تحریک جدید کے متعلق جلسے کروانے کا مقصد ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 جون 1940ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جون 1940ء
وو
تحریک جدید کے متعلق جلسے کروانے کا مقصد
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 جون 1940ء
میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے چندے اور
دوسرے مطالبات جو ہیں ان کے متعلق ہر سال ایک جلسہ کرایا کرتا ہوں۔جس میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ
ایک تو اس سے پہلے پہلے جماعتیں اپنے تمام چندے یا ان کا اکثر حصہ ادا کر دیں اور دوسرے ان جلسوں
میں تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق تقریریں کی جاتی ہیں تا جماعت میں جو لوگ نئے جوان ہوتے
ہیں ، وہ آگاہ ہو سکیں۔اس میں شبہ نہیں کہ یہ باتیں کئی سال سے دہرائی جاتی ہیں۔لیکن اس میں بھی شبہ
نہیں کہ جو باتیں انسان پر بوجھ ہوتی ہیں وہ متواتر یاد دلانے سے ہی یا درہ سکتی ہیں۔ورنہ اگر دس سال کے
بعد بھی یاد نہ دلایا جائے تو بھول جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں نماز کا حکم بار بار دیا
ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا الله اور اللہ اکبر کے کلمات دن میں کئی بار دہرانے کا حکم دیا ہے۔جو ہمارے عقیدہ کا
اعلان ہیں اور ان کو دن میں کئی کئی باردہرایا جاتا ہے تا کہ دنیا کو پتہ لگتا ہے اور علم ہوتا رہے کہ اب بھی
ہماری دینی حالت وہی ہے جو صبح تھی۔انسانی حالت ہمیشہ بدلتی رہتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانہ کے متعلق
خصوصیت سے یہ پیشگوئی فرمائی ہے کہ انسان رات کو مومن سوئے گا اور صبح کو کا فر اُٹھے گا اور رات کو کا فر
سوئے گا اور صبح مومن اُٹھے گا۔پس اس زمانہ میں جبکہ ایسے ایسے جلد تغیرات کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔بار بار یاد دہانی کی ضرورت واضح ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ مصری صاحب پہلے تو ایسے اچھے تھے اب انہیں کیا ہو گیا ؟
اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ جو شخص پوشیدہ چالیں چلتا ہو اس کے حالات
کا علم تو ایک عرصہ کے بعد ہی ہوا
کرتا ہے۔دوسرے انہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ تو پیش گوئی پوری ہو رہی ہے۔اگر ایسے تغیرات نہ ہوں تو
پیشگوئی کیسے پوری ہو؟ یہ پیشگوئی بھی تو ہمارے ہی ذریعہ پوری ہوئی تھی اگر ہم میں ایسے لوگ نہ ہوتے تو
کیا یہ پیشگوئی عیسائیوں کے ذریعہ پوری ہوتی یا یہودیوں کے ذریعہ پوری ہوتی یا سکھوں اور ہندؤوں کے
25

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جون 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ذریعہ پوری ہوتی یا زرتشتیوں اور بدھوں کے ذریعہ پوری ہوتی یا یہ ان مسلمانوں کے ذریعہ پوری ہوتی جو
پہلے ہی ایک مامور کا انکار کر کے اپنے آپ کو اسلام کی صحیح تعریف سے خارج کر چکے ہیں؟
اس پیشگوئی کا مفہوم یہ ہے کہ یہ زمانہ اس قدر منافقت کا ہوگا اور شیطان کا ایسا غلبہ ہو گا کہ انسان
رات کو مومن سوئے گا اور صبح کو کا فر اٹھے گا۔مگر اس کے بالمقابل اللہ تعالیٰ نے ہدایت کا بھی ایسا جوش اس
زمانہ کے لئے رکھا ہے کہ رات کو ایک شخص کا فرسوئے گا اور صبح کو مومن اُٹھے گا۔گویا ایک طرف سے اگر پانی
نکلے گا تو دوسری طرف سے ذخیرہ پورا بھی ہوتا رہے گا۔اور جب خصوصیت سے اس زمانہ کے متعلق یہ پیشگوئی ہے تو اس امر کی کتنی ضرورت ہے کہ ہم ہر
وقت یہ اعلان کریں کہ ہم کون ہیں؟ تا کسی کو ہمارے متعلق شبہ نہ رہے۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کے حکم سے دن میں پانچ بار اذان کا حکم دیا۔(یادر ہے کہ اذان الہامی ہے جبکہ بعض
صحابہ کو بھی رؤیا میں اس کے الفاظ سکھائے گئے تھے۔) اور اس کے ذریعہ مسلمان دن میں پانچ مرتبہ اپنے
عقائد کا اعلان کرتے ہیں۔مؤذن ہر مرتبہ دنیا کو بتاتا ہے کہ اس رات سے اٹھنے کے بعد بھی میں مومن
ہوں اور اب بھی میرا عقیدہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے
رسول ہیں۔اس کے بعد وہ اپنے کام کاج میں لگ جاتا ہے اور قسم قسم کے ابتلا اس کے سامنے آتے ہیں۔کئی
لوگ اسے فریب دینا چاہتے ہیں اور غیر مذاہب کے لوگ بھی آ آکر طرح طرح کی باتیں اس سے کرتے
ہیں اور اسے اپنے عقائد سے برگشتہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر جب ظہر کا وقت ہوتا ہے تو وہ پھر کھڑا
ہو کر اعلان کرتا ہے کہ بے شک میرے سامنے کئی لالچ آئے ، لوگوں نے مجھے ورغلانا چاہا مگر پھر بھی میرا
عقیدہ وہی ہے جو صبح تھا۔پھر عصر کا وقت آتا ہے جب وہ کام کاج سے تھک جاتا ہے اور تکان سے چور ہو
جاتا ہے۔کاروبار کے گھاٹے اس کے سامنے آتے ہیں، کئی قسم کی مایوسیاں پیدا ہوتی ہیں اور اس وقت
مسلمان کھڑا ہو کر پھر وہی فقرے دہراتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ گویا عصر کا وقت آ گیا مگر میرے ایمان میں
کوئی کمی نہیں ہوئی۔اس کے بعد اندھیرا ہو جاتا ہے اور دنیا میں ایک تغیر ہوتا ہے یعنی دن کے بعد رات
شروع ہو جاتی ہے مگر وہ پھر اعلان کرتا ہے کہ گورات آگئی اور دنیا میں اندھیرا ہو گیا مگر اب بھی میرا وہی
عقیدہ ہے جو صبح تھا، میرے ایمان اور عقائد میں کوئی تغیر نہیں آیا۔پھر عشاء ہوتی ہے ، لوگ سونے لگتے
ہیں، نئی نئی امیدیں باندھتے ہیں کہ آج کا روبار میں گوگھانا ہوا مگر صبح یوں کام کریں گے۔اس کے ساتھ
چور، ڈاکو اور قاتل اپنے دلوں میں برے منصوبے سوچنے میں مشغول ہوتے ہیں مگر اس وقت بھی مسلمان
26

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جون 1940ء
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
اعلان کرتا ہے کہ الله اكبر الله اكبر۔میں اب بھی اللہ تعالیٰ کو بڑا سمجھتا ہوں اور محمد ( صلی اللہ علیہ )
وسلم) کو اللہ تعالیٰ کا رسول سمجھتا ہوں۔اگر کوئی چوری، ڈاکہ یاقتل کی نیت کرتا ہے تو میں اس سے بری
ہوں۔میں اللہ تعالیٰ کا نام لے کر سونے لگا ہوں۔غرض یہ اعلان مسلمانوں سے دن میں پانچ مرتبہ کرایا
جاتا ہے۔اس لئے کہ انسان کی نیت بدلتے دیر
نہیں لگتی۔پس اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ مسلمان دن میں پانچ مرتبہ اعلان کرے کہ میں اب بھی ویسا ہی
ہوں جیسا صبح تھا۔اسلام کوئی خفیہ مذہب نہیں۔وہ علی الاعلان اپنے ماننے والے سے اس کے عقائد کا
اعلان کراتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ مسجدوں میں کھڑے ہو کر شور کرو کہ ہم مسلمان ہیں۔پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ اعلان ضروری تھا تو آج جس کے متعلق یہ بتایا
گیا کہ اس زمانہ میں ایک شخص رات کو مومن سوئے گا اور صبح کا فراُٹھے گا اور رات کو کا فرسوئے گا اور صبح مومن
اٹھے گا۔اس بات کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ ہم دنیا کو بتا ئیں کہ ہم کیا ہیں اور ہمارے عقائد کیا ہیں؟
اسی لئے میں ہر سال تحریک جدید کے متعلق یہ جلسے کرایا کرتا ہوں تا ہم دنیا کو بتا سکیں کہ ہم آج
بھی ان باتوں پر قائم ہیں اور تا ہمارے اپنے نفس بھی ان باتوں کو یاد کر لیں۔پھر جو نئے بچے اس عرصہ میں
جوان ہوئے ہیں وہ بھی ان باتوں کو ذہن نشین کر لیں۔اس تحریک پر آج چھ سال گزر چکے ہیں کئی بچے جو
اس وقت دس سال کے تھے اور اس وجہ سے ان باتوں کو نہ سمجھتے تھے ، آج سولہ سال کے جوان ہیں اور ان
باتوں کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔کئی بچے ذہین ہوتے ہیں اور دس سال کی عمر میں بات سمجھ سکتے ہیں، وہ اس
وقت چار سال کے تھے اور نہ سمجھ سکتے تھے، مگر آج سمجھنے کے قابل ہو چکے ہیں۔اس لئے ان کو آگاہ کرنا
ضروری ہے۔پھر بعض بچے غیر معمولی طور پر ذہین ہوتے ہیں اور چھ سال کی عمر میں ہی بات سمجھ لیتے
ہیں۔جب یہ تحریک شروع ہوئی وہ اس کے قریب میں ہی پیدا ہوئے تھے یا چند ماہ کے تھے، اب وہ چھ سال
کے ہو گئے ہیں، وہ ان تقریروں کو سنیں گے تو یہ باتیں ان کے ذہن نشین ہو جائیں گی۔پس میں اس سال کے ان جلسوں کے لئے گیارہ اگست کی تاریخ مقرر کرتا ہوں۔(خطبہ میں،
میں نے 28 جولائی کا اعلان کیا تھا مگر دفتر تحریک کی سفارش پر کہ وقت تھوڑا ہے، بیرون ہند کے لوگ تیاری
نہ کر سکیں گے، میں گیارہ اگست کا اتوار اس دن کے لئے مقرر کرتا ہوں۔اس روز جلسے کر کے تحریک جدید
کے مطالبات کے متعلق تقریریں کی جائیں اور ان کی ضرورتیں اور فوائد بیان کئے جائیں۔جنگ نے ان
ضرورتوں کو آج بالکل واضح کر دیا ہے۔27

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جون 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
میں امید کرتا ہوں کہ احباب بالخصوص عہدہ داران ان جلسوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں
گے اور سلسلہ کے اخبارات بھی اس کی اہمیت کو متفرق پیرایوں میں جماعت کے سامنے پیش کرتے
رہیں گے۔میں یہ بھی ہدایت کرتا ہوں کہ اس جلسہ سے قبل جماعت مردوں، عورتوں اور بچوں کے علیحدہ
علیحدہ جلسے کر کے بار بار یہ باتیں ان کے سامنے پیش کی جائیں۔سیکرٹریان تحریک جدید ہفتہ وار رپورٹیں
بھجواتے رہیں کہ اس کے لئے انہوں نے کس طرح چھوٹے چھوٹے جلسے منظم کئے ہیں؟ اس کے ساتھ یہ
بھی کوشش کی جائے کہ اس وقت تک چندے بھی پورے کے پورے ادا ہو جائیں یا ان کا اکثر حصہ ادا ہو
جائے اور جماعت کا اکثر حصہ ادا کر چکا ہو۔اعداد کے لحاظ سے چونکہ یہ چھٹا سال ہے، یہ اتران کا سال
ہے۔یہ ستی کے سال بھی ہوتے ہیں اور چستی کے بھی۔بعض لوگ تھک جاتے ہیں اور ان کا قدم ست
پڑنے لگتا ہے۔مگر کئی سمجھتے ہیں کہ اب کام ختم ہونے لگا ہے۔تحریک اختتام کو پہنچنے والی ہے، اس لئے زیادہ
(مطبوع الفضل 16 جون 1940ء)
جوش سے حصہ لینا چاہئے۔28

آج 10 میں سے 10 باقی