اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلے خدائی مدد پر چلتے ہیں کسی انسان کی وجہ سے نہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 نومبر 1940ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 نومبر 1940ء
اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلے خدائی مدد پر چلتے ہیں کسی انسان کی وجہ سے نہیں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1940ء۔اس کے بعد میں تحریک جدید کے چندہ کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا
ہوں۔اس مہینہ میں اور اس سے پچھلے ڈیڑھ مہینہ میں جماعت نے اس چندہ کی طرف خاص توجہ کی ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس سال نہ صرف گزشتہ سال کے برابر وصولی ہوگئی ہے بلکہ آمد میں خفیف سا اضافہ
ہو گیا ہے۔(اس خطبہ کے بعد کے ایام میں پھر کچھ کمی آگئی ہے۔اڑھائی مہینے پہلے تو وصولی میں پچاس
فیصدی تک کمی تھی مگر ان اڑھائی ماہ میں توجہ کرنے کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ چندہ تحریک جدید کی آمد خدا تعالیٰ کے
فضل سے گزشتہ سال سے دو چار سو روپیہ بڑھ گئی ہے۔مگر اس کے یہ معنی بھی نہیں کہ چونکہ 31 اکتوبر کی
تاریخ گزر چکی ہے اس لئے اب جماعت کو اس کی طرف سے اپنی توجہ ہٹا لینی چاہئے۔بعض لوگ خیال
کرتے ہیں کہ اس کے متعلق کافی زور دیا جا چکا ہے اس لئے اب مزید زور دینا مناسب نہیں۔مگر جہاں تک
میں نے سوچا ہے، یہ بات بالکل غلط ہے۔کیونکہ جنہوں نے چندہ دے دیا ہے ان سے ہم نے دوبارہ چندہ
نہیں لینا بلکہ جنہوں نے ابھی تک چندہ نہیں دیا صرف ان سے چندہ وصول کرنا ہے۔بے شک گزشتہ
اڑھائی مہینہ میں جماعت نے بہت قربانی سے کام لیا ہے۔مگر یہ قربانیاں جنہوں نے کیں، انہوں نے ہی
کی ہیں۔سب نے نہیں کیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا، ان کو بھی
حصہ لینے کی تحریک کریں۔ممکن ہے بعض کا رکن یہ خیال کرتے ہوں کہ ہم نے اڑھائی مہینہ تو خوب محنت
سے کام کیا ہے، اب مہینہ، دو مہینے ہمیں آرام کرنا چاہئے۔مگر میں امید کرتا ہوں کہ وہ خالص ایمان جو مومن
کی ہمت کو بڑھاتا ہے، اس سے کام لیتے ہوئے ، وہ اس وقت تک چین اور آرام نہیں کریں گے جب تک
تمام لوگوں سے تحریک جدید کا چندہ وصول
نہ کرلیں۔ابھی تک تحریک جدید کے چندہ میں بنتیس ہزار روپے کی وصولی باقی ہے اور ہمیں بائیس ہزار گزشتہ
سالوں کے چندہ میں سے رہتا ہے۔اس تمام روپیہ کی وصولی کے لئے ان لوگوں پر زور دینا چاہئے جنہوں
نے تاحال اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا۔وہ مخلصین جنہوں نے گزشتہ اڑھائی ماہ میں اس چندہ کی ادائیگی کی
37

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
طرف توجہ کی اور جنہوں نے اپنے وعدوں کو پورا کر دیا ، ان کے لئے تو بے شک وقفہ ہو سکتا ہے۔مگر اب جو
تحریک جماعت کے کارکن کریں گے اس کا بوجھ ان لوگوں پر پڑے گا جنہوں نے گیارہ مہینے غفلت سے
گزار دیئے اور انہوں نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا کوئی خیال نہ کیا۔پس گیارہ مہینے دوسروں سے پیچھے
رہ جانے کی وجہ سے وہ کسی آرام کے مستحق نہیں بلکہ اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں بیدار کیا جائے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تحریک جدید کے چندہ میں قادیان کی جماعت کی وصولی نہ
صرف پچھلے سال سے کم ہے بلکہ باہر کی کئی جماعتوں سے بھی کم ہے۔اور یہ پہلا سال ہے جس میں قادیان
کی جماعت بعض دوسری جماعتوں سے پیچھے رہی۔اس میں بہت سادخل میری ایک بیوی کی بیماری کا بھی
ہے۔جو لجنہ اماءاللہ کی سیکرٹری ہیں اور جو بیمار رہنے کی وجہ سے ہی چندہ کی وصولی کا اہتمام نہیں کر سکیں۔مگر
میں اس بات کا قائل نہیں کہ کوئی زندہ جماعت ایسی بھی ہو سکتی ہے جس کے کسی کام کا انحصار صرف ایک
آدمی پر ہو۔اور اگر وہ بیمار ہو جائے یا خدا نخواستہ فوت ہو جائے تو کام بند ہو جائے۔اس وقت ہمیں جو
کارکن میسر ہیں، کیا ان کے متعلق کوئی بھی شخص کہہ سکتا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے؟ اور جب وہ ہمیشہ
زندہ نہیں رہیں گے تو کیا اُن کی وفات کے بعد سلسلہ کا کام بند ہو جائے گا؟ زندہ سلسلہ کی علامت یہی ہوا
کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس میں کام کرنے والے آدمی پیدا کرتا چلا جاتا ہے اور اس کے سلسلہ کو کوئی نقصان
نہیں پہنچتا۔یہی وجہ ہے اللہ تعالٰی، انبیاء کی وفات کے بعد ان کے سلسلہ کو زیادہ ترقی دیتا ہے تا دنیا کو یہ
بتائے کہ میرے سلسلہ کا انحصار انبیاء کے وجود پر بھی نہیں۔حالانکہ خدا تعالیٰ کے دین کے لئے سب سے
زیادہ قربانی کرنے والے انبیاء ہی ہوتے ہیں۔مگر خدا تعالیٰ یہ بتانے کے لئے کہ اس کے دین کی ترقی کا
انحصار کسی شخص واحد کی ذات پر نہیں، انبیاء کی وفات کے بعد ان کے قائم کردہ سلسلہ کو اور زیادہ ترقیات
دینی شروع کر دیتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے زمانہ میں بڑی کامیابی ہوئی مگر حضرت ابو بکر کے زمانہ
خلافت میں اس سے بھی زیادہ کامیابی ہوئی اور حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں اس سے بھی زیادہ ، اس
کے یہ معنی نہیں کہ ابوبکر اور عمر نعوذ باللہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے مقرب
تھے، ان کا قرب رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قرب کے مقابلہ میں بالکل کم ہے اور ان کی قربانیاں
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قربانیوں کے مقابلہ میں بالکل بیچ ہیں مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ نے یہ بتانے
کے لئے کہ یہ دین میرا ہے، کسی انسان
کا قائم کردہ نہیں ، ان کی حقیر کوششوں میں برکت زیادہ ڈال دی۔38

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1940ء
جب حضرت مسیح موعود فوت ہوئے تو عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ اب سلسلہ تباہ ہو جائے
گا۔اور دشمن خوش تھا کہ چندہ آنا اب بند ہو جائے گا اور جماعت کی ترقی رک جائے گی۔مگر جب لوگوں نے
ایک دو سال بعد دیکھا کہ جماعت افراد کی تعداد کے لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے، قربانی کے لحاظ سے بڑھ گئی
ہے اور اشاعت دین کے لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے تو انہوں نے یہ نئی بات بنائی کہ اصل میں مولوی
نورالدین صاحب جماعت میں ایک بہت بڑے عالم ہیں اور سلسلہ کی تمام ترقی کا انحصار انہی پر ہے۔مرزا
صاحب کی زندگی میں تمام کام مولوی صاحب ہی کرتے تھے ، گو ظاہر میں مرزا صاحب کا نام رہتا تھا۔چنانچہ کئی مولوی طرز کے لوگ جو ظاہری علوم کی قدر زیادہ کیا کرتے ہیں ، وہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں
ہی کہا کرتے تھے کہ اس سلسلہ کو مولوی نورالدین صاحب چلا رہے ہیں۔انہوں نے جب حضرت مسیح موعود
کی وفات کے بعد دیکھا کہ مولوی صاحب کے زمانہ میں سلسلہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر رہا ہے تو انہوں
نے خوش ہو کر کہنا شروع کر دیا کہ ہم نہ کہتے تھے، تمام کام مولوی نورالدین صاحب کا ہے۔غرض حضرت
خلیفہ اول کے وقت سلسلہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر گیا اور مخالفوں نے یہ کہہ کر اپنے دل کو تسلی دینی شروع
کر دی کہ یہ تمام کاروائی نورالدین کی ہے۔اس کی وفات کے بعد یہ سلسلہ تباہ ہو جائے گا۔حضرت خلیفہ اول جب وفات پاگئے تو ان کے بعد اگر جماعت کے وہ مشہور لوگ جو اثر اور
رسوخ رکھتے تھے ، جیسے خواجہ کمال الدین صاحب یار یو یو آف ریچز کی ایڈیٹری کے لحاظ سے مولوی محمد علی
صاحب، خلیفہ منتخب ہو جاتے تو انگریزی دان طبقہ یہ خیال کرتا کہ اب جماعت کی ترقی کی وجہ یہ ہے کہ کوئی
انگریزی میں دسترس رکھنے والا خلیفہ ہو گیا ہے۔کیونکہ یہ مغربی علوم کے غلبہ کا ہی زمانہ ہے۔مولویوں اور
ملانوں سے یہ کام نہیں ہو سکتا۔جیسے حضرت خلیفہ اول البعض دفعہ فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگ ہمیں غصہ
سے قُلْ اَعُوذُ تے مُلا کہہ دیا کرتے ہیں، تو اگر ان میں سے کوئی خلیفہ ہو جاتا تو انگریزی دان طبقہ پھر بھی یہ
خیال کر سکتا تھا کہ ممکن ہے جماعت کی ترقی انہی کی وجہ سے ہو۔مگر اللہ تعالیٰ نے اس الزام کو دور کرنے کے
لئے کہ یہ سلسلہ انسانوں پر چل رہا ہے، اس انسان کو خلافت کے لئے چنا۔جس کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ
نالائق ہے، نا تجربہ کار ہے، کم علم ہے اور وہ جماعت کو تباہ کر دے گا۔تا دنیا پر یہ ظاہر کرے کہ یہ خدا کا سلسلہ
ہے کسی انسان کا قائم کردہ سلسلہ نہیں۔بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کے مقرب
تھے مگر اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ سلسلہ ان کا بھی نہیں بلکہ میرا تھا۔اور بے شک حضرت مولوی نورالدین صاحب
ایک بہت بڑے عالم تھے مگر ان کا علم بھی میرے فضل کا نتیجہ تھا۔اورسلسلہ ان
کا نہیں بلکہ میرا تھا۔اور اس
39

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
کے بعد خدا تعالیٰ نے اس انسان کو خلافت کے لئے چنا، جس کے متعلق دنیا یہ حقارت سے
کہتی تھی کہ وہ نہ
بعد نے چنا کے دنیا سے
ظاہری علوم سے آگاہ ہے نہ باطنی علوم جانتا ہے، نہ اس کی صحت اچھی ہے نہ اسے کوئی رعب اور دبدبہ
حاصل ہے اور نہ ہی کسی اور رنگ میں وہ لوگوں میں مشہور ہے۔اور اس طرح خدا نے ظاہر کر دیا کہ اس
سلسلہ کوترقی دینا میرا کام ہے اور میں اگر چاہوں تو مٹی سے بھی بڑے بڑے کام لے سکتا ہوں۔تو اللہ تعالیٰ کے قائم کر وہ سلسلے خدائی مدد پر چلتے ہیں کسی انسان کی وجہ سے نہیں چلتے۔اور اگر
ہماری جماعت کسی وقت یہ سمجھ لے کہ فلاں شخص کے بیمار ہونے یا چلے جانے یا وفات پا جانے سے سلسلہ
کے کام میں خرابی پیدا ہو جائے گی تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ اس نے تو کل کو چھوڑ دیا۔جب تک ہماری
جماعت میں یہ تو کل رہے گا ممکن ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نئے سے نئے آدمی کا م کر نے والے پیدا نہ
کرے۔آخر ہماری جماعت میں لوگ بیمار بھی ہوتے ہیں اور مر بھی جاتے ہیں۔مگر کیا کبھی بھی ہمارے
کاموں میں رخنہ پڑا ؟ ہم نے تو دیکھا ہے کہ جب بھی ایسا ہوتا ہے اللہ تعالٰی فوراً ایسے آدمی کھڑے کر دیتا
ہے جو ان کے کام کو سنبھال لیتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو علمی لحاظ سے دنیا میں خاص شہرت حاصل تھی۔اسی طرح مولوی
سید محمد احسن صاحب بھی بہت مشہور تھے، مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور قاضی سید امیر حسین صاحب
بھی بڑے پایہ کے عالم تھے۔گو باہر ان کی علمی شہرت نہیں تھی مگر حضرت خلیفہ اول کی وفات کی وجہ سے
ایک عالم تو اس طرح ختم ہو گیا اور دوسرا عالم سلسلہ خلافت سے مرتد ہو گیا۔تب وہی لوگ جو دس دن پہلے
گمنام زندگی بسر کر رہے تھے، یکدم آگے آگئے۔چنانچہ حافظ روشن علی صاحب مرحوم، میر محد الحق صاحب
اور مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم نمایاں ہونے شروع ہو گئے۔ان میں سے ایک کتابوں کے حوالے یاد
رکھنے کی وجہ سے اور باقی دو اپنے مباحثوں کی وجہ سے جماعت میں اتنے مقبول ہوئے کہ مجھے یاد ہے اس
وقت ہمیشہ جماعتیں یہ لکھا کرتی تھیں کہ اگر حافظ روشن علی صاحب اور میر محمد اسحاق صاحب نہ آئے تو ہمارا
کام نہیں چلے گا۔حالانکہ چند مہینہ پہلے حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں انہیں کوئی خاص عزت حاصل نہیں
تھی۔میر محمد اسحاق صاحب کو تو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور حافظ روشن علی صاحب گو جماعتوں کے جلسوں پر
آنے جانے لگ گئے تھے مگر لوگ زیادہ تر یہی سمجھتے تھے کہ ایک نوجوان ہے جسے دین کا شوق ہے اور وہ
تقریروں میں مشق پیدا کرنے کے لئے آجاتا ہے۔مگر خلیفہ اول کی وفات کے بعد چند دنوں میں ہی انہیں
خدا تعالیٰ نے وہ عزت اور رعب بخشا کہ جماعت نے یہ سمجھا کہ ان کے بغیر اب کوئی جلسہ کامیاب ہی نہیں
40

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 نومبر 1940ء
ہوسکتا۔پھر کچھ عرصہ کے بعد جب ادھر میر محمد اسحاق صاحب کو نظامی امور میں زیادہ مصروف رہنا پڑا اور ان
کی صحت بھی خراب ہوگئی اور ادھر حافظ روشن علی صاحب وفات پاگئے تو کیا اس وقت بھی کوئی رخنہ پڑا؟ اس
وقت اللہ تعالیٰ نے فوراً مولوی ابوالعطاء صاحب اور مولوی جلال الدین صاحب شمس کو کھڑا کر دیا اور
جماعت نے محسوس کیا کہ یہ پہلوں کے علمی لحاظ سے قائم مقام ہیں۔غرض کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ہماری
جماعت کے کسی آدمی کے ہٹنے یا اس کے مرجانے کی وجہ سے سلسلہ کے کاموں میں کوئی رخنہ پڑا ہو بلکہ
جب بھی بعض لوگ ہے، بغیر ہماری کوشش اور سعی کے اللہ تعالی گمناموں میں سے بعض آدمیوں کو پکڑ پکڑ
کر آگے لاتارہا۔اسی طرح میں سمجھتا ہوں مولوی غلام رسول صاحب را نیکی کا اللہ تعالیٰ نے جو بحر کھولا ہے،
وہ بھی زیادہ تر اسی زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔پہلے ان کی علمی حالت ایسی نہیں تھی۔مگر بعد میں جیسے یکدم کسی کو
پستی سے اٹھا کر بلندی تک پہنچا دیا جاتا ہے، اسی طرح خدا نے ان کو مقبولیت عطا فرمائی اور ان کے علم میں
ایسی وسعت پیدا کر دی کہ صوفی مزاج لوگوں کے لئے ان کی تقریر بہت ہی دلچسپ ، دلوں پر اثر کرنے والی
اور شبہات و وساوس کو دور کرنے والی ہوتی ہے۔گزشتہ دنوں میں شملہ گیا تو ایک دوست نے بتایا کہ مولوی
غلام رسول صاحب را جیکی یہاں آئے اور انہوں نے ایک جلسہ میں تقریر کی جو رات گیارہ ، ساڑھے گیارہ
بجے ختم ہوئی۔تقریر کے بعد ایک ہندو ان کی منتیں کر کے انہیں اپنے گھر لے گیا اور کہنے لگا کہ آپ ہمارے
گھر چلیں آپ کی وجہ سے ہمارے گھر میں برکت نازل ہوگی۔تو اللہ تعالیٰ نے کب ہمارا ساتھ چھوڑا ہے جو
اب ہم اس کے متعلق بدگمانی کریں اور یہ خیال کریں کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو جائے یا وفات پا جائے تو
سلسلہ کا کام رک جائے گا ؟
پس لجنہ اماءاللہ کو چاہئے تھا کہ جب سیکرٹری بیمار ہوئی تھی تو فوراً کسی اور کو سیکرٹری بنالیا جاتا اور محلہ
وار چندہ کی وصولی پر زیادہ زور دیا جاتا۔عورتوں کے اندر سلسلہ کے متعلق جو اخلاص پایا جاتا ہے اس کے
لحاظ سے یہ کوئی بعید بات نہیں تھی کہ اگر وہ تن دہی سے کام شروع کر دیتیں تو تحریک جدید کے چندہ کی وصولی
میں مردوں سے بڑھ کر نہ رہتیں۔مگر انہوں نے تو کل سے کام نہ لیا اور سمجھ لیا کہ چونکہ ان کی سیکرٹری بیمار
ہے اس لئے انہیں اس کام میں بھی التو اڈال دینا چاہئے۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ نیک نامی جو برابر پانچ سال سے
ان کو حاصل ہو رہی تھی اس سال اس نیک نامی کے حصول سے وہ محروم رہیں۔اسی طرح قادیان کے مردوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ان کی چندہ تحریک جدید
کی ادائیگی میں سستی بھی زیادہ تر کمی تو کل کی وجہ سے ہے۔اس دفعہ لڑائی شروع تھی اس لئے لوگوں نے یہ
41

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خیال
کر لیا کہ ہمیں اکٹھی کھانے پینے کی چیزیں خرید لینی چاہیں تا کہ غلہ مہنگا نہ ہو جائے۔مگر واقعات نے بتا
دیا کہ ان کے خیالات غلط ثابت ہوئے اور حقیقت تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب تک ہماری جماعت کی حفاظت
کرنا چاہتا ہے، اس وقت تک ہمیں یقین ہے کہ وہ ان خطرات کو دور رکھے گا۔اور کبھی ایسے حالات پیدا
نہیں ہونے دے گا جو جماعت کو تباہ و برباد کرنے والے ہوں۔اور اگر بالفرض کسی وقت ایسے خطرات پیدا
ہو جائیں تو اس وقت ہمارے جمع کئے ہوئے غلے ہمارے کس کام آسکتے ہیں؟ وہ تو بہر حال دشمن کے ہی کام
آئیں گے کیونکہ دشمن صرف روپیہ پر ہی نہیں غلہ پر بھی قبضہ کیا کرتا ہے۔جرمنی کے لوگ اس وقت بھو کے
مر رہے ہیں اگر وہ ہندوستان پر قبضہ کر لیں تو سب سے زیادہ حرص کے ساتھ وہ غلہ پر ہی قبضہ کریں گے۔تو
یہ امر بھی تو کل کے خلاف تھا۔میں یہ نہیں کہتا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ اگر
جماعت نے ایسا کیا تھا تو اسے چندہ کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ رکھنی چاہئے تھی اور اس میں کوئی کمی نہیں
آنے دینی چاہئے تھی۔پس وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک چندہ تحریک جدید ادا نہیں کیا۔میں انہیں خاص طور پر اس کی
ادائیگی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔اب تحریک جدید کے سال ششم میں قریباً ایک مہینہ باقی ہے۔انہیں
چاہئے کہ وہ اپنی سستی کا ازالہ کر کے چندہ کی کمی کو پورا کریں اور اللہ تعالیٰ پر توکل کریں کہ وہ ان پر فضل
کرے گا اور انہیں دشمن کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑے گا۔اسی طرح میں باہر کی جماعتوں کو بھی توجہ دلاتا
ہوں۔بالخصوص تحریک جدید کے کارکنوں اور امرا اور پریذیڈنٹوں کو کہ وہ تحریک جدید کے بقائے ادا کرنے
اور وعدوں کے پورا کرنے کی طرف توجہ کریں۔مجھے بعض بیرونی جماعتوں کے خطوط سے معلوم ہوا ہے کہ
بعض امرا اور پریذیڈنٹ اس میں تساہل سے کام لے رہے ہیں۔انہیں اپنی اس غفلت کو دور کرنا چاہئے اور
پوری تن دہی اور جانفشانی سے اس میں حصہ لینا چاہئے۔اب تحریک جدید کے چھ سال گزرنے والے
ہیں اور صرف چار سال باقی رہتے ہیں۔گویا ہماری منزل نصف سے زیادہ طے ہو چکی ہے۔اس لئے اب
ہماری کوششوں کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز ہو جانی چاہئے تا کہ اگر پہلے سالوں میں ہم سے کوئی کوتاہی ہوئی
ہے تو اللہ تعالیٰ ہمارے اچھے انجام کو دیکھ کر اسے دور کر دے۔دیکھو! حضرت یعقوب نے اپنے بیٹوں کو جو نصیحتیں کیں ان میں سے ایک نصیحت آپ نے یہ بھی
کی کہ:
فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة:133)
42

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1940ء
کہ تم پر موت ایسی حالت میں آنی چاہئے جبکہ تم خدا تعالیٰ کے کامل فرمانبردار ہو کیونکہ موت ہی
انسان
کی زندگی کی آئینہ دار ہوتی ہے اور کام کے انجام ہی اصل چیز ہوتے ہیں۔کسی نے کیا کہا:۔الْأُمُورُ بِخَوَاتِيمِهَا
کہ کام اپنے انجام کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔یعنی کاموں
کا اچھا یا برا ہونا، انجام پر منحصر ہوتا ہے۔پس اب تحریک جدید کے چندہ کی ادائیگی میں زیادہ جوش، زیادہ اخلاص اور زیادہ مستعدی سے
کام لینے کی ضرورت ہے۔کیونکہ جو شخص ان آخری سالوں میں زیادہ اخلاص دکھلائے گا ، اگر بالفرض اس
سے پہلے سالوں میں کوئی سنتی بھی ہوئی ہوگی ، تو خدا تعالیٰ کہے گا کہ جیسے موت کے وقت اخلاص کی میں قدر
کیا کرتا ہوں اسی طرح میں اس اخلاص کی قدر کروں گا اور اس کی پچھلی تمام کو تا ہیوں کو معاف کر دوں گا۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن انسان کو اس کے بہترین اعمال کے لحاظ سے بدلہ دیا
جائے گا۔یعنی جب اسے نمازوں کا ثواب دیا جائے گا تو یوں نہیں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کمزور نماز کا الگ ثواب
دے اور اس نماز کا جو اس نے اخلاص سے پڑھی ہے الگ ثواب دے بلکہ اس نے اپنی زندگی میں جو بہتر
سے بہتر نماز پڑھی ہوگی، اللہ تعالیٰ اس نماز کے مطابق اسے تمام نمازوں کا بدلہ دے گا۔اسی طرح یہ نہیں ہو
گا کہ روزوں کے اجر کی بنیاد اس کے کمزور روزوں پر رکھی جائے بلکہ اس نے اپنی زندگی میں جو بہتر سے
بہتر روزہ رکھا ہوگا ، خدا تعالیٰ اس پر اس کے روزہ کے اجر کی بنیاد رکھتے ہوئے تمام روزوں کا ثواب اسی
کے مطابق دے گا۔اسی طرح اگر اس نے ایک سے زیادہ حج کئے ہیں اور بعض ان میں سے کمزور ہیں تو خدا
تعالی یہ نہیں کہے گا کہ فلاں کمزور حج کا اسے اتنا ثواب دو اور فلاں اچھے حج کا اسے اتنا ثواب دو بلکہ اس نے
اپنی زندگی میں جو بہتر سے بہتر حج کیا ہو گا ، خدا تعالیٰ حج کا سارا انعام اسی کے مطابق دے گا۔غرض زندگی
کے احسن اعمال پر اجر کی بنیاد رکھی جائے گی اور کمزور اعمال کا اجر بھی اچھے اعمال کا مطابق دیا جائے گا۔تو
آخری ایام میں کام کو زیادہ احسن رنگ میں سرانجام دینا، پہلی تمام کمزوریوں کو مٹا کر انسانی زندگی کے تمام
اعمال کو احسن بنا دیتا ہے۔پس میں جماعت کو ان دونوں امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں : چندہ جلسہ سالانہ کی طرف بھی اور
چندہ تحریک جدید کی ادائیگی کی طرف بھی۔اور سب دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ان چندوں کی ادائیگی
میں ہمہ تن مشغول ہو جائیں۔تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان سے پہلے پہلے تمام رقمیں پوری ہو جائیں۔بالخصوص
قادیان والوں کو اس امر کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے اور ان کی قربانیاں دوسروں سے نمایاں ہوتی
43

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 نومبر 1940ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
چاہئیں۔ساتھ ہی ضمنی طور پر میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلا چکا ہوں کہ ان چندوں میں زیادہ جوش سے حصہ
لینے کا یہ تیجہ نہیں ہونا چاہئے کہ جلسہ سالانہ پر آنے میں لوگ ستی سے کام لیں۔ہماری جماعت کا ہر قدم
خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کی طرف اٹھ رہا ہے اور جتنی جماعت بڑھتی چلی جاتی ہیں، اتنی ہی قادیان میں
آنے والوں کی تعداد بڑھتی جاتی ہے بے شک یہ ایک بوجھ ہے۔مگر آخر ہم نے ہی اس بوجھ کو اٹھانا ہے اور
یہی وہ بوجھ ہیں جن کے اُٹھانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی برکات حاصل ہوا کرتی ہیں۔دنیا میں بھی ایسا ہی ہوتا
ہے کہ جب ہم کسی کا بوجھ اٹھا لیتے ہیں تو وہ ہم پر خوش ہوتا ہے۔اسی طرح جب ہم خدا تعالیٰ کے دین کا بوجھ
اُٹھائیں گے تو خدا اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی ہمارے تمام بوجھ اٹھا لے گا۔جب دنیا میں
تمہارا کوئی بوجھ اٹھاتا ہے تو تم اسے مزدوری دیتے ہو پھر تم کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ تم خدا کے لئے اس
کے دین کا بوجھ اٹھاؤ اور وہ تمہیں کوئی مزدوری نہ دے؟ خدا تعالیٰ اس بوجھ کے اٹھانے کی ہمیشہ اپنی جماعتوں
کو مزدوری دیتا چلا آیا اور دیتا چلا جائے گا۔اور اس کی مزدوری یہی ہے کہ جب ہم اس جہان میں اس کے
دین کے بوجھ کو اٹھاتے ہیں تو وہ اگلے جہان میں ہمارے بوجھ اٹھا لیتا ہے۔جہاں دائمی اور ابدی زندگی ہمارا
انتظار کر رہی ہوتی ہے۔یہ کتنا ستا سودا ہے کہ ہم اپنی عمر کے تھیں یا چالیس سال یا پچاس یا ساٹھ سال اس کا
بوجھ اُٹھا ئیں اور وہ لاکھوں، کروڑوں بلکہ اربوں ارب سال کی زندگی میں ہمارے تمام بوجھ خود اٹھا لے۔اگر
اتنے ستے سودے کی طرف بھی کسی کو توجہ نہیں ہوتی تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے دل پر زنگ لگ چکا ہے۔اور اب اس کے لئے دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں۔اور خدا ہی ہے جو اس کے اس زنگ کو دور کرے۔پس اگر
کوئی شخص دین کے اس کام کے لئے بھی اپنے دل میں بشاشت نہیں پاتا تو اسے سب سے پہلا کام یہ کرنا
چاہئے کہ وہ وضو کرے اور نفل پڑھنے کے لئے کھڑا ہو جائے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرے کہ اے خدا! دین
کے کاموں کے متعلق میرے دل میں بشاشت پیدا نہیں ہوتی اور نہ دین کا بوجھ اٹھانے کی مجھے توفیق ملتی ہے،
تو اپنے فضل سے میرے دل میں دین کے کاموں کے لئے رغبت پیدا کر اور مجھے ان بوجھوں کو اٹھانے کی
توفیق عطا فرما تا کہ قیامت کے دن تو خود میرے تمام بوجھ اٹھائے۔( مطبوعه الفضل 19 نومبر 1940ء)
44

آج 10 میں سے 10 باقی