ہم اپنی ہر چیز اپنے رب کے پاؤں پر قربان کر دیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مارچ 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مارچ 1944ء
ہم اپنی ہر چیز اپنے رب کے پاؤں پر قربان کر دیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مارچ 1944ء
میں اس مقام پر سب سے پہلے اپنے خاندان کو نصیحت کرتا ہوں کہ دیکھو ہمارے اوپر
اللہ تعالیٰ کے اس قدر احسانات ہیں کہ اگر سجدوں میں ہمارے ناک گھس جائیں، ہمارے ہاتھوں کی ہڈیاں
گھس جائیں ، تب بھی ہم اس کے احسانات کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری موعود کی نسل
میں ہمیں پیدا کیا اور اس فخر کے لئے اس نے اپنے فضل سے ہمیں چن لیا ہے۔پس ہم پر ایک بہت بڑی
ذمہ داری عائد ہے۔دنیا کے لوگوں کے لئے دنیا کے اور بہت سے کام پڑے ہوئے ہیں مگر ہماری زندگی تو
کلیۂ دین کی خدمت اور اسلام کے احیاء کے لئے وقف ہونی چاہئے۔مگر میں دیکھتا ہوں ہمارے خاندان
کے کچھ افراد دنیا کے کام میں مشغول ہو گئے ہیں۔بے شک وہ چندے بھی دیتے ہیں، بے شک وہ نمازیں
بھی پڑھتے ہیں، بے شک وہ اور دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں مگر یہ وہ چیز ہے، جس کی اللہ تعالیٰ ہر
مومن سے امید کرتا ہے۔ہر مومن سے وہ توقع کرتا ہے کہ وہ جہاں دنیا کے کام کرے، وہاں چندے بھی
دے، وہاں نمازیں بھی پڑھے ، وہاں دین کے اور کاموں میں بھی حصہ لے۔پس اس لحاظ سے ان میں اور
عام مومنوں میں کوئی امتیاز نہیں ہو سکتا۔حالانکہ خدا ہم سے دوسروں کی نسبت زیادہ امید کرتا ہے۔خدا ہم
سے یہ نہیں چاہتا کہ ہم کچھ وقت دین کو دیں اور باقی وقت دنیا پر صرف کریں۔بلکہ خدا ہم سے یہ چاہتا ہے
کہ ہم اپنی تمام زندگی خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کر دیں۔حضرت داؤ د فرماتے ہیں۔میں نے آج تک کسی بزرگ کی سات پشتوں تک کو بھیک مانگتے اور
فاقے کرتے نہیں دیکھا۔اس کے معنے یہی ہیں کہ سات پشتوں تک اللہ تعالیٰ خود اس خاندان کا محافظ ہو
جاتا ہے اور پھر اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ جب سات پشتوں تک خدا خود اس خاندان کا محافظ ہو جاتا ہے تو
اس خاندان کے افراد کا بھی فرض ہوتا ہے کہ وہ کم سے کم سات پشتوں تک سوائے دین کی خدمت کے اور
کوئی کام نہ کریں۔اگر وہ دنیا کے کام چھوڑ دیں تو اس کے نتیجہ میں فرض کرو ان کو فاقے آنے لگ جاتے
ہیں تو پھر کیا ہوا ؟ سب کچھ خدا کی مشیت کے ماتحت ہوتا ہے۔اگر اس رنگ میں ہی کسی وقت اللہ تعالیٰ ان
277
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 10 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
کا امتحان لینا چاہے اور انہیں فاقے آنے شروع ہو جا ئیں۔تب بھی اس میں کون سی بڑی بات ہے؟ کیا
لوگ دنیا میں فاقے نہیں کیا کرتے؟ اگر دنیا کے اور لوگ فاقے کر لیتے ہیں تو فاقہ کے ڈر سے ہمارے
لئے دین کی خدمت کو چھوڑ نا کس طرح جائز ہو سکتا ہے؟“
"
بہر حال یاد رکھو! خدا اپنے بندوں کو دیتا ہے اور ایسے طور پر دیتا ہے کہ بندہ لیتے لیتے تھک
جاتا ہے۔پھر کیوں وہ خدا پر یقین اور توکل نہیں کرتے اور دنیوی کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔وہ خدا تعالیٰ
پر توکل کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان میں ہونے کی وجہ سے جس طرح ہم تینوں بھائیوں
کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی ہے کہ ہم نے اپنی زندگیاں دین کے لئے وقف کر دی ہیں، اسی طرح وہ اپنی
زندگیاں خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دیں، اپنی اولادوں کو خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دیں اور دنیوی
کاموں کی بجائے دین کے کاموں اور اسلام کی احیاء میں حصہ لیں۔اگر وہ ایسا کریں گے تو اول تو میں انہیں
بتاتا ہوں ، خدا انہیں فاقہ نہیں دے گا۔لیکن میں کہتا ہوں اگر خدائی مشیت کے ماتحت کسی وقت انہیں فاقہ بھی
کرنا پڑے تو یہ فاقہ ہزاروں کھانوں سے زیادہ بہتر ہوگا۔اس وقت دین پر ایک آفت آئی ہوئی ہے۔اسلام
یک مصیبت میں مبتلا ہے۔اس کا وہی نقشہ ہے، جو حضرت مسیح موعود نے ان الفاظ میں کھینچا ہے۔بے کسے شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست
ہر کسے درکار خود با دین احمد کار نیست
پس اے ابنائے فارس ! تم کو یا درکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بیٹا قرار دیا ہے اور بیٹا اسی وجہ سے قرار دیا گیا ہے تا آپ کے خاندان کو معلوم
ہو کہ وہ خویشوں میں سے ہیں اور ان سے زیادہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ دین کی خدمت کریں گے۔پس تم رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خویشوں میں سے ہو۔تمہیں اوروں سے زیادہ دین کی خدمت کرنی چاہئے۔ہوتے
مجھے تو اس بات کی کبھی سمجھ ہی نہیں آسکتی کہ اگر خدا نے دین کی خدمت کا کام کرتے ہوئے
دنیوی لحاظ سے مجھے اپنے فضلوں سے حصہ دیا ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ میری اولاد یا اولاد در اولاد
دین کی خدمت کا کام کرے اور وہ فاقہ سے مرتی رہے؟ اگر وہ مومنانہ رنگ اختیار کریں تو تھوڑے روپیہ
میں بھی آسانی سے گزارہ کر سکتے ہیں اور اگر حرص بڑھالیں تو پانچ یا دس ہزار روپیہ کمانے کی کیا شرط ہے؟
انسان کہتا ہے، مجھے ہیں ہزار روپیہ ملے۔جب میں ہزار روپیہ اکٹھا کر لیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے پاس
پچاس ہزار روپیہ ہو جائے۔جب پچاس ہزار روپیہ ہو جاتا ہے تو چاہتا ہے کہ اس کے پاس ایک لاکھ روپیہ
278
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 10 مارچ 1944ء
ہو جائے۔پس اگر اس حرص کو بڑھاتے چلے جائیں تو بڑھتی چلی جاتی ہے اور اس کا کہیں خاتمہ نہیں ہوتا۔دنیا میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں، جن کی ماہوار آمد پچاس پچاس، ساٹھ ساٹھ لاکھ روپیہ ہے۔مگر پھر بھی وہ
یہ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اور روپیہ آ جائے۔پس اللہ پر توکل کرو، دنیوی کا موں کو چھوڑ دو اور دین کے
لئے اپنی زندگیوں کو وقف کردو۔اسلام اس وقت قربانی کا محتاج ہے اور سب سے پہلا حق اس قربانی کو ادا
کرنے کا ہم پر ہے۔" اب میں ایک آخری اور ضروری بات کہہ کر اس خطبہ کوختم کرتا ہوں۔وہ بات یہ ہے کہ
جب اللہ تعالیٰ نے اب اسلام کی فتح کی ایک نئی بنیا درکھ دی ہے تو یقینا اس کا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ
اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے ہم سے نئی قربانیوں کا مطالبہ کرنے والا ہے۔میں نہیں جانتا کہ یہ
آواز میرے منہ سے نکلے گی یا کسی اور شخص کے منہ سے نکلے گی۔میں یہ بھی نہیں جانتا کہ یہ آواز کس رنگ
میں نکلے گی؟ لیکن بہر حال یہ آواز بلند ہونے والی ہے۔ہماری جماعت بے شک چندے دیتی ہے اور
بہت دیتی ہے، قربانیاں کرتی ہے اور بہت کرتی ہے مگر یہ قربانیاں اسلام کی اشاعت کے لئے کافی نہیں۔پس میں تجویز کرتا ہوں اور اس تجویز کے مطابق سب سے پہلے میں اپنے وجود کو پیش کرتا ہوں
کہ ہم میں سے کچھ لوگ جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے، اپنی جائیدادوں کو اس صورت میں دین کے لئے وقف
کر دیں کہ جب سلسلہ کی طرف سے ان سے مطالبہ کیا جائے گا ، انہیں وہ جائیداد اسلام کی اشاعت کے
لئے پیش کرنے میں قطعا کوئی غور نہیں ہوگا۔میں سب سے پہلے اس غرض کے لئے اپنی جائیداد وقف کرتا ہوں۔دوسرے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب ہیں۔انہوں نے بھی اپنی جائیداد میری اس تحریک پر
دین کی خدمت کے لئے وقف کر دی ہے۔بلکہ انہوں نے مجھے کہا، آپ جانتے ہیں، آپ کی پہلے بھی یہی
خواہش تھی اور ایک دفعہ آپ نے اپنی اس خواہش کا مجھ سے اظہار بھی کیا تھا اور میں نے کہا تھا کہ میری
جائیداد اس غرض کے لئے لے لی جائے۔اب دوبارہ میں اس مقصد کے لئے اپنی جائیداد پیش کرتا ہوں۔تیسرے نمبر پر میرے بھانجے مسعود احمد خان صاحب ہیں۔انہوں نے کل سنا کہ میری یہ خواہش
ہے تو فورا مجھے لکھا کہ میری جس قدر جائیداد ہے، اسے میں بھی اسلام کی اشاعت کے لئے وقف کرتا ہوں۔اس وقف کی صورت یہ ہوگی کہ ایک کمیٹی بنادی جائے گی اور جب وہ فیصلہ کرے گی کہ اس وقت
اسلام کی ضرورت کے لئے وقف کرنے والوں کی جائیدادوں سے اس اس قدر رقم لے لی جائے ، اس
279
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 10 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
وقت پہلے عام چندے کی تحریک کی جائے گی، اس کے بعد چندہ میں جو کی رہ جائے گی ، اس کی کو یہ کمیٹی ان
لوگوں پر نسبتی طور پر تقسیم کر دے گی، جنہوں نے اپنی جائیدادیں وقف کی ہوں گی اور ان کا اختیار ہوگا کہ وہ
چاہیں تو نقد روپیہ دے دیں اور چاہیں تو اپنی جائیداد کو فروخت کر کے یا گرور کھ کر اتار و پیہ دے دیں۔گویا
اسلام کی اشاعت کے لئے آئندہ یہ نہیں ہو گا کہ کہا جائے، ہمارے پاس اتنار و پیہ نہیں ، جماعت میں پہلے
ایک عام تحریک کی جائے گی اور اس کے بعد جو کمی رہ جائے گی ، اس بار کو ہم لوگ اپنے اوپر لے لیں گے،
جنہوں نے دین کے لئے اپنی جائیدادوں کو وقف کر دیا ہوگا۔اور جو کمیٹی مقرر ہوگی ، وہ جائیدادوں کے
مطابق ہر ایک کا حصہ اسے بتادے گی۔مثلاً فرض کرو۔ایک شخص کی جائیداد ایک لاکھ روپے کی ہے اور
دوسرے کی دس ہزار روپیہ کی۔تولاکھ روپے کی جائید ادرکھنے والے کے ذمے مثلاً کمیٹی دس حصے مقرر کر
دے گی اور دس ہزار روپیہ کے ذمہ ایک حصہ۔اور ان کا اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنی جائیداد کو فر وخت کر
کے یا گرور کھ کر ادا کر دیں۔بہر حال اس معاہدہ کے بعد ان کا کوئی حق نہیں ہوگا کہ وہ کہہ سکیں کہ ہم اپنی
جائیداد کا اتنا حصہ دے سکتے ہیں، اتنا نہیں دے سکتے۔یہ کمیٹی کا اختیار ہوگا کہ ان سے جس قد رضرورت
سمجھے مطالبہ کرے۔ان کا حق نہیں ہو گا کہ وہ انکار کریں۔اس اقرار کے بعد اگر کوئی شخص اس جائیداد کو فروخت کرنا چاہے تو چونکہ اس سے پہلے وہ اپنی
جائیداد سلسلہ کو دے چکا ہوگا، اس لئے اس کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ جائیداد فر وخت کرتے وقت کمیٹی کو
اطلاع دے کہ اس اس رنگ میں میں اپنی جائیداد کو بدلنے لگا ہوں تا کہ کمیٹی کو تمام جائیدادوں کے متعلق صحیح
علم حاصل ہوتا رہے۔اور چونکہ کچھ لوگ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں کہ ان کے پاس جائیداد میں نہیں ہوتیں لیکن ان کی
خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی کسی طرح ثواب میں شامل ہوں ، اس لئے وہ اگر چاہیں تو اس رنگ میں اپنا نام
پیش کر سکتے ہیں کہ علاوہ دوسرے چندوں کو ادا کرنے کے جب کبھی اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے
خاص قربانیوں کا مطالبہ ہوا، میں اپنی ایک مہینہ کی یاد و مہینہ کی یا تین مہینہ کی آمد دے دوں گا اور مجھے اور
میرے بیوی بچوں کو خواہ کیسی ہی تنگی سے گزارہ کرنا پڑے، میں اس کی پروا نہیں کروں گا۔اس معاہدہ کے
مطابق جب قربانیوں کا وقت آیا تو ان لوگوں سے ان کے وعدے کے مطابق ایک یا دو یا تین مہینہ کی آمد
وصول کر لی جائے گی۔اور ان کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اس میں کسی قسم کا پس و پیش نہ کریں۔یہ دوصورتیں ہیں، جو اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے ضروری ہیں۔جو لوگ صاحب
جائیداد ہیں، ان کو چاہیے کہ وہ اپنی جائیدادیں دین کے لئے وقف کر دیں اور ہمارے پاس نوٹ کرا دیں
280
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مارچ 1944ء
کہ ہماری جائیدادیں آج سے خدا کے دین کی اشاعت کے لئے خرچ ہوسکتی ہیں، ہمارا انپر کوئی اختیار
نہیں ہوگا۔یہ جائیدادیں گو ان کے پاس ہی رہیں گی مگر وقت آنے پر ان سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔اس
دوران میں اگر وہ اپنی جائیداد میں کوئی تغیر وتبدل کریں تو ان کا فرض ہوگا کہ وہ ہمیں اس تبدیلی سے اطلاع
دیں۔جب اسلام کی طرف سے قربانی کی آواز بلند ہوگی ، اس وقت اگر نصف کی ضرورت ہوگی تو نصف
جائیداد لے لی جائے گی، ثلث کی ضرورت ہوگی تو ثلث جائیداد لے لی جائے گی ، پانچویں، ساتویں یا
دسویں حصہ کی ضرورت ہوگی تو اس قدر حصہ کا مطالبہ کر لیا جائے گا۔مگر بہر حال یہ طوعی تحریک ہے۔میر احکم نہیں ہے کہ ہر شخص اس تحریک میں ضرور شامل ہو۔جو
شخص ثواب کی خاطر اس تحریک میں شامل ہونا چاہے، اسے چاہیے کہ وہ اس میں جلد شامل ہو جائے اور
اپنے نام سے ہمیں اطلاع دے تاکہ دین کے کاموں میں آئندہ کسی قسم کا رخنہ پیدا نہ ہو اور ہم دلیری اور
جرات سے تبلیغ واشاعت کے کام میں ہر وقت حصہ لے سکیں۔پس آج اس خطبہ کے ذریعہ میں یہ اعلان کرتا ہوں تاکہ ساری جماعت میں یہ بات پھیل جائے
اور اللہ تعالیٰ جس جس کو تو فیق عطا فرمائے ، وہ اس تحریک میں شامل ہوتا چلا جائے۔میں نے ابھی اس غرض
کے لئے چونکہ کوئی کمیٹی مقرر نہیں کی ، اس لئے جو دوست اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں، وہ اپنے اپنے
ناموں سے مجھے اطلاع دے دیں اور اس امر سے بھی کہ ان کی کتنی جائیداد ہے جو اسلام کی اشاعت کے
لئے وہ وقف کرنا چاہتے ہیں؟ جو دوست اطلاع دیں گے ، ان کا نام رجسٹر میں نوٹ کر لیا جائے گا۔اسی
طرح تنخواہوں کے متعلق بھی براہ راست مجھے اطلاع دے دی جائے بعد میں جب رجسٹر بن جائیں گے
تو ان کے نام وہاں درج کر دیئے جائیں گے۔اس اعلان کے بعد چند گھنٹوں میں چالیس لاکھ کے
قریب کی قیمت کی جائیدادیں دوستوں نے وقف کر دیں۔فالحمد لله۔باہر کے دوستوں اور قادیان
کے اور دوستوں کی درخواستوں کے بعد تعجب نہیں کہ کئی کروڑ روپیہ کاریز روفنڈ اس غرض کے لئے قائم
ہو جائے۔اللہ تعالیٰ کا رحم ان پر نازل ہو ، جو آگے بڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیں۔اللهم امین)
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نہایت خوشی سے نہایت فرحت سے ، نہایت بشاشت
اور دل کی ٹھنڈک سے اپنی ہر چیز ، اپنی جان بھی، اپنا مال بھی ، اپنی اولاد بھی، اپنی بیویاں بھی، اپنے عزیز اور
رشتہ دار بھی ، اپنے جذبات اور احساسات بھی اور اپنے خیالات اور افکار بھی ، اپنے رب کے پاؤں پر قربان
ا
کر دیں اور اس راہ میں
کسی قسم کی ہچکچاہٹ اور تنگ دلی سے کام نہ لیں۔اللهم امین
مطبوع الفضل 14 مارچ 1944ء)
281