تحریک جدید کا مقصد دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے علمبردار پیدا کرنا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر 1939 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1939ء
تحریک جدید کا مقصد دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے علمبر دار پیدا کرنا ہے
وو
خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1939ء
تحریک جدید کی غرض یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے تو ہم ساری دنیا میں اسلام
کی طرف سے مقابلہ کرنے والے پہلوان کھڑے کر دیں۔چاہے ایک کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو،
چاہے دو کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے تین کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے چار کروڑ
کے مقابلہ میں ایک انسان ہو، چاہے پانچ کروڑ کے مقابلہ میں ایک انسان ہو اور چاہے دس کروڑ کے مقابلہ
میں ایک انسان ہو بلکہ خواہ ساری دنیا ایک طرف ہو اور دوسری طرف وہ اکیلا کمزور اور نا تواں انسان ہو
جس کے کپڑے پھٹے پرانے ہوں، جس کو اپنے رہنے کے لئے مکان تک میسر نہ ہو اور کھانے کے لئے
پیٹ بھر کر روٹی نہ ملتی ہو مگر وہ اپنی نا تواں اور کمزور آواز سے لا الہ الا الہ کا نعرہ بلند کر رہا ہو۔جس دن ہم یہ
کام کرلیں گے، جس دن ہم جاپان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم چین میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں
گے، ہم فلپائن میں بھی اپنے مبلغ بھجوادیں گے، ہم امریکہ اور اس کی ریاستوں میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں
گے، ہم انگلستان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یورپ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے ہم
سوئٹزر لینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم رومانیہ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یوگو سلو و یکیا میں
بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم یونان میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم ہنگری میں بھی اپنے مبلغ بھجوا
دیں گے ، ہم جرمنی میں بھی اپنے مبلغ بھجوادیں گے، ہم ڈنمارک میں بھی اپنے مبلغ بھجوادیں گے، ہم یجم
میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم ہالینڈ میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم فن لینڈ میں بھی اپنے مبلغ
بھجوا دیں گے، ہم سپین میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے، ہم پرتگال میں بھی اپنے مبلغ بھجوا دیں گے اور اگر
ہم زیادہ مبلغ نہ بھجوا سکیں تو کم از کم ایک مبلغ ہر علاقہ میں بھجوادیں گے۔اسی طرح ہم افریقن ممالک میں
ایک ایک مبلغ بھجوا دیں گے تاکہ ان ممالک میں اسلام کا جھنڈا لہرا تا ر ہے۔اس دن ہم یہ سمجھیں گے کہ
ہمارے کام کا آغاز ہوا۔نہ ہی حکومتیں نہ سہی سلطنتیں نہ سہی کثرت تعداد نہ سہی شان و شوکت نہ سہی وہ لٹریچر
جو سارے ملک میں پھیل جائے اورتعلیم یافتہ طبقہ کو اسلام کی خوبیوں کا گرویدہ کر دے نہ سہی بلند و بالا
709

اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
چوٹیوں پر لہرانے والا جھنڈا، کم سے کم ہر ملک میں ایک دی جی تو ہو جو ہوا میں لہرا رہی ہو اور لوگوں کو یہ بتا رہی
ہو کہ اسلام مرا نہیں بلکہ زندہ ہے مگر ہم نے تو ابھی یہ بھی نہیں کیا۔حالانکہ تحریک جدید کا پہلا مقصد یہ ہے کہ
ہم دنیا کے ہر ملک میں کم از کم ایک آدمی ایسا کھڑا کر دیں جو اسلام کے جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں تھامے
رکھے اور اس کے پھریرے کو ہوا میں لہرا تار ہے۔دنیا بھتی ہے کہ اس نے اسلام کو مٹا دیا ہے مگر ہر ملک میں
ہمارا ایک ایک مناد لوگوں کو یہ آواز دے رہا ہو کہ ہم بے شک کمزور ہیں، ہم بے شک نا تواں اور حقیر ہیں ،
بے شک ہماری طاقت ٹوٹ گئی، ہماری حکومت جاتی رہی مگر اسلام نے اپنا سر نیچا نہیں کیا بلکہ اسلام
کا پھر میرا آج بھی ہوا میں اڑ رہا ہے مگر ابھی تو اس دن کے آنے میں بھی ہمیں دیر نظر آتی ہے اور اس کے
لئے کئی قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہے لیکن بہر حال جس دن ہم یہ کام لیں گے اس دن ہمارا دوسرا قدم یہ
ہوگا کہ ان ممالک میں صرف اسلام کا پھر یرا ہی نہ لہرائے بلکہ ان ممالک کے باشندوں میں سے کچھ ایسے
لوگ پیدا کریں جو اسلام کے جھنڈے کو سرنگوں نہ ہونے دیں بلکہ ہمیشہ اسے مضبوطی سے تھامے
رکھیں۔جاپان میں ایک ہندوستانی اسلامی جھنڈے کونہ ہرا رہا ہو بلکہ چند جاپانی اسلامی جھنڈے کو اپنے
ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہوں، چین میں ایک ہندوستانی اسلامی جھنڈے کونہ ہرارہا ہو بلکہ چند چینی اسلامی
جھنڈے کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہوں اسی طرح انگلستان، امریکہ، فرانس، جرمن، سویڈن،
ناروے، فن لینڈ ، ہنگری، سپین، پرتگال اور دیگر ممالک میں ہندوستانی اسلامی جھنڈا نہ لہرا رہے ہوں بلکہ
خودان ممالک کے بعض باشندے اسلامی جھنڈا لے کر کھڑے ہوئے ہوں۔چاہے وہ تعداد میں کتنے ہی
تھوڑے ہوں اور چاہے وہ کتنے ہی کمزور اور ناتواں ہوں۔یہ ہمارا دوسرا مقصد ہے جو تحریک جدید کے
ماتحت ہمارے سامنے ہے۔غرض ہمارے سامنے بہت بڑا کام ہے۔فتح بہت دور ہے اور منزل بہت بعید
ہے۔بزدل اس لمبی مسافت سے گھبراتا اور قربانیوں سے جی چراتا ہے مگر بہادر انسان جانتا ہے کہ میرا یہ
کام نہیں میں دیکھوں کہ مجھے فتح حاصل ہوتی ہے یا نہیں بلکہ میرا یہ کام ہے کہ جب تک میری زبان چلتی
رہے میں بولتا چلا جاؤں اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے دین کی اشاعت زمین پر کرتار ہوں“۔مطبوع الفضل 8 دسمبر 1939ء)
710

آج 10 میں سے 10 باقی