تحریک جدید کے کاموں میں حصہ لینے والوں کے لیے دعا کی تحریک ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اکتوبر 1940ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1940ء
تحریک جدید کے کاموں میں حصہ لینے والوں کے لئے دعا کی تحریک
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اکتوبر 1940ء
دوسری چیز جو ان دعاؤں میں یاد رکھنی چاہئے ، وہ تحریک جدید کے چندہ کے مطالبہ کے
ساتھ تعلق رکھتی ہے۔دوستوں کو معلوم ہے کہ میں یہ کوشش کر رہا ہوں ( اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ میں اس
کوشش میں کامیاب ہوتا ہوں یا نہیں۔اور میری اس جدو جہد کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ ابھی تو اس میں بہت سی
مشکلات اور روکیں حائل ہو رہی ہیں۔) کہ تحریک جدید کے چندے سے ایک ایسا مستقل فنڈ قائم کر دیا
جائے جس کے نتیجہ میں تبلیغ کا کام عام چندوں کے بڑھنے گھٹنے کے اثر سے آزاد ہو جائے۔جو لوگ اس
کام میں حصہ لے رہے ہیں، وہ اشاعت دین کی ایک مستقل بنیاد قائم کر رہے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے
اس میں کامیاب کر دیا تو وہ عملی طور پر اس بنیاد کو قائم کرنے والے ہوں گے اور اگر میری ان کوششوں میں
اللہ تعالیٰ کی کسی حکمت کے ماتحت کامیابی نہ ہوئی، تب بھی خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ ایسے ہی سمجھے جائیں
گے جیسے مستقل بنیا درکھنے والے۔پس ایسی قربانی کرنے والے دوست اس بات کے مستحق ہیں کہ جماعت
کے تمام لوگ ان کے لئے دعا کریں۔جو لوگ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے رہے، اپنی مجبوریوں کی وجہ سے یا اس وجہ سے کہ یہ طلوعی
تحریک ہے اور اس میں شمولیت انہوں نے ضروری نہیں مجھی۔ان کا کم سے کم فرض یہ ہے کہ وہ تحریک
جدید میں حصہ لینے والوں کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے ، ان کے قدم کو
نیکیوں میں بڑھائے اور ان کا انجام بخیر کرے۔در حقیقت صحیح معنوں میں نیک وہی ہے جس کا انجام نیک
ہو اور بد وہی ہے جس کا انجام برا ہو۔قرآن کریم نے اسی امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت یعقوب
علیہ السلام کی یہ وصیت بیان فرمائی ہے۔جو انہوں نے اپنے بیٹوں کو کی کہ:
فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ
اس کا یہ مطلب نہیں کہ درمیانی زندگی میں تم بے شک بد معاش رہنا صرف مرتے وقت خدا تعالیٰ
کی طرف متوجہ ہو جانا بلکہ حضرت یعقوب یہ فرماتے ہیں کہ میں تو تمہارے انجام کو دیکھنا چاہتا ہوں، مجھے
33
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
تمہاری درمیانی نیکیوں کی کوئی غرض نہیں۔اگر تم بالفرض زندگی میں نیکیاں بھی کرتے رہے لیکن تمہارا انجام
لَا إِلَهَ إِلَّا الله پرنہ ہوا تو پھر تم کسی اور طرف جاؤ گے اور میں کسی اور طرف جاؤں گا۔دنیا میں کوئی باپ ایسا نہیں جو یہ خواہش نہ رکھتا ہو کہ اس کی اولا د اس کے پاس رہے۔دنیا میں ہر
انسان کے اندر یہ خواہش پائی جاتی ہے اور اگلے جہان میں بھی یہ خواہش موجود ہوگی۔بلکہ یہاں تو کئی قسم کی
مجبوریوں کی وجہ سے اولا د اپنے ماں باپ سے جدا بھی رہتی ہے لیکن اگلے جہان میں ایسا نہیں ہوگا۔بلکہ
وہاں اللہ تعالیٰ ماں باپ کی اس خواہش کا ایسا احترام کرے گا کہ اپنے عام قانون کو بھی بدل دے گا اور اولاد
کو خواہ وہ ایمان کے کسی درجہ پر ہوں، ان کے ماں باپ کے پاس رکھے گا۔فرض کرو، جنت کے ایک کروڑ
در جے ہوں
اور بچہ تو دسویں حصے کا مستحق ہو اور باپ کروڑ ویں حصے کا، تو اللہ تعالیٰ اس خواہش کے احترام
میں دس والے سے اٹھا کر کروڑ والے کے مقام تک پہنچا دے گا۔اور یہ برداشت نہیں کرے گا کہ باپ کو یہ
صد مہر ہے کہ اس کا بچہ اس سے جدا ہے۔پس وہاں ماں باپ کی اس محبت کا انتہائی احترام کیا جائے گا اور
بچوں کو اپنے ماں باپ کے پاس رکھا جائے گا اور اگر کسی کے بچے جنت کے اعلیٰ مقام پر ہوئے اور ماں
باپ اونی مقام پر تو اللہ تعالیٰ ماں باپ کو بلند کر کے ان کے بچے کے پاس لے جائے گا۔بہر حال جذبات
پدری اور جذبات مادری کا احترام وہاں انتہا تک پہنچا ہوا ہو گا۔حضرت یعقوب علیہ السلام اسی امر کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ (البقرة:133)
کہ اے میرے بیٹو! مرنے کے بعد ہم تو یہ امیدیں لگائے بیٹھے ہوں گے کہ ابھی ہمارے بیٹے
ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم اکٹھے جنت میں رہیں گے۔لیکن اگر تمہارے اعمال اچھے نہ ہوئے تو ہماری
یہ امیدیں دل ہی دل میں رہ جائیں گی اور تم تو کہیں جارہے ہو گے اور ہم کہیں جارہے ہوں گے۔اس
لئے اے میرے بیٹو! تم میری اس وصیت کو یا د رکھو کہ جب تمہاری موت کا وقت آئے تو اس وقت تمہارا
خاتمہ لَا إِله إِلَّا اللہ پر ہی ہونا چاہئے تاکہ ہم اگلے جہان اکھٹے رہیں اور ہم میں کوئی جدائی واقع نہ ہو۔تو انجام پر ہی سارا انحصار ہوتا ہے۔اسی لئے دوسرے کے لئے بہترین دعا یہ ہوتی ہے کہ خدا اس
کا انجام بخیر کرے۔کیونکہ جس کی موت اچھی ہوگئی ، اس کی ساری زندگی اچھی ہوگی اور جس کی موت خراب
ہو گئی ، اس کی ساری زندگی خراب ہو گئی۔پس جو لوگ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے ، ان کا فرض ہے کہ
وہ اس تحریک میں حصہ لینے والوں کے لئے دعائیں کریں کہ خدا ان کا انجام بخیر کرے اور ان کی نیتوں اور
34
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
جدید-۔۔اقتباس از خطبه جمعه فرمود 18 اکتوبر 1940ء
ارادوں کو احسن طور پر پورا کر ہے۔تحریک جدید میں حصہ لینے والوں
کو بھی چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کے
لئے دعائیں کریں تا اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور وہ ہماری حقیر کوششوں میں برکت ڈالے اور ان کے مفید
نتائج پیدا فرمائے۔اسی طرح ان روکوں اور مشکلات کے دور ہونے کے لئے بھی دعائیں کی جائیں جو تبلیغ اسلام
کے لئے ایک مستقل
فنڈ قائم کرنے کی راہ میں حائل ہورہی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ سے التجا کی جائے کہ وہ ایسا
مستقل
فنڈ قائم کرنے میں ہماری مدد کرے جو دنیا کے کناروں تک اسلام اور احمدیت کی تبلیغ پہنچانے میں
محمد ہو۔اور پھر یہ بھی دعا کریں کہ وہ لوگ جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ نہیں لیا یا حصہ تو لیا مگر اپنی طاقت
سے کم لیا ہے یا حصہ تو اپنی طاقت کے مطابق لیا ہے مگر ابھی تک انہوں نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ ان کے قصوروں کو معاف کر کے ان کی ہمتوں
کو بلند کرے اور انہیں ان لوگوں میں شامل نہ کرے
جو چشمہ کے پاس پہنچ کر اپنی بدقسمتی سے پیا سے لوٹ جاتے ہیں“۔(مطبوعہ الفضل 24 اکتوبر 1940ء)
35