قربانیاں قوموں کا سانس ہوتی ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1942ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود 24 جولائی 1942ء
قربانیاں قوموں کا سانس ہوتی ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1942ء
پس میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس جنگ سے سبق حاصل کرے اور فائدہ
اٹھائے۔اس کا ہر پہلو برا ہے مگر برا بھی ہمارے لئے مفید ہو سکتا ہے۔پہلی لڑائی کے 25 سال بعد ہی جرمنی
نے پھر لڑائی شروع کر دی اور یہ بہت بڑی بات ہے مگر اس سے ہمیں یہ سبق حاصل ہو سکتا ہے کہ دشمن کی
شکست پر تسلی نہیں پانی چاہئے۔کیونکہ کچھ عرصہ کے بعد وہ پھر بھی سر اٹھا سکتا ہے۔پھر لڑنے والی قوموں
کے افراد قربانیاں کر رہے اور تکالیف اٹھا رہے ہیں۔ہمیں بھی اس سے یہ سبق حاصل کرنا چاہئے کہ ہم بھی
دین کیلئے قربانیاں کریں۔جرمن مائیں اپنے بچوں کو قربان کر رہی ہیں، جرمن تاجر اپنی تجارتوں کو تباہ کر
رہے ہیں اور عوام طرح طرح کی تکالیف اٹھا رہے ہیں اور ہم اگر ان سے زیادہ قربانیاں کریں تبھی خدا
تعالیٰ کی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں۔اگر ان کے برابر ہی کریں تو ہم میں اور ان میں کیا فرق ہوا ؟ اور اگر
ان سے کم کریں تو نہایت ہی شرمناک بات ہو گی۔پس ہمیں ان سے بہت زیادہ قربانیوں کے لئے اپنے
آپ کو تیار کرنا چاہئے۔میں نے دیکھا ہے کہ کئی لوگ جماعت میں ایسے ہیں جو کسی تحریک پر کہہ دیتے ہیں کہ ہمیشہ
چندے ہی مانگے جاتے ہیں۔کیا ان کا مطلب یہ ہے کہ دس یا پندرہ سال تک چندہ دینے کے بعد پھر ان
سے نہ مانگا جائے ، وہ اس کو بڑی قربانی سمجھتے ہیں کہ چند سال تک چندہ دے دیا ؟ مگر ہم کہتے ہیں کہ دس یا
پندرہ سال تو کیا ، اگر تم اس اصول پر قائم رہو تو پندرہ سو سال تک بھی چندے دینے پڑیں گے۔پندرہ سال
کے بعد چندوں کا سلسلہ ختم سمجھنے کے یہ معنے ہیں کہ ایسا شخص زندگی کے پندرہ سال ہی سمجھتا ہے۔حالانکہ
اگر احمدیت دس ہزار سال تک رہنی ہے تو ہر ایک دن قربانی کا مطالبہ ہوتا رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کسی صوفی کا یہ مقولہ سنایا کرتے تھے کہ جو دم غافل سو دم کا فر“۔غفلت تو انسان کو کفر کے
گڑھے میں گرا دیتی ہے۔پس یہ خیال کرنا کہ فلاں قربانی کے بعد اور قربانی نہ کرنی پڑے گی ، بالکل غلط ہے۔کیا معلوم کہ
اگلا مطالبہ اس سے بھی سخت ہو، اگر آج رو پی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو کل ممکن ہے جائیداد کا کرنا پڑے اور
177
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 24 جولائی 1942ء
تحریک جدید
می تحریک جلد و
پرسوں ممکن ہے اپنی اور اپنے عزیزوں کی جان کی قربانی دینی پڑے؟ جو شخص مومین کہلاتا ہے، وہ یہ خیال بھی
کیسے کر سکتا ہے کہ کوئی دن ایسا آئے گا کہ قربانی کا دروازہ بند ہو جائے گا؟ جو شخص ایسا خیال کرتا ہے، وہ
احمق ہے۔کیا نماز، زکوۃ، صدقہ اور دوسرے احکام کا دروازہ کبھی بند ہوتا ہے، جو قربانی کا بند ہو جائے ؟ خدا
تعالیٰ کے احکام میں سے کسی حکم کا دروازہ بند نہیں ہوتا۔کیا کبھی اللہ تعالیٰ نے کسی کو حکم دیا ہے کہ تم نے دس
سال تک بیچ بولا ، اب دو چار سال جھوٹ بول سکتے ہو۔پندرہ سال تک تم نے لوگوں کے اموال کی حفاظت
کی ، اب تمہیں اجازت ہے کہ کچھ عرصہ ڈا کے مار لو اور لوگوں کے اموال لوٹ لو؟ پس کوئی شخص یہ خیال بھی
کیسے کر سکتا ہے کہ قربانیاں دس پندرہ سال تک ہیں، اس کے بعد یہ بند ہو جائیں گی؟
یاد رکھو کہ قربانیاں ہمیشہ رہیں گی، ہاں ان کی شکلیں بدلتی رہیں گی۔جس دن قوم کے افراد کی
کثرت قربانی کی روح سے محروم ہو جائے گی ، وہ دن اس قوم کی موت کا دن ہو گا اور جو شخص اس دن کا
منتظر ہے جس دن قربانیوں کا سلسلہ بند ہو جائے ، وہ گویا اس دن کا منتظر ہے جس دن احمدیت مر جائے۔پہلی قومیں اسی طرح مری ہیں اور ہماری موت بھی اگر ہوئی تو اسی وجہ سے ہوگی۔قربانیاں قوموں کا سانس
ہوتی ہیں۔جس طرح سانس جب تک چلتا ہے، تب تک انسان زندہ رہتا ہے۔اسی طرح جب تک کسی
قوم میں قربانیوں کی روح زندہ رہتی ہے ، تب تک وہ قوم بھی زندہ رہتی ہے۔پس لڑائی سے سبق حاصل کرو اور ایسے خیالات کو ہرگز پاس نہ آنے دو کہ کسی وقت قربانیوں کا
مطالبہ ختم ہو جائے گا بلکہ ہمیشہ یہ خیال رکھو کہ کل آج سے زیادہ قربانی کرنی پڑے گی۔اسی لئے میں نے
تحریک جدید میں یہ بات
رکھی تھی کہ چاہے کوئی شخص ایک پیسہ ہی بڑھائے، گزشتہ سال سے زیادہ ضرور
دے تا اس کے ہر سال کی قربانی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہو۔پس یہ بھی خیال نہ کرو کہ یہ قربانیاں بوجھ ہیں جوتم کو کچل دیں گی بلکہ یاد رکھو کہ یہ قوم کی زندگی کا
سانس ہیں۔اس لئے ان کو جاری رہنے دو تا قوم کی زندگی باقی رہے۔جو شخص قربانیوں کا سلسلہ بند کرنا
چاہتا ہے، وہ گویا احمدیت کا گلا گھونٹنا چاہتا ہے۔جس دن قربانیوں کا سلسلہ بند ہوا اسی دن احمدیت کا خاتمہ
سمجھو۔اللہ تعالیٰ ہم کو اور ہماری نسلوں کو اس دن سے بچائے“۔178
( مطبوع الفضل 31 جولائی 1942ء)