اسلام اور احمدیت کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو ۔ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1941ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1941ء
اسلام اور احمدیت کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو
خطاب فرمودہ 24 جولائی 1941ء
طلباء بور ڈ نگ تحریک جدید سے خطاب کا خلاصہ جو الفضل میں شائع ہوا)
حضور نے فرمایا کہ:
” مومن کے ارادے سے اسکا عمل بڑھ جاتا ہے اور اس کے عمل سے اس کا ارادہ بڑھ
جاتا ہے، یہی تسلسل ہے جو قوموں کی کامیابی کا ذریعہ ہوتا ہے۔جب اس بورڈنگ ہاؤس کو بنایا گیا تو اس میں ایک سو ساٹھ یا ایک سواسی بورڈ رز کے رہنے کی
گنجائش رکھی گئی۔لیکن ابھی تک اس میں زیادہ سے زیادہ ایک سو پچاس لڑکے داخل ہو سکے ہیں۔گویا ابھی
اور گنجائش ہے۔اس بورڈ نگ کو بنے 27/28 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہم اسے بھرنے میں کامیاب
نہیں ہو سکے۔میں سمجھتا ہوں اگر اس میں داخل ہونے والے بچے ایسا نمونہ بن کر باہر جا ئیں جسے دیکھ کر
دوسروں کو اپنے بچے قادیان میں تعلیم پانے کیلئے بھیجنے کی حرص، لالچ اور خواہش پیدا ہو اور وہ ایسے رنگ
میں رنگین ہو کر یہاں سے نکلیں۔جس میں تحریک جدید ان کو رنگنا چاہتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ایک سال
کیا، ایک مہینہ کیا، دو ہفتوں میں ہی یہ بورڈنگ بھر سکتا ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:
” جب میں نے بورڈنگ تحریک جدید کی تحریک کی ، اس وقت بورڈنگ میں 37 کے قریب
لڑکے تھے اور وہ بھی کم ہوتے جارہے تھے۔پھر تحریک جدید کے ماتحت جماعت نے توجہ کی۔ادھر بورڈنگ
میں رہنے والوں نے ایک حد تک نمونہ اچھا دکھایا اور آج مجھے بتایا گیا ہے کہ 137 بور ڈرز ہیں۔مگر یہ ترقی
ہمارے لئے خوشی کا موجب نہیں ہو سکتی جب تک تعداد کی ترقی کے ساتھ عملی ترقی نہ ہو۔عملی ترقی کی تشریح میں حضور نے فرمایا:
”جو غرض تحریک جدید کی ہے اور جو باہر سے آکر یہاں پڑھنے والوں کی ہے۔وہ معمولی نہیں
بلکہ بہت بڑی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم ایسے سپاہی تیار کریں جو اسلام کیلئے ہر وقت کمر بستہ رہیں اور ہر میدان
95
خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
میں اسلام کی طرف سے لڑیں۔مخالفین اسلام کے پر خچے اڑا دینے اور دشمن کو ریزہ ریزہ کر دینے والے
الفاظ کافی نہیں ہو سکتے۔اگر کافی ہو سکتے ہیں تو ایسے زندہ انسان جن کے جسم کے ذرہ ذرہ میں وہ لہریں پیدا
ہورہی ہوں۔جو انہیں اسلام کی جنگ کی طرف لے جارہی ہوں اور اسلام کو غلبہ دلانے کیلئے بے تاب
کر رہی ہوں۔اس موقع پر حضور نے فرمایا:
و تم یہ مت خیال کرو ہم طالب علم ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں؟ دراصل یہی وہ زمانہ ہے جس میں کی
ہوئی تیاری بعد کی زندگی میں مفید ثابت ہوتی ہے اور یہی وہ زندگی ہے جس میں آئندہ کام کرنے کیلئے جوش
اور ولولہ پیدا کیا جاتا ہے۔تم میں چھوٹے بھی ہیں اور بڑے بھی۔وہ عمر جو چھوٹوں کی ہے ، وہ بھی ہم پر
گزری ہے اور وہ عمر جو بڑوں کی ہے، وہ بھی ہم پر گزری ہے۔اس عمر میں اسلام کی خدمت کا ہم میں ایسا
جوش پایا جاتا تھا کہ اس وقت ہم بڑوں کی امداد کے محتاج نہ ہوتے تھے۔اس کے بعد حضور نے بتایا کہ کس طرح 16 سال کی عمر میں حضور نے مع چند اور ساتھیوں کے
خدمت اسلام کیلئے ایک رسالہ جاری کیا اور کس طرح خود ہی کوشش کر کے بغیر بڑوں کی کسی قسم کی امداد کے
اس میں کامیابی حاصل کی اور رسالہ کو نہایت مفید بنایا۔پھر حضور نے فرمایا:
ہم اس عمر میں بھی آزاد رائے رکھنے والے لوگ تھے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ بڑوں کی باتیں نہ
مانتے تھے۔بلکہ یہ کہ جب ایک دفعہ سن لیتے کہ دین کی خدمت کے لئے فلاں کام کرنا چاہئے تو پھر دوبارہ
پوچھنے کی ضرورت نہ ہوتی تھی کہ وہ کام کس طرح کریں؟ آزادی کی روح اور دلیری سے کام کرتے تھے اور
کام کرنا چاہتے تھے۔آخر میں حضور نے فرمایا:
میں تم سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ خیال اپنے دلوں سے نکال دو کہ ہم بچے ہیں، ہم اس عمر میں
کیا کر سکتے ہیں؟ ہم حضرت مسیح موعود سے جب یہ سنتے کہ اللہ تعالی اسلام اور احمدیت کو ترقی دے گا تو ہم
سمجھتے کہ یہ ترقی ہمارے ذریعہ سے ہوگی اور پھر کام کرنے لگ جاتے اور خدا تعالیٰ اس میں برکت دیتا۔تم
یہ مت خیال کرو کہ تم کوئی بڑا کام نہیں کر سکتے۔اس عمر میں سب سے ضروری چیز زبان سیکھنا ہے تمہیں
اردو سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس کے بعد مضامین لکھنے خود بخود آجائیں گے۔پھر تمہیں یہ یقین
96
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1941ء
کھنا چاہیے کہ تم بہت بڑے مقصد کیلئے پیدا کئے گئے ہو، تمہارے اندر اسلام اور احمدیت کو دنیا میں پھیلانے
کیلئے ایک آگ لگی ہونی چاہئے۔یہ آگ ہر عمر کے بچہ کے دل میں پیدا ہوسکتی اور اس سے بڑے بڑے
کام کر سکتی ہے۔کیونکہ جب یہ آگ پیدا ہو جائے تو کوئی چیز مقابلہ نہیں کر سکتی۔پس اسلام اور احمدیت کی
محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو اور اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے مقصد کو اپنے سامنے رکھو۔(مطبوعہ الفضل 26 جولائی 1941ء)
97