روحانی جماعتوں کی ترقی محض خدا تعالی کے فضل سے ہوتی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جنوری 1941ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 240 جنوری 1941ء
روحانی جماعتوں کی ترقی محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جنوری 1941ء۔۔۔پس ہماری جماعت کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی فتوحات اور کامیابیوں میں سے بھی وہی
فتوحات اور کامیابیاں بابرکت ہیں جو بغیر ظاہری سامانوں کے ہوں۔آج ہماری حالت بھی درحقیقت وہی
ہے جو بدر اور احد کی جنگوں میں صحابہ کی تھی۔ہمیں خدا تعالیٰ نے تلوار نہیں دی بلکہ روحانی ہتھیار دیئے
ہیں اور انہی روحانی ہتھیاروں سے ہم قلوب پر فتح حاصل کر رہے ہیں۔پس چونکہ ہماری لڑائی تلوار والی لڑائی نہیں، اس لئے ہماری بدر بھی یہی ہے اور ہماری احمد بھی
یہی۔جب کسی گاؤں میں مخالفت کے باوجود کچھ لوگ احمدی ہو جاتے ہیں تو وہی تبلیغی جنگ ہماری بدر کی
جنگ کہلائے گی۔کیونکہ ہماری ساری جنگیں تبلیغی اور روحانی ہیں۔اس جنگ کے نتیجہ میں بھی کچھ لوگوں کو تو
یمان نصیب ہو جاتا ہے، اور بہت سے ایمان لانے سے محروم رہتے ہیں۔مولوی ثناء اللہ صاحب یہی اعتراض کرتے رہتے ہیں کہ ابھی تو کروڑوں عیسائی اور کروڑوں
غیر احمدی موجود ہیں۔احمدیت کو کون سی فتح حاصل ہوئی ؟ مگر یہ ایسی بات ہے جیسے بدر یا احد کی فتح کے
وقت کوئی شخص کہتا کہ ابھی تو لاکھوں عرب مخالف ہیں اور یہ بدر اور احد کی فتح کو ہی اپنا بہت بڑا کارنامہ قرار
دے رہے ہیں۔مگر جاننے والے جانتے ہیں، پہچانے والے پہنچانتے ہیں اور سمجھنے والے سمجھتے ہیں کہ جنگ
بدر، بدر کی فتح نہیں بلکہ مکہ کی فتح تھی اور احد، احد کی فتح نہیں بلکہ مکہ کی فتح تھی۔ویسے ہی جن کو خدا تعالیٰ
نے آنکھیں دی ہیں، وہ جانتے ہیں کہ جب کسی پہاڑی دامن میں ایک چھوٹے سے گاؤں کے دو چار
لوگوں کو ہم احمدی بنالیتے ہیں تو درحقیقت یہ اس گاؤں کی فتح نہیں ہوتی بلکہ خدا تعالیٰ کے دفتر میں تمام دنیا
کی فتح ہوتی ہے۔بے شک اس وقت وہ فتح بعض احمدیوں کے ایمان کی ترقی کا موجب بھی نہیں بنتی بلکہ
بعض کہہ بھی دیتے ہیں کہ اگر فلاں جگہ دو چار احمدی ہو گئے ہیں تو کیا ہوا؟ مگر جب ان چھوٹی چھوٹی
فتوحات کا مجموعی نتیجہ پیدا ہوگا تو ایک دم دنیا یوں گرنے لگے گی جیسے دریا کے کنارے کی زمین گرنے لگتی
ہے۔اور اس وقت کمزور ایمان والے گرد نہیں اٹھا اٹھا کر کہیں گے کہ ہم پہلے ہی اس بات پر ایمان رکھتے
67
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جنوری 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
تھے کہ احمدیت ایک دن ساری دنیا پر غالب آجائے گی۔اور دوسرے لوگ بھی کہیں گے کہ آثار تو ہمیں بھی
دیر سے نظر آرہے تھے۔اس وقت کے آنے تک مخالف ہنسی کرے گا، دشمن ٹھیٹھے کرے گا اور کمزور ایمان والا
طعنہ دے کر کہے گا کہ قربانیوں کا مطالبہ کر کے جماعت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔مگر مبارک ہیں وہ جن کے ایمان اس وقت تقویت پاتے ہیں جس وقت ابھی خدا تعالیٰ کی
طرف سے آخری نتیجہ نہیں نکلتا۔کیونکہ وہی ہیں جو خدا تعالی کی درگاہ میں بڑے سمجھے جانے والے ہیں۔دیکھو ا جب مکہ فتح ہوا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ”لاهجرة بعد الفتح“۔اب اس فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں۔ہجرت تو لوگ پھر بھی کرتے رہے ہیں اور کئی لوگ بعد میں بھی
مدینہ مہاجر بن کر گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مطلب یہ تھا کہ وہ جو مہاجرین کے متعلق قرآن
کریم نے خبر دی ہے کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور بڑے بڑے انعام مقرر ہیں۔وہ اب فتح مکہ کے
بعد ایمان لانے والوں کو نہیں مل سکتے۔اب
کوئی نیا ابو بکر پیدا نہیں ہوسکتا، کوئی نیا عمرہ پیدا نہیں ہوسکتا، کوئی نیا
عثمان پیدا نہیں ہوسکتا، کوئی نیا علی پیدا نہیں ہوسکتا، کوئی نیا طلحہ پیدا نہیں ہوسکتا، کوئی نیاز پیر پیدا نہیں ہوسکتا۔غرض وہ لوگ جو اپنے ایمانوں کو پہلے تقویت دیتے اور اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر
دیتے ہیں۔وہی ہیں جن پر برکات کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ تجارت نہیں
کرتے ، صحابہ بھی تجارت کیا کرتے تھے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ زراعت نہیں کرتے ، صحابہ بھی زراعت
کیا کرتے تھے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ کوئی اور دنیوی کام نہیں کرتے ،صحابہ بھی اور دنیوی کام کیا کرتے
تھے۔بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ وہ تجارتیں تو کرتے ہیں مگر ان کے دل خدا تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوتے
ہیں اور ان کے کان خدا تعالیٰ کی آواز سننے کے منتظر ہوتے ہیں۔جو نہی ان کے کان میں موذن کی آواز آتی
ہے۔وہ اپنی تجارت کو چھوڑ کر، وہ اپنی زراعت کو چھوڑ کر، وہ اپنی صنعت کو چھوڑ کر دوڑتے ہوئے مسجد
میں حاضر ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جب رات آتی ہے تو یہ نہیں ہوتا کہ وہ اس خیال سے کہ دن کو ہم نے ہل
چلانا ہے یا کوئی اور مشقت کا کام کرنا ہے، سوئے ہی رہیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے نہ اٹھیں۔بلکہ
جب تہجد کا وقت آتا ہے تو وہ فورا بستر سے الگ ہو جاتے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس کی عبادت کے لئے
کھڑے ہو جاتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جو دین کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے والے ہیں۔وقف کرنا اسی کو نہیں کہتے کہ انسان نوکری نہ کرے یا تجارت نہ کرے یا زراعت نہ کرے اور ہمہ
تن دینی کاموں میں مشغول رہے۔بلکہ وہ شخص بھی واقف زندگی ہی ہے جس کے تمام اوقات خدا تعالیٰ کے
68
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 240 جنوری 1941ء
منشاء کے ماتحت گزرتے ہیں اور وہ ہر آن اور ہر گھڑی خدا تعالیٰ کے حکم پر لبیک کہنے کے لئے تیار رہتا ہے۔اگر وہ تجارت کرتا ہے تو اس لئے کہ خدا نے کہا ہے، تجارت کرو۔اگر وہ زراعت کرتا ہے تو اس لئے کہ خدا
نے کہا ہے ، زراعت کرو۔اگر وہ کسی اور پیشہ کی طرف توجہ کرتا ہے تو اس لئے کہ خدا نے کہا ہے، تم پیشوں کی
طرف بھی متوجہ ہو۔پس اس کی تجارت ، اس کی زراعت اور اس کی صنعت
لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ
کی مصداق ہے جو خدا تعالیٰ کے ذکر سے اسے غافل نہیں کرتی۔یہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے آواز آئے اور وہ یہ کہنے لگ جائے کہ میں کیا کروں، میری تجارت کو نقصان پہنچے گا ؟ میری زراعت
میں حرج واقع ہوگا ؟ بلکہ اسے اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہنے کے سوا اور کچھ سوجھتا ہی نہیں، وہ جانتا ہی
نہیں کہ میں تاجر ہوں ، وہ جانتا ہی نہیں کہ میں زمیندار ہوں ، وہ جانتا ہی نہیں کہ میں صناع ہوں۔بلکہ وہ
سمجھتا ہے کہ میں ساری عمر ہی خدا تعالیٰ کے سپاہیوں میں شامل رہا ہوں اور اس کی تنخواہ کھاتا رہا ہوں، اب
وقت آگیا ہے کہ میں حاضر ہو جاؤں اور اپنی جان اس کی راہ میں قربان کردوں۔پس با وجود تجارت کرنے
کے وہ واقف زندگی ہے، باوجو د زراعت کرنے کے وہ واقف زندگی ہے اور باوجود کوئی اور پیشہ اختیار کرنے
کے وہ واقف زندگی ہے۔مگر وہ جو ایسا نہیں کرتا جس کے کانوں میں خدا تعالیٰ کی یا اس کے مقرر کردہ کسی نائب کی آواز
آتی ہے اور بجائے اس کے وہ اپنے دل میں بشاشت محسوس کرے اور کہے کہ وہ وقت آگیا ہے جس کا میں
منتظر تھا۔وہ اپنے دل میں قبض محسوس کرتا ہے اور قربانی کیلئے ہچکچاتا ہے۔اسے اپنے لئے ایک تکلیف اور
دکھ سمجھتا ہے تو ایسا انسان در حقیقت خدا تعالیٰ کی فوج میں شامل نہیں اور نہ اسے ایمان حاصل ہے۔اس کو
اسی وقت ایمان میسر آسکتا ہے جب آخری نتیجہ ظاہر ہو۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں "لا هجرة بعد الفتح۔اگر فتح آگئی تو اس
کے بعد جو شخص ایمان لائے گا اسے اس ہجرت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے قرب کے اعلیٰ مراتب حاصل نہیں
ہوسکیں گے۔ہجرت صرف مدینہ کی ہجرت کا نام نہیں بلکہ ہجرت اپنے اندر اور مفہوم بھی رکھتی ہے۔چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں "من كانت هجرته الى الله و رسوله فهجرته الى
69
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جنوری 1941ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
الله وروسوله“ (مشکوۃ صفحه ۱۱) کہ کوئی انسان ایسا بھی ہوتا ہے جو خدا اور اس کے رسول کی
طرف ہجرت کرتا ہے۔پس اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہی ہے۔تو ہجرت صرف مدینہ کی
ہجرت کا نام نہیں، ہجرت صرف قادیان کی ہجرت کا نام نہیں۔بلکہ ہجرت نام ہے، تمام دنیوی علائق سے
آزاد ہو کر اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دینے کا۔اس وقف کے یہ معنے نہیں کہ انسان تجارت چھوڑ دے یا زراعت چھوڑ دے یا ملازمت
چھوڑ دے۔ایک حصہ کے لئے یہ بھی ضروری ہے مگر باقیوں کے لئے نہیں۔ان کا وقف وہی ہوگا جس کا
اس آیت میں ذکر آتا ہے کہ
فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ
کہ کوئی تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے کلیے وقف کر دیا ہے
اور انہوں نے تمام کام چھوڑ کر خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا ہے۔اور کوئی
ایسا بھی ہے جو من ينتظر کے ماتحت ہے۔وہ سودا بج رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے، اب آدھ سیر ہو گیا ہے۔مگر
اس کے کان اس طرف لگے ہوئے ہوتے ہیں کہ کب خدا کی آواز آتی ہے؟ وہ دال تول کر گاہک کی جھولی
میں ڈال رہا ہوتا ہے اور اس کے کان اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ کب خدا تعالیٰ کی آواز آتی ہے؟
تا میں اپنا مال اور اپنی جان اس کی راہ میں قربان کر دوں۔تم میں سے کئی کہہ دیں گے کہ ہم ایسے ہی ہیں کیونکہ انسان کا نفس ایسے موقع پر ہمیشہ اسے
دھوکا دیا کرتا ہے۔مگر تم سمجھ لو کہ اسی حقیقت کو تم پر ظاہر کرنے کے لئے خدا نے پانچ نمازیں مقرر کی ہیں۔ہر
روز پانچ وقت خدا تمہارا امتحان لیتا اور پانچ وقت خدا تم پر تمہارے ایمان کی حقیقت آشکار کرتا ہے۔پانچ
وقت جب مکبر کھڑا ہوتا اور کہتا ہے حی علی الصلوۃ، حی علی الصلوۃ اے لوگو آؤ نماز کی طرف
اے لوگو آؤ نماز کی طرف۔تو اس وقت جب تمہارے کانوں میں یہ آواز آتی ہے اگر تمہارے ہاتھوں پر لرزہ
طاری ہو جاتا ہے، تمہارے جسم میں کپکپی پیدا ہو جاتی ہے اور تمہیں بھول جاتا ہے کہ تم تاجر ہو، تمہیں بھول
جاتا ہے کہ تم زمیندار ہو، تمہیں بھول جاتا ہے کہ تم صناع ہو، تمہیں بھول جاتا ہے کہ تم ملازم ہو تمہیں بھول
جاتا ہے کہ تم نجار ہو، تمہیں بھول جاتا ہے کہ تم معمار ہو، تمہیں بھول جاتا ہے کہ تم لوہار ہو تمہیں صرف ایک
ہی بات یا درہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ تم خدا کے سپاہی ہو۔تب اور صرف تب تم اپنے دعوی ایمان میں بچے سمجھے
جاسکتے ہو۔لیکن اگر تمہارے اندر یہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی اور خدا تعالی کی آواز تو تمہیں یہ کہتی ہے کہ
70
ٹریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 24 جنوری 1941ء
حي على الصلوہ اے میرے بندو میری عبادت کے لئے آؤ۔اور تمہارا نفس تمہیں کہ رہا ہوتا ہے کہ
اور دوگا ہک دیکھ لوں، اور چند پیسے کمالوں۔اور بعض دفعہ تو یہ بھی کہنے لگ جاتا ہے کہ مسجد میں جا کر نماز کیا
پڑھنی ہے؟ اسی جگہ پڑھ لیں گے۔بلکہ کئی دفعہ واقعہ میں تم مسجد میں نہیں آتے اور گھر پر یا دوکان پر ہی نماز
پڑھ لیتے ہو تو تم سمجھ لو کہ پانچ وقت خدا نے تمہارا امتحان لیا اور پانچوں وقت تم فیل ہو گئے۔مجھے خوشی ہے کہ جب سے خدام الاحمدیہ نے کام شروع کیا ہے، جماعت میں بہت حد تک نماز
باجماعت ادا کرنے کی رغبت پیدا ہو چکی ہے۔مگر ابھی ایک طبقہ ایسا ہے جس کے دل میں یہ رغبت پیدا
نہیں ہوئی۔اور ابھی ایک طبقہ ایسا ہے جو نمازیں باجماعت ادا کرنے میں، جو فوج کی حاضری کے برابر
ہے، ستی اور غفلت سے کام لیتا ہے۔جو لوگ صرف خدام الاحمدیہ کے نظام کے ماتحت باجماعت نمازیں
ادا کرتے ہیں ، میں ان سے کہتا ہوں کہ تم اپنے اندر ایسا ایمان پیدا کرو کہ اگر دنیا کی سطح سے خدام الاحمدیہ کا
وجود مٹ جائے ، تب بھی تم نماز با جماعت ادا کرنے میں کبھی غفلت سے کام نہ لو۔اور جولوگ اس فریضہ کی
ادا ئیگی میں کوتاہی سے کام لینے کے عادی ہیں۔ان سے میں کہتا ہوں کہ روزانہ پانچ وقت خدا تعالیٰ تمہارا
امتحان لیتا ہے۔اگر تم بغیر کسی معقول عذر کے باجماعت نماز میں ادا کرنے میں سستی سے کام لیتے
ہو اور اگر تمہارے دنیوی مشاغل اس فریضہ کی ادائیگی میں روک بنتے ہیں۔تو تم سمجھ لو کہ کس طرح تم روزانہ
پانچ وقت اپنی شکست اور ایمان کی کمزوری کا اقرار کرتے ہو۔ہر مومن جو پانچ وقت تمہارے گھر کے دروازے یا دوکان کے قریب سے نماز کے لئے گزرتا ہے
اور تمہیں نماز کے لئے اٹھتے نہیں دیکھتا۔وہ اس یقین اور وثوق سے تمہارے گھر یا دوکان کے پاس سے
گزرتا ہے کہ یہاں ایک منافق رہتا ہے۔جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی منافق قرار دیا ہے۔تم
بعض دفعہ جب تمہیں کوئی منافق کہتا ہے تو اس سے لڑ پڑتے ہو۔مگر تمہیں خود ہی سوچنا چاہیے کہ جب محمد صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منافق کہنے سے تم نہیں گھبراتے ، تو ہمارے منافق کہنے سے تم کیوں گھبراتے ہو؟ اس
سے تو معلوم ہوا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر تمہارے دلوں میں کچھ نہیں مگر ہماری قدرتمہارے دلوں میں
ہے۔کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے منافق کہنے کی تو تمہیں کوئی پروا نہیں ہوتی لیکن اگر کوئی اور معمولی حیثیت
کا آدمی تمہیں منافق کہتا ہے تو تمہارے تن بدن میں ایک آگ سی لگ جاتی ہے اور کہنے لگ جاتے ہو کہ وہ
بڑا جھوٹا ہے۔دوسرے لفظوں میں اس کا یہ مطلب ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت تمہارے دلوں میں
اس ادنی آدمی کی حیثیت سے بھی کم ہے۔کیونکہ جس کی وقعت انسانی قلب میں ہوتی ہے، اسی کی ناراضگی
71
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جنوری 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
سے خوف کھاتا ہے۔ایک چھوٹا بچہ گالی دے تو انسان مسکراتا ہوا گزر جاتا ہے۔لیکن اگر کوئی بڑا آدمی گالی
دے تو دوسرا شخص چلتے چلتے ٹھہر جاتا ہے۔اور اس سے پوچھتا ہے کہ میں نے تمہارا کیا بگاڑا تھا کہ تم نے
مجھے گالی دے دی ؟
پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اور بھی زیادہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ
ہوں۔نہ صرف قادیان کے دوست ہی بلکہ باہر کی جماعتوں کے دوست بھی اور دعاؤں پر زور دیں۔کیونکہ
جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔روحانی جماعتوں کی ترقی محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کے
فضل دعاؤں سے نازل ہوتے ہیں۔پس با جماعت نمازیں ادا کرنے کی عادت ڈالو۔دعائیں مانگو اور اپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی
محبت اور اس کی خشیت پیدا کرو تا تمہارے قلب پر اللہ تعالیٰ کا عشق ایسا غالب آجائے کہ تم مجسم دعا بن
جاؤ تم نماز پڑھ رہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو ، کام کر رہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو، سفر کر رہے ہو تو دعا مانگ
رہے ہو، سفر سے واپس آرہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو۔غرض اس قدر دعائیں کرو کہ خدا اپنے فرشتوں سے
کہے کہ میرا یہ بندہ تو مجسم سوال بن گیا ہے۔اب ہمیں شرم آتی ہے کہ اس کے سوال کو رد کر دیں۔اور وہ سوال
جو خدا تعالی کی درگاہ سے بھی رد نہیں ہوتا، مجسم سوال بن جانے والے کا ہی سوال ہوتا ہے۔اس کا اپنا وجود
مٹ جاتا ہے اور وہ سوال ہی سوال بن جاتا ہے۔پس دعائیں کرو اور اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کرو تا خدا ان بلاؤں اور ابتلاؤں سے جو درمیانی
عرصہ میں آنے ضروری ہیں، ہماری جماعت کو محفوظ رکھے اور اپنے فضل اور رحم سے ایمان اور یقین کے ہم
پر وہ دروازے کھول دے، جو انبیاء کے بھیجنے کا اصل مقصود ہوتے ہیں۔مطبوعه الفضل 08 فروری 1941ء)
72