قربانی کے بغیر اللہ تعالی کا قرب حاصل ہونا ناممکن ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اگست 1940ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اگست 1940ء
قربانی کے بغیر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہونا ناممکن ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 اگست 1940ء
تحریک جدید کے اس سال کے اعلان پر آٹھ ماہ گزر چکے ہیں مگر مجھے افسوس ہے کہ ابھی اس
سال کی نصف رقم وصول نہیں ہوئی۔ابھی آتے وقت مجھے ایک فہرست دی گئی ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ
بہت سی چھوٹی چھوٹی جماعتیں جن کے چندوں کی مجموعی تعداد چھ ، سات ہزار سے زیادہ نہ ہوگی۔ستر کے
قریب ایسی ہیں کہ جن کی طرف سے ابھی کوئی پیسہ بھی وصول نہیں ہوا۔یہ جماعتیں بہت چھوٹی چھوٹی
ہیں۔بعض میں چھ سات سے زیادہ احمدی نہیں اور بعض دور دراز گوشوں میں ہیں۔ان کی طرف سے ابھی
ایک پیسہ بھی وصول نہیں ہوا۔پھر ایک خاصی تعداد ایسی ہے جن کی وصولی تینتیس فیصدی سے زیادہ نہیں یعنی
ان میں سے کسی کی وصولی دس فیصدی ہے، کسی کی بارہ فیصدی کسی کی ہیں، کسی کی تمہیں اور کسی کی تینتیس
فیصدی۔پھر بعض وہ ہیں جن کا تینتیس سے پچاس فیصدی کے درمیان چندہ وصول ہوا ہے۔اور کچھ وہ
ہیں جن کا پچاس سے ستر فیصدی تک۔اور بہت تھوڑی جماعتیں ایسی ہیں جن کا قریباً سارا یا بہت سا حصہ
وصول ہو چکا ہے۔حالانکہ میں نے بار بار توجہ دلائی ہے کہ جو لوگ ادا نہیں کر سکتے ، وہ اپنے نام نہ لکھوائیں۔ایسے لوگ جماعت کی ترقی کا موجب نہیں ہوتے بلکہ نقصان کا موجب ہوتے ہیں۔مومن کے وعدے پر اعتبار کر لیا جاتا ہے اور وعدوں کی مجموعی رقم کے مطابق پروگرام بنا لیا
جاتا ہے لیکن اگر ان میں سے کچھ وعدے پورے نہ ہوں تو نقصان لازمی ہے۔فرض کرو دس آدمی وعدہ
کرتے ہیں اور ان کے وعدے کے مطابق پروگرام بنا لیا جاتا ہے، اب اگر ان میں سے چار اپنا وعدہ پورا نہ
کریں تو اس کام کو جو نقصان پہنچے گا اس کا گناہ انہی لوگوں پر ہو گا جنہوں نے دھوکا دیا۔اگر وہ نام نہ لکھواتے
تو سلسلہ مقروض نہ ہوتا۔سلسلہ نے ان کو ایمان دار سمجھا اور ان کے وعدوں پر اعتبار کیا مگر دراصل وہ بے
ایمان تھے اور دھوکا دینے والے تھے، اس لئے سلسلہ کو مقروض ہونا پڑا۔میں نے بار بار کہا ہے کہ ثواب اس
میں نہیں کہ آدمی اپنا نام لکھوا دے بلکہ یہ تو عذاب حاصل کرنے کا طریق ہے۔اس سے جتنا بوجھ سلسلہ پر
پڑے گا اس کا عذاب انہی لوگوں پر ہوگا۔جو نام لکھوا دیتے ہیں مگر وعدہ پورا نہیں کرتے۔اس میں شک نہیں
29
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 02 اگست 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کہ ان کے وعدہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے بدنامی ساری جماعت کی ہوتی ہے۔مگر خدا تعالیٰ کے ہاں اس کا
عذاب صرف ان لوگوں پر ہے جنہوں نے نام تو لکھوا لئے مگر وعدے پورے نہ کئے۔انہوں نے لوگوں میں
جھوٹی عزت تو حاصل کر لی مگر خدا تعالیٰ کی لعنت کے مورد ہو گئے۔میں نے اس امر کی طرف بار بار توجہ دلائی ہے۔مگر پھر بھی میں دیکھتا ہوں کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو
اس روش سے باز نہیں آتا ، وہ نام تو لکھوا دیتے ہیں مگر وعدوں کو پورا نہیں کرتے اور ادا کرنے میں غافل
رہتے ہیں۔ان
کا یہ فعل ہرگز مستحسن نہیں بلکہ صریح خسران کا موجب ہے۔اور یہ ایسی ہی بات ہے کہ کوئی
انسان اپنے ہاتھ سے اپنی ناک کاٹ دے۔دشمن اگر کسی کی ناک کاٹ دے تو یہ بھی بری بات ہے اور
جب وہ گزرے تو لوگ کہتے ہیں کہ تک کٹا جارہا ہے مگر یہ لوگ تو ایسے ہیں کہ جیسے کوئی استرالے کر اپنے
ہاتھ سے اپنی ناک کاٹ دے۔اور ظاہر ہے کہ ایسا شخص بالکل دیوانہ یا فاتر اعقل ہی ہوسکتا ہے۔اسی طرح
جس چندہ میں پابندی کی کوئی شرط نہیں اس میں جوشخص اپنی مرضی سے پہلے نام لکھواتا ہے اور پھر عدم ادائیگی
سے جماعت کو ذلیل کرتا ہے، وہ بھی ویسا ہی دیوانہ اور فاتر العقل ہے جیسے استرالے کر اپنی ناک خود کاٹنے
والا۔میں نے بارہا کہا ہے کہ اس چندہ میں وعدے صرف وہی لوگ لکھوائیں جو خدا تعالیٰ کے دربار میں
سابِقُونَ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔لوگوں میں جھوٹی عزت حاصل کرنے کے شائق نام نہ لکھوائیں۔مگر
میں نے دیکھا ہے پھر کئی لوگ یو نہی نام لکھوا دیتے ہیں۔کوئی شخص یہ خیال کرے کہ اسے کوئی تکلیف بھی نہ
پہنچے اور وہ خدا تعالیٰ کا مقرب بھی ہو جائے؟ یہ ناممکن ہے۔قربانی کے بغیر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہونا
ناممکن ہے۔وو۔پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس بات کو ہمیشہ مد نظر رکھیں کہ تحریک
جدید کے چندے طوعی ہیں۔اس لئے ان کو پورا کرنے کیلئے ان کو پوری کوشش کرنی چاہئے اور اس بات کا
خیال رکھنا چاہئے کہ اگر انہیں اس قربانی کی توفیق نہیں ملتی تو اس کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان کی پہلی
قربانیوں کو بھی قبول نہیں کیا۔ورنہ آج ان سے سستی سرزد نہ ہوتی۔ستی کے معنی ہی یہ ہیں کہ پہلے عمل ضائع
ہو چکے۔پس میں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ دوست سستی اور غفلت کو ترک کر دیں کیونکہ اس سے پہلے سالوں کی
قربانیاں بھی ضائع ہو جائیں گی۔یہ تو زمانہ اس قسم کا ہے کہ انسان کے سامنے سے ایک منٹ کے لئے بھی موت اوجھل نہیں ہونی
چاہئے۔میں ابھی لاہور سے آرہا ہوں وہاں ہوائی جہازوں کے لئے لوگوں میں چندہ کی تحریک کرنے کے
30
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اگست 1940ء
لئے ہوائی جہازوں سے اشتہار پھینکے، جن میں لکھا تھا کہ ممکن تھا اس اشتہار کی جگہ جو تم اٹھا رہے ہو، ہم گرتا
جو جرمن یا روسیوں کا ہوتا۔غور کرو اگر ایسا ہوتا تو تمہاری کیا حالت ہوتی ؟ اس لئے اس وقت کی اہمیت کو
پہچانیں اور جلد چندہ دیں تا اس سے ہوائی جہاز شہر کی حفاظت کے لئے خریدے جائیں۔اب دنیا میں
فاصلہ کا سوال بالکل مٹ چکا ہے۔ہوائی جہاز دو دو، تین تین ہزار میل پر جا کر حملہ کرتے ہیں اور پھر واپس
آجاتے ہیں اور دشمنوں کو ایسے مواقع حاصل ہیں کہ اگر چاہیں تو ہندوستان پر حملہ کر دیں۔گوا بھی کیا نہیں مگر
ہندوستان میں شدید خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ادھر چین اور جاپان میں جنگ شروع ہے، امریکہ الگ کھڑا
رہا ہے اور یورپ میں تو جنگ ہو ہی رہی ہے۔ہر طرف خطرات ہی خطرات ہیں اور خطرات بھی ایسے کہ
بہادری سے ان کا مقابلہ کرنے کا کوئی موقع نہیں اور کوئی سینہ تان کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ آئے کون میرے
مقابلہ پر آتا ہے؟ ہوائی جہاز اوپر سے حملہ کرتے ہیں اور بعض اوقات نظر بھی نہیں آتے۔وہ تمہیں تمہیں ہزار
فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہے ہوتے ہیں۔چیل نظر آتی ہے مگر جہاز نہیں ، صرف بم گرتے ہیں۔جب
موت اس قدر قریب ہو تو مومن اگر اپنی ذمہ واری کو نہ سمجھے تو بہت افسوس کا مقام ہے۔پس میں احباب جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور موقع کی نزاکت کے
لحاظ سے قربانیوں میں تیز ہوں نہ کہ ست۔جو لوگ ایسے نازک وقت میں بھی خدا تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتے
ایسے سنگ دل لوگ گو بظاہر جماعت میں شامل ہوں مگر خدا کے نزدیک ان کا شمار مومنوں میں نہیں ہوتا اور
کوئی وجہ نہیں کہ ایسے لوگوں کو خدا تعالیٰ کا فضل بچائے ایسے لوگ باوجو د مومنوں کی جماعت شامل ہونے
کے خدا تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔جب ہلاکو خان نے بغداد پر حملہ کیا تو بغداد میں ایک بزرگ رہتے تھے۔لوگ ان کے پاس آئے
اور کہا کہ آپ دعا کریں، اللہ تعالیٰ بغداد کو ہلاکت سے بچائے۔اس بزرگ نے کہا کہ میں کیا دعا کروں؟
میں جب بھی دعا کرنے لگتا ہوں مجھے فرشتوں کی یہ آواز میں آتی ہیں:۔يَا أَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّارَ
یعنی اے
کا فرو! ان مسلمانوں کو جو بے دین ہو چکے اور دین سے بالکل غافل ہیں قتل کر دو۔تو جب ایسے نازک اور خشیت کے موقع پر بھی کوئی شخص دین کی خدمت سے غافل رہتا ہے اور
قربانی نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کے باوجود کہ ان قربانیوں کے نتیجہ میں مرنے کے بعد اسے جنت
ملے گی اور خدا تعالیٰ کے انعام اس پر ہوں گے۔تو وہ کس منہ سے ایمان کا دعوی کر سکتا ہے؟ جنگ میں جو
31
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اگست 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
لوگ قربانیاں کرتے ہیں ، ان کو موت کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت یا کسی انعام کی امید نہیں۔کوئی
جرمنی کے لئے قربانی کرتا ہے، کوئی فرانس کے لئے اور کوئی انگلستان کے لئے لیکن جو بد قسمت خود و عدہ
کرنے کے باوجود اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے انعامات کے وعدہ کے ہوتے ہوئے ، خدا تعالٰی کی راہ
میں قربانی کرنے میں تامل کرتا ہے۔وہ کس طرح امید کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا فضل اسے ڈھانپ لے
گا؟ اللہ تعالیٰ بھی اسے کہے گا کہ تمہارے سامنے ایسے لوگ تھے جنہوں نے بغیر کسی انعام کے وعدہ کے محض
دنیوی عزت اور چند روزہ آرام کے لئے قربانیاں کیں اور جانیں تک دے دیں۔مگر تم نے دین کے لئے
قربانی نہ کی پھر تم کس طرح امید رکھ سکتے ہو کہ میرے فضلوں کے وارث ہو؟ ہٹلر کس لئے لڑ رہا ہے؟ اس لئے
کہ یورپ
کو فتح کرے۔مگر یورپ دنیا کا کتنا حصہ ہے؟ وہ آبادی، پیداوار اور علاقہ ہر لحاظ سے ادنیٰ
ہے۔تمام قیمتی پیداوار میں یا تو ایشیا میں پیدا ہوتی ہیں یا امریکہ اور افریقہ میں مگر اس ادنی سے ملک پر غلبہ
کے لئے دیکھ لو جرمن کتنی قربانیاں کر رہے ہیں؟ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مومن کی
جنت سارے زمین و آسمان کے برابر ہوگی۔اور آج تک دنیا میں کوئی ایسا آدمی نہیں گزرا جس کی بڑی سے
بڑی امنگ اور امیدادنی مومن کے ہزارویں حصہ کے بھی برابر ہو اور انعامات کے اس قد ر فرق کے باوجود
اگر کوئی شخص قربانی سے دریغ کرتا ہے تو سوائے اس کے کیا کہا جاسکتا ہے کہ اس کا دل نور ایمان سے بالکل
خالی ہے۔(مطبوعہ الفضل 18 ستمبر 1940ء )
32