مبلغین نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ہمارے بوجھ کو اٹھا لیا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 مارچ 1942ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 1942ء
مبلغین نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ہمارے بوجھ کو اٹھا لیا ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 مارچ 1942ء
جب کوئی شخص اپنے وطن اور اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر تبلیغ کے لئے جاتا ہے تو درحقیقت
وہ ہمارا فرض ادا کرنے کے لئے جاتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تبلیغ ویسی ہی میرے اور تمہارے
ذمہ ہے جیسے اس کے ذمہ۔مگر اس نے ہمارے بوجھ کو آپ اٹھا لیا اور ہمارے کام کو پورا کرنے کے لئے اس
نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا اور اپنے بیوی بچوں
کو چھوڑ کر غیر ملک میں تبلیغ اسلام کے لئے چلا گیا یا اگر اس
ملک کا ہی باشندہ تھا، تب بھی اس نے مبلغ ہو کر ہزاروں لاکھوں کی دشمنیاں مول لے لیں۔اگر وہ جماعت کا
ایک عام فرد ہوتا تو اس کی زیادہ دشمنی نہ ہوتی مگر چونکہ وہ مبلغ بن گیا، اس لئے مبلغ ہونے کی وجہ سے سب
لوگوں نے اس کو اپنی مخالفت کا مرکز بنا لیا۔پس جو مبلغ وہاں کے رہنے والے ہیں، وہ بھی ہمارا ہی فرض ادا
کرتے ہیں جیسے سماٹرا اور جاوا میں ہمارے کئی مبلغ ایسے ہیں، جو وہاں کے ہی رہنے والے ہیں۔وہ پہلے
یہاں پڑھنے کے لئے آئے اور جب تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک کو واپس چلے گئے تو بعض کو ہم نے مبلغ
مقرر کر دیا اور بعض کو وہاں کی جماعتوں نے مبلغ مقرر کر دیا۔ان لوگوں نے جماعت کی خاطر اور ہم میں
سے ہر ایک کی خاطر اپنے آپ کو آگ کے سامنے کھڑا کر دیا تا کہ خدا کے سامنے ہم بری ہو جائیں اور اللہ
تعالی کہے کہ اس جماعت نے تبلیغ کے کام کو جاری رکھا تھا۔اگر وہ لوگ اپنے آپ
کو تبلیغ کے لئے پیش نہ
کرتے ، اگر وہ لوگ اپنا وطن چھوڑ کر غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے نہ جاتے ، اگر وہ لوگ اپنے بیوی اور اپنے
بچوں کی قربانی نہ کرتے یا اگر وہ لوگ اپنے آپ
کو تبلیغ کے لئے پیش کر کے دنیا کی دشمنی مول نہ لیتے تو خدا
تعالیٰ کے حضور وہی مجرم نہ ہوتے بلکہ ہم بھی ہوتے۔اور خدا تعالیٰ کہتا کہ جماعتی طور پر تم نے تبلیغ میں کوتاہی
سے کام لیا ہے مگر ان کے تبلیغ پر چلے جانے کی وجہ سے وہی بری الذمہ نہیں ہو گئے بلکہ ہم بھی بری الذمہ ہو
گئے ہیں اور اس تبلیغ کا ثواب صرف انہیں ہی نہیں ملتا بلکہ ہمیں بھی ملتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ سمجھتا ہے کہ تمام
جماعت تبلیغ کا فرض ادا کر رہی ہے۔گویا جب خدا کے حضور خوشنودی کا وقت آیا تو تم آگے بڑھے اور تم نے
کہا کہ خدایا! یہ ہمارا بھائی تھا اور خدا نے تمہارے اس عذر کو قبول کر لیا اور اس نے فیصلہ کیا کہ جس جس جگہ
171

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
مبلغ گیا ہے، اس جگہ کے متعلق یہ نہیں سمجھا جائے گا کہ وہاں صرف ایک مبلغ گیا ہے بلکہ یہ سمجھا جائے گا کہ
وہاں ساری جماعت گئی ہے اور صرف اسے ہی تو اب نہیں ملے گا بلکہ ساری جماعت کو تبلیغ کا ثواب دیا
جائے گا۔لیکن جب وہ مبلغ مصیبتوں میں مبتلا ہوئے ، قید و بند کی تکلیفوں میں ڈالے گئے اور انہیں جانی اور
مالی نقصان پہنچا تو اگر ان مصیبتوں میں تمہاری بھی کسی بے پروائی کا دخل ہوا تو تم کس طرح سمجھ سکتے ہو کہ
انعام کے لئے تو ان مبلغوں کے ساتھ تمہارا نام لکھ دیا جائے گا مگر سزا کے لئے تمہارا نام نہیں لکھا جائے گا؟ یا
تو تمہیں یہ پوزیشن قبول کرنی چاہئے کہ ہم خدا کے مجرم ہیں ، ہم نے تبلیغ نہیں کی۔اور اگر تم اس پوزیشن کو
قبول کرنے کے لئے تیار نہیں اور تم سمجھتے ہو کہ جب کوئی مبلغ تبلیغ کرتا ہے تو درحقیقت وہ تمہارا کام کرتا ہے
اور تم اس کے ثواب میں شریک ہو تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ جب وہ مبلغ تمہاری کسی غفلت اور کوتاہی کی وجہ
سے قید و بند کی تکالیف میں مبتلا ہوتا ہے اور اس طرح تبلیغ کے راستہ میں روک پیدا ہو جاتی ہے تو سزا کے بھی
تم ہی مستحق ہو۔الفضل مورخہ 29 مارچ 1942ء)
172

آج 10 میں سے 10 باقی