تمہاری خوشبو سارے ملک میں پھیل جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

-
تحریک ہو یہ ایک المی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
تمہاری خوشبو سارے ملک میں پھیل جائے
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ایک ہفتہ تک قادیان کے سکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں ہونے والی ہیں۔کل اسی تقریب پر
میں تحریک جدید کے بورڈنگ ہاؤس میں گیا تھا۔مگر تحریک جدید کے طالب علم اس تعداد کے مقابلہ میں جو
قادیان کے مدارس میں تعلیم پاتے ہیں، بہت کم ہیں۔اس لئے وہاں میں طالب علموں اور استادوں کے
ایک حصہ کو ہی مخاطب کر سکا تھا۔اس وقت قادیان کی مختلف درسگاہوں میں قریباً ڈیڑھ ہزار لٹر کے یا اس
سے کچھ زیادہ تعلیم پاتے ہیں۔اسی طرح پانچ چھ سو یا اس سے کچھ زیادہ لڑکیاں پڑھتی ہیں۔گویا قریباً دو
ہزار طالب علم پڑھتے ہیں۔چھٹیاں طالب علموں کیلئے کچھ ایسی خوش کن ہوتی ہیں کہ آپ ہی آپ دل میں
مسرت کے جذبات کھیلنے لگتے ہیں۔یہاں کثیر حصہ ایسے طالب علموں کا ہے جن کے ماں باپ دوسرے علاقوں کے رہنے والے
ہیں۔ماں باپ کی محبت اور ان سے ملنے کی خواہش کی وجہ سے ان کو چھٹیوں کا انتظار رہتا ہے اور جب
چھٹیاں آتی ہیں تو ان کے دل خوشی سے بھر جاتے ہیں۔ایک اور حصہ طالب علموں کا وہ ہے۔جن کے ماں
باپ قادیان میں ہی رہتے ہیں۔مگر ان کے دل بھی چھٹیوں کی وجہ سے خوشی سے کچھ کم نہیں بھرتے۔وہ بھی
اپنے دلوں میں ایسی ہی خوشی محسوس کرتے ہیں جتنی وہ جنہوں نے ماں باپ کی ملاقات کیلئے واپس جانا ہوتا۔ایسے طالب علموں میں سے کچھ تو اس لئے خوش ہوتے ہیں کہ پڑھائی سے فراغت ہو جائے گی اور
خوب کھیلیں گے۔کچھ اس لئے خوش ہوتے ہیں کہ جب دوسرے بچے باہر جائیں گے تو ہمارے ماں باپ
بھی ہمیں کہیں باہر بھیج دیں گے۔چونکہ چھٹیوں کے موقعہ پر طالب علموں کیلئے ریلوے کنسیشن وغیرہ ملتے
ہیں،اس لئے ایسے بچوں کو بھی ان کے ماں باپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس کہیں باہر بھیج
دیتے ہیں تا چھٹیوں میں سیر کر آئیں۔پھر کچھ طالب علم ایسے ہوتے ہیں جنہوں نے نا تو پڑھائی سے غافل
ہونا ہوتا ہے اور نہ انہیں باہر جانے کی کوئی امید ہوتی ہے۔مگر وہ چھٹی کے لفظ سے ہی خوش ہوتے ہیں جیسے
99

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
عید کے دن سینکڑوں وہ لوگ بھی خوش ہوتے ہیں جن کے لئے بظاہر خوشی کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔وہ غریب
ہوتے ہیں، اس لئے نہ تو ان کے ہاں کوئی اچھا کھانا پک سکتا ہے اور نہ انہیں نئے کپڑے مل سکتے ہیں۔وہ
اسی لئے خوش ہوتے ہیں کہ ان کے ہمسائے خوش ہیں۔اسی طرح کئی طالب علم خوش ہوتے ہیں کہ ان کے
ساتھی خوش ہیں۔بہر حال یہ طالب علموں کیلئے خوشی کے ایام ہوتے ہیں۔اگر وہ غور کریں تو انہیں معلوم ہو کہ خوشی کیا چیز ہے؟ حقیقی خوشی ہی کامیابی کا موجب ہو سکتی
ہے۔مصنوعی خوشیاں بسا اوقات دوسرے کے دل میں رقت پیدا کر دیتی ہیں۔کہتے ہیں کسی بیوہ عورت کا
ایک ہی بچہ تھا۔جو دودھ پیتا تھا۔مگر ایسی عمرکو پہنچ چکا تھا جب بچہ کچھ کچھ بولنے لگتا اور حرکت کرنے اور چلنے
پھرنے لگتا ہے اور اسکا دودھ چھڑانے لگتے ہیں۔اس کی ماں بیمار تھی اور رات کو مر گئی۔جب صبح دروازہ نہ کھلا
تو ہمسائے آئے اور جب دروازہ کھولاتو دیکھا کہ ماں مری پڑی ہے اور بچہ کبھی اس کے پستان منہ میں ڈالتا
ہے، کبھی اس کے ماتھے پر پیار سے تھپڑ مارتا ہے اور جب وہ اس پر بھی نہیں بولتی تو کھلکھلا کر ہنے لگتا ہے۔وہ
سمجھتا ہے کہ میری ماں میرے ساتھ مذاق کرتی ہے، اس لئے نہیں بولتی اور میرے ہننے سے وہ بھی ہنس
پڑے گی۔لوگ اگر صرف اس ماں کو مردہ دیکھتے تو شاید ان کو اتنا رونا نہ آتا، جتنا کہ اس حالت میں اس کے
بچہ کو ہنستا دیکھ کر انہیں آیا ہوگا۔تو کئی خوشیاں ایسی ہوتی ہیں جو دراصل رونے کا موجب ہوتی ہیں۔وہ جہالت نادانی اور نا واقفی
کی خوشیاں ہوتی ہیں۔ان میں حصہ لینے والا جانتا نہیں کہ دنیا مجھ پر رو رہی ہے اور میں مصیبتوں میں مبتلا
ہوں۔آج مسلمانوں کی خوشیاں دیکھ لو۔کیا آج مسلمان خوش نہیں ہوتے ؟ کیا آج مسلمان قہقہے نہیں
لگاتے ؟ وہ خوش بھی ہوتے ہیں، قہقہے بھی لگاتے ہیں اور ہر وہ کام جو کامیاب قوموں کو زیب دیتا ہے،
کرتے ہیں۔وہ میلوں اور تماشوں میں بھی جاتے ہیں۔ان سب جلسوں وغیرہ میں جو خوشیوں کے اظہار
کیلئے ہوتے ہیں،شامل ہوتے ہیں۔وہ شعر و شاعری کا مذاق بھی رکھتے ہیں۔شعر کہتے اور ایک دوسرے
کے شعر سن کر سر دھنتے اور داد دیتے ہیں۔خوب قہقہے لگاتے ہیں بلکہ ہندؤں ،سکھوں اور عیسائیوں سے
زیادہ ہنستے ہیں اور ہنستے ہوئے ان کی باچھیں ان قوموں کے لوگوں کی نسبت زیادہ کھلتی ہیں، جو حکمران
ہیں۔مگر کیا مسلمانوں کی یہ نفسی ، یہ قہقہے اور یہ مسکراہٹیں حقیقی خوشی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں؟ کہاں وہ زمانہ
تھا کہ مسلمانوں کا سر دین اور دنیا دونوں لحاظ سے سب سے اونچا تھا۔ایک مسلمان کے قول کو سب سے
زیادہ معتبر سمجھا جاتا تھا۔دوسرے بادشاہوں کی بات پر اتنا اعتبار نہ کیا جاتا تھا۔جتنا ایک عامی مسلمان کی
مسلمان اگر کوئی بات کہہ دیتا تو لوگ سمجھتے تھے ، یہ ضرور ہو کر رہے گی۔100

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
ایک مرتبہ اسلامی لشکر شام میں آرمینا کے کنارے پر عیسائیوں سے سخت جنگ لڑ رہا تھا۔بڑی لمبی
جنگ کے بعد مسلمانوں کو یہ معلوم ہوا کہ کل ہم فتح حاصل کر لیں گے۔عیسائیوں کو بھی جو محصور تھے یہ سمجھ آگئی
کہ اب مقابلہ نہیں کر سکتے۔ان کی مقابلہ و مقاومت کی آخری کوشش بھی نا کام ہو چکی ہے اور اب مسلمانوں
کی فتح کے راستہ میں کوئی روک نہیں اور وہ کل تک ضرور فتح پالیں گے۔ایک مسلمان حبشی غلام چشمہ سے پانی
بھر رہا تھا۔عیسائیوں کا ایک افسر اس کے پاس آیا اور کہا کہ لو، میاں! اگر ہم قلعہ چھوڑ دیں تو بتاؤ کن شرطوں پر
صلح کر لو گے؟ اگر تم یہ یہ باتیں مان لو تو ہم ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔بتاؤ کیا یہ شرائط منظور ہیں؟ وہ بیچارہ ان
پڑھ آدمی تھا۔اس نے سمجھا کہ یہ باتیں منظور ہی ہوں گی۔جب لڑائی ختم ہو رہی ہے تو ان کے ماننے میں کیا
حرج ہے؟ اور اس لئے اس نے کہ دیا، ہاں منظور ہیں۔اس پر عیسائیوں نے اعلان کر دیا کہ مسلمانوں کے
ساتھ صلح ہوگئی ہے اور دروازے کھول دیئے۔جب اسلامی جرنیل پہنچے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے تو کوئی صلح
کی نہیں۔تم لوگوں نے کس کے ساتھ صلح کی ہے؟ عیسائیوں نے جواب دیا کہ فلاں حبشی نے ہم سے معاہدہ
کیا ہے۔مسلمان افسروں نے کہا کہ وہ کوئی افسر نہ تھا اور اسے صلح کی شرائط طے کرنے کا کوئی اختیار نہ
تھا۔عیسائیوں نے جواب دیا کہ ہمیں کیا علم تمہارا کون افسر ہے اور کون نہیں؟ ہم سے معاہدہ ہو چکا ہے اور
اب
تم لوگوں کو اس کی پابندی کرنی چاہئے۔اسلامی سپہ سالار نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سارے واقعہ
کی اطلاع دے دی اور لکھا کہ یہ عجیب واقعہ ہوا ہے۔عیسائیوں نے ہمارے ساتھ چالا کی کی ہے اور ایک حبشی
سے بات چیت کر کے دروازے کھول دیئے ہیں۔اب ہم حیران ہیں۔نہ ان کی شرطوں کو مان سکتے ہیں، نہ
لڑائی کر سکتے ہیں۔شرطیں ایسی ہیں جو ہمارے لئے قابل تسلیم نہیں۔سارا معاملہ آپ کو پیش کیا
جاتا ہے۔آپ اجازت دیں کہ ہم اس ملک پر اسی طرح قبضہ کریں۔جس طرح ایک فاتح قبضہ کرتا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ آپ نے جو کچھ لکھا، درست ہے۔بیشک مسلمانوں نے سخت
جنگ کی اور اس ملک کو فتح کیا اور بے شک عیسائیوں نے دھو کہ کیا۔مگر میں تمہاری رائے کو تسلیم کر کے اسی
طرح ملک پر قبضہ کرنے کی اجازت دے دوں جس طرح فاتح قبضہ کرتا ہے تو لوگ کہیں گے کہ
مسلمانوں کے قول کا کوئی اعتبار نہیں۔وہ حبشی بہر حال مسلمان ہے اور میں اس کی بات کو جھوٹا نہیں کر
سکتا۔اس کے منظور کردہ شرائط کے مطابق ہی عیسائیوں سے صلح کی جائے۔اگر حضرت عمر چاہتے تو اس
معاہدہ کو رد کر سکتے تھے اور اس صورت میں دنیا کی کوئی قوم آپ پر اعتراض نہ کر سکتی تھی۔کیونکہ عیسائیوں نے
جو کچھ کیا وہ سراسر دھو کہ تھا مگر پھر بھی آپ نے اسے قبول کر لیا فرمایا میں نہیں چاہتا کہ لوگ کہیں کہ مسلمان کی
بات جھوٹی ہوگئی اور کہ مسلمانوں میں ایک حبشی کی بات قابل اعتبار نہیں اور عرب کی ہے۔101

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کوئی فلسفی کہہ سکتا ہے کہ پھر ایسی مثالیں تو روز پیش آسکتی ہیں اور حکومت کی تباہی کا موجب ہوسکتی۔ہیں۔مگر یہ درست نہیں اس قسم کی بات ایک ہی دفعہ ہوسکتی ہے۔اسے اصول کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک دفعہ مجلس میں تشریف فرما تھے اور جنت کے نعماء کا ذکر فرمارہے تھے اور
بتا رہے تھے کہ وہاں اس طرح روحانی ترقیات عطا ہوں گی ، یوں علوم کی ترقی ہوگی ، یوں فرشتے نازل ہوں
گے اور یہ فلاں فلاں انعامات اللہ تعالیٰ نے میرے لئے مقدر فرمائے ہیں۔معا ایک صحابی کھڑے ہوئے اور
کہا یا رسول اللہ دعا فرمائیں کہ جنت میں اللہ تعالیٰ مجھے بھی آپ کے ساتھ رکھے۔آپ نے دعا فرمائی اور
فرمایا اللہ تعالی تمہیں بھی ساتھ رکھے گا۔اب خدا جانے اس صحابی کا درجہ کیا تھا۔اس کے اعمال رسول کریم صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کے اعمال کا لا کھواں، کروڑواں حصہ بھی نہ ہوں گے۔وہ کبھی نہ ایسے اعمال بجالایا ، جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بجالائے اور نہ وہ عبادتیں کی ، جو آپ کرتے تھے۔صرف ایک فقرہ کہا اور اللہ تعالیٰ
نے اس کی خواہش کو قبول فرما لیا۔اب کوئی معترض کہہ سکتا ہے کہ یہ تو بڑا آسان کام ہے۔جو اٹھا اس نے یہ
فقرہ کہ دیا۔مگر یہ بات نہیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس صحابی کی بات سن کر دعا فرمائی
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی خواہش کو قبول فرمالیا ہے تو ایک اور صحابی اٹھے اور کہا یا رسول
اللہ میں بھی چاہتا
ہوں کہ جنت میں آپ کا ساتھ حاصل ہو۔مگر آپ نے فرمایا کہ نہیں۔وہ پہلی بات تھی، جو پوری ہو گئی۔اب
اس کی نقل میں بات کرنے والوں کو یہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا۔غرض ایسے امور میں جو فیصلہ ہو وہ بطور سبق کے ہوتا ہے، نہ کہ بطور دوامی دستور کے۔حضرت عمر
رضی اللہ عنہ نے اس حبشی مسلمان کی بات صرف اس لئے مان لی کہ اس سے پہلے کوئی اصل قائم نہ ہوا تھا اور
آپ ڈرے کہ ایک مسلمان کا قول بے وقعت نہ ہو۔مگر اس کے یہ معنی نہ تھے کہ آئندہ بھی ایسا فیصلہ تسلیم کیا
جایا کرے۔بہر حال حضرت عمرؓ نے ایک مسلمان کی بات کی اتنی قیمت قرار دے دی، جس کی مثال نہیں مل
سکتی۔کجا تو وہ زمانہ تھا، کجا آج یہ زمانہ ہے کہ مسلمان کی بات کو مانے کو کوئی تیار نہیں ہوتا۔مسلمان کوئی بات
کہے تو لوگ کہتے ہیں یہ مسلمان نے کہی ہے۔معلوم نہیں پوری ہو یا نہ ہو۔میں ایک دفعہ کشمیر گیا۔حضرت خلیفہ اول کا زمانہ تھا۔کشمیر میں لوئیوں کے ٹکڑے رنگ رنگ کر
فرش پر بچھانے کے لئے ایک کپڑا بناتے ہیں، جسے گبا کہتے ہیں۔اسلام آباد میں ایک مشہور گبا ساز تھا۔ہم
نے بھی اسے ایک گبا بنانے کا آرڈر دیا اور سائز وغیرہ اچھی طرح بتا دیا۔جب ہم سیر کرتے کراتے واپس
اس شہر میں آئے تو پتہ کیا کہ گبا تیار ہوا ہے یا نہیں؟ اس نے کہا تیار ہے۔مگر جب سائز میں دیکھا تو
102

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
25% کا فرق تھا۔مگر وہ کہے کہ سائز وہی ہے جو آپ نے بتایا تھا۔غالباً اس کے ساتھ تحریر بھی ہو چکی
تھی، جس میں سائز درج تھا۔مگر وہ پھر بھی یہی کہتا جاتا تھا کہ یہ آپ کے بتائے ہوئے سائز کے مطابق
تیار ہوا ہے۔محلہ کے لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے اور سب نے کہا کہ سائز وہ نہیں، جو انہوں نے بتایا تھا۔مگر
ان سب باتوں کے جواب ، اس کا ایک ہی جواب تھا کہ میں مسلمان ہندی۔کشمیری مرد کو مونث کے طور
پر بولتے ہیں۔وہ مذکر کو مونث اور مؤنث کو مذکر بولتے ہیں۔مثلاً کہیں گے چور آئی ، میں آئی ، مری بیوی
آیا۔تو وہ صرف یہی جواب دیتا تھا کہ میں مسلمان ہندی یعنی میں مسلمان ہوں۔مجھے اس کی یہ بات سن کر
بہت غصہ آیا اور میں نے کہا تم یہ کیوں کہتے ہو میں مسلمان ہوں، اس لئے یہ بد دیانتی میرے لئے جائز
ہے؟ تم صاف کہو مجھ سے غلطی ہوئی ہے یا میں نے دھوکا کیا ہے۔تم اپنے فعل کو مسلمان ہونے کی طرف
کیوں منسوب کرتے ہو؟
تو آج یہ حالت ہے کہ نہ مسلمانوں کے کسی معاہدہ کا اعتبار ہے اور نہ ان کے کسی معاملہ کا۔لین
دین ان کا خراب ہو چکا ہے۔کسی سے قرض لیں گے تو واپس نہ کریں گے۔مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ ان
کا سلوک ہمدردانہ نہیں۔ہمسائیوں سے سلوک اچھا نہیں۔جوش میں آجائیں تو بے شک قربانی کریں گے۔مگر یہ صرف ایک دو دن یا ایک دو گھنٹہ تک ہی ہوگی ، اس سے زیادہ نہیں۔آج سے تھوڑا ہی عرصہ ہوا شہید گنج
کے گوردوارہ کے متعلق ان میں کتنا جوش پایا جاتا تھا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اب یہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجا
کر ہی دم لیں گے اور جب تک اس جگہ پر قبضہ نہ کر لیں گے، چین سے نہ بیٹھیں گے۔مگر آج وہی شہید گنج
موجود ہے۔وہی سکھوں کا اس پر قبضہ ہے اور حرام ہے مسلمانوں میں اتنی بھی حرکت ہوتی ہو، جتنی چیونٹی کے
چلنے سے ہوتی ہے۔بس بات ختم ہوگئی تو آج دیکھو مسلمانوں کی حالت کہاں سے کہاں جا پہنچی ہے۔وہ زمانہ جو اسلامی تاریخ کا گرا ہوا زمانہ سمجھا جاتا ہے۔آج مسلمانوں میں اس زمانہ کے مسلمانوں
جیسے اخلاق بھی نہیں ہیں۔خلافت عباسیہ کا آخری زمانہ بڑا دردناک اور بہت تنزل کا زمانہ سمجھا جاتا ہے۔اس
وقت خلفائے عباسیہ کی حیثیت قیدیوں کی سی تھی۔کبھی ترک کبھی سلجوقی اور کبھی کرد اصل حاکم ہوتے
تھے۔جس طرح ایک زمانہ میں دہلی کے بادشاہ انگریزوں کے ماتحت ہوتے تھے۔یہ ترک سلجوقی یا کر د حاکم
جو چاہتے حکم دے دیتے اور کہہ دیتے کہ خلیفہ نے یوں فرمایا ہے۔جس طرح دہلی کے بادشاہوں کو وظائف
ملتے تھے، اسی طرح خلفائے عباسیہ کو بغداد میں وظائف ملتے تھے۔مگر اس زمانہ میں بھی اسلامی غیرت باقی
تھی کیونکہ محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جو تمام خوبیوں اور محاسن کے منبع ہیں زمانہ قریب تھا۔103

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اس زمانہ میں عیسائیوں نے شام پر حملہ کر کے کچھ علاقہ فتح کر لیا۔عکہ اور اس کے گردونواح
پر قابض ہو گئے۔اس علاقہ میں مسلمان بھی آباد تھے بلکہ سارا علاقہ مسلمان ہو چکا تھا۔سوائے ان برطانی،
اطالوی ، جرمن اور آسٹرین فوجوں کے، جو وہاں تھیں۔انہوں نے پاس کے اسلامی علاقہ پر حملہ کیا۔وہاں
کوئی مسلمان عورت تھی، کسی عیسائی سے اس کا جھگڑا ہوا اور عیسائی نے اس کی بے حرمتی کی ، اس کا برقعہ یا
نقاب اتارا گیا اور مارا گیا۔جب اس کی ہتک کی گئی تو اس عورت نے جو بالکل ناواقف تھی اور جسے کچھ پتہ
نہ تھا کہ خلیفہ عباسی کون سا ہے اور کس حالت میں ہے؟ اس نے اپنے کسی رشتہ دار سے اتنا سنا ہوگا کہ
مسلمانوں کا کوئی خلیفہ ہے، جو بغداد میں رہتا ہے۔یہ کہ اس کی حالت کیا ہے؟ وہ محض ایک قیدی ہے اور
اس کی کوئی طاقت نہیں ، یہ اسے علم نہ تھا۔مار پیٹ کے وقت وہ چلائی۔مسلمانوں میں رواج تھا کہ جب نعرہ
لگاتے تویا للمسلمین! کہتے، یعنی اے مسلمانوں ہم تمہیں پکارتے ہیں۔اسی طرح اس عورت نے کہا
کہاے مسلمانو! اے بغداد کے خلیفہ ! میں تم کو پکارتی ہوں۔جب اس نے یہ نعرہ لگا یا مسلمان تاجروں کا
کوئی قافلہ اپنے رستہ پر گزر رہا تھا۔اسے یہ آواز عجیب معلوم ہوئی کہ کہاں بغداد کا خلیفہ، جو بالکل کمزور اور
ایک قیدی کا طرح ہے اور کہاں شام کا یہ علاقہ ؟ خلیفہ یہاں اس عورت کی کیا مدد کر سکتا ہے ؟ مگر اہل قافلہ
کے دل پر ایک چوٹ لگی۔قافلہ جب بغداد میں پہنچا تو بازار میں اپنا اسباب وغیرہ اتارنے لگا۔اس زمانہ
میں تجارت چونکہ قافلوں کے ذریعہ سے ہوتی تھی۔جب کوئی قافلہ سامان تجارت لے کر آتا تو سب امیر و
غریب تجارتی چیزوں
کو دیکھنے کیلئے بازار میں جمع ہو جاتے تھے ، وہیں چیزیں دیکھتے اور قافلہ والوں سے سفر
کے حالات سنتے تھے۔قافلہ والوں میں سے کسی نے یہ بات بھی بیان کی کہ اس طرح شام میں ہم نے ایک
مسلمان عورت کی آواز سنی، جسے کسی عیسائی نے مارا اور اس کی بے حرمتی کی تھی۔اس نے خلیفہ کو پکارا اور کہا
میں تجھے مدد کے لئے پکارتی ہوں۔جس طرح دہلی کے بادشاہوں کے دربار لگتے تھے باوجود کہ وہ برائے
نام بادشاہ ہوتے تھے، اسی طرح عباسی خلفاء بھی دربار میں بیٹھتے تھے۔اس زمانہ میں جو خلیفہ تھا، وہ اپنے
دربار میں بیٹھا تھا کہ کسی درباری نے بازار سے یہ بات سن کر اس کے سامنے بھی بیان کر دی اور کہا حضور ! یہ
عجیب بات اہل قافلہ سے معلوم ہوئی ہے۔عیسائیوں نے آگے بڑھ کر چھاپہ مارا، کسی عیسائی نے ایک
مسلمان عورت کی بے حرمتی کی اور اس عورت نے اس طرح دہائی دی۔باوجود کہ اس وقت اس خلیفہ کی
حالت شطر نج کے بادشاہ کی تھی۔اس نے یہ بات سنی تو یہ اسے کھا گئی۔وہ فورا تخت سے نیچے اُتر کر ینگے
پاؤں چل پڑا اور کہا کہ میں اب واپس نہیں لوٹوں گا ، جب تک کہ اس عورت کا بدلہ نہ لے لوں۔اس نے شہر
104

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
سے باہر آ کر خیمے لگا دیئے۔شہر میں اور علاقہ میں یہ بات آگ کی طرح پھیل گئی اور مسلمان نوجوان اس کو
جھنڈے تلے جمع ہونے لگے۔آخر یہ لشکر شام کی طرف چلا۔عیسائیوں پر حملہ کیا اور عیسائیوں نے
مسلمانوں سے جو علاقے نئے نئے لئے تھے، وہ ان سے واپس لئے اور اس طرح اس عورت کی داد رسی کر
کے خلیفہ عباسی واپس آیا۔یہی در داسلامی تھا۔جس نے سینکڑوں سال اسلام کے نام کو اونچا کئے رکھا۔یہ گرے ہوئے
زمانہ کا حال ہے، جب عیسائیت پھر سر نکال رہی تھی، جب اسلامی نظام ٹوٹ چکا تھا بلکہ پارہ پارہ ہو چکا
تھا۔مگر آج کیا ہے؟ نہ بادشاہوں کے دل میں یہ اسلامی درد پایا جاتا ہے اور نہ رعایا کے دل میں۔ایک
اسلامی حکومت بھی تو ایسی نہیں، جس نے کبھی اسلامی جذبہ کے ماتحت کسی دوسری اسلامی حکومت کا ساتھ دیا
و۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ ترکوں پر کسی دشمن نے چڑھائی کی تو ایران اور افغانستان نے اس کا ساتھ دیا ہویا
یران پر حملہ ہوا ہو اور افغانستان اور ترکوں نے اس کی مد کی ہو۔یورپ
کی عیسائی حکومتوں میں یہ بات نظر
آتی ہے مگر اسلامی حکومتوں میں نہیں۔پولینڈ پر حملہ ہوا تو برطانیہ اور فرانس اس کی طرف سے لڑے، چیکو
سلواکیہ پر حملہ ہونے لگا تھا تو برطانیہ، فرانس اور روس اس کی طرف سے لڑنے کو تیار ہو گئے تھے، جرمنی پر
حملہ ہوا تو اٹلی اس کی طرف سے لڑنے کو تیار ہو گیا۔تو دوسری قوموں میں تو یہ بات ہے مگر مسلمانوں میں نظر نہیں آتی۔انہوں نے
کبھی بھی وہ ہمدردی
نہیں دکھائی ، جو مسلمانوں کے لئے ایک دوسرے سے رکھنی ضروری ہے۔حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے کہ مسلمان آپس میں ایک جسم کی طرح ہیں۔جب ایک عضو میں تکلیف ہو تو سارا جسم درد
کرنے لگتا ہے۔ہاتھ کی انگلی میں درد ہو ، منہ کے کسی حصہ میں تکلیف ہو یا پنڈلی پر بھڑ کاٹ جائے تو کیا باقی
جم در محوس نہیں کرتا دیکھو آدم کو نزلہ تو ہوا ہے ناک میں بمگر کس طرح سارا جسیم بے چین ہو جاتا ہے۔کھانسی سینہ میں ہوتی ہے، مگر کیا لاتوں اور پیروں کو اس سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی ؟ جسم کے کسی حصہ پر
پھوڑا ہوتو کیا باقی جسم آرام میں ہوتا ہے؟ اگر مسلمان اس چیز کو پیش نظر رکھتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
والہ وسلم نے جو مثال دی تھی، اسے صحیح تسلیم کرتے اور جس طرح جسم کے کسی حصہ پر پھوڑا نکلنے سے تمام جسم
بے چین ہوتا ہے یا نزلہ ہونے کی حالت میں سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔مسلمان سارے عالم اسلامی
کی تکلیف کو اپنی تکلیف محسوس کرتے تو مسلمان کو آج یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا۔مگر میں کہتا ہوں چھوڑ دو پرانے قصوں کو چھوڑ دو ان لوگوں کو جنہوں نے مرکز اسلام سے منہ موڑ لیا
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت دل سے نکال دی۔تم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے نیا تعلق
105

خطبہ جمعہ فرمود 250 جولائی 1941ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
پیدا کر رہے ہو، جو خدا تعالیٰ سے نیا رشتہ جوڑ رہے ہو۔تم سوچو کہ کیا تمہارے دلوں کی یہی کفیت ہے، جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمائی تھی ؟ تم میں سے کتنے ہیں جن کے دل اپنے بھائی کی تکلیف پر اس طرح
دکھ محسوس کرتے ہیں جس طرح جسم کے ایک حصہ پر پھوڑا ہونے سے تمام جسم محسوس کرتا ہے؟
آج میں ساری جماعت کو مخاطب نہیں کرتا بلکہ صرف طالب علموں کو مخاطب کرتا ہوں۔جو
چھٹیاں منانے والے ہیں اور ان سے کہتا ہوں کہ تم قوم کی آئندہ اساس بنے والے ہو تم وہ بنیادی پتھر ہو
جس پر قوم کی نئی عمارت بننے والی ہے۔ہمارے مکانات کتنے وسیع ہیں ؟ مگر باوجود اس کے کہ کئی بچوں کی
شادیاں ہو چکی ہیں اور وہ علیحدہ مکانوں میں چلے گئے ہیں اور اپنے گھر بنائے ہیں، پھر بھی بعض اوقات صحن
میں سب کے سونے کے لئے جگہ نہیں ہوتی۔اور یہ بچے جواب چھوٹے ہیں، جب ان کی شادیاں ہو
جائیںگی تو پھر تو شاید بیھنے کی جگہ نہ ہوگی۔یہی حالت قوموں کی ہوتی ہے۔آنے والی نسلیں اپنے لئے اور
گھر بناتی ہیں۔وہ پہلوں کے ایمان پر ہی اکتفا نہیں کرتیں بلکہ ایمان کی نئی عمارت تعمیر کرتی ہیں۔اگر تو ان
کے ایمان کی عمارت پہلوں سے اچھی ہو تو قوم کی عزت بڑھتی ہے نہیں تو کم ہو جاتی ہے۔کل بورڈنگ تحریک جدید میں، میں نے جو تقریر کی، اس میں بتایا تھا کہ ہم سات طالب علم
تھے، جنہوں نے مل کر رسالہ تشحید الاذہان جاری کیا۔کسی سے کوئی مدد ہم نے نہیں لی ، ایک پیسہ بھی چندہ کسی سے
نہیں مانگا، اپنے پاس سے ہی سب رقوم دیں۔ہاں بعد میں اگر بعض دوستوں نے اپنے طور پر کوئی مدددی تو وہ
لے لی ، ورنہ سب بوجھ خود ہی اٹھایا۔کسی سے مضمون بھی نہیں مانگا، خود ہی رسالہ کو ایڈٹ کرتے اور خودہی
چھاپتے اور خود ہی بھیجتے تھے، سب کام خود کرتے تھے۔اور اگر اس زمانہ میں سات طالب علم مل کر یہ کام کر سکتے
تھے تو اب ہمارے سکولوں کے 1500لڑ کے مل کر ان سے دواڑھائی سو گنا زیادہ کیوں نہیں کر سکتے ؟ یقینا کر
سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے دلوں میں وہی جوش ہو بلکہ ان میں پہلوں سے زیادہ جوش ہونا چاہئے ، کیونکہ جسے بنا
بنایا کا مل جائے ، اسے اس کو آگے چلانے میں بہت سی سہولتیں اور آسانیاں ہوتی ہیں۔پس میں آج طالب علموں اور استادوں سے بھی کہ ان کی ذمہ داریاں بھی بہت زیادہ ہیں، کہتا
ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔جو خدا تعالیٰ کی طرف سے سلسلہ کی طرف سے صدر انجمن احمدیہ کی
طرف سے اور خلیفہ وقت کی طرف سے ان پر عائد ہوتی ہیں۔اب جو تم چھٹیوں پر جاؤ تو وہ ایمان اور جوش
لے کر جاؤ کہ جہاں بھی تم جاؤ، جب وہاں سے واپس آؤ تو وہاں کی جماعت میں ایک بیداری پیدا ہو چکی
ہو۔تمہارے اس جانے اور آنے کی مثال چھوٹی سی پیدائش اور انتقال کی ہو۔انتقال کے معنی مرنا ہی نہیں
106

تحریک جدید- ایک الی تحریک۔۔۔جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
ہوتے بلکہ جگہ بدلنے کے بھی ہوتے ہیں۔اور جب کوئی کسی نئی جگہ جاتا ہے تو گویا اس کی نئی ولادت ہوتی۔مثلاً جب کوئی طالب علم چھٹیوں پر یہاں سے لاہور پہنچے گا تو ان چند ہفتوں کیلئے لاہور میں وہ گویا
نیا جنم لے گا اور جب وہاں سے واپس آئے گا تو گویا وہاں سے انتقال کرے گا اور دنیا کی ولادت بھی ایسی
ہی ہوتی ہے۔جب اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک روح کو منتقل کر دیتا ہے تو یہ اس کی پیدائش ہوتی ہے اور پھر جب
وہ روح اگلے جہان کو جاتی ہے تو اس جہاں سے اس کا انتقال ہوتا ہے اور ایک بڑی پیدائش بھی ہوتی
ہے۔ایک عرب شاعر نے کہا کہ :۔انت الذي ولدتک ایک باکیا
والناس حولك يضحكون سرورا
فاحرص على عمل تكون اذا بكوا
فی وقت موتک ضا حکامسرورا
یعنی اے انسان تو وہی تو ہے جب تو پیدا ہوا تو تو روتا تھا۔پیدائش کے وقت چونکہ بچہ کے سینہ
پر دباؤ پڑتا ہے اور وہ روتا ہے اور یہ امر اس کے سانس چلنے کا موجب ہو جاتا ہے۔اور جو بچہ پیدائش کے
وقت نہ روئے ، اس پر پانی کے چھینٹے دینے پڑتے ہیں تا کہ وہ چکی لے اور سانس چلنے لگے۔شاعر کہتا ہے
جب تو پیدا ہوا تو رورہا تھا اور لوگ تیرے ارد گرد خوشی سے ہنس رہے تھے۔بچہ کی پیدائش کے وقت لوگ
خوشی کرتے ہی ہیں، مبارک بادیں دیتے ہیں کہ لڑکا ہو گیا۔اسی کی طرف شاعر اشارہ کر کے انسان کی
غیرت کو اکساتا ہے کہ تو جب روتا تھا تو یہ لوگ تیرے ارد گرد ہنس رہے تھے۔پس تجھے چاہئے کہ ان سے
اس کا بدلہ لے۔وہ کس طرح ، اس کا جواب یوں دیتا ہے۔فاحرص على عمل تكون اذا بكوا
فی وقت موتک ضا حکامسرورا
اب تو ایسے عمل کر اور اس کا بدلہ اس طرح لے کہ جب تیری موت کا وقت آئے تو سب لوگ
تیرے ارد گر درور ہے ہوں کہ ہمارا حسن اور ہمارا ہمدرد دنیا سے چلا جا رہا ہے۔اب ہمارے کام کون کرے
گا؟ اور تو ہنس رہا ہو کہ میں اپنے رب کے پاس چلا ہوں، جہاں مجھے بڑے بڑے انعام ملیں گے۔تو میں
طالب علموں اور استادوں کو کہتا ہوں کہ یہ نمونہ دکھاؤ یعنی جب تم کسی جگہ جاؤ تو لوگ تمہارے آنے پر
ہنسیں مگر جب تم واپس جاؤ تو تمہارے ہمجولی اور ملنے والے روئیں۔اس لئے نہیں کہ انہیں تمہارے ساتھ
107

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
جسمانی محبت ہے بلکہ اس لئے کہ یہ ہمارے لئے نیک نمونہ تھا اور اس کی وجہ سے ہمیں نیکیوں کی توفیق ملتی
تھی اور اب یہ ہمارے پاس سے جارہا ہے۔پس جہاں جاؤ نیک نمونہ دکھا کر وہاں کی جماعت میں ایسی
بیداری پیدا کر و کہ جب تم وہاں سے آنے لگو تو اس شہر یا قصبہ کے لوگ سمجھیں کہ ہمارے اندر سے
روحانیت کینچی چلی جارہی ہے۔اگر تم ان چھٹیوں میں یہ نمونہ دکھا کر واپس آؤ تو اللہ تعالی تمہیں تو فیق دے گا
کہ آئندہ بھی قادیان کی رہائش سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکو۔بورڈ نگ تحریک جدید میں بچوں کو نماز کی باقاعدگی سکھائی جاتی ہے۔اور نماز ایک ایسی نیکی ہے
جو ایک بھی چھوڑے، وہ مسلمان نہیں رہ سکتا۔اور اگر ان بچوں میں سے باہر جا کر کوئی ایک بھی نماز چھوڑے
تو گویا وہ تحریک جدید کی ہتک کرنے والا ہوگا۔جس کا وقار قائم رکھنا تم میں سے ہر ایک کا فرض ہے۔پس
یہاں جو بھی نیک عادات تم کو ڈالی جاتی ہیں، ان پر باہر جا کر اچھی طرح قائم رہو۔جو بور ڈ ر ہیں وہ بھی اور
جو نہیں وہ بھی ، ہر بات میں باہر جا کر نیک نمونہ دکھا ئیں۔نمازیں با قاعدگی سے ادا کرو اور ہو سکے تو تہجد بھی
پڑھو اور اپنے اردگرد نیک اثرات چھوڑو۔پھر یا درکھو اس وقت کی مسلمانوں کی تباہی میں چار باتوں کا بڑا دخل ہے۔1۔معاملات کی خرابی
2 - سچ نہ بولنا
ہمدردی کا پایا نہ جانا اور ایک دوسرے سے تعاون نہ ہونا
4۔قوت عملیہ کی کمزوری
یہ چار امور مسلمانوں کی تباہی کا بڑا موجب ہیں اور تحریک جدید کی غرض انہی نقائص کو دور کرنا ہے۔آج صبح ہی جو مٹی ڈالی گئی ہے، وہ بھی اسی لیے ہے کہ کام کی عادت ڈالی جائے۔مسلمانوں میں
کام کرنے کی عادت بھی نہیں رہی۔اور ان کے امراء ایسی جھوٹی عزت کے خیال میں پڑ گئے ہیں کہ اٹھ
کر پانی پینا بھی دوبھر معلوم ہوتا ہے۔اسی لئے تحریک جدید میں یہ بات میں نے رکھی ہے کہ کوشش کی جائے
کہ دوستوں میں ہاتھ سے کام کرنے کی عادت پیدا ہو۔معاملات کی صفائی بھی بہت ضروری ہے اور اسکی آزمائش کا بھی یہ ایک موقع آیا ہے۔بعض لوگ
بغیر کرایہ ادا کئے اور ٹکٹ لئے ریل میں سفر کر لیتے ہیں۔یادرکھنا چاہئے کہ یہ بات ایمان کے سراسر خلاف
ہے۔مومن کبھی بد معاملہ نہیں ہوتا۔یہ خیال کرنا کہ انگریزوں کی چوری کرنے میں کوئی حرج نہیں، بالکل غلط
108

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
ہے۔انگریز چھوڑ، کالے چور کا مال کھانا بھی جائز نہیں۔مومن کو معاملات کا بہت کھر ا ہونا چاہئے۔ہم لوگ
اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب کرتے ہیں۔آپ کا عملی نمونہ ہمارے
سامنے ہے۔جس سے انسان کو زیادہ محبت ہو اس کی طرف سے زیادہ نصیحت کا وہ محتاج نہیں ہوتا بلکہ اس
کے نمونہ کو دیکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں جماعت کے بعض دوست داڑھی منڈواتے تھے۔کسی نے حضور
سے شکایت کی کہ فلاں شخص داڑھی منڈواتا ہے۔آپ نے فرمایا اگر تو ان میں اخلاص نہیں تو ہماری نصیحت کا
ان پر کیا اثر ہو سکتا ہے اور اگر اخلاص ہے تو ہماری داڑھی کو دیکھ کر خود ہی رکھ لیں گے۔تو اصل بات یہی ہے کہ جس سے محبت ہو اس کا نمونہ ہی کافی ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود کے
پاس کوئی احمدی آیا کسی نے آپ
کو بتایا کہ یہ بغیر ٹکٹ کے آگئے ہیں۔یہ ہمارے ملک میں ایک عام رواج
ہے بغیر ٹکٹ کے سفر کرنا، ایک کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔جیسے چیتے کا شکار کر لیا، اسی طرح بغیر ٹکٹ کے
سفر کر لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جب یہ بات سنی تو جیب سے ایک روپیہ نکال کر اسے دیا
اور فرمایا کسی کا مال استعمال کرنا گناہ ہے۔آپ اب واپس جائیں تو اس روپیہ سے ٹکٹ خرید لیں۔پس
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ طریق ہے جس سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہئے۔مجھے ایک احمدی دوست کی بات بہت پیاری معلوم ہوئی۔اگر چہ انہوں نے کی تو غلطی ہی تھی اور
مجھ پر بدظنی کی۔جب عزیزم ناصر احمدہ یورپ سے آخری بار واپس آنے سے پہلے ایک بار چھٹیوں میں
یہاں آئے تو اتفاقاً یا شاید ارادہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بھی ملاقات کے خیال سے قادیان آر ہے
تھے۔یہاں سے میں موٹر پر استقبال کے لئے امرتسر گیا تھا۔وہاں میں نے کسی دوست سے کہا کہ ٹکٹ نے
آؤ۔چودھری صاحب نے کہا کہ میرے سیلون میں ہی بیٹھ جائیں۔میں نے کہا کہ ہمارے لئے اس
میں بیٹھنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے؟ انہوں نے غالبا یہ جواب دیا کہ قانون یہ ہے کہ اگر کوئی ہمارا مہمان ہو
تو اس کے لئے فرسٹ کلاس ٹکٹ خرید کر اسے سیلون میں بیٹھایا جاسکتا ہے۔خیر ہم سیلون میں بیٹھ گئے۔جب میں قادیان پہنچا اور گھر جانے لگا تو امرتسر کے ایک دوست نے کہا کہ میں ایک بات کرنا چاہتا
ہوں اور الگ ہو کر کہنے لگے کہ میں نے یہ دو ٹکٹ خرید لئے تھے، ایک میرے لئے اور ایک پرائیویٹ
سیکر میری کے لئے۔اس خیال سے کہ شاید آپ کو ٹکٹ خریدنے کا خیال نہیں رہا۔آپ سیلون میں بیٹھ گئے
تھے اور میں نے سمجھا کہ اس میں بغیر ٹکٹ کے بیٹھنا آپ کے لئے جائز نہیں اور ٹکٹ خریدنے کا آپ کو خیال
109

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
نہیں رہا، اس لئے میں نے یہ دو ٹکٹ خرید لئے تھے۔ان کے خریدے ہوئے ٹکٹ ضائع ہی ہو گئے ، کیونکہ
چوہدری صاحب نے ہمارا کرایہ ادا کر دیا تھا۔مگر اس دوست کی یہ بات مجھے بہت پسند آئی کہ انہوں نے یہ
بھی گوارہ نہ کیا کہ مجھ سے بھولے سے بھی بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے کی غلطی ہو۔یہ احمدیت کا سچا نمونہ ہے اور
یہی نمونہ ہمارے نو جوانوں کو پیش کرنا چاہئے۔پس اچھی طرح یا درکھو کہ کبھی بغیر ٹکٹ کے سفر نہ کرو اور کبھی کسی کو بغیر ٹکٹ کے سفر کرتا دیکھ کر
خاموش نہ رہو بلکہ اسے نصیحت کرو اور اگر وہ نصیحت پر بھی عمل نہ کرے تو سمجھ لو کہ وہ بیمار ہے اور متعدی بیماری
ہے، ایسے لڑکے کی محبت سے الگ رہو۔اگر تم اسے دوست کہتے ہو تو گویا اپنی بھی بنک کرتے ہو اور اس
کے معنی یہ ہیں کہ تم اس کے فعل کو پسند کرتے ہو۔پھر آپس میں ہمدردی کرو اور دوسروں سے بھی ہمدردی کرو۔اگر گاڑی میں کوئی بوڑھا آجائے
تو اس کیلئے قربانی کا نمونہ دکھاؤ، خود کھڑے ہو جاؤ اور اسے بیٹھنے دو، اگر اسے پانی کی ضرورت ہو تو لا
دو، بیمار ہو تو اسے دبا وہ ممکن ہو تو دوائی بھی لا دو۔غرضیکہ ایسا نمونہ دکھاتے جاؤ اور دکھاتے آؤ کہ سب
دیکھنے والے کہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے ہاتھوں میں اگر طاقت آجائے تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔خوب یا درکھو یہ دنیا میں امن قربانی سے قائم ہوتا ہے، زور اور طاقت سے نہیں۔پس جتنی زیادہ
قربانی تم کرو گے، اتنی ہی جلدی خدا تعالیٰ تمہارے ہاتھوں میں دنیا کی باگ دے گا اور اتنی ہی جلدی تم دنیا
میں امن قائم کر سکو گے۔ستی کی عادت نہ ڈالو اور کبھی یہ نہ سمجھو کہ اب چھٹیاں ہوئی ہیں ، خوب سوئیں گے۔چھٹیاں
سونے کیلئے نہیں ہوتیں بلکہ اس لئے ہوتی ہیں کہ استاد نیا سبق نہ پڑھائے اور طالب علم پچھلا پڑھا ہوا یا د کر
لیں۔پس یہ نہ کہو کہ چھٹیوں میں سوئیں گے بلکہ یہ کہو کہ پہلے جو غفلت ہوتی رہی ہے، اب چھٹیوں میں اس کا
ازالہ کریں گے اور سبق اچھی طرح یاد کریں گے۔سکول میں تو مدرس روز نیا سبق دے دیتا ہے اور اسے یاد
کرنا ہوتا ہے، اس لئے اگر کوئی سبق یاد کرنے سے رہ جائے تو کمزوری رہ جاتی ہے اور چھٹیاں ان
کمزوریوں کو دور کرنے کا بہترین موقع ہوتی ہیں۔سچائی کا بھی اعلیٰ نمونہ دکھاؤ۔جو کہو، سچ کہو۔یہ ضروری نہیں کہ ہر بات ضرور کہو۔مثلا کوئی کہے
کہ میں نے فلاں شخص کو کھانا کہا تھا، کیونکہ یہ سچی بات ہے اور بیچ بولنے کا حکم ہے تو یہ درست نہ ہوگا۔ہر کچی
بات کا کہنا ضروری نہیں ہوتا۔حکم یہ ہے کہ جو کہو، سچ کہو۔شریعت تمہیں یہ نہیں کہتی کہ ہر کچھی بات ضرور
110

آج 10 میں سے 10 باقی