چند اہم امور کے متعلق ارشادات ۔ تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1941ء بر موقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1941ء
چنداہم امور کے متعلق ارشادات
تقریر فرموده 27 دسمبر 1941ء بر موقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید کا چندہ
اس تیاری کے لئے (یعنی جنگ کے ختم ہونے پر وسیع پیمانہ پر تبلیغ کرنے کے لئے ) پہلی
ضروری بات یہ ہے کہ دوست تحریک جدید میں چندہ دینے میں ہمت سے کام لیں۔گذشتہ سال کی وصولی
گذشتہ تین چار سال کی وصولی سے اچھی رہی ہے اور اس سال کے وعدے بھی زیادہ ہیں۔(افسوس کہ اس
کے بعد وعدوں میں نمایاں کمی آگئی اور اس وقت وعدے گذشتہ سال سے بہت کم ہیں۔اللہ تعالیٰ دوستوں کو
توفیق دے کہ بقیہ دنوں میں اس کی تلافی کر سکیں)۔گو یہ زیادتی کوئی نمایاں نہیں لیکن اگر دوست کوشش
کر کے اس زیادتی کو وصولی میں بھی قائم رکھیں تو امید ہے کہ آمد میں پچھلے سال کی نسبت دس پندرہ فیصدی
کی زیادتی ہوگی اور اس طرح اگر وصولی بھی اچھی ہو جائے تو تحریک جدید کا یہ آٹھواں سال بنیاد کے مضبوط
کرنے کا موجب ہو سکے گا۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے میں اس روپیہ سے مستقل جائیداد پیدا کر رہا ہوں۔نہری زمین آٹھ ہزار ایکڑ خریدی جا رہی ہے تا اس سے چالیس پچاس ہزار روپیہ سالانہ کی آمد ہو سکے اور
س سلسلہ کے مستقل اخراجات کے لئے ہمیں جماعت سے چندہ مانگنا نہ پڑے۔دراصل کاموں میں جو
روک پیدا ہوتی ہے، وہ مستقل اخراجات کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اور میں چاہتا ہوں کہ اتنی آمد پیدا
کرنے والی جائیداد خریدی جاسکے، جس سے عملہ دفاتر وغیرہ کا خرچ چل سکے اور ایسے مستقل اخراجات کے
لئے جماعت سے چندہ نہ لینا پڑے اور جو وقتی چندے لئے جائیں، وہ تبلیغ پر خرچ ہوں اور یہ بڑا اہم کام
ہے۔میں چاہتا ہوں کہ دس بارہ ہزا را یکٹر زمین حاصل کی جاسکے اور جب تک جماعت عمدگی کے ساتھ اور
پوری توجہ سے تحریک جدید کے چندوں کی ادائیگی میں کوشش نہ کرے، یہ پورا نہیں ہوسکتا۔جو زمین خریدی
جاچکی ہے، اس میں سے بعض رقبے تو تین چار سال کے بعد ہی آزاد ہو جائیں گے یعنی ان کی قیمت ادا
ہو جائے گی اور بعض کی اقساط اگر ہم چندہ سے زمین کو پہلے ہی آزاد نہ کروالیں تو چودہ پندرہ سال تک ادا
ہوتی رہیں گی۔139

اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
پس یہاں سے جانے کے بعد جماعت کے دوست کوشش کریں کہ ہر شخص چندہ تحریک جدید میں
اپنا وعدہ لکھوائے اور پھر اسے پورا بھی کرے۔تحریک ہر ایک احمدی کو کی جائے مگر جبر نہ کیا جائے۔جو شخص
چاہے، حصہ لے اور جو نہ چاہے، نہ لے“۔امانت فنڈ
دوسری صورت یہ ہے کہ امانت فنڈ کو مضبوط کیا جائے۔اس کی طرف بہت کم توجہ کی گئی ہے۔پہلے اس میں صرف دس بارہ ہزار روپیہ سالانہ آتا تھا۔پچھلے سال میں نے تحریک کی تو اٹھارہ میں ہزار آیا مگر
یہ بھی کم ہے۔اگر دوست توجہ کریں تو کم سے کم لاکھ دولاکھ روپیہ سالانہ آمد ہوسکتی ہے۔ہر شخص کو چاہئے کہ
جنگ کے خطرات کے پیش نظر یا مکان بنانے کی نیت سے یا بچوں کی تعلیم اور ان کی شادیوں وغیرہ کے لئے
کچھ نہ کچھ ضرور پس انداز کرتا رہے اور پھر اسے امانت فنڈ میں جمع کراتا رہے تا مصیبت یا ضرورت کے
وقت کسی کے سامنے دست سوال نہ دراز کرنا پڑے۔مجھے تو بیسیوں لوگوں نے کہا ہے کہ آپ کی اس تحریک
نے ہمیں بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ہمارے لئے کوئی صورت مکان بنانے کی نہ تھی اور اس طرح بنالیا تو اس
طرف دوستوں کو خاص
توجہ کرنی چاہئے“۔سادہ زندگی
تیسری چیز سادہ زندگی ہے۔میں دیر سے اس طرف دوستوں کو توجہ دلا رہا ہوں اور اب تو خدا
تعالی دنیا کو کھینچ کر سادہ زندگی کی طرف لا رہا ہے۔اب یہ تمام مشکلات پیدا ہو رہی ہیں کہ کپڑا نہیں ملتا،
جرا ہیں نہیں ملتیں، بنیانیں نہیں ملتیں اور جو چیز ملتی ہے، وہ ایسی گراں ہے کہ اسے خریدنا مشکل ہے اور اگر
جنگ لمبی ہوگئی تو شاید چند کروڑ پتی ایسے ہوں گے، جو ان چیزوں کو خرید سکیں۔ورنہ باقی سب کو مجبوراً اپنی
زندگی میں سادگی اختیار کرنی پڑے گی۔آج ہزاروں لوگ ہیں، جو مجبور ہو کر اسے اختیار کر رہے ہیں اور جن
احمدیوں نے میرے کہنے پر اسے اختیار کیا، وہ کتنے فائدے میں رہے کہ اس سے انہیں ثواب بھی حاصل
ہو گیا ؟ میری طرف سے اس تحریک کے بعد مختلف ممالک میں حکماً وہی باتیں جاری کی گئیں۔مسولینی نے
حکم دیا کہ گوشت کی صرف ایک ہی پلیٹ استعمال کی جائے۔جرمنی میں بھی ایسے احکام دیئے گئے ہیں اور
ڈاکٹر گوئبلز نے کہا ہے کہ جب تک تمام لوگ اپنے اخراجات میں بچت نہ کریں گے، کام نہ چل سکے گا۔امریکہ میں مسٹر رینڈل ولکی نے ، جو انتخابات صدر کے موقع پر مسٹر روز ویلٹ کے مدمقابل تھے ، کہا ہے کہ
ہمیں اپنے کھانے پینے اور پہنے میں پوری پوری سادگی سے کام لینا چاہئے۔انگلستان میں بھی خود بخود اپنے
کھانے اور پہنے پر قیود عائد کر لی گئی ہیں۔140

ید-
ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1941ء
پس وہی تحریک جدید جو میں نے جاری کی تھی ، اسے اللہ تعالیٰ نے سب ممالک کے لئے جبری
قرار دے دیا ہے اور شاید ہندوستان میں بھی ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ لوگ مجبور ہو کر اسے اختیار
کریں۔بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایسے دن آرہے ہیں کہ روٹی روتے ہوئے گلے سے اتر سکے گی۔مگر
احمدی مطمئن ہوں گے کہ ہم نے اپنے خلیفہ کی بات مان لی اور اس طرح تو اب بھی حاصل کر لیا۔جو چیز
دوسرے لوگوں نے مجبور ہوکر کی ، وہ ہمارے لئے ثواب کا موجب ہو گئی۔اللہ تعالیٰ نے یہ زندگی ہمیں خدمت خلق کے لئے دی ہے اور اگر کھانے پینے ، بیٹھنے اٹھنے میں
تکلف ہو تو ایسے اثرات پیدا ہوں گے کہ یہ مقصد پورا نہ ہو سکے گا اور امیر وغریب اکٹھے نہ ہو سکیں گے۔ہمارے ملک میں امیروں اور غریبوں کے درمیان ایک دیوار حائل ہے۔وہ ایک دوسرے سے میل جول
اور کھانے پینے سے پر ہیز کرتے ہیں۔پیروں نے بھی ان کو غلط راستے پر لگا دیا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ
ابھی تک بعض لوگ مجھے ملنے آتے ہیں تو وہ پیروں کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کو ہزا ر منع کرو، وہ
سمجھتے ہیں کہ بطور انکسار منع کرتے ہیں ورنہ ہمیں ضرور ایسا ہی کرنا چاہئے۔ان پیروں نے کس طرح
انسانیت کو ذلیل کر دیا ہے؟ میں تو کہتا ہوں کہ اگر کوئی حکومت آئے تو سب سے پہلے ان کو پکڑے۔ان
سب کو کنسٹر ریشن (consentration) کیمپوں میں بھیج دینا چاہئے۔احمدیت کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے
قائم کیا ہے کہ انسانیت کو بلند کیا جائے۔لیکن ابھی تک احمدیوں میں بھی بعض ایسے لوگ ہیں جو ان باتوں
میں پھنسے ہوئے ہیں۔ہم منع کرتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ انکسار کرتے ہیں حالانکہ مجھے ان باتوں سے سخت
تکلیف ہوتی ہے۔میرے سامنے جب کوئی ہاتھ جوڑتا ہے تو مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مجھے مار رہا ہے۔اور
دراصل کسی کے ایسا کرنے کے معنیٰ یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مار پڑ رہی ہے کہ احمدی جماعت ابھی
تک قوم کی اصلاح میں کامیاب نہیں ہوئی۔پس امیر و غریب کا امتیاز نہایت خطرناک چیز ہے اور اسے جلد از جلد مٹانا ہمارا فرض ہے۔میرا
ایک عزیز تھا۔میرے منہ سے تھا نکلا ہے حالانکہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہے۔مجھے اس سے محبت
نہیں عشق تھا۔مگر ایک دفعہ اس کے منہ سے یہ فقرہ نکلا کہ فلاں علاقہ کے احمدی بھی عجیب ہیں، نہ موقعہ
دیکھتے ہیں اور نہ وقت ، اور ملنے آجاتے ہیں۔پس اس دن کے بعد سے میں اپنے اور اس کے درمیان ایک
دیوار حائل پاتا ہوں۔یہ ذہنیت نہایت خطرناک ہے اور جب تک ہم اس سانپ کا سر نہیں چل دیتے ، اس
وقت تک اسلام
کو دنیا میں غالب نہیں کر سکتے۔جب تک یہ ذہنیت موجود رہے گی کہ تم اور ہو اور میں اور
141

اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1941ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
ہوں۔اور اگر ہم میں تو نہیں مگر ہماری اولادوں میں یہ ذہنیت موجود رہے گی تو کوئی کامیابی نہیں ہوسکتی۔مسلمان کی زندگی تکلفات سے پاک ہونی چاہئے۔"
ہماری جماعت کے دوستوں
کو بھی چاہئے کہ اپنی زندگی ایسی بنائیں کہ امیر وغریب کا کوئی
فرق نظر نہ آئے۔میں نے ہمیشہ دیکھا ہے، جب بھی میں کسی دعوت وغیرہ پر جاتا ہوں تو وہاں ایک جگہ نمایاں
طور پر گاؤ تکیہ وغیرہ لگا ہوتا ہے۔میں نے ہمیشہ منع کیا ہے مگر پھر بھی دوست ان باتوں کو چھوڑتے نہیں“۔وقف زندگی
و تبلیغ کے لئے تیاری کے ضمن میں ایک اور ضروری تحریک وقف زندگی کی ہے۔پہلے پہل جب
یہ تحریک کی گئی تو بہت سے نوجوانوں نے اپنے نام پیش کئے تھے مگر اب اتنے نہیں کرتے۔اس لئے میں پھر
دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ تبلیغ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔آج وہ دن ہیں کہ انسان چنوں کی
طرح بھونے جارہے ہیں۔کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ خود ہی اپنی جانوں کو خدا تعالیٰ کے لئے دے دیں؟ آج
جب ہر چیز پر وبال آرہا ہے۔تو کیا اسے خدا تعالیٰ کی راہ میں صرف کر دینا بہتر نہیں ؟ پس گریجوایٹ یا
انٹرنس پاس مولوی فاضل نوجوان اپنی زندگیوں کو وقف کریں۔جلد از جلد ضرورت ہے کہ نوجوان اپنے نام
پیش کریں۔جونو جوان آج اپنے آپ کو پیش کر یں، وہ چھ سال میں تیار ہوسکیں گے۔شاید اس
کی وجہ یہ بھی
ہو کہ اس وقت جو استاد ہمیں ملے ہیں، وہ بوڑھے ہیں۔ممکن ہے جب موجودہ نو جوان تیار ہو جائیں تو یہی
کورس چار سال میں ختم کروایا جاسکے۔بہر حال آج زندگی وقف کرنے والے نو جوانوں کی ضرورت ہے تا ابھی سے ان کی تیاری کا کام
شروع کر دیا جائے۔اس وقت گو ہندوستان سے باہر مبلغ نہیں بھیجے جا سکتے مگر جنگ کے بعد بہت ضرورت
ہوگی۔فی الحال ہمیں ہندوستان میں ہی تبلیغ کے کام کو بڑھانا چاہئے اور باہر کا جو رستہ بند ہو چکا ہے، اس کا
کفارہ یہاں ادا کرنا ضروری ہے۔پس کیوں نہ ہم یہاں اتنا زور لگائیں کہ جماعت میں ترقی کی رفتار سوائی
یا ڈیوڑھی ہو جائے اور دو تین سال میں ہی جماعت دوگنی ہو جائے ؟ جب تک ترقی کی یہ رفتار نہ ہو، کامیابی
نہیں ہو سکتی۔ہمارے سامنے بہت بڑا کام ہے۔پونے دو ارب مخلوق ہے، جسے ہم نے صداقت کو منوانا
ہے اور جب تک باہر کے راستے بند ہیں، ہندوستان میں ہی کیوں نہ کوشش زیادہ کی جائے ؟ بعض لوگ
خیال کرتے ہیں کہ ہم تبلیغ کا کام نہیں کر سکتے کیونکہ ہم عالم نہیں ہیں۔مجھے تو یہ کبھی سمجھ نہیں آئی کہ ایک
احمدی یہ خیال کس طرح کر سکتا ہے کہ وہ کچھ نہیں جانتا؟ احمدی سے زیادہ عالم اور کون ہو سکتا ہے؟ دوسرے
142

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1941ء
لوگ تو اگر جہالت کی بات بھی جانیں تو سمجھتے ہیں کہ وہ عالم ہو گئے ہیں مگر بعض احمدی اس قدر دینی امور
سے واقفیت رکھنے کے باوجود سمجھتے ہیں کہ وہ علم نہیں رکھتے اور اس وجہ سے تبلیغ نہیں کر سکتے“۔کون سا علم ہے، جو قرآن میں نہیں۔تم تو علم النفس اور دوسرے علوم کے وہ مسائل،
جو تمہیں سکھائے گئے ہیں، دوسروں کو سناؤ تو بڑے بڑے عالم حیران رہ جائیں۔میں تو حیران ہوا کرتا ہوں
کہ ایک احمدی کس طرح یہ سمجھ سکتا ہے کہ اسے کچھ نہیں آتا؟ کیا یہ ضروری ہے کہ ہر انسان پر فرشتے نازل
ہوں اور ہر انسان اسی صورت میں سمجھ سکتا ہے کہ اسے فرشتے سمجھانے کے لئے آئیں؟ جو علم نہیں رکھتے ، وہ
دوسروں کے علوم سے کیوں فائدہ نہیں اٹھاتے ؟ سلسلہ کی کتب اور اخبارات ورسائل کیوں نہیں پڑھتے اور
اس طرح علم حاصل نہیں کرتے“۔تبلیغ
یا درکھو کہ ہمارے ذمہ دنیا کی فتح کا کام ڈالا گیا ہے اور یہ کام بہت اہم ہے۔اس کے لئے
ایک بہت بڑی جماعت کی ضرورت ہے اور اس واسطے ہندوستان میں جماعت کا بڑھانا بہت ضروری
ہے۔اور تبلیغ کرتے ہوئے غیر قوموں کی طرف خصوصیت سے توجہ کی ضرورت ہے۔اس ملک میں
ہندوؤں کی تعداد، مسلمانوں کی نسبت تین گنا ہے۔صرف برطانوی ہندوستان کی آبادی 33-32 کروڑ
ہے اور اس میں سے صرف تین چار ہزار کا سال بھر میں احمدی ہونا، کوئی کام نہیں۔اس لئے تبلیغ کی طرف
بہت توجہ کی ضرورت ہے۔بالخصوص ہمسایہ اقوام کے سامنے محبت اور پیار سے اسلام کو پیش کرنا چاہیے۔ان سے کہو کہ تم ہمیں تبلیغ کرو، اپنی باتیں سناؤ اور ہماری سنو۔بعض علماء کہتے ہیں کہ ہمارے
ساتھ بات چیت کرنی ہو تو اپنا کوئی پنڈت یا گیانی لاؤ، یہ ٹھیک نہیں۔ایسی باتوں کی وجہ سے ہی وہ گھبراتے
ہیں اور بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔کھلے دل سے ان کی باتیں سنو، اس میں گھبرانے کی کوئی وجہ
نہیں۔کیونکہ آخر کار وہ تمہارے ساتھ شامل ہوں گے۔پانی ہمیشہ نیچے کی طرف ہی بہتا ہے۔تم بہت
اونچے ہو، اس لئے پانی انہی کی طرف جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے ہندوستان میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا، اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ ہندو قوم کو ترقی دینا چاہتا ہے۔وہ تو چاہتا ہے کہ ان
بنیوں کو دین کی حکومت عطا کرے، مگر یہ لوگ سواراج کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور اس عزت سے بے پروا
ہیں، جو اللہ تعالیٰ ان کو دینا چاہتا ہے اور جو اسلام کو قبول کرنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔احمدیت کی ترقی
کے ساتھ ساتھ تمام ہندوستانیوں کی عزت بڑھے گی۔عربوں نے ایک زمانہ میں اسلام کی خدمت کی تھی
143

اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1941ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اور اس وجہ سے آج گو وہ ہر لحاظ سے گر چکے ہیں، پھر بھی مسلمان ان کی خدمت کرتے ہیں۔جہاں کوئی
عرب نظر آئے ، اسے خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ کہتے ہیں، آیئے عرب صاحب ، آئیے عرب صاحب۔تو
جہاں جہاں احمدیت پھیلے گی ، وہاں جو ہندوستانی جائے گا، وہاں کے احمدی اس کی عزت کریں گے اور
کہیں گے کہ یہ ہمارے سردار ہیں، اس ملک سے آئے ہیں، جس میں قادیان واقعہ ہے۔انہیں عزت سے
بٹھائیں گے اور ان کے لئے کھانے پینے کا انتظام کریں گے۔تو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے ساتھ
ہندوستانیوں کی عزت بھی بڑھے گی اور ہر جگہ احمدی ان کی عزت کریں گے۔یہاں سے چونکہ انہیں ہدایت
حاصل ہوئی ہوگی ، اس لئے اس ملک کے ہر باشندہ کو خواہ وہ ہندو ہو یا سکھ، عیسائی یا کسی اور مذہب کا ، دیار
محبوب
کا باشندہ سمجھ کر اس کی عزت کریں گے۔اب دیکھو اس عزت کے مقابل میں سواراج کی حقیقت ہی
کیا ہے؟ مگر افسوس کہ ہندوؤں نے اس سوال کو اس نقطہ نظر سے نہیں دیکھا۔پہلے جو نبی آتے تھے ، وہ
مخصوص قوموں اور مخصوص ملکوں کے لئے ہوتے تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے
ساری دنیا کی ہدایت کے لئے مامور فرمایا ہے اور احمدیت نے دنیا کے کناروں تک پھیلنا ہے اور اس کے یہ
معنے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کے کناروں تک ہندوستانیوں کا روحانی ادب اور رعب قائم کرے گا“۔( مطبوعه الفضل 10 فروری 1942ء)
144

آج 10 میں سے 10 باقی