تمہارے قلوب خشیت الہٰی سے بھر جانے چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1942ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 مئی 1942ء
تمہارے قلوب خشیت الہی سے بھر جانے چاہئیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1942ء
میں آج جماعت کو پھر ایک دفعہ تحریک جدید کے چندوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔نئے
سال کی تحریک پر چھ ماہ کے قریب گزر گئے ہیں اور گویا وعدوں کی تاریخ کے لحاظ سے میعاد میں سے صرف چھ
ماہ باقی ہیں۔مجھے اس بات سے مسرت ہے کہ اس دفعہ دوستوں نے پہلے بعض سالوں کی نسبت زیادہ
مستعدی سے اپنے چندے ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال انہوں نے پچاس
فیصدی زیادہ جلدی سے چندے ادا کئے ہیں۔گویا گزشتہ سال اگر آج کی تاریخ تک جماعت نے سور و پیداد
کیا تھا تو اس سال ڈیڑھ سو ادا کیا ہے۔مگر پھر بھی پہلے چھ ماہ میں کہ یہی درحقیقت زیادہ زور کے ساتھ کام
کرنے کے مہینے ہوتے ہیں، ابھی تک نصف وعدے ادا نہیں ہوئے۔گویا باوجود پچاس فیصدی ادائیگی میں
زیادتی کے وعدوں کا نصف ابھی تک ادا نہیں ہوا بلکہ قریب چالیس فیصدی کے ادا ہوا ہے۔پس جہاں یہ
بات موجب مسرت ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت کہ جن کا گزشتہ سال بھی مستعدی کا سال تھا کیونکہ اس
سال اس سے گزشتہ سالوں کی نسبت دوستوں نے زیادہ مستعدی اور چستی سے کام لیا تھا۔اس سال اس
مستعدی اور چستی کے سال سے بھی پچاس فیصدی زیادہ دوستوں نے ہمت دکھائی ہے مگر وعدوں کے لحاظ
سے ابھی کمی ہے۔چونکہ وعدہ کی غرض اسے جلد سے جلد پورا کرنا ہوتی ہے۔اس لئے پہلے چھ ماہ میں کم سے کم
وعدوں کا ساٹھ پینسٹھ فیصدی ادا ہو جانا چاہئے مگر ادائیگی اب تک ہوئی ہے 42 فیصدی کے قریب۔جیسا کہ میں نے کئی بار دوستوں کو توجہ دلائی ہے، اس روپیہ سے ہماری جماعت کو مدنظر رکھتے
ہوئے بہت بڑی جائیداد خریدی جا رہی ہے۔جس کی قسطیں ادا کی جارہی ہیں اور ایک لاکھ روپیہ سالانہ کے
قریب اس پر خرچ آتا ہے۔اگر ہم یہ قسطیں ادا کر کے اس جائیداد کو چھڑانے کے قابل ہو جا ئیں تو عام قیمتوں
کے لحاظ سے بھی یہ پندرہ سولہ لاکھ روپیہ کی جائیداد ہو جاتی ہے اور اگر صحیح طور پر آباد کی جاسکے تو یہ میں بائیں
لاکھ روپیہ کی جائیداد ہوگی اور یہ جائیداد گویا ایک ایسار نیز روفنڈ ہو جائے گا کہ جس سے تحریک جدید کے مستقل
اخراجات پورے کئے جاسکیں گے اور مبلغوں کو دنیا میں پھیلایا جا سکے گا۔لیکن اگر دوست اس وقت چستی اور
173

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 15 مئی 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
ہمت سے کام نہ لیں تو یہ بوجھ بالکل بے کار اور بے سود ثابت ہوگا کیونکہ وقت پر اگر قسطیں ادا نہ ہوں تو و
گورنمنٹ زمین کو ضبط کر سکتی ہے اور بعض دفعہ بڑے بڑے تاوان ڈال دیتی ہے۔پس چونکہ یہ اقساط مئی
میں ادا کی جاتی ہیں۔میں پچھلے سالوں میں بھی دوستوں کو یہ تحریک کرتا رہا ہوں کہ وہ 31 مئی تک اپنے
وعدے ادا کرنے کی کوشش کریں اور اب تو مئی سے ختم ہونے میں بہت ہی تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔پھر
بھی جن کو خدا تعالیٰ نے عزم اور ہمت دی ہے، وہ ان تھوڑے دنوں میں بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔زمیندار احباب کے لئے جون کے آخر تک مدت مقرر ہے اور اگر وہ بھی ہمت کریں تو اپنے
وعدوں کا بہت سا حصہ ادا کر سکتے ہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ اس زمانہ میں قحط کی وجہ سے بوجھ بہت ہیں مگر
اس میں بھی شک نہیں کہ جس وقت انسان کو تباہی کے آثار نظر آتے ہیں تو قربانی کی روح بھی بہت بڑھ
جاتی ہے۔ذلیل ترین وجود بھی ایسے وقت میں بڑی بڑی قربانیاں کر دیتے ہیں۔ہمارے ملک میں ہر سال
یہ سوال علماء، فقہاء کے سامنے پیش ہوتا ہے کہ کوئی کنچنی مسجد کی تعمیر کے لئے روپیہ دینا چاہتی ہے۔اسے
قبول کیا جائے یا نہ کیا جائے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے سامنے بھی یہ سوال بار بار پیش ہوتا
رہتا تھا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہر سال ہی کچھ کچنیاں مرتے وقت دین کے لئے اپنی جائیداد یا روپیہ وقف
کرنا چاہتی ہیں۔دیکھو انہوں نے یہ روپیہ کتنی بے حیائی سے کمایا ہوتا ہے، وہ عصمت فروشی روپیہ کے لئے
ہی کرتی ہیں۔مگر جب موت سامنے آتی ہے تو وہی روپیہ جس کی خاطر انہوں نے خاندان کی ناک کٹوائی،
جس کی وجہ سے وہ اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے سامنے آتے ہوئے شرماتی ہیں اور جس کی وجہ سے وہ
شرفا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوتیں، ان میں سے بعض جب مرنے لگتی ہیں تو منتیں کرتی ہیں کہ یہ
روپیہ لے لو اور کسی دینی کام پر خرچ کر دو تو اگر کنچنی بھی مرتے وقت خشیت اللہ سے اتنی متاثر ہو جاتی ہے تو
مومنوں پر کتنا اثر ہونا چاہئے۔جتنا جتنا قرب کسی کو اللہ تعالیٰ کا حاصل ہوتا ہے، اتنا ہی ایسے موقعہ پر اس کے
دل میں خشیت زیادہ پیدا ہوتی ہے۔سول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعلق آتا ہے کہ جب بادل آتا تو آپ گھبرا کر کبھی کمرہ کے
اندر جاتے کبھی باہر آتے۔ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کیابات ہے، آخر یہ بادل
ہی ہیں، ان سے گھبرانے کی کیا وجہ ہے؟ آپ نے فرمایا بے شک یہ بادل ہیں مگر تم سے پہلی قوموں پر بھی
ایسے بادل آتے تھے اور وہ ان کو دیکھ کر خوش ہوتی تھیں مگر بعض بادل ہی ان کے لئے عذاب ثابت ہوئے
اور ان کو تباہ کر گئے۔ہمارے ملک میں دیکھو جب گرمیوں میں بادل آئیں تو لوگ کس طرح خوش ہوتے
174

تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 مئی 1942 ء
ہیں اور بعض لوگ خوشی سے گاتے ہیں، بچے خوش ہو ہو کر اچھلتے اور کودتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کا رسول (صلی
اللہ علیہ وسلم) جس نے خدا کے کلام میں یہ پڑھا تھا کہ کبھی ان بادلوں سے پتھر بھی برسنے لگتے ہیں اور یہی
بادل کبھی عذاب کا موجب بھی بن جایا کرتے ہیں، بادلوں کو دیکھ کر گھبراہٹ میں کبھی باہر آتا کبھی کمرہ کے
اندر جاتا اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتا کہ اس کے غضب کا بادل نہ آئے اور رحمت کی بارش ہو۔پس اگر ہمارے آقا و سردار کو بادل دیکھ کر اس قدر گھبراہٹ ہوتی تھی تو ہمیں ان عظیم الشان
فوجوں کے بادلوں
کو دیکھ کر جو ہماری جانب بڑھتے چلے آرہے ہیں، کتنی گھبراہٹ ہونی چاہئے؟ جن کا
مقصد وحید ہی یہ ہے کہ اپنے گولوں اور بموں سے جس قدر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فنا کے گھاٹ اتارسکیں،
اتار دیں۔بادل دنیا میں اکثر رحمت کا اور کبھی کبھی عذاب کا موجب ہوا کرتے ہیں۔ایک لاکھ میں سے
شاید کوئی ایک بادل تکلیف کا موجب ہوتا ہو مگر فوج اور لشکر کوئی بھی رحمت کا موجب نہیں ہوتا۔وہ جب بھی
آتے ہیں ، تباہیاں ساتھ لاتے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوْا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً
یعنی جب بھی کوئی نئے بادشاہ کسی ملک میں داخل ہوتے ہیں وہ ان کو خراب کر دیتے ہیں اور اس
ملک کے معزز لوگوں کو ذلیل کر کے چھوڑتے ہیں۔دنیا کی تمام تاریخ میں کوئی ایک مثال بھی تو کسی بادشاہ کی
نہیں ملتی کہ جو کسی ملک میں داخل ہوا ہو اور اس نے وہاں کے نظام کا تختہ نہ الٹ دیا ہو۔"
پس میں ان دوستوں کو جو متبع رسول کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں ، توجہ دلاتا ہوں کہ
تمہارا آقا بادل
کو دیکھ کر خشیت اللہ سے بھر جاتا تھا تو تمہارے قلوب اتنے بڑے طوفان کو دیکھ کر کیوں
خشیت اللہ سے بھر نہ جانے چاہئیں اور کیوں تمہاری قربانیاں پہلے سے بہت بڑھ نہ جانی چاہئیں؟
جن لوگوں سے اب تک کو تا ہی ہوئی ہے، میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ زیادہ ہمت اور زیادہ
مستعدی سے کام لیں اور جو کوئی رکاوٹ ان کے رستہ میں ہو، اسے دور کریں تا اللہ تعالیٰ ان طوفانوں میں
سے ان کے لئے اور ان کی اولادوں کے لئے بہتری کے سامان پیدا کرے اور تا ایسا نہ ہو کہ یہ طوفان ان
کے لئے عذاب کا موجب بن جائیں“۔(مطبوع الفضل 19 مئی 1942 ء )
175

آج 10 میں سے 10 باقی