اللہ تعالی کے نور پر فدا ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ ۔ تقریرفرمودہ 17 مارچ 1944ء بروفات حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از تقریر فرمود : 17 مارچ 1944ء
اللہ تعالیٰ کے نور پر فدا ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ
تقریر فرمودہ 17 مارچ 1944ء بر وفات حضرت میر محمد اسحاق صاحب
وو
اکثر لوگ خدا تعالیٰ کے لئے زندگی وقف کرنا اور کام کرنا نہیں جانتے۔یہی وجہ ہے
کہ دنیا پر حزن
و غم کی چادر پڑی رہتی ہے۔اگر سب کے سب لوگ دین کی خدمت کرتے اور اللہ تعالیٰ کی
رضا جوئی میں لگے ہوتے تو دنیا کا عرفان اور علم ایسے بلند معیار پر آجا تا کہ کسی قابل قدر خادم اسلام کی
""
وفات پر جو یہ احساس پیدا ہوتا ہے اور یہ فکر لاحق ہوتا ہے کہ اب ہم کیا کریں گے؟ یہ کبھی نہ ہوتا۔۔۔اگر ہماری جماعت کا ہر شخص ویسا ہی بنے کی کوشش کرتا تو آج یہ احساس نہ پیدا ہوتا
جب ہر شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہوتو کسی کارکن کی وفات پر یہ سوال پیدا نہیں ہوتا کہ اب ہم کیا کریں
گے؟ بلکہ ہر شخص جانتا ہے کہ ہم سب یہی کر رہے ہیں۔عزیز اور دوست کی جدائی کا غم تو ضرور ہوتا ہے مگر یہ
احساس نہیں ہوتا کہ اب اس کا کام کون سنبھالے گا ؟“
اگر اور لوگ بھی ایسے ہوتے تو بے شک ان کی وفات کا صدمہ ہوتا۔ویسا ہی صدمہ
جیسا ایک عزیز کی وفات کا ہوتا ہے مگر جماعتی پہلو حفوظ ہوتا۔اور یہ دیکھ کر کہ اگر ایک آدمی فوت ہو گیا ہے تو
خواہ وہ کسی رنگ کا تھا، اس کی جگہ لینے والے کئی اور موجود ہیں، جماعت کے لوگ مایوس نہ ہوتے اور وہ
سمجھتے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی مشیت نے ایک آدمی ہم سے لے لیا ہے تو اس کے کئی قائمقام موجود ہیں۔مگر قحط الرجال ایسی چیز ہے کہ جو لوگوں کے دلوں میں مایوسی پیدا کر دیتی ہے اور جب کام کا ایک
آدمی فوت ہوتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ اب کیا ہوگا ؟ اور دشمن بھی کہتا ہے کہ اب یہ جماعت تباہ ہو جائے گی ،
اب اس کا کام چلانے والا کوئی نہیں۔لیکن اگر ایک کے بعد کام کرنے والے کئی موجود ہوں تو پھر نہ اپنوں
میں مایوسی پیدا ہوتی ہے اور نہ دشمن کو خوش ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔پس اگر جماعت کے دوست اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھتے تو آج جو یہ گھبراہٹ پائی جاتی ہے، نہ
ہوتی۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے بر وقت سمجھ دی اور میں نے نوجوانوں کو زندگیاں وقف کرنے کی
تحریک کی ، جس کے ماتحت آج نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔لیکن ہمارا کام بہت وسیع ہے۔ہم نے
283
اقتباس از تقریر فرموده 17 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
دنیا کو صحیح علوم سے آگاہ کرنا ہے اور اس کے لئے ہزار ہا علماء درکار ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب
جماعت اتنی بڑھ رہی ہے کہ آٹھ دس علماء تو ہر وقت ایسے چاہئیں ، جو مرکز میں رہیں اور مختلف مساجد میں
قرآن وحدیث اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس با قاعدہ جاری رہے اور اس طرح نظر آئے کہ
گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم میں زندہ موجود ہیں۔اب کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ خود خلیفہ اسے
سنبھال نہیں سکتا۔اگر قرآن کریم کا درس ہم میں جاری رہے تو گویا زندہ خدا ہم میں موجود ہوگا ، اگر حدیث
کا درس جاری رہے تو گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں زندہ ہوں گے، اگر کتب حضرت
مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا درس جاری رہے تو گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہم میں زندہ ہوں گے۔سو یہ کتنی بڑی غفلت ہے ، جو جماعت سے ہوئی۔میں تو اس کا خیال کر کے بھی کانپ جاتا
ہوں۔کتنے تھوڑے لوگ تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یاد گار تھے اور اب تو وہ اور بھی بہت
کم رہ گئے ہیں۔اگر ان کے مرنے سے پہلے پہلے جماعت نے اس کمی کو پورا نہ کیا تو اس نقصان کا اندازہ
بھی نہیں کیا جا سکتا، جو جماعت کو پہنچے گا۔ذرا غور کرو ہمارے سامنے کتنا بڑا کام ہے اور کتنی بڑی کوتاہی ہے،
جو جماعت سے ہوئی۔پس اب بھی سنبھلو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یادگار لوگ اب بہت تھوڑے رہ
گئے ہیں اور شاید تھوڑے ہی دن ہیں۔پھر میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا کوئی وعدہ نہیں کہ میری عمر کتنی ہوگی ؟ اور کتا
ن مصلح موعود کی پیشگوئی پورے ہونے کے بعد بھی ہوسکتا ہے، ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے مجھ سے جتنا کام
لینا ہو، لے لیا ہو۔پس یہ بڑے خطرات کے دن ہیں، اس لئے سنبھلو اور اپنے نفسوں سے دنیا کی محبت کو سرد کر دو
اور اپنے دین کی خدمت کے لئے آگے آؤ اور ان لوگوں کے علوم کے وارث بنو، جنہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت پائی تا تم آئندہ نسلوں کو سنبھال سکو تم لوگ تھوڑے تھے اور تمہارے لئے تھوڑے
مدرس کافی تھے مگر آئندہ آنے والی نسلوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگی اور ان کے لئے بہت زیادہ مدرس درکار ہیں۔پس اپنے آپ کو دین کے لئے وقف کر دو اور یہ نہ دیکھو کہ اس کے عوض تمہیں کیا ملتا ہے۔جو شخص
ید دیکھتا ہے کہ اسے کتنے پیسے ملتے ہیں؟ وہ کبھی خدا تعالیٰ کی نصرت حاصل نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ کی نصرت
اسی کو ملتی ہے ، جو اس کا نام لے کر سمندر میں کود پڑتا ہے۔چاہے موتی اس کے ہاتھ میں آجائے اور چاہیے
وہ مچھلیوں کی غذا بن جائے۔پس مومن کا کام عرفان کے سمندر میں غوطہ لگا دینا ہے، وہ اس بات سے بے
پر واہ ہوتا ہے کہ اسے موتی ملتے ہیں یا وہ مچھلیوں کی غذا بنتا ہے“۔284
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
""
اقتباس از تقریر فرموده 17 مارچ 1944ء
" یہ دین کی فتح کے دن ہیں اور ان دنوں میں افسردگی نہیں ہونی چاہیے بلکہ دلوں میں ایسا
عزم صمیم ہونا چاہیے کہ جس کے ماتحت دوست بڑھ بڑھ کر قربانیاں کر سکیں۔پس خوب دعا ئیں کرو کہ اللہ
تعالی کمزور لوگوں کو ٹھوکر سے بچائے اور ایسی بشارات دے کہ جو دلوں کو مضبوط کر دیں اور اطمینان پیدا
کریں، ایسا اطمینان کہ جو پھر کبھی نہ چھینا جائے اور جماعت کو کوئی ایسا نقصان نہ ہو، جو ارادوں کو پست
کرنے اور ہمتوں کو توڑنے والا ہو اور اللہ تعالیٰ دلوں میں ایسی تبدیلی پیدا کرے کہ نوجوان خدمت دین
کے لئے آگے آئیں اور اس بوجھ کو اٹھانے کے لئے بڑھیں اور ایسی روح پیدا ہو کہ ہم اور ہماری اولادیں
اللہ تعالیٰ کے نور پر اس طرح فدا ہونے کے لئے تیار ہو جائیں کہ جس طرح برسات کی رات پروانے شمع
پر قربان ہوتے ہیں۔( مطبوع الفضل یکم اپریل 1944ء)
285