جب بھی کوئی دینی تحریک ہو فورا دعاؤں میں لگ جائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 دسمبر 1941ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1941ء
جب بھی کوئی دینی تحریک ہو فورا دعاؤں میں لگ جائیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1941ء
پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہماری جماعت کو اس بات
کی توفیق عطا فرمائی کہ دوست تحریک جدید کے سلسلہ میں چندے ادا کرنے والے یا اس کے لئے وعدہ
کرنے والے بنیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اب تک 25 ہزار روپیہ تک کے وعدے آچکے ہیں۔(خطبہ کی
صحت کے وقت تک اثر میں ہزار روپے کے وعدے آچکے ہیں۔ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں ، جنہوں
نے خطبہ کو سن کر اپنے چندوں میں زیادتیاں کی ہیں اور ایسے بھی سعید ہیں ، جن کو خطبہ ابھی تک نہیں پہنچا مگر
باوجود اس کے انہوں نے اپنے پہلے چندہ سے کافی زیادتی کی ہے اور بہت سے ایسے ہیں، جنہوں نے
خطبہ پڑھنے سے پہلے ہی اپنے چندے لکھوا دیئے ہیں اور خطبہ کے مضمون سے ناواقف ہونے کی وجہ سے
اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور حسب دستور سابق تھوڑی سی زیادتی کے ساتھ وعدے لکھوا دیئے ہیں۔حالانکہ اگر وہ قربانی کی کوشش کرتے تو اور بھی کر سکتے تھے۔پھر ایسے بھی ہیں، جو پہلے کوتا ہی کر رہے تھے اور
اپنی حیثیت سے کم چندے لکھوا رہے تھے اور انہوں نے میرا خطبہ پڑھنے کا انتظار نہ کیا اور اس سال بھی
حسب سابق ہی چندہ لکھوا دیا، جو ان کے لئے قربانی نہیں کہلا سکتی۔مجھے امید ہے کہ خطبہ کی اشاعت کے
بعد دوست اس کے مضمون کو اچھی طرح ذہن میں رکھ لیں گے۔قادیان کے دوستوں کو یہ فضلیت حاصل ہے کہ وہ ہر تحریک کو پہلے سن لیتے ہیں اور باہر والے
جب خطبہ اخبار میں چھپ کر جاتا ہے تو اسے پڑھتے ہیں۔خطبہ کل شائع ہو جائے گا کیونکہ میں نے گذشتہ
خطبہ کل ہی دیکھ کر دیا ہے۔چاہئے تو یہ تھا کہ پہلے شائع ہو جا تا مگر مجھے بعض ضروری کام تھے۔الفضل
والوں نے یاد دہانی نہ کرائی اور پرسوں میں نے اتفاقاً ایک جگہ پڑا دیکھا تو خیال آیا کہ اسے دیکھ دوں۔ایسے خطبات کے متعلق جلدی جلدی یاد دہانی کرائی جانی چاہئے تا وہ جلد از جلد چھپ سکیں۔بہر حال تحریک شائع ہو چکی ہے اور جماعت کا ایک حصہ وعدے لکھوا بھی چکا ہے۔ان میں سے
کثیر حصہ تو ایسا ہے، جو قربانی کرنے والا ہے اور ایک قلیل حصہ ایسا ہے، جس کے چندے یا وعدے قربانی
نہیں کہلا سکتے۔میں ان
کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ صحیح معنوں میں قربانی کرنے کی کوشش کریں۔131

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1941ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم
یہ دینی کام ہے اور ہمارے تمام کام در اصل دعاؤں سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔مگر دوست واقف
نہ ہونے کی وجہ سے بہت بڑے ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ جب بھی کوئی دینی
تحریک ہو، انہیں فوراً دعائیں کرنے میں لگ جانا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اسے زیادہ سے زیادہ کامیاب
بنائے۔انفرادی طور پر بھی اور اجتمائی طور پر بھی اس کے دو فائدے ہوتے ہیں۔ایک تو یہ کہ دعا ئیں اللہ
تعالی کے فضل کو کھینچتی ہیں اور جماعت کے کمزور اور طاقتور دونوں
کو قربانی کا موقع مل جاتا ہے اور انفرادی
طور پر یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ایسے دوستوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے، جو دینی تحریکات کی کامیابی
کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہیں۔جب تم خدا تعالیٰ کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہو ، اس لئے کہ وہ کسی
دینی کام کو پورا کرے ( دینی کام در اصل خدا تعالیٰ کا اپنا کام ہے۔تو تم گویا اس سے دعا کرتے ہو کہ وہ
اپنا کام کرے اور جب تم خدا تعالیٰ کیلئے کام کرتے ہو تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میرا بندہ میرا کام کر رہا
ہے، لاؤ میں بھی اس کا کام کروں۔اللہ تعالیٰ کے بہترین فضلوں کو جذب کرنے والی دعاؤں میں سے ایک
یہ بات بھی ہے کہ جب بھی کوئی دینی تحریک ہو ، مومن دعاؤں میں لگ جائے کہ اللہ تعالیٰ اسے کامیاب
کرے۔اور اگر کوئی مومن کسی دینی تحریک کی کامیابی کیلئے دعا کرتا ہے اور رقت وزاری کے ساتھ کرتا ہے
اور اس کے نتیجہ میں کسی کو اس میں حصہ لینے کی توفیق مل جاتی ہے تو خواہ وہ دنیا کے کسی کنارے پر رہنے والا
ہو، اس کا ثواب اسے بھی ملے گا۔جب کوئی مومن کسی دینی تحریک کی کامیابی کیلئے بڑی دعا کرتا ہے تو اللہ
تعالی فرماتا ہے کہ اس بندے نے بڑی دعا کی ہے، اس کے نتیجہ میں اسے کچھ ضرور دینا ہے اور وہ کسی دور
مقام پر رہنے والے کسی شخص کے دل میں یہ جوش پیدا کر دیتا ہے کہ وہ اس میں زیادہ حصہ لے اور اس کا
ثواب اس کے نام بھی لکھا جاتا ہے کیونکہ اس کی روحانی تحریک سے اسے خدمت دین کا موقع ملا۔مگر اس
کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ کہے گا کہ ہمارے بندے نے ہمارے کام کی خاطر دعا کی ہے اور ہمارے پاس آیا
ہے کہ ہم اپنا کام کریں، اس نے ہمارے کام کی فکر کی ہے، ہم اس کے کاموں کی فکر کیوں نہ کریں ؟ تو اس
دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ خود اس کے کاموں کا بھی متکفل ہو جائے گا اور اس کے کام خود کرنے لگے گا۔اگر کوئی سچے دل سے یہ گر آزمائے تو اسے ولایت کا مقام حاصل ہو جائے گا۔ولایت اسی کا نام
ہے۔اولیاء اور صلحاء کے کاموں کے خدا تعالیٰ کے متکفل ہو جانے کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ وہ خدا تعالیٰ کے
کاموں میں لگ جاتے ہیں، اس لئے خدا تعالیٰ ان کے کاموں کا متکفل ہو جاتا ہے اور اسی کا نام ولایت
ہے۔وہ خدا تعالیٰ کے کام کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ ان کے کرتا ہے۔اور جو انسان خدا تعالیٰ کا کام تو نہ کر سکے
132

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
مگر اس کے مکمل ہو جانے کی دعا کرتا رہے تو اس کا مطلب بھی کام کرنے کا ہی ہے اور اس کے نتیجہ میں بھی
خدا تعالیٰ اس انسان کے کام کرنے لگ جاتا ہے۔غرض جو بندہ خدا تعالیٰ کے کاموں
کو اپنا لیتا ہے، وہ گویا خدا
تعالیٰ کا ولی بن جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ اس کے کاموں کو اپنا لیتا اور اس کا ولی بن جاتا
ہے۔خدا تعالیٰ کی ولایت کے یہ معنی نہیں، جس طرح دو شخص باہم فیصلہ کرتے ہیں کہ آؤ ایک دوسرے کے
دوست بن جائیں اور پھر دعوت کرتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی ولایت اسی طرح ہوتی ہے کہ بعض بندے خدا
تعالیٰ کے کاموں میں لگ جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ ان کے کاموں کا کفیل ہو جاتا ہے، اسی کا نام ولایت ہے۔پس دوستوں کو اس موقع پر بھی دعائیں کرنی چاہیں اور ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ جب کوئی نئی
تحریک ہو تو خواہ کوئی کہے یا نہ کہے، وہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرنے میں لگ جائیں کہ اللہ تعالیٰ اسے زیادہ
سے زیادہ کامیاب کرے۔پھر وہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح ان کے مصائب اور مشکلات دور کرتا
ہے۔یہ نہیں کہ پھر ان پر کوئی مشکل یا مصیبت آئے گی نہیں، مصائب اور مشکلات دنیا میں آتی تو ضرور
ہیں۔اللہ تعالیٰ کے انبیاء پر بھی مشکلات آتی ہیں۔حتی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر بھی مصائب اور
مشکلات آئیں تو پھر یہ کسی طرح ہو سکتا ہے کہ تم پر نہ آئیں؟ مگر یہ مصائب اور مشکلات کوئی چیز نہیں
ہیں۔اصل مصیبت وہ ہوتی ہے جو انسان
کو تباہ کردے اور ایسی مشکلات تم پر بھی نہ آئیں گی۔ایک دفعہ مجھے حضرت مسیح موعود کا ایک نوٹ ملا، جو شاید میں تشہیذ الاذہان میں شائع بھی کروا چکا
ہوں۔اس میں آپ نے لکھا ہے کہ خواہ ساری دنیا میری مخالف ہو، مجھے اس کی کیا پرواہ ہوسکتی ہے، جبکہ اللہ
تعالی کا مجھ پر اتنا فضل ہے کہ جب دنیا سو جاتی ہے، وہ آسمان سے اتر کر مجھے تسلی دیتا ہے کہ میں تیرے ساتھ
ہوں اور جس شخص کو خدا تعالی یہ تسلی دے کہ میں تیرے ساتھ ہوں ، اس کے دل میں غم کہاں آ سکتا ہے؟
دنیا کا سب سے زیادہ مظلوم وجودمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تھا مگر سب سے زیادہ خوش
وجود بھی آپ ہی کا تھا۔سب سے زیادہ مشکلات میں گھرا ہوا وجود آپ کا تھا، مگر قیامت تک آپ سے
زیادہ خوش وجود بھی اور کوئی نہیں ہو سکتا۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگوں پر مشکلات نہ آئیں گی۔بعض نادان ایسے ہوتے ہیں کہ دو تین
روز نمازیں پڑھیں یا چند روز دعائیں کیں تو کہنے لگ جاتے ہیں کہ جی بڑی نمازیں پڑھیں، بڑی دعائیں
کیں، مگر کچھ نہیں بنتا، پھر بھی مشکلات دور نہیں ہوئیں۔حالانکہ مشکلات تو انبیاء پر بھی آتی ہیں اور مومنوں
پر بھی ضرور آتی ہیں۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ آپ پر مشکلات یا مصائب نہ آئیں گی بلکہ میرا مطلب یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ آپ کو تباہ نہیں کرے گا۔133

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک واقعہ ہے، جو گورداسپور میں ہوا۔میں تو اس مجلس
میں نہ تھا، گو اس وقت گورداسپور میں موجود تھا۔مجھ سے ایک اس مجلس میں موجود راوی نے بیان کیا کہ
حضرت مسیح موعود چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے اور دوست پاس دری پر بیٹھے تھے۔خواجہ کمال الدین صاحب
اور دوسرے دوست جو مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے، بہت گھبرائے ہوئے آئے اور کہا کہ حضور بہت
خطر ناک خبر سنی ہے۔ہم لاہور گئے ہوئے تھے ، وہاں سے معلوم ہوا کہ وہاں آریوں کی خاص مجلس منعقد
ہوئی اور مجسٹریٹ، جس کے پاس مقدمہ ہے، یہ بھی اس میں شامل تھا۔آریوں نے اس پر بہت زور دیا ہے
کہ مرزا صاحب ہمارے مذہب کے سخت مخالف ہیں ، انہیں ضرور سزا دے دو۔خواہ ایک دن کیلئے ہی کیوں
نہ ہو، انہیں جیل میں ضرور بھیج دو؟ یہ تمہاری ایک قومی خدمت ہوگی۔اور وہ وہاں یہ وعدہ بھی کر آیا ہے کہ میں
ضرور ایسا کروں گا۔مجھ سے راوی نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود پہلے لیٹے ہوئے تھے، پھر کہنی پر ٹیک لگا
کر پہلو کے بل ہو گئے۔آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور آپ نے فرمایا۔خواجہ صاحب آپ کیا کہتے ہیں؟ خدا
تعالیٰ کے شیر پر بھی کوئی ہاتھ ڈال سکتا ہے؟
تو مومن کو مشکلات تو آتی ہیں مگر یہ مشکلات ایسی تو نہیں ہوتیں کہ اسے تباہ کر دیں۔بری مشکل
وہ ہوتی ہے، جو انسان کو تباہ کر دے ورنہ دنیا میں مشکلات آتی ہی ہیں۔زمیندار کو دیکھو اسخت سردی میں ہل
چلاتا ہے، کھیتوں کو پانی لگاتا ہے مگر وہ اسے مشکل نہیں سمجھتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے بدلہ میں اسے
فائدہ ہوگا۔مشکل انسان اسے سمجھتا ہے، جس کے بدلہ میں وہ سمجھے کہ اس پر تباہی آجائے گی۔عورت کو
دیکھو! اپنے بچہ کو کس طرح پالتی ہے؟ کتنی مصیبتیں اس کے لئے جھیلتی ہے؟ مگر ایک بچہ ابھی اس کی گود سے
اتر تا نہیں کہ دعائیں کرنے لگ جاتی ہے کہ خدا پھر میری گود ہری کرے اور اس کی اس دعا کے یہی معنے
ہوتے ہیں کہ خدایا! میں پھر پیشاب سے بھیگوں، پھر میرا
خون چوسنے والا کوئی پیدا ہو۔اسی طرح ایک
باپ اگر ایسی دعا کرے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ایک اور روٹی کھانے والا پیدا ہو جائے ، ایک اور کمرہ
سنبھالنے والا پیدا ہو، ایک اور تعلیم پر خرچ کرانے والا ہو ، ایک اور رورو کر اس کے آرام میں خلل ڈالنے والا
ہو تو ماں باپ کیلئے اولاد کا ہونا بظاہر تکلیف کا موجب ہوتا ہے مگر کیا ان مشکلات کو کوئی مشکل کہتا ہے؟ اگر
کوئی اسے مشکل کہے تو ہر شخص کہے گا کہ اس بیچارے کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔تو ان باتوں کا نام مشکل
مشکل اسے کہتے ہیں، جس کے نتیجہ میں انسان
کو تباہی کا ڈر ہو۔جس کے بدلہ میں انعام ملنے والا ہو،
اسے کوئی مشکل نہیں کہتا اور اسے مشکل کہنے والے کو کوئی باہوش انسان نہیں سمجھتا۔134

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1941ء
غرض میری بات سے یہ دھوکا نہ کھاؤ کہ کوئی مشکل آئے گی ہی نہیں۔ایسا نہ ہو کہ چند روز دعا ئیں
کرو اور پھر کہو، جی دیکھ لیا بڑے بڑے خطبے پڑھتے تھے کہ مشکلات دور ہو جائیں گی مگر وہ بدستور ہیں۔بعض لوگ چند دن نمازیں پڑھ لیں تو کہنے لگ جاتے ہیں کہ بہت نمازیں پڑھیں ، بڑے روزے رکھے مگر
ملا ملا یا کچھ بھی نہیں۔دراصل ”کچھ“ کے معنے ان کے نزدیک اور ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک کچھ
اور ان کی مثال اس میراثی کی سی ہوتی ہے، جس کی نسبت کہتے ہیں کہ اس نے کسی مولوی کا وعظ سنا کہ
نمازیں پڑھنے میں بڑے فائدے ہیں۔دیہاتیوں کے نزدیک تو فائدہ اسی کو کہتے ہیں، جو فو ر امل
جائے۔اس نے مولوی صاحب سے پوچھا کہ نماز سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ وہ کچھ اور تو نہ بتا سکا، صرف یہ کہا
کہ منہ پر نور برسنے لگتا ہے۔اس نے سوچا چلونو رہی سہی اور نماز شروع کر دی۔صبح کی نماز کا وقت آیا تو
سردی بہت تھی ، اس نے مولوی سے سنا تھا کہ تیم سے نماز ہو جاتی ہے۔اس نے اندھیرے میں ہی تیم کر
کے نماز پڑھ لی اور جب ذرا روشنی ہوئی تو بیوی سے کہا کہ دیکھو تو سہی میرے چہرہ پر کوئی نور ہے۔اس نے
کہا کہ مجھے تو پتہ نہیں نور کیا ہوتا ہے؟ لیکن تمہارے منہ پر سیاہی آگے سے زیادہ ہے۔اصل بات یہ تھی کہ
اس نے اندھیرے میں تمیم کرنے کے لئے جو ہاتھ مارے تو وہ توے پر پڑے اور ہاتھوں پر بھی اور منہ پر
بھی سیا ہی لگ گئی۔جب بیوی نے کہا کہ منہ پر سیاہی زیادہ ہے تو اس نے اپنے ہاتھوں کو دیکھا اور کہا کہ اگر
نور کالا ہوتا ہے تو پھر تو گٹھا باندھ کر آیا ہے، دیکھ لو میرے ہاتھ بھی کالے ہیں۔تو دنیا میں ایک طبقہ ایسا بھی ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کی باتوں کو بھی جسمانیات کی طرف لے جاتا
ہے اور ایسے لوگوں کو میں متنبہ کرتا ہوں کہ میری اس بات سے وہ دھوکا میں نہ پڑیں۔مصائب اور مشکلا
انبیاء کا خاصہ ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ جتنا کوئی شخص خدا تعالیٰ کا پیارا ہوتا ہے، اتنا ہی وہ زیادہ مشکلات
میں گھرا ہوا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے برکات کے وعدہ سے میرا مطلب وہ ہے، جو خدا تعالیٰ کیلئے
برکت دینے کا رنگ ہے۔( مطبوع الفضل 12 دسمبر 1941ء)
135

آج 10 میں سے 10 باقی