تم خون کی ندیوں میں چلنے کے لیے تیار رہو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1942ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1942ء
وو
تم خون کی ندیوں میں چلنے کے لئے تیار رہو
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1942ء
بسا اوقات انسان ایک چیز کو چھوٹی سمجھتا ہے اور اسے کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے،
بسا اوقات انسان ایک وقتی قربانی کے لئے تیار ہو جاتا اور اسے دینے پر آمادہ ہو جاتا ہے لیکن ایک لمبی
اور بظاہر نسبتا چھوٹی قربانی کرنی اس کے لئے بہت مشکل ہوتی ہے مثلاً تحریک جدید ہی ہے۔میں ہمیشہ خیال کیا کرتا ہوں کہ اگر جان دینے کا سوال ہوتا تو صرف پانچ ہزار مرد و عورت اپنے
آپ
کو پیش نہ کرتے ، جیسے تحریک جدید میں تقریبا اتنے ہی لوگوں نے حصہ لیا ہے بلکہ پندرہ ، میں تمہیں بلکہ
چالیس ہزار آدمی اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے۔مگر یہ قربانی چونکہ لبھی اور متواتر دس سال
کے لئے تھی، اس لئے بہت سے ایسے لوگ جو ہمیشہ اپنی جان اور مال قربان کرنے کے دعوے کرتے رہتے
تھے، پیچھے رہ گئے اور جو شامل ہوئے ، ان میں سے بھی ایک معتد بہ حصہ ایسا ہے جس نے قانون سے فائدہ
اٹھا کر اپنے آپ کو تحریک جدید میں شامل کر لیا ہے، ورنہ در حقیقت وہ شامل نہیں۔کیونکہ ان کی آمد نیوں
کے مقابلہ میں ان کی قربانیاں بہت ہی حقیر اور معمولی ہیں۔بے شک انسانی قانون کو انہوں نے پورا کر دیا
ہے لیکن خدائی قانون کے ماتحت انہوں نے آنے کی کوشش نہیں کی۔پس یہ بہت بڑا فرق ہے جو ہمیں قربانی کے میدان میں دکھائی دیتا ہے کہ بہت سے لوگ وقتی
قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔کیونکہ انسان سمجھتا ہے میں نے ایک دفعہ قربانی کی تو معاملہ ختم
ہو جائے گا۔چنانچہ لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ اس غرض کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ ان کی گردنوں پر خنجر
پھیر دیا جائے۔لیکن اگر انہی کو قید خانوں میں ڈال کر ان سے لمبی قربانیاں لی جائیں ، لوہے کی چٹکیوں سے
ان کے گوشت نوچے جائیں، ان کی آنکھیں نکال لی جائیں اور ان کے ناک اور کان کاٹ لئے جائیں تو
گووہ مریں گے نہیں مگر ان میں سے بہت سے لوگ جو جان دینے کے لئے تیار تھے ، واویلا کرنے لگ
جائیں گے اور معافی کے خواستگار ہو جائیں گے۔کیونکہ چھوٹی اور لمبی قربانی، وقتی قربانی سے زیادہ ہیبت
ناک اور خطر ناک ہوتی ہے۔179

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اگست 1942ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
پس میں نہیں کہہ سکتا کہ جن لوگوں نے قربانی کے وعدے کئے ہیں، ان میں سے کتنے اس
وعدے پر قائم رہ سکتے ہیں؟ میں ان سب کو دیانتدار سمجھتا ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ انہوں نے یہ
وعدے سچائی کے ساتھ کئے ہیں مگر پھر بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ وقت پر کتنے لوگ ہوں گے جو واقعہ میں قربانی
کرنے کے لئے تیار ہوں گے؟“
" میں نے تمہیں بارہا سمجھایا ہے کہ تم یہ مت سمجھو کہ ہم چونکہ تبلیغی جماعت ہیں، اس لئے
کوئی دشمن ہماری گردنوں کو نہیں کاٹے گا۔ایسا خیال کرنا، اول درجہ کی نادانی اور حماقت ہے۔میں نے بار
بار تمہارے ذہنوں سے اس بات کو نکالا ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ جب بھی کوئی ایسا ذ کر آئے ، ہماری
جماعت کے بعض لوگ فورا کہہ دیا کرتے ہیں کہ یہ کیسی بے وقوفی کی بات ہے، ہم تبلیغ کرنے والے ہیں،
لڑنے والے کہاں ہیں کہ ہماری گردنیں کاٹنے کے لئے قو میں آگے بڑھیں گی ؟ مگر یہ خیال بالکل غلط
اور باطل ہے۔دنیا میں ہمیشہ مبلغوں کی گردنیں کائی جاتی ہیں۔مسیحیوں کی تین سو سال تک گردنیں کاٹی گئیں۔حالانکہ مسیحی جنگ سے جتنے متنفر تھے، اتنے ہم نہیں۔ہمیں تو اسلام وقت پر لڑائی کی اجازت دیتا ہے مگر
مسیحیوں کو لڑائی کی کسی صورت میں اجازت نہیں تھی۔لیکن باوجود اس کے ان کی گردنیں کاٹی گئیں اور
سینکڑوں سال تک کائی گئیں۔اسی طرح جب ہم بھی صحیح معنوں میں تبلیغ کریں گے تو دنیا اس بات پر مجبور
ہوگی کہ ہماری گردنوں کو کائے۔ابھی تک تو ہم نے تبلیغ کو اس رنگ میں جاری ہی نہیں کیا کہ ہماری جماعت کے آدمیوں کی
گردنیں کاٹی جائیں۔تمہارا مبلغ امریکہ میں گیا اور اسے وہاں کی حکومت نے نکال دیا مگر تم نے کیا کیا ؟ تم انسا
الله وانا اليه راجعون پڑھ کر بیٹھ گئے۔مگر جب حقیقی تبلیغ کا وقت آئے گا، اس وقت یہ طریق اختیار نہیں کیا
جائے گا۔فرض کر وہ تمہارا مبلغ امریکہ میں جاتا ہے اور اسے وہاں کی حکومت نکال دیتی ہے تو اس وقت یہ نہیں
ہوگا کہ تم خاموشی سے گھروں میں بیٹھ رہو بلکہ تمہارا دوسرا مبلغ اس جگہ جائے گا، اس کو نکال دیا جائے گا تو تیسرا
مبلغ جائے گا، اس کو نکال دیا جائے گا تو چوتھا مبلغ جائے گا، اس طرح ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے
بعد تیسرے اور تیسرے کے بعد چوتھے شخص کو وہاں جانا پڑے گا اور جب اس طرح بھی کوئی اثر نہیں ہوگا تو
ہزاروں شخصوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں اور خواہ انہیں بھوکا رہنا پڑے،
خواہ پیاس کی تکلیف برداشت کرنی پڑے، خواہ پیدل سفر کرنا پڑے، وہ جائیں اور اس ملک میں داخل ہو کر
180

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اگست 1942ء
تبلیغ کریں جس ملک میں داخل ہونے سے حکومت نے روک رکھا ہے۔ایسی صورت میں کیا تم سمجھتے ہو
امریکہ والے تمہیں قتل نہیں کریں گے؟ وہ ہر اس شخص کو جو ان کے ہاتھ آئے گا قتل کریں گے اور کوشش کریں
گے کہ ان کے ملک میں ہمارا کوئی مبلغ داخل نہ ہو۔لیکن اس کے باوجود جو مبلغ داخل ہونے میں کامیاب
ہو جائے گا ، وہ ایسی شان
کا مبلغ ہوگا کہ امریکہ کے لوگ خود بخود اس کی باتیں سننے پر مجبور ہوں گے۔مگر اب تو
یہ ہوتا ہے کہ سیکنڈ یا تھرڈ کلاس میں ایک شخص سفر کرتا ہوا جاتا ہے، اسے ہر قسم کی سہولتیں میسر ہوتی ہیں اور وہ کسی
غیر ملک میں جا کر تبلیغ کرنے لگ جاتا ہے۔ایسا شخص مبلغ نہیں ، سیاح ہے۔مبلغ قومیں وہی ہیں کہ جب حکومتیں انہیں اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکتی ہیں تو وہ
خاموش نہیں بیٹھ جاتیں بلکہ اپنی تجارت، اپنی زراعت، اپنی ملازمت اور اپنے گھر بار کو چھوڑ کر نکل کھڑی
ہوتی ہیں اور ان میں سے ہر شخص یہ تہیہ کئے ہوئے ہوتا ہے کہ اب میں اس ملک میں داخل ہو کر رہوں گا اور
تبلیغ کروں گا۔ایسی صورت میں دوہی باتیں ہو سکتی ہیں یا تو حکومت رستہ دے اور مبلغوں کو اپنے ملک میں
داخل ہونے دے یا انہیں داخل نہ ہونے دے اور ان سب کو اپنے حکم سے مروا ڈالے۔اور یہ دونوں باتیں
ایسی ہیں جو قر بانیوں کا مطالبہ کرتی ہیں۔اگر حکومت رستہ دے گی تو تم تبلیغ میں کامیاب ہو جاؤ گے اور اگر
حکومت تمہیں مارے گی تو تم خون کی ندی میں بہہ کر اپنی منزل مقصود کو پہنچو گے۔پس یہ مت خیال کرو کہ مبلغوں کے لئے قربانیاں نہیں ہوتیں۔وہ تبلیغ جو ملکوں کو ہلا دیتی ہے،
ابھی تک ہم نے شروع ہی نہیں کی۔لیکن اب اس جنگ کے بعد غالباً زیادہ انتظار نہیں کیا جائے گا اور تمہیں
ان قربانیوں کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکلنا پڑے گا۔مگر تم میں سے کتنے ہیں جو یہ قربانیاں کر سکتے
ہیں؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ سلسلہ کا خزانہ ان سب کے اخراجات برداشت کرے گا اور اگر دو چار لاکھ آدمی ہماری
جماعت میں سے نکل کھڑے ہوں تو سلسلہ کے خزانہ سے ان کو مدد دی جائے گی ؟ سلسلہ کا خزانہ تو ان کے
دسویں، سویں، ہزارویں بلکہ دس ہزارویں حصہ کو خالی روٹی بھی مہیا نہیں کر سکتا، کجا یہ کہ ان کے دوسرے
اخراجات برداشت کرے۔تب کیا ہوگا؟ یہی ہوگا کہ تمہیں کہا جائے گا، تم کچکول ہاتھ میں لے کر نکل
کھڑے ہو اور فیصلہ کر لو کہ جب تک اس ملک کی تبلیغ کا راستہ نہیں کھلتا تم واپس نہیں آؤ گے۔جولوگ آج قربانیوں کے وعدے کرتے ہیں، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ کل اگر ان سے اس رنگ میں
قربانیوں کا مطالبہ کیا گیا تو وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نکل کھڑے ہوں گے؟ میں سمجھتا ہوں
کہ قربانیوں کا دعوئی
کرنا آسان ہوتا ہے اور شاید اگر موت کا سوال ہوتا تو ہم میں سے ہر شخص اپنی جان دینے کے لئے آگے
181

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 28 است 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
آجاتا۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس بات کے لئے تیار ہیں کہ اگر انہیں سلسلہ کی طرف سے تبلیغ کے لئے
غیر ممالک میں نکل جانے کا حکم ملے تو وہ گھر میں آئیں ہوئی ہاتھ میں پکڑیں اور اپنی بیوی سے کہیں یہ سب
گھر کی چیزیں تمہارے پاس ہیں، تم چکی پیسو اور اپنا اور اپنے بچوں کا گزارہ کرو۔میں امریکہ یا جرمنی یا
روس جارہا ہوں کیونکہ وہاں کی حکومت نے ہمارے مبلغ کو نکال دیا ہے؟ اسی طرح ہر احمدی اپنے اپنے گھر
کے دروازے بند کر کے اور سوئی ہاتھ میں لے کر نکل کھڑا ہو اور اس کے دل میں ذرا بھی یہ احساس نہ ہو کہ
اس کی بیوی اور بچوں کا کیا بنے گا اور وہ کس طرح گزارہ کریں گے؟ اگر یہ زمانہ آ جائے تو تم خود ہی غور کر لو
کہ تم میں سے کتنے ہیں جو اپنے نفس کو اس
قسم کی قربانی پر تیار پاتے ہیں؟
تم مت سمجھو کہ یہ وقت دور ہے۔اب وہ دن ، جن میں جماعت کو اس رنگ میں قربانیاں کرنی
پڑیں گی ، دور نہیں معلوم ہوتے بلکہ بہت ہی قریب آپہنچے ہیں اور جنگ کے بعد کے قریب ترین عرصہ میں
ہمیں ان قربانیوں کو پیش کرنا ہوگا۔تیاری کا وقت ختم ہو رہا ہے، کام کا وقت نزدیک آ گیا ہے۔اس لئے یہ
خیال اپنے ذہنوں میں سے نکال دو کہ ہم لڑنے والی قوم نہیں ہیں۔تم خون کی ندیوں میں چلنے کے لئے تیار
رہو، اپنی گردنیں دشمنوں کے ہاتھوں کٹوانے کے لئے آمادہ رہو اور اس بات کو سمجھ لو کہ اس قسم کی قربانیوں
کے بغیر جماعتی ترقی ناممکن ہے۔یہ خیال اپنے دلوں میں کبھی مت آنے دو کہ چونکہ تم امن سے رہتے ہو،
فتنہ و فساد میں حصہ نہیں لیتے ، اس لئے دنیا تمہارا خون نہیں بہائے گی۔با امن قوموں کو بھی دنیا میں مارا جاتا
ہے اور ان پر بھی ایسا وقت آتا ہے جب انہیں کہا جاتا ہے کہ مرتے جاؤ اور بڑھتے جاؤ۔مگر میرے لئے ابھی
جماعت کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ اس میں سے ہر شخص اس رنگ میں
قربانی کرنے کے لئے تیار ہو گا ؟“
( مطبوع الفضل مورخہ 05 ستمبر 1942ء)
182

آج 10 میں سے 10 باقی