کوئی چیز بھی اپنی ذات میں بری نہیں ۔ تقریر فرمودہ 8 اپریل 1939ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
- الہبی۔۔۔۔جلد
وو
اقتباس از تقریر فرمودہ 8 اپریل 1939ء
کوئی چیز بھی اپنی ذات میں بری نہیں
تقریر فرمودہ 8 اپریل 1939ء بر موقع مجلس شوریٰ
پھر بعض لوگوں کے منہ سے یہ بات بھی نکلی ہے کہ سینما کی ممانعت دس سال کے لئے
ہے۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ برائی کا تعلق دس سال یا بیس سال سے نہیں ہوتا۔جس چیز میں کوئی خرابی ہو وہ
کسی میعاد سے تعلق نہیں رکھتی۔اس طرح تو میں نے صرف آپ لوگوں کی عادت چھڑا دی ہے۔اگر میں
پہلے ہی یہ کہہ دیتا کہ اس کی ہمیشہ کے لئے ممانعت ہے تو بعض نوجوان جن کے ایمان کمزور تھے اس پر عمل
کرنے میں تامل کرتے ،مگر میں نے پہلے تین سال کے لئے ممانعت کی اور جب عادت ہٹ گئی تو پھر مزید
سات سال کے لئے ممانعت کر دی اور اس کے بعد چونکہ عادت بالکل ہی نہیں رہے گی اس لئے دوست
خود ہی کہیں گے کہ جہنم میں جائے سینما۔اس پر پیسے ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔قانون شکن تو اب
بھی ہیں مگر اب ایک آدھ فیصدی ہے لیکن اگر میں یہ صورت اختیار نہ کرتا تو چالیس فیصدی ایسے ہوتے
خصوصاً کالجوں کے طلبا۔پس یہ خیال کہ دس سال کے بعد اس کی اجازت ہو جائے گی غلط ہے۔میں نے
کئی دفعہ بتایا ہے کہ کوئی نام اپنی ذات میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اس لئے یہ کہنا کہ سینما یا با کیسکوپ یا فنونو
گراف اپنی ذات میں برا ہے صحیح نہیں۔فونوگراف خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سنا ہے، بلکہ اس
کے لئے آپ نے خود ایک نظم لکھی اور پڑھوائی اور پھر یہاں کے ہندوؤں کو بلوا کر سنائی۔یہ وہ نظم ہے جس
کا ایک شعر یہ ہے کہ ؎
آواز آرہی ہے یہ
فونو گراف
ڈھونڈو خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے
پس سینما اپنی ذات میں برا نہیں، بلکہ اس زمانہ میں اس کی جو صورتیں ہیں وہ مخرب اخلاق ہیں۔اگر کوئی فلم کلی طور پر تبلیغی یا تعلیمی ہو اور اس میں کوئی حصہ تماشا وغیرہ کا نہ ہوتو اس میں کوئی ہرج نہیں۔میری
یہی رائے ہے کہ تما شا تبلیغی بھی ناجائز ہے۔ہم جب ولایت میں گئے تو بعض لوگوں نے کہا کہ اذان دیں یا
نماز پڑھائیں کہ ہم اس کی تصویر لیں، مگر میں نے کہا کہ تماشہ کے لئے میں ایسا نہیں کر سکتا۔شام میں جب
ہم گئے تو وہاں مولوی فرقہ کے لوگوں کا ایک مرکز ہے۔دمشق میں ان کی باقاعدہ گدی ہے۔مجھے دوستوں
نے کہا کہ اگر آپ دیکھنا چاہیں تو انتظام کیا جائے۔ان کو کچھ پیسے دیئے گئے اور ان کے گدی نشین نے اپنے
727

اقتباس از تقریر فرمودہ 8 اپریل 1939ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
چالیس پچاس چیلے منگوا لئے اور انہوں نے حال وغیرہ دکھایا، مگر مجھے اس سے شدید نفرت ہوئی ، کیونکہ
انہوں نے یہ تماشا کے طور پر دکھایا تھا۔پس کوئی حرکت خواہ وہ کتنی اچھی کیوں نہ ہو اگر اس کا مقصد تماشا
دکھا نا ہوتو وہ نا جائز ہے۔مگرسینما تو مخرب اخلاق ہونے کی وجہ سے ہی ناجائز قرار دیا گیا ہے۔اگر کوئی شخص
مثلاً ہمالیہ پہاڑ کے نظاروں کی فلم تیار کرے، وہاں کی برف، درخت، چشمے دکھائے جائیں۔اس کی
چٹانوں، غاروں اور چوٹیوں
کا نظارہ ہو تو چونکہ یہ چیز علمی ترقی کا موجب ہوں گی میں اس سے نہیں روکوں
گا۔جس چیز کو ہم روکتے ہیں وہ اخلاق کو خراب کرنے والا حصہ ہے اور چونکہ آج کل کی فلموں میں یہ چیز
عام ہے اس لئے ہم کسی فلم کے مخرب اخلاق ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ دیکھنے والوں پر نہیں چھوڑتے ، بلکہ
اس بات کو مسلمہ قرار دیتے ہیں کہ سینما میں یہ خرابی موجود ہے اور سینما کا آج کل اس قدر رواج ہو گیا ہے کہ
اسے زندگی کا جز دسمجھا جانے لگا ہے۔تحریک جدید کے بعد میری ہمشیرہ سے شملہ میں بعض غیر احمدی اور غیر مسلم معرزین کی مستورات
نے ذکر کیا کہ یہ تحریک بہت مفید ہے بلکہ بعض نے اس کی کا پیاں منگوا کر تقسیم کیں۔ایک کھانا، سادہ
کپڑے، ضرورت سے زیادہ کپڑے نہ بنوانا ان سب باتوں کو ان سب نے بہت پسند کیا، مگر سینما کی
ممانعت کے متعلق کہا کہ یہ بہت مشکل ہے۔اسے نہیں چھوڑا جا سکتا۔تو یہ چیز ایسی گھر کر گئی ہے کہ آج کل کہا
اسے چھوڑنا بہت مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن اس کی خرابی میں کوئی شک نہیں۔احمدیوں میں بھی بعض ایسے
ہیں جو اس ممانعت کو توڑتے ہیں مگر وہ بہت کم ہیں۔لاہور مین ایک شخص نے سینما دیکھا۔دوسرے نے
اسے کہا کہ اس کی تو ممانعت ہے تو اس نے کہا کہ سات سال کے بعد تو اجازت ہو جائے گی ، اگر میں نے
پہلے دیکھ لیا تو کیا ہوا۔لیکن اس کی دوبارہ اجازت کا خیال آپ لوگوں کو دل سے نکال دینا چاہئے ، کیونکہ اس
میں روپیہ کے ضیاع کے علاوہ اخلاق کی بھی تباہی ہے۔پھر اسراف کے حصہ کا تو علاج ہو سکتا ہے مگر اس
کے ذریعہ اخلاق کو جو نقصان پہنچتا ہے وہ ایسا ہے کہ اگر کسی کے پاس لاکھوں کروڑوں بلکہ اربوں کھربوں
پی بھی ہو میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا اور جب تک فلمیں مخرب اخلاق رہیں گی اس کی ممانعت قائم
رہے گی۔اسی طرح جب کسی فونوگراف کے ریکارڈ مخرب اخلاق ہوں تو اس کی بھی ممانعت ہوگی لیکن اگر
فلمیں تعلیمی ہوں تو اس کی ممانعت نہیں ہوتی۔اس طرح میں اس بات کے بھی خلاف ہوں
کہ کوئی جلوس
اس لئے نکالا جائے کہ کوئی اس کی فلم ہے۔یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم جلوس نکال رہے ہوں اور کوئی تصویر لے
لے۔اس میں کوئی ہرج نہیں۔تکلف اور تصنع سے کوئی کام کرنا درست نہیں اور میں اسے ناجائز سمجھتا ہوں
بلکہ اپنے عزیز اور پیارے کی اس میں ذلت سمجھتا ہوں۔“
رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 7 تا 9 اپریل 1939ء )
728

آج 10 میں سے 10 باقی