حد تک اور اس وقت تک
جاری رکھیں کہ دنیا میں احمدیت ہی احمدیت نظر آئے اور باقی لوگ ادنی غلام کی طرح قلیل تعداد میں رہ
جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاما بتایا ہے کہ احمد بیت بڑھتے بڑھتے تین سو سال
میں ایسے مقام پر پہنچ جائے گی کہ دنیا میں اسے ہی غلبہ حاصل ہوگا اور جو لوگ اس سے باہر رہیں گے وہ ایسی
705
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 نومبر 1939ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہی قلیل تعداد اور کمزور حالت میں رہ جائیں گے جس حالت میں آج ہندوستان میں ادنی کہلانے والی
اقوام ہیں مگر یہ چیز ہمیں جادو سے حاصل نہیں ہو جائے گی۔یہ نہیں ہو گا کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے
اتر کر مداری کی طرح کوئی ڈنڈ ہلائیں گے اور دنیا میں احمدیت کو غلبہ حاصل ہو جائے گا بلکہ یہ اسی طرح ہوگا
جس طرح ہمیشہ سے قاعدہ چلا آتا ہے۔اس جماعت کو ترقی اسی طرح ہوگی جس طرح کہ الہی سلسلوں کو
ہوتی ہے اور یہ ہماری جد و جہد اور قربانیوں سے ہوگی۔ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ چونکہ خدا تعالیٰ کی قضا و قدر
ہے اس لئے ضرور ہو کر رہے گی۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ جماعت میں کمزوریاں ہیں، اس
کی رفتار ترقی بہت
ست ہے، یہ کس طرح ساری
دنیا میں پھیل سکے گی ؟ یہ لوگ دنیا میں اس قدر انقلاب کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟
مگر سوال یہ نہیں کہ ہماری حالت کیسی ہے اور طاقت کتنی ہے بلکہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ایسا کرنے کا فیصلہ
کر چکا ہے ، وہ خود ایسے لوگ پیدا کر دے گا جو دنیا کا تختہ الٹ کر رکھ دیں گئے“۔" کسی چیز کو بڑھانا یا گھٹانا اللہ تعالیٰ نے اپنے اختیار میں رکھا ہے اور اس کا قانون یہی
ہے کہ جب وہ کسی چیز کو ترقی دینا چاہتا ہے تو اس کے بیج کو بڑھا دیتا ہے۔جب وہ ایک بیج ہوتا ہے تو لوگ
کہتے ہیں کہ اس سے سینکڑوں کیسے بنیں گے اور جب سینکڑوں ہو جائیں تو کہتے ہیں اس سے
ہزاروں کیونکر ہوں گے۔پھر ہزاروں سے لاکھوں، لاکھوں سے کروڑوں اور کروڑوں سے اربوں تک
بڑھنے میں شک کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اسی طرح بڑھاتا چلا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
جب دعوی کیا تو دنیا حیران تھی اور کہتی تھی کہ ایک سے دو کس طرح ہوں گے۔کوئی دوسرا شخص ایسا نہیں ہو گا
جو ان عقائد کو مان لے لیکن جب چند لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو گئے تو دنیا نے کہا کہ چالیس پچاس پاگل
تو دنیا میں ہو سکتے ہیں مگر یہ آخری حد ہے اس سے زیادہ نہیں بڑھ سکتے اور جب یہ تعداد سینکڑوں تک جا پہنچی
تو کہا جانے لگا کہ دنیا میں پاگلوں کے علاوہ بعض احمق بھی ہوتے ہیں جو شریک ہو گئے ہیں مگر ساری دنیا
تو عقل مندی کو نہیں چھوڑ سکتی ، اب ان کی تعداد نہیں بڑھ سکتی اور جب جماعت ہزاروں تک پہنچ گئی تو کہا گیا
کہ بعض اچھے بھلے سمجھدار لوگ بھی دھوکہ کھا سکتے ہیں مگر اب یہ لوگ لاکھوں تک نہیں پہنچ سکتے اور اب حیران
ہیں کہ یہ کروڑوں کس طرح ہوں گے؟ اور یہ نہیں سوچتے کہ جس طرح ایک سے دسیوں ، دسیوں سے
سینکڑوں سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں ہوئے اسی طرح اب لاکھوں سے کروڑوں اور
کروڑوں سے اربوں ہو جائیں گے اور خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہو کر ان کو اسی طرح بڑھاتا چلا جائے گا
اور کون ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل کو روک سکے؟
706
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1939ء
اسی طرح اس تحریک کی بنیاد بھی آج چند ہزار روپوں پر ہے۔جو چندہ آتا ہے اس میں سے
اخراجات کو نکال کر جو روپیہ بچتا ہے موجودہ اندازہ کے مطابق اس سے اسی قدر مستقل فنڈ قائم کیا جاسکتا
ہے کہ جس سے ساٹھ ستر ہزار روپیہ کی سالانہ آمد ہو سکے اور یہ اس کے لئے کافی ہے کہ اس وقت جو مشن
ہمارے مد نظر ہیں یعنی جن کیلئے اس وقت مجاہدین ٹرینینگ لے رہے ہیں انہیں قائم کیا جا سکے۔یہ زیادہ سے
زیادہ 25-30 نئے مشن ہوں گے اور اگر دیکھا جائے تو یہ کچھ بھی نہیں اس جدو جہد کے مقابلہ میں جو اس
وقت عیسائی کر رہے ہیں۔اس وقت 65 ہزار عیسائی مبلغ دنیا کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں اور ظاہر
ہے کہ ان کے مقابلہ میں ہمارے 25-30 مبلغوں سے کیا بنے گا مگر ہمیں امید ہے کہ خدا تعالٰی
ہمیں ضرور ترقی دے گا اور جس طرح خدا تعالیٰ نے اتنا مستقل فنڈ قائم کرنے کا سامان کر دیا ہے جبکہ پہلے
ایک روپیہ بھی اس فنڈ میں نہ تھا تو اسے اس کو اور بڑھانے سے کون روک سکتا ہے؟ وہ ضرور اسے کسی وقت
لاکھوں، کروڑوں بلکہ اربوں تک ترقی دے گا اور ایک وقت آئے گا کہ ہمارا تبلیغی فنڈ دنیا کی بڑی بڑی
حکومتوں کے خزانوں سے بھی زیاد ہوگا۔جس طرح اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ احمد بیت کو اتنی ترقی دے
گا کہ ساری دنیا کی اقوام مل کر بھی اس کے مقابلہ میں ادنی اقوام کی حیثیت رکھیں گی اسی طرح وہ اس کے
فنڈوں کو دنیا کی حکومتوں کے خزانوں سے زیادہ مضبوط بنادے گا اور وہ اسے ضرور بڑھائے گا“۔و عربی میں ضرب المثل ہے اَلْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْاَعْدَاء یعنی فضیلت وہی ہے
جس کی دشمن گواہی دے۔جب میں شام گیا تو وہاں عبد القادر المغر بی جو بہت بڑے اور مشہور ادیب
ہیں مجھ سے ملنے کیلئے آئے جس وقت وہ آئے ایک اور شخص مجھ سے بات چیت کر رہا تھا۔وہ بیٹھے
گفتگو سنتے رہے اور پھر اسے کہنے لگے کہ ان سے بحث مت کرو۔یہ ہمارے وطن میں آئے ہیں ہمارا فرض
ہے کہ ان کا اعزاز کریں۔مذہبی باتیں ان سے نہیں کرنی چاہئیں اور پھر ان باتوں کا فائدہ بھی کیا ہے۔یہ
ہندوستان کے رہنے والے ہیں جو جاہل ملک ہے، جہاں کے لوگ نہ قرآن کریم سے واقف ہیں اور نہ عربی
سے جو قرآن کریم کی زبان ہے اور ان کی باتوں کا ہم لوگوں پر اثر بھی کیا ہو سکتا ہے جن کی مادری زبان عربی
ہے؟ اس لئے ان کے ساتھ بحث کر کے خواہ مخواہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ
یا درکھیں کہ میں واپس جا کر یہاں اپنا مبلغ بھیجوں گا اور اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا کہ جب تک
یہاں جماعت قائم نہ ہو اور آپ اسے دیکھ نہ لیں کہ اس ملک کے رہنے والے بھی ہماری باتوں پر ایمان
لاتے ہیں۔چنانچہ میں نے وہاں پر مبلغ بھیجا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی زندگی میں ہی وہاں جماعتیں
قائم ہو گئیں۔اب تو مجھے معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا مر گئے لیکن جماعتیں وہاں ان کی زندگی میں ہی قائم ہو
707
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 نومبر 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
گئی تھیں اور اب شام، فلسطین، مصر وغیرہ ممالک میں ایسے ایسے خلص احمدی موجود ہیں کہ ان پر رشک آتا
ہے۔ان میں ایسے بھی ہیں جن کو احمدیت کی وجہ سے قتل کیا گیا، ایسے بھی ہیں جو زخمی کئے گئے ، ایسے بھی
ہیں جو ملک بدر کئے گئے اور جن کی جائیدادیں اور مال و اسباب لوٹ لئے گئے مگر وہ پھر بھی استقلال اور ہمت
کے ساتھ تبلیغ میں مصروف ہیں اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کو ہر جگہ ترقی حاصل ہو رہی
ہے۔پس ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پیج کو جو آج ہم بور ہے ہیں ضرور ترقی دے گا۔ہمارا فرض صرف
یہی ہے کہ بیج بونے کی پوری پوری کوششیں کریں۔وو
فہرست میں تو وہی شخص آئے گا جو دس سالہ میعاد کو پورا کرے گا اور انہی لوگوں کے ثواب
کو لمبا کرنے کی ہم کوئی صورت کریں گے۔تو اس فہرست میں وہی شامل ہوں گے جو شرائط کے ماتحت اس
تحریک میں حصہ لیتے رہیں گے سوائے ان کے جو فوت ہو گئے اور جب تک وہ زندہ رہے برابر شرائط کے
ما تحت حصہ لیتے رہے۔ایسے ہی لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ
فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ
(الاحزاب : 24)
پس ایسا شخص جو زندگی میں برابر حصہ لیتا رہا اور پھر فوت ہو گیا وہ آخر تک شامل سمجھا جائے
گا۔قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ جو لوگ دین کی خدمت کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں وہ زندہ ہی سمجھے
جاتے ہیں۔وہ ان کے برابر ثواب پاتے ہیں جو زندہ ہیں اور نمازیں پڑھتے ، روزے رکھتے ، جہاد کرتے یا
ثواب کے دوسرے کام کرتے ہیں۔جو نیک کام وہ دنیا میں کرتے تھے اس کا ثواب ان کو برابر ملتا رہتا
ہے۔پس جو فوت ہو گئے ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں۔وہ دس سالہ میعاد میں شامل سمجھا جائے گا۔اس کی
نسیت کے مطابق اس کو اجر ملے گا خواہ وہ ایک سال ہی دینے کے بعد فوت ہو گیا مگر چونکہ اس کی نیت آخر تک
شامل ہونے کی تھی اس لئے اسے نیت کا ثواب مل جائے گا بشرطیکہ جب تک وہ زندہ رہا شریک رہا ہو۔یاد رکھو کہ یہ تحریک خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔اس لئے وہ اسے ضرور ترقی دے گا اور
اس کی راہ میں جو روکیں ہوں گی ان کو بھی دور کر دے گا اور اگر زمین سے اس کے سامان پیدا نہ ہوں گے تو
آسمان سے خدا تعالیٰ اس کو برکت دے گا اور مبارک ہیں وہ جو بڑھ بڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیتے ہیں
کیونکہ ان کا نام ادب اور احترام سے اسلام کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور خدا تعالیٰ کے دربار میں یہ
لوگ خاص عزت کا مقام پائیں گے کیونکہ انہوں نے خود تکلیف اٹھا کر دین کی مضبوطی کے لئے کوشش کی
اور ان کی اولادوں کا اللہ تعالیٰ خود متکفل ہوگا اور آسمانی نور ان کے سینوں سے ابل کر نکلتا
گا اور دنیا کو روشن کرتا رہے گا“۔( مطبوع الفضل 30 نومبر 1939ء)
رہے
708