قربانی وہی فائدہ دے سکتی ہے جو بشاشت کے ساتھ کی جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 مارچ 1944ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مارچ 1944ء
قربانی وہی فائدہ دے سکتی ہے، جو بشاشت کے ساتھ کی جائے
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 مارچ 1944ء
کام بہت ہے اور وقت تھوڑا ہے، ہماری ذمہ واریاں بے انتہا ہیں اور مشکلات کا کوئی
اندازہ نہیں اور آخر جس طرح بھی ہو، گرتے پڑتے ہمت سے کام کرنا ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے ہی چونکہ وہ
کام کرنا ہے، اس لئے ہماری کوشش کتنی کم کیوں نہ ہو، یہ یقین ہے کہ آخر اللہ تعالیٰ ہمیں اس کام کو پورا
کرنے کی توفیق دے دے گا۔دو یا تین ہفتے ہوئے ، میں نے بیان کیا تھا کہ مجھے سلسلہ کی آئندہ ترقی کے
متعلق بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر چونکہ ایک ہی خطبہ میں ان سب کا بیان کرنا ممکن نہیں، اس لئے آہستہ
آہستہ مختلف خطبات میں ، میں انہیں بیان کروں گا۔اور حقیقت یہ ہے کہ ہر ایک دن، جو دو جمعوں کے
درمیان گزرتا ہے، ہمارے لئے مشکلات بڑھاتا جاتا ہے اور ضرورت ہے کہ ہم اپنے آپ کو جلد سے جلد
ایسے رنگ میں منظم کرلیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسی بنیاد دین کی اشاعت کے لئے قائم ہو جائے کہ
جس پر آئندہ سہولت کے ساتھ عمارت بنائی جاسکے۔میں جس سکیم کی طرف سب سے پہلے توجہ دلانا چاہتا
تھا، وہ جماعت میں علماء کے پیدا کرنے کے متعلق تھی۔میرا دل کانپ جاتا ہے، اس خیال سے کہ اس بارہ
میں اس وقت تک ہم سے بہت بڑی کوتاہی ہوئی ہے۔چنانچہ میں نے کچھ عرصہ ہوا، یہ محسوس کیا کہ تحریک جدید کے واقفین کی تعلیم جس رنگ
میں ہورہی ہے، اس طرح مکمل نہیں ہو سکتی۔اور میں نے اسے اپنے ہاتھ میں لیا تا ایسے اصول پر ان
کی تعلیم
ہو سکے کہ وہ چوٹی کے علماء بن سکیں اور میں نے ان سے کہا کہ پہلے وہ صرف ونحو کی تعلیم حاصل کریں اور اس
میں کامل بنیں کیونکہ یہ علم ہر دوسرے علم کے حاصل کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔اب ان میں سے بعض طالب
علم ایسے مقام پر ہیں کہ دو تین ماہ میں اسے مکمل کر سکیں گے اور پھر سے دوسروں کو پڑھانے اور سکھانے کی
قابلیت ان میں پیدا ہو جائے گی۔اب اللہ تعالیٰ نے جو انکشاف مجھ پر فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ جب یہ لوگ
صرف و نحو کی تعلیم مکمل کر لیں تو ان کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا جائے۔بعض کو فقہ کی اعلیٰ تعلیم دلائی جائے،
بعض کو حدیث کی، بعض کو تفسیر کی اعلیٰ تعلیم دلائی جائے اور اس طرح تین تین، چار چار کو مختلف علوم کی تکمیل
کرائی جائے اور پھر پانچ چھ ماہ یا سال کے بعد وہ ایک دوسرے کو اپنے حاصل کردہ علوم کی تکمیل کرا دیں۔اور جو جو علم کسی نے سیکھا ہو، وہ دوسروں کو سکھا دیں اور اس طرح ان میں سے ہر ایک دوسرے کا شاگرد اور
وو
287
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مارچ 1944 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
استاد بن جائے اور سب کے سب مختلف علوم میں کمال حاصل
کر سکیں۔کیونکہ ان میں سے ہر ایک کو اگر باری
ری سارے علوم سکھائے جائیں تو ہو سکتا ہے کہ سب کے کامل ہونے تک وہ لوگ جماعت میں سے اٹھ
جائیں ، جوان نو جوانوں کو تعلیم دیتے ہیں۔اس لئے ان کو گروہوں میں تقسیم کر دیا جائے۔تین چار تفسیر قرآن
سیکھنے میں لگ جائیں، تین چار حدیث سیکھنے میں ، تین چار تصوف سیکھنے میں، تین چار علم کلام کے سیکھنے
میں اور تین چار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے سیکھنے میں اور چونکہ ان سب کو ان سب علوم
کا سکھانا ضروری ہے۔اس لئے ان میں سے ہر ایک، ایک علم میں کمال حاصل کرنے کے بعد دوسرے
کو سکھائے۔فقہ کے علماء ، حدیث کے علماء کو فقہ کی اعلی تعلیم دیں اور حدیث کے علماء ، فقہ کے علماء کو حدیث کی
اعلی تعلیم دیں اور اس طرح باہم استاد شاگرد ہو کر مکمل علوم کے ماہر بن جائیں۔لیکن یہ سکیم پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتی، جب تک ایسے افراد زیادہ تعداد میں نہ ہوں، جو دین
کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔جسمانی کام ایک ایک آدمی سے بھی چل سکتے ہیں کیونکہ جسم کا فتح کرنا
آسان ہے مگر روحانی کاموں کے لئے بہت آدمیوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے کیونکہ دلوں کا فتح کرنا بہت مشکل
کام ہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ ہمارے پاس اتنے معلم ہوں
کہ ہم انہیں تمام جماعت میں پھیلا سکیں“۔و عملی قربانی کے لئے نو جوان آگے آئیں۔زمیندار طبقہ ہمارے ملک کی جان ہے، ان میں
سے اور ان قوموں میں سے جو باہر سے ہندوستان میں آئی ہیں۔مثلاً پٹھان، قریشی ، سید مغل اور
راجپوت وغیرہ اقوام میں سے بہت کم نوجوانوں نے زندگیاں وقف کی ہیں۔زیادہ تر ایسے نوجوانوں
نے زندگیاں وقف کی ہیں، جن کا پشت پناہ جماعتی طور پر کوئی نہیں۔ایسی صورت میں بعض اوقات
دشمن اعتراض کر سکتا ہے کہ جن لوگوں کے گزارہ کی کوئی صورت نہ تھی، انہوں نے اپنی زندگیاں وقف
کر دی۔گو یہ بات ہے تو جھوٹ۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ روح ہماری جماعت میں نہیں مگر کم سے کم
دشمن کے لئے اعتراض کا موقع تو ضرور ہے۔اس لئے وہ اقوام ، جن کو اللہ تعالیٰ نے سیاسی عزت دی
ہے، اگر اپنے فرائض کو ادا کریں تو ان کی عزت قائم رہ سکتی ہے۔اگر ان کے اندر قربانی کا مادہ پیدانہ
ہوا تو ان کی عزت چھن جائے گی۔اس وقت دنیا میں ایسے انقلاب اور تغیرات ہونے والے ہیں کہ
اگر ان قوموں نے ، جو اس وقت سیاسی طور پر معزز مجھی جاتی ہیں، اپنا حصہ قربانیوں کا ادا نہ کیا تو وہ گر
جائیں گی اور وہ عزت پا جائیں گی ، جو اس وقت سیاسی طور پر معزز نہیں کبھی جاتیں“۔وپس میں تحریک کرتا ہوں کہ سیاسی طور پر معزز سمجھی جانے والی اقوام کے لوگ اپنے کو ، اپنی
اولادوں کو دین کے لئے وقف کریں۔وقت بہت تھوڑا ہے اور کام بہت زیادہ ہے۔خدا تعالیٰ اب زیادہ
288
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مارچ 1944ء
انتظار نہیں کر سکتا۔اگر ہم سنتی سے کام لیں گے تو خدا تعالیٰ اپنے کام کے لئے کوئی اور انتظام کرے گا اور
ہماری بدقسمتی پر مہر ہو جائے گی۔کاش ہمارے دل اس فرض کو پورے طور پر محسوس کریں ، اے عزیز و ! کاش
ہمارے ایمان آج ہم کو شرمندگی سے بچالیں، کاش ہمارے جسم، ہماری روحوں کے تابع ہو کر ہمیں اپنا فرض
ادا کرنے دیں، کاش ہمارے آج کے افعال قیامت کے دن ہم کو شرمساری اور روسیاہی سے بچالیں۔چاہئے تو یہ تھا کہ ہر فرد آگے بڑھتا اور اپنی زندگی وقف کرتا مگر کم سے کم ایک حصہ تو آگے بڑھنا
چاہئے۔میں مانتا ہوں کہ دوست چندہ میں قربانی کرتے ہیں مگر زندگی وقف کرنے کے لئے بہت کم لوگ
آگے آئے ہیں۔ضرورت ہے کہ آئندہ مدرسہ احمدیہ میں زیادہ بچے داخل کرائے جائیں اور میں انجمن کو
توجہ دلاتا ہوں کہ ایسے رنگ میں ان کی تعلیم کا انتظام کیا جائے کہ چاہے مولوی فاضل وہ نہ ہو سکیں مگر دینی
علوم کے ماہر بن جائیں۔ہمیں مولوی فاضلوں کی ضرورت نہیں بلکہ ضرورت یہ ہے کہ مبلغ مل سکیں۔مالی
کمزوری کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر سال تین نئے مبلغ رکھے جائیں مگر کئی سالوں سے ایک بھی نہیں
رکھا گیا اور اب کئی سال کے بعد ایک رکھا گیا ہے۔حالانکہ کام کی وسعت کا تقاضا یہ ہے کہ ہر سال ایک سو
نہیں بلکہ دوسو مبلغ رکھے جائیں۔پس میں ایک تحریک تو یہ کرتا ہوں کہ دوست مدرسہ احمدیہ میں اپنے بچوں کو بھیجیں تا انہیں خدمت
دین کے لیے تیار کیا جا سکے۔دوسری تحریک انجمن کو یہ کرتا ہوں کہ پڑھائی کی سکیم ایسی ہو کہ تھوڑے سے
تھوڑے عرصہ میں زیادہ سے زیادہ دینی تعلیم حاصل ہو سکے اور اس رستہ میں جو چیز حائل ہو، اسے نکال دیا
جائے۔مولوی فاضل بنانا ضروری نہیں ، جس نے ڈگری حاصل کرنی ہو ، وہ باہر چلا جائے۔اس دوغلا پن کو
دور کرنا ضروری ہے۔دوکشتیوں میں پاؤں رکھنے والا کبھی ساحل پر نہیں پہنچا کرتا۔پس تعلیم کا انتظام ایسے
رنگ میں کیا جائے کہ جلد سے جلد علماء نہیں مل سکیں۔فقہ تفسیر، حدیث ، تصوف اور کلام وغیرہ علوم میں ایسی
دسترس حاصل کر سکیں کہ چوٹی کے علماء میں ان کا شمار ہو۔بلکہ دنیا میں صرف وہی علماء سمجھے جائیں اور اسلام
کے ہر فرقہ اور ہر ملک کے لوگ اختلاف عقائد کے باوجود یہ تسلیم کریں کہ اگر ہم نے ان علوم کو سیکھنا ہے تو
احمدی علماء سے ہی سیکھنا چاہئے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا ایک حصہ تبلیغ میں حصہ لیتا ہے مگر ضرور ہے کہ اس طرف
اور زیادہ توجہ کی جائے۔اب کے جو میں نے اعلان کیا تو دسویں جماعت کے پانچ طلباء نے بھی اپنے نام
پیش کئے۔(اس کے بعد اور نو جوان میٹرک پاس نے وقف کیا اور بعض اعلی تعلیم یافتہ والوں نے بھی)۔دنیوی علوم حاصل کرنے والے نوجوان بھی اگر اپنے نام پیش کریں تو ان
کو بھی ایسی تعلیم دی جاسکتی ہے کہ
289
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
دین کا کام ان سے لیا جا سکے اور دین کے ان حصوں میں ، جن میں دنیوی تعلیم ممد ہوتی ہے، ان سے فائدہ
اٹھایا جا سکتا ہے۔مثلاً ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ادنی اقوام میں تبلیغ کے لئے ڈاکٹر بہت زیادہ مفید ہو
سکتے ہیں بلکہ ان کے لئے ان سے بہتر مبلغ اور کوئی نہیں ہوسکتا۔عیسائیوں نے ہسپتال کھول کر ہی چالیس
لاکھ افراد کو عیسائی بنا لیا ہے۔مدراس میں، جو قریباً ایک ہزار سال تک مسلمانوں کے زیرنگین رہا ہے،
مسلمانوں کا تناسب کل آبادی کا چھ فیصدی ہے مگر عیسائی بارہ فیصدی ہیں۔گویا ایک مسلمان کے مقابلہ میں
دو عیسائی ہیں۔اور یہ ترقی انہوں نے صرف ایک صدی میں کی ہے کیونکہ ان کے ڈاکٹر اپنی زندگی کو خطرہ
میں ڈال کر ان میں جا کر ہسپتال جاری کرتے اور ان کا علاج کرتے ہیں۔اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ جو
ہم سے ہمدردی کرتے ہیں، ہم بھی ان کی باتیں سنیں۔اور چونکہ عیسائیت کی دینی تعلیم نور نبوت سے متمتع
ہے، اس لئے مشرکانہ تعلیم کی نسبت اچھی ہے۔اور وہ لوگ جب اسے سنتے ہیں تو اس پر ایمان لے آتے
ہیں۔لیکن ان کی بجائے اگر اسلامی ڈاکٹر ان کا علاج کریں اور ساتھ اسلام کی سادہ اور مساوات
کی تعلیم
ان کے گوش گزار کریں تو بہت جلد کامیابی ہو سکتی ہے۔عیسائی مشنریوں نے ان کو عیسائی تو بنا لیا مگر ان میں
مساوات قائم نہیں کر سکے۔وہی چھوت چھات کے اثرات ابھی تک ہیں اور دوسری اقوام ان کو حقارت کی
نظر سے دیکھتی ہیں۔مگر چونکہ اسلام میں جب ایک آدمی داخل ہوتا ہے تو ایسا پکا مسلمان بن جاتا ہے کہ پہلی
قومیت بالکل مٹ جاتی ہے اور کوئی مسلمان اس کے ساتھ کھانے پینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔اسلامی تعلیم میں جو خوبیاں ہیں، اگر ڈاکٹر سے ادنی اقوام کے لوگوں کے سامنے پیش کریں تو لاکھوں کی
تعداد میں ان کو داخل اسلام کیا جا سکتا ہے۔پس ایسے نو جوان بھی اپنی زندگیاں وقف کریں، جنہوں نے سائنس میں میٹرک پاس کیا ہو یا
اس سال پاس ہونے کی امید ہو۔اسی طرح گریجوایٹ وغیرہ تا جو ڈاکٹری کے لئے مناسب ہوں ، انہیں
ڈاکٹری کی تعلیم دلوا کر ادنی اقوام میں، جن تک ابھی تک اسلام کا نور نہیں پہنچا تبلیغ کے لئے بھیجا جا سکے اور
جو دوسرے کاموں کے مناسب ہوں، انہیں دوسرے کاموں کے لئے تعلیم دلائی جائے۔ہندو ان لوگوں کو
ابھی تک ذلیل سمجھتے ہیں، ان سے چھوت چھات کرتے ہیں، ان غریبوں کو غلام قرار دے رکھا ہے۔اس
لئے جب ہمدردی سے ان کی خدمت کی جائے اور احسن رنگ میں اسلامی تعلیم ان کے سامنے پیش کی
جائے تو عیسائیوں کی نسبت کئی گنا زیادہ کامیابی ہوسکتی ہے۔پس یہ رستہ بھی بند نہیں۔دنیوی تعلیم حاصل
کرنے والے نوجوان بھی اپنے آپ کو وقف کر سکتے ہیں اور ان سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔290
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مارچ 1944ء
مگر یہ یادر ہے کہ تعلیم اور کام کے متعلق ان
کا کوئی دخل نہ ہوگا۔یہ کام ہمارا ہوگا کہ ہم فیصلہ کریں
کہ کس سے کیا کام لیا جائے گا؟ بعض لوگ حماقت سے یہ سمجھتے ہیں کہ جو تقریر اور تحریر کرے، وہی مبلغ ہے۔حالانکہ اسلام تو ایک محیط کل مذہب ہے۔اس کے احکام کی تکمیل کے لئے ہمیں ہر قسم کے آدمیوں کی
ضرورت ہے۔وہی مبلغ نہیں، جو تبلیغ کے لئے باہر جاتا ہے۔جو سلسلہ کی جائیدادوں کا انتظام تندہی اور
اخلاص سے کرتا ہے اور باہر جانے والے مبلغوں کے لئے اور سلسلہ کے لٹریچر کے لئے روپیہ زیادہ سے
زیادہ مقدار میں کماتا ہے ، وہ اس سے کم نہیں اور خدا تعالیٰ کے نزدیک مبلغوں میں شامل ہے۔جو سلسلہ کی
عمارتوں کی اخلاص سے نگرانی کرتا ہے، وہ بھی مبلغ ہے۔جو سلسلہ کے لئے تجارت کرتا ہے ، وہ بھی مبلغ
ہے۔جو سلسلہ کا کارخانہ چلاتا ہے، وہ بھی مبلغ ہے۔جو زندگی وقف کرتا ہے اور اسے سلسلہ کے خزانہ کا پہرہ
دار مقرر کیا جاتا ہے، وہ بھی مبلغ ہے۔کسی کام کی نوعیت کا خیال دل سے نکال دو اور اپنے آپ کو سلسلہ کے
ہاتھ میں دے دو۔پھر جہاں تم کو مقر ر کیا جائے گا، وہی مقام تمہاری نجات اور برکت کا مقام ہوگا“۔غرض میں ایک تو اس امر کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اور دوسرا حصہ اخراجات کا ہے،
جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں۔میں نے جائیداد وقف کرنے کی تحریک کی تھی۔قادیان کے
دوستوں نے اس کے جواب میں شاندار نمونہ دکھایا ہے اور اس تحریک کا استقبال کیا ہے۔بہت سے
دوستوں نے اپنی جائیداد میں وقف کر دی ہیں مگر بیرونی جماعتوں کی طرف سے اس تحریک کا جواب ایسا
شاندار نہیں بلکہ قادیان کی نسبت نصف بھی نہیں۔( بعد میں یہ بات درست ثابت نہیں ہوئی کئی دن کی
ڈاک پڑی ہوئی تھی، جب اسے پڑھا گیا تو سینکڑوں وعدے اس سے نکلے ہیں مگر بھی بہت توجہ کی
ضرورت ہے )۔پس میں بیرونی جماعتوں
کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ دوست جائیدادیں وقف کریں۔یہ وقف
جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا، اس صورت میں ہوگا کہ ان کی جائیداد ان ہی کے پاس رہے گی اور آمد
بھی مالک کی ہی ہوگی اور وہی اس کا انتظام بھی کرے گا۔ہاں جب سلسلہ کے لئے ضرورت ہوگی، ایسی
ضرورت، جو عام چندہ سے پوری نہ ہو سکے تو جتنی رقم کی ضرورت ہوگی، اسے ان جائیدادوں پر بحصہ
رسدی
تقسیم کر دیا جائے گا۔میں پہلے بھی اس تجویز کو بیان کر چکا ہوں لیکن اب پھر اسے بیان کر دیتا ہوں۔فرض کرو، ایک
شخص کی جائیداد ایک ہزار کی ہے، دوسرے کی دس ہزار کی اور تیسرے کی ایک لاکھ کی ہے۔ایک کمیٹی
مقرر کر دی جائے گی جو کسی ضرورت کے لئے اخراجات
کا اندازہ کرے گی۔فرض کر وہ کمیٹی کا اندازہ یہ ہے
کہ ایک لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے اور یہ رقم اتنی ہے کہ اگر ایک ایک فیصدی حصہ وقف شدہ جائیدادوں
291
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم
کا لے لیا جائے تو پوری ہو سکتی ہے۔تو جس نے ایک ہزار کی جائیداد وقف کی ہے، اس سے دس روپیہ کا
مطالبہ کیا جائے گا اور جس کی دس ہزار کی جائیداد ہے، اس سے ایک سوکا اور جس کی ایک لاکھ کی ہے، اس
سے ایک ہزار اور جس نے دس لاکھ کی جائیداد وقف کی ہے، اس سے دس ہزار کا مطالبہ کیا جائے گا۔اور کہا
جائے گا کہ اتنے عرصہ میں یہ روپیہ داخل کر دو۔جس کے پاس روپیہ ہو، وہ اپنے حصہ کا روپیہ ادا کر دے
لیکن جس کے پاس نہ ہو، اس کی جائیداد کو رہن کر کے اس کے حصہ کا روپیہ وصول کر لیا جائے گا اور اس
طرح مطلو به خرچ چلایا جائے گا۔پس جائیداد میں وقف کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی جائیداد میں انجمن
کو دے دیں۔صرف یہ اقرار کریں کہ جو چندہ ان کے ذمہ ڈالا جائے گا، اسے ادا کریں گے۔اگر کمیٹی
فیصلہ کرے گی کہ مثلاً ایک کروڑ روپیہ کی ضرورت ہے اور وقف شدہ جائیداد میں دو کروڑ روپیہ کی مالیت کی
ہیں تو پچاس فیصدی کا مطالبہ کر لیا جائے گا۔جس کی جائیداد دس لاکھ کی ہوگی ، اسے پانچ لاکھ اور جس کی دس
ہزار کی ہوگی ، اسے پانچ ہزار دینا ہو گا۔مگر یہ ابھی دور کی بات ہے۔فی الحال میرا خیال ہے کہ ایک سے دس
فیصدی تک کی ہی چند سالوں تک ضرورت پیش آسکتی ہے۔جن کی جائیداد میں نہیں ہیں ، ان کے دل میں اگر خواہش ہو کہ وہ بھی اس تحریک میں شامل ہوں تو وہ
اپنی آمدنیاں وقف کر سکتے ہیں۔اور ایسے بھی بعض دوست ہیں، جنہوں نے آمدنیاں وقف کی ہیں۔کسی نے کا
ایک ماہ کی کسی نے دو کی کسی نے تین کی اور بعض تو ایسے ہیں، جنہوں نے سال بھر کی آمد نیاں ہی وقف کی
ہیں اور لکھا ہے کہ جب سلسلہ کو ضرورت ہو تو ہم سارے سال کی آمد دینے کو تیار ہیں خواہ ہمیں بھیک مانگ
کر ہی گزارہ کرنا پڑے۔جب ہم سے مطالبہ کیا جائے گا، ہم سارے سال
کی آمد پیش کر دیں گے۔اگر دوست
اس تحریک کی طرف پوری توجہ کرتے تو تین چار کروڑ روپیہ کی جائیداد میں وقف ہونا مشکل نہ تھا۔پس دوست اس طرف توجہ کریں۔مگر اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ عام چندوں پر اس
کا اثر نہ ہو۔یہ تحریک طوعی ہے اور ہر شخص کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ چاہے تو اس میں حصہ لے تا زیادہ سے
زیادہ ثواب حاصل کر سکے۔جب کوئی چیز جماعت کے نظام میں داخل ہو جائے تو ہر شخص کو اس میں حصہ
لینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے اور وہ ہو بھی جاتے ہیں مگر ان کا ثواب اس قدر نہیں ہوتا۔اس لئے میں نے یہ
تحریک محض طوعی رکھی ہے، کسی پر جبر نہیں کہ اس میں حصہ لے۔اب میں پھر قادیان کے ان دوستوں کو ، جنہوں نے ابھی تک اس تحریک میں حصہ نہیں لیا مگر حصہ
لینے کی خواہش رکھتے ہیں تحریک کرتا ہوں کہ اس میں شامل ہوں اور بیرونی جماعت کے دوستوں کو بھی توجہ
292
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مارچ 1944ء
دلاتا ہوں، وقت بہت تھوڑا اور کام بہت زیادہ ہے۔پس دوست جلد اس تحریک میں اپنے نام پیش کریں تا
ہم اندازہ کرسکیں کہ ضرورت کے وقت علاوہ انجمن اور تحریک جدید کے بجٹ کے کتنا و پی میں مل سکتا ہے؟
میرا اندازہ ہے کہ جماعت کے دوستوں کی آمد ماہوار پچاس ساٹھ لاکھ روپیہ ہے اور اگر دوست توجہ کریں تو
کافی روپیہ ملنے کی امید ہو سکتی ہے۔یہ کام ابھی آہستہ آہستہ شروع ہوگا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ ربانی کام وہی ہے، جو تھوڑا شروع ہو کر ترقی کرتا ہے۔غالبا ہم ابھی اس تحریک کے ماتحت
اشد ضرورت کے وقت ایک فیصدی تک حصہ لینا شروع کریں گے۔مگر مومن کی نیت یہی ہونی چاہیے کہ
اگر ساری جائیداد کی بھی دین کے لئے ضرورت ہو تو اسے دینے میں کوئی عذر نہ ہوگا۔مجھے ایک رویا میں اس تحریک کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک عورت
ہے، جس کا خاوند نیک ہے مگر وہ خود نیک نہیں۔اس کا ایک بیٹا ہے، وہ اس سے کہتی ہے کہ تیرا باپ اسراف
بہت کرتا ہے۔اگر اس سے کوئی ایک پیسہ مانگے تو پیسہ دے دیتا ہے، اگر وہ دو آنے مانگے تو دو آنے دے
دیتا ہے اور وہ اس قسم کا ہے کہ اگر کوئی اس سے سارا مال مانگے تو وہ سارا دے دے گا۔اور وہ اپنے بیٹے سے
کہتی ہے کہ آؤ ، ہم اس سے سارا مال مانگ لیں۔وہ ہمیں دے دے گا تو پھر وہ دین کی راہ میں اس مال کو لٹا
نہ سکے گا۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں جماعت کے دوستوں کے سامنے عربی میں تقریر کر رہا ہوں اور یہ
مثال دیتا ہوں کہ اس طرح ایک نیک آدمی تھا مگر اس کی بیوی نیک نہ تھی۔اس کا ایک بیٹا تھا، جو میں نہیں
کہ سکتا کہ خود نیک تھا یا برا۔مگر اس کی ماں یہ ضرور بجھتی تھی کہ وہ اسے اپنا آلہ کار بنا سکے گی۔وہ اسے کہتی
ہے کہ تیرے باپ سے کوئی جو کچھ مانگے ، وہ اسے دے دیتا ہے اور ڈر ہے کہ اگر اس سے کوئی سارا مال
دین کے لئے مانگے تو وہ سارا مال دے دے گا۔اس لئے آؤ، ہم اس سے سارا مال مانگ لیں۔اس طرح
وہ خدا کی راہ میں اسے خرچ نہ کر سکے گا اور ہمیں نقصان نہ ہوگا۔یہ مثال دے کر میں جماعت کو نصیحت
کرتا ہوں کہ ایسے فتنے بھی آدمی کو پیش آسکتے ہیں، ان سے ہشیار رہو۔میں یہ کہہ ہی رہا تھا کہ میری آنکھ کھل
گئی اور میں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کے ایسے بندے بھی ہیں، جو دین کی راہ میں اپنا سارا مال خرچ کرنے کو
تیار ہیں۔مگر یہ بھی خطرہ ہے کہ ان کی بیویاں اور بچے ان کے لئے فتنہ بن جائیں۔پس پیشتر اس کے کہ وہ
فتنہ بنیں، کیوں نہ ہم ہی ان سے دین کے لئے ان کی جائیدادیں طلب کریں؟ حقیقت یہ ہے کہ جب تک
انسان ایمان کے اس درجہ پر قائم نہ ہو، اس وقت تک وہ صحیح معنوں میں دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا نہیں ہو
سکتا۔اس رؤیا نے مجھے اس طرف توجہ دلائی کہ جب مومن دین کے لئے سب کچھ خرچ کرنے کو تیار ہے
293
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 مارچ 1944ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم
تو اگر ہم اس سے ایسا مطالبہ نہ کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ اس کے بیٹے اور اولادیں لے لیں۔پس پیشتر اس
کے کہ اس طرح مومنوں کے مال ضائع ہوں، کیوں نہ دین کے لئے انہیں لے لیا جائے؟
پس اسی رؤیا کے ماتحت میں نے اس وقف کی تحریک کی اور دوستوں کو چاہیے کہ اس تحریک میں
حصہ لیں۔یہ وقف ایسا ہے کہ ہم یہ مطالبہ نہیں کرتے کہ ہمیں جائیداد میں دے دو۔صرف پابند کرتے ہیں
کہ جب اور جتنا مطالبہ کیا جائے گا؟ وہ پیش کر دیں گے۔یہ ادنیٰ سے ادنی قربانی ہے۔یہ اقرار تو دراصل
وہ ہے، جو ہر شخص احمدیت میں داخل ہوتے وقت کرتا ہے۔اور اب ایسا کرنا گویا اس اقرار کود ہرانا ہے، جو
ہر احمدی نے جماعت میں داخل ہوتے وقت کیا تھا اور اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ اس کا بیعت کے وقت
کا اقرار مصنوعی نہ تھا۔بلکہ وہ جماعت کو اختیار دیتا ہے کہ جب اس کے اموال کی ضرورت ہو ، وہ لے سکتی
ہے۔پس میں جماعت کو اس کی طرف پھر توجہ دلاتا ہوں کیونکہ ابھی بہت ساحصہ جماعت کا ایسا ہے، جس
نے ابھی اس پر غور نہیں کیا۔یہ میں نہیں کہتا کہ ہر شخص ایسا کرے، ہاں جسے خدا تعالی بشاشت قلب عطا
کرے اور توفیق دے، وہ ضرور اس میں حصہ لے۔ہاں جو بوجھ محسوس کرے اور جو سمجھتا ہے کہ اگر اس نے
ایسا کیا اور اس کے بیوی بچے اس پر معترض ہوئے تو اسے پچھتانا پڑے گا، وہ نہ حصہ لے۔صرف وہی حصہ
لیں، جو سمجھتے ہیں کہ خواہ بیوی بچے یا عزیز ترین رشتہ دار بھی اس پر ناراض ہوں ، اسے کوئی پروا نہیں اور جسے
اس قربانی کے بعد افسوس نہیں ہوگا بلکہ بشاشت حاصل ہوگی اور جسے یہ خیال نہ آئے گا کہ اس سے ایسا
مطالبہ کیوں کیا گیا ؟ بلکہ اسے یہ افسوس ہوگا کہ اس سے سارا مال کیوں نہیں لے لیا گیا؟
قربانی وہی فائدہ دے سکتی ہے، جو بشاشت کے ساتھ کی جائے اور یہ بشاشت میں نے دیکھا
ہے، زیادہ تر غریبوں کو حاصل ہوتی ہے۔میری تحریک کے بعد بعض غریب عورتیں میرے پاس آئیں اور
اپنے زیور پیش کئے کہ یہ لے لیں ، ایسا نہ ہو کہ ہم خرچ کرلیں اور پھر حصہ نہ لے سکیں۔میں نے کہا کہ ابھی
ہم اس طرح نہیں لے رہے۔ایک عورت نے تو ایک اور عورت کے پاس اپنے زیور رکھ دیئے کہ جب
ضرورت ہو ، دے دیئے جائیں۔ایسا نہ ہو کہ اس کے پاس ہوں تو خرچ ہو جائیں۔ایمان کی علامت یہی
ہوتی ہے کہ انسان اپنی جان، مال، سب کچھ دین کی راہ میں قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے۔اللہ
تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہی فرمایا ہے کہ
اِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ
کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے اموال اور ان کی جانیں جنت کے عوض ان سے خرید لی ہیں۔پس
جنت کا ملنا اس امر پر موقوف ہے کہ ہم اپنی جانیں اور اپنے مال دین کی راہ میں وقف کر دیں۔294
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 24 مارچ 1944ء۔اس کے علاوہ گریجوایٹوں اور ایم۔اے پاس نو جوانوں کی بھی ضرورت ہے تا پروفیسر
وغیرہ تیار کئے جاسکیں۔ایسے ہی واقفین میں سے آئندہ ناظروں کے قائم مقام بھی تیار کئے جاسکیں گے۔آگے ایسے لوگ نظر نہیں آتے، جنہیں ناظروں کا قائم مقام بنایا جا سکے۔میری تجویز ہے کہ واقفین
نو جوانوں کو ایسے کاموں پر بھی لگایا جائے اور ایسے رنگ میں ان کی تربیت کی جائے کہ وہ آئندہ موجودہ
ناظروں کے قائم مقام بھی ہوسکیں۔پس ایم۔اے پاس نو جوانوں کی ہمیں ضرورت ہے، جو کوئی خاص علم
پڑھانے کا ملکہ رکھتے ہوں۔اگر گریجوایٹ بھی ہوں تو ایسے رنگ میں ان کی تربیت کی جاسکتی ہے کہ وہ کام
دے سکیں۔مگر بہتر یہی ہے کہ وہ ایم۔اے پاس ہوں“۔مطبوع الفضل 31 مارچ 1944ء)
295