پیش لفظ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
بسم الله الرحمان الرحيم
پیش لفظ
خلافت احمدیہ کی بے شمار برکات میں سے ایک تحریک جدید بھی ہے۔یہ حضرت مصلح موعود نور اللہ
مرقدہ کے ان احسانات میں سے ہے، جو آپ نے جماعت پر کئے۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خاص فضل
فرمائے اور جماعت کو ہمیشہ خلافت کی برکت سے مستفیض فرماتا رہے۔آمین
یہ خالصہ ایک الہی تحریک ہے ، جو مشیت ایزدی سے جاری کی گئی۔جیسا کہ حضرت مصلح موعود
فرماتے ہیں:۔وو
میں نے کہا ہے کہ میں نے تحریک جدید جاری کی مگر یہ درست نہیں۔میرے
ذہن میں یہ تحریک بالکل نہیں تھی۔اچانک میرے دل پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ
تحریک نازل ہوئی۔پس بغیر اس کے کہ میں کسی قسم کی غلط بیانی کا ارتکاب کروں میں
کہہ سکتا ہوں کہ وہ تحریک جدید جو خدا نے جاری کی۔میرے ذہن میں یہ تحریک پہلے
نہیں تھی ، میں بالکل خالی الذہن تھا۔اچانک اللہ تعالیٰ نے یہ سکیم میرے دل پر نازل
کی اور میں نے اسے جماعت کے سامنے پیش کر دیا۔پس یہ میری تحریک نہیں بلکہ
خدا تعالی کی نازل کردہ تحریک ہے۔ایک اور موقع پر فرماتے ہیں:۔وو
خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942 ء )
یہ اس کا کام ہے اور اسی کی رضا کے لئے میں نے یہ اعلان کیا ہے۔زبان
گومیری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے۔پس مبارک ہے وہ، جو خدا تعالی کی طرف سے بلاوا
سمجھ کر ہمت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور خدا تعالی رحم کرے اس پر ، جس کا
دل بزدلی کی وجہ سے پیچھے ہوتا ہے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1944 ء)
تحریک جدید کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے فرمایا:-
وو
تحریک جدید کی غرض بھی یہی ہے کہ وہ لوگ جو اس کے چندہ میں حصہ لیں، خدا
ان کے ہاتھ بن جائے ، خدا ان کے پاؤں بن جائے ، خدا ان کی آنکھیں بن جائے اور
خدا ان کی زبان بن جائے اور وہ ان نوافل کے ذریعہ خدا تعالیٰ سے ایسا اتصال پیدا کر
لیں کہ ان کی مرضی ، خدا کی مرضی ، ان کی خواہشات ،خدا کی خواہشات ہو جائیں“۔تحریک جدید کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1941ء)
بیس تحریک جدید کسی ایک سال کے لئے نہیں ، دو سال کے لئے نہیں، دس
سال کے لئے نہیں ہیں سال کے لئے نہیں ، سو سال کے لئے نہیں، ہزار سال کے
لئے نہیں۔تحریک جدید اس وقت تک کے لئے ہے، جب تک جماعت کی رگوں میں
زندگی کا خون دوڑتا ہے۔جب تک جماعت احمد یہ دنیا میں کوئی مفید کام کرنا چاہتی
ہے۔اور جب تک جماعت احمد یہ اپنے فرائض اور اپنے مقاصد کو اپنی آنکھوں کے
سامنے رکھنا چاہتی ہے۔تحریک جدید در حقیقت نام ہے، اس جدو جہد کا جو ہر احمد کی کو
احمدیت اور اسلام کی اشاعت کے لئے کرنی چاہیے۔تحریک جدید نام ہے، اس
جد و جہد کا جو اسلام اور احمدیت کے احیاء کے لئے ہر احمدی پر واجب ہے۔اور تحریک
جدید نام ہے، اس کوشش اور سعی کا جو اسلامی شعار اور اسلامی اصول کو دنیا میں قائم
کرنے کے لئے ہماری جماعت کے ذمہ لگائی گئی ہے۔روپیہ کا حصہ صرف ایک
ظاہری نشانی ہے کیونکہ اس زمانہ میں کچھ نہ کچھ دولت خرچ کئے بغیر کام نہیں ہوسکتا۔ورنہ در حقیقت تحریک جدید نام ہے، اس عملی کوشش کا جو ہر احمدی اپنی اصلاح اور
دوسروں کی اصلاح کے لئے کرتا ہے۔ہر وہ احمدی ، جس کے سامنے تحریک جدید کے
مقاصد نہیں رہتے ، درحقیقت وہ اپنی موت کا ثبوت بہم پہنچاتا ہے یا اپنی زندگی کے
لئے کوئی کوشش کرنا پسند نہیں کرتا۔خدائی سلسلے در حقیقت انسانوں کے محتاج نہیں
ہوتے بلکہ انسان خدائی سلسلوں کے محتاج ہوتے ہیں۔خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1947 ء )
وو
تحریک جدید کے ذریعہ قرب الہی کے حصول کے متعلق فرمایا : -
پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے قرب میں آگے بڑھنے کا تحریک جدید کے ذریعہ
جو عظیم الشان موقع عطا فرمایا ہے، اس کو ضائع مت کرو۔آگے بڑھو اور خدا تعالیٰ کے
ان بہادر سپاہیوں کی طرح، جو جان اور مال کی پرواہ نہیں کیا کرتے ، اپنا سب کچھ خدا
تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دو اور دنیا کو یہ نظارہ دکھا دو کہ بیشک دنیا میں دنیوی
کامیابیوں اور عزتوں کے لئے قربانی کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔لیکن
محض خدا کے لئے قربانی کرنے والی جماعت ، آج دنیا کے پردہ پر سوائے جماعت
احمدیہ کے اور کوئی نہیں۔اور وہ اس قربانی میں ایسا امتیازی رنگ رکھتی ہے، جس کی
مثال دنیا کی کوئی اور قوم پیش نہیں کر سکتی۔(مخطبہ جمعہ فرموده 26 نومبر 1943ء)
مجاہدین تحریک جدید کے لئے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔جولوگ اس کام میں حصہ لے رہے ہیں، وہ اشاعت دین کی ایک مستقل بنیاد
قائم کر رہے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس میں کامیاب کر دیا تو وہ عملی طور پر اس
بنیاد کو قائم کرنے والے ہوں گے اور اگر میری ان کوششوں میں اللہ تعالیٰ کی کسی حکمت
کے ماتحت کامیابی نہ ہوئی ، تب بھی خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ ایسے ہی سمجھے جائیں گے
جیسے مستقل بنیاد رکھنے والے۔پس ایسی قربانی کرنے والے دوست اس بات کے
مستحق ہیں کہ جماعت کے تمام لوگ ان کے لئے دعا کریں۔جو لوگ تحریک جدید میں
حصہ نہیں لے رہے، اپنی مجبوریوں کی وجہ سے یا اس وجہ سے کہ یہ طوعی تحریک ہے اور
اس میں شمولیت انہوں نے ضروری نہیں سمجھی۔ان کا کم سے کم فرض یہ ہے کہ وہ تحریک
جدید میں حصہ لینے والوں کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول
فرمائے ، ان کے قدم کو نیکیوں میں بڑھائے اور ان کا انجام بخیر کرئے۔تحریک جدید کے غیر محدود ادوار کے متعلق فرمایا: -
وو
(خطبہ جمعہ فرموده 18 اکتوبر 1940ء)
ہم امید رکھتے ہیں کہ تحریک جدید کے یہ دور غیر محدود ہوں گے اور جس طرح
آسمان کے ستارے گنے نہیں جاتے ، اسی طرح تحریک جدید کے دور بھی گئے
نہیں جائیں گے۔جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ تیری نسل گئی
نہیں جائے گی اور حضرت ابراہیم کی نسل نے دین کا بہت کام کیا۔یہی حال تحریک
جدید کا ہے۔تحریک جدید کا دور چونکہ آدمیوں کا نہیں بلکہ دین کے لئے قربانی کرنے
کے سامانوں کا مجموعہ ہے۔اس لیے اس کے دور بھی اگر نہ گنے جائیں تو یہ ایک عظیم
الشان بنیا د اسلام اور احمدیت کی مضبوطی کی ہوگی“۔جماعت کو خوشخبری دیتے ہوئے ، بانی تحریک جدید فرماتے ہیں:-
وو
خطبہ جمعہ فرموده 22 فروری 1946 ء )
تم سمجھ لو کہ یہ تحریک قیامت تک جاری رہے گی۔اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے
ذریعہ ایسی قوت اور طاقت عطا کرے گا کہ دنیا کا تم کو تباہ کرنا تو الگ رہا تمہارے
مقابل پر کھڑا ہونا بھی اس کے لئے ناممکن ہو جائے گا“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1946ء )
تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لئے ایک بنیاد کے طور پر ہے، اس لئے ہمیں چاہیے کہ خود بھی
تحریک جدید پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کرائیں۔اور تحریک جدید میں صرف حصہ لینے
والے نہ ہوں بلکہ اس نام کے پیچھے جو روح کام کر رہی ہے، کو زندہ رکھنے والے ہوں اور اس کے مطابق
عمل کرنے والے ہوں۔آمین
محض اللہ تعالی کے فضل اور حضرت
خلیفہ المسح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤوں اور
منظوری سے
صد سالہ خلافت جوبلی کے موقع پر تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء
کرام کے خطبات ، خطابات اور ارشادات کو تحریک جدید۔ایک الہی تحریک کے نام سے کتابی شکل میں
شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی جلد، جو 1934ء تا 1939ء کے خطبات ، خطابات اور
ارشادات پر مشتمل تھی، شائع ہو چکی ہے۔یہ اس سلسلہ میں اس کتاب کی دوسری جلد ہے۔جو 1940ء تا
1947ء کے خطبات، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی طرح مجالس شورای کی رپورٹس سے بھی
متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شوری کے علاوہ باقی مواد کو تاریخ وار رکھا گیا ہے۔جبکہ مجالس شورای کی
ر پورٹس سے متعلقہ مواد ہر سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔و
فرمایا۔خصوصا
خاکسار ان تمام احباب کا شکر گزار ہے جنہوں نے اس کتاب کے مختلف مراحل میں تعاون
فرماتے ہوئے اپنی قیمتی ہدایات سے نوازا۔کتاب کی ترتیب و تدوین
بی خصوصی محنت کا نتیجہ ہے۔اسی طرح
جنہوں نے ہر مرحلہ پر رہنمائی
کے کارکنان بھی مختلف مراحل میں
شامل رہے، اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو با برکت کرے، اس کو قبول فرمائے ، اس
کو نافع الناس بنائے اور
ہم کو ان ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین