سب قربانیاں دلوں کے بدلنے سے ہی ہوتی ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 دسمبر 1942ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 دسمبر 1942ء
سب قربانیاں دلوں کے بدلنے سے ہی ہوتی ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 دسمبر 1942ء
اس کے بعد میں احباب کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے
نئے سال کے متعلق گزشتہ خطبہ میں میں نے جو اعلان کیا تھا، اس میں بعض باتیں بیان کرنے سے رہ گئی
تھیں مثلاً وعدوں کے وقت کی تعیین کے متعلق گزشتہ خطبہ میں کوئی اعلان نہیں کیا جاسکا۔اب اس خطبہ کے
ذریعہ میں یہ اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے دوستوں کی طرف سے 31 جنوری تک بھیجے ہوئے
وعدے قبول کئے جائیں گے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ دوست 31 جنوری تک وعدے بھجوانے میں تاخیر
سے کام لیں۔یہ صرف لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ورنہ دوستوں کو
چاہئے کہ جلسہ سالانہ سے پہلے پہلے تحریک جدید کے متعلق اپنے وعدے بھجوا دیں تا کہ آئندہ سال کا
پروگرام تیار کرنے میں ہمیں کوئی دقت اور پریشانی پیدا نہ ہو۔اگر وقت کے اندر اندر وعدے آجائیں تو
ہمیں اس امر کا اندازہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ سال دوستوں کی طرف سے اس قدر رقم آئے گی اور پھر اس رقم
کے اندر اپنے اخراجات رکھے جاسکتے ہیں۔اس لئے جہاں تک ہو سکے دوستوں کو 24 25 دسمبر تک اپنے
وعدے بھجوا دینے چاہئیں یا جلسہ سالانہ پر آئیں تو جماعتوں اور افراد کے وعدوں کی فہرستیں مرتب کر کے
اپنے ہمراہ لیتے آئیں۔پھر جو لوگ رہ جائیں گے، چونکہ انہیں واپس جانے میں کچھ دیر لگ جاتی ہے اور
پھر واپس پہنچ کر انہیں پہلے اپنے کئی کام سنوارنے پڑتے ہیں اور پھر دوستوں سے وعدوں کے لئے ملنا ہوتا
ہے، اس لئے ایسے لوگوں کے لئے 31 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے یعنی وہ خطوط جو 31 جنوری کو چلیں
گے یا یکم فروری کی ان پر مہر ہوگی، ان کے وعدوں کو منظور کر لیا جائے گا۔یکم فروری کی مہر کی شرط اس لئے
زائد کی گئی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص 31 جنوری کی شام کو خط لکھے اور چونکہ ڈاک اگلے دن ہی نکل سکتی
ہے۔اس لئے خط پر یکم فروری کی مہر لگے گی۔پس جس خط پر یکم فروری کی مہر ہوگی ، اس کے وعدہ کو بھی میعاد
کے اندر سمجھا جائے گا۔اسی طرح بعض جگہ ہفتہ میں صرف ایک دفعہ ڈاک نکلتی ہے، ایسے مقامات کے متعلق
یہ دستور ہوگا کہ وہاں کے جو دوست 31 جنوری کو خط لکھ دیں گے، وہ ہمیں خواہ کسی تاریخ کو پہنچیں ، ہم ان
219
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 دسمبر 1942ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کے وعدہ کو قبول کرلیں گے کیونکہ وہ 1 3 جنوری کے بعد پہلی ڈاک میں آئے ہوں گے۔لیکن اس تاریخ کے
بعد کوئی وعدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ہاں اگر کوئی شخص اپنے وعدہ میں زیادتی کرنا چاہے تو وہ ہر وقت کر سکتا
ہے۔مثلاً پہلے اس نے دس روپوں
کا وعدہ کیا تھا، پھر وہ پندرہ روپے دینا چاہے تو اسے اختیار ہے کہ جب
چاہے، اپنے وعدہ میں اضافہ کر لے۔اضافہ کرنے میں کوئی روک نہیں۔البتہ نیا وعدہ ہندوستان کے کسی
دوست کی طرف سے 31 جنوری کے بعد قبول نہیں کیا جائے گا۔سوائے بنگال وغیرہ کے کہ ان کے وعدوں
کے لئے اپریل کی آخری تاریخ مقرر ہے اور سوائے باہر کے ممالک کے کہ ان کے وعدوں کی آخری تاریخ
30 جون ہے یا سوائے ان لوگوں کے جو اس وقت برسر کا ر نہیں یا غریب ہیں اور دوران سال میں برسرکار
ہو جائیں یا خدا تعالیٰ انہیں مال دے دے۔ان تاریخوں پر تمام دوستوں کو اپنے اپنے وعدے بھجوانے کی
کوشش کرنی چاہئے۔اس کے بعد میں پھر اس امر پر زور دینا چاہتا ہوں کہ جماعت کو چاہئے ، وہ خصوصیت سے تحریک
جدید کے ان آخری سالوں میں زیادہ سے زیادہ قربانی کرے۔میں جانتا ہوں کہ بعض دوست ایسے ہیں،
جنہوں نے تحریک جدید کے چندہ میں زیادہ سے زیادہ قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔لیکن ابھی بہت سے
دوست ایسے ہیں، جنہوں نے اس رنگ میں نمایاں قربانی نہیں کی۔میں سمجھتا ہوں کہ دوستوں کی ایک ایسی
شمار میں آنے والی مقدار ہے جن کے وعدے ان کی آمدنیوں کے مطابق نہیں۔ان دوستوں کو میں توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ اپنی آمد نیوں کے مطابق یا قربانی کی حد تک وعدے کریں۔اس کے ساتھ ہی میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ابھی پندرہ میں ہزار روپیہ کے
وعدے سال ہشتم کے وعدوں میں سے پورے ہونے باقی ہیں۔ان میں سے بعض مہلتیں لے رہے ہیں
اور جن کو حقیقی مشکلات درپیش ہیں، انہیں مہلتیں دی جارہی ہیں۔لیکن باقی دوست جنہوں نے ابھی تک نہ
اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور نہ چندے کی ادائیگی کے لئے کوئی مہلت لی ہے۔انہیں میں یہ کہتا ہوں کہ وہ اب
نئے سال کے وعدے کی خوشی میں نہ بیٹھ جائیں بلکہ کوشش کریں کہ ان کا گزشتہ سال کا وعدہ جلد سے جلد
پورا ہو جائے۔اگر وہ 30 نومبر تک اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکے تھے تو اب کم سے کم جلسہ سالانہ تک اپنے
وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے یا زیادہ سے زیادہ 31 جنوری تک اپنے وعدے پورے کر دیں۔اگر وہ گزشتہ سال کے وعدوں کو 31 جنوری تک پورا کر دیں تو سال رواں کے بجٹ پر اچھا اثر پڑے گا اور
ان رقوم کے ذریعہ اس سال کے اخراجات پورے ہو سکیں گے اور ہم ابھی سے اگلے سال کے روپیہ میں
سے خرچ کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔220
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 دسمبر 1942ء
پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے تحریک جدید کے دوسرے حصوں کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور خصوصیت
سے دعاؤں پر زور دینا چاہئے۔میں نے پچھلی دفعہ بھی توجہ دلائی تھی کہ جو لوگ اس تحریک کے مالی مطالبہ میں
حصہ نہیں لے سکتے ، وہ دعاؤں پر زور دے کر اس تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں۔انہیں چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ
کے حضور اخلاص سے اور بار بار دعا ئیں کریں کہ اللہ تعالٰی اس تحریک میں ان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ
لینے کی توفیق عطا فرمائے، جن کو اس نے اپنے فضل سے مالی وسعت عطا فرمائی ہوئی ہے۔اس غرض کے
لئے وہ جتنی زیادہ دعائیں کریں گے اور جتنا جوش ان کی دعاؤں کی وجہ سے لوگوں کے قلوب میں پیدا ہوگا اور
جس قدر زیادہ وہ اس تحریک میں حصہ لیں گے، اس قدر ان
کو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ثواب ملے گا۔پھر وہ
یہ بھی دعا کریں کہ جن لوگوں نے وعدے کئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی جلد سے جلد اپنے وعدے پورے کرنے
کی توفیق عطا فرمائے۔وعدہ کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اسے پورا کرنا مشکل ہوتا ہے۔پس ان لوگوں کے لئے
بھی دعا ئیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔میں اس موقعہ پر اس خوشی کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ میں نے پچھلے سے پچھلے سال سے اس
بات پر زور دینا شروع کیا تھا کہ دوستوں کو اپنے وعدے جلد پورے کرنے چاہئیں۔سو اس کے نتیجہ میں خدا
تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سال بھی وصولی اچھی رہی تھی اور اس سال تو وصولی کی رفتار گزشتہ سال سے بھی بہتر
رہی ہے اور دوستوں نے اپنے وعدوں کو بر وقت پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ
انہیں اس خلوص اور ایثار کی زیادہ سے زیادہ بہتر جزا دے۔میں امید کرتا ہوں کہ اس سال بھی جہاں دوست اس بات کی کوشش کریں گے کہ ان کے وعدے
گزشتہ سالوں سے اضافہ کے ساتھ ہوں، وہاں وہ اس بات کی بھی کوشش کریں گے کہ ان وعدوں کو جلد سے
جلد پورا کریں اور اس بارہ میں دعا کرنے والے ہماری بہت بڑی مدد کر سکتے ہیں۔در حقیقت دل اللہ تعالی
کے ہاتھ میں ہیں اور اگر وہ قربانیوں کے لئے لوگوں کے دل پھیر دے تو پھر قربانی کے راستہ میں کوئی چیز
روک نہیں بن سکتی۔آخر ابو بکر اور عمر کا دل ہی تھا، جو زیادہ سے زیادہ قربانیوں پر تیار رہتا تھا اور جب بھی
رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کوئی تحریک فرماتے ، وہ کوشش کرتے کہ قربانیوں میں دوسروں سے بڑھ کر ر ہیں۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بڑی بھاری تحریک فرمائی۔حضرت عمر نے فیصلہ
کیا کہ میں آج سب سے بڑھ کر قربانی کروں گا۔چنانچہ وہ اپنے گھر میں آئے اور اپنا آدھا مال اٹھا کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پہنچے، وہ دل میں یہ خیال کرتے جارہے تھے کہ کوئی اپنے مال کا
221
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 دسمبر 1942 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
بیسواں حصہ لائے گا، کوئی دسواں حصہ لائے گا، کوئی آٹھواں حصہ لائے گا، کوئی پانچواں حصہ لائے گا مگر میں
تو اپنا آدھا مال لے آیا ہوں اور کسی نے میرے برابر کیا قربانی کرنی ہے؟ جب وہ مال سے لدے پھندے
اور بوجھ سے دبے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پہنچے تو دیکھا کہ حضرت ابوبکر پہلے ہی پہنچے ہوئے
2
ہیں۔ان کے دل میں یہ بھی خیال تھا کہ میں سب سے پہلے بھی پہنچوں اور قربانی بھی میری ہی سب سے
زیادہ ہو۔جب انہوں نے حضرت ابوبکر کو پہلے پہنچا ہوا دیکھا تو کہنے لگے آج بھی یہ بڑھا سبقت لے
گیا۔مگر خیر قربانی میں تو میرا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔جب وہ اور زیاہ قریب پہنچے تو انہوں نے سنا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر سے کہہ رہے تھے کہ ابو بکر تم سب کچھ لے آئے۔گھر میں کیا چھوڑ ؟؟ اور
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ حضور! اللہ اور رسول کا نام چھوڑا ہے۔اس وقت حضرت عمر کو
معلوم ہوا کہ وہ جو سمجھتے تھے کہ آج میں قربانی میں سب سے بڑھ جاؤں گا، ان کا یہ خیال درست نہ نکلا اور
آج بھی ابوبکر سب سے بڑھ گیا۔تو دلوں کے بدلنے سے ہی سب قربانیاں ہوتی ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ دل نہ بدلے تو کوئی قربانی
نہیں ہو سکتی۔ہماری جماعت کو ہی دیکھ لو چونکہ ہماری جماعت کے دل بدلے ہوئے ہیں، اس لئے باوجود
اس کے کہ ہماری جماعت چھوٹی سی ہے، قربانیوں کے میدان میں وہ دوسروں سے بہت بڑھی ہوئی ہے۔اس کے مقابلہ میں مسلمانوں میں آج اس گرمی ہوئی حالت میں بھی ایسے ایسے مالدار موجود ہیں کہ ہماری
ساری جماعت کی جائیدادیں ان میں سے اگر صرف ایک شخص خریدنا چاہے تو خرید سکتا ہے مگر باوجود اس
قدر مالدار ہونے کے انہیں اسلام کے لئے اتنا چندہ دینے کی توفیق نہیں ملتی، جتنی ان کے نوکروں کے
نوکروں سے بھی کم حیثیت رکھنے والے ہماری جماعت کے افراد ایک مہینہ میں دے دیتے ہیں۔یہ دلوں
کے تغیر کی بات ہے۔ورنہ مال دوسروں کے پاس زیادہ ہے۔لیکن اس کے باوجود ہماری جماعت کے افراد
ہر
تحریک میں نمایاں حصہ لیتے ہیں، ماہوار چندے دیتے ہیں اور اپنی قربانی کو ہر سال اس قدر بڑھاتے چلے
جاتے ہیں کہ تعجب آتا ہے۔ہمارے ہاں سوسو روپیہ کی رقمیں چندہ میں نہایت کثرت سے آتی ہیں۔لیکن
دوسروں کے ہاں اس قدر چندہ دینے والے بہت شاذ ہوتے ہیں اور اگر کبھی کوئی سور و پیہ چندہ دے دے تو
اعلان کئے جاتے ہیں کہ فلاں نے سو روپیہ کی رقم خطیر دے دی ہے۔لیکن ہم اپنے ہاں یہ دکھا سکتے ہیں کہ
ہماری جماعت کے چالیس چالیس، پچاس پچاس اور ساٹھ ساٹھ روپے تنخواہ لینے والے سوسور و پیہ چندہ
دے دیتے ہیں اور ایسی ایک دو نہیں سینکڑوں مثالیں پائی جاتی ہیں۔لیکن ان کو حس بھی نہیں ہوتی کہ انہوں
222
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 دسمبر 1942ء
نے کوئی احسان کیا ہے۔کیونکہ دینے والے سمجھتے ہیں کہ ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ روپوں کو کھاتے میں درج
کریں اور انہیں خدا کے حکم کے مطابق خرچ کریں، اجر تو خدا تعالیٰ ہی دینے والا ہے۔یہ دلوں کا تغیر ہی ہے، جس کے نتیجہ میں ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے قربانیوں سے
شاندار حصہ لے رہی ہے اور جب دلوں میں تغیر پیدا ہو جائے تو بڑی سے بڑی قربانی بھی حقیر معلوم ہونے
لگتی ہے۔پس جو شخص اس غرض کے لئے دعائیں کرتا ہے، وہ تحریک جدید کے مقاصد کے پورا ہونے میں
بہت بڑی امداد دیتا ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ کثرت سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو قربانی کے معیار کے
مطابق تحریک جدید میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔اگر خود ان میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اس تحریک
لے سکیں تو وہ دوسروں کے لئے دعائیں کر کے اس تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں۔ان کی دعاؤں
سے دوستوں کو جتنی زیادہ مالی قربانی کرنے کی توفیق ملے گی، اسی قدر ان کو زیادہ ثواب ملے گا۔پس دعا ئیں کرو اور کرتے چلے جاؤ، یہاں تک کہ وعدوں کی آخری تاریخ آجائے اور خدا تعالیٰ
ان کی دعاؤں کی قبولیت کا یہ نمونہ دکھائے کہ اس سال کے وعدے گزشتہ تمام سالوں سے زیادہ ہوں اور
دوستوں نے اپنے وعدوں میں زیادہ سے زیادہ قربانی سے کام لیا ہو۔پھر وہ یہ بھی دعا کریں کہ جن لوگوں نے اس تحریک میں مالی حصہ لینے کا وعدہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ
ان کو اپنے وعدوں کے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ خوشی سے اور سہولت سے اور ایمان کو
بڑھاتے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔پھر وہ اس بات کے لئے بھی دعائیں کریں کہ وہ لوگ جن کے ہاتھوں سے یہ روپیہ خرچ ہوتا
ہے۔خواہ میں ہوں یا میرے ماتحت اور لوگ ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ صحیح مصرف پر روپیہ
خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور سلسلہ کا ایک پیسہ بھی ضائع نہ ہو ، تا کہ ہم اس امانت کو عمدگی سے ادا
کرسکیں، جو خدا تعالیٰ نے اس جہت سے ہم پر عائد کی ہے۔یہ کام دعاؤں کے بغیر نہیں ہو سکتے۔پس
دوستوں کو اس بارہ میں اہتمام سے دعائیں کرنی چاہئیں۔( مطبوعه الفضل 10 دسمبر 1942 ء )
223