تحریک جدید کے مطالبات کا خلاصہ ۔ تقریر فرمودہ 7 اپریل 1939ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
وو
اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء
تحریک جدید کے مطالبات کا خلاصہ
تقریر فرمودہ 7 اپریل 1939 ء بر موقع مجلس شوری
جیسا کہ جماعت کے احباب کو معلوم ہوگا اور وہ میرے ان گزشتہ خطبات سے سمجھ گئے
ہوں گے جو تحریک جدید کے موجودہ سال کے متعلق میں نے گزشتہ سال کے آخر یا اس سال کے شروع
میں پڑھے ہیں کہ موجودہ زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے میں نے چند امور جماعت کے احباب کے لئے
مخصوص کر دیئے ہیں اور میں اپنے خطبات میں مسلسل جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ وہ ان
امور کو ہمیشہ اپنے مدنظر رکھیں۔میرے وہ مطالبات کو بہت سے ہیں مگر ان مطالبات کا خلاصہ چار باتیں
ہیں:
اول: جماعت کے افراد میں عملی زندگی پیدا کرنا۔خصوصاً نو جوانوں کے اندر بیداری اور عملی
جوش پیدا کرنا۔دوسرے: جماعتی کاموں کی بنیاد بجائے مالی بوجھ کے ذاتی قربانیوں پر زیادہ رکھنا۔تیسرے: جماعت میں ایک ایسا فنڈ تحریک جدید کا قائم کر دینا جس کے نتیجہ میں تبلیغ کے کام میں
مالی پریشانیاں روک پیدا نہ کرسکیں۔چوتھے : جماعت کو تبلیغی کاموں کی طرف پہلے سے بہت زیادہ توجہ دلانا۔جس کے لئے میں نے
جماعت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ہر احمدی سال میں کم از کم ایک نیا احمدی ضرور بنائے۔اگر کسی کو اللہ تعالیٰ
توفیق دے تو وہ زیادہ احمدی بھی بنا سکتا ہے لیکن کم سے کم میرا امطالبہ یہ ہے کہ ہر احمدی سال میں ایک نیا
احمدی ضرور بنائے۔یہ چار باتیں ایسی ہیں کہ اگر ہماری جماعت ان کی طرف پورے طور پر توجہ کرے تو یقیناً تھوڑے
ہی عرصہ میں ایک عظیم الشان
تغیر پیدا ہو سکتا ہے۔مدتوں سے میری یہ رائے ہے کہ اگر ایک طرف ہماری
جماعت کے کاموں کی بنیاد مالی قربانی کی بجائے جانی قربانی پر رکھی جائے تو دوسری طرف مالی قربانی کے
اس حصہ کو جو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مستقل صورت دے دی جائے اور کوئی ایسا فنڈ قائم کر
719

اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
دیا جائے جس کی آمد سے مستقل تبلیغی ضروریات پوری ہوتی رہیں تو تبلیغی میدان میں ہمیں بہت کچھ سہولتیں
میسر آسکتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی روک ہمارے قدم کو سست نہیں کر سکتی۔جانی قربانی کے لئے میں نے وقف زندگی کی تحریک کی ہوئی ہے جس کے ماتحت خدا تعالیٰ کے
فضل سے نو جوانوں کی ایک اچھی خاصی جماعت نے اپنی زندگیاں خدمت دینے کے لئے وقف کر دی
ہیں۔مالی قربانیوں کیلئے ہر سال مالی تحریک کی جاتی ہے جس کے متعلق آخری فیصلہ میں نے یہ کیا ہے کہ
مالی قربانی کے ان مطالبات کو دس سال تک ممتد کر دیا جائے جس میں سے پانچواں سال اب گزر رہا ہے
اور پانچ سال ابھی باقی رہتے ہیں۔اس عرصہ میں انشاء اللہ تعالیٰ ایک ایسا فنڈ قائم ہو جائے گا جس سے
ہماری تبلیغ مالی خطرات سے بالکل آزاد ہو جائے گی اور ملک اقتصادی حالت میں جو روزانہ کمی بیشی ہوتی
رہتی ہے اور جس کے نتیجہ میں آمد میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے اس کے برے اثرات سے ہماری
جماعت محفوظ ہو جائے گی۔جانی قربانی کے سلسلہ میں مبلغین کا ایک جتھا مختلف ممالک میں جاچکا ہے، لیکن وہ ایک ایسا جتھا
تھا جس کی خاص طور پر تعلیم و تربیت نہیں کی گئی تھی۔بہر حال اس کے ذریعہ ہمیں غیر ممالک کا اچھا خاصا
تجربہ ہو گیا ہے۔اس جتھا کے افراد میں بعض کمزوریاں بھی معلوم ہوئی ہیں، کیونکہ ان میں اکثر ایسے تھے جو
دینی تعلیم سے پوری طرح واقف نہیں تھے اور اگر کسی کو دینی تعلیم تھی تو دنیوی تعلیم کے لحاظ سے وہ کمزور تھا۔لیکن بہر حال یہ ایک مظاہرہ تھا جماعتی قربانی کا اور یہ ایک مظاہرہ تھا اس بات کا کہ ہماری جماعت کے
نو جوانوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ مادہ پایا جاتا ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ کی آواز ان کے کانوں میں
آئے وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اعلائے کلمۃ الاسلام کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔اس مظاہرہ کے
ذریعہ دنیا کے سامنے ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اپنے اخلاص کا نہایت شاندار نمونہ پیش کیا ہے،
لیکن چونکہ کام میں مہارت ایک لمبی تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں ہی پیدا ہوسکتی ہے اس لئے آئندہ کے لئے
ان نوجوانوں کی تعلیم کا خاص طور پر انتظام کیا گیا ہے جنہوں نے اس تحریک پر اپنی زندگیاں خدمت دین
کے لئے وقف کی ہیں۔گو کام کے لحاظ سے ہمیں پہلے جتھا کے افراد کی تبلیغی کوششوں کے نتیجہ میں بعض جگہ
اتنی کامیابی نہیں ہوئی جتنی کامیابی کی ہمیں توقع تھی، مگر پھر بھی بعض جگہ خاصی کامیابی ہوئی ہے، بلکہ قریب
ترین عرصہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اپنے
اخلاص کا نہایت قابل رشک مظاہرہ کیا ہے اور وہ یہ کہ ان چھپیں تھیں نو جوانوں میں سے جنہوں نے اپنی
720

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء
زندگیاں وقف کی تھیں ایک نو جوان تھوڑا ہی عرصہ ہوا غالباً پندرہ بیس دن یا مہینہ کی بات ہے کہ محض احمدیت
کی تبلیغ کی وجہ سے اپنے علاقہ میں مارے گئے ہیں۔اس نوجوان کا نام ولی داد خاں تھا اور اس نے اپنی
زندگی خدمت دین کے لئے وقف کی ہوئی تھی۔افغانستان کے علاقہ میں ہم نے انہیں تبلیغ کے لئے بھجوایا
تھا۔کچھ طب بھی جانتے تھے اور معمولی امراض کے علاج کے لئے دوائیاں اپنے پاس رکھتے تھے۔کچھ
مدت تک ہم انہیں خرچ بھی دیتے رہے مگر پھر ہم نے انہیں خرچ دینا بند کر دیا تھا۔ان کی اپنی بھی یہی
خواہش تھی اور میں نے بھی انہیں یہی مشورہ دیا تھا کہ اس علاقہ میں طب شروع کر دیں اور آہستہ آہستہ
جب لوگ مانوس ہو جائیں تو انہیں تبلیغ احمدیت کی جائے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے انہیں ایسے مواقع بہم پہنچا
دیئے کہ انہوں نے اس علاقہ میں لوگوں کو تبلیغ کرنی شروع کر دی۔کھلی تبلیغ سے تو ہم نے خود انہیں روکا ہوا
تھا، کیونکہ یہ وہاں کے قانون کے خلاف ہے۔آہستہ آہستہ وہ تبلیغ کیا کرتے اور لوگوں کو نصیحت کیا کرتے
کہ کبھی پنجاب میں جایا کرو تو قادیان بھی دیکھ آیا کرو۔رفتہ رفتہ جب لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ یہ احمدی ہے تو
انہوں نے گھر والوں پر زور دینا شروع کر دیا کہ تمہیں اس فتنہ کے انسداد کا کوئی خیال نہیں۔تمہارے گھر
میں کفر پیدا ہو گیا ہے اور تم اس سے غافل ہو۔چنانچہ انہیں اس قدر بر انگیختہ کیا گیا کہ وقتل کے درپے ہو
مولوی ولیداد خاں چند دن پہلے ہندوستان میں بعض دوائیاں خریدنے کے لے آئے ہوئے تھے۔جب دوائیاں خرید کر اپنے علاقہ کی طرف گئے تو انہی کے چازاد بھائی اور سالہ نے ان پر گولیوں کے متواتر
تین چار فائر کر کے انہیں شہید کر دیا۔اسی طرح ایک اور نوجوان جو اس تحریک کے ماتحت چین میں گئے تھے وہ بھی فوت ہو گئے ہیں
اور گوان کی وفات طبعی طور پر ہوئی ہے مگر ایسے رنگ میں ہوئی ہے کہ وہ موت اپنے اندر شہادت کا رنگ رکھتی
ہے۔چنانچہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا مجھے ایسے حالات معلوم ہوئے جن سے پتہ لگتا ہے کہ واقعہ میں اس کی موت
معمولی موت نہیں، بلکہ شہادت کا رنگ لئے ہوئے ہے۔اس نوجوان نے بھی ایسا اخلاص دکھایا جو نہایت
قابل قدر ہے۔سب سے پہلے 1934ء میں جب میں نے یہ تحریک کی اور اعلان کیا کہ نو جوانوں کو غیر ممالک
میں نکل جانا چاہئے تو یہ نوجوان جو غالباً د مینیات کی متفرق کلاس میں پڑھتا تھا اور عدالت خان اس کا نام تھا
تحصیل خوشاب ضلع شاہ پور کا رہنے والا تھا، میری اس تحریک پر بغیر اطلاع دیئے کہیں چلا گیا۔قادیان کے
لوگوں نے خیال کر لیا کہ جس طرح طالب علم بعض دفعہ پڑھائی سے دل برداشتہ ہو کر بھاگ جایا کرتے
721

اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہیں اسی طرح وہ بھی بھاگ گیا ہے، مگر دراصل وہ میری اس تحریک پر ہی باہر گیا تھا مگر اس کا اس نے کسی
سے ذکر تک نہ کیا۔چونکہ ہمارے ہاں عام طور پر صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید اور دوسرے شہداء کا
ذکر ہوتا رہتا ہے اس لئے اسے یہی خیال آیا کہ میں بھی افغانستان جاؤں اور لوگوں کو تبلیغ کروں۔اسے یہ
بھی علم نہیں تھا کہ غیر ملک میں جانے کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ اسے پاسپورٹ مہیا
کرنے کے ذرائع کا علم تھا۔وہ بغیر پاسپورٹ کے نکل کھڑا ہوا اور افغانستان کی طرف چل پڑا۔جب
افغانستان میں داخل ہوا تو چونکہ وہ بغیر پاسپورٹ کے تھا اس لئے حکومت نے اسے گرفتار کر لیا اور پوچھا کہ
پاسپورٹ کہاں ہے۔اس نے کہا کہ پاسپورٹ تو میرے پاس کوئی نہیں۔انہوں نے اسے قید کر دیا، مگر
جیل خانہ میں بھی اس نے قیدیوں کو تبلیغ کرنی شروع کر دی۔کوئی مہینہ بھر ہی وہاں رہا ہوگا کہ افسروں نے
رپورٹ کی کہ اب رہا کر دینا چاہئے ورنہ یہ قیدیوں کو احمدی بنالے گا۔چنانچہ انہوں نے اس کو ہندوستان کی
سرحد پر لا کر چھوڑ دیا۔جب وہ واپس آیا تو اس نے مجھے اطلاع دی کہ میں آپ کی تحریک پر افغانستان گیا تھا۔اور وہاں میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔اب آپ بتائیں کہ میں کیا کروں۔میں نے اسے کہا کہ تم چین میں
چلے جاؤ۔چنانچہ وہ چین گیا اور چلتے وقت اس نے ایک اور لڑکے کو بھی جس کا نام محمد رفیق ہے اور ضلع
ہوشیار پور کا رہنے والا ہے تحریک کی کہ وہ ساتھ چلے۔چنانچہ وہ بھی ساتھ تیار ہو گیا۔اس کے چونکہ رشتہ دار
موجود تھے اور بعض ذرائع بھی اسے میسر تھے اس لئے اس نے کوشش کی اور اسے پاسپورٹ مل گیا۔جس
وقت یہ دونوں
کشمیر پہنچے تو محمد رفیق تو آگے چلا گیا مگر عدالت خاں کو پاسپورٹ کی وجہ سے روک لیا گیا اور
بعد میں گاؤں والوں کی مخالفت اور راہ داری کی تصدیق نہ ہو سکنے کی وجہ سے وہ کشمیر میں ہی رہ گیا اور وہاں
اس انتظار میں بیٹھ رہا کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں نظر بچا کر چین چلا جاؤں گا، مگر چونکہ سردیوں کا موسم تھا اور
سامان اس کے پاس بہت کم تھا اس لئے کشمیر میں اسے ڈبل نمونیہ ہوگیا اور وہ دو دن بعد فوت ہو گیا۔ابھی کشمیر سے چند دوست آئے ہوئے تھے انہوں نے عدالت خاں کا ایک عجیب واقعہ سنایا
جسے سن کر رشک پیدا ہوتا ہے کہ احمدیت کی صداقت کے متعلق اسے کتنا یقین اور وثوق تھا۔وہ ایک گاؤں
میں بیمار ہوا تھا جہاں کوئی علاج میسر نہ تھا۔جب اس کی حالت بالکل خراب ہوگئی تو ان دوستوں نے سنایا
کہ وہ ہمیں کہنے لگا کسی غیر احمدی کو تیار کرو جو احمدیت کی صداقت کے متعلق مجھ سے مباہلہ کر لے۔اگر
کوئی ایسا غیر احمدی تمہیں مل گیا تو میں بچ جاؤں گا اور اسے تبلیغ بھی ہو جائے گی ورنہ میرے بیچنے کی اور
کوئی صورت نہیں۔شدید بیماری کی حالت میں یہ یقین اور وثوق بہت ہی کم لوگوں کو میسر ہوتا ہے، کیونکہ نانوے
722

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء
فیصدی اس بیماری سے مر جاتے ہیں اور بعض تو چند گھنٹوں کے اندر ہی وفات پا جاتے ہیں۔ہماری مسجد
مبارک کا ہی ایک موذن تھا وہ عصر کے وقت بیمار ہوا اور شام کے وقت فوت ہو گیا۔ایسی خطرناک حالت
میں جبکہ اس کی موت یقینی کا نانوے فیصدی یقین کیا جا سکتا تھا اس نے اپنا علاج بھی یہی سمجھا کہ کسی
غیر احمدی سے مباہلہ ہو جائے اور اس نے کہا کہ اگر مباہلہ ہو گیا تو یقیناً خدا مجھے شفا دے دے گا اور یہ ہو نہیں
سکتا کہ میں اس مرض سے مر جاؤں۔بہر حال اس واقعہ سے اس کا اخلاص ظاہر ہے۔اسی طرح اس کی
دور اندیشی بھی ثابت ہے کیونکہ اس نے ایک اور نو جوان کو خود ہی تحریک کی کہ میرے ساتھ چلو اور وہ تیار ہو
گیا۔اس طرح گو عدالت خاں فوت ہو گیا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے بیج کو ضائع نہیں کیا بلکہ ایک
دوسرے شخص نے جسے وہ اپنے ساتھ لے گیا تھا احمدیت کے جھنڈے کو پکڑ کر آگے بڑھنا شروع کر دیا اور
مشرقی شہر کا شغر میں پہنچ گیا اور وہاں تبلیغ شروع کر دی۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہاں کے ایک دوست کو اللہ تعالیٰ نے
احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرما دی۔حاجی جنود اللہ صاحب ان کا نام ہے۔وہ اسی تبلیغ کے نتیجہ
میں قادیان آئے اور تحقیق کر کے احمدیت میں شامل ہو گئے۔پھر کچھ عرصہ بعد حاجی جنود اللہ صاحب کی
والدہ اور ہمشیرہ بھی احمدی ہو گئیں اور اب تو وہ قادیان ہی آئے ہوئے ہیں۔تو عدالت خان کی قربانی
رائیگاں نہیں گئی بلکہ احمدیت کو اس علاقہ میں پھیلانے کا موجب بن گئی۔یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں احمدیت کی اشاعت کا خیال بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ایسے ایسے
خطر ناک اور دشوار گزار راستے ہیں کہ ان کو عبور کرنا ہی بڑی ہمت کا کام ہے۔حاجی جنود اللہ صاحب کی والدہ
نے بتایا کہ رستہ میں ایک مقام پر وہ تین دن تک برف پر گھٹنوں کے بل چلتی رہیں۔ایسے سخت رستوں کو عبور
کر کے ہماری جماعت کے ایک نوجوان کا اس علاقہ میں پہنچنا اور لوگوں
کو تبلیغ کرنا بہت بڑی خوشی کی بات
ہے۔تو تحریک جدید کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے عدالت خان کو پہلے یہ توفیق دی کہ وہ افغانستان جائے۔چنانچہ
وہ افغانستان میں کچھ عرصہ رہا اور جب واپس آیا تو میری تحریک پر وہ چین کے لئے روانہ ہو گیا اور خود ہی ایک
اور نو جو ان کو اپنے ساتھ شامل کر لیا۔راستہ میں عدالت خاں کو خدا تعالیٰ نے شہادت کی موت دے دی، مگر
اس کے دوسرے ساتھی کو اس امر کی توفیق عطا فرمائی کہ وہ آگے بڑھے اور مشرقی ترکستان میں جماعت احمدیہ
قائم کر دے۔یہ دو واقعات شہادت بتاتے ہیں کہ گو یہ اپنی جدوجہد میں کامیاب نہیں ہوئے مگر ان کی
کوششیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول تھیں۔چنانچہ ان دو آدمیوں میں سے ایک کو تو اللہ تعالی نے عملی رنگ
میں شہادت دے دی اور دوسرے کی وفات ایسے رنگ میں ہوئی جو شہادت کے ہمرنگ ہے۔اب جو نیا گروہ
723

اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تیار ہورہا ہے اسے دینی تعلیم دلوائی جا رہی ہے۔جب یہ تعلیم مکمل ہو جائے گی تو بعض بیرونی ممالک میں
انہیں دنیوی تعلیم دلائی جائے گی، کیونکہ جیسا کہ گزشتہ مجلس مشاورت کے موقع پر میں نے بیان کیا تھا میرا
ارادہ ہے کہ ان لوگوں کو اگر ہم گزارے کم دیتے ہیں تو علمی طور پر ہم ان کے اندر اس قدر لیاقت اور قابلیت
پیدا کر دیں کہ دنیا کی کسی علمی مجلس میں بیٹھ کر وہ اپنے آپ
کو کم علم والا محسوس نہ کریں اور اگر روپیہ کے لحاظ سے
ان کے پاس اس قدر فراوانی ہو کہ کوئی شخص انہیں ذلیل نہ سمجھ سکے اور ہر جگہ وہ اپنا رعب قائم رکھ سکیں۔باقی رہا
روپے کا معاملہ سو جہاں تک وعدوں کا سوال ہے جماعت نے اس سال پہلے سالوں سے زیادہ تحریک جدید
کے مالی مطالبہ کی طرف توجہ کی ہے اور باوجود یکہ بہت سے لوگ اس نیت اور اس ارادہ سے اس تحریک میں
شامل ہوئے تھے کہ تین سال کے بعد تحریک بند ہو جائے گی اور مالی بوجھ ان پر زیادہ دیر تک نہیں رہے گا اور
باوجود اس بات کے کہ میں نے اب یہ اعلان کر دیا ہے کہ دس سال تک جماعت کو مسلسل یہ مالی قربانی کرنی
پڑے گی اور یہ کہ وہی اس تحریک میں شال ہوں جو مستقل طور پر قربانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تا کہ اس
دائگی یادگار میں ان کا نام آئے جو مسلسل قربانی کرنے والوں کی یاد میں قائم کی جائے گی۔پھر بھی بجائے کمی
کے وعدوں میں زیادتی ہوئی ہے۔چنانچہ اس وقت تک ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ کے وعدے ہو چکے ہیں اور
ابھی بیرونی ممالک کی اکثر جماعتوں کے وعدے نہیں پہنچے۔ان
کو ملا کر یہ رقم اور بھی زیادہ ہو جائے گی۔جیسا
کہ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں اس روپیہ سے تحریک جدید کا ایک ایسا مستقل فنڈ ہم نے قائم کرنا ہے جس
کے نتیجہ میں آئندہ تحریک جدید کا شعبہ چندے کا محتاج نہیں رہے گا۔وقتی یا ہنگامی ضرورت کے لئے اگر کوئی
چندہ کرنا پڑے تو وہ اور بات ہے۔اس فنڈ کے قائم کرنے سے میرا منشا یہ ہے کہ روزانہ کام کے لئے چندوں
کی ضرورت نہ رہے اور اس فنڈ کی آمد سے ہی تمام کام ہوتا رہے تا کہ ہمارے ملک کا اقتصادی اتار چڑھاؤ
تبلیغ کے کام میں روک پیدا نہ کر سکے۔عملی حصہ سے متعلق میں نے خدام الاحمدیہ کی تحریک جماعت میں جاری کی ہے اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے اس تحریک کو بہت بڑی کامیابی ہو رہی ہے۔قادیان میں خصوصاً اچھا کام ہورہا ہے۔باہر بھی
بعض جگہ مجالس خدام الاحمدیہ کام کر رہی ہیں، مگر چونکہ ابھی وہ پورے طور پر منظم نہیں ہیں اور دوسرے
پورے طور پر انہیں تجربہ بھی حاصل نہیں اس لئے اس عمدگی سے بیرونی جماعتوں میں کام نہیں ہورہا جس
عمدگی سے قادیان میں ہورہا ہے۔میرا منشا ہے کہ قادیان کے خدام الاحمدیہ جب وہ تمام سبق ذہن نشین
کرلیں جو ہیں ان کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں اور ان کو اس تحریک کی تمام جزئیات کا علم ہو جائے تو انہیں
انسپکٹر بنا کر باہر کے علاقوں میں بھیجا جائے تاکہ وہ مہینہ مہینہ دو دو مہینے وہاں رہ کر مجالس خدام
724

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 7 اپریل 1939ء
الاحمدیہ کو بیدار کریں اور انہیں ان نقائص کو دور کرنے کی طرف توجہ دلائیں جو ان میں پیدا ہوں۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس کام کی طرف جماعت کو توجہ ہے۔الا ما شاء اللہ بعض جماعتوں نے
ابھی اس طرف توجہ نہیں بھی کی مگر عام طور پر خدام الاحمدیہ کی تحریک کی طرف جماعت کو توجہ ہے اور خدا تعالیٰ
کے فضل سے اس کے نتائج نہایت اچھے پیدا ہور ہے ہیں۔اگر میری اس سکیم پر جو میں نے خدام الاحمدیہ
کے سامنے پیش کی ہے پورے طور پر عمل کیا گیا تو احمدیت کا دنیا کے سامنے ایک خوشنما نقشہ آجائے گا جسے
دیکھ کر ہر شخص احمدیت کی فضیلت اور اس کی خوبیوں اور برتری کا اقرار کرنے پر مجبور ہو گا۔چوتھی چیز تبلیغ
احمدیت ہے۔اس کے متعلق میں نے جماعت سے وعدے مانگے ہیں اور میں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر شخص
ہمیں بتائے کہ وہ سال میں کتنے نئے احمدی بنائے گا۔اس کے متعلق ابھی تمام جماعتوں کی طرف سے
وعدے نہیں آئے لیکن آہستہ آہستہ آرہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ جن جماعتوں یا افراد نے ابھی تک
اس طرف توجہ نہیں کی وہ فوری طور پر توجہ کریں گے اور محکمہ متعلقہ کو اپنے اپنے وعدوں کی اطلاع دے دیں
گے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعتیں اس مطالبہ کی طرف توجہ کریں تو ایک سال میں عظیم الشان تغیر پیدا
ہو سکتا ہے۔اگر ہر احمدی لازماً ہر سال ایک نیا احمدی بنائے اور اس میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کو روانہ
رکھے تو چار پانچ سال کے اندر ہی ہماری جماعت اتنی زیادہ تعداد میں پھیل سکتی ہے کہ دشمن کی نگاہیں بغض
اور غصہ سے ہمیں نہیں دیکھ سکتیں۔“
رپورٹ مجلس شور کی منعقدہ 7 تا 9 اپریل 1939 ء )
725

آج 10 میں سے 10 باقی