اپنے بیٹوں کی قربانی کرو تاکہ تمہیں بھی حقیقی عید کا دن دیکھنا نصیب ہو ۔ خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء
اپنے بیٹوں کی قربانی کرو تا کہ تمہیں بھی حقیقی عید کا دن دیکھنا نصیب ہو
خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء
ی عیدو جو ج کے قریب رکھی گئی ہے اس میں در حقیقت اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کا قرب جب کسی قوم کو نصیب ہو جائے تو اس کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی قربانی کرے۔حج
کیا ہے؟ خدا تعالیٰ کی رؤیت اور اس کا دیدار۔چنانچہ خواب میں اگر کوئی شخص اپنے متعلق دیکھے کہ اس نے
حج کیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس کا مقصد پورا ہو جائے گا اور انسان کی زندگی کا بڑا مقصد خدا تعالیٰ
کی عبادت اور اس کا قرب حاصل کرنا ہوتا ہے۔جیسے وہ فرماتا ہے:۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
کہ میں نے بنی نوع انسان کو اپنا مقرب بنانے کیلئے پیدا کیا ہے اور حج اس بات کی علامت ہے
کہ جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا تھا وہ اُس نے پوری کر لی اور وہ غرض جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ
لقاء الہی ہے۔پس حج کے ساتھ عیدالاضحیہ کی تقریب رکھ کر خدا تعالیٰ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ
جب کسی قوم کو لقاء الہی نصیب ہو جائے تو اس کا دوسرا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کی قربانی کرے تا کہ
خدا تعالیٰ کا لقادنیا سے مٹ نہ جائے۔لقاء الہی ایک نہایت ہی قیمتی چیز ہے اور دنیا میں قیمتی چیزوں کے
متعلق یہ دستور ہے کہ اُن کی حفاظت کا زیادہ اہتمام کیا جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو جب تمہارے پاس کوئی
اچھی چیز ہوتی ہے تو تم اس کے متعلق کیا کرتے ہو؟ تم یہی کرتے ہو کہ اس کو حفاظت سے رکھنے کے لئے
برتن تیار کرتے ہو۔جن لوگوں کے گھر گائے یا بھینس ہوتی ہے، ان کے متعلق بالعموم یہ دیکھا جاتا ہے کہ
جب بھینس بچہ جنے والی ہو تو وہ بچہ جننے سے پہلے ہی برتن تیار کرنے شروع کر دیتے ہیں۔کوئی برتن دودھ
رہنے کیلئے تیار کرتے ہیں، کوئی دودھ گرم کرنے کیلئے تیار کرتے ہیں، کوئی دودھ جمانے کے لئے تیار
کرتے ہیں، کوئی لسی بنانے کے لئے تیار کرتے ہیں اور کوئی مکھن اور گھی رکھنے کیلئے تیار کرتے ہیں تا کہ
گائے یا بھینس جب دودھ دے تو اس وقت وقت پیش نہ آئے۔اسی طرح اگر کسی کو لقاء الہی میسر آتا ہے تو
3

اقتباس از خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اس کا بھی فرض ہوتا ہے کہ وہ لقاء الہی کو محفوظ رکھنے کے لئے برتن تیار کرے اور لقاء الہی کو محفوظ رکھنے کا
ذریعہ اولاد کی قربانی ہے۔جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے اپنی اولاد کی قربانی کرتا ہے تو وہ
عرفان
کا دودھ اپنی نسل کے لئے محفوظ کر دیتا ہے اور جب اس نسل کو عرفان ملتا ہے اور وہ بھی اپنی اولاد کی
قربانی کرتی ہے تو عرفان کا دودھ اگلی نسل میں منتقل ہو جاتا ہے۔اسی طرح جب تک لوگ اپنی اولاد کی
قربانی کرتے چلے جاتے ہیں اللہ تعالی کا عرفان ان کے دلوں میں محفوظ رہتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ ہمیں یہ نسخہ بتایا ہے کہ جب تمہیں خدا ملے
اور اس کا قرب حاصل ہو جائے تو اس کی رحمت اور برکت کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کرنے کا ایک ہی
ذریعہ ہوتا ہے اور وہ یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی اولا دوں کو قربان کر دو تب اُس کی رحمت کا دودھ بعد کی
نسل کیلئے محفوظ ہو جاتا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ اس اولا د کو عقل دیتا ہے اور وہ بھی اپنی اولا د کی قربانی پیش کر
دیتی ہے تو اس سے انگلی نسل میں بھی یہ رحمت اور فضل کا دودھ محفوظ ہو جاتا ہے۔غرض جب تک نسلیں اپنی
اولاد کی قربانی کرتی رہیں گی دین اور عرفان ان میں محفوظ رہے گا۔ی اولاد کی قربانی دو طرح ہوتی ہے : ظاہری رنگ میں تو اس طرح کہ اپنی اولاد کی اعلیٰ تربیت کی
جائے ، ان میں دین کی محبت اور اس سے رغبت پیدا کی جائے اور انہیں علم دین سے واقف کیا جائے مگر اس
کے علاوہ اولاد کی ایک خاص قربانی بھی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ انسان اپنی اولاد کو اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت
کے لئے وقف کر دے تا کہ جب تک وہ زندہ رہے اسلام کی خدمت کرتی رہے۔قربانی کے یہ دونوں رنگ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں پائے جاتے ہیں اور اس وقت ایک ہماری جماعت ہی ایسی ہے
جس میں خدا تعالیٰ نے وقف زندگی کے سامان کئے ہوئے ہیں۔اور ایک ہماری جماعت ہی ایسی ہے جسے
اولاد کی اعلیٰ تربیت کے سامان میسر ہیں۔مگر کتنے ہیں جوان سامانوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں؟
عید کے موقع پر خوشی منانے کے لئے تو بعض لوگ سب سے آگے آجاتے ہیں لیکن اگر وہ ابراہیم
علیہ السلام کی طرح خدا تعالیٰ کے دین کیلئے اپنی اولاد کی قربانی نہیں کرتے اور اسے اسلام کی خدمت کے
لئے وقف نہیں کر دیتے تو اُن کا کیا حق ہے کہ وہ اس خوشی میں شامل ہوں؟ جب کہ وہ ، وہ کام نہیں کرتے
جو ابراہیم علیہ السلام نے کیا تھا؟ ابراہیم علیہ السلام کی خوشی میں شامل ہونے کا اسی کو حق ہے جو ابراہیم"
جیسی قربانی بھی کرتا ہے۔بے شک یہ خوشی منانے کا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حق حاصل تھا ، جس نے خدا کے
لئے ہر قسم کی قربانی میں حصہ لیا۔بے شک یہ خوشی منانے کا عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہ کوحق تھا، جنہوں نے
4

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء
ہر قسم کی قربانی میں حصہ لیا۔اور بے شک یہ خوشی منانے کا طلحہ زبیر عبدالرحمن بن عوف حمزہ، عباس اور
عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ کو حق حاصل تھا، جنہوں نے اپنی جانوں، اپنے مالوں ، اپنی اولادوں ، اپنے
رشتہ داروں اور اپنی عزیز سے عزیز چیزوں کو خدا کے لئے قربان کر دیا۔مگر دوسروں کا کیا حق ہے کہ وہ اس
خوشی میں شریک ہوں؟
ایک لطیفہ مشہور ہے، کہتے ہیں نظام الدین صاحب اولیاء (جن کی طرف خواجہ حسن نظامی
صاحب بھی اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں ) ایک دفعہ اپنے مریدوں کے ساتھ بازار میں سے گزر رہے
تھے کہ انہیں ایک خوبصورت لڑکا نظر آیا جسے آگے بڑھ کر انہوں نے چوم لیا۔یہ دیکھ کر ان کے تمام مرید ایک
ایک کر کے آگے بڑھے اور انہوں نے اس بچے کو چومنا شروع کر دیا مگر ان کے ایک مرید جو بعد میں ان
کے خلیفہ بھی ہوئے ، خاموش کھڑے رہے اور انہوں نے اس بچے کو نہ چوما۔یہ دیکھ کر باقی سب نے آپس
میں چہ مگوئیاں شروع کر دیں اور کہا کہ پیر صاحب نے اس بچہ کو چو ما مگر اس نے نہیں چوما۔معلوم ہوتا ہے
اس کے اخلاص میں کوئی نقص ہے۔حالانکہ اسے چاہئے تھا کہ یہ پیر صاحب کی نقل کرتا اور جس طرح
پیر صاحب نے اس بچہ کو چوما تھا اسی طرح یہ بھی چومتا۔اس نے ان باتوں کو سنا مگر کوئی جواب نہ دیا اور
حضرت نظام الدین صاحب اولیاء پھر آگے چل پڑے۔چلتے چلتے انہوں نے ایک بھٹیاری کو دیکھا کہ وہ
دانے بھون رہی ہے اور بھٹی میں سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔حضرت نظام الدین صاحب اولیاء
آگے بڑھے اور انہوں نے آگ کے ان شعلوں کو چوم لیا۔یہ دیکھ کر اور تو کسی مرید نے آگے بڑھنے کی
ہمت نہ کی مگر وہی مرید جس نے بچہ کو نہیں چوما تھا آگے بڑھا اور اس نے بھی شعلہ کو چوم لیا۔پھر اس نے
باقیوں سے کہا کہ اب شعلے کو کیوں نہیں چومتے ؟ ہمت ہے تو آگے بڑھو اور اسے چومو! مگر سب پیچھے ہٹ
گئے اور کسی نے ان شعلوں کو چومنے کی جرات نہ کی۔ان کو تو خدا نے محفوظ رکھا اور باوجو د شعلوں کو بوسہ
دینے کے نہ ان کے سر کے بال جلے اور نہ داڑھی کا کوئی بال جلا لیکن اگر دوسرے بھی چومتے تو انہیں خطرہ تھا۔کہ ان کے سر اور داڑھی کے بال جل جائیں گے اور وہ لنڈ منڈ ہو کر گھر پہنچیں گے۔غرض جب کوئی بھی
آگے نہ بڑھا تو وہ مرید جس نے شعلوں کو چوما تھا کہنے لگا: میں نے تمہارے اعتراض کو سن لیا تھا مگر بات یہ
ہے کہ تم حقیقت کو نہیں پہنچے تھے۔تم نے سمجھا کہ پیر صاحب نے اس لڑکے کو چوما ہے۔حالانکہ پیر صاحب
نے اس لڑکے کو نہیں چوما، اس کے اندر کوئی روحانی قابلیت نظر آئی ہوگی جس نے کسی آئندہ زمانہ میں ظاہر
ہونا ہوگا اور اسی وجہ سے انہوں نے اسے چو ما مگر مجھے اس میں وہ الہی جلوہ نظر نہ آیا اس لئے میں نے پیر
5

اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمود و 20 جنوری 1940ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
صاحب کی نقل نہ کی اور اس لڑکے کو نہ چوما۔پھر انہیں وہی جلوہ آگ میں نظر آیا اور مجھے بھی اس آگ میں
خدا تعالیٰ کا جلوہ نظر آ گیا۔پس انہوں نے بھی آگ کو چوما اور میں نے بھی آگ کو چو مالیکن میرا چومنا ایک
حقیت پر مبنی ہے اور تم نے اس بچہ کو چو ما تو یہ محض ایک نقل تھی۔تو در حقیقت خوشی میں شامل ہونا اسی کو نصیب ہوتا ہے جو آگ کے شعلوں کو چومنے کے لئے تیار
ہوتا ہے اور اسی کا حق ہے کہ وہ عید منائے کیونکہ جب تک کوئی شخص آگ کے شعلوں میں سے نہیں گزرتا اس
وقت تک وہ حقیقی خوشی بھی نہیں دیکھ سکتا۔پس ابراہیم علیہ السلام کی طرح جس نے اپنے بیٹے کی قربانی کر دی خواہ تعلیم و تربیت کے رنگ
میں اور خواہ وقف زندگی کے صورت میں، اسے حق ہے کہ وہ اس عید کی خوشی میں شریک ہو اور اگر وہ اپنی
اولاد کو خدمت دین کے لئے وقف نہیں کرتا اور نہ ان کی اس رنگ میں تربیت کرتا ہے جس رنگ میں اسلام
اس سے مطالبہ کرتا ہے تو یقیناً اس کا اس عید میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ منافق لوگوں کو جب جہاد پر جانے کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ بہانے
بنا بنا کر پیچھے بیٹھے رہتے ہیں مگر مسلمان جب فتح پا کر اور مال غنیمت لے کر بکریوں اور اونٹوں کے گلے
ہانکتے ہوئے واپس آتے ہیں تو وہ منافق بھی دوڑ کر ان کے پاس پہنچتے ہیں اور کہتے ہیں : ہم بھی تمہارے
ساتھ ہیں، ہمیں بھی مال غنیمت میں سے حصہ دو اور ہمیں بھی ان گلوں اور ریوڑوں
کی تقسیم میں شریک کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب اس قسم کے منافق تمہارے پاس پہنچیں تو تم انہیں دھتکار دو اور کہو کہ دور ہو جاؤ
ہماری نظروں سے ! تم جب جہاد میں شامل نہیں ہوئے تو تمہارا کیا حق ہے کہ تم مال غنیمت میں شامل ہو؟
اسی طرح جس نے ابراہیم کے جہاد میں شمولیت کی اس کا حق ہے کہ وہ عید منائے مگر جس نے
ابراہیم کے جہاد میں شمولیت نہیں کی، جس نے ابراہیم کی طرح اپنی اولا دکو خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت
کے لئے وقف نہیں کیا اور اس خوشی میں شریک ہونے کے لئے آ گیا ہے وہ منافق ہے اور جس وقت وہ
ابراہیم کی خوشی میں شریک ہوتا ہے آسمان کے فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں اور کہتے ہیں : اے منافقو ! دور
ہو جاؤ ہماری نظروں سے تمہارا کوئی حق نہیں کہ تم اس خوشی میں شریک ہو۔تم نے وہ جہاد تو نہ کیا جو ابراہیم
نے کیا تھا مگر تم بوٹیاں کھانے کیلئے آگئے۔پس تمہاری عید کوئی عید نہیں ، عید اسی کی ہے جو ابراہیم کے نمونہ کو
پنے سامنے رکھتا اور اپنی اولاد کو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے قربان کرتا ہے۔6

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء
اے دوستو ! اس سبق کو یا درکھو جو اس عید سے حاصل ہوتا ہے اور اپنے اندر سے نفاق کو دور کرو اور
ابراہیم کی طرح اپنے بیٹوں کی قربانی کرو تا کہ تمہیں بھی حقیقی عید کا دن دیکھنا نصیب ہو۔ورنہ وہ شخص جو
خوشی میں تو شامل ہو جاتا مگر تکلیف میں شامل نہیں ہوتا ، وہ منافق ہوتا ہے۔خدا اس نفاق سے ہر شخص کو اپنی
پناہ میں رکھے۔( مطبوع الفضل 09 مئی 1940ء)
7

آج 10 میں سے 10 باقی