اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1941ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
المُيَانِ لِلَّذِينَ امَنُوا أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1941ء
پس ایسے وقت میں جب خدا دنیا کی اصلاح کے لئے کسی نبی کو بھیجتا ہے، ترقی کے
دروازے بہت کھلے ہوتے ہیں اور جو لوگ تھوڑی سی خدمت بھی کرتے ہیں، ان کی خدمت کو وہ خوب
بڑھاتا اور انہیں مدارج پر مدارج عطا کرتا ہے۔مگر ساتھ ہی سزا کے دروازے بھی بہت کھلے ہوتے
ہیں کیونکہ اس وقت جو شخص سستی کرتا ہے، وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے رستہ میں روک بنتا ہے اور وہ اس کچھی
دیوار کے مشابہ ہوتا ہے، جو دریا کے بہاؤ کے منہ پر بنائی جائے۔تم جانتے ہو کہ دریا کے مقابلہ اس
کا کیا حال ہوگا؟ اس کا تو کیچڑ بھی نظر نہیں آئے گا اور کوئی چیز اسے برباد ہونے سے بچا نہیں سکتی۔پس ایسے
زمانہ میں جہاں اللہ تعالیٰ کے انعامات کے دروازے کھلے ہوتے ہیں۔وہاں اگر کوئی ایسے کام کرتا ہے،
جن سے ترقی میں روک واقع ہوتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی گرفت میں آجاتا ہے۔اس وقت بھی خدا تعالیٰ کا ایک خاص ارادہ ظاہر ہوا ہے اور اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ احمدیت
کے ذریعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکومت کو پھر دنیا میں قائم کرے۔پس آج اسلام کے مئے
ہوئے نقشوں کو پھر تازہ کرنے کا خدا تعالیٰ نے تہیہ کر لیا ہے۔پھر اس کی گری ہوئی دیواروں کو فرشتے نئے
سرے سے کھڑا کر رہے ہیں۔چنانچہ یا تو یہ حالت تھی کہ دشمن کا ہر حملہ جو اسلام کی دیواروں پر
ہوتا تھا ، کامیاب ہوتا نظر آتا تھا اور خیال ہوتا تھا کہ اگر وہ ایک طرف سے دھکا دے گا تو دیوار کی دوسری
طرف کو بھی نقصان پہنچ جائے گا اور اب یہ حالت ہے کہ اسلام کی دیوار میں پھر مضبوط ہو رہی ہیں اور پھر اس
میں ایسی طاقت پیدا ہو گئی ہے کہ دنیا کے سر اس سے ٹکر اٹکرا کر ٹوٹ جائیں گے مگر اس کو نقصان نہیں
پہنچاسکیں گے۔بے شک اس وقت کی نشو و نما ایک کو نیل کی طرح ہے مگر وہ چٹان بھی جس کو توڑنے کے لئے
انجن لگا دیئے جائیں، خطرہ میں ہوتی ہے اور وہ کو نیل جس کی حفاظت کے لئے خدا تعالیٰ کے فرشتے پہرہ
دے رہے ہوں ، خطرہ میں نہیں ہوتی۔پس بے شک اسلام اس وقت ایک کونپل کی شکل میں ہے اور دشمن کی
طاقت چٹانوں کی طرح ہے مگر ان چٹانوں کو فرشتے توڑ رہے ہیں اور اس کو نپل کی وہ ٹنگی تلواروں سے
حفاظت کر رہے ہیں۔117

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
پس اب اسلام روز بروز بڑھتا چلا جائے گا اور کیا عیسائیت اور کیا یہودیت اور کیا ہندومت اور
کیا بدھ مت سب اس سے ٹکر انکر اکر پاش پاش ہو جائیں گے اور روحانی طور پر پھر اس کے نفوذ کو دنیا کے
کناروں تک پہنچایا جائے گا اور پھر تمام ادیان پر دین غالب آئے گا اور پہلے سے زیادہ شان اور زیادہ
عظمت کے ساتھ غالب آئے گا کیونکہ یہی وہ زمانہ ہے جس کی نسبت قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
( الصف : ١٠)
یعنی خدا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لئے مبعوث کیا ہے تا اس کے لائے ہوئے دین کو تمام
دنیا کے مذاہب پر غالب کرے اور دلائل و براہین کی رو سے اسلام کی برتری اور فوقیت تمام مذاہب پر ثابت
کر دے۔اب دیکھو اس آیت میں بھی کیا ہی لطیف طور پر اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا تھا کہ یہ غلبہ اس
زمانہ میں ہوگا۔جب مسلمانوں کے ہاتھ میں صرف تبلیغ کا ہتھیار ہوگا ،تلوار نہیں ہوگی۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسلمانوں کی ظاہری فتوحات، مذہبی فتوحات سے پہلے ہوا کرتی
تھیں۔مکہ کو مسلمانوں نے پہلے فتح کیا اور بعد میں مکہ کے لوگوں نے اسلام قبول کیا۔نجد کو پہلے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح کیا۔مگر نجد کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے۔اسی طرح شام کو
مسلمانوں نے پہلے فتح کیا اور شام کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے۔عراق کو مسلمانوں نے پہلے فتح
کیا اور عراق کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے۔مگر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ وعدہ کیا تھا کہ
اسلام کی یہ فتح دینوں پر ہوگی اور دینوں پر فتح تبلیغ سے ہوتی ہے، تلوار سے نہیں ہوتی ہے۔پس اس آیت میں ایسے ہی زمانہ کا ذکر تھا جس میں تبلیغ سے کام لیا جانے والا تھا اور وہ زمانہ یہی
ہے جس میں سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں۔میں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں اس
پیشگوئی کو پورا کرنے میں مدد دینے کے لئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جو خدائی وعدہ ہے کہ
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔( تذکرہ ص 305)
اس کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کا اجراء آج سے سات سال پہلے کیا اور میں نے اپنی
طرف سے بغیر کسی ملونی کے وہ تمام باتیں جن کو میں نے قرآن کریم ، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی تعلیم کی روشنی میں اسلام کے لئے مفید اور مد سمجھتا تھا ، چن کر جماعت کے سامنے پیش کر دیں۔118

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
اب یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے کہ وہ اس تحریک کو پہلے تمہارے اندر اور پھر باقی تمام دنیا میں کامیاب
کرے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ راستہ کٹھن ہے اور اس پر چلنا ہمت طلب کام ہے اور اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ بعض دوستوں نے پہلے جوش کا اظہار کیا مگر بعد میں اپنے جوش اور قربانی کی روح کو انہوں نے قائم
نہیں رکھا۔گویا ایسے بھی ہیں جو صداقت اور راستی سے اس راستہ پر چلتے چلے جاتے ہیں، جس کو انہوں نے
اختیار کیا۔مگر بعض ایسے بھی ہیں جن سے اس راستہ میں کوتاہیاں سرزد ہوئیں۔مگر بہر حال ہمارا فرض یہی
ہے کہ جس کام کی ذمہ داری خدا نے ہم پر ڈالی ہے، ہم اسے کئے جائیں اور راستہ کی مشکلات اور صعوبتوں
سے نہ گھبرائیں۔سپاہی کا کام یہ نہیں ہوتا کہ وہ فتح پا کر لوٹے ، فتح خدا کے اختیار میں ہوتی ہے۔سپاہی
کا کام لڑنا ہوتا ہے۔چاہے لڑائی میں اسے فتح حاصل ہو یا لڑتا لڑتا مارا جائے۔پس فتح میرے اختیار میں نہیں۔جس چیز کی میرے خدا نے مجھے مقدرت دی ہے، وہ یہ ہے کہ
میں اس کے فضل سے اس لڑائی کو جاری رکھوں، یہاں تک کہ موت آجائے یا اس لڑائی کے نتیجہ میں فتح
حاصل ہو جائے۔عواقب کا مجھے خیال نہیں، نتیجہ کی مجھے پروا نہیں۔یہ خدا کی چیز ہے اور اس کا ذمہ دار وہ
آپ ہے۔مجھے صرف اس امر کا خیال ہے کہ میں اور دوسرے لوگ جنہوں نے اس لڑائی میں حصہ لیا ہے،
ایسی دیانتداری کے ساتھ اپنے فرض کو ادا کریں کہ ہم خدا سے یہ کہہ سکیں کہ اے خدا! ہم تیرے جلال کے
اظہار اور تیرے دین کے غلبہ کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش صرف کرتے رہیں ہیں۔اب ہماری کوششوں
کا انجام تیرے ہاتھوں میں ہے تو اپنے فضل سے ہمارے غلبہ کے سامان پیدا فرما دے۔میرا یہ مطلب نہیں
ا
کر ممکن ہے ہمیں کبھی شکست ہو جائے۔یہ قطعی طور پر ناممکن ہے۔مگر پھر بھی یہ میں کہتا ہوں کہ ہمارے دل
کے کسی گوشہ میں بھی یہ خیال نہیں آنا چاہئے کہ ہم فتح حاصل کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ہم صرف اس
لئے لڑ رہے ہیں کہ اپنا حق ادا کر دیں اور اس عہد کو پورا کر دیں، جو ہم نے اپنے خدا سے کیا ہے۔باقی اس
ا
کے نتائج اگر ہماری زندگی میں نکلیں تو ہم اپنی آنکھوں سے انہیں دیکھ لیں گے اور اگر زندگی میں نہ نکلے تو
ہماری موت کے بعد خدا کا منشاء پورا ہو جائے گا۔اور مجاہد ہونے کا جو ثواب ہمیں خدا نے عطا کرنا ہے ، وہ
اس کی بارگاہ سے ہمیں آخرت میں مل جائے گا۔بہر حال آج اس تحریک کے مالی مطالبات کا آٹھواں سال شروع ہوتا ہے اور میں اس خطبہ کے
ذریعہ اس کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔سات سال تحریک جدید پر گزر چکے ہیں اور اب آٹھواں سال
شروع ہوتا ہے۔میں نے اس تحریک کا دس سال تک اعلان کیا تھا۔جس میں سے سات سال گزر چکے
119

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
تحریک جدید - ایک انہی تحریک جلد دوم
ہیں۔گویا دو تہائی سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے اور اب ایک تہائی سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔پس اب
اس حصہ عمل کی منزل خدا تعالیٰ کے فضل سے قریب آگئی ہے۔گو مومن کا عمل دنیا میں کبھی ختم نہیں ہوتا۔وہ
لوگ جو اپنے آگے نکل جانے والے بھائیوں سے سات سال پیچھے رہ گئے ہیں۔اگر ان کے دلوں میں
ایمان پایا جاتا ہے تو آج وہ کس حسرت سے یہ دیکھ رہے ہوں گے کہ قافلہ سات سال آگے نکل گیا اور ہم
پیچھے رہ گئے۔آج انہیں خیال آتا ہو گا کہ ان سات سالہ قربانیوں کے نتیجہ میں یہ لوگ مرے تو نہیں، یہ لوگ
تباہ اور بر باد تو نہیں ہوئے ، دنیوی لحاظ سے بھی ان کے گزارہ میں کوئی خاص مشکلات تو پید انہیں
ہوئیں۔پس آج ان کے دلوں میں کس قدر حسرت پیدا ہو رہی ہوگی کہ ہم قافلہ میں شامل نہیں ہوئے اور وہ
سات سال آگے نکل گیا۔مگر وہ لوگ جو اس تحریک میں شامل ہوئے ، آج خوش ہیں کیونکہ ان کی منزل ان
کے قریب تر ہو گئی ہے۔لیکن ان لوگوں کی اس حسرت کا علاج میرے پاس کوئی نہیں۔ہاں ! ان لوگوں
پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جو ابتدا سے اس تحریک میں شامل رہے ہیں کیونکہ اگر وہ اپنی غفلت
اور کوتاہی سے سرے پر پہنچ کر گرے جائیں گے تو یہ بہت بڑے افسوس کا مقام ہوگا۔کسی شاعر نے
کہا ہے:۔قسمت میری دیکھیے ٹوٹی کہاں کمند
دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا
پس بے شک ان لوگوں کو بھی بڑی حسرت ہوگی جو اس سفر میں شریک نہیں ہوئے اور پیچھے رہ
گئے ہیں۔وہ آج اپنے ارد گرد نظر ڈالتے ہوں گے تو خیال کرتے ہوں گے کہ اس تحریک میں شامل
ہونا کون سی بڑی بات تھی ؟ مگر اس سے بھی زیادہ حسرت اس شخص کو ہوتی ہے جو لب بام پہنچ کر گر جائے۔وہ
تو یہ خیال کر رہا ہو کہ اب میں صرف ہاتھ اوپر کروں گا تو چھت پر پہنچ جاؤں گا مگر عین اس وقت رسی ٹوٹے
اور وہ نیچے گر جائے اور پھر نا کامی کا منہ دیکھنے لگ جائے۔اس پیاسے کو بھی بڑی تکلیف ہوتی ہے جسے پانی
نہ ملے مگر اس شخص کو تو بہت ہی تکلیف ہوتی ہے جو پانی پینے کے لئے آبخورا اپنے منہ سے لگالے
اور اچانک کوئی دوسرا اس سے آبخورا چھین کر لے جائے۔پس وہ لوگ جنہوں نے اس میدان میں اپنا قدم
آگے بڑھایا ہوا ہے اور جو گذشتہ سات سال سے قربانی کرتے چلے آرہے ہیں، میں ان کو بتاتا ہوں کہ ان
کے لئے یہ بہت نازک ایام ہیں۔اب ایک لمبے عرصے کا بھیانک خیال کہ ہمیں دس سال مسلسل قربانی
کرنی پڑے گی ، ان کے دلوں سے جاتا رہا ہے اور اب وہ زمانہ آ گیا ہے جس کے متعلق ان کے ذہن میں
120

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
یہی آسکتا ہے کہ اب اکثر حصہ گزر چکا ہے اور منزل قریب آگئی ہے۔آج اس منزل میں تین سال کا عرصہ
باقی رہتا ہے۔پھر جن کو خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی اور زندگی دی، انہیں ایک سال گزرنے کے بعد دو
سال باقی نظر آئیں گے اور جنہوں نے دو سال گزار لئے ، انہیں صرف ایک سال جو آخری سال
ہوگا ، دکھائی دے گا اور پھر اس ایک سال کے بعد وہ دن آئے گا جب تمام سال گزر چکے ہوں گے۔تب ان
کا دل خوشیوں سے معمور ہو گا اور وہ اس بات پر خدا تعالیٰ کا شکر بجالائیں گے کہ اس نے اپنے فضل سے
انہیں اس لمبی قربانی میں شمولیت کی توفیق عطا فرمائی مگر وہ لوگ ، جنہوں نے دس سال پہلے اس تحریک میں
شمولیت کے لئے قدم نہیں اٹھایا ہو گا، ان کے دل حسرت و اندوہ سے بھر جائیں گے۔اس تحریک کے پہلے تین سالوں میں جماعت نے بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔اس کے بعد
جب اسے دس سال میں پھیلا دیا گیا تو میں نے اس قدر زور نہ دیا اور نہ جماعت نے اس تیز گامی کو قائم
رکھا، جو پہلے سالوں میں تھی۔میں نے یہ سمجھا کر کہ ہر تحریک میں قبض و بسط کا زمانہ ہوتا ہے۔ان درمیانی
چار سالوں کو قبض کا زمانہ ہی سمجھ لو۔چنانچہ میں نے ایسے قانون بنا دیئے جن کے نتیجہ میں ہر سال چندہ میں
معمولی زیادتی کر کے بھی انسان سابقون میں شامل ہو سکتا ہے۔مثلاً میں نے کہا کہ اگر کسی نے پہلے سال
روپے دیئے ہوں تو دوسرے سال وہ پانچ روپے ایک پیسہ، تیسرے سال پانچ روپے تین پیسے دے
سکتا ہے اور میں نے چندہ میں خاص طور پر زیادتی کرنے کا متعلق زور نہ دیا لیکن اب جب کہ 2/3 حصہ
سے زیادہ گزر چکا ہے، میں آٹھویں سال کی تحریک کا اعلان کرنے کے ساتھ پھر جماعت کو نصیحت کرتا ہوں
کہ اب تین سالوں میں پھر سابقون کی سی تیز گامی اختیار کریں۔اب منزل قریب آرہی ہے اور قربانی کے
ان با برکت ایام کا دوبارہ میسر آنا ان کے لئے بہت مشکل ہوگا کیونکہ اس قسم کی تحریک بہت کم ہوتی ہے
اور بہت ہی نازک دوروں میں ہو سکتی ہے۔شاید اللہ تعالیٰ اس عرصہ میں جنگ کا خاتمہ کر دے اور اسی عرصہ
میں ایسے حالات پیدا کر دے جو اسلام اور احمدیت کے لئے مفید ہوں اور پھر ہمیں اس قسم کے چندوں کی
ضرورت نہ رہے۔اس وقت خواہ کوئی شخص کتنی بڑی مالی قربانی کرے گا اور خواہ دس لاکھ سلسلہ کے سامنے
لا کر رکھ دے گا۔اس روپے کا وہ ثواب اسے نہیں ملے گا، جو آج چند روپے دینے والوں کومل سکتا ہے۔پس میں ان آخری تین سالوں کی تحریک میں سے پہلے سال کی تحریک کرتے ہوئے،
پھر دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بیدار ہو جائیں اور سمجھ لیں کہ ان کی منزل قریب آگئی ہے۔اب کسی لمبی
قربانی کا سوال نہیں بلکہ صرف تین سال قربانی کرنے کا مطالبہ ہے۔اس لئے وہ صرف اتنی کوششیں نہ
121

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کریں، جو انہیں قربانی کے کم سے کم معیار پر رکھیں بلکہ تین سال کا عرصہ چونکہ نہایت محدود عرصہ ہے
اور جلدی ختم ہو جانے والا ہے۔اس لئے ان کو چاہئے کہ وہ زیادہ زور اور زیادہ ہمت سے کام لیں اور اس
سال پھر وہ اپنی قربانی کی رفتار کو بڑھاویں۔جیسے دن ڈوبتے وقت گھر کا کام کرنے والا مزدور زیادہ محنت
سے کام کرتا ہے۔اجرت پر کام کرنے والا مزدور تو سارا دن ہی سستی سے کرتا ہے۔مگر جن کے اپنے گھر
کا کام ہو، وہ جب دیکھتے ہیں کہ سورج غروب ہونے والا ہے تو زیادہ تن دہی اور زیادہ محنت سے کام کرنے
لگ جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب تو دن ڈوبنے والا ہے۔اب ہمیں زیادہ محنت سے کام کر کے
اسے جلدی ختم کر دینا چاہئے۔اس طرح اب تحریک کا دن بھی ڈوبنے والا ہے یعنی وہ کام ختم ہونے والا
ہے، جس میں شمولیت کی جماعت کے دوستوں کو تحریک کی جا رہی تھی۔ورنہ یوں
قربانیاں کبھی ختم نہیں
ہوسکتیں، وہ جاری رہیں گی اور کسی نہ کسی صورت میں جماعت سے ان قربانیوں کا مطالبہ ہمیشہ ہو تا رہے گا۔اس وقت سوال ایک معین قربانی کا ہے اور یہ قربانی تین سال کے بعد ختم ہو جائے گی۔پس جس طرح دن
ڈوبتے وقت مزدور زیادہ محنت سے کام کرنے لگ جاتا ہے، اسی طرح چونکہ تحریک کے مالی قربانی کے حصہ
کا دن اب ڈوبنے والا ہے۔اس لئے پہلے سے بھی زیادہ زور سے کام کرو تا کہ شام سے پہلے کام ختم ہو
جائے۔دنیا میں جب یہ انسان سمجھتا ہے کہ وہ اب اپنی زندگی کے آخری لمحات میں سے گذر رہا ہے تو وہ
خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کی زیادہ کوشش کیا کرتا ہے۔اسی طرح ان تین سالوں میں خدا تعالیٰ کو جس قدر خوش
کرنا چاہتے ہو، خوش کر لو کہ نا معلوم پھر ایسا موقع میسر آئے یا نہ آئے۔میں نے جماعت کے دوستوں کو بار ہا بتایا ہے کہ اس سرمایہ سے ایک بہت بڑی جائیداد پیدا کی
جارہی ہے، جس کی آمد تحریک جدید کے اغراض اور اشاعت دین پر صرف کی جارہی ہے۔پس ہمیں کوشش
کرنی چاہئے کہ تحریک جدید کی میعاد ختم ہوتے ہی یہ جائیداد کی طور پر آزاد ہو جائے۔اس جائیداد کو ہم نے
اقساط پر خریدا ہوا ہے اور تمام اقساط کی ادائیگی اسی صورت میں ہوسکتی ہے ، جب پھر ہماری جماعت کے تمام
دوست کمر ہمت کس کر کھڑے ہو جائیں اور ان تین سالوں میں زیادہ سے زیادہ مالی قربانی کا نمونہ پیش
کریں۔وعدوں کے لحاظ سے بھی اور پھر ان کو بروقت پورا کرنے کے لحاظ سے بھی۔میں نے اس تحریک
میں جیسا کہ میں نے بتایا ہے، بعض قواعد مقرر کئے تھے اور میں نے کہا تھا کہ جو چندہ کوئی شخص پہلے سال
دے، اس پر ہر سال اگر معمولی زیادتی بھی کرتا چلا جائے تو وہ سابقون میں شامل ہو جائے گا۔میں
سمجھتا ہوں میری اس تحریک پر قریباً ہر احمدی نے اپنے چندے کو اس رنگ میں بدل دیا ہے کہ وہ اپنے چندہ
122

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
میں ہر سال کچھ نہ کچھ اضافہ کرتا ہے گو وہ اضافہ کیسا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔اور اگر بعض نے ابھی تک اس کو
رنگ میں اپنے چندوں کو نہیں بدلا تو میں خیال کرتا ہوں کہ وہ اب بدل دیں گے اور انہی لوگوں کی لسٹ میں
آنے کی کوشش کریں گے جو ہر سال پہلے سال سے اضافہ کے ساتھ چندہ پیش کرتے ہیں۔مگر بعض لوگوں
نے اس کے مفہوم کے سمجھنے میں سخت غلطی کی ہے اور انہوں نے اس قانون سے ایسے رنگ میں فائدہ
اٹھانا چاہا ہے جو سیج نہیں۔یعنی انہوں نے اتنے الفاظ کو تو لے لیا کہ ہر دفعہ چندہ بڑھا دیا جائے مگر انہوں
نے اس امر کو مد نظر نہیں رکھا کہ ان کا چندہ قربانی والا چندہ ہے یا نہیں۔مثلاً ہماری جماعت میں بعض ایسے
لوگ پائے جاتے ہیں، جن کی آمد سویا ڈیڑھ سوروپے ماہوار ہے مگر انہوں نے پہلے سال کا چندہ پانچ روپے
دیا ہے، دوسرے سال انہوں نے پانچ روپے ایک آنہ دے دیا، تیسرے سال انہوں نے پانچ روپے
دو آنے دے دیئے اور چوتھے سال انہوں نے پانچ روپے تین آنے دے دیئے۔اب بظاہر تو وہ بھی
سابقون میں شامل ہیں اور دسویں سال پانچ روپے نو آنے چندہ دے کر سابقون کی لسٹ میں شامل
ہو جائیں گے، جو ہم تیار کریں گے۔مگر اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ان کی قربانی کی کیا حقیقت ہے؟ یہ لوگ
بظاہر بڑھا کر چندہ دینے والے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بڑھا کر دینے والے نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ اپنی
سالانہ آمد کا ایک فیصدی چندہ میں دیتے ہیں، جو ایک نہایت ہی ادنیٰ قربانی ہے۔اب تو ہم نے سینما
دیکھنے کی ممانعت کی ہوئی ہے۔لیکن اس سے پہلے یہی سواور ڈیڑھ سوروپے ماہوار آمد رکھنے والے سال
بھر میں پانچ دس روپے سینمادیکھنے پر ہی خرچ کر دیا کرتے تھے۔پھر کئی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں جن
پر وہ اس سے بہت زیادہ روپے خرچ کر دیا کرتے ہیں۔مگر جب اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کا سوال آتا ہے
تو وہ پانچ یا دس روپے سے زیادہ قربانی نہیں کر سکتے۔ایسے لوگوں کو میں بے شک قاعدہ کی رو سے کچھ نہیں
کہہ سکتا مگر ان کے تقویٰ کی طرف ان کو توجہ دلاتا ہوں۔بیشک ظاہری طور پر وہ اپنا چندہ زیادہ کرنے والے
تو ہیں لیکن وہ سوچیں کہ کیا خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بھی اعلیٰ درجہ میں شامل ہیں؟ جب وہ سینما پر اس سے زیادہ
خرچ کر دیا کرتے تھے ، جب وہ گھر کی اور بیسیوں چھوٹی چھوٹی ضروریات پر اس سے بہت زیادہ روپیہ
خرچ کر دیا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی یہ قربانی کس طرح قبول کی جاسکتی ہے، جو ادنیٰ سے ادنی
قربانی ہے؟ درحقیقت وہی لوگ قربانی کرنے والے ہیں، جو قربانی کے بوجھ کو محسوس کریں
لیکن اگر کوئی شخص سو یا ڈیڑھ سوروپے ماہوار آمد رکھتا ہو اور وہ پانچ روپے خدا تعالیٰ کے رستہ میں دے دے تو
کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اس نے ایسی مالی قربانی کی ہے جس کے بوجھ کو اس نے محسوس کیا ہے؟ اس کے
123

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
معنی تو یہ ہیں کہ وہ سو یا ڈیڑھ سوروپیہ ماہوار لے کر سات آنے ماہوار کی قربانی کرتا ہے، حالانکہ اس سے
زیادہ وہ اپنی چوڑھی کو دے دیتا ہے مگر باوجود اس کے کہ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے وہ چیز پیش کرتا ہے، جو اس
کا چوڑھا بھی قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتا۔وہ خدا تعالیٰ کے سامنے وہ چیز پیش کرتا ہے، جو اس
کا دھوبی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہوسکتا۔پھر بھی وہ سمجھتا ہے کہ اس کا نام خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں ان لوگوں
میں لکھا ہونا چاہئے ، جنہوں نے اس کا قرب حاصل کیا اور جن پر اس کے غیر معمولی فضل نازل ہوں گے۔تو یہ ایک بڑی بھاری غلطی ہے، جو بعض دوستوں کو لگی ہوئی ہے کہ انہوں نے پہلے سال کا چندہ اپنی
استطاعت سے بہت کم دے کر اسے بڑھانا شروع کر دیا۔حالانکہ یہ رعایت صرف ان لوگوں کے لئے تھی
جنہوں نے پہلے تین سالوں میں بہت زیادہ چندہ دے دیا تھا اور اب ان کے لئے اسی نسبت سے مسلسل
دس سال تک قربانی کرتے چلے جانا مشکل تھا۔پس ایسے لوگ جنہوں نے اپنی تمام کی تمام پونچی پہلے سال یا ابتدائی تین سالوں میں دے دی تھی
ی وہ لوگ جنہوں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر چندہ دے دیا تھا۔ان کو آئندہ اس تحریک میں شامل رکھنے کے
لئے ضروری تھا کہ ان سے رعایتیں کی جاتیں تا کہ وہ لوگ جنہوں نے قربانی کا نہایت اعلیٰ نمونہ دکھایا تھا،
وہ اپنی مجبوری کی وجہ سے دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائیں۔مگر اس سے ان لوگوں
کا فائدہ اٹھا لینا جو اپنی
حیثیت اور مالی وسعت کے مقابلہ میں بہت کم قربانی کر رہے ہیں، یہ انسانوں کی نگاہ میں تو بے شک اچھا
بن جانے والی بات ہے مگر خدا تعالیٰ کی نگاہ میں انہیں اچھا نہیں بنا سکتی۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس چندہ
میں حصہ لینے والے وہ لوگ بھی تھے، جنہوں نے ایک سال میں دو دو ماہ کی آمد دے دی تھی۔اسی طرح اس
میں ایسے بھی لوگ شامل تھے، جنہوں نے اپنا تمام اندوختہ دے دیا تھا۔ان لوگوں کے ساتھ میں نے یہ
رعایت کر دی تھی کہ چونکہ وہ اپنا سارا اندوختہ دے چکے ہیں یا اپنی حیثیت سے بڑھ کر مالی قربانی کر چکے
ہیں،اس لئے ان کے چندوں کو یا تو باقی سالوں میں پھیلا لیا جائے یا پھر پہلے سال انہوں نے جس
قدر چندہ دیا تھا، اسی قدر چوتھے سال دے دیں اور پھر ہر سال اس میں زیادتی کرتیں چلے جائیں۔مگر ان
کے علاوہ ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی ایک ماہ کی آمد سے زیادہ
کا چندہ دیتے ہیں بلکہ ایسے بھی ہیں جو قریباً دو ماہ کی آمد کے برابر اس میں چندہ دیتے ہیں۔اسی طرح بعض
اپنی ماہوار آمد کا نوے فیصدی چندہ دیتے ہیں، بعض اپنی آمد کا اسی فیصدی چندہ دیتے ہیں، بعض اپنی ماہوار
آمد کا ستر فیصدی چندہ دیتے ہیں اور بعض اپنی آمد کا ساٹھ فیصدی چندہ دیتے ہیں اور بعض اپنی ماہوار آمد
124

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
رو۔اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
کا پچاس فیصدی چندہ دیتے ہیں۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے بعض لوگ ایسے ہیں، جنہوں نے صرف پانچ
وپے چندہ دے کر اسے بڑھانا شروع کر دیا اور سمجھ لیا کہ وہ سابقون میں شامل ہو گئے ہیں۔ایسے لوگوں کی
اگر سور و پیہ ماہوار آمد ہے اور وہ پانچ روپیہ چندہ دیتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ وہ بارہ سور و پیہ سالانہ
آمد پر صرف پانچ روپے چندہ دیتے ہیں۔اگر وہ فی سینکڑہ صرف آٹھ آنے چندہ دیتے تب بھی چھ روپے
بنتے مگر وہ پانچ روپے دیتے ہیں ، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک سور و پی آمد کے مقابلہ میں آٹھ آنے کی
بھی قربانی نہیں کرتے اور اگر کسی کی ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار آمد ہے اور وہ صرف پانچ روپے چندہ دیتا ہے تو
اس کے معنی یہ بنتے ہیں کہ وہ ڈیڑھ سو لے کر صرف تین چار آنے خدا تعالیٰ کو دیتا اور پھر اس کا نام قربانی
رکھتا ہے۔حالانکہ ادنیٰ سے ادنی کاموں پر بھی اگر کوئی شخص تین چار آنے خرچ کر دے تو وہ اسے قربانی
نہیں کہتا۔عام انسانی ضروریات پر ہی ہر شخص اس سے بہت زیادہ خرچ کر دیا کرتا ہے۔اسی طرح صدقہ
خیرات کے طور پر انسان ماہوار اس سے بھی زیادہ خرچ کر دیتا ہے مگر کبھی اس کا نام قربانی نہیں رکھتا۔کجا یہ کہ
وہ عظیم الشان قربانی جس سے اشاعت دین کے لئے ایک مستقل بنیا د رکھی جانے والی ہے۔اس میں ایک
شخص سو یاڈیڑھ سوروپیہ ماہوار آمد رکھتے ہوئے اتنا قلیل حصہ لے اور پھر یہ خیال کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کے
حضور سابقون میں شمار کیا جائے گا۔ایسے لوگوں میں بالعموم وہ ہیں، جو بعد میں شامل ہوئے۔اگر وہ اس
طرح نام کی قربانی کرنے کی بجائے یہ خیال کرتے کہ ہم بعد میں شامل ہوئے ہیں ہمیں زیادہ زور
دینا چاہئے تاکہ پہلوں کے برابر ہو سکیں تو یہ ان کے لئے اچھا ہوتا۔بے شک اکٹھا چندہ دینا ان کے لئے
مشکل امر تھا۔مگر وہ یہ کر سکتے تھے کہ اپنے گذشتہ چندہ کو اگلے سالوں میں پھیلا کر ادا کرتے اور اگر پھر بھی
بوجھ ان کی طاقت سے بالا ہوتا تو تحریک کے سالوں کے بعد ایک دو سال میں اسے ادا کر دیتے کیونکہ
آخر وہ بعد میں شامل ہوئے تھے اور یہ حق ان کو مل سکتا تھا کہ گذشتہ چندہ کو بعد کے سالوں میں پھیلا دیتے۔بہر حال قربانی وہی کہلا سکتی ہے، جو واقعہ میں قربانی ہو۔اب جب کہ صرف تین سال تحریک
جدید کے رہ گئے ہیں، میں ایسے لوگوں کو بھی ان کی غلطی کی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور انہیں نصیحت
کرتا ہوں کہ وہ اب بھی اپنے چندوں کو درست کر لیں۔جس کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ وہ گذشتہ چندے
آئندہ سالوں میں پھیلا کر ادا کر دیں۔تحریک جدید کی میعاد کے اختتام پر ان کے ذمہ جو بقایا رہ جائے گا،
اسے وہ بعد کے دو تین سالوں میں ادا کر سکتے ہیں۔بہر حال انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور اس غلطی کی
تلافی کی کوشش کرنی چاہئے۔125

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں ، جواب تک اس تحریک میں شامل نہیں ہوئے اور ان سے کہتا ہوں،
خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔الَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ
(الحدید: ۱۷)
یعنی کیا مومنوں کے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ خدا کے ذکر کے لئے ان کے دل جھک جائیں؟
صوفیاء نے لکھا ہے کہ ایک بزرگ تھے، جن کے ہمسایہ میں ایک سخت او باش اور آوارہ مزاج
امیر آدمی رہتا تھا۔اس کی مجلس میں ہر وقت ناچ اور گانا بجانا ہوتا رہتا تھا۔شراب نوشی کا دور بھی چلتا رہتا۔چونکہ لوگوں کے اخلاق پر اس کا بہت برا اثر پڑ رہا تھا ، اسلئے انہوں نے اس امیر آدمی کو بار ہا رو کا مگر وہ اپنے
فعل سے باز نہ آیا۔ایک دن وہ کہتے ہیں۔میں مکہ کا حج کر رہا تھا، میں نے سامنے سے اس امیر شخص کو آتے
دیکھا اور اس کے چہرے سے اس قدر انکسار اور فروتنی ظاہر ہورہی تھی کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ روحانیت
سے گداز ہو چکا ہے۔چونکہ انہیں اس شخص سے جدا ہوئے مدت ہو چکی تھی۔اسلئے وہ اس سے ملے اور کہنے
لگے میں تم میں یہ کیا تبدیلی دیکھتا ہوں؟ تم کو تو گانے والی لڑکیوں ، شراب نوشی کے دور اور رقص وسرور کی
محفلوں میں بیٹھا ہوا ہونا چاہئے تھا اور میں تو سمجھتا تھا کہ تمہاری ہدایت بالکل ناممکن ہے کیونکہ میں نے تم کو
بڑے بڑے وعظ کئے تھے۔تمہیں خدا نے کس طرح ہدایت دے دی؟ وہ کہنے لگا۔آپ بالکل سچ کہتے
ہیں۔مجھے آپ نے بھی وعظ کئے اور دوسرے واعظوں نے بھی مجھے بہت سمجھایا مگر کسی وعظ کا مجھ پر اثر نہ
ہوا، یہاں تک کہ وہ سمجھا سمجھا کر تھک گئے۔ایک دن میں اپنے کوٹھے پر بیٹھا تھا، بزم طرب لگی ہوئی تھی،
خوبصورت حسین عورتیں گانا گا رہی تھیں اور شراب کا دور چل رہا تھا کہ نہ معلوم خدا کا کون سا بندہ میرے
لئے فرشتہ رحمت بن گیا۔وہ میرے مکان کی قریب کی گلی میں سے گزر رہا تھا اور یہ آیت پڑھتا جاتا تھا کہ
اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ
(الحدید: ۱۷)
ارے مومنوں ! کیا وہ وقت نہیں آیا کہ تمہارے دل خدا کے ذکر کے لئے جھک جائیں؟ جس
وقت اس نے یہ آیت پڑھی، مجھے یوں محسوس ہوا کہ یہ آیت ابھی نئے سرے سے نازل ہوئی ہے۔ایک دم
میری چیخ نکل گئی ، شراب کا گلاس میرے ہاتھوں سے گر گیا اور میں تو بہ کر کے نیک اعمال بجالانے کی طرف
متوجہ ہو گیا۔126

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
اس آیت میں جو ذکر اللہ کا لفظ آیا ہے، اس کے معنی صرف منہ سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا نہیں
بلکہ وہ خالی ذکر جس کے ساتھ عمل نہ ہو، انسان کے لئے عذاب کا موجب ہو جاتا ہے۔اصل ذکر اللہ یہی
ہے کہ انسان منہ کے ساتھ عملاً بھی ذکر الہی کرے اور دین کی ترقی کے لئے وہ قربانیاں کرے، جن کے نتیجہ
میں خدا تعالیٰ کا ذکر بلند ہو۔ایک شخص جو منہ سے ذکر الہی کرتا ہے مگر اپنے عمل سے خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند
کرنے کے لئے کوئی قربانی نہیں کرتا ، وہ ہرگز ذکر الہی کرنے والا قرار نہیں پاسکتا۔پس جو لوگ اس تحریک میں اب تک شامل نہیں ہوئے ، میں ان سے بھی کہتا ہوں کہ
الَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ
(الحدید: ۱۷)
کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرنے کی اہمیت محسوس کریں
اور اس ذکر اللہ کی طرف جلدی سے اپنا قدم بڑھائیں ؟ قافلہ اب منزل کے قریب پہنچ رہا ہے، کیا اب بھی
ان کے دلوں میں حسرت پیدا نہیں ہوتی ، کیا اب بھی ان کے دلوں میں جوش پیدا نہیں ہوتا اور کیا اب بھی
ان کے دلوں میں یہ خواہش پیدا نہیں ہوتی کہ وہ اپنی گذشتہ کوتاہیوں کا ازالہ کر کے اپنے آگے بڑھنے
والے بھائیوں کیساتھ شامل ہو جا ئیں؟
میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں، جو گو پہلے چندہ دیتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس قدر قربانی
نہیں کی جس قدر کے ان کہ دوسرے بھائی کرتے رہے ہیں کہ وہ ان تین سالوں سے فائدہ اٹھا کر معمولی
زیادتی کی جگہ خاص زیادتی کے ساتھ ان تین سالوں میں حصہ لیں تا کہ ان کا انجام اعلیٰ درجہ کے لوگوں
والا ہواور خواتیم اعمال کے مطابق ہی انسان کا درجہ ہوتا ہے۔پس اب بھی وقت ہے کہ جو دوست پہلے کم چندہ
دیتے رہے ہیں یا انہوں نے قربانی کے مقام کو صیح طور پر نہیں سمجھایا ان دوستوں کی قربانی اور عمل کو دیکھ کر جن
کے حالات ان سے زیادہ اچھے نہیں مگر قربانی انہوں نے ان سے زیادہ کی ہے، اب ان کے اندر بھی یہ احساس
پیدا ہو چکا ہے کہ انہیں زیادہ قربانی کرنی چاہئے تھی ، وہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ کریں اور آئندہ ان تین
سالوں میں زیادہ قربانیاں کر کے اس آخری دور میں اپنے آپ کو آگے نکالنے کی کوشش کریں۔میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں، جو اخلاص کے ساتھ اس میں حصہ لیتے رہے ہیں کہ اب یہ دور ختم
ہونے والا ہے، وہ تھکیں نہیں اور جو مقام اللہ تعالیٰ نے ان کو سات سال تک دیا ہے، اسے قائم رکھنے کی
کوشش کریں اور اسے مضبوطی سے پکڑ لیں۔تم اپنے ماں باپ کی جائیداد کسی کو چھینے نہیں دیتے تم اپنا مال
127

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کو چھینے نہیں دیتے تم اپنا عہد کسی کو چھینے نہیں دیتے ، پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایمان کے ہوتے
ہوئے تم اپنا اعلیٰ روحانی مقام دوسرے کو چھینے دو گے؟
میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں، جواب احمدیت میں داخل ہوئے ہیں کہ وہ بھی اس تحریک میں
شامل ہو کر اپنے بھائیوں سے آملیں۔جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں وہ اپنے سابق سالوں کا چندہ نئے سالوں
کے ساتھ ادا کر دیں بلکہ اگر ان پر زیادہ بوجھ ہو تو تحریک کے ایک دو سال بعد ادا کر سکتے ہیں۔میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں ، جن کو خدا تعالیٰ نے نوکریاں دی ہیں۔سینکڑوں اور ہزاروں ایسے
لوگ ہیں جن کو فوجی کاموں کی وجہ سے ملازمتیں ملی ہیں اور اس طرح خدا تعالیٰ نے ان کے لئے دنیوی فضل
کا دروازہ کھولا ہے۔وہ اس روحانی دنیا کے لئے بھی کھولنے کی کوشش کریں اور اس کے شکریے میں ایسی
قربانیاں کریں، جو انہیں روحانی فضلوں کا وارث کر دیں۔وہ جلد سے جلد ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں
تا کہ ان کی قربانی سے سلسلہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔چاہئے کہ جو دوست سابقون میں شامل ہونا چاہیں، وہ مارچ تک اپنے چندے ادا کر دیں۔جن
سے یہ نہ ہو سکے، ان کے لئے دوسرا دور جولائی کے آخر تک ہے۔وہ جولائی کے آخر تک اپنے چندے
ادا کر دیں اور جن سے یہ بھی نہ ہو سکے ، وہ اگلے سال کے نومبر کے آخر تک اپنے چندے ادا کر دیں۔میں ان کو بھی جواب تک سابق سال کا چندہ ادا نہیں کر سکے توجہ دلاتا ہوں کہ ان سے جو کوتاہی
ہو چکی ہے۔اس کا دسمبر اور جنوری کے مہینہ میں ازالہ کرنے کی کوشش کریں اور دسمبر اور جنوری میں اپنا چندہ
ادا کر دیں تا کہ نیا سال انہیں وعدہ کے ایفاء میں اور بھی پیچھے نہ ڈال دے۔میں ان کارکنوں کو بھی ، جنہوں نے تحریک جدید کے کاموں کو اپنے ذمہ لیا ہوا ہے، توجہ دلاتا ہوں
کہ ان کو خدا تعالیٰ نے بہت بڑے ثواب کا موقع دیا ہے۔وہ بھی بیدار ہوں اور اپنے مقام کی عظمت کو
سمجھیں۔انہیں خدا تعالیٰ نے دوہرے بلکہ تہرے ثواب کا موقع عطا کیا ہوا ہے کیونکہ وہ اس چندہ میں خود
بھی شامل ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی چندہ وصول کرتے ہیں۔پس انہیں صرف اپنے چندے کا ہی
ثواب نہیں ملتا بلکہ دوسروں سے چندہ وصول کرنے کا بھی ثواب ملتا ہے۔اور یہ وہ امر ہے جس کا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فیصلہ فرما چکے ہیں۔چنانچہ آپ نے فرمایا:۔شخص نیکی کرتا ہے، اسے بھی ثواب ملتا ہے اور جو دوسرے کو نیکی کی تحریک کرے، اسے دو ہرا
ثواب ملتا ہے۔ایک خود نیکی کرنے کا اور دوسرائیکی کی تحریک کرنے کا۔128

آج 10 میں سے 10 باقی