اس تحریک کے بابرکت ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 دسمبر 1939ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
22
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 دسمبر 1939ء
اس تحریک کے بابرکت ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 دسمبر 1939ء
ہیں جب کہ تحریک جدید میں چندہ لکھانا بھی ہر شخص کی مرضی پر منحصر ہے اور وعدہ کر کے
اپنا نام رجسٹر سے کٹو الینا بھی ہر شخص کے اختیار میں ہے اور جب کہ دونوں طرف انسان کا اپنا اختیار ہی کام
کر رہا ہے، تو ایسی صورت میں چار فیصدی کیا اگر ایک فیصدی کی کمی بھی رہتی ہے تو وہ لوگ جو اس کمی کا
موجب بنتے ہیں اللہ تعالیٰ کے حضور گنہ گار ٹھہرتے ہیں اس لئے کہ جب چندہ لکھواتے وقت وہ اختیار رکھتے
تھے کہ چاہیں تو لکھوائیں اور چاہیں تو نہ لکھوائیں اور جب چندہ لکھوا دینے کے بعد بھی وہ اختیار رکھتے تھے
کہ چاہیں تو لکھ دیں ہمارے حالات بدل گئے ہیں اب ہم چندہ نہیں دے سکتے ہمارا نام لسٹ میں سے
کاٹ دیا جائے تو انہوں نے نادہند بننے کی بجائے وہ طریق کیوں نہ اختیار کیا جو ان کیلئے کھلا تھا اور جسے
اختیار کر کے وہ نادہند اور گنہ گار بننے سے محفوظ رہ سکتے تھے "
"
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت دنیا کے پردے پر اور کوئی جماعت ایسی نہیں جو مالی
لحاظ سے ویسی قربانی کر رہی ہو جیسی قربانی ہماری جماعت کر رہی ہے۔ہم کتنا ہی زجر کریں، کتنا ہی بعض
لوگوں کا شکوہ کریں اس سچائی کا انکار سوائے اندھے اور ازلی شقی کے اور کوئی نہیں کر سکتا کہ اس زمانہ میں اس
غریب جماعت سے زیادہ خدا تعالیٰ کے دین کے لئے قربانیاں کرنے والا کوئی نہیں۔ہم میں ہزاروں
کمزوریاں ہیں، ہم میں ہزاروں عیب ہیں، ہم میں ہزاروں نقائص ہیں مگر باوجود ان نقائص کو تسلیم کرنے
کے اس میں کوئی کلام نہیں کہ دوسری جماعتوں کے مقابلہ میں ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے دین کے
لئے ایسی بے نظیر قربانیاں پائی جاتی ہیں کہ قریب کے زمانہ میں ان کی کوئی نظیر نظر نہیں آتی اور دشمن بھی اس کا
اعتراف کرنے پر مجبور ہے مگر پھر بھی اس فخر اور خوشی کی تکمیل کے جتنے مدارج ہوں ان کے حصول کے لئے
کوشش کرنا ہمارا فرض ہے اور خدا تعالیٰ کا مقرب بنانے کیلئے جن مجاہدات کی ضرورت ہے ان کی طرف
جماعت کو متوجہ کرنا ضروری ہے۔711

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 دسمبر 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس میں پھر جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں خصوصاً ان لوگوں کو جو نا دہند ہیں اور جن کی
طرف تحریک جدید کا کئی کئی سال کا بقایا ہے کہ جب ان کے لئے راستہ کھلا تھا کہ وہ اس میں شامل نہ ہوں تو
وہ کیوں شامل ہوئے ؟ اور جب ان کے لئے اب بھی اس بات کا راستہ کھلا ہے کہ وہ اپنا نام کٹوا لیں تو وہ اپنا
نام کیوں نہیں کٹواتے ؟
ہمیں اس تحریک کے متعلق یہ نظر آتا ہے کہ اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد پانچ ہزار کے
اردگرد چکر کھا رہی ہے۔گویا اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے کشف میں بیان ہوئی۔اس کے علاوہ بیسیوں رویا و کشوف اور الہامات اس تحریک کے بابرکت ہونے
کے متعلق لوگوں کو ہوئے۔بعض کو رویا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ یہ تحریک بابرکت
ہے، بعض کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا کہ یہ تحریک بابرکت ہے اور بعض کو الہامات ہوئے کہ یہ
تحریک بہت مبارک ہے۔غرض یہ ایک ایسی تحریک ہے جس کے بابرکت ہونے کے متعلق بیسیوں رویا کشوف اور
الہامات کی شہادت موجود ہے۔اس کے علاوہ تحریک جدید کے واقعات اس کشف سے بہت حد تک ملتے
جلتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا اور جس میں بتایا گیا تھا کہ آپ کو پانچ ہزار سپاہی دیا
جائے گا۔چنانچہ شروع سے ہی اس کی تعداد پانچ ہزار کے گرد چکر کھا رہی ہے مگر رویا سے یہ بھی پتا چلتا ہے
کہ تعداد بھی ذرا مشکل سے پوری ہوگی۔چنانچہ رویا یہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ایک شخص
سے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔اس نے کہا کہ ایک لاکھ تو نہیں مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے
گا۔تب آپ فرماتے ہیں میں نے کہا کہ گو پانچ ہزار تھوڑے ہیں پر اگر خدا چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح پا
سکتے ہیں۔پس اس رویا کا جو اندازہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانچ ہزار تعداد پوری تو ہوگی مگر ذرا مشکل
سے اور وہ مشکل ہمیں اب نظر آنے لگ گئی ہے کہ کئی ناد ہند ہیں جنہوں نے کئی کئی سال سے چندہ دینے کا
وعدہ کیا ہوا ہے مگر ابھی تک انہوں نے اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا۔اگر یہ نا دہندنکل جائیں تو ہم اصل تعداد
معلوم کر کے باقی جماعت کو تحریک کریں اور کہیں کہ بہادرو! ذرا ہمت کرو اور اس پانچ ہزار کی تعداد کو پورا
کرو مگر اب ہم کسی صحیح فیصلہ پر نہیں پہنچ سکتے کیونکہ ہمیں نظر تو یہ آتا ہے کہ تحریک جدید میں حصہ لینے والے
پانچ ہزار چھ سو میں مگرمکن ہے کہ وہ چار ہزار چھ سوہوں اور باقی ناد ہند ثابت ہوں۔712

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 دسمبر 1939ء
میں جیسا کہ پہلے بھی بتا چکا ہوں اگر تحریک جدید میں حصہ لینے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر
چلی جائے اور چھ ہزار کے قریب پہنچ جائے تب بھی پیشگوئی کے پورا ہونے میں کوئی نقص نہیں ہو سکتا کیونکہ
پانچ اور چھ ہزار کے درمیان کوئی بھی تعداد ہو وہ پانچ ہزار ہی کہی جائے گی اور کسر کا حصہ شار نہیں ہوگا۔پس اگر آٹھ نو سو کے قریب زیادہ بھی ہو جائیں تب بھی کوئی حرج نہیں لیکن ہم یہ برداشت
نہیں کر سکتے کہ پانچ ہزار کی بجائے چار ہزار نو سویا چار ہزار نو سوننانوے سپاہی حاصل ہوں۔ہاں اگر پانچ
ہزار نو سو یا پانچ ہزار نوسوننانوے ہو جائیں تو یہ کشف کے خلاف نہیں ہو گا مگر یہ تمام مشکل ہمیں نادہندوں کی
وجہ سے پیش آرہی ہے جن کے متعلق ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہماری لسٹ میں ہیں حالانکہ حقیقتاً وہ ہماری
لسٹ میں نہیں ہوتے۔اگر وہ نکل جائیں تو ہمیں پتہ لگ جائے کہ ہمیں اس غرض کے لئے کتنی محنت
اور کرنی چاہئے۔پس جس قدر ناد ہند ہیں وہ تحریک جدید کے کام میں روک بن رہے ہیں اس لئے یا تو وہ اپنے
اپنے چندہ کو ادا کر دیں اور یا اپنے نام ہمارے رجسٹر میں سے کٹوا لیں تا جماعت کے دوسرے باہمت
دوستوں کی طرف ہم توجہ کریں۔اسی طرح جو سال ختم ہو گیا ہے اس کی میعاد گو 30 نومبر تک ہی تھی مگر پھر
بھی جن دوستوں کے وعدے ابھی پورے نہیں ہوئے انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ 31 جنوری تک اپنے کو
وعدوں کو پورا کر دیں۔پس آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جن دوستوں کے ذمہ تحریک جدید کے گزشتہ
چار سال میں سے ایک یا ایک سے زیادہ سالوں کا چندہ ابھی واجب الادا ہے وہ یا تو اپنے وعدوں کو جلد سے
جلد پورا کریں اور اگر وہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکتے تو یا ہم سے معافی لے لیں اور یا اپنے نام کٹو الیس
تا کہ نہ تو وہ خود گنہ گار بنیں اور نہ صحیح لسٹ سے متعلق ہمیں کوئی دھوکہ لگئے۔مطبوعہ الفضل 21 دسمبر 1939ء)
713

آج 10 میں سے 10 باقی