آج دنیا کے پردہ پر صرف احمدیہ جماعت ہی اسلام کی تبلیغ کر رہی ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1941ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 نومبر 1941ء
آج دنیا کے پردہ پر صرف احمد یہ جماعت ہی اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1941ء
آخر یہ صابر ا کے حکم پر عمل کرنے کی برکت ہی ہے، جو تبلیغ کی صورت میں ہمیں اس
وقت دکھائی دیتی ہے۔ہماری جماعت کتنی چھوٹی سی ہے۔مگر باوجود اس کے کہ ہماری جماعت کی تعداد
نہایت قلیل ہے اور باوجود اس کے کہ ہماری جماعت نے ابھی وہ اعلیٰ نمونہ پیش نہیں کیا، جو خدا تعالیٰ چاہتا
ہے۔پھر بھی ساری دنیا میں ہماری جماعت تبلیغ کر رہی ہے اور دنیا کے لوگ اس بات کے معترف ہیں کہ
اگر آج دنیا کے پردہ پر کوئی جماعت اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے تو وہ احمد یہ جماعت ہی ہے۔حالانکہ ہماری
جماعت کی تعداد کتنی ہے؟ کہتے ہیں ” کیا پدی اور کیا پدی کا شور با “۔سارے ہندوستان میں اتنے احمدی
بھی تو نہیں، جتنی ضلع گورداسپور کی آبادی ہے۔مگر باوجود اس کے ہماری جماعت کی تعداد ہندوستان میں
اتنی بھی نہیں جتنی ضلع گورداسپور کی آبادی ہے، پھر بھی ہماری جماعت وہ کام کر رہی ہے، جو سارے
ہندوستان کے مسلمان مل کر بھی نہیں کر رہے۔امریکہ میں ہمارا مشن قائم ہے، انگلستان میں ہمارا مشن قائم
ہے، گولڈ کوسٹ میں ہمارا مشن قائم ہے، نائیجیریا میں ہمارا مشن قائم ہے، سیرالیونمیں ہمارا مشن قائم ہے۔اسی طرح ملایا، سنگا پور ، چین، سماٹرا، جاوا اور دوسرے ممالک میں ہمارے مشن قائم ہیں۔اس کے مقابلہ
میں مسلمان، کروڑوں کی تعداد میں ہیں، بلکہ اب بھی کئی مسلمان بادشاہ موجود ہیں۔چنانچہ ایران کا بادشاہ
مسلمان ہے، افغانستان کا بادشاہ مسلمان ہے، عرب کا بادشاہ مسلمان ہے، اسی طرح مصر اور عراق کے
بادشاہ مسلمان ہیں، پھر ترکوں کی حکومت ہے اور یہ تمام حکومتیں اربوں ارب روپیہ سالانہ آمد رکھتی ہیں۔مگر
بتاؤ، کیا ان میں سے کوئی سلطنت بھی اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے؟ اور کیا ان کی جدو جہد سے کبھی ایک شخص بھی
مسلمان ہوا ؟ مسلمان کرنا تو درکنار، ان کی طرف سے ہمیشہ یہ اعلان ہوتا رہتا ہے کہ ہماری حکومتوں کو
مذہب سے کوئی واسطہ نہیں۔حالانکہ حکومت عیسائیوں کو بھی حاصل ہے، مگر انہوں نے اپنے مذہب کی تبلیغ کو بھی نظر انداز نہیں
کیا۔انگریزی حکومت یوں آزادی مذاہب کی بڑی حامی ہے، مگر ہمیشہ اپنے مشنریوں کی مدد کرتی رہتی
ہے۔ظاہر بھی اور مخفی بھی، کھلے طور پر بھی اور پوشیدہ بھی۔ہندوستان میں بھی پادریوں
کی تنخواہوں کے لئے
113

اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 21 نومبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
بجٹ میں گنجائش رکھی گئی ہے اور اس کا یہ حصہ وائسرائے کے قبضہ میں ہے اور اس میں کوئی دوسرا داخل نہیں
دے سکتا۔تو انگریزی حکومت اپنے مذہب کی تبلیغ کے لئے ہمیشہ روپیہ خرچ کرتی رہتی ہے مگر مسلمان بادشاہ
یہی کہتے رہیں گے کہ ہم بادشاہ ہیں، ہمارا مذہب کی تبلیغ سے کیا تعلق؟ اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے
ہماری چھوٹی سی جماعت کو تبلیغ کی ایسی توفیق بخشی ہے کہ سوائے پیغامی گروہ کے اور سب اس بات کے
معترف ہیں کہ ہماری جماعت سے بڑھ کر اور کوئی تبلیغ نہیں کر رہا۔ایک پیغامی گروہ ہی ہے، جو کہتا ہے کہ جماعت احمدیہ کا قادیانی حصہ تبلیغ اسلام نہیں کرتا۔مگر ان
کے اس اعتراض کی اگر تشریح کی جائے تو یہ ہوگی کہ انگلستان میں قادیانیوں کا مشن ہے، ہمارا کوئی مشن
نہیں۔مگر انگلستان میں تبلیغ قادیانی نہیں بلکہ ہم کرتے ہیں۔امریکہ میں ہمارا کوئی مشن نہیں ، صرف
قادیانیوں کا مشن ہے اور میں چھپیں ان کے مقامی مبلغ بھی ہیں۔مگر امریکہ میں تبلیغ ہم کرتے ہیں، قادیانی
نہیں کرتے۔پھر ان کے اس اعتراض کی تشریح یہ ہوگی کہ گولڈ کوسٹ میں قادیانیوں نے مبلغ رکھا ہوا ہے۔ہمارا کوئی مبلغ نہیں۔مگر وہاں بھی تبلیغ ہم کرتے ہیں، قادیانی نہیں کرتے۔نائیجیریا میں قادیانی کوئی تبلیغ
نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے وہاں اپنا مبلغ بھجوایا ہوا ہے۔صرف ہم کرتے ہیں، گو ہمارا وہاں کوئی مبلغ
نہیں۔اسی طرح سیرالیون میں قادیانی مبلغ موجود ہے اور ہمارا کوئی مبلغ نہیں مگر سیرالیون میں تبلیغ ہم ہی کرنا
رہے ہیں، قادیانی نہیں کر رہے۔غرض اسی طرح پھیلاتے چلے جاؤ اور دیکھو مصر میں، فلسطین میں ، شام
میں ،سماٹرا میں، جاوا میں، ملایا میں۔غرض جہاں جہاں ہمارے مشن قائم ہیں، وہاں ان کے اس اعتراض کی
یہی تشریح ہو گی کہ قادیانی بالکل تبلیغ نہیں کرتے۔جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مشنری ان ملکوں
میں بھیجے ہوئے ہیں۔مگر پیغامی تبلیغ کرتے ہیں کیونکہ ان کا ان ملکوں میں کوئی مبلغ نہیں۔اور کچی بات تو یہ
ہے کہ پیغامیوں
کا بیرونی ممالک میں کہیں مشن ہے ہی نہیں۔ایک مشن جرمنی میں تھا مگر وہ بند ہو چکا ہے۔پھر انہوں نے سیرالیون میں اپنا مشنری بھیجا مگر وہ ہمارے مشنری کے مقابلہ کی تاب نہ لا کر وہاں سے
بھاگ آیا۔یہاں تک کہ اسے کرایہ بھی ہمارے مشنری نے ہی لوگوں سے چندہ کر کے دیا۔اگر ہمارا مشنری
اس کی مدد نہ کرتا تو وہ واپس بھی نہ آ سکتا۔مگر باوجود اس کے پیغامی ہمیشہ یہی کہتے رہتے ہیں کہ تبلیغ وہی کر
رہے ہیں، قادیانی جماعت کو ئی تبلیغ نہیں کر رہی۔غرض پیغامیوں کے سوا باقی ساری دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ اس وقت احمدی جماعت ہی تبلیغ اسلام
کام کر رہی ہے۔بلکہ بعض مسلمان اخبارات نے یہاں تک لکھا ہے کہ جس کام کی بڑے بڑے
114

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 نومبر 1941ء
بادشاہوں کا توفیق نہیں ملی۔وہ آج یہ چھوٹی سی جماعت بڑی عمدگی سے کر رہی ہے۔تو یہ صابروا پر عمل
کرنے کا ہی نتیجہ ہے۔اگر احمدی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہ کرتے ، اگر ان میں اتحاد نہ ہوتا ، اگران
میں نظام نہ ہوتا اور اگر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ ایک جتھہ کی شکل میں نہ ہوتے تو وہ صورت کبھی پیدا
نہ ہو سکتی جو آج نظر آ رہی ہے“۔(مطبوعہ الفضل 28 نومبر 1941ء)
115

آج 10 میں سے 10 باقی