دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1944ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1944ء
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1944ء
خدا تعالیٰ مبارک دوشنبہ اب ایک ایسے ذریعہ سے بھی لانے والا ہے جو میرے
اختیار میں نہیں تھا اور کوئی انسان نہیں کہہ سکتا کہ میں نے اپنے ارادہ سے اور جان بوجھ کر اس کا اجراء کیا۔میں نے 1934ء میں تحریک جدید کو ایسے حالات میں جاری کیا، جو ہرگز میرے اختیار میں نہیں تھے۔گورنمنٹ کے ایک فعل اور احرار کی فتنہ انگیزی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں اس تحریک کا القا
فرمایا اور اس تحریک کے پہلے دور کی تکمیل کے لئے میں نے دس سال میعاد مقرر کی۔ہر انسان جب کوئی قربانی کرتا ہے تو اس قربانی کے بعد اس پر ایک عید کا دن آتا ہے۔چنانچہ دیکھ
لو، رمضان کے مہینہ میں لوگ روزے رکھتے اور تکلیف برداشت کرتے ہیں۔مگر جب رمضان گزر جاتا
ہے تو اللہ تعالیٰ مومنوں کے لئے ایک عید کا دن لاتا ہے۔اسی طرح ہماری دس سالہ تحریک جدید جب ختم
ہوگی تو اس سے اگلا سال ہمارے لئے عید کا سال ہوگا۔دوست جانتے ہیں تحریک جدید کا پہلا دس سالہ
دور اسی سال یعنی 1944ء میں ختم ہوتا ہے اور عجیب بات ہے کہ سن 1945ء جو ہمارے لئے عید کا سال
ہے، پیر کے دن سے شروع ہوتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں یہ خبر بھی دی تھی کہ ایک زمانہ میں اسلام کی نہایت کمزور حالت
میں اس کی اشاعت کے لئے ایک اہم تبلیغی ادارہ کی بنیا د رکھی جائے گی اور جب اس کا پہلا کامیابی سے دور
ختم ہوگا تو یہ جماعت کے لئے ایک مبارک وقت ہو گا۔اس لئے وہ سال جب مومن اس عہد و قربانی کو پورا
کر چکیں گے، جو وہ اپنے ذمہ لیں گے تو ایک مبارک بنیاد ہوگی اور اس سے اگلے سال سے خدا تعالیٰ ان
کے لئے برکت کا بیج بوئے گا اور خوشی کا دن ان کو دکھائے گا اور جس سال میں یہ وقوع میں آئے گا، اس
کا پہلا دن پیر یا دوشنبہ ہو گا۔پس وہ سال بھی مبارک اور وہ دن بھی مبارک۔پس
"
دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ
خدا تعالیٰ نے ایک ایسی بنیاد تحریک جدید کے ذریعہ سے رکھ دی ہے، جس کے نتیجہ
میں حضرت مسیح ناصری کی وہ پیشگوئی کہ کنواریاں دولہا کے ساتھ قلعہ میں داخل ہوں گی ، ایک دن بہت
275

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 28 جنوری 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
بڑی شان اور عظمت کت ساتھ پوری ہوگی۔مثیل مسیح ان کنواریوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور لے جائے گا اور
وہ قومیں، جو اس سے برکت پائیں گی ، خوشی سے پکار اٹھیں گی کہ هوشعنا، هو شعنا۔اس وقت انہیں محمد
صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لانا نصیب ہو گا اور اسی وقت انہیں حقیقی رنگ میں مسیح اول پر سچا ایمان نصیب
ہوگا۔اب تو وہ قو میں انہیں خدا تعالیٰ کا بیٹا قرار دے کر در حقیقت گالیاں دے رہی ہیں لیکن مقدر یہی ہے
کہ میرے بوئے ہوئے بیچ سے ایک دن ایسا درخت پیدا ہوگا کہ یہی عیسائی اقوام مثیل مسیح سے برکت
حاصل کرنے کے لئے اس کے نیچے بسیرا کریں گی اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں داخل ہو جائیں گی
اور جیسے خدا کی بادشاہت آسمان پر ہے ویسے ہی زمین پر آجائے گی۔( مطبوعه الفضل یکم فروری 1944ء)
276

آج 10 میں سے 10 باقی