ہماری جماعت کو اللہ تعالی نے ترقی کے لیے جو ہتھیار بخشا ہے وہ تبلیغ ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1942ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1942ء
ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ نے ترقی کے لئے جو ہتھیار بخشا ہے، وہ تبلیغ ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1942ء
ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ نے اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے جو ہتھیار بخشا ہے، وہ
تبلیغ ہے۔تلوار کا جہاد ہمارے لئے کم سے کم اس زمانے میں مقرر نہیں ہے۔کم سے کم اس زمانہ میں
ہمارے لئے مقرر نہیں ہے، میں نے اس لئے کہا ہے کہ جہاد کے متعلق جو پیشگوئیاں اور احکام ہیں ، وہ وقتی
ہیں۔جہادسیف بھی خدا تعالیٰ کے دائی احکام میں سے ایک حکم ہے اور خدا تعالیٰ کے دائمی احکام منسوخ
نہیں ہوا کرتے ، ملتوی ہو سکتے ہیں۔اسی طرح جہاد کا حکم حالات کے مطابق ملتوی ہو سکتا ہے، منسوخ نہیں
ہو سکتا۔جس قسم کے حالات میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام گزرے یا آپ کے قریب کے زمانہ کے
لوگ گزررہے ہیں ، ضروری نہیں کہ یہ حالات ہمیشہ اسی طرح رہیں۔آج اگر تلوار کے ساتھ احمد یوں
کو مجبور
نہیں کیا جاتا کہ وہ اپنے دین کو چھوڑ دیں تو کون کہہ سکتا ہے کہ کل ایسے حالات پیدا نہ ہوں گے کہ کسی ملک
میں اسے مٹانے کے لئے تلوار نہ اٹھائی جائے گی ؟ اور پھر وہاں احمدیت ہوگی بھی ایسے زور کی کہ وہ مخالفت
علمی نہ کہلا سکے گی بلکہ حقیقی مخالفت کہلائے گی اور اس وقت مقابلہ تلوار کے ساتھ ہی ضروری ہوگا۔پس آج
ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کل احمدیت کے لئے کیا حالات ظاہر ہوں گے اور کیسی مشکلات اسے پیش آئیں گی ؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی یہی فرمایا ہے کہ
عیسی مسیح کر دے گا جنگوں کا التواء
آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ قیامت تک کے لئے جنگوں کو منسوخ کر دے گا۔التواء، ایک عرصہ تک
ہوتا ہے اور احمدیت کو بھی ایسے حالات میں سے گزرنا پڑ سکتا ہے کہ دشمن اسے تلوار سے مٹانے کی کوشش
کریں اور اس لئے احمدیوں کو بھی تلوار کا جواب تلوار سے دینا پڑے۔آج دشمن دلائل سے حملہ کرتا ہے، اس
لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی دلائل سے مقابلہ کیا اور آپ کی جماعت بھی دلائل سے مقابلہ
کر رہی ہے۔پس ہمارے لئے اشاعت اسلام کا ذریعہ تبلیغ کے سوا کوئی نہیں۔پہلے انبیاء کے زمانہ میں بھی ترقی کا ذریعہ تبلیغ ہی رہی ہے۔مگر ایسا بھی ہوتا رہا ہے، ان کے دشمن
خود ہی دوسرے ذرائع بھی مہیا کر دیتے رہے۔اس کی کوئی ایک مثال بھی پیش نہیں کی جاسکتی کہ کبھی کسی نبی
189
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
نے جبر سے کام لیا ہو اور تلوار اٹھائی ہو اور کسی کے سر پر تلوار رکھ کر کہا ہو کہ مانو ورنہ قتل کر دیئے جاؤ گے۔یہ
بات خدا تعالیٰ کی صفات کے خلاف ہے اور انبیا ء خدا تعالیٰ کی صفات کے خلاف کبھی کوئی کام نہیں کرتے۔جب بھی کسی نبی نے تلوار اٹھائی ہے اور لڑائی کی ہے، دفاع کے طور پر ہی کی ہے۔گویا جس حد تک تبلیغ میں
جنگ کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، وہ دشمن نے ہی بہم پہنچائے ہیں، انبیاء نے خود پیدا نہیں کئے۔بعض لوگ
کہتے ہیں کہ اسلام کی حکومت عرب پر قائم ہو گئی تھی ، اس لئے لوگوں نے مان لیا۔مگر سوال یہ ہے کہ حکومت
قائم ہونے کے سامان کس نے پیدا کئے؟ پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار اٹھائی یا کافروں نے؟
اور جب اسلام کی حکومت قائم ہونے کے سامان خود کافروں نے مہیا کئے تو الزام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر کس طرح آسکتا ہے؟ اگر کوئی شخص خود آ کر کہے کہ مجھے کلمہ پڑھاؤ تو اسے کلمہ پڑھا دینا جبر نہیں کہلا سکتا۔اور اگر عرب پر اسلام کی حکومت قائم ہونا اعتراض کی بات ہے تو کسی کے کہنے پر اسے کلمہ پڑھانے کو بھی
جبری کہنا پڑے گا۔عرب پر اسلام کی حکومت قائم ہونے کا دروازہ خود کافروں نے کھولا اور جو دروازہ
دوسرا کھولے، وہ جبر نہیں کہلا سکتا۔ہاں اگر انسان خود جا کر لالچ یا حرص دلا کر کسی کو منا لے تو یہ مالی جبر
کہلائے گا یا اگر تلوار دکھا کر منا لے تو یہ تلوار کا جبر ہو گا۔لیکن عرب پر اسلام کی حکومت کا رستہ خود کافروں نے
کھولا اس لئے یہ جبر نہیں۔جس طرح اگر کوئی خود آکر اطاعت قبول کرے تو یہ جبر نہیں کہلا سکتا۔ایک شخص
اگر خود تحقیق کرے اور پھر تصدیق کر کے خواہش کرے کہ مجھے کلمہ پڑھاؤ تو کوئی معظمند سے جبر نہیں کہ سکتا۔پس جب لڑائی کا سامان خود دشمن کرے اور اس کے نتیجہ میں صداقت پھیلے تو یہ جبر نہیں کہلا سکتا
کیونکہ اس کے پھیلنے کے سامان خود دوسرے نے کئے ہیں۔ہاں اگر ماننے والا جھوٹے طور پر مانتا ہے تو یہ
بھی اس کی منافقت ہوگی۔کیونکہ اسی نے پہلے سامان پیدا کیا اور پھر خود ہی منافقت کے طور پر مان لیا۔پس
منافقت بھی اسی کے ذمہ ہوگی اور اخلاص بھی اسی کے ذمہ ہوگا۔بہر حال کبھی کسی نبی نے جبر سے کام نہیں لیا
اور دوسروں پر جبر کر کے اسلام نہیں پھیلایا۔ہاں یہ ہوتا رہا ہے کہ دشمنوں کی طرف سے ایسے سامان پیدا
کر دئیے جاتے تھے کہ صداقت کو ظاہری شان و شوکت حاصل ہو جاتی تھی اور اس سے بھی بعض لوگ متاثر
ہو جاتے تھے۔مگر ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ نے اس ظاہری شان و شوکت سے بھی محروم رکھا ہے اور فرمایا
ہے کہ اس
کی ترقی تبلیغ سے ہی ہوگی۔گو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ضروری نہیں کہ ہمیشہ ہی ایسا ہو۔ہو
سکتا ہے کسی زمانہ میں دشمن احمدیت کے خلاف تلوار اٹھائے اور خدا تعالیٰ احمد یوں کو بھی حکم دے دے کہ تم
بھی تلوار کا مقابلہ تلوار سے کرو کیونکہ اب تم پر مظالم حد سے زیادہ ہو گئے ہیں۔لیکن بہر حال ہمارے سلسلہ کی
ابتدائی ترقی تبلیغ سے ہی ہوتی ہے، ہوتی رہی ہے، ہورہی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔190
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1942ء
اس وقت تک ہم جس رنگ میں تبلیغ کرتے رہے ہیں، وہ انفرادی تبلیغ کا رنگ ہے۔یہ تبلیغ انفرادی
تبلیغ کہلا سکتی ہے، اجتماعی تبلیغ نہیں کہلا سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں اجتماعی تبلیغ کا
رنگ تھا۔دشمن پر ایسے حملے ہوتے تھے کہ وہ مجبور ہو جاتا تھا کہ یا لڑے اور یا مان لے۔اشتہار پر اشتہار شائع
ہوتے رہتے تھے اور دنیا کومخالفت کی دعوت دی جاتی تھی اور مجبور کیا جاتا تھا کہ لوگ مقابلہ کریں۔مجھے اچھی طرح یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ انبیاء کولوگوں نے
جو مجنون کہا ہے تو اس کی بھی وجہ ہے۔وہ جس رنگ میں تبلیغ کرتے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے لوگ ان کو
مجنون کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ہم اشتہار پر اشتہار دیتے ہیں ، لوگ مخالفت کرتے ہیں۔جماعت کے
لوگ مخالفت پر برا بھی مناتے ہیں، چڑتے بھی ہیں مگر ہم خود کب مخالفوں کو چپ رہنے دیتے ہیں اور اگر وہ
چپ ہو جا ئیں تو ہم اور اشتہار دے دیتے ہیں۔انبیاء کی مثال تو اس بڑھیا کی سی ہے۔جسے بچے گالیاں
دیتے اور دق کیا کرتے تھے کہ یہاں تک کہ وہ تنگ آکر ان کو بددعائیں دیتی کہ مجھے خواہ مخواہ دق کرتے
ہیں۔ان بددعاؤں کی وجہ سے بعض دفعہ ماں باپ اپنے بچوں کو گھروں میں روک لیتے اور دروازوں کو قفل
لگا دیتے کہ تم باہر جا کر صبح صبح بددعائیں لیتے ہو۔لیکن جب وہ بڑھیا دیکھتی کہ آج اسے کوئی بچہ دق نہیں کرتا
تو وہ ہر دروازہ پر جاتی اور کہتی کہ کیا آج تمہارا مکان گر گیا؟ کیا سب بچے آج مر گئے ؟ اور یہ دیکھ کر ماں ہے
باپ دروازے کھول دیتے اور بچوں سے کہتے کہ جاؤ جو مرضی ہے
کرو۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ انبیاء کی بھی
یہی مثال ہوتی ہے۔دشمن انہیں دق کرتا ہے اور مخالفت کرتا ہے لیکن اگر وہ کسی وقت مخالفت نہ کرے۔پھر
بھی انہوں نے تو اپنی بات اسے ضرور سنانی ہے اور جب وہ سنائیں گے، وہ پھر مخالفت کرے گا۔ان کے
دشمن صداقت پر صبر سے کام نہیں لے سکتے اور انبیاء تبلیغ سے باز نہیں رہ سکتے اور دونوں کی یہ حالت مل کر
لڑائی کو جاری رکھتی ہے۔دشمن مخالفت کرتے ہیں، انبیاء ان کو اس پر ڈراتے بھی ہیں کہ تم پر ہماری مخالفت
کی وجہ سے عذاب آئے گا۔لیکن اگر وہ کسی وقت چپ ہو جا ئیں تو یہ پھر اپنی تبلیغ شروع کر دیتے ہیں اور اس
پر دوسرا فریق پھر گالی گلوچ شروع کر دیتا ہے۔کیونکہ گالی کے سوا اس کے پاس کچھ ہوتا نہیں۔یہ ضرور تبلیغ
کرتے ہیں اور اس کے پاس اس کا ایک ہی جواب ہوتا ہے یعنی گالیاں۔چنانچہ وہ ضرور گالیاں دیتا ہے تو
یه اجتماعی تبلیغ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں تھی۔مگر بعد میں اس میں سستی پیدا ہوگئی۔بے شک جماعت بڑھ رہی ہے، ترقی بھی کر رہی ہے ، رسائل بھی زیادہ ہیں، اخبار بھی اب زیادہ
ہیں مگر وہ جو رنگ تھا کہ دشمن کو چھیڑنا اور مجبور کرنا کہ وہ سچائی کی طرف توجہ کرے، اب آگے سے کم ہے۔اب
کچھ لوگ جماعت میں ایسے پیدا ہوگئے ہیں جو پیغامیوں کی طرح کہتے ہیں کہ ہمیں ایسی تقریر میں کرنی
191
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1942ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
چاہئیں کہ لوگ سنیں اور کہیں کہ واہ واہ احمدی خوب تقریریں کرتے ہیں۔مخالفوں کو دق کر کے تبلیغ کی طرف
متوجہ کرنا اب نہیں۔بلکہ اس طرف مائل ہیں کہ لوگ کہیں احمدی اچھا کام کر رہے ہیں۔لیکن یا درکھنا چاہیے کہ ایسے لوگ صداقت کو قبول نہیں کرتے۔صداقت وہی قبول کرتے ہیں جو
لڑتے ہیں، مقابلہ کرتے ہیں اور یہ لڑائی اور مقابلہ دو طریق سے ہوتا ہے یا تو کوئی فطرتا مخالف ہو اور یا پھر
دلائل کا اصرار اور تکرار کر کے اسے توجہ کرنے پر مجبور کر دیا جائے اور چونکہ وہ ماننا نہیں چاہتا۔اس کی ظاہری
شرافت جاتی رہے اور یا پھر اس کے اندر اتنی شرافت ہو کہ وہ تحقیق کی طرف مائل ہو جائے۔اصرار اور تکرار
کے دو ہی نتائج ہو سکتے ہیں یا برے اخلاق ظاہر ہو جائیں اور وہ لڑ پڑے اور یا پھر ستی کو چھوڑ کر صداقت کی
طرف مائل ہو۔لیکن اب ہماری تبلیغ کا عام طور پر یہ رنگ نہیں ہے اور در حقیقت آج اس کی پہلے کی نسبت بہت
زیادہ ضرورت ہے۔ہمیں اس کی ضرورت نہیں کہ لوگ ہماری تعریف کریں۔اگر لوگ ہماری تعریف کریں
گے تو ہمیں کیا دیں گے؟ ہمیں تو خدا تعالیٰ نے دنیا کے نظام کو توڑنے کے لئے کھڑا کیا ہے اور ہم نے ان
لوگوں کے جھوٹے خیالات کے گھر کو بھی توڑنا ہے ، جو ہماری تعریف کریں۔کیونکہ جب تک پرانی عمارت
گرانہ دی جائے ، ہماری نئی عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی اور اس وقت تک ہماری اور ان کے خیالات میں صلح نہیں ہے
ہو سکتی جب تک کہ ان کے خیالات کی عمارت کو توڑ کر اس کی جگہ ہم اپنے خیالات کی عمارت کھڑی نہ کر
دیں، اس وقت تک ہم ان میں مل کر بیٹھیں گے بھی، ان کی مجالس میں بھی جائیں گے ، اکٹھے بھی ہوں گے
مگر وحدت خیال جو مذہب کا خاصہ ہے، اس وقت تک پیدا نہ ہو سکے گی۔مذہب مل بیٹھنے پر خوش نہیں ہوتا
بلکہ مل جانے پر خوش ہوتا ہے۔و پس ظاہری تعریف سے ہمیں ہرگز خوش نہ ہونا چاہئے جب تک کہ تعریف کرنے والوں
کے اور ہمارے خیالات ایک نہ ہوں، جب تک وہ اسلام اور احمد بیت کو ان معنوں میں نہ مان لیں ، جن
معنوں میں ہم مانتے ہیں۔اور یہ کس طرح ہو سکتا ہے جب تک کہ ہم ان کو اپنے اخلاص سے مجبور نہ کر
دیں؟ ایک جبر محبت کا بھی ہوتا ہے۔بچہ رو رو کر ماں سے چیز لے لیتا ہے۔یہ ہے تو جبر مگر کیا ماں اسے
نا پسند کرتی ہے؟ تم نے دیکھا ہوگا، اگر بچہ کچھ دن نہ مانگے تو ماں کہتی ہے میرا بچہ مجھ سے خفا ہو گیا ہے۔جب وہ مانگتا ہے تو بعض دفعہ اس پر بھی خفا ہوتی ہے۔بعض جاہل مائیں دفع ہو جا، مرجا بھی کہتی ہیں لیکن
جب بچہ نہیں مانگتا اور روٹھ جاتا ہے تو پھر بھی کہتی ہے کہ میرا بچہ کیوں چیز نہیں مانگتا؟ بچہ ماں پر جبر تو کرتا ہے
لیکن اگر وہ چپ ہو جائے تو بھی وہ پسند نہیں کرتی۔اسی طرح تبلیغ کا جبر ہے۔جب ہم لوگوں کو اس طرف
192
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
توجہ کرنے پر مجبور کریں گے تو وہ بگڑیں گے، ناراض ہوں گے ، بعض کہیں گے یہ تو پیچھے ہی پڑ گئے، کیسے
ذلیل لوگ ہیں؟ کتنے عجیب لوگ ہیں؟ مگر روح کی آواز کہے گی یہ چیز ہے تو کچھ میٹھی۔اگر یہ جبر ہوتا رہے
تو شاید حق کھل ہی جائے تو جب تک یہ جبر نہ کیا جائے، بار بار سنا کر ان
کو مجبور نہ کر دیا جائے کہ یالڑیں اور یا
سوچیں حقیقی تبلیغ نہیں ہوسکتی۔میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں کہا تھا کہ وہ زمانہ آنے والا ہے اور قریب ہے کہ جب تبلیغ کے یہ
رستے ہمیں چھوڑنے پڑیں گے اور وہ اختیار کرنے پڑیں گے جو دین کی سلطنت کے رستے ہیں، جیسے دریا
اپنا راستہ بناتا ہے۔اب تک تو ہماری تبلیغ کی مثال پانی کی اس بار یک دھار کی ہے جو گلی میں سے گزرتا ہے
مگر جب اس کی راہ میں کوئی پتھر آجاتا ہے تو مڑ جاتا ہے۔مگر حقیقی تبلیغ کی مثال اس سیلاب کی ہے، جو
مکانوں اور ہر اس چیز کو جو اس کے آگے آئے بہا لے جاتا ہے، وہ اپنا راستہ بناتا ہے، بدلتا نہیں۔دیکھو جب دریائے سندھ جوش میں آتا ہے، جب خدا تعالیٰ اسے حکم دیتا ہے کہ تو اپنے رنگ میں
تبلیغ کر ، تو وہ گاؤں کے گاؤں ،تحصیلوں کی تحصیلیں اور اضلاع کے اضلاع کو اجاڑتا ہوا چلا جاتا ہے۔اسی
طرح انبیاء کی جماعتیں جب حقیقی تبلیغ کے لئے اٹھتی ہیں تو دیوانگی کا رنگ رکھتی ہیں۔لوگ کہتے ہیں یہ لوگ
پاگل ہیں۔وہ بھی کہتے ہیں کہ ہاں ہم پاگل ہیں مگر اس جنون سے پیاری چیز ہمیں اور کچھ نہیں۔مگر اس دن کو
کے آنے سے پہلے تبلیغ میں تیزی کی ضرورت ہے۔سمندر کو ایک دن میں کوئی شخص پار نہیں کر سکتا۔جو اسے
ار کرنا چاہے، پہلے ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس کے قریب کرے۔ایک چھلانگ میں ہی کوئی اس تک
نہیں پہنچ سکتا۔پس پہلے اس کے لئے تیاری کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں میں نے تجویز کی ہے کہ سر دست ضرورت ہے کہ ایک حد تک اس طبقہ میں جو علماء
رؤسا اور امراء یا پیروں اور گدی نشینوں کا طبقہ ہے، اس تک با قاعدہ سلسلہ کا لٹریچر بھیجا جائے۔”الفضل“ کا
خطبہ نمبر یا انگریزی دان طبقہ تک سن رائز ، جس میں میرے خطبہ کا انگریزی ترجمہ چھپتا ہے با قاعدہ
پہنچایا جائے۔تمام ایسے لوگوں تک ان
کو پہنچایا جائے ، جو عالم ہوں یا امراء، رؤسا یا مشائخ میں سے ہیں اور
جن کا دوسروں پر اثر ورسوخ ہے۔اور اس کثرت سے ان
کو بھیجیں کہ وہ تنگ آکر یا تو اس طرف توجہ کریں
اور یا مخالفت کا بیڑہ اٹھائیں اور اس طرح تبلیغ کے اس طریق کی طرف آئیں ، جسے آخر ہم نے اختیار کرنا
ہے۔لٹریچر اور ” الفضل“ کا خطبہ نمبر یا سن رائز بھیجنے کے علاوہ ایسے لوگوں کو خطوط کے ذریعہ بھی تبلیغ کی
جائے اور بار بار ایسے ذرائع اختیار کر کے ان کو مجبور کر دیں کہ یا وہ صداقت کی طرف توجہ کریں اور تحقیق
193
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کرنے لگیں اور یا پھر مخالفت شروع کر دیں۔مثلاً ایک چٹھی بھیج دی، پھر کچھ دنوں کے بعد اور بیجی، پھر کچھ
انتظار کے بعد اور بھیج دی۔جس طرح کوئی شخص کسی حاکم کے پاس فریاد کرنے کے لئے اسے چٹھی لکھتا ہے
مگر جواب نہیں آتا تو اور لکھتا ہے، پھر وہ توجہ نہیں کرتا تو ایک اور لکھتا ہے۔حتی کہ وہ افسر توجہ کرنے پر مجبور
ہو جاتا ہے۔پس تکرار کے ساتھ علماء، امراء، رؤسا، مشائخ نیز راجوں، مہاراجوں، نوابوں اور بیرونی
ممالک کے بادشاہوں
کو بھی چٹھیاں لکھی جائیں۔اگر کوئی شکر یہ ادا کرے تو اس پر خوش نہ ہو جائیں اور پھر
لکھیں کہ ہمارا مطلب یہ ہے کہ آپ اس کی طرف توجہ کریں۔جواب نہ آئے تو پھر چند روز کے بعد اور
لکھیں کہ اس طرح آپ کو خط بھیجا گیا تھا مگر آپ کی طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔پھر کچھ دنوں
تک انتظار کے بعد اور لکھیں۔حتی کہ یا تو بالکل وہ ایسا ڈھیٹ ہو کہ اس کے دل پر مہر لگی ہوئی ہے اور اس کی
طرف سے اس کے سیکرٹری کا جواب آئے کہ تم لوگوں کو کچھ تہذیب نہیں، بار بار دق کرتے ہو۔راجہ صاحب
نے یا پیر صاحب نے خط پڑھ لیا اور وہ جواب دینا نہیں چاہتے اور یا پھر اس کی طرف سے یہ جواب آئے
کہ آؤ جو سنانا چاہتے ہو، سنا لو۔اس رنگ میں تبلیغ کے نتیجہ میں کچھ لوگ غور کرنے کے لئے تیار ہو جائیں
گے۔مگر اس وقت تو یہ حالت ہے کہ غور کرتے ہی نہیں۔27
پس اب اس رنگ میں کام شروع کرنا چاہئے۔اس کے لئے ضرورت ہے ایسے مخلص کارکنوں کی
جو اپنا وقت اس کام کے لیے دے سکیں۔بہت سی چٹھیاں لکھنی ہوں گی۔چٹھیاں چھپی ہوئی بھی ہوسکتی ہیں۔مگر پھر بھی ان کو بھیجنے کا کام ہوگا۔اگر جواب آئے تو ان کا پڑھنا اور پھر ان کے جواب میں بعض چٹھیاں
دستی بھی لکھنی پڑیں گی۔بعض چٹھیوں کے مختلف زبانوں میں تراجم کرنے ہوں گے اور یہ کافی کام ہوگا۔اس
کے لئے جن دوستوں
کو اللہ تعالیٰ توفیق دے، وہ اس کام میں مدد دیں۔پھر جو دوست ” الفضل“ کا خطبہ نمبر
اور سن رائز، دوسروں کے نام جاری کرا سکیں ، وہ اس رنگ میں مدد دیں۔اگر ” الفضل“ کا خطبہ نمبر اور
سن رائز ہزار ہزار بھی فی الحال بھجوانا شروع کریں تو اس پر چھ ہزار روپیہ خرچ کا اندازہ ہے۔اور یہ کوئی
ایسا خرچ نہیں۔جماعت کے افراد خدا تعالیٰ کے فضل سے اسے آسانی سے برداشت کر سکتے ہیں۔اگر
جوش اور اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے اور اس تبلیغ کے زمانہ میں اس طرح کام
کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔میں اس کے متعلق کوئی خاص تحریک نہیں کر رہا، جیسے تحریک جدید ہے۔صرف یہ کہتا ہوں کہ جن کو
اللہ تعالیٰ توفیق دے، وہ اس رنگ میں مدد کریں اور اگر وہ اس میں حصہ لیں تو یقینا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی
وو
194
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1942ء
حاصل کر سکتے ہیں۔تحریک جدید کے نو جوانوں کو بھی اگر ضرورت ہو تو اس کام میں لگایا جاسکتا ہے۔گو یہ ان
کی تعلیم کا زمانہ ہے، اس لئے دوسرا کوئی زیادہ کام ان
کو نہ کرنا چاہئے۔باقی دوستوں میں سے جن کو توفیق
ہو ، وہ چٹھیاں لکھنے ، ان کے تراجم کرنے ، جوابات کو پڑھنے اور دوسری دفتری کام کے لئے اپنے آپ کو
پیش کریں۔اس سلسلہ میں دفتری کام کافی ہوگا۔جن کی طرف سے جواب نہ آئے ، ان کو یاد دہانی کرنی
ہوگی اور بار بار کرنی ہوگی۔پس میں دوستوں کو عام رنگ میں اس کی تحریک کرتا ہوں۔شاید اللہ تعالیٰ ایسا دن لے آئے کہ
تحریک جدید کو اسی سلسلہ میں لگایا جاسکے۔خلافت جو بلی فنڈ میں سے میں نے ابھی تبلیغ پر خرچ کرنا شروع
نہیں کیا۔میرا ارادہ ہے کہ اس سے آمد شروع ہو جائے تو پھر کیا جائے۔تعلیمی وظائف اگر چہ شروع
کر دیے ہیں مگر تبلیغی اخراجات ابھی اس سے شروع نہیں کئے اور چاہتا ہوں کہ آمد کی صورت پیدا ہو جائے
تو پھر یہ اخراجات اس سے کئے جائیں۔سردست میں یہی تحریک کرتا ہوں کہ جو دوست خواہش رکھتے ہیں کہ تبلیغ کے کام میں اور زیادہ
حصہ لیں ، وہ اس طرف توجہ کریں اور الفضل خطبہ نمبر یا سن رائز“ کے جتنے پر چے جاری کرا سکتے ہوں،
کرائیں۔امداد دینے والے دوست اپنے نام میرے پیش کریں۔میں خود تجویز کروں گا کہ کن لوگوں کے
نام یہ پرچے جاری کرائے جائیں؟ پھر اس سلسلہ میں اور جو دوست خدمت کے لئے اپنے نام پیش کرنا
چاہیں، وہ بھی کر دیں۔ان کے ذمہ کام لگا دیئے جائیں گے۔مثلاً یہ کہ فلاں قسم کے خطوط فلاں کے پاس
جائیں اور ان کے جواب بھی وہ لکھیں۔اس کام کی ابتداء کرنے کے لئے میں نے ایک خط لکھا ہے۔جو
پہلے اردو اور انگریزی میں اور اگر ضروت ہوئی تو دوسری زبانوں میں بھی ترجمہ کرا کے دنیا کے بادشاہوں
اور ہندوستان کے راجوں ، مہاراجوں کی طرف بھیجا جائے گا۔اس قسم کے خطوط بھی وقتا فوقتا جاتے رہیں۔مگر اصل چیز «الفضل“ کا خطبہ نمبر یا سن رائز“ ہے۔جو ہر ہفتہ ان کو پہنچتا ہے اور چونکہ خطبہ کے متعلق
مسنون طریق یہی ہے کہ وہ اہم امور پر مشتمل ہو۔اس لئے اس میں سب مسائل پر بخشیں آجاتی ہیں۔اس
میں سلسلہ کے مسائل بھی ہوتے ہیں، جماعت کو قربانی کی طرف بھی توجہ دلائی جاتی ہے اور مخالفتوں کا ذکر
بھی ہوتا ہے اور اس طرح جس شخص کو ہر ہفتہ یہ خط پہنچتا ہے، احمدیت گویانگی ہو کر اس کے سامنے آتی
رہے گی اور وہ بخوبی اندازہ کر سکتا ہے کہ اس جماعت کی امنگیں اور آرزوئیں کیا ہیں؟ کیا ارادے ہیں؟ یہ
کیا کرنا چاہتے ہیں؟ دشمن کیا کہتا ہے اور یہ کس رنگ میں اس کا مقابلہ کرتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں؟
195
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اگر اس رنگ میں کام شروع کیا جائے تو ایک شور مچ سکتا ہے۔اگر دو ہزار آدمی بھی ایسے ہوں
جن کے پاس ہر ہفتہ سلسلہ کا لٹریچر پہنچتا ہے تو بہت اچھے نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے۔ان لوگوں کو
چٹھیاں بھی جاتی رہیں اور ان سے پوچھا جائے کہ آپ ہمارا لٹریچر مطالعہ کرتے ہیں یا نہیں ؟ اگر کوئی کہے
نہیں تو اس سے پوچھا جائے کیوں نہیں؟ یہ پوچھنے پر بعض لوگ لڑیں گے اور یہی ہماری غرض ہے کہ وہ
لڑیں یا سوچیں۔جب کسی سے پوچھا جائے گا کہ کیوں نہیں پڑھتے؟ تو وہ کہے گا کہ یہ پوچھنے سے تمہارا کیا
مطلب ہے؟ تو ہم کہیں گے کہ یہ پوچھنا ضروری ہے کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی آواز ہے، جو آپ تک پہنچائی
جارہی ہے۔اس پر وہ یا تو کہے گا سنا لو اور یا پھر کہے گا کہ میں نہیں مانتا اور جس دن کوئی کہے گا کہ جاؤ میں نہیں
مانتا۔اسی دن سے وہ خدا تعالیٰ کا مد مقابل بن جائے گا اور ہمارے رستہ سے اٹھا لیا جائے گا۔جن لوگوں
تک یہ آواز ہم پہنچائیں گے، ان کے لئے دو ہی صورتیں ہوں گی یا تو ہماری جو رحمت کے فرشتے ہیں سنیں
اور یا پھر ہماری طرف سے منہ موڑ کر خدا تعالیٰ کے عذاب کے فرشتوں کی تلوار کے آگے کھڑے ہو جائیں۔مگر اب تو یہ صورت ہے کہ نہ وہ ہمارے سامنے ہیں اور نہ ملائکہ عذاب کی تلوار کے سامنے۔بلکہ آرام سے
اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔نہ تو وہ اللہ تعالیٰ کی تلوار کے سامنے آتے ہیں کہ وہ انہیں فنا کر دے اور نہ اس
کی محبت کی آواز کو سنتے ہیں کہ ہدایت پا جائیں۔اب تو وہ ایک ایسی چیز ہیں جو اپنے مقام پر کھڑی ہے اور
وہاں سے بہتی نہیں۔لیکن نئی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ اسے وہاں سے ہلایا جائے یا تو وہ ہماری طرف
آئے اور یا اپنی جگہ سے ہٹ جائے۔یہ
کام تحریک جدید کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔تحریک جدید کی موجودہ شکل کے اب دو سال باقی
رہ گئے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ان دو سالوں میں اس کام کی بنیاد شروع کی جاسکتی ہے تا جس وقت تک
تحریک جدید کے مبلغ کام کے لئے تیار ہوسکیں۔ہمیں پتہ لگ جائے کہ ہم نے دنیا سے کس طرح معاملہ کرنا
ہے اور اس نے ہم سے کس طرح کرنا ہے؟ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ جماعت کے مخلصین کو توفیق
دے کہ وہ اس آواز پر لبیک کہ سکیں اور پھر ان کو استقلال کے ساتھ کام کرنے کی توفیق بخشے اور ایسی طرز پر
اپنی باتیں لوگوں تک پہنچانے کی توفیق دے کہ وہ ہدایت کا زیادہ موجب ہوں اور ٹھوکر کا موجب صرف انہی
لوگوں کے لئے ہوں جن کے لئے ازل سے ٹھوکر مقدر ہے۔آمین یا رب العالمین“۔( مطبوعه الفضل 22 اکتوبر 1942ء)
196